Azad Sahafat Nowshera

Azad Sahafat Nowshera ہر خبر تحقیق اور شفاف سچ کیساتھ
(1)

24/08/2024

نوشہرہ۔اضاخیل چراٹ روڈ پر استقات کے مطابق مدرسے کی تعمیر تکمیل آخری مراحل میں ہے عنقریب بچے بچیاں مفت دینی تعلیم و علوم سے استفادہ حاصل کریں گے ناظم دلدار باچا کاکا

کسی دوست نے ماہ رواں کے آنے والے بلوں کی تصاویر بھیجتے ہوئے مجھے میسج کیا ہے اور یہ واقعی تعجب کی بات ہے کہ بجلی کے ماہا...
22/08/2024

کسی دوست نے ماہ رواں کے آنے والے بلوں کی تصاویر بھیجتے ہوئے مجھے میسج کیا ہے اور یہ واقعی تعجب کی بات ہے کہ بجلی کے ماہانہ 198 یونٹ استعمال کرنے پر 2437 روپے بل جبکہ 206 یونٹ کے استعمال پر 9466روہے کا بل موازنہ کریں صرف آٹھ یونٹ زیادہ خرچ ہونے پر 7029 روپے واجب الادا ہونا کہاں کا انصاف ہے اگر صوبہ ہمارا ہے وسائل ہمارے ہیں بجلی کی پیداوار ہماری ہے تو یہ ظلم خیبر پختونخواہ کی عوام سے کیوں کیا جا رہا ہے دوسری طرف صوبے بھر کے دہی اور مضافاتی علاقوں میں 12سے18 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی خیبر پختونخواہ کی عوام برداشت کر رہی ہے یہ سب آخر کیونکر ہو رہا ہے وفاق حکومت اس صوبے کی تباہ حال معشیت اور عوام سے کونسے گناہوں کی سزا دیتے ہوئے عوام دشمنی نکال رہی ہے جبکہ اس صوبے کی نسبت پنجاب میں صرف 2 سے4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اپنے صوبے کے وسائل اور پیداوار کا پوچھنا خیبر پختونخواہ کے ہر باسی کا حق ہے اور اگر آپ اپنا حق سمجھتے ہیں تو آواز اٹھائیں تاکہ ہم سب ان بھاری بھرکم بلوں سے چھٹکارا پا سکیں

07/10/2023
ہماری فطرت یہ ہے ساقی کہ منافقت نہیں کرتے۔ہم اہل وفا لوگ لوگ رشتوں کی تجارت نہیں کرتے۔ظحنےہے شوق ازل سے ہمیں مخالفت نہبا...
03/10/2023

ہماری فطرت یہ ہے ساقی کہ منافقت نہیں کرتے۔

ہم اہل وفا لوگ لوگ رشتوں کی تجارت نہیں کرتے۔
ظحنے
ہے شوق ازل سے ہمیں مخالفت نہبانے کا جناب۔

سند تاریخ کہ مخلص دوستوں سے بغاوت نہیں کرتے۔

07/03/2023

ہر لڑکی ہر عورت کچھ روایتی خواب دیکھتی ہے جو عاٸلی زندگی پہ مبنی ہوتے ہیں مگر کچھ خاص فی میل عاٸلی زندگی کے ساتھ قوم و ملت کے لیے بھی کچھ کرنے کا خواب دیکھتی...

07/03/2023

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اہم سیاسی شخصیت کے نجی معملات کا پردہ چاک کر دیا@MeriumPervaiz

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈنذیر احمد چیئرمین نیب مقرر
04/03/2023

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ
نذیر احمد چیئرمین نیب مقرر

قومی یکجہتی سیاسی و معاشی بحران کا حل ہر محاز پر برسر پیکار پاک فوج کی دور اندیشی اعلیٰ صلاحیتوں اور امن پسندانہ پالیسیو...
04/03/2023

قومی یکجہتی سیاسی و معاشی بحران کا حل ہر محاز پر برسر پیکار پاک فوج کی دور اندیشی اعلیٰ صلاحیتوں اور امن پسندانہ پالیسیوں کی مرہون منت ہے۔

1.دہشت گردی کے خلاف جنگ
2. لاٸن آف کنٹرول پہ بھارت کی اشتعال انگیزی
3.غدار وطن M16 کے پیٹھو میجر عادل راجہ بگوڑے کی ملک دشمن غیر ملکی قوتوں سے مل کر عسکری دفاعی اداروں کو بدنام کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر زہرے پروپیگنڈے۔
ان تینوں محازوں پہ پاک فوج کو چینلجز کا سامنا ہے سب سے پہلے خطے کے حالات کا بغور جاٸزہ لیں تو جنوبی ایشیاٸی خطے میں ہندوستان کی منفی پالیسیوں اور توسیع پسندانہ عزاٸم کا پاک فوج نہایت دور اندیشی بہادری اور اعلی قاٸدانہ صلاحیتوں سے بھرپور مقابلہ کررہی ہے خطے کا امن پاک فوج کی امن پسند پالیسیوں کی بدولت ہی قائم ہے بھارت جیسے بڑے دشمن کے ہمسایہ ہونے کے باوجود پاکستان اپنے دفاعی اخراجات میں کمی کررہا ہے اور کم اخراجات کے ساتھ دفاعی طور پہ نا صرف خود کفیل بلکہ ناقابل تسخیر بھی ہے بھارت 76.6 بلین ڈالر کے سالانہ دفاعی اخراجات کے ساتھ دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے پاکستان کے مقابلے میں یہ اخراجات پاکستان کے مجموعی بجٹ 47 بلین ڈالر سے بھی دوگنا ہیں پاکستان میں ہونی والی دہشت گردی اور ریاستِ پاکستان اور ریاستی اداروں خاص کر پاک فوج کے خلاف ہونے والے زہریلے پراپیگنڈے کے تانے بانے بھارت اور افغانستان سے ملتے ہیں ان خطرناک چینلجز کے باوجود پاکستان کے دفاعی اخراجات میں نمایاں کمی دیکھنے کو آٸی ہے اب یہ اخراجات GDP کی کم ترین سطح 2.2 % تک پہنچ چکے ہیں پاکستان دفاعی لحاظ سے دنیا کی ساتویں بڑی قوت ہے لیکن کم دفاعی اخراجات کے لحاظ سے یہ 29 نمبر پر ہے۔ پاکستان کے سولجرز پہ ہونے والے سالانہ دفاعی اخراجات نہایت کم ہیں امریکہ اپنے ایک سپاہی پہ سالانہ 392000 ڈالر خرچ کرتا ہے ایران 23000 ڈالر بھارت 42000 ڈالر اور سعودیہ 371000 ڈالر خرچ کرتا ہے لیکن پاکستان صرف 12500 ڈالر خرچ کرتا ہے اس طرح ضروری اخراجات کے ساتھ پاک فوج متعدد چیلنجز کا نہایت مستعدی اور پروفیشنل انداز سے مقابلہ کررہی ہے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ایک نٸی حکمت عملی کے تحت نٸے تربیتی ماڈلز متعارف کروا رہی ہے اور فاٹا کے انضمام کے بعد تعمیر و ترقی میں مصروف ہے پاک فوج کی اہم ترین کامیابیوں میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں کی تعمیر و ترقی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان 2400 کلومیٹر طویل افغان سرحد پہ باڑ کی تنصیب شہروں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے سلیپر سیلز کا خاتمہ شامل ہیں پاک فوج نے ان سب ذمہ داریوں کو نہایت بطریقِ احسن انجام دیا۔ اس کے بعد ہی پاکستان اپنا نام FATF سے نکلوانے میں کامیاب ہوا پاکستان اس وقت شدید سیاسی اور معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر میجر عادل راجہ غدار بگوڑے جیسے آستین کے سانپ کیطرف سے لندن میں بیٹھ کر قومی سلامتی اور دفاعی اداروں کیخلاف ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں مراعات کے عوض ضمیر بیچ کر کے ان کا آلہ کار بنا اور زہریلے پروپیگنڈوں کے پرچار جیسے چیلنجنز سمیت تمام بحرانوں سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے یہ چینلجز حل طلب ہیں اور ان کا حل ایک قومی لاٸحہ عمل کے متقاضی ہے جب تک تمام مکاتب فکر اور محب وطن قومی نظریوں سے قومی لاٸحہ عمل کے تحت یکجا ہو کر ان بحرانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کے عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں سیاسی اور معاشی بحران سمیت غداروں کے زہریلے پروپیگنڈوں کا منہ کالا کرتے ہوئے اپنے مستقبل اور ریاستِ پاکستان کے کا سوچیں

13/02/2023

دشمن بھارتی ایجنسی راء کا پیٹھو ایجنٹ غدار وطن بھگوڑا ریٹائرڈ میجر راجہ عادل کی پاک فوج کیخلاف تنقید کے تمام حقائق منظر عام پر آ گئے بھگوڑے میجر راجہ عادل کے عسکری قوت اور ملک دشمن مقاصد کا پردہ فاش

26/11/2022

نوشہرہ۔صرافہ ایسویسی ایشن کے نومنتخت صدر حاجی نواب اور جنرل سیکرٹری حاجی سعید کی خصوصی گفتگو

03/09/2022

بدترین سیلاب اور اس کی تباہکاریوں کے حوالے سے مکمل تفصیلی لائیو رپورٹ شکر الحمد و للہ speak the truth with pride

02/09/2022

سیلاب زدگان ریلیف کیمپس میں امداد سے محروم سیلاب سے متاثرہ مستحق خاندانوں کا حق سیلاب سے محفوظ لوگ آخرت کو بھول کے لوٹ کر خوب حق تلفی کرتے رہے

27/08/2022

نوشہرہ۔سیلاب متاثرین کیلئے نئی مصیبت سوات سے 1 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ دریائے کابل میں داخل ہونے کی پیشگوئی جس کے باعث دریائے کابل میں پانی کی سطح مذید بلند اور بیشتر علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کیطرف سے جاری ہدایات میں گھروں میں واپسی سے گریز کا انتباہ جاری۔

08/08/2022
*شعبہ صحت خود بیمار، علاج کون کرے گا؟**بلاشبہ تندرستی ہزار نعمت اور انسان کی وہ دولت ہے جو لٹ جائے تو پھر زندگی موت سے ب...
07/08/2022

*شعبہ صحت خود بیمار، علاج کون کرے گا؟*
*بلاشبہ تندرستی ہزار نعمت اور انسان کی وہ دولت ہے جو لٹ جائے تو پھر زندگی موت سے بدتر ہو جاتی ہے۔ڈی ایچ کیو اور قاضی میڈیکل کمپلیکس میں ہارتو پیتھک اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹران صاحبان انٹرنیشنل ادویات دینے کے بجائے مریضوں کو لوکل کمپنیوں کے ادویات فراہم کرتے ہیں انٹرنیشنل ادویات میں بیچیم ۔سرال ۔ہی بیڈ ۔ویلکم اور مارک کمپنی سب سے ٹاپ کمپنیاں ہیں جو ڈاکٹر صاحبان مریضوں کو نہیں دیتے ۔بلکہ لوکل کمپنیوں کے ادویات مریضوں کو دیے جاتے ہیں جن میں ڈاکٹر صاحب ان کے بڑے بڑے کمیشن ہوتے ہیں*
*کچھ ایسا ہی حال نوشہرہ ڈی ایچ کیو اسپتال اور نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس کا ہے صحت کا شعبہ تاحال اپنے علاج کا منتظر ہے۔ پاکستانی کبھی ڈینگی، سوائن فلو اور خسرہ جیسی وباؤں سے مر رہے ہیں تو کبھی پولیو جیسی بیماری عمر بھر کی معذوری دے کر ان کی زندگی کو موت سے بھی بدتر بنا دیتی ہے۔آج نوشہرہ کے عوام خود دیکھ لے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال اور قاضی میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر، ادویات اور دیگر سہولیات سے محروم مریض سرکاری ہسپتالوں کی فرش پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں اور ہو بھی کیوں مرنے والا کوئی سیاستدان، بیوروکریٹ، حکمران یا کوئی بڑا آدمی تھوڑا ہی تھا۔ اپنی خواہشات کے قیدی حکمرانوں کی وجہ سے قیام پاکستان کو 6 دہائیاں گزرنے کے باوجود یہ ملک اپنی گود میں پلنے والوں کو صحت عامہ کی مفت سہولیات نہیں دے سکا۔ ہاں یہ بھی درست ہے کہ وطن عزیز میں شعبہ صحت کی بدحالی کے ذمہ دار صرف حکمران ہی نہیں، اس تباہی میں بیوروکریسی، ہسپتالوں کی انتظامیہ، ڈاکٹرز و دیگر سٹاف نے بھی کردار ادا کیا۔ہر دور حکومت میں حکمرانوں نے شعبہ صحت کی بدحالی کا رونا روتے ہوئے اس کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانے کے دعوے کئے لیکن حقائق ہمیشہ اس کے برعکس رہے۔اس صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے حکمرانوں سے یہ سوال عوام کا حق بنتا ہے کہ ہمارے ہاں شعبہ صحت اس قدر کم درجے پر کیوں ہے؟ عوام کی صحت حکمرانوں کے لئے اس قدر غیر اہم کیوں ہے؟۔ شائد اس کی وجہ یہ ہے کہ حکمرانوں کے سر میں درد بھی ہو جائے تو علاج کے لئے بیرون ممالک کا دورہ اختیار کر لیا جاتا ہے اور غریب لال پیلے شربت پی کر جان دے دیتا ہے۔ اس حوالے سے دوسری قباحت یہ ہے کہ صحت کے لئے مختص بجٹ بھی شفاف طریقے سے مکمل طور پر استعمال ہی نہیں کیا جاتا اور مالی سال ختم ہونے پر فنڈز واپس چلے جاتے ہیں۔جب سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر سے پوچھا کیا ایمرجنسی میں دوائیں موجود ہوتی ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا میاں ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو دواؤں کی نہیں دعاؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔ادویات اول تو سرکاری ہسپتال کو کم مالی وسائل کی وجہ سے ملتی نہیں اگر خوش بختی سے کبھی مل جائیں تو جلد یہاں رہتی نہیں بلکہ ’’خیرات‘‘ کے نام پر کچھ غریبوں میں تھوڑی سی ادویات تقسیم کرکے باقی سڑک پار میڈیکل سٹور پر پہنچا دی جاتی ہیں، ادویات کی خرید و فروخت میں ہونے والی کرپشن کے لاتعداد کیسز اس بات کے شاہد ہیں۔ ایمرجنسی کے بعد ہسپتال کا اہم ترین شعبہ آئی سی یو ہوتا ہے لیکن یہاں بھی ہماری حالت بہت پتلی ہے۔ ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق کسی بھی ہسپتال کے جنرل وارڈ اور آئی سی یو بیڈز کی شرح 50:1ہونی چاہیے اور آئی سی یو کے ہر بیڈ پر ایک تربیت یافتہ نرس کا ہونا ضروری ہے لیکن ہمارے ہاں آئی سی یو میں ایک نرس 3 بیڈز کے لئے ہے*

07/08/2022
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں آج تقریبا دس بجے سے یہ بچی گھر سے غائب ہے جس کا نام ہے انشاء والد صدیق خان نوشہرہ کل...
25/07/2022

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
آج تقریبا دس بجے سے یہ بچی گھر سے غائب ہے جس کا نام ہے انشاء والد صدیق خان نوشہرہ کلاں جمعہ خان مسجد ٹینکی روڈ گی خیل 03329302327
والدین اس بچی کے بہت زیادہ پریشان ہیں اگر کسی کو بھی یہ بچی کہیں بھی نظر آئے تو اس نمبر پر کانٹیکٹ کریں تاکہ یہ بچی اپنے لواحقین سے مل سکے

22/07/2022

Address

Nowshera Cantonment
24100

Telephone

+923219740640

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad Sahafat Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Media in Nowshera Cantonment

Show All