29/03/2024
*صنم جاوید کے ایک اور مقدمہ میں تفتیش کے دوران انکشافات*
صنم جاوید نے لکڑی کو آگ لگائی تیز رفتاری سے کینال روڈ لاہور سے پانچ کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے آگے بڑھی کور کمانڈر ہاوس کو آلگ لگائی وہاں سے ایک کلومیٹر ایریا میں پولیس کو ڈاج کروایا راحت بیکری پہنچی وہاں پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگائی وہاں سے لکڑی مزید بلند کی چھ کلومیٹر کا راستہ چند سکینڈز میں طے کیا اور تھانہ شادمان کو آگ لگائی وہاں سے وہ دائیں مڑیں چار کلو میٹر مزید لکڑی اٹھائے بھاگی اور زمان پارک میں جلاو گھیراو کیا وہاں سے انہوں نے پھر رینجرز اور پولیس کو ڈاج دیا 15 کلومیٹر سفر طے کیا اور ن لیگ کے جنریٹر کو آگ لگائی،لڑکی تھکی نہیں وہاں سے پھر 20 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور شادمان تھانے کی حدود میں آگ لگائی یہاں بھی دل نہیں بھرا تو صنم جاوید لکڑی اٹھائے پلک جھپکتے ہی 333 کلومیٹر کا سفر طے کرکے میانوالی پہنچی وہاں تھانہ کمرمشانی کی حدود میں شر انگیزی کی۔ اگلی قسط اگلی ضمانت کے بعد تب تک ہمارے ساتھ جڑے رہیے