A to Z News Jehangira

A to Z News Jehangira Media News

05/01/2024

*ڈیرہ اسماعیل خان:*
*وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی مشاورت کے بعد گومل یونیورسٹی انتظامیہ نے شدید سردی کی لہر کے باعث ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء کے انٹری ٹیسٹ کو تاحکم ثانی ملتوی کر دیئے گئے انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کردیا جائے گا۔*

05/01/2024
سینیٹ میں 8فروری کے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد منظور،،پاکستان کے پارلیمان میں ایوانِ بالا (سینیٹ) میں آئندہ ماہ...
05/01/2024

سینیٹ میں 8فروری کے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد منظور،،
پاکستان کے پارلیمان میں ایوانِ بالا (سینیٹ) میں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کی گئی ہے۔ ایوانِ بالا کے آزاد رکن سینیٹر دلاور خان نے قرارداد پیش کی تھی جو کثرتِ رائے سے منظور کی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ جنوری اور فروری میں بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسم سخت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے اور کئی رہنماؤں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سینیٹ وفاق کے حقوق کا ضامن ہے۔ الیکشن شیڈول کو ملتوی کیا جائے۔

*نوشہرہ:۔ڈاگئی پبی 10 دن قبل دن دیہاڑے ہونے والے اندھے قتل کیس کا معمہ حل۔ملزم گرفتار ۔زبانی تکرار پر قتل کیا۔ملزم کااعت...
05/01/2024

*نوشہرہ:۔ڈاگئی پبی 10 دن قبل دن دیہاڑے ہونے والے اندھے قتل کیس کا معمہ حل۔ملزم گرفتار ۔زبانی تکرار پر قتل کیا۔ملزم کااعتراف جرم۔مزید تفتیش جاری۔*

*24-12-2023 کو شاہد حسین نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں ADC آفس میں ڈیوٹی پر تھا کہ اطلاع ملی کہ ڈاگئی میں کسی نے میرے بھائی اکبر حسین کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے دن دیہاڑے اندھے قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے شفیع الرحمن خان SDPO پبی کی سربراہی میں اشفاق خان SHO پبی پرمشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی۔علاقے میں مشکوک افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی۔جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم عیسیٰ ولد جہانگیر ساکن ڈاگئی کو گرفتار کر لیا گیا۔تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ چند دن قبل مقتول کا ملزم کیساتھ زبانی تکرار ہوا تھا جس کا غضہ تھا۔ملزم کیساتھ ایک اور ملزم بھی تھا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔*

دھند اور سموگ دونوں ہوا میں موجود ذرات کی وجہ سے ہوتے ہیں، لیکن ان میں کچھ اہم فرق ہیں۔دھند ایک قدرتی واقعہ ہے جو ہوا می...
05/01/2024

دھند اور سموگ دونوں ہوا میں موجود ذرات کی وجہ سے ہوتے ہیں، لیکن ان میں کچھ اہم فرق ہیں۔

دھند ایک قدرتی واقعہ ہے جو ہوا میں پانی کے بخارات کی گاڑھا ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ پانی کی چھوٹی بوندوں کا ایک دکھائی دینے والا بادل ہے جو اس وقت بنتا ہے جب ہوا کا درجہ حرارت اوس نقطہ کے قریب ہوتا ہے۔ صبح سویرے اور دیر شام میں دھند سب سے زیادہ عام ہے، جب ہوا ٹھنڈی ہوتی ہے۔

سموگ فضائی آلودگی کی ایک قسم ہے جو دھوئیں اور دھند کے امتزاج سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ دھول اور راکھ سمیت چھوٹے ذرات کا ایک دکھائی دینے والا بادل ہے، جو گاڑیوں، کارخانوں اور دیگر ذرائع سے آنے والی آلودگی دھند کے ساتھ مل جانے پر بنتا ہے۔ بڑے شہروں اور صنعتی علاقوں میں سموگ سب سے زیادہ عام ہے۔

05/01/2024

شاہ محمود قریشی کوالیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔!!

05/01/2024

فواد چوہدری مشکل میں پھنس گئے۔۔
عدالت نے 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

05/01/2024

ضلعی صدر پی ٹی آئی نوشہرہ میاں محمد عمر کاکاخیل الیکشن ٹریبونل سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔

05/01/2024

نہ ملنے والی بجلی بھی 4روپے12پیسے مہنگی

05/01/2024

نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری

05/01/2024

تاریخ 2024-01-05 دھند اور خراب موسم کی وجہ سے پاکستان ریلوے کی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے۔

47 اپ رحمان بابا (کراچی کینٹ سے پشاور) شام 7 بجے جہانگیرہ ریلوے اسٹیشن آئیں گے، 3 گھنٹے لیٹ

39اپ جعفر ایکسپریس (کوئٹہ سے پشاور) شام 7:50 بجے جہانگیرہ ریلوے اسٹیشن آئے گی۔ 2 گھنٹے لیٹ

13اپ عوام ایکسپریس (کراچی سے پشاور) رات 9:20 بجے جہانگیرہ ریلوے اسٹیشن آئے گی۔ 4 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر سے۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ریلوے انکوائری فون نمبر جہانگیرہ 510643-0923 پر کال کریں۔ شکریہ

05/01/2024

نوشہرہ پی کے 88 پر تحریک انصاف کے امیدوار میاں عمر کاکا خیل کے کاغذات نامزدگی منظور

05/01/2024

ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کے کاغذات حلقہ PK 58 کیلئے منظور
ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا

05/01/2024

ایک_انتہائی_ضروری_اعلان
شدید سردی اور دھند کی وجہ سے خوراک نہ ملنے کی وجہ سے پرندے بہت ہی تکلیف میں ہے اور درجنوں مر بھی رہے ہیں. لہذا مہربانی فرما کر اپنی گھر کی دیواروں پر چھتوں پر اور گھر کی ایسی محفوظ جگہ جہاں پرندے آتے جاتے رہتے ہو گندم اور ہر قسم کی خوراک جو وہ کھا سکے اللہ کی رضا کیلئے ڈال دیا کریں تاکہ اللہ تعالی کی رحمت بھی ہماری طرف متوجہ ہو۔ جتنا بھی ہو سکے پیغام لوگوں تک پہنچائیں.*

نوشہرہ سیاسی جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس
05/01/2024

نوشہرہ سیاسی جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس

نبیﷺ کا فرمان
05/01/2024

نبیﷺ کا فرمان

05/01/2024

شدید سردی، تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں توسیع کا امکان ، میدانی علاقوں میں تعطیلات میں 13 جنوری تک توسیع کا فیصلہ آج کیا جائے گا

 اگر ملازمین خود یا انکے فیملی ممبرز کینسر کے مریض ہو تو علاج معالجہ کیلئے امدادی رقم ایجوکیشن ایمپلائز فاؤنڈیشن EEF سے ...
05/01/2024


اگر ملازمین خود یا انکے فیملی ممبرز کینسر کے مریض ہو تو علاج معالجہ کیلئے امدادی رقم ایجوکیشن ایمپلائز فاؤنڈیشن EEF سے وصول کی جاسکتی ہے۔ نیچے دیا گیا درخواست فارم پُر کرکے EEF میں جمع کرائیں.
پتہ: ایجوکیشن ایمپلائز فاؤنڈیشن آفس،رانو گڑھی، چمکنی چوک، جی ٹی روڈ پشاور۔
رابطہ نمبر: 9214390-091

04/01/2024

تحریک انصاف نے بلا واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

*نوشہرہ:۔تھانہ نظامپور پولیس کی کامیاب کاروائی۔شاہین آباد نظامپور کے جنگل میں ملنے والے لاش کے اندھے قتل کا معمہ حل۔دوست...
04/01/2024

*نوشہرہ:۔تھانہ نظامپور پولیس کی کامیاب کاروائی۔شاہین آباد نظامپور کے جنگل میں ملنے والے لاش کے اندھے قتل کا معمہ حل۔دوست قاتل نکلا۔زبانی تکرار پر قتل کیا ملزم کا اعتراف جرم۔آلہ قتل برآمد۔21-12-2023 کو شیر علی ساکن شاہین آباد نظامپور نے نظامپور پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا میرا بیٹا فاروق ٹائر شاپ میں کام کرتا ہے گزشتہ دن وہ گھر سے نکلا اور رات کو گھر نہیں آیا اُس کے شاپ پر معلومات کی تو وہ شاپ پر نہیں تھا اور اب اطلاع ملی کہ اُسے کسی نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے اور لاش جنگل میں پڑی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے ارشد احمد SDPO اکوڑہ کی سربراہی میں رامین خان SHO نظامپور اور نعیم خان SI پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی۔اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے موجود شواہد سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم محمد سمیع ولد میر باز ساکن کاہی نظامپور کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مقتول اُس کا دوست تھا اور زبانی تکرار پر اُسے قتل کیا ۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل (پستول ) بھی برآمد کر لیاگیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔*

ایڈن مارکرم نے بھارت کے خلاف مشکل ترین پچ پر شاندار سنچری مکمل کر ڈالی 👌🏻💯👌🏻
04/01/2024

ایڈن مارکرم نے بھارت کے خلاف مشکل ترین پچ پر شاندار سنچری مکمل کر ڈالی 👌🏻💯👌🏻

04/01/2024

خيبرپختونخوا ميں کل سے دھند کی شدت ميں کمی آنے کا امکان

ایل ایل بی LLB داخلوں کیلئے لازمی ایڈمشن ٹیسٹ کیلئے اپلائی کی آخری تاریخ 8 جنوری ہے۔ ایچ ای سی LAT ٹیسٹ کیلئے اپلائی کری...
04/01/2024

ایل ایل بی LLB داخلوں کیلئے لازمی ایڈمشن ٹیسٹ کیلئے اپلائی کی آخری تاریخ 8 جنوری ہے۔ ایچ ای سی LAT ٹیسٹ کیلئے اپلائی کریں

اے ایس ڈی ای او پوسٹ پر کام کرنے والے ایس ایس ٹی سائنس ٹیچرز کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا
04/01/2024

اے ایس ڈی ای او پوسٹ پر کام کرنے والے ایس ایس ٹی سائنس ٹیچرز کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا

مس شازیہ عطا کو ڈپٹی سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔
04/01/2024

مس شازیہ عطا کو ڈپٹی سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔

04/01/2024

*ریسکیو1122 نوشہرہ/اہم اطلاع*

نوشہرہ :فنی خرابی کی وجہ سے ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن "1122" کو ملانے میں دشواری کا سامنا آ رہا ہے.
لہذا کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کے دوران دشواری کی صورت میں ریسکیو1122 کنٹرول روم کے ان نمبروں پر رابطہ کریں،
۔ شکریہ

*03339119998*
*03139136005*
*03049677718*

*میڈیاکوارڈینیٹر: ریسکیو1122 نوشہرہ*

Address

Nowshera Cantonment
24100

Telephone

+923402829219

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A to Z News Jehangira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to A to Z News Jehangira:

Videos

Share

Category

Nearby media companies


Other Media in Nowshera Cantonment

Show All