Rahshoon News راہشون نیوز

Rahshoon News راہشون نیوز Rahshoon News راہشون نیوز

15/01/2025

پنجگور کے عوام سے درخواست ہے کہ 8 فروری کے لاپتہ پیاروں کو بازیاب کرکے منظر عام پر لایا جائے وہ پیار جنہوں نے 8 فروری سے قبل پنجگور کے عوام کے ساتھ جینے مرنے کے قسم اور وعدے کئے تھے بغیر کسی غرض کہ وہ پیارے جنہوں نے پنجگور کے کسی جنازے کو نماز کی طرح قضاء نہیں کیےکسی کی بھی جنازے کا فرنٹ صفحہ انکے قبضوں میں خالی نہ تھا لیکن 8 فروری کے بعد وہ لاپتہ ہوئے آج پنجگور میں گزشتہ دو ہفتے کے دوران درجنوں افراد قتل و سینکڑوں لوگ اپنی موٹر سائیکل و دیگر قیمتی مال سے محروم ہوئے ہیں آج پنجگور میں صحت ایجوکیشن انٹرنیٹ بجلی کہیں نہیں ہے 8 فروری سے زیادہ آج انکی ضرورت ہے
پلیز انہیں بازیاب کرایا جائے
برکت مری پنجگور کی بیٹھک دیکھئیے

14/01/2025

سال 2025 پنجگور سرحدی کاروباری غریب عوام کیلئے مصیبتوں کا سورج لے کر آئی فیزیکل ویری فیکیشن کے نام پر سالوں سے کام کرنے والوں کو کمپیوٹر کے زیر تصرف سسٹم میں ٹینکلنیکل کمی بیشی ڈال کر غریب عوام کو انکے روزگار سے محروم کیا جارہا ہے وہی لوگ جو گزشتہ کئی سالوں سے فینسنگ سے قبل تیل کے کاروبار کرنے والے لوگ جو پرچی سے جیرک ٹریفک کنٹرول کمیٹی کے کارڈ و ای ٹیگز کا سفر کرکے روزگار کرتے آرہے ہیں وہی 2025 کے شروع ہوتے ہی انکے ناموں میں ای ٹیگز اسٹیکرز بار کوڈ شناختی کارڈ نمبر میں ردوبدل ٹیکنیکل (آفیس مسٹیک) غلطیاں ڈال کر ان کے تین ماہ ٹرپ یعنی اپنے نمبر پر بارڈر جانے والے شیڈول کو حکام اعلی نے بہ یک وقت چھوٹی سی آفیس مسٹیک کی بنیاد پر ضائع کر دیا عوامی حلقوں کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر لسٹوں میں ردوبدل سے ہر روز سینکڑوں کی بنیادی پر کاروباری لوگ کو روزگار سے محروم کیا جارہا ہے اس عمل سے پورے ڈسٹرکٹ کے غریب روزگار کرنے والوں میں ایک تشویش پائی جاتی ہے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر ملبہ اداروں پر ڈال دیا ہے کہ سسٹم وہی چلا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ اس وقت صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہے اور ہر غریب عوام کا اداروں سے رسائی مشکل نظر آرہا ہے اس حوالے سے پنجگور کے تمام سیاسی جماعتیں بارڈر کمیٹیاں ودیگر مکتبہ فکر نے جیسے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے لہذا اداروں سے درخواست ہے کہ جن جن کے نام نمبر بار کوڈ شناختی کارڈز کے نمبر مین ٹیکنیکل مسٹیک ہوئی ہیں انہیں مسسنگ لسٹ کی صورت میں انکے ٹرپ بحال کیا جائے تاکہ وہ اپنے بیوی بچوں کا چولہا جلا سکیں اس طرح انکے ٹرپ ضائع کرنے سے ان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا

پنجگور (راہشون)حق دو تحریک پنجگور کے چئیرمن ملا فرہاد کی انتھک محنت و کوششوں سے بلا آخر پنجگور میں ایک اور راہداری گیٹ ک...
14/01/2025

پنجگور (راہشون)حق دو تحریک پنجگور کے چئیرمن ملا فرہاد کی انتھک محنت و کوششوں سے بلا آخر پنجگور میں ایک اور راہداری گیٹ کھولنے کے احکامات حکومت پاکستان نے جاری کئے جس میں امدو رفت کے ساتھ چھوٹے پیمانے پر اشیاء ضرورت کے کاروبار کی اجازت دی گئی ہے واضح رہے اس حوالے سے پنجگور راہداری گیٹ و بارڈری معاملات پر زیادہ تر احتجاج پریس کانفرنس ودیگر قانونی آئینی جہدوجہد حق دو تحریک پنجگور کے چئیرمن ملا فرہاد نے کئے گزشتہ ہفتے اسی بارڈری معاملات پر انکے پریس کانفرنس کے پاداش میں انکے گھر پر چھاپے بھی لگائے گئے تو حقیقتاً یہ قربانی قابل تحسین ہیں آج انکے نتائج پنجگور میں ایک اور راہداری گیٹ کی صورت میں پنجگور کے عوام کو سہولت کی صورت میں ملی ہے

پَنجگُور سول سوسائٹی کے کور کمیٹی ممبر ظہورزیبی نے   پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری سے  کوئٹہ میں ملاقات...
13/01/2025

پَنجگُور سول سوسائٹی کے کور کمیٹی ممبر ظہورزیبی نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری سے کوئٹہ میں ملاقات کر کے ضلع پَنجگُور سمیت مکُران کے لوگوں کی دو طرفہ آمد و رفت کو بہتر بنانے کیلئے رعایتں دینے کی درخواست ۔۔ایرانی سفیر کی طرف سے مثبت جواب ۔۔۔انہوں نے کہا کہ اِسی سلسلے میں کوئٹہ آیا ہوں تاکہ بلوچستان حکومت سے مل کر بارڈر کے عوام کی دوطرفہ آمد ورفت کو بہتر بنانے کےساتھ ساتھ کاروباری حوالے سے بھی مذید سہولتیں دے سکیں

بدعت و رسم و رواج کی وبا کب تک   تحریر عادل ارباب الحمدللہ پنجگور بلوچستان کا واحد ضلع رہا ہے جہاں پر پنجگور بھر کے تمام...
13/01/2025

بدعت و رسم و رواج کی وبا کب تک

تحریر عادل ارباب

الحمدللہ پنجگور بلوچستان کا واحد ضلع رہا ہے جہاں پر پنجگور بھر کے تمام علماء کرام بشمول عوام الناس ایک ہی امام کے پیچھے نماز با جماعت پڑھ لیتے ہیں اور نہ کہ ایک دوسرے سے دینی مساہل پر اختلافات رکھتے ہیں یہ پنجگور کی سب سے بڑی خوش قسمتی ہے

لفظ بدعت کا معنی وہ احکامات جو انبیاء کرام سے ثابت نہیں اور نہ ہی دین اسلام نے ہمیں اجازت دی ہے لیکن ہم اس لیے وہ سب کچھ رسم فوتگی کے بعد کر رہے ہیں کہ ہمارے آبا و اجداد نے کی ہے

مثلاً میت کو دفنانے کے بعد تین دن تک ہاتھ اٹھا کر فاتح خوانی کا رسم و رواج حلانکہ شریعت نے بھی متاثرہ گھرانے سے ہمدردی کا حکم دیا ہے لیکن ہاتھ اٹھانے روح افزا کی شربت پینے اور بریانی کھانے کا حکم نہیں دیا ہے

اور تین دن تک فاتحہ خوانی کے بعد تیسرے دن عصر کے بعد پھر قبر پر آکر رشتہ داروں و دوستوں کے ساتھ قبر پر پھر ہاتھ اٹھاکر فاتحہ پڑھنا کہ آج سے تعزیت یہاں سے ختم ہونے کا اعلان کرتے ہیں ان سب کا دین اسلام سے دور کا واسطہ نہیں ہے

بلکہ متاثرہ گھرانے میں تین دن تک کھانے کا انتظامات رشتہ داروں اور ہمسایوں کے سپرد کی ہے نہ کہ رشتہ دار اور ہمسایہ خود جاکر تین دن تک بیچارے متاثرہ کے لیے سر درد بن خود نوش فرمائیں

میت کو دفنانے کے بعد تین واں دن میں خیرات و صدقات یا ساتواں دن یا چالیس واں دن سال واں دن میں فیکس کرکے خیرات یا صدقات کرنا یہ سب رسم و رواج ہے دین اسلام میں ان سب صدقات کا کوئی ثبوت نہیں ہے

کیا باقی ایام میں میت کے لیے خیرات صدقہ کرنے کا ثواب نہیں ملتا اپنی طرف سے دن کو خاص مقرر کرنے والے عمل کو ہی بدعت کہا جاتا ہے اور دین میں ہر نہی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراھی ہے اور گمراہی کا ٹھکانہ آگ ہیں

ان ہی رسم و رواج کی وجہ سے غریب لوگ اپنی میت کے لیے اتنے پریشان نہیں رہتے ہیں جتنی دفنانے کے بعد ٹینٹ لگانے چاہے و شربت اور کھانے کے انتظامات کے لیے رہتے ہیں

حالانکہ مرنے والے بیچارے جب ذندہ و حیات رہے اور قابل علاج بھی رہا لیکن کسی رشتہ دار نے علاج کے لیے ایک ہزار کا خرچہ بھی نہیں اٹھائی لیکن مرنے کے بعد ٹینٹ لگانے کے لیے ایک لاکھ کا اُٹھانے پر تیار ہے

اور اکثر تعزیتی ٹینٹ کے اندر ایک ہی بندہ چار چار ٹاہم میں آکر ہاتھوں کو اٹھا کر روح افزا کی شربت نوش کرکے میت کے لیے بخشش کی دعا کر کے تکیہ لگا کر بیٹھ جاتا ہے لیکن فرض نماز کے لیے اذان کی آواز سن کر بھی نماز کے لیے خود اٹھتا نہیں ہے

تعزیت کے لیے بیشک جاہیں لیکن دین اسلام کا لباس پہن کر عین شریعت کے مطابق جاکر سب سے پہلے متاثرہ خاندان کو تسلی دیں کچھ کلمات ادا کریں ان کو تسلیاں دیں اور بغیر ہاتھ اٹھائے میت کی بخشش کے لئے دعا کریں کہ اللہ پاک میت کو بخش دے

نہ متاثرہ گھرانے کو زحمت دینے کا موقع دیں کہ وہ آپ کے لیے کچھ کھانے یا پینے کا انتظام کریں بلکہ اگر ممکن ہوا تو اس موقع پر غریب حق دار گھرانوں کو غیر علانیہ طور پر ان کی مالی مدد کریں

الحمدللہ خدابآدان کے اندر یہ بدعت رسم و رواج نوے فیصد تک ختم ہوچکا ہے خدابآدان میں ہر جنازہ کے بعد اعلان کیا جاتا ہے جو لوگ جنازے میں شریک رہے ہیں اب وہ تعزیت کے لیے زحمت نہ کریں'

پنجگور دین اسلام کا قلعہ ہے یہاں کے لوگ دین اسلام سے محبت رکھنے والے مسلمان ہیں امید ہے کہ پنجگور کے مسلمان رسم و رواج کو ختم کرکے دین اسلام کا بول بالا کریں گے جزاک اللہ خیرا

اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین

12/01/2025

تلاش گمشدگی
میرا اصل لوکل سرٹیفیکیٹ بنام مظفر ولد عالم سکنہ سراوان خدابادان کہیں گم ہو گیا ہے جس کسی کو ملے اس نمبر پر مطلع کریں
03322556383

*سدا بہار پٹرولیم سروس میں پٹرول سستا فی لیٹر140 گیلن 560.*  *ایڈریس کشتی چوک غریب آباد چتکان پنجگور .*
11/01/2025

*سدا بہار پٹرولیم سروس میں پٹرول سستا فی لیٹر140 گیلن 560.*
*ایڈریس کشتی چوک غریب آباد چتکان پنجگور .*

پنجگور (راہشون)پاکستان پیپلز پارٹی پنجگور کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجگور مقتل گاہ بن چکا ہے پنجگو...
09/01/2025

پنجگور (راہشون)پاکستان پیپلز پارٹی پنجگور کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجگور مقتل گاہ بن چکا ہے پنجگور کے نمائندے عیاشیوں میں مگن ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور واریاں لینے والوں نے الیکشن سے قبل لمبے لمبے جلسے جلوس عوام کو اپنے ریلیوں میں گھسیٹا انہیں جنتی خواب دکھائے ہم روزگار ہیلتھ ایجوکیشن انٹرنیٹ امن و امان آپ کو دین گے جب سلکٹ ہوئے اسمبلی میں صرف اپنی تجارت کی باتوں کے سوا پنجگور کے اجتماعی معاملات پر سبھی کو سانپ سونگھ گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ صرف ایک ماہ کے دوران گرمکان چتکان خدابادان سراوان اردگرد مضافات میں درجنوں واقعات میں سینکڑوں شہری جان سے بھی گئے مال سے بھی گئے کوئی نمائندہ نظر نہیں آتا ہے نہ ہی پولیس و انتظامیہ کو کوئی فکر ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کی قوم پرستی کے دعوے دار چیک پوسٹوں کی کمائی تک محدود ہیں جن کی ہم مزمت کرتے ہیں عوام آپنے درمیان لٹیروں کو اچھی طرح سمجھیں اور سمجھ کر انکی حمایت کریں

08/01/2025

سیاسی تخم سے ای ٹیگ نکلا

تحریر برکت مری پنجگور

2021 میں پنجگور سمیت مکران بھر میں ایران بارڈر پر چھوٹے پیمانے پر تیل کے کاروبار کو فینسنگ کے بعد ای ٹیگ ٹوکن میں تبدیل کرکے تمام تر اختیارات سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں رہنے کے خلاف مکران بھر میں تمام سیاسی پارٹیوں ،کاروباری لوگوں کی جانب سے تحریکوں کا آغاز شروع کردیا گیا اس دوران مکران میں ایک نئی تحریک حق دو گوادر کے نام سے بعد میں حق دو تحریک بھی ابھر کر سامنے آئی شروع میں مکران بھر میں عوامی قوت بنی جن کے نعرے سلوگن سیکورٹی فورسز کے خلاف تھے بقول حق دو تحریک کے سیکیورٹی فورسز نے عوامی تذلیل کی انتہا کردی ہے جنھوں نے بلوچستان کے مختلف چیک پوسٹوں پر بلوچ عوام پر ہونے والے سخت رویوں انکی تذلیل کو بھی سلوگن کے طور پر سامنے لے آئے کہاں سے آرہے ہو کہاں جارہے جو تقیہ کلام کی صورت میں زبان زدِ عام ہوئی بارڈر اور مچھیروں کے مشکلات اور ایران بارڈر پر تیل کے کاروبار کو اپنی نعروں میں شامل کرکے اپنا بیانیہ بنایا تاریخ میں پہلی بار حق دو تحریک نے گوادر میں مکران بھر کے عوام کو یکجا کرکے جن میں شامل خواتین مرد بچوں کو لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر لے آئے جن کے جلسے جلوس دھرنوں کو شروع میں پاکستان کی قومی میڈیا نے بالکل بلیک آؤٹ کردیا لیکن انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بننے کے بعد پھرمیڈیا پر چھائے رہے اس سے قبل مکران کی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد میں خواتین مرد بوڑھے بچے سڑکوں پر کسی سیاسی جماعت کی کال پر اتنے لوگ نہیں آئے اسی دوران پنجگور کے عوام سکیورٹی فورسز کی جانب سے بنائی گئی بارڈر پر تیل کے کاروبار میں سیکورٹی فورسز کی پالیسیوں سے یہاں کے تیل کے کاروباری عوام بہت ناخوش بیزار تھے اس سخت پالیسیوں کے خلاف پنجگور کے کاروباری سیاسی سماجی سوشل قوم پرست قومی مذہبی جماعت اکھٹے ہوکر انہوں نے بھی سیکیورٹی فورسز کے بارڈر پر تیل کے کاروبار پر اختیارات رکھنے کے خلاف احتجاجوں مظاہرے دھرنوں کا سلسلہ شروع کردیا مکران بھر میں ان احتجاجوں نے شدت اختیار کرلی بلآخر 2022 میں بارڈر پر تیل کے کاروبار کو ای ٹیگ ٹوکن اسٹیکر سسٹم کو سیکورٹی فورسز نے مکران بھر کی طرح پنجگور ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا اس سسٹم کو چلانے کیلئے ڈپٹی کمشنر پنجگور نے تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے ساتھ و دیگر غیر رجسٹرڈ شدہ کمیٹیوں گروہوں کے ساتھ مل کر 32 روکنی کمیٹی تشکیل دے دی جنہوں نے ایک انتہائی سخت سوگند نامہ رکھا تاکہ کوئی غیر متعلقہ شخص یہاں شامل نہ ہو اسکے ساتھ ایک فارم متعارف کرایا گاڑیوں کی لسٹنگ کیلئے گاڑیوں کو مختلف گیٹ میدانوں میں جمع کرانے کا سلسلہ شروع کیا گیا گاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے فی گاڑی کو نمبر وائز ٹوکن دیا گیا اس دوران کئی ٹوکن کے بک غائب ہوئے گاڑیوں کے رجسٹریشن کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فارم جمع ہونے لگے 32 روکنی کمیٹی میں شامل ہر رکن کو سینکڑوں کی تعداد میں ای ٹیگ بغیر کسی گاڑی کے بطور خاموش رہنے کے جاری ہوئے اقتدار جماعت سے لیکر تمام اپوزیشن پارٹیوں نے ای ٹیگ کے مزے لوٹے جو کل روزگار دینے کے دعوے دار بنے پھرتے تھے وہ زمیاد دو ہزار ماڈل گاڑی کے مالک بن گئے کئی مذہبی لوگ بھی تیل کے کاروباری شخصیت بن گئے بعد میں ای ٹیگ حاصل کرنے کیلئے فارم ردی ہوکر صرف شناختی کارڈ کی کاپیوں پر سیاسی جماعتوں نے اپنے کارکنوں کو اور خرید وفروخت کے بروکروں کو ضلعی انتظامیہ سے مل کر ای ٹیگ جاری کرنے لگے پھر سیاسی پارٹیوں کے فرنٹ لائن کے سنئیر ممبران نے موقع کی نزاکت کو دیکھ کر اپنے فیملی کے بچوں کو سمارٹ کارڈ حتیٰ کہ خواتین کو بھی ای ٹیگ تقسیم کئے سیاسی کارکنوں نے بازار سمیت مختلف شہروں میں فوٹو گرافر فوٹو شاپ دکانداروں کی مدد و کمک سے ہو بہ ہو اصل شناختی کارڈ پیپرز سے جعلی شناختی بنوا کر ای ٹیگ حاصل کئے پنجگور کے سیاسی جماعتوں نے سیاست چھوڑ کر ای ٹیگ کے بروکر بن گئے وہ پنجگور جو کل پورے بلوچستان میں سیاست کے حوالے سے شہیدوں کا شہر سیاسی زون قوم پرستی قوم دوستی کے نام سے جانا جاتا تھا وہ سیاسی کارکن جنھوں نے بڑی عمر سیاسی جد وجہد میں گذاری وہ جو خود کو بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پیدا وار کہنے کے ناز کرتے تھے انہی سب مکتبہ فکر قومی فکر رکھنے والے لیڈر ای ٹیگ ٹوکن کے سامنے سر خم ہوکر کاروباری شخصیت بن گئے افسوس کا مقام دیکھنے کو ملے اس کاروبار سے قبل ہر ماہ و سال سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پنجگور کے امن و امان بجلی صحت تعلیم کے حوالے سے سیمینار جلسے جلوس ریلیاں احتجاج دھرنے کیا کرتے تھے آج وہ ہوٹلوں چوراہوں پر بیٹھ کر ای ٹیگ فروخت کرنے کے گاہک تلاشنے لگے 2022 سے لیکر 2025 تک ہر مجلس محفل ہر دیوان مسجد ہر فاتحہ خوانی شادی بیاہ ہر سڑک ہر دفتر میں صرف اور صرف ای ٹیگ ٹوکن اسٹیکر کے چرچے ذکر و باتیں سننے کو ملتی ہے سیاسی کارکن بھی سیاسی اجتماعی قومی مفاد کو چھوڑ کر ای ٹیگ کی حصول کیلئے اپنی 20 بیس سال کی وفاداریوں کو ای ٹیگ کی چانسے میں پارٹی بدل رہے ہیں آج پنجگور کے عوام صرف روازنہ لاشیں اٹھا رہی ہیں آج پنجگور کے عوام بجلی کے ستاؤ کا شکار ہیں آج ایجوکیشن صحت کے ادارے تباہ ہیں آج کہیں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے پنجگور کے بنیادی زیست و مرگ سے تعلق رکھنے والے جملہِ مسلہ پر کوئی خبر کوئی احتجاج کوئی ریلی کوئی دھرنہ نظر نہیں آتا ہے صوبائی اسمبلی نشستوں کی منڈی بنی اورمکران ای ٹیگ ٹوکن کی منڈی بنی ، پنجگور میں بنائی گئی آل پارٹیز بھی ٹوکن زدہ ہوکر تقسیم ہوئی ہر دو دو جماعت آل پارٹیز کا نام استعمال کررہی ہے لیکن انکی جانب سے عوام کو کچھ حاصل نہیں ہے آج پنجگور اپنے ارد گرد میں پیسے کمانے والے چیک پوسٹوں کے حصار میں ہے سیاسی پارٹیاں انتظامیہ پولیس سے مل کر گاڑی والوں سے بھتہ وصولی میں مگن کوئی مرے کوئی لٹے انکا مقدر ہے ای ٹیگ سے قبل ڈپٹی کمشنر کا دفتر اداروں میں اصلاحات لانے کا زمہ دار آج وہ ای ٹیگ ٹوکن ٹرپ پیکج دینے لینے کا دکان بن گیا سیاسی جماعتوں نے خاموشی اختیار کرلی ہے اس غرض ان کا ٹرپ ٹوکن ای ٹیگ بلاک نہ ہو جن سیاسی کارکنوں نے پرائمری اسکول سے لیکر عمر کے بال سیاسی جد وجہد کیلئے سفید کئے آج انکی زندگی کے تمام تر قومی جہدوجہد صرف ایک ای ٹیگ میں تباہ ہوگئی جن پر پنجگور کے عوام کو ناز تھا کہ یہ پنجگور کے قوم کے مسیحا ہیں آج وہ ای ٹیگ ٹوکن کے نزر ہوئے آج پنجگور کے عوام ان سے بد ذہن ہوگئے ہیں آج پنجگور کے سیاسی پارٹیاں پنجگور کے مسائل پر کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ قومی اعتماد کھو چکے ہیں آج وہ احتجاج کی کال بھی دیں لوگ ان کا بھروسہ نہیں کرتے ہیں کہ یہ ہمارے لئے جہد کررہے ہیں انہیں پتہ ہے یہ اپنی جھونپڑی بچانے کی کوشش کررہے ہیں انہی کی کرتوت کی وجہ سے پنجگور کے عوام کا بھروسہ سیاست سے اٹھ چکا ہے اب سیاسی پارٹیاں دوبارا پنجگور کے عوام میں سیاسی جگہ بنانے کیلئے ایک عمر درکار ہے ان حالات میں ان کیلئے سیاسی گھر بنانا مشکل نہیں بلکہ ان کیلئے نہ ممکن بن چکا ہے آج یہی وجہ ہے کہ ان سے مایوس ہو کر نوجوان نسل نے اپنے سیاسی راستے بدل دیئے ہیں

08/01/2025

سیاسی تخم سے ای ٹیگ کا ثمر

پنجگور پر ترس کھاؤ
پنجگور میں دو گیس پلانٹ کے باوجود پنجگور کے عوام گیس تفتان خاران تربت سے لاکر مہنگے داموں میں استعمال کررہے ہیں
سوختنی لکڑیاں انتہائی مہنگا
بجلی کا شدید بحران 14/15 روز سے گریڈ اسٹیشن پنجگور میں ایک لنک فیوز کرکے صارفین کو 30 وولٹ کی بجلی فراہم کی جارہی ہے

06/01/2025

پنجگور پولیس لائن میں دو پولیس اہلکار خداراحم اور بشیر احمد،کی ریٹائرمنٹ کے الوداعی تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد احمد لانگو ایم این اے پنجگور آصف مستوئی تربت پھلیں بلوچ ڈسٹرکٹ کونسل کے چئیرمن مین عبدالمالک صالح بلوچ انجمن تاجران کے صدر فرید نواز و دیگر خطاب کررہے ہیں
رپورٹ برکت مری پنجگور

06/01/2025

پنجگور سراوان نیون ندی کے قریب نامعلوم مسلح گاڑی سواروں کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار ممتاز بلوچ سکنہ خدابادان جان بحق ہوئے

پنجگور (راہشون) نیشنل پارٹی پنجگور کے مرکزی کونسلر آغا طارق بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں بجلی کے بدترین نظام نے عوام کو ...
06/01/2025

پنجگور (راہشون) نیشنل پارٹی پنجگور کے مرکزی کونسلر آغا طارق بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں بجلی کے بدترین نظام نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ کی برترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پنجگور میں جاری کب آئے کب گئے کسی کو خبر نہیں انہوں نے کہا ہے کہ بے لگام محکمہ واپڈا نے بازار کاروبار گھریلو صارفین کو ہر قسم کی ضروریات زندگی سے محروم کردیا ہے سخت سردی میں واپڈا کی زمہ داری ہے کہ عوام کو سہولت دے لیکن افسوس انہوں نے ستاؤ مہم شروع کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ دوسری جانب پچاس وولٹیج کی بجلی نے لوگوں کے برقی آلات جلا کر لاکھوں کے نقصانات دیئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ واپڈا ایکسین مکران چیف کیسکو بلوچستان پنجگور میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کم وولٹیج کا نوٹس لیں بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گے

پنجگور (راہشون) آفیس مسٹیک کی بنیاد پر ادارہ اپنے گناہ کی سزا غریب کاروباری لوگون کی ٹرپ کو روک کر غریب گاڑی والوں کے بی...
05/01/2025

پنجگور (راہشون) آفیس مسٹیک کی بنیاد پر ادارہ اپنے گناہ کی سزا غریب کاروباری لوگون کی ٹرپ کو روک کر غریب گاڑی والوں کے بیوی بچوں کے منہ سے نوالہ چینے کے مترادف ہے 2022 سے لےکر تاحال 2025 تک ضلعی انتظامیہ باڈری کاروباری میں بہتری کے بجائے دن بدن خرابی پیدا کررہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور بارڈر لسٹ میں ہر آئے روز کوئی نہ کوئی خلل پیدا کرکے گاڑیوں والوں کے ٹرپ کو روک کر ان کی معاشی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے جنوری 2025 میں سینکڑوں ای ٹیگ اسٹیکرز والوں کے ٹرپ کو شناختی کارڈ و دیگر میں ایک ایک ہندسے کم کرکے گاڑی والوں کی ٹرپ روک دی گئی ہے غریب گاڑی والوں کا کہنا ہے کہ ہندسے کم و بیش کمپیوٹر پر بیٹھے زمہ داروں کی زمہ داری ہے ای ٹیگ مالکان کے تمام ماسٹر فائلز ادارے کے پاس ہیں اسکی درستگی کرسکتے ہیں بلا ان کی لاپرواہی کی گناہ کو غریب گاڑی والوں کے ٹرپ کو روک کر لینا ایک اجتماعی سزا ہے جسے انکے بچوں ڈایا جارہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کبھی ایران کی جانب سے دس دس دن بارڈر بند کبھی پاکستان کی جانب سے دس دس دن بند ایک ظلم ہفتے میں تین تین دن چھٹیاں اسکے بعد بڑی سزا تین ماہ بعد ایک ٹرپ انکا نمبر آنا تین ماہ کا نمبر کسی فاقہ کش پالیسی سے کم نہیں ہے دوسری جانب آفیس مسٹیک کی سزا کو ای ٹیگ غریب گاڑی والے کے ٹرپ ان کا نمبر مشکل میں ڈالنا یعنی اسکے نمبر کو چھ (6) ماہ طویل دینے کا مقصد انکے بچوں کو اس مہنگائی وقت و حالات میں صاف الفاظ میں اجتماعی قتل کرنے کے مترادف ہے افسوس سے کہنا پڑتا ہے اس مسلے کے بارے میں بارڈر کمیٹیاں سیاسی جماعتوں نے غریبوں کے حق میں زرا بھر آواز نہیں اٹھا رہے ہیں انہوں نے کنسرٹ ادارے سیکورٹی فورسز ضلعی انتظامیہ کو اس سنجیدہ مسلے پر غور کرنے آفیس مسٹیک کی درستگی کر کے متاثرین کے ٹرپ بارڈر جانے کا نمبر مسنگ لسٹ کی صورت میں جاری کرکے ان کے بیوی بچوں کے چولہے کا خیال رکھیں انکی مشکلات دور کرکے خوشیاں بحال کریں

پنجگور کے اہم اجتماعی مسلہ موبائل فون ڈیٹا تھری جی فور جی کے بندیش حوالے سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمب...
03/01/2025

پنجگور کے اہم اجتماعی مسلہ موبائل فون ڈیٹا تھری جی فور جی کے بندیش حوالے سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنا خوش آئند اقدام ہے

Address

Panjgur Balochistan
Panjgur

Telephone

+923342371167

Website

نیوز Rahshoon News

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahshoon News راہشون نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rahshoon News راہشون نیوز:

Videos

Share