TERAH TV تیراہ ٹی-وی

TERAH TV تیراہ  ٹی-وی This channel for MADIA Agency

15/12/2023

میرا ضمیر مانتا ہے کہ یہ میری سب سے اعلیٰ پوسٹ ہے،
مکمل پڑھیے ضرور ایمان تازہ ہو جائیگا،

وفات سے 3 روز قبل جبکہ
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
ام المومنین
حضرت میمونہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے گھر تشریف فرما تھے،

ارشاد فرمایا
کہ
"میری بیویوں کو جمع کرو۔"

تمام ازواج مطہرات
جمع ہو گئیں۔
تو
حضور اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے
دریافت فرمایا:
کیا
تم سب
مجھے اجازت دیتی ہو
کہ
بیماری کے دن
میں
عائشہ (رضی اللہ عنہا) کے ہاں گزار لوں؟"

سب نے کہا
اے اللہ کے رسول
آپ کو اجازت ہے۔

پھر
اٹھنا چاہا
لیکن اٹھہ نہ پائے
تو
حضرت علی ابن ابی طالب
اور
حضرت فضل بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما آگے بڑھے
اور
نبی علیہ الصلوة والسلام کو
سہارے سے اٹھا کر سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے حجرے سے
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے حجرے کی طرف لے جانے لگے۔

اس وقت
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو
اس (بیماری اور کمزوری کے) حال میں پہلی بار دیکھا تو
گھبرا کر
ایک دوسرے سے پوچھنے لگے

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو کیا ہوا؟

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو کیا ہوا؟

چنانچہ
صحابہ مسجد میں جمع ہونا شروع ہو گئے اور
مسجد نبوی میں
ایک رش لگ گیا۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کا
پسینہ شدت سے بہہ رہا تھا۔

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ
میں نے اپنی زندگی میں
کسی کا
اتنا پسینہ بہتے نہیں دیکھا۔
اور
فرماتی ہیں:

"میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے دست مبارک کو پکڑتی اور
اسی کو
چہرہ اقدس پر پھیرتی

کیونکہ
نبی علیہ الصلوة والسلام کا ہاتھ
میرے ہاتھ سے کہیں زیادہ
محترم اور پاکیزہ تھا۔"

مزید
فرماتی ہیں
کہ حبیب خدا
علیہ الصلوات والتسلیم
سے
بس یہی
ورد سنائی دے رہا تھا
کہ
"لا إله إلا الله،
بیشک موت کی بھی اپنی سختیاں ہیں۔"

اسی اثناء میں
مسجد کے اندر
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں خوف کی وجہ سے لوگوں کا شور بڑھنے لگا۔

نبی علیہ السلام نے دریافت فرمایا:
یہ
کیسی آوازیں ہیں؟

عرض کیا گیا
کہ
اے اللہ کے رسول!
یہ
لوگ آپ کی حالت سے خوف زدہ ہیں۔

ارشاد فرمایا کہ
مجھے ان کے پاس لے چلو۔
پھر
اٹھنے کا ارادہ فرمایا لیکن
اٹھہ نہ سکے
تو
آپ علیہ الصلوة و السلام پر
7 مشکیزے پانی کے بہائے گئے،
تب
کہیں جا کر کچھ افاقہ ہوا
تو
سہارے سے اٹھا کر ممبر پر لایا گیا۔

یہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا
آخری خطبہ تھا
اور
آپ علیہ السلام کے آخری کلمات تھے۔

فرمایا:
" اے لوگو۔۔۔! شاید
تمہیں
میری موت کا خوف ہے؟"
سب نے کہا:
"جی ہاں اے اللہ کے رسول"

ارشاد فرمایا:
"اے لوگو۔۔!
تم سے میری ملاقات کی جگہ دنیا نہیں،
تم سے
میری ملاقات کی جگہ حوض (کوثر) ہے،

اللہ کی قسم گویا کہ
میں یہیں سے
اسے (حوض کوثر کو) دیکھ رہا ہوں،

اے لوگو۔۔۔!
مجھے تم پر
تنگدستی کا خوف نہیں بلکہ مجھے تم پر
دنیا (کی فراوانی) کا خوف ہے،
کہ
تم اس (کے معاملے) میں
ایک دوسرے سے
مقابلے میں لگ جاؤ گے

جیسا کہ
تم سے پہلے
(پچھلی امتوں) والے لگ گئے،
اور
یہ (دنیا) تمہیں بھی ہلاک کر دے گی
جیسا کہ
انہیں ہلاک کر دیا۔"

پھر
مزید ارشاد فرمایا:
"اے لوگو۔۔!
نماز کے معاملے میں
اللہ سے ڈرو،
اللہ سےڈرو۔
نماز کے معاملے میں
اللہ سے ڈرو،

(یعنی عہد کرو
کہ نماز کی پابندی کرو گے،
اور
یہی بات بار بار دہراتے رہے۔)

پھر فرمایا:
"اے لوگو۔۔۔!
عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو،
عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو،

میں تمہیں
عورتوں سے
نیک سلوک کی
وصیت کرتا ہوں۔"

مزید فرمایا:
"اے لوگو۔۔۔!
ایک بندے کو اللہ نے اختیار دیا
کہ
دنیا کو چن لے
یا اسے چن لے
جو
اللہ کے پاس ہے،
تو
اس نے اسے پسند کیا جو
اللہ کے پاس ہے"

اس جملے سے
حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا مقصد
کوئی نہ سمجھا حالانکہ
انکی اپنی ذات مراد تھی۔
جبکہ
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ
وہ
تنہا شخص تھے
جو
اس جملے کو سمجھے اور
زارو قطار رونے لگے
اور
بلند آواز سے
گریہ کرتے ہوئے
اٹھہ کھڑے ہوئے
اور
نبی علیہ السلام کی بات قطع کر کے پکارنے لگے۔۔۔۔

"ہمارے باپ دادا
آپ پر قربان،
ہماری
مائیں آپ پر قربان،
ہمارے بچے آپ پر قربان،
ہمارے مال و دولت
آپ پر قربان....."
روتے جاتے ہیں
اور
یہی الفاظ کہتے جاتے ہیں۔

صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم (ناگواری سے)

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھنے لگے
کہ
انہوں نے
نبی علیہ السلام کی بات کیسے قطع کر دی؟

اس پر
نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا دفاع
ان الفاظ میں فرمایا:

"اے لوگو۔۔۔!
ابوبکر کو چھوڑ دو
کہ
تم میں سے ایسا کوئی نہیں
کہ جس نے
ہمارے ساتھ کوئی بھلائی کی ہو
اور
ہم نے
اس کا بدلہ نہ دے دیا ہو،
سوائے ابوبکر کے،
کہ
اس کا بدلہ
میں نہیں دے سکا۔
اس کا بدلہ
میں نے اللہ جل شانہ پر چھوڑ دیا۔

مسجد (نبوی) میں کھلنے والے تمام دروازے بند کر دیے جائیں،

سوائے ابوبکر کے دروازے کے کہ
جو کبھی بند نہ ہوگا۔"

آخر میں
اپنی وفات سے قبل مسلمانوں کے لیے
آخری دعا کے طور پر ارشاد فرمایا:
"اللہ تمہیں ٹھکانہ دے،
تمہاری حفاظت کرے، تمہاری مدد کرے، تمہاری تائید کرے۔

اور
آخری بات
جو ممبر سے اترنے سے پہلے
امت کو
مخاطب کر کے
ارشاد فرمائی
وہ
یہ کہ:"اے لوگو۔۔۔!
قیامت تک آنے والے میرے ہر ایک امتی کو
میرا سلام پہنچا دینا۔"

پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
دوبارہ سہارے سے
اٹھا کر گھر لے جایا گیا۔

اسی اثناء میں
حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ خدمت اقدس میں حاضر ہوئے
اور
ان کے ہاتھ میں مسواک تھی،

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
مسواک کو دیکھنے لگے لیکن
شدت مرض کی وجہ سے
طلب نہ کر پائے۔

چنانچہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیکھنے سے سمجھ گئیں
اور
انہوں نے
حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے مسواک لے کر
نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے
دہن مبارک میں رکھ دی،

لیکن
حضور صلی اللہ علیہ و سلم
اسے استعمال نہ کر پائے
تو
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے حضوراکرم
صلی اللہ علیہ وسلم سے
مسواک لے کر
اپنے منہ سے نرم کی اور
پھر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو لوٹا دی
تاکہ دہن مبارک
اس سے تر رہے۔

فرماتی ہیں:
" آخری چیز جو
نبی کریم علیہ الصلوة والسلام کے
پیٹ میں گئی
وہ
میرا لعاب تھا،
اور
یہ اللہ تبارک و تعالٰی کا مجھ پر فضل ہی تھا
کہ
اس نے وصال سے قبل میرا
اور
نبی کریم علیہ السلام کا لعاب دہن یکجا کر دیا۔"

اُم المؤمنين
حضرت عائشہ
صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا
مزید ارشاد فرماتی ہیں:
"پھر
آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی بیٹی فاطمہ تشریف لائیں
اور
آتے ہی رو پڑیں
کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھہ نہ سکے، کیونکہ
نبی کریم علیہ السلام کا معمول تھا
کہ
جب بھی فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا تشریف لاتیں
حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم
انکے ماتھے پر
بوسہ دیتے تھے۔

حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا
اے فاطمہ! "
قریب آجاؤ۔۔۔"
پھر
حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے
ان کے کان میں
کوئی بات کہی
تو
حضرت فاطمہ
اور
زیادہ رونے لگیں،

انہیں اس طرح روتا دیکھ کر
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
پھر فرمایا
اے فاطمہ! "قریب آؤ۔۔۔"
دوبارہ انکے کان میں
کوئی بات ارشاد فرمائی
تو
وہ خوش ہونے لگیں

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد
میں نے
سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا سے پوچھا تھا
کہ
وہ کیا بات تھی
جس پر روئیں
اور
پھر خوشی کا اظہار کیا تھا؟

سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا کہنے لگیں
کہ
پہلی بار
(جب میں قریب ہوئی) تو فرمایا:
"فاطمہ! میں آج رات (اس دنیاسے) کوچ کرنے والا ہوں۔

جس پر میں رو دی۔۔۔۔"
جب
انہوں نے
مجھے بے تحاشا روتے دیکھا تو
فرمانے لگے: "فاطمہ!
میرے اہلِ خانہ میں سب سے پہلے
تم مجھ سے آ ملو گی۔۔۔"
جس پر
میں خوش ہوگئی۔۔۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا فرماتی ہیں:
پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
سب کو
گھر سے باھر جانے کا حکم دیکر مجھے فرمایا:
"عائشہ!
میرے قریب آجاؤ۔۔۔"

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنی زوجۂ مطہرہ کے سینے پر ٹیک لگائی
اور
ہاتھ آسمان کی طرف بلند کر کے فرمانے لگے:
مجھے
وہ اعلیٰ و عمدہ رفاقت پسند ہے۔

(میں الله کی، انبیاء، صدیقین، شہداء
اور
صالحین کی رفاقت کو اختیار کرتا ہوں۔)

صدیقہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں:
"میں
سمجھ گئی
کہ
انہوں نے آخرت کو چن لیا ہے۔"

جبرئیل علیہ السلام خدمت اقدس میں حاضر ہو کر گویا ہوئے:
"یارسول الله!
ملَکُ الموت
دروازے پر کھڑے
شرف باریابی چاہتے ہیں۔
آپ سے پہلے
انہوں نے کسی سے اجازت نہیں مانگی۔"

آپ علیہ الصلوة والسلام نے فرمایا:
"جبریل! اسے آنے دو۔۔۔"

ملَکُ الموت نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے گھر میں داخل ہوئے،
اور کہا:
"السلام علیک یارسول الله!
مجھے اللہ نے
آپ کی چاہت جاننے کیلئے بھیجا ہے
کہ
آپ دنیا میں ہی رہنا چاہتے ہیں
یا
الله سبحانہ وتعالی کے پاس جانا پسند کرتے ہیں؟"

فرمایا:
"مجھے اعلی و عمدہ رفاقت پسند ہے،
مجھے اعلی و عمدہ رفاقت پسند ہے۔"

ملَکُ الموت
آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کے
سرہانے کھڑے ہوئے
اور
کہنے لگے:
"اے پاکیزہ روح۔۔۔!
اے محمد بن عبدالله کی روح۔۔۔!
الله کی رضا و خوشنودی کی طرف روانہ ہو۔۔۔!
راضی ہوجانے والے پروردگار کی طرف
جو
غضبناک نہیں۔۔۔!"

سیدہ عائشہ
رضی الله تعالی عنہا فرماتی ہیں:
پھر
نبی کریم صلی الله علیہ وسلم ہاتھ نیچے آن رہا،
اور
سر مبارک
میرے سینے پر
بھاری ہونے لگا،
میں
سمجھ گئی
کہ آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔۔۔

مجھے اور تو
کچھ سمجھ نہیں آیا سو میں
اپنے حجرے سے نکلی اور
مسجد کی طرف کا دروازہ کھول کر کہا۔۔

"رسول الله کا وصال ہوگیا۔۔۔!
رسول الله کا وصال ہوگیا۔۔۔!"

مسجد آہوں
اور
نالوں سے گونجنے لگی۔
ادھر
علی کرم الله وجہہ
جہاں کھڑے تھے
وہیں بیٹھ گئے
پھر
ہلنے کی طاقت تک نہ رہی۔

ادھر
عثمان بن عفان رضی الله تعالی عنہ
معصوم بچوں کی طرح ہاتھ ملنے لگے۔

اور
سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ
تلوار بلند کرکے کہنے لگے:
"خبردار!
جو کسی نے کہا
رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے ہیں،
میں
ایسے شخص کی
گردن اڑا دوں گا۔۔۔!

میرے آقا تو
الله تعالی سے
ملاقات کرنے گئے ہیں
جیسے
موسی علیہ السلام
اپنے رب سے
ملاقات کوگئے تھے،

وہ لوٹ آئیں گے،
بہت جلد لوٹ آئیں گے۔۔۔۔!
اب جو
وفات کی خبر اڑائے گا، میں
اسے قتل کرڈالوں گا۔۔۔"

اس موقع پر
سب سے زیادہ ضبط، برداشت
اور صبر کرنے والی شخصیت
سیدنا ابوبکر صدیق رضی الله تعالی عنہ کی تھی۔۔۔
آپ حجرۂ نبوی میں داخل ہوئے،
رحمت دوعالَم
صلی الله علیہ وسلم کے سینۂ مبارک پر
سر رکھہ کر رو دیئے۔۔۔

کہہ رہے تھے:
وآآآ خليلاه، وآآآ صفياه، وآآآ حبيباه، وآآآ نبياه

(ہائے میرا پیارا دوست۔۔۔!
ہائے میرا مخلص ساتھی۔۔۔!
ہائے میرا محبوب۔۔۔!
ہائے میرا نبی۔۔۔!)
پھر
آنحضرت صلی علیہ وسلم کے ماتھے پر
بوسہ دیا
اور کہا:"یا رسول الله!
آپ پاکیزہ جئے
اور
پاکیزہ ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔"

سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ باہر آئے
اور خطبہ دیا:
"جو
شخص محمد صلی الله علیہ وسلم کی
عبادت کرتا ہے سن رکھے

آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اور
جو الله کی عبادت کرتا ہے
وہ جان لے
کہ الله تعالی شانہ کی ذات
ھمیشہ زندگی والی ہے جسے موت نہیں۔"

سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے ہاتھ سے تلوار گر گئی۔۔۔

عمر رضی الله تعالی عنہ فرماتے ہیں:
پھر
میں کوئی تنہائی کی جگہ تلاش کرنے لگا جہاں
اکیلا بیٹھ کر روؤں۔۔۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی تدفین کر دی گئی۔۔۔
سیدہ فاطمہ
رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
"تم نے کیسے گوارا کر لیا کہ
نبی علیہ السلام کے چہرہ انور پر مٹی ڈالو۔۔۔؟"

پھر کہنے لگیں:
"يا أبتاه، أجاب ربا دعاه، يا أبتاه، جنة الفردوس مأواه، يا أبتاه، الى جبريل ننعاه."

(ہائے میرے پیارے بابا جان، کہ
اپنے رب کے بلاوے پر چل دیے،
ہائے میرے پیارے بابا جان،
کہ
جنت الفردوس میں اپنے ٹھکانے کو پہنچ گئے،
ہائے میرے پیارے بابا جان،
کہ
ہم جبریل کو
ان کے آنے کی خبر دیتے ہیں۔)
اللھم صل علی محمد کما تحب وترضا!
💛💜💛﷽☘💚☘
*اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ💛💓💛💚*

💙💛💙 *اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*💓💛

25/05/2023

ضرور دیکھیں
یہ انڈین فلم کا کلیپ ہے لیکن آج ہمارے ملک پاکستان کے حالات کے بلکل برابر ہے۔ پاکستان کے عوام کو غلامی کی عادت پڑ گئی ہے- صرف ایک دوسرے کا تماشا دیکھتے ہے۔

19/05/2023

ضلع خیبر میں PTI کے کارکنوں پر گیرا تنک
گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ۔

سواتCTDپولیس سٹیشن پر دھماکہ ۔دھماکہ میں انسپکٹرجاویدخان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شہید ھوگئے۔CTD سٹیشن مکمل گر جکاہے، س...
24/04/2023

سواتCTDپولیس سٹیشن پر دھماکہ ۔
دھماکہ میں انسپکٹرجاویدخان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شہید ھوگئے۔CTD سٹیشن مکمل گر جکاہے، سوات پولیس زخمیوں کیلئے خون کے عطیہ کی اپیل کررہی ہے،

21/04/2023

الله اكبر الله اكبر الله اكبر لا اله الا الله
الله أكبر الله أكبر ولله الحمد
الله اكبر كثيرا والحمد لله كثيرا وسبحان الله بكرة واصيلا وصلي الله على سيدنا محمد

#عیدالفطر

نماز عید ترتیب
21/04/2023

نماز عید ترتیب


TERAH TV تیراہ  ٹی-وی  کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباددعا ہے اللہ پاک آپکی ماہ رمضان کی تمام عبادتوں ...
21/04/2023

TERAH TV تیراہ ٹی-وی
کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد
دعا ہے اللہ پاک آپکی ماہ رمضان کی تمام عبادتوں کو قبول فرمائے -
#عیدالفطر

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں انتقال کرگئے مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھ...
15/04/2023

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں انتقال کرگئے

مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔

سورۃ القدرہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (شروع ) کیا اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے ؟ شب قرار ہزار مہینے سے بہ...
15/04/2023

سورۃ القدر

ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (شروع ) کیا اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے ؟ شب قرار ہزار مہینے سے بہتر ہے-

عوام خبردار ہوجاۓ!!ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں، گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں...
15/04/2023

عوام خبردار ہوجاۓ!!

ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں، گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں اور مکمل احتیاط برتیں تاکہ ڈینگی جیسی موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔

04/04/2023

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کی دعا

اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّی مِنْ کُلِّ زَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہِ
ترجمہ: میں اللہ سے اپنے تمام گناہوں کی بخشش مانگتا ہوں جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

‏سکول داخلہ مہم 2023 کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپو...
04/04/2023

‏سکول داخلہ مہم 2023 کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ کوئی بچہ سکول جانے سے محروم نہ رہ جائے۔

02/04/2023

فوج اب جنرل (ر) باجوہ کا احتساب کرے.

عمران خان کا آرمی چیف کو پیغام

پاکستان کی تاریخ کے بدترین دنوں  میں مسلسل اضافہ ہورہا  ہے ۔ غریبوں کی موت ہو رہی ہے لوگ مر رہے ہیں آٹا لینے کے لئےمختلف...
02/04/2023

پاکستان کی تاریخ کے بدترین دنوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ غریبوں کی موت ہو رہی ہے لوگ مر رہے ہیں آٹا لینے کے لئے
مختلف ذرائع کے مطابق پاکستان میں اب تک کی بلند ترین سالانہ مہنگائی کھانے کے لیے بھگدڑ سے 16 افراد ہلاک ہوئے

پی ٹی اے/شناختی کارڈ/غیر رجسٹرڈسماپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد cnic.sims.pk کے ذریعے چیک کریں یا شناختی کارڈ ...
02/04/2023

پی ٹی اے/شناختی کارڈ/غیر رجسٹرڈسم

اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد cnic.sims.pk کے ذریعے چیک کریں یا شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کریں

اگر آپ کے شناختی کارڈ پر غیر قانونی سم کارڈ موجود ہے تو پی ٹی اے کو 55055۔0800 پر سی ایم ایس کریں یا موبائل ایپ کے ذریعے اطلاع دیں.

28/03/2023

‏چیف سیکرٹری کا پشاور میں نئے قائم مفت آٹا تقسیم مراکز کا دورہ۔ چیف سیکرٹری نے پی ڈی اے ہزار خوانی پارک اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں سہولیات کا جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے بزرگ شہری کو آٹا دے کر مرکز سے آٹے کی تقسیم شروع کردی۔

چیف سیکرٹری نے شہریوں سے آٹے کے حصول میں حائل مشکلات بارے دریافت کیا۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی افسران آٹے کے تقسیم کی نگرانی کریں، چیف سیکرٹری

26/03/2023

آئے کی قیمت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں اب 20 کلو آٹا کے تھلے کی قیمت ایک بار پھر 3000 تک پہنچ گئی لیکن کوئی پوچھناوالا نہیں ہے عوام حیران او پریشان ہیں ۔

25/03/2023

CS KP, along with DC Peshawar, visited various sales/distribution points established to provide free 'Atta' to deserving ppl registered under BISP. He interacted with locals and directed all concerned to make the flour distribution process convenient and hassle-free for public.

عمران خان کو جب بیرونی طاقتوں سے خطرہ تھا تو بغیر بلٹ پروف شیشے کے جلسہ کرتے تھے مگر اب اندر سے خطرہ ہے تو بلٹ پروف لگان...
25/03/2023

عمران خان کو جب بیرونی طاقتوں سے خطرہ تھا تو بغیر بلٹ پروف شیشے کے جلسہ کرتے تھے
مگر اب اندر سے خطرہ ہے تو بلٹ پروف لگانا پڑا

25/03/2023

خیبر پختونخوا میں مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ جاری

نگران وزیر اعلی اعظم خان کی خصوصی ہدایات پر تقسیم کے عمل کی نگرانی کیلئے انتظامی سیکرٹریوں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے

‏نادرا کی جانب سے ’پاک آئیڈینٹٹی‘ کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف ایپ کے ذریعے ہی دستاویزات  اپ لوڈ اور فنگر پرنٹ...
25/03/2023

‏نادرا کی جانب سے ’پاک آئیڈینٹٹی‘ کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف
ایپ کے ذریعے ہی دستاویزات اپ لوڈ اور فنگر پرنٹس بھی دیے جا سکتے ہیں چیئرمین نادرا

25/03/2023

پروگرام "ایسا ہے خیبر پختونخوا" کے آنے والے پروگرام کی مہمان اور خیبر پختونخوا کا ابھرتا ستارہ عائشہ ہیں،
جنہوں نے محض15 سال کی عمر میں واٹر کراس جیپ ریلی میں کامیابی حاصل کرکے اپنے صوبے کا نام روشن کیا
تو دیکھنا نہ بھولیے پروگرام ‎
ہر ہفتے کی شام 7 بجے

آج کے دن یعنی 25 مارچ 1992 کو پاکستان  نے پہلی مرتبہ  کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔  آور آس وقت ٹیم کے کپتان عمران خان...
25/03/2023

آج کے دن یعنی 25 مارچ 1992 کو پاکستان نے پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔ آور آس وقت ٹیم کے کپتان عمران خان تھے


24/03/2023

نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کا نشترآباد میں نابینا بچوں کے سکول کا دورہ!!!

24/03/2023

مارشل آرٹ کے شعبے میں 63 مرتبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز حاصل کرنے والے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے رہائشی عرفان محسود کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ 🇵🇰💪

23/03/2023

‏راځی چی د بدامنۍ او ترهګرے د مخنيوي دپاره کلک ګامونه پورته کړؤ،او د مشکوکو کسانو په ډاګه کولو کښې د سکیورٹی ادارو ملاتړ اوکو اود مشکوکو کسانو اطلاع په دی نمبر ورکولو سرہ دامن پرمختګ کښې خپل کردار ادا کړو
تیلیفون : 1125
واٹس ایپ: 1816106-0336 یا 1855653-0325

22/03/2023

حکومت خیبر پختونخوا ماہ صیام میں مستحق خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کررہی ہے۔

صوبائی حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق خاندانوں کو فی خاندان دس کلو کے تین آٹے کے تھیلے مفت فراہم کررہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی کا نوٹس لے لیا۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوگوں کے...
22/03/2023

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی کا نوٹس لے لیا۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوگوں کے لیے آٹے کی تقسیم کے عمل کو آسان بنایا جائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

آج،    یعنی پانی کا عالمی دن ہے۔ آئیے اس قیمتی وسائل کی حفاظت کا عہد کریں۔ صاف پانی تک رسائی ایک بنیادی انسانی حق ہے، اس...
22/03/2023

آج، یعنی پانی کا عالمی دن ہے۔
آئیے اس قیمتی وسائل کی حفاظت کا عہد کریں۔
صاف پانی تک رسائی ایک بنیادی انسانی حق ہے، اس کے باوجود دنیا بھر میں لاکھوں لوگ ابھی تک رسائی سے
محروم ہیں۔ یہ ایک پائیدار مستقبل کے لیے اقدامات کرنے کا وقت ہے

22/03/2023

میرے پاکستانیوں اگر میں زندہ رہا تو انشااللہ 25 مارچ کی رات 9 بجے تراویح کے بعد آپ سے ملاقات ہوگی.

عمران خان

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا مانسہرہ اور بٹگرام میں ضلعی رسائی فورم کا اہتمام فورم کا مقصد سرکاری اہلکاروں اور شہریوں کو ...
22/03/2023

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا مانسہرہ اور بٹگرام میں ضلعی رسائی فورم کا اہتمام

فورم کا مقصد سرکاری اہلکاروں اور شہریوں کو ایک دوسرے کے سامنے بٹھانا تھا

نئے ترامیم کے تحت اب تین سالوں کے اندر تمام صوبائی محکمے اپنے تمام سروسز کو نوٹیفائی کریں

چیف کمشنر سلیم خان

‏نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات کا سیدوشریف میں 2 نئی مساجد کا سنگِ بنیادمساجد کی تعمیر پر کل 49 ملین روپے لاگت آئے ...
22/03/2023

‏نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات کا سیدوشریف میں 2 نئی مساجد کا سنگِ بنیاد

مساجد کی تعمیر پر کل 49 ملین روپے لاگت آئے گی

نگران وزیر محمد علی شاہ

‏مردان /ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ/پروگرامسیاسی عمل میں خواتین کی عملی اور موثر شمولیت کے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے
22/03/2023

‏مردان /ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ/پروگرام

سیاسی عمل میں خواتین کی عملی اور موثر شمولیت کے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے

سوات میں زلزلہ کے باعث مختلف مکانات زیرزمین جس سے متعدد افراد زخمی ہوے۔ذرائع  #زلزلہ  #سوات
21/03/2023

سوات میں زلزلہ کے باعث مختلف مکانات زیرزمین جس سے متعدد افراد زخمی ہوے۔ذرائع
#زلزلہ #سوات

نگران وزیر اعلی نے وفاق سے جڑے صوبے کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم پاکستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔موجودہ مالی مشکلات کو ...
21/03/2023

نگران وزیر اعلی نے وفاق سے جڑے صوبے کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم پاکستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔موجودہ مالی مشکلات کو کم کرنے کے لئے وزیر اعظم سے خصوصی تعاون کی درخواست۔
نگران وزیر اعلی

#زلزلہ

21/03/2023

اس زلزلے کو بڑے عذاب سے پہلے وارننگ سمجھیں قدرت کی طرف سے۔۔۔

ترکی کا حال دیکھ لیں۔۔ توبہ زبانی نہیں عملی کرنی ہے

21/03/2023

سوات میں زلزلے کے فوٹیج ۔

21/03/2023
21/03/2023

یا اللہ خیر ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے -

21/03/2023

مفت آٹے کے ساتھ ساتھ تھپڑ بھی اور بےعزتی بھی ہو گی۔

Address

Peshawar

Telephone

+923303247775

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TERAH TV تیراہ ٹی-وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies