12/06/2023
پسرور اظہار یکجہتی افواج پاکستان ریلی ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری وزارت دفاع علی زاہد خان رانا لیاقت علی ایم پی اے پی پی 40 اور رانا فیاض امیدوار برائے ایم پی اے پی پی 41 کی قیادت میں نکالی گئی
ریلی پسرور کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پسرور کچہری چوک پر پہنچی
سابق چیئرمین اور امیدوار ایم پی اے پی پی 41 رانا فیاض نے کہا کہ یہ 9 مئی کا جو سانحہ ہوا اس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں جو لوگ ملک پاکستان سے دل سے محبت کرتے ہیں ان سب کا دل دکھا ہے میں چیف آف آرمی سٹاف سید جنرل عاصم منیرصاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ 9 مئی کے واقعہ کے جوذمہ داران ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے