KP New Updates

KP New Updates This page relates to News Updates of KP specifically and other general News as well.

15/06/2024

بِگڑتے ہوے حالات کے پیشِ نظر حکومت نے اے ٹی ایم مشین کا سکیورٹی سسٹم اپگریڈ کر دیا ہے
ہُنڑ اگے اگے ویکھدے جاؤ بس۔۔۔😁😜😁

اے انسان تو انسان کب بنے گا؟نہیں تو پتھروں کی بارش کا انتطار کروں اب۔
15/06/2024

اے انسان تو انسان کب بنے گا؟
نہیں تو پتھروں کی بارش کا انتطار کروں اب۔

15/06/2024

بریکنگ نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا !!

کل بروز اتوار 16جون کونماز فجر سے  تکبیرات شروع ہونگے جو  20جون بروز جمعرات نماز عصر تک ہے۔    ( اگاہی کے لئےشیئر کریں) ...
15/06/2024

کل بروز اتوار 16جون کونماز فجر سے تکبیرات شروع ہونگے جو 20جون بروز جمعرات نماز عصر تک ہے۔ ( اگاہی کے لئےشیئر کریں)
اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لاَ إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ وَللهِ الْحَمْدُ

‏عید الاضحی کے لیے معمولی نوعیت کے مقدمے میں قید افراد کی کیسز کو موقع پر نمٹا کر رہا کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ نے تمام س...
15/06/2024

‏عید الاضحی کے لیے معمولی نوعیت کے مقدمے میں قید افراد کی کیسز کو موقع پر نمٹا کر رہا کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ نے تمام سیشن ججز کو ہدایت جاری کردی۔

14/06/2024

*مولانا آن فائر*

*‏پاکستان میں اگر اسلام نہیں ہے تو اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے نہیں ہے*

*اگر ائین پر عمل نہیں ہو رہا تو اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے نہیں ہو رہا*

*اگر جمہوریت نہیں ہے تو اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے نہیں*

*اگر معیشت کا بیڑا غرق ہے تو اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے غرق ہے*

*اور کالک سیاست دانوں کے منہ پر ملا جاتا ہے*

*مولانا فضل الرحمن*

*کیا آپ مولانا فضل الرحمان کی ان باتوں سے اتفاق کرتے ہیں؟*

*اگر ہاں تو 👍 ری ایکشن دیجئے*

*اگر نہیں تو 👎 ری ایکشن دیجئے*

14/06/2024

پشاور: دلہ ذاک روڈ سلمان بیکری کہ فاسٹ فوڈ والے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو1122

پشاور: آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی، ریسکیو 1122

پشاور: اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ویکل جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ، ریسکیو1122

پشاور: ریسکیو1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا،ریسکیو1122

آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ریسکیو1122

پشاور: فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے 40 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا،ریسکیو 1122

13/06/2024
13/06/2024

خیبر پختون خواہ میں آج سے 15 جون تک گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ معتدل سے تیز بارش ژالہ باری کا امکان پشاور کوہاٹ بنوں لکی مروت ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک بونیر کرک دیر سوات ایبٹ آباد مانسہرہ مردان صوابی اور گردونواح میں گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان۔

واہ ۔ 🤔🤔🤔
13/06/2024

واہ ۔ 🤔🤔🤔

یہ ہے سابق کرکٹر اعجاز احمد ۔۔۔۔۔ یہ صاحب فرماتے ہیں کہپاکستان ٹیم میں 80 فیصد کھلاڑی پٹھان ہیں۔ جو جاہل اور غیر تعلیم ی...
13/06/2024

یہ ہے سابق کرکٹر اعجاز احمد ۔۔۔۔۔ یہ صاحب فرماتے ہیں کہ
پاکستان ٹیم میں 80 فیصد کھلاڑی پٹھان ہیں۔ جو جاہل اور غیر تعلیم یافتہ ہیں - صرف نماز پڑھنا جانتے ہیں، اور میچ کا دباؤ برداشت نہیں کر سکتے- ملکی کرکٹ اب زیادہ تر پٹھانوں کے علاقوں میں چلی گئی ہے ۔اور پٹھان کرکٹرز تعلیم یافتہ نہیں ہوتے۔ جس کی وجہ سے ہم ناکام ہوئے ہیں۔ اس بدبخت نے نسلی تعصب کی انتہا کرتے ہوئے مذہبی اقدار اور عبادات کی بھی توہین کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کھلاڑی صرف نماز پڑھ کر میچ کی پریشر برداشت نہیں کر سکتے ۔
اب اس بدبخت جواری کو کوئی بتائے کہ یہ نماز کی برکت ہی ہے کہ پٹھان کرکٹرز میں ابھی تک ایک بھی جواری پیدا نہیں ہوا ہے ۔ جو حرام کی کمائی کیلئے ملک و قوم کی عزت بیچے ۔۔۔۔
تم اور تمھارا رشتہ دار سلیم ملک سمیت محمد عامر ، سلمان بٹ ، محمد آصف اور وسیم اکرم سب کے سب نماز سے عاری حرام خور پنجابی تھے جنہوں نے چند حرام کے ڈالرز کے لئے ملک و قوم کا عزت بیچا اور جو بعد میں رسوا بھی ہوئے ۔ اور ان میں سے کچھ پر ابھی تک پابندی بھی ہے۔۔اسکے علاؤہ بھی بہت سے کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث تھے جبکہ ان میں سے آج تک کسی پٹھان کھلاڑی کا نام شامل نہیں رہا- پٹھان نمازی بھی ہیں اور روزے بھی رکھتے ہیں حتی کہ میچ کے دوران بھی نماز اور روزہ کی پابندی کرتے ہیں ۔ وہ جوا کو حرام اور ملک سے غداری سمجھ کر نہیں کھیلتے- وہ وطن کی عزت اور وقار کو سمجھتے ہیں لیکن تم جیسے تعلیم یافتہ غداروں اور حرام خوروں کو وطن کی قدر اور عزت کا کوئی احساس نہیں-
پاکستان کرکٹ ٹیم میں پشتونوں کی بڑھتی تعداد سے پریشان نسل پرست اور متعصب پنجابی لابی متحرک ہوچکی ہے اور وہ اب کھل کر مختلف ٹی وی شوز میں پشتون کھلاڑیوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں- نجم سیٹھی کے بعد سابق کرکٹر اعجاز احمد بھی کھل کر میدان میں آگئے ہیں- محسن نقوی، وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو پی سی بی لانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ پشتون کھلاڑیوں کو سائیڈ لائن کر دے - لیکن فی الحال ان کھلاڑیوں کا ان کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے اس لئے فی الوقت وہ ان کو برداشت کر رہے ہیں- محمد عامر ، عماد وسیم اور اعظم خان کو ٹیم میں اسی لئے شامل کیا گیا ہے کہ پشتون کھلاڑیوں کا راستہ روک سکے- محمد عامر کو زمان خان ، عماد وسیم کو ابرار احمد اور اعظم خان کو محمد حارث کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو بالکل میرٹ کے برخلاف ہے-
پٹھان جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہوتے ہیں اور انہیں میرٹ کے سوا کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔۔۔ یہ جتنے بھی پٹھان کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں یہ سب کے سب لاہور کی اکیڈمیز میں محنت کرکے یہاں تک پہنچے ہیں-
تجھے یاد دلا دوں کہ T20 کا واحد ورلڈ کپ بھی پٹھان کپتان یونس خان نے اس ملک کے لئے جیتا تھا۔۔۔۔اور اس ورلڈ کپ کے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز پٹھان کھلاڑی شاہد خان آفریدی اور عمر گل تھے۔۔۔۔۔اور 1992 کا ورلڈکپ بھی پٹھان کپتان عمران خان نے جیتا تھا ۔ جس کے سامنے تم چوہا بن کے بیٹھتے تھے۔ اب تجھ کو موجوہ پٹھان کھلاڑیوں کی تعلیم بھی بتا دیتا ہوں تاکہ تیرے علم میں کچھ اصافہ ہو جاۓ۔۔۔۔۔
محمد رضوان اسلامیہ کالج پشاور کے گریجویٹ ۔
افتخار احمد گورنمنٹ کالج پشاور کے گریجویٹ ۔
شہنشاہ آفریدی اسلامیہ کالج پشاور ،
فخر زمان پاکستان نیوی کالج کراچی سے فارغ التحصیل ،
نسیم شاہ جی سی لاہور کے پڑھے لکھے کھلاڑی ہے ۔۔۔۔۔
پشتونوں کو معاشی اور تعلیمی طور پر تباہ کرنے کے بعد اب ملکی کرکٹ ٹیم میں شامل پشتون کھلاڑیوں کے خلاف بھی متعصب اور نسل پرست پنجابی لابی ٹی وی ٹاک شوز میں زہر اگلنے لگے ہیں - بنگالیوں کے ساتھ ماضی میں بھی یہی سلوک روا رکھا گیا تھا جس کے بعد بنگالیوں نے بھی جدا ہونے کا اپنا فیصلہ سنا دیا - متعصب پنجابیوں کی انہی حرکتوں کی وجہ سے ملک دولخت ہوا تھا-
تحریر : حاجی سردار کاکڑ کوئٹہ

Budget 2024-25
13/06/2024

Budget 2024-25

12/06/2024

Breaking News ⚠️

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کی منظوری

گریڈ 17 سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کی منظوری

گریڈ 21 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کی منظوری

👈 *ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری*

👈 *مزدور کی کم از کم اجرت 32000 سے بڑھا کر 37000 مقرر کرنے کی منظوری*

👈 وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ دستاویز ویز پر دستخط کر دیے

👈 پیپلز پارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
قومی اسمبلی کا اجلاس 4بجے شروع ہونا تھا جو مسلسل تاخیر کا شکار

12/06/2024

*پشاور سے مویشی افغانستان سمگل ہونے کی وجہ سے پشاور میں مویشی خریدنا عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے*

خیبرپختونخوا سے ہمسایہ ملک افغانستان مویشیوں کی سمگلنگ روک نہ سکی. زرائع کے مطابق پنجاب سے آنے والے مویشی پشاور منڈی سے افغانستان سمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس میں بارڈر پر 30 سے 50 ہزار روپے فی مویشی افغانستان پار کئے جاتے ہیں جس میں مبینہ طور پر پر کئی اہم شخصیات اور انتظامیہ کے ملوث ہونے کا بتایا جارہا ہے شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پشاور سے افغانستان سمگل ہونے والے مویشیوں کی روک تھام کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے-

12/06/2024

*تکبیرات کا اجر* بہت توجہ 👇🏻

ابو عبیدہ بن عبد اللّٰہ بن مسعود رحمہ اللّٰہ
فرماتے ہیں
*اگر کوئی بندہ راستے پر کپڑے میں سونے کے سکے لے کر بیٹھا ہو اور ہر گزرنے والے کو سکے دے رہا ہو*
*جبکہ دوسری طرف ایک بندہ تکبیرات کہہ رہا ہو تو یہ تکبیرات کہنے والا زیادہ اجر پائے گا🤍*

(زوائد عبد الله على الزهد الأحمد : ۲۳۲۳
وسنده صحيح)

بیرون ممالک پناہ حاصل کرنیوالے افراد کو پاسپورٹ  جاری نہیں ہوگافوٹو: فائلاسلام آباد: پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ ن...
12/06/2024

بیرون ممالک پناہ حاصل کرنیوالے افراد کو پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والوں کے پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی عائدکردی ہے۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلےکے مطابق بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والوں پرپاسپورٹ کے اجراء کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مراسلےکے مطابق بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والے افرادکوپاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ بیرون ممالک میں موجود جن پاکستانیوں نے پناہ کے لیے درخواست دی ہوئی ہے یا وہ پہلے سے بیرون ممالک پناہ حاصل کیے ہوئے ہیں، ان کو بھی پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔

مراسلے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور بین الاقوامی کمٹمنٹ کے تحت ملکی مفاد میں کیا گیا ہے

11/06/2024

*سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے، عمران خان کا بڑا مطالبہ*

*راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے، کیونکہ یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہے۔*

*اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے فوجی شہید ہو رہے، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں، محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے، اس کی کیا خصوصیات ہیں۔*

*انہوں نے کہا کہ سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے، چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کرائی پھر ان کے پاس جانے کا کہا جا رہا ہے اور میڈیا کو بند کرنا ان کا مقصد ہے تاکہ جھوٹ کو چھپایا جائے۔*

عمران خان نے کہا کہ جو پارٹی میدان میں نہیں آئی ان کو جتوایا گیا، الیکشن کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے، پورے پنجاب میں ہمارے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ جہاں کنونشن کرتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال سے شبلی فراز ایک گھر میں رہائش پذیر ہیں اس پر دھاوا بولا گیا، اپنی جماعت کو پیغام دیا ہے کہ تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔ ملک کے اندر ذرائع آمدنی کم ہو رہی ہے اور قرضے بڑھتے جا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل میں موجود کرنل کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ مجھے فیملی ممبران، وکلاء اور سیاسی رہنماوں سے 30، 30 منٹ ملاقات کا وقت دیا جاتا ہے جبکہ مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیتا ہے اور 6 لوگوں سے زائد لوگوں کو نہیں ملنے دیا جاتا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا، دونوں کے لیے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے۔ آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ن لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ کے ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک آج کی سماعت میں مشاہدے کے لیے عدالت میں موجود ہیں، اس پر کیا کہیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور ہمارے ایم این ایز کو جیل میں آنا چاہیے۔

صحافی نے سوال کیا کہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ کا آپ حوالہ دیتے ہیں، آج کے حالات سے کیسے مطابقت رکھتی ہے؟ اس پر بانی پی ٹی آئی پاس کھڑے وکیل انتظار پنجھوتا سے مشورہ کرنے لگے۔

جیل عملے نے میڈیا کو عدالت سے باہر نکال دیا۔

اگر انگریز پاکستان آجائیں اور یہ دیکھ لیں تو شاید  خود  بخود ایمان لے آئیں کہ یہاں تو واقعی سارا سسٹم اللہ‎ کے قدرتوں سے...
09/06/2024

اگر انگریز پاکستان آجائیں اور یہ دیکھ لیں تو شاید خود بخود ایمان لے آئیں کہ یہاں تو واقعی سارا سسٹم اللہ‎ کے قدرتوں سے چل رہا ہے 😃 😂😂

07/06/2024

*بریکنگ نیوز*

*سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا*

*سعودی عرب میں یکم ذی الحجہ کل 7 جون جمعے کو ہوگی، مملکت بھر میں عید الاضحیٰ 16 جون اتوار اور یوم عرفات 15 جون ہفتے کو ہوگی*

*سعودی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا*

*خیال رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعہ 7 جون کو ہوگا۔ پاکستان میں کل جمعے کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے*

*پاکستان میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو متوقع ہے، ماہرین فلکیات*

*ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو ہرا دیا*آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا ...
06/06/2024

*ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو ہرا دیا*

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، ، گرین شرٹس صرف 13 رنز بناسکے۔

ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا۔

کتے کو گاڑی کیساتھ باندھ کر گھسیٹنے کا واقعہ،،چار سینی ٹیشن ملازمین کے بعد ٹی ایم او بحرین کو بھی معطل کردیا گیا،،افضل خ...
06/06/2024

کتے کو گاڑی کیساتھ باندھ کر گھسیٹنے کا واقعہ،،

چار سینی ٹیشن ملازمین کے بعد ٹی ایم او بحرین کو بھی معطل کردیا گیا،،

افضل خان ٹی ایم او بحرین کیخلاف چارج شیٹ بعد میں جاری کی جائیگی۔۔۔!!!

05/06/2024

*قربانی کا ارادہ رکھنے والے 🐏🐑*
قربانی کا ارادہ رکھنے والے بال اور ناخن کاٹنے کا آخری دن 29 ذوالقعدہ 7 جون بروز جمعہ ھے! إنشاءاللّٰه
برائے کرم دوسروں کو بھی یاد دلائیں،اللہ تعالی ھماری عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے! آمین۔

02/06/2024

*موسم*
*بارشوں کا نیا سلسلہ 4 جون بروز منگل سے ملک میں داخل ہو گا جس سے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے*
*سپیل کے دوران پنجاب خیبرپختونخواہ گلگت کشمیر کے مختلف علاقوں میں اچھی بارش کا امکان۔

02/06/2024

ملک بھر میں شدید گرمی, سندھ/پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 50-52 ڈگری سینٹی گریڈ، شدید تپش کے باعث گھاس کو آگ لگتے دیکھا جاسکتا ہے..

*_`‏💥📍وزارت خزانہ نے  شہباز شریف کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا`_**_`پٹرول کی قیمت  15 روپے 40 پیسے کے بجائے 4 روپے 74...
01/06/2024

*_`‏💥📍وزارت خزانہ نے شہباز شریف کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا`_*

*_`پٹرول کی قیمت 15 روپے 40 پیسے کے بجائے 4 روپے 74 پیسے کی کمی کا نوٹیفکیشن`_*

*_`ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے کے بجائے 3 روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے`_*
😂😂😂😂😂😂
وزیر اعظم 🫣

31/05/2024

Breaking news
پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا امکان۔

لیں جناب 👆
31/05/2024

لیں جناب 👆

چارسدہ خواتین ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کالج مردان روڈ چارسدہ میں کیا ہو رہا ہیں۔اسی ووکیشنل سنٹر کی طالبات سڑکوں پر آگئی ہیں ...
31/05/2024

چارسدہ خواتین ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کالج مردان روڈ چارسدہ میں کیا ہو رہا ہیں۔اسی ووکیشنل سنٹر کی طالبات سڑکوں پر آگئی ہیں ؟
ضلعی انتظامیہ اور ادارے نوٹس لے کر تحقیقات کرکے چارسدہ کے بچیوں اور خواتین کو محفوظ ماحول دے اور پرنسپل کے خلاف کارروائی کرے!

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP New Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share