Sialkot Gujranwala Narowal Weather

Sialkot Gujranwala Narowal Weather Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sialkot Gujranwala Narowal Weather, Media/News Company, Sialkot pasrur, Pasrur.

ماہ_رمضان_کا_چاند اتوار 10 مارچ کو رات 9 بجے چاند کی پیدائش ہوگی تو کہہ سکتے ہیں کہ 10 مارچ کو دنیا میں کہیں بھی چاند نظ...
25/02/2024

ماہ_رمضان_کا_چاند
اتوار 10 مارچ کو رات 9 بجے چاند کی پیدائش ہوگی تو کہہ سکتے ہیں کہ 10 مارچ کو دنیا میں کہیں بھی چاند نظر آنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے تو ماہ_رمضان کا چاند سوموار 11 مارچ کو نظر آنے اور پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہونے کے امکانات ہوں گے انشاءاللہ

20/02/2024

پیشگوئی کے مطابق سیالکوٹ پسرور ڈسکہ اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ریکارڈ ہوئی

Update 20_02_2024پیشگوئی کے مطابق سیالکوٹ پسرور ڈسکہ اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ریکارڈ ہوئی
20/02/2024

Update 20_02_2024
پیشگوئی کے مطابق سیالکوٹ پسرور ڈسکہ اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ریکارڈ ہوئی

20/02/2024

Update 20_02_2024
الحمداللہ پیشگوئی کے مطابق سیالکوٹ گوجرنوالا نارووال حافظ آباد لاھور کامونکی مریدکے علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی تھی ان علاقوں میں اچھی بارش ھوئی اور سیالکوٹ پسرور ڈسکہ اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ریکارڈ ہوئی

18/02/2024

ملک کے اکثر علاقوں میں فارم 45 کے مطابق بارش جبکہ 47 کے مطابق ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں 🌧

Update 18_2_2024بارشوں_کی_واپسیپنجاب پنجاب کے مختلف بالائی علاقوں راولپنڈی اسلام آباد اٹک کلرسیداں پنڈیگھیب گجرات جہلم گ...
18/02/2024

Update 18_2_2024
بارشوں_کی_واپسی
پنجاب
پنجاب کے مختلف بالائی علاقوں راولپنڈی اسلام آباد اٹک کلرسیداں پنڈیگھیب گجرات جہلم گوجرخان میانوالی چکوال سیالکوٹ نارووال کھاریاں گوجرانوالہ خوشاب تلاگنگ بھلوال سرگودھا منڈی بہاؤالدین حافظ آباد ڈسکہ پسرور مریدکے پتوکی پھالیہ پنڈدانخان کامونکی شیخوپورہ قصور لاہور چنیوٹ پنڈیبھٹیاں ننکانہ صاحب نورپورتھل کے علاقوں میں 18 تا 21 فروری شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کا امکان وسطی پنجاب کے علاقوں فیصل آباد جھنگ جڑانوالہ شورکوٹ دیپالپور کے علاقوں میں اس دوران ہلکی بارش ہو سکتی ہے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں اس دوران تیز ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی البتہ موسم خشک رہے گا تاہم بھکر لیہ میں کل رات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کا امکان ہے

رواں ہفتہ کے اختتام اور اگلے ہفتہ کی شروعات کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلادھار بارشیں / پہاڑوں پر برفب...
17/02/2024

رواں ہفتہ کے اختتام اور اگلے ہفتہ کی شروعات کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلادھار بارشیں / پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران خراب موسمی صورتحال آندھی / شدید گرج چمک اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

15/02/2024

سیالکوٹ_گوجرانوالہ _نارووال اور گردونواح میں 18 فروری کی شام سے لے کر 21 فروری تک مغربی سسٹم سے اچھی بارشوں اور کہیں کہیں ژالہ باری
🌨️🌨️ کا امکان ہے اور فروری کے آخری ہفتے سردی کی واپسی
انشاءاللہ

05/02/2024

پورے پاکستان میں کہیں ہلکی ،معتدل،بونداباندی اور کہیں موسلادھاربارش کے بعد اب ملک کے تمام علاقوں میں موسم صاف ہو چکا ہے اب اگلے 7 سے 8 روز کے دوران پاکستان کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا 15 فروری سے موسم بہار کا آغاز ہو جائے گا جس کے بعد درجہ حرارت تیزی سے بڑھیں گے پھر جب جیسے ہی کوئی سپیل آیا تو ٹھنڈی ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی اور موسم ٹھنڈا ہو جائے گا۔۔۔

04/02/2024

پیشگوئی کے مطابق 25جنوری سے 4 فروری تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں دیکھنے کو ملی۔۔ 4فروری آج سے بارشوں کا سلسلہ ختم ہو چکا
اب موسم صاف اور تیز دھوپ ہوگی

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ھوئی
01/02/2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ھوئی

01/02/2024

اور سناؤ پنجاب والو
رات کو کیا کیا دیکھنا
کو مل تھا۔بارش۔ژلہ باری۔طوفان؟
😰😰😂

01/02/2024

الحمداللہ رات سیالکوٹ گوجرنوالا نارووال حافظ آباد لاھور کامونکی مریدکے نارنگ کے جن علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی تھی ان علاقوں میں اچھی بارش ریکارڈ ہوئی 🥰🥰

 تازہ_ترین موسم_کی_صورتحالاس وقت گرج چمک والے بادل کا ایک سسٹم وسطی خیبرپختونخوا شمالی پنجاب آزادکشمیر پر تشکیل پا چکا ہ...
31/01/2024


تازہ_ترین
موسم_کی_صورتحال
اس وقت گرج چمک والے بادل کا ایک سسٹم وسطی خیبرپختونخوا شمالی پنجاب آزادکشمیر پر تشکیل پا چکا ہے اگر اس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو آج رات ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید رکھی جا سکتی ہے اس علاقوں میں سیالکوٹ نارووال گوجرانوالہ گجرات ڈسکہ مریدکے کامونکی شیخوپورہ لاہور پنڈیبھٹیاں سرگودھا منڈی بہاؤالدین حافظ آباد فیصل آباد کے علاقوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کی امید رکھی جا سکتی ہے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

31/01/2024

اَلحَمدُالِلًّٰہ:
سیالکوٹ نارووال گوجرانوالہ اور گردونواح میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارانِ رحمت جاری ہے جو مزید 4 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رھے گی

27/01/2024

الحمدللہ سیالکوٹ میں آج صاف شفاف سورج نکل آیاھے
اور کہاں کہاں دھوپ نکلی ھے

27/01/2024

پورے پاکستان کو مہینے بعد ایک ہی بار تیز سورج دھوپ دیکھنے پر مبارک باد
☀️سورج مبارک۔کسی چیز کی قدر اس کے جانے کے بعد ہوتی

27/01/2024

الحمداللہ جیسا کہ پیشگوئی تھی کہ جلد شدید دھند سے چھٹکارہ ملنے والا ہے تو اس وقت پنجاب کے 90 فیصد علاقوں میں دھند ختم ہو چکی ہے 👉

26/01/2024

اچھا بھئی سنگل بندے کی بھی زندگی کیا ہے۔۔۔ رات کو واش روم جاؤ پیچھے سے کمبل ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔۔

لیں جی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی بھی پڑھ لیں جو کہ میں نے پہلے ہی کر دی تھی🫣🫣
26/01/2024

لیں جی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی بھی پڑھ لیں جو کہ میں نے پہلے ہی کر دی تھی🫣🫣

ریکارڈ_ٹوٹ_گیا!جی ہاں! 17 جنوری 2024 تک ملک کے بالائی علاقوں میں279624 مربع کلومیٹر تک برف کی حد پہنچ چکی ہے۔ آخری بار 2...
25/01/2024

ریکارڈ_ٹوٹ_گیا!
جی ہاں! 17 جنوری 2024 تک ملک کے بالائی علاقوں میں279624 مربع کلومیٹر تک برف کی حد پہنچ چکی ہے۔ آخری بار 2003 جنوری کے دوران ریکارڈ کم سے کم برف کی حد 427484 مربع کلومیٹر تھی۔ جبکہ جنوری کے ماہ میں برفباری / گلیشئیر کی اوسط حد 565725 مربع کلومیٹر ہے۔ اس سال ملک بھر میں جاری طویل خشک موسم اور برفباری نا ہونے کے باعث پہلے سے موجود برف حیران کن حد تک پگھل چکی ہے۔ اور تقریبا آدھے سے زیادہ موسم سرما بھی گزر چکا ہے۔

شدیددھندDense_fog🔴 اسلام آباد سے کیٹی_بندر تک اس وقت پاکستان کے 98 فیصد میدانی علاقوں میں شدید دھند ہے۔ شدید دھند کا یہ ...
24/01/2024

شدیددھند
Dense_fog
🔴 اسلام آباد سے کیٹی_بندر تک اس وقت پاکستان کے 98 فیصد میدانی علاقوں میں شدید دھند ہے۔
شدید دھند کا یہ سلسلہ مزید 2 روز تک جاری رہنے کا امکان پھر پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور شدید برفباری کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو جائیگا جو کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں 7 روز تک وقفے وقفے سے جارئ رہیگا

22/01/2024

پہاڑوں پر درخت اگا کاٹ دیا ؛ جنگل تھے کاٹ دیے ؛ گھر میں درخت تھا اڑا دیا ؛ کھیت میں بھول کر درخت بچا تھا کاٹ دیا ؛ پاکستانیوں یہ ظلم کرو گے تو بارشیں برفباری کدھر سے اۓ گی! اۓ گی تو طوفان ہی لاۓ گی

19/01/2024

سردیوں کی دھوپ بھی خوبصورت عورت کی طرح ہوتی ہے جب بھی نکلتی ہے تو پورا محلہ باہر آ جاتا ہے 😂

Dense_Fog شدید_دھند لیں جی بالائی پنجاب سے شدیددھند کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو کہ صبح تک پنجاب کے اکثر علاقوں کو اپنی لپ...
19/01/2024

Dense_Fog
شدید_دھند
لیں جی بالائی پنجاب سے شدیددھند کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو کہ صبح تک پنجاب کے اکثر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہوگا اور مزید 5 سے 6 روز تک شدید دھند کا سلسلہ چلے گا اسکے بعد دھند کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا اس سال دھند کا سلسلہ کافی طویل ہوچکا اس کی وجہ ایک تو مسلسل خشک موسم ہے اور دوسرا jet_stream_airs ہیں جو کہ اکثر ہر سال پاکستان کے اوپری حصوں یعنی شمالی علاقہ جات تک محدود ہوتی ہیں مسلسل خشک موسم اور مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے جو کہ شمالی علاقوں تک محدود ہوتے ہیں کی بدولت یہ ٹھنڈی ہوائیں پاکستان کے کافی حصوں تک پھیل گئی ہیں چونکہ یہ ہوائیں ٹھنڈی ہوتی ہیں تو انکی وجہ سے درجہ حرارت انتہائی کم ہو گئے اور کمزور مغربی ہواؤں کی بدولت نمی والی ہواؤں کے ساتھ مل دھند پیدا کر دیتے ہیں جسکی وجہ سے کافی لمبے عرصے تک دھند بنی ہوئی ہے امید ہے کہ 25 یا 26 جنوری سے جو طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آ رہا ہے وہ دھند کے خاتمے کا باعث بنے گا انشاءاللہ

16/01/2024

25جنوری تک دھند کا سلسلہ جارہے گا کسی دن دھند کسی دن سورج ہوگا۔ ابھی سردی کی دہشت ہے پھر ہائے گرمی ہوگی۔انجوائے کر لو

موسم_کا_احوال دھند_کی_صورتحال تازہ ترین سیٹلائٹ کے مطابق آپ دیکھ سکتے ہیں کہ 1400 کلومیٹر پر پھیلی دھند کی لمبی تہہ جس ن...
14/01/2024

موسم_کا_احوال
دھند_کی_صورتحال
تازہ ترین سیٹلائٹ کے مطابق آپ دیکھ سکتے ہیں کہ 1400 کلومیٹر پر پھیلی دھند کی لمبی تہہ جس نے بنگلہ دیش انڈیا اور پاکستان کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور جس سے نظام_زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اتنی طویل ترین دھند کبھی بھی نہیں دیکھی گئی جتنی اس سال ہے ۔۔۔۔
بدھ تک شدید دھند کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا بدھ سے اس سلسلے میں واضح طور پر کمی آنے کا امکان انشاءاللہ

12/01/2024

موسم
دھند_کی_صورتحال
اس وقت پاکستان کے 80 فیصد علاقوں میں ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں یہ بادل آج رات تک ختم ہو جائیں گے بات کریں دھند کی تو شدیددھند کا سلسلہ مزید 16 جنوری تک جاری رہے گا اور آہستہ آہستہ اپنے اختتام کی جانب بڑھے گا 18 جنوری تک شدید دھند کے سلسلے میں کافی حد تک کمی واقع ہو جائے گی اور درجہ حرارت معمول پر آنا شروع ہو جائیں گے بارش کا فلحال اس ماہ خاطرخواہ کوئی امکان نہیں فروری میں انشاءاللہ بارشوں کی اچھی امید ہے۔۔۔۔۔

Fogدھندالحمداللہ پیشگوئی کے عین مطابق اس وقت پنجاب کے 80% علاقوں سے دھند چھٹ چکی ہے کچھ مغربی پنجاب اور جنوبی_خیبرپختونت...
11/01/2024

Fog
دھند
الحمداللہ پیشگوئی کے عین مطابق اس وقت پنجاب کے 80% علاقوں سے دھند چھٹ چکی ہے کچھ مغربی پنجاب اور جنوبی_خیبرپختونتخوا میں دھند کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند کا یہ سلسلہ مزید 5 سے 6 روز تک جاری رہے گا کل شام سے ملک کے 60 فیصد علاقوں میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔۔۔۔

08/01/2024

8-1-2024
"دھند الرٹ "
کل سے پنجاب بھر میں دُھند ختم ہونے اور دھوپ نکلنے کا امکان۔
جس سے سردی کی جاری شدت بھی کم ہونا شروع ہوگی۔
واللہ اعلم ☀🌞

Address

Sialkot Pasrur
Pasrur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sialkot Gujranwala Narowal Weather posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Pasrur

Show All