South Today

South Today Where NEWS Comes First. South today is Pakistan’s premier Social Media Network. We create world-class
(4)

08/12/2024

ملتان میں "سواتی ٹکی" نے دھوم مچادی۔۔۔۔۔ چکن،بیف،مٹن کے قیمے سے تیار کردہ سواتی ٹکی سب کی پسند بن گئی

08/12/2024

پاکستان کسان اتحاد کے صدرخالد محمود کھوکھر نے کسانوں کے معاشی استحصال پر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔۔۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سپریم کورٹ سے سوموٹو نوٹس لینے کی بھی اپیل کی

08/12/2024

ملتان کا بڑا سانحہ ، اصل وجہ کیا ہے ؟
معروف خان اتنا سفاک کیوں بنا ؟

08/12/2024

گولڈن مین کے بعد اب ملتان کی سڑکوں پر "گولڈن سٹیچو فیملی" نظر آنے لگی ہے۔۔۔۔ گولڈن مین محمد یوسف اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ اپنے فن سے شہریوں کو محظوظ کرتے ہیں۔۔۔۔"ساؤتھ ٹوڈے" سے آصف بلوچ کی رپورٹ

07/12/2024

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیاہےکہ اسلام آباد میں شہریوں پرگولیاں چلائی گئیں،،،ان کاکہناہےکہ ملک اس طرح آگے نہیں بڑھ سکتا ، معاشی اور انتظامی معاملات میں نفرت اور دشمنی ختم کرنی ہوگی۔۔

07/12/2024

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن انتخابات کیلئے پولنگ ۔۔۔۔ پولنگ کا عمل نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ہوا۔۔۔ ڈاکٹرز کے دو گروپوں کے درمیان سخت مقابلہ۔۔۔6 ہزار 800 ڈاکٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔۔

07/12/2024

سپریم کورٹ ایک بار پھر توجہ کا مرکزبن گئی۔۔۔آئندہ ہفتے بڑے کیسز سماعت کے لیے مقرر کردئے گئے۔۔۔8فروری عام انتخابات میں دھاندلی کا کیس سماعت کے لیے مقررکردیاگیاہے۔۔۔عمران خان کو اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقل کرنے کا کسی بھی سماعت کے لیے مقررکردیاگیا۔۔۔

06/12/2024

بشری بی بی کی پھر انٹری،شکوہ کس سے؟
عمران خان کے دو مطالبات سامنے آگئے

06/12/2024

شیر افضل مروت نے ساؤتھ ٹوڈے سے خصوصی گفتگو میں عمران خان کی رہائی کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ جنوری میں رہا ہوں گے اور اس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت اگلے احتجاج کی کال دے سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اگلا قدم ایک "ٹرمپ کارڈ" ہوگا۔ شیر افضل مروت نے کارکنوں سے تنقید نہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ان کی قربانیاں پی ٹی آئی کے لئے ہیں، جس کے دوران علی امین گنڈاپور کی اہمیت بھی اجاگر کی۔ مروت نے مزید کہا کہ ان کے پاس ایسی ویڈیوز ہیں جو قیادت کی مشکلات کو ظاہر کرتی ہیں اور کہا کہ ڈی چوک پر ہونے والے واقعات سے وہ بے خبر تھے۔


وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کی الگ الگ رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی ت...
06/12/2024

وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کی الگ الگ رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے
خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف پنجاب میں 99 اور خیبرپختونخوا میں دو مقدمات درج ہیں۔اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف 74 مقدمات درج ہیں
ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے میں سابق وزیر اعظم کے خلاف سات مقدمات / انکوائریز زیر التوا ہیں۔اس کے علاوہ نیب میں عمران خان کے تین مقدمات زیر التوا ہیں
توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم کی اپیل زیر التوا ہے۔عمران خان پر اکتوبر نومبر دسمبر احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔



سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ کل میری عمران خان کے ساتھ مخ...
06/12/2024

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ کل میری عمران خان کے ساتھ مختصر ملاقات ہوئی، وہ آئے اور جذباتی انداز میں مجھ سے بغلگیر ہوئے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ اور میں ایک ہیں، جو ہوا سو ہوا۔
شیخ رشید کے مطابق عمران خان نے مجھ سے بس اتنی ہی بات کی، باقی باتیں انہوں نے عمر ایوب سے کیں اور انہیں ہدایات دیں، وہ ان کی پارٹی ہے، ان کی ہدایات میں میڈیا کے سامنے بیان نہیں کرسکتا۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں کوئی کردار ادا کرنے کی کوشش نہیں کررہے۔


اے ٹی سی راوالپنڈی نے پی ٹی آئی کے رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور راجہ بشارت کی ضمانت بعد از گرفتاری...
06/12/2024

اے ٹی سی راوالپنڈی نے پی ٹی آئی کے رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور راجہ بشارت کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔


بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پرپاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ تسلی...
06/12/2024

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پرپاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے اور معاملات طے پاگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنزٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہی ہوگی۔چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ3 سال تک پاکستان، بھارت ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق2027 تک پاکستان بھی بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کے میچ نہیں کھیلے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے بھارت اورسری لنکا مشترکہ میزبان ہیں، اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔





05/12/2024

شوہر کے ہاتھوں بیوی اور دو کمسن بچوں کے ق تل کا اندوہناک واقعہ، تہرے قت ل کے بعد معروف نامی شخص نے خود کو بھی گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ افسوسناک واقعہ ملتان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا ہے ، ابتدائی تحقیقات کے بعد پراپرٹی کا تنازعہ سامنے آیا ہے

05/12/2024

حکومت بے لگام غیر اخلاقی آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں زہر اُگلنے کیخلاف سخت قوانین بنائے، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
نو مئی جی ایچ کیو کیس،عمران خان،شاہ محمود قریشی،شیخ رشید، سمیت 100 ملزمان پر فرد جرم عائد
زلفی بخاری،شہباز گل،مراد سعید اشتہاری قرار، عمر ایوب، راجہ بشارت جیل کے باہر سے گرفتار
توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کے مسلسل پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری
بارہ سے زیادہ کنفرم نہیں، کیسے کہہ دوں سینکڑوں جاں بحق ہوئے، بیرسٹر گوہر،علیمہ خان میں تکرار
علیمہ خان نے عمران خان کو تُرپ کا پتّہ شو کرنے سے روک دیا
عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کا بائیکاٹ کردیا

05/12/2024

ملتان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں افسوسناک واقعہ ،گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیوی اور دو بچوں کو گولیاں مار کر خود کو بھی مارڈالا۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس کا اس بارے میں کیا کہنا ہے جانتے ہیں آصف بلوچ کی اس ویڈیو رپورٹ میں

05/12/2024

بانی تحریک انصاف عمران خان نے بڑا اعلان کردیا۔۔اڈیالہ جیل کے باہرعلیمہ خان اور بیرسٹرگوہر میں تلخ کلامی کس بات پر ہوئی۔۔؟عمران خان آخری کارڈ کب کھیلیں گے؟

Address

9KM Bosan Road
Multan
65000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when South Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to South Today:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Multan

Show All