Rapid News

Rapid News This page introduced you latest and fast news. Stay with Us for update
Thanks

ریاض سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 20 زائرین جاں بحق، مقامی اور غیر ملکی عمرہ زائرین کو خمیس مشیط سے مکہ مکر...
28/03/2023

ریاض سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 20 زائرین جاں بحق، مقامی اور غیر ملکی عمرہ زائرین کو خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ لے جانے والی بس کو شمالی عسیر میں حادثہ پیش آیا۔ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شمالی عسیر کے ’شعار درے‘ میں بس کے حادثے میں 20 عمرہ زائرین جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔
الوطن اور الاخباریہ کے مطابق بس مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو لے کر خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جارہی تھی۔ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے حادثے کے بعد شعار درہ بند کردیا اور وہاں سے ٹریفک کے گزرنے کے لیے متبادل راستہ بنایا گیا ہے۔ شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عسیر کے سینٹرل ہسپتال اور ابہا کے پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی لاشیں ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہیں۔ متعلقہ حکام حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔ الاخباریہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ بس میں زیادہ تر غیر ملکی سوار تھے۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ غیرملکیوں کا تعلق کن ممالک سے ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ بس ایک کمپنی کی تھی جو عسیر کے ’درہ شعار‘ کے پل کے آخری حصے سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ بس کے بریک سسٹم میں خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کے رشتہ داروں نے بتایا کہ حادثہ بس کے ٹکرانے اور خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ابھی تک حادثے کے بارے میں باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

رات گئے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، کلمہ طیبہ کی صدائیں۔ تفص...
09/03/2023

رات گئے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، کلمہ طیبہ کی صدائیں۔ تفصیلات کے مطابق رات کے اس پہر خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے زلزلے سے لرز گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات، مالاکنڈ، بٹ خیلہ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 124 کلو میٹر تھی ۔
زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ ملک میں سوات ریجن سب سے زیادہ زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ سوات ریجن میں آئے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔ تاہم حالیہ کسی زلزلے کے دوران سوات میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

راولپنڈی میں میٹرو بس میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چاندنی چوک اسٹیشن کے قریب میڑو بس میں آگ لگ گئی جس سے ...
07/03/2023

راولپنڈی میں میٹرو بس میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چاندنی چوک اسٹیشن کے قریب میڑو بس میں آگ لگ گئی جس سے دو مسافر بےہوش ہو گئے۔امدادی ذرائع کے مطابق چلتی بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں۔ترجمان 1122 نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
میٹرو بس میں آگ سے دو مسافر متاثر ہوئے۔دونوں دم گھٹنے سے بےہوش ہوئے۔بےہوش افراد کو اسپتال منتل کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میٹرو بس میں آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 4اگست 2022 کو بھی ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔بتایا گیا کہ راولپنڈی میں میٹرو بس اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی، بس میں سوار افراد محفوظ رہے تاہم بس مکمل جل گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق میٹرو بس میں آگ لگنے کا واقعہ مری روڈ رحمان آباد میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا، میٹرو بس آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر جل گئی، آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔

۔

ملتان پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 3منشیات فروشوں2غیر قانونی اسلحہ...
06/03/2023

ملتان پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 3منشیات فروشوں2غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، 14 پتنگ فروشوں،چھ بجلی چوروں،18 غیر قانونی گیس ریفل کرنے والوں،8 اشتہاری مجرمان اور دو عدالتی مفروران سمیت 54 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ملتان پولیس کے مطابق مزکورہ ملزمان کو مختلف تھانہ جات کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے110 لیٹر شراب2غیر قانونی 30 بور پستول ، 5500 پتنگیں معہ 31 گوٹا ڈوریں اور سامان گیس ریفل برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

اتوار کے روز چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا، کعبہ پر چاند آنے کے بعد دنیا بھر میں کعبہ کی درست سمت کا تعین کیا جا سکے...
04/03/2023

اتوار کے روز چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا، کعبہ پر چاند آنے کے بعد دنیا بھر میں کعبہ کی درست سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔ نیوز کی رپورٹ مطابق مکہ مکرمہ میں آج 4 مارچ کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات 7 بج کر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئے گا، چاند 93 فیصد روش ہوگا۔
اس موقع پر مریخ مغربی جہت میں نظر آئے گا، دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جا سکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ خانہ کعبہ کے عین اوپر چاند نظر آنے سے دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے، جبکہ ماہرین فلکیات ستاروں اور سیاروں کی گردش سمیت مختلف باتیں دریافت کرتے ہیں۔
یہاں یہ واضح رہے کہ ہر سال جون کے مہینے میں سورج بھی عین خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرتا ہے، اس موقع پر بھی خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پ...
05/02/2023

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں انتقال کرگئے ہیں، ان کی وفات کے حوالے سے سفارتی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف طویل عرصے سے بیمار تھے جس کے باعث وہ دبئی میں امریکن یسپتال میں زیر علاج تھے کیوں کہ سابق صدر اور پاک فوج کے سابق سربراہ 18 مارچ 2016ء سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں علاج کی غرض سے مقیم تھے، عسکری ذرائع سے بھی سابق صدر کے انتقال کی خبر کی تصدیق ہوئی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق آرمی چیف کا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا۔
بتاتے چلیں کہ سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943ء کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے، 1964ء میں پاکستان آرمی میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965ء و 1971ء کی جنگوں میں شرکت کی جب کہ 7 اکتوبر 1998ء کو بری فوج کے چیف آف اسٹاف کے منصب پر فائز ہوئے اور 12 اکتوبر 1999ء کو انہوں نے بحیثیت آرچیف چیف اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں گرفتار کرلیا اور ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے۔
بعد ازاں اسمبلیوں نے بھی اس فیصلے کی توثیق کردی تھی سال 2004 میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر منتخب ہوئے، 9 سال بعد پرویز مشرف فوج کے سربراہ کے عہدے سے 28 نومبر 2007ء کو سبکدوش ہوئے اور 18 اگست 2008ء کو صدارت سے مستعفی ہوکر بیرون ملک چلے گئے۔

05/02/2023

13 رجب

ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے اثرات آنا شروع، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا۔...
02/02/2023

ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے اثرات آنا شروع، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب کرنا شروع کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان کا مہینہ آنے والا ہے، اسٹیک ہولڈرز کو خدشہ ہے کہ اگر روپے کی قدر میں کمی اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو درآمدی اشیا اور خام مال کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔سویا سپریم کے چیف ایگزیکٹیو احمد غلام حسین نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 14 فیصد تنزلی ہوئی اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 35 روپے بڑھنے سے ٹرانسپورٹیشن کی لاگت میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے گھی/کوکنگ آئل کی فی کلوگرام / لیٹر لاگت میں 50 سے 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس میں بجلی اور گیس کی لاگت اور پیکیجنگ کی لاگت میں 50 فیصد اضافے کے اثرات شامل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تاجروں کے پاس ابھی پرانا اسٹاک ہے، یہ اضافہ آنے والے چند ہفتوں میں نظر آئے گا، ایل سیز 230 روپے کے مقابلے میں 270 روپے پر ریٹائر ہو رہی ہیں۔احمد غلام حسین نے کہا کہ خوردنی تیل کی زیادہ قیمتیں کھپت کو کم کر دیں گی کیونکہ بہت سے گھرانوں کی استطاعت محدود ہے۔انہوں نے بتایا کہ پام آئل کی محدود کلیئرنس کی وجہ سے مارکیٹ میں مقامی پام آئل کی قیمتیں 11 سے 12 ہزار روپے سے بڑھ کر 16 ہزار سے 17 ہزار روپے فی 40 کلو گرام تک پہنچ گئیں۔
امجد رشید کے مطابق ہم ڈپٹی گورنر کے ساتھ مارچ کے تیسرے ہفتے سے شروع ہونے والے رمضان میں تیل/گھی کی کسی بھی سنگین قلت پر قابو پانے کے حوالے سے خوردنی تیل کی کلیئرنس کی راہ ہموار کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔کراچی ریٹیلر گروسر گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے بتایا کہ ہول سیل قیمتوں میں اضافے کے بعد دال کی خوردہ قیمتیں بھی 20 سے 25 روپے فی کلو بڑھ چکی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہول سیلرز نے خبردار کیا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے، جب بندرگاہ سے کنٹینر کی کلیئرنس کے بعد دالوں کی مارکیٹ میں فروخت شروع ہوگی تو قیمتوں میں اضافہ صارفین کے لیے کسی صدمے سے کم نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چنے کی دال 20 سے 25 روپے فی کلو اضافے کے بعد معیار کے حساب سے 240 سے 275 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، اسی طرح مونگ کی دال 280 سے 300 روپے، ماش کی دال 400 سے 450 روپے اور مسور کی دال 280 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر قیمتوں پر دباؤ برقرار رہا تو رمضان المبارک کے دوران خوراک کے بحران جیسی صورتحال جنم لے سکتی ہے کیونکہ مقدس مہینے میں چنے کی دال کی طلب عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہو جاتی ہے۔پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد شعیب پراچہ نے کہا کہ روپے کی قدر میں گراوٹ نے درآمد شدہ چائے کی لاگت میں 100 روپے فی کلو سے زیادہ کا اضافہ کر دیا ہے۔

شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ...
01/02/2023

شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔ بھتیجے شیخ راشد شفیق نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، تاہم تاحال یہ معلوم نہیں کہ انہیں کس الزام میں گرفتار کیا گیا، نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ انہیں پولیس کس تھانے لے گئی۔
اس سے قبل بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ طلبی کا نوٹس معطل کر دیا تھا۔ بدھ کو شیخ رشید کی پولیس اسٹیشن طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، شیخ رشید کے وکیل نے پولیس کے نوٹس اور مقدمہ اندراج کی درخواست پڑھ کر سنائی۔
عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کسی سینئر افسر کو مقرر کریں جو 6 فروری کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہو، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی درخواست پر نوٹس جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست ایس ایس پی آپریشن کے نام کیسے دی جا سکتی ہے؟ مقدمہ اندراج کی درخواست تو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے نام ہوتی ہے۔عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 60 پڑھنے کی ہدایت کی۔شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ اگر مقدمہ درج ہو جاتا تو تفتیش کیلئے پیش ہونے کا نوٹس دیا جا سکتا تھا، نئی روایت بنائی جا رہی ہے کہ پولیس ایف آئی آر درج ہونے سے قبل تفتیش کیلئے بلا رہی ہے، پولیس نے آفیشل اکانٹ سے ٹوئٹ کیا کہ شیخ رشید کو پیش ہونے کیلئے مزید مہلت دی جا رہی ہے۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عدالت نے میرے پولیس طلبی کے نوٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو 6 تاریخ کو طلب کر لیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ اس طرح کے نوٹس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجوہات بتادیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے کوئی ناراضی یا تحفظات نہی، میر...
01/02/2023

شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجوہات بتادیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے کوئی ناراضی یا تحفظات نہی، میرا عہدے پر رہنا مریم نواز کیلئے رکاوٹ ہوتا، انہیں اوپن فیلڈ ملنی چاہئے، اب پارٹی کی جانب سے کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔ شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد بھی ایم این اے تھے، وراثت اہلیت کی بنیاد نہیں، پارٹی فیصلہ کرتی ہے اور موقع دیتی ہے، آپ نے خود کو ثابت کرنا ہوتا ہے، مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر استعفیٰ پارٹی صدر شہباز شریف کو بھیج دیا تھا، بینظیر بھٹو کے انکلز نے ان کی حکومت کو بھی مفلوج کردیا تھا، مریم نواز لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں، ان کو اوپن فیلڈ ملنی چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پر کیسز تھے لیکن وہ مجرم نہیں تھے، شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر 18 ماہ جیل میں رہے، 4 سال عمران خان نے شہباز شریف کیخلاف کارروائیوں کے سوا کوئی کام نہیں کیا، شہباز شریف جو ذمہ داری دیتے ہیں اسے پورا کرتا ہوں، میری کوئی ناراضی اور تحفظات نہیں، نواز شریف سے استعفے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، میرا خیال تھا شہباز شریف ہی استعفے سے متعلق اعلان کریں گے۔
سابق آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کو پہلی بار توسیع دینے کا مخالف تھا، چاہتا ہوں ایکسٹینشن دینے کا معاملہ ختم ہونا چاہئے، میری رائے تھی کہ ایکسٹینشن کا دباؤ ہے تو حکومت چھوڑ دیں، ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور لوگ اس کا اظہار بھی کرتے ہیں، میاں صاحب قائل تھے کہ جنرل (ر) باجوہ کو ایکسٹینشن نہیں دینی چاہئے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے کیا گیا فیصلہ سب قبول کرتے ہیں، مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کردی ہیں، آئندہ پارٹی کی جانب سے دیا گیا کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا، الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز چھوٹی بہن ہیں، ان کے والد سے 35 سالہ تعلق ہے، مریم نواز کی واپسی کے بعد سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، مشاورت نہ کرنے پر کبھی ناراض نہیں ہوتا، جسے بات کرنے کی ضرورت ہو حاضر ہوں۔

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کے باعث 25 افراد شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ پشاور...
30/01/2023

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کے باعث 25 افراد شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے،120 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے،مسجد کے ملبے تلے 2 افراد کو زندہ نکالا گیا لیکن تاحال ملبے تلے لوگ دبے ہوئے ہیں، جبکہ عینی شاہد نے بتایا کہ مسجد میں داخل ہو رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا،دھماکے کی آواز مسجد کے اگلے حصہ سے آئی۔
سکیورٹی حکام نے کہا کہ خود کش حملہ آور نماز کے دوران مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا،مسجد میں خود کش دھماکہ تھا،خود کش حملہ آ ور نے نماز کے دوران خود کو دھماکے سے اڑایا۔ دوسری جانب سیاسی رہنماؤں نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور پولیس لائنز میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گرد ملک کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں،پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے،ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم،ادارے یکسو اور متحد ہیں،پوری قوم اپنے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کے واقعات معنی خیز ہیں،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے دہشتگردوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،پیپلزپارٹی کے کارکن اور عہدے دار خون کے عطیات دیکر زخمیوں کی جان بچائیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دورانِ نماز دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے لازم ہے کہ ہم اپنی انٹیلی جنس میں بہتری لائیں اور اپنی پولیس کو مناسب انداز میں ضروری سازوسامان سے لیس کریں۔

آئی ایم ایف مشن کی آمد کے پیش نظر حکومت پٹرول مزید مہنگا کر سکتی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے جائزہ مشن...
30/01/2023

آئی ایم ایف مشن کی آمد کے پیش نظر حکومت پٹرول مزید مہنگا کر سکتی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے منگل سے پاکستان کے دورے سے عین قبل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 35 روپے اضافے کے بعد اسکی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 18 روپے فی لٹر اضافے کے بعد 189 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 18 روپے اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 187 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق دن 11 بجے سے ہوا۔پی ڈی ایل اب 40 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ حکومت کے پاس ابھی بھی 10 روپے فی لیٹر جگہ دستیاب ہے جس میں آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ پی ڈی ایل کو 50 روپے فی لیٹر تک بڑھایا جا سکے
مقامی مارکیٹ میں ایم ایس پٹرول کی قیمت 35 روپے اضافے سے 249.40 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ایچ ایس ڈی کی قیمت بڑھ کر 262.80 روپے فی لیٹر ہو گئی جب کہ پہلے کی قیمت 227.80 روپے فی لیٹر تھی۔اس بات کا کام و بیش اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایم ایس پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ذریعے پٹرولیم لیوی میں اضافے کے تین دن پہلے اعلان کے اثر سے حکومت اضافی 4.5 ارب روپے کما لے گی۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پاس فیصد میں اضافے کا اعلان ...
29/01/2023

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پاس فیصد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ایف بی آئی ایس ای کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (میٹرک) امتحانات اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (انٹرمیڈیٹ) کے پاس فیصد امتحانات کی تعداد 33 سے بڑھ کر 40 ہو گئی ہے۔
ایف بی آئی ایس ای نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال گریڈ 9,10,11,12 (HSSC&SSC) کی سطحوں پر جامع امتحانات کے بجائے الگ الگ پریکٹیکل امتحانات کا انعقاد کرے گا۔

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بد ترین گراوٹ کا شکار رہا اس دوران انٹر بینک میں ڈالر 33.50روپے مہنگا ہو...
29/01/2023

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بد ترین گراوٹ کا شکار رہا اس دوران انٹر بینک میں ڈالر 33.50روپے مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30.50روپے بڑھ گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ڈالر پر سے کیپ ہٹاتے ہی ڈالر نے روپے کی قد کو گرادیا اور بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیا

ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر230روپے سے بڑھ کر264روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر240روپے سے بڑھ کر271روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں16.50روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 275روپے سے بڑھ کر291.50روپے ہو گئی جبکہ20روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 312روپے سے بڑھ کر332روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے مہنگا ہو گیا جبکہ یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پٹرول کی قیمت 300 روپے ہو جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خا...
28/01/2023

پٹرول کی قیمت 300 روپے ہو جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد اور آئی ایم ایف شرائط پورا کرنے کیلئے پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر کے قریب قریب پہنچ جائے گی۔ آئی ایم ایف شرائط پورا کرنے کیلئے بجلی کا یونٹ ساڑھے 7 روپے، گیس کی قیمتیں 46 فیصد بڑھائے جانے کا امکان ہے، ادویات کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔
جبکہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 50،50 روپے اضافہ کرنے جا رہی ہے، اس حوالے سے لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرنا پڑے گا
جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی بڑھ کر 50 فیصد تک ہوجائے گی،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 50،50روپے فی لیٹراضافہ ہوگا، زرمبادلہ کے ذخائر 3.6ارب ڈالر پر آگئے ہیں،پتا تھا سازش کو کامیاب ہونے دیا تومعیشت نہیں سنبھلے گی۔
ان کے9ماہ میں 84روپے گرے ہیں، ہمارے زرمبادلہ ذخائر خطرناک سطح پر پہنچ گئے ہیں، جب تحریک عدم اعتماد آئی تھی تو16.4ارب ڈالر تھے۔ جو کہ آج 3.6پر پہنچ گئے ہیں، اس کی وجہ سے روپے پر پریشر پڑا اور روپیہ گرنا شروع ہوگیا، اب روپیہ گررہا ہے، اسحاق ڈار لندن میں بڑے بیانات دیتا تھا، روپے کی قدر گرنے کے اثرات جن کے بینک میں پیسے پڑے ہیں وہ اب کم چیزیں خرید سکے گا، جن کے پیسے باہر پڑے ہیں، ان کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے۔
پاکستان کے تنخوادار طبقات سے بات کررہا ہوں ،اب ڈالر مہنگا ہونے کے کیا اثرات ہوں گے؟ آج تیل عالمی مارکیٹ میں اوپر گیا ہے ابھی بھی 85ڈالر فی بیرل ہے، آج پیٹرول ڈیزل جب روپیہ گرے گا تو 50،50روپے فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل اوپر جائے گا۔روپیہ گرنے سے مہنگائی 35فیصد پر جائے گی، جب بجلی گیس کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی 45سے 50مہنگائی ہوجائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدفی کو مبینہ طور پر تھ...
25/01/2023

پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدفی کو مبینہ طور پر تھانہ کوہسار اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے بیان پر درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر گزشتہ رات فواد چوہدری پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ لاہور سے لیا جائیگا اور انہیں آج ہی اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے ابھی گرفتار کرلیا ہے۔مرکزی رہنما پی ٹی آئی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے
ادھر رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کی بات کی، انہوں نے بتایا کہ فواد چوہدری کو نامعلوم مقام پر لے گئے، ان سے متعلق معلومات نہ دیں تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ملک میں لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں، کیا ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی، ہمارا ان سے مقابلہ نہیں۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے آج رات 2 بجے عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے دو ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہیں۔دوسری جانب اہم پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو فی الحال لاہور میں ہی نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے تاہم کچھ دیر میں انہیں اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
اس حوالے سے حماد اظہر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو لاہور میں کینٹ کچہری کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے، فواد کوپولیس، سی ٹی ڈی اور نامعلوم درجنوں گاڑیوں کےحصارمیں لے جایاگیا۔ واضح رہے کہ کچھ گھنٹے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پولیس کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پولیس کو دعوت دیتاہوں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتارکرے

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں بجلی بحال کردی ہے۔انٹرنیٹ سے بیرونی مداخلت کاامکا ن رد نہیں کرس...
24/01/2023

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں بجلی بحال کردی ہے۔انٹرنیٹ سے بیرونی مداخلت کاامکا ن رد نہیں کرسکتے تاہم سسٹم میں ہیکنگ کے ذریعے بیرونی مداخلت کے امکانات کم ہیں،واضح ہے کہ ملک میں ایندھن کی کمی نہیں ہے۔ خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین واپڈا نے بجلی بحالی میں ہماری معاونت کی وارسک پاوراسٹیشن سے بجلی کی ترسیل میں ہمیں ریلیف ملا بریک ڈاون کی وجہ سے ہمیں تکنیکی فالٹ کا سامنا رہا،ہم ابھی بھی تکنیکی فالٹ کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں،اب ملک بھرمیں ایک ہزار 112 گرڈ اسٹیشنز بحال ہیں، گیپگو کے 60 گرڈ اسٹیشنز بحال کردیئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی گزشتہ روز بحال کردی تھی،حیسکوکے تمام 71 گرڈ اسٹیشنز بحال کردیئے ہیں،تربیلا اور منگلا کےدرمیان کچھ تکنیکی مسائل پیش آئے ہیں، نیشنل گرڈ کے تمام اسٹیشنز بحال کرچکے ہیں بعض علاقوں میں بجلی کی ولٹیج کا مسئلہ پیش آیا وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ، کوئلے کے پلانٹ کو 48 گھنٹے چلانے کے لیے درکار ہوتے ہیں، سندھ میں کچھ پاور اسٹیشنز چل رہےہیں، بجلی کے کارخانوں کو چلانے کے لیے وافر ایندھن موجود ہے۔
وزیر توانائی نے بتایا کہ واضح ہے کہ ملک میں ایندھن کی کمی نہیں ہے ، پرسوں تک مکمل بجلی کی ترسیل کا عمل مکمل ہوجائے گا، انٹرنیٹ سے بیرونی مداخلت کاامکا ن رد نہیں کرسکتے ، سسٹم میں ہیکنگ کے ذریعے بیرونی مداخلت کے امکانات کم ہیں،وزیراعظم نے بریک ڈاو ن کی انکوائری کےلیے 3رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ، انکوائری کمیٹی بجلی بریک ڈاون پر وزیراعظم کو رپورٹ دے گی بریک ڈاو ن کی انکوائری کمیٹی براہ راست معاونت فراہم کرے گی کراچی میں بھی بجلی جلد بحال کردی جائے گی،وزیراعظم نے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی مصدق ملک کریں گے۔

سعودی عرب کے مختلف علاقوں بالخصوص شمالی علاقوں میں (الفقع)ٹرفل] نامی خودرو کھنبی سب سے زیادہ فروخت کی جا رہی ہے۔ اس موسم...
24/01/2023

سعودی عرب کے مختلف علاقوں بالخصوص شمالی علاقوں میں (الفقع)ٹرفل] نامی خودرو کھنبی سب سے زیادہ فروخت کی جا رہی ہے۔ اس موسم میں ٹرفل پلانٹ یا ٹرفل جزیرہ نما عرب کے لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہوتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی شہری اپنی خوراک میںٹرفلز کھانے اور استعمال کرنے کو بہت پسند کرتے ہیں۔
یہ کھنبی نما ایک خودرو نبات ہے جو بارشوں کے موسم میں اگتی ہے۔ عام طور ٹرفل زیادہ تر سردیوں کے موسم کی آمد سے پہلے اگتی ہے۔ خاص طور پر سعودی شہری اس کے بہت دل دادہ ہوتے ہیں۔ عرب اور خلیجی ممالک میں صحرا میں اگنے والی اس نباتات کو ورثے کی کتابوں میں بنت الرعدکہا جاتا ہے۔شمالی سرحدی علاقے میں ٹرفل کی منڈیوں میں ان دنوں اس کی زبردست مانگ دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں موسم بہار کے آثار نظر آتے ہیں اور اس سال کے شروع میں اس خطے کے صحراں میں ٹرفل کی کئی اقسام دستیاب ہیںصحرائی فنگس کی سب سے لذیذ اور قیمتی اقسام میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ٹرفل صحراں میں آلو کی شکل میں زیر زمین اگتے ہیں۔ صحرائی پودے کی ایک قسم بلوط جیسے بڑے درختوں کی جڑوں کے قریب ہوتی ہے اور اس کی شکل گول ہوتی ہے۔ گوشت کی طرح نرم اور ڈھیلا ہونے کے ساتھ اس کی سطح ہموار یا تپ دار ہوتی ہے۔ اس کا رنگ سفید سے سیاہ تک مختلف ہوتا ہے اور یہ مختلف سائز میں ہوتا ہے۔ ان میں سے کچھ اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ وہ نٹ کے سائز کے ہوتے ہیں۔ جب کہ کچھ سنگترے کے سائز کے بڑے ٹرفل بھی پائے جاتے ہیں

نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بند،وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں فریکونسی کم ہوئی...
23/01/2023

نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بند،وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں فریکونسی کم ہوئی جس سے سسٹم میں بریک ڈاؤن ہوا،سسٹم کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے۔ وزیرتوانائی خرم دستگیر کے مطابق سال کے ان دنوں میں رات کو بجلی کی کم ضرورت ہوتی ہے،وولٹیج اور فریکونسی کی ویری ایشن کی وجہ سے بریک ڈاون ہوا۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق خرم دستیگیر نے کہا کہ ملک میں بجلی کا کوئی بڑا فالٹ نہیں آیا،امید ہے آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک بھر میں بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔ پاور جنریشن کے وقت ایک ایک میگا واٹ کو دیکھا جاتا ہے کہ اس سے پاور ٹیرف پر کیا اثر پڑے گا اور موسم سرما میں چونکہ بجلی کی طلب کم ہوتی ہے اس لیے سسٹم کو رات کے وقت زیادہ تر سسٹم کو بند کر دیا جاتا ہے اور صبح ایک ایک کر کے سسٹم کو دوبارہ آن کیا جاتا ہے۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آج صبح سات بجے کے قریب جب ایک ایک کر کے سسٹم کو آن کیا جا رہا تھا تو اس دوران جامشورو اور دادو کے درمیان فریکوئنسی کی کمی کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔بریک ڈاؤن شمال سے جنوب تک آیا ہے اور ہم آہستہ آہستہ جنوب سے شمال کی طرف سسٹم بحال کر رہے، تربیلا اور وارسک سے کچھ سسٹم بحال کرنا شروع کر دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور اور اسلام آباد بجلی بحال کردی گئی ہے۔کراچی شہر کا معاملہ تھوڑا سا پیچیدہ ہے،کراچی میں کے الیکٹرک کا اپنا سسٹم بھی موجود ہے لیکن کراچی کو نیشنل گرڈ سے جو 1100 میگا واٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے وہ چند گھنٹوں میں بحال ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی ہوئی اوربجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ اسلام آ باد ،راولپنڈی ، کراچی ،لاہور ،پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈا ون ہوا۔

سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ، میڈیا رپورٹس میں پاور ڈویژن ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بجلی کی ...
23/01/2023

سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ، میڈیا رپورٹس میں پاور ڈویژن ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں کچھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اسلام آ باد ،راولپنڈی ، کراچی ،لاہور ،پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈا ون ہوا،پشاور اور مضافاتی علاقوں میں بریک ڈاؤن کے باعث صبح ساڑھے 7 بجے سے بجلی بند ہے جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے،کیسکوحکام کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئیں، ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوینسی کم ہوگئیبجلی کی فریکوینسی متعلقہ سطح سے کم ہونے پر کیسکیڈنگ ہوئی،کیسکیڈنگ کے باعث ایک کے بعد دوسرے پاور پلانٹ ٹرپ کرتے گئے،دیگر وجوہات اور مسائل کا تعین کیا جارہا ہے،بجلی کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے،،پاور پلانٹس بند ہونے سے سندھ کے اضلاع ، جنوبی پنجاب ، سینٹرل پنجاب میں بجلی معطل ہے،لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے،لاہو رمیں مال روڈ اور کینال روڈ سمیت مختلف علاقو ں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے،ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوئینسی کم ہوئی جس کے باعث کیسکیڈنگ ہوئی اور ایک کے بعد ایک پاور پلانٹ ٹرپ ہوگئے

07/12/2022
06/12/2022

وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے۔پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی دستخط شدہ ...
02/12/2022

وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے۔پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی دستخط شدہ سمری چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کر دی۔ وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے گذشتہ روز عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ پرویز الٰہی نے مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کے ہمراہ زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے بارے میں حتمی مشاورت کی۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہر طرح سے تیار ہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، عمران خان جب حکم دیں گے تو اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس سلسلے میں مل...
02/12/2022

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس سلسلے میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو سٹیڈیم سجانے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہے۔ترجمان ایم ڈبلیو ایم سی کےمطابق 100 ورکرز ملتان کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں

ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کرنا پڑے گا،س حوالے سے متعلقہ منسٹرز سے رابطہ کر کے بتائیں، نوٹیفکیشن جاری کرا دیتے ہیں۔لاہ...
02/12/2022

ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کرنا پڑے گا،س حوالے سے متعلقہ منسٹرز سے رابطہ کر کے بتائیں، نوٹیفکیشن جاری کرا دیتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ
عدالت نے ہفتے میں 3 روز تمام اسکول بند کرنے کا عندیہ دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق انسداد اسموگ کے حوالے سے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے پھلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسموگ کے تدراک کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا ہے۔نجی اور سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیوں کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی۔لینٹننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹ...
02/12/2022

وزیراعظم نے لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی۔لینٹننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست چند روز قبل جی ایچ کیو بھجوائی تھی۔وزارت دفاع نے لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ درخواست منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا۔
کور کمانڈر بہاولپور کا نام نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری میں شامل تھے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، دونوں افسران کو اگلے سال اپریل میں ریٹائر ہونا تھا، آرمی چیف کے تعیناتی کی سمری میں بھی ان سینئر فوجی افسران کے نام شامل تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جانب سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کیا جا رہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم کو بھیجی گئی سمری میں پانچویں سینئر ترین جنرل تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق پی ایم اے لانگ کورس سے ہے، وہ ماضی میں آئی ایس آئی چیف رہ چکے، جبکہ اس وقت ان کے پاس کور کمانڈر بہاولپور کا عہدہ ہے۔
جبکہ نجی ٹی وی چینلز ایکسپریس نیوز اور جیو نیوز کی رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم کو بھیجی گئی سمری میں تیسرے سینئر ترین جنرل تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کا تعلق بھی پی ایم اے لانگ کورس سے ہے، انہیں اگلے سال 27 اپریل کو ریٹائر ہونا تھا، تاہم نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد انہوں نے رواں سال ہی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ کیس میں بلوچستان پولیس نے گرفتار کر لیا،بلوچستان پولیس سینیٹراعظم سواتی ...
02/12/2022

تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ کیس میں بلوچستان پولیس نے گرفتار کر لیا،بلوچستان پولیس سینیٹراعظم سواتی کو کوئٹہ لے گئی۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو کچلاک جیل میں رکھا جائے گا،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پراعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا۔
جبکہ سینیٹر اعظم سواتی کو گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد شبیر بھٹی نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے لیے ایف آئی اے کی درخواست منظور کی۔اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ اور اداروں کے خلاف بیان بازی کے کیس میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے سے قبل ہی ایف آئی اے کی درخواست پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوایا۔
ایف آئی اے حکام نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی اعظم سواتی کو جوڈیشل کرنے کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ کیس میں تفتیش مکمل کر لی،اعظم سواتی سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں لہٰذا انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ پر چار دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے دوبارہ ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا اور تین دسمبر کو پمز ہسپتال سے میڈیکل کرانے کے بعد عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی تھی واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر کراچی،کوئٹہ اور جیکب آباد میں مقدمات درج کئے گئے،اعظم سواتی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں بھی 6 مقدمات درج ہوئے اور مقدمات شہریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے

Address

Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rapid News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rapid News:

Share


Other Multan media companies

Show All