City 26 News Panjgur

City 26 News Panjgur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from City 26 News Panjgur, Media/News Company, Panjgur Balochistan, Panjgur.

03/04/2024
*بنام وزیر اعلئ بلوچستان**چیف سیکریٹری بلوچستان* مودبانہ گزارش ہے کہ بلوچستان کےمختلف محکموں میں پچھلی حکومت نے سینکڑوں ...
30/03/2024

*بنام وزیر اعلئ بلوچستان*
*چیف سیکریٹری بلوچستان*

مودبانہ گزارش ہے کہ بلوچستان کےمختلف محکموں میں پچھلی حکومت نے سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو بھرتی کیا تھا جن میں *محکمہ صحت محکمہ روینیو محکمہ حیوانات محکمہ زراعت* ، *لوکل گورنمنٹ ،پی ایچ ای ،لیویز*ایجوکیشن* ودیگر سر فہرست ہے۔
مگر افسوس سے کہنا پڑھتا ہے صرف کوئٹہ کے جتنے بھی امیدواروں کے پوسٹنگ آرڈرز ہوئے تھے ان سب کو تنخواہیں مل چکے ہیں وہ برسر روزگار ہوئے ہیں ماسوائے دوردراز علاقوں کے جنکے تنخواہیں انکوائری کا بہانہ بنا کر نو سے دس مہینے گزرنے کے باوجود ابھی تک روکے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے اکثرلوگ ذہنی کوفت میں مبتلا ہوچکے ہے۔ ان ملازمین میں اکثر بیشتر شادی شدہ اور انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہے جن کیلئے اس کمرتوڑ مہنگائی میں اپنے خاندان کی کفالت کرنا کافی مشکل ہوچکا ہے. کئ لوگ تنخواہوں کے آسرے پہ قرض دار ہوگئے ہیں اور شدید ذلت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
حالانکہ نئے بھرتی شدہ ملازمین کی طرف سے تمام مطلوبہ کوائف متعلقہ دفاتر میں جمع کردی گئ ہے اس کے باوجودتنخواہوں کو بحال نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
لہذا ہم *وزیر اعلئ بلوچستان*
*چیف سیکریٹری بلوچستان* سے دست بدست التماس کرتے ہیں کہ جس توانائی کے ساتھ آپ اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دے رہے ہیں سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے جس دن سے آپ وزیر اعلئ منتخب ہوئے ہیں ہمارے تنخواہوں کو بھی فوری طور پر بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھایا جائے تاکہ ہم کو مالی مشکلات سے نجات مل سکیں
شکریہ
منجانب : نئے بھرتی شدہ ملازمین

28/03/2024

*پنجگور میں چوری، ڈکیتی کا بازار گرم، پولیس امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی*

پنجگور (نور نیوز الرٹس) پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا گیا پنجگور میں امن وامان کی صورت حال تشویشناک ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات سے آیک درجن کے قریب موٹرسائیکل چھینے گئے ہیں یا چوری کرکے لے گئے ہیں امن وامان کی اس مخدوش صورتحال کے باعث عوام اس،ماہ صیام کے دوران ایک قرب میں مبتلا ہیں شام ڈھلتے ہی شہر میں چوری اور ڈکیتی کا بازار گرم ہوتا ہے۔پولیس اور انتظامیہ شہر میں امن وامان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ نہ بازار میں لوگ محفوظ ہیں نہ شاہراہوں پر ہر طرف خوف و حراس کا سماں ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ہم اپنے عوام کو چوروں اور ڈاکوو¿ں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ اگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مزید غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابو نہیں کیا تو تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے

21/03/2024

پنجگور(دی پنجگور ٹائمز) پنجگور میں صرف دو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ماہانہ قسط وصول کرنے کے سنٹر قائم ہیں. پنجگور کے 10 لاکھ سے زائد آبادی ہے اس بڑے آبادی میں دو سنٹر کیسے کور کرسکتے ہیں مستحقین خواتین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام احساس کفالت کے نام پر تھا جہاں پنجگور میں پچھلے سال کم سے کم تین سے چار سنٹر قائم تھے مستحقین خواتین کو کسی بھی شکایات کا موقع نہیں ملا. لیکن اس بڑے آبادی میں دو سنٹر قائم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے مستحقین خواتین نے کہاکہ پنجگور شہر سے دور تحصیل گوارگو،پروم، سب تحصیل گچک، یونین کونسل سبزآب،کلگ سوروان چیدگی سے دور دور مستحقین خواتین کئی کلو میٹر کے مسافت کا سفر طے کرکے آتے ہیں لیکن وقت پر کام نہیں ہوتے ہیں. انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین شدید اذیت کا شکار ہیں معذور اور بیمار افراد کئی گھنٹوں تک انتظار کرنے میں مجبور ہیں۔ خاص کر ماہِ صیام میں مشکلات کا شکار ہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اے ڈی منیجر بالائی سطح ہیڈ آفس کے زمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجگور میں ہر یونین کونسل میں کیش وصولی سینٹر قائم کر دیئے جائیں. یاکہ سبزآب سے لے کر تسپ کلگ سوران نُکُّر کے لیے تین سے چار سنٹر قائم کریں اور بونستان گوارگو گچک چتکان، سوردو سریکوران دور دراز کے لیے کم سے کم پانچ سنٹر مختلف لوکیشن پر قائم کر دیئے جائیں.

11/03/2024

سول ہسپتال پنجگور میڈیکل ٹیکنیشن ریٹائر ڈاکٹر محمد حمزہ بلوچ انتقال کرگئے نماز جنازہ ٹائم اعلان بعد میں کیاجائیگا ۔۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

09/03/2024

پنجگور/ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد نے اپنے اظہار افسوس بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور کے صدر حاجی عبدالغفار شمبے زئی کے فیملی کے چھ ممبرز بھانجے بھتیجے کزن و دیگر کی وندر میں روڑ ایکسیڈنٹ شہادت اور دیگر کے زخمی ہونے کی واقعات پر ہمیں انتہائی دکھ و غم ہوا ہے کہ ایک ہی وقت میں اتنی بڑی فیملی سانحہ کسی قیامت سے کم نہیں ہے ہم دعا گو ہیں اپنے رب العالمین سے کہ اللہ تعالیٰ حاجی عبدالغفار شمبے زئی اور انکے فیملی کو صبرِ جمیل عطا فرمائے مرحومین کو جنت الفردوس نصیب فرمائے اس کھٹن حالات اس دکھ میں ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور پارٹی کی جانب سےپنجگور میں تین روز سوگ کا اعلان کرتے ہیں

بلوچستان , سندھ میں ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز  کراچی: سندھ اور بلوچستان میں ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جو اب دون...
28/02/2024

بلوچستان , سندھ میں ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز

کراچی: سندھ اور بلوچستان میں ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جو اب دونوں صوبوں کے تمام ایئرپورٹس، ایئر فیلڈز اور لینڈنگ اسٹرپس کے لیے اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے دستیاب ہے۔

اسکائی ونگز ایوی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عمران اسلم نے کہا کہ ایئر ٹیکسی سروس ابتدائی طور پر سندھ اور بلوچستان میں دستیاب ہے اور آخر کار پنجاب اور خیبر پختونخوا کے تمام ایئرپورٹس پر بھی دستیاب ہوگی۔

"سروس کے آغاز کے لیے چار ہوائی ٹیکسیاں ہاتھ میں ہیں۔ سروس کی ابتدائی فی گھنٹہ فیس 95,000 روپے ہے،" عمران اسلم نے مزید کہا۔

کہ ایمرجنسی ، بیماری کی صورت میں ایک وقت میں تین مسافر ہوائی ٹیکسی سروس کے ہر طیارے کو استعمال کر سکیں گے ۔

اسکائی ونگز کے سی ای او نے کہا کہ "ہم سے ان لوگوں سے رابطہ کیا گیا جو لطف اندوز ہونے کے لیے اُڑنا چاہتے تھے تاکہ کراچی اور اس کے ماحول کا پرندوں کا نظارہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ریزرویشنز اب کھلے ہیں، اور جو بھی کراچی سے اوپر پرواز کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے وہ اسکائی ونگز کی ویب سائٹ سے ایئر ٹیکسی بک کر سکتا ہے۔

پنجگور// ان شاءاللہ 26 تاریخ کو چیدگی بارڈر پنجگُور میں LPG گیس پلانٹ افتتاح ھوگی ۔
24/02/2024

پنجگور// ان شاءاللہ 26 تاریخ کو چیدگی بارڈر پنجگُور میں LPG گیس پلانٹ افتتاح ھوگی ۔

..... بلوچی مئے وتی ماتی زبان ِانت.....ماتی زبانانی روچ مُراد بات
21/02/2024

..... بلوچی مئے وتی ماتی زبان ِانت
.....ماتی زبانانی روچ مُراد بات

02/02/2024

اطلاع نماز جنازہ
مسلم لیگ ن مکران ڈویژن کے صدر و صوبائی اسمبلی کے امیدوار برائے پی بی 29 اشرف ساگر کے والد نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب دھواری کے چچا زاد بھائی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سپروائزر ماجد حسین اور ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرازاق کے داماد واجہ محمد عالم بلوچ کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے چتکان کے قبرستان میں ادا کیا جائے گا

28/01/2024

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
بی ،این ، پی (عوامی) اناونسمنٹ کمیٹی پنجگور کے ممبر حاجی حمل بلوچ اور یونٹ سکریٹری حاجی اعجاز شاباتان کے چچا بی این پی عوامی کے سنیئر ورکر بابو شکیل احمد بلوچ وفات ھوا ہے ۔ ان کی نماز جنازہ 10:30 بجے شاباتان کے قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔ تمام مسلمان دوست احباب شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں ۔

27/01/2024

بلوچستان کی تاریخ میں سب سے بڑھا ریلی بی این پی عوامی نے پنجگور میں مورخہ 26 جنوری 2024 کو نکالی ، جہاں 20 ہزار موٹر سائیکلوں نے حصہ لیا ۔۔۔۔

13/01/2024
*پنجگور (:پنجگور نیوز الرٹ) کچھ دن پہلے کلگ سے دی پنجگور ٹاۂمز ) سے ایک نیوز شائع کیا گیا تھا جس میں یہ واضح کیا تھا کے ...
10/01/2024

*پنجگور (:پنجگور نیوز الرٹ) کچھ دن پہلے کلگ سے دی پنجگور ٹاۂمز ) سے ایک نیوز شائع کیا گیا تھا جس میں یہ واضح کیا تھا کے چیرمین حاجی خدابخش یونٹ قادر آباد سے ابوبکر رئیس محمد یاسین اور 30 دیگر لوگوں نے استعفیٰ دیا ہے جو سراسر بے بنیاد ہے نہ ہی ہم انکو جانتے ہیں اور نہ ہی ان کا چیرمین حاجی خدابخش یونٹ سے کوئی تعلق ہے میں حاجی خدابخش چیرمئن یوسی ایراپ اس بات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں ہم پہلے بھی واضع کرچکے ہمیں میر اسد اللہ صاحب کے قیادت پر فکر ہے ہم پچھلے 20سالوں سے بی-این-پی عوامی میں ہیں اور ہر وقت رہے گےاس لیے ہمارے یونٹ کے ساتھ اس طرح کے بے بنیاد بیانات اور ناکام الزامات جھوٹی سازش نہ کرے بی این پی ایک حقیقی غریب دوست پارٹی ہے جس نے ہر وقت غریب دوستی کا ثبوت دے کر ہر وقت غریبوں کے دلوں پر راج کی ہے کچھ لوگوں کو پارٹی کی مقبولیت اور شہرت ہظم نھیں ہورہی جس سے وہ پارٹی کے ساکت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے.*

10/01/2024

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجعون
اعلان نماز جنازہ
علی جان بیٹی ۔۔ بی این پی (عوامی) تسپ کے سینئر ورکر ماسٹر محمد افضل کی بھتیجی بقضائے الٰہی سے انتقال فرما گئیں ہیں ۔ نماز جنازہ آج بروز بدھ 10 جنوری 30 :11 بجے بمقام غریب آباد تسپ کے قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔ تمام مسلمان و احباب شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں ۔

* نگران حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان *
31/12/2023

* نگران حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان *

30/12/2023

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
اعلان نماز جنازه
بی این پی (عوامی) سینئر رہنما بدل خان ایرپورٹ والا ولد مرحوم ناکو حسن انتقال کر گئے ہیں ۔ وہ جاسم کمانڈو کے والد تھے ۔ ان کی نماز جنازہ آج بوقت 3 بجے ڈمب قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔ تمام مسلمان و احباب شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں

*داخلے جاری ہیں*نیشنل وکیشنل ٹیکنیکل ٹرینگ کیمشن نیوٹک کے زیر اہتمام ڈی او سی وکیشنل ٹریننگ سینٹر پنجگورDOC VTC  میں درج...
24/12/2023

*داخلے جاری ہیں*
نیشنل وکیشنل ٹیکنیکل ٹرینگ کیمشن نیوٹک کے زیر اہتمام ڈی او سی وکیشنل ٹریننگ سینٹر پنجگورDOC VTC میں درج ذیل تین مہینے کے کورسیز کے لئے مفت داخلے جاری ہیں
1-فیشن ڈریس میکنگ
2-بیوٹیشن
3-ہینڈ اینڈ مشین دستکاری
4-ایرلی چیلڈ وٹ ایجوکیشن ابتداٸی بچپن کی تعلیم
درخواست کی آخری تاریخ 27 دسمبر 2023 ہے۔
مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:
0855-611194

23/12/2023

اعلان فوتگی اور نماز جنازہ ۔
گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجگور کے ضلعی صدر و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوارگو پنجگور حاجی فدا احمد ،سابق ڈپٹی کمشنر عبد الصمد ، واجہ علی احمد اور حاجی طارق کے والدہ محترمہ کراچی میں انتقال کر گئےہیں اور اسکی نماز جنازہ آج 23/12/2023کو شام 5 بجےکہوران قبرستان خدابادان میں ادا کی جائے گی ،لہذاتمام مسلمان شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں ،شکریہ

Address

Panjgur Balochistan
Panjgur
93000

Telephone

+923333910124

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City 26 News Panjgur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to City 26 News Panjgur:

Videos

Share