Latif Siddique Utk

Latif Siddique Utk دا می مزاج دی مغرور نه یمه پیدا داسی یم...👉

رنګ د ملنګ خوي د بادشاه زړه ده پښتون لرمه..💖

ایک بڑی کمپنی کے گیٹ کے سامنے ایک مشہور سموسے کی دکان تھی.لنچ ٹائم میں اکثر کمپنی کے ملازم وہاں آکر سموسے کھا یا کرتے تھ...
15/12/2024

ایک بڑی کمپنی کے گیٹ کے سامنے ایک مشہور سموسے کی دکان تھی.
لنچ ٹائم میں اکثر کمپنی کے ملازم وہاں آکر سموسے کھا یا کرتے تھے.

ایک دن کمپنی کے ایک منیجر، سموسے کھاتے کھاتے سموسےوالے سے مذاق کے موڈ میں آ گئے.

منیجر صاحب نے سموسےوالے سے کہا، "یار شاھد، تمہاری دکان تم نےبہت اچھی طرح سے سیٹ کی ھے، لیکن کیا تمہیں نہیں لگتا کے تم اپنا وقت اور ٹیلینٹ سموسے بیچ کر برباد کر رہے ھو؟ سوچو، اگر تم میری طرح اس کمپنی میں کام کر رہے ہوتے تو آج کہاں ہوتے؟ .. ھو سکتا ہے شاید آپ بھی آج منیجر ہوتے میری طرح .. "

اس بات پر سموسےوالے شاھد نے بڑا سوچا. اور بولا، "سر یہ میرا کام ااپكے کام سے کہیں بہتر ہے. 10 سال پہلے جب میں ٹوکری میں سموسے فروخت کرتا تھا تبھی آپ کی جاب لگی تھی، تب میں مہینہ بھر میں ہزار روپے کماتا تھا اور آپ کی تنخواہ تھی 10 ہزار.
ان 10 سالوں میں ہم دونوں نے خوب محنت کی ..
آپ سپروائزر سے منیجر بن گئے.
اور میں ٹوکری سے اس مشہور دکان تک پہچ گیا.
آج آپ مہینے کے 50،000 کماتے ہیں
اور میں مہینے کے 2،00،000 روپے.....

لیکن اس لئے میں اپنے کام کو آپ کے کام سے بہتر نہیں کہہ رہا ہوں.

بلکہ یہ تو میں بچوں کی وجہ سے کہہ رہا ہوں.

ذرا سوچئے...! کہ سر میں نے تو بہت کم روپوں سے دھندہ شروع کیا تھا. مگر میرے بیٹے کو یہ سب نہیں جھیلنا پڑے گا.
میری دکان میرے بیٹے کو ملے گی. میں نے زندگی میں جو محنت کی ہے، اس کا فائدہ میرے بچے اٹھائیں گے.
جبکہ آپ کی زندگی بھر کی محنت کا فائدہ آپ کے مالک کے بچے اٹھائیں گے ..
اب آپ اپنے بیٹے کو ڈائریکٹ اپنی پوسٹ پر تو نہیں بٹھا سکتے نا ..؟
اسے بھی آپ ہی طرح زیرو سے شروعات کرنی پڑے گی .. اور اپنی مدت کے اختتام میں وہیں پہنچ جائے گا جہاں ابھی آپ ھو.
جبکہ میرا بیٹا بزنس کو یہاں سے اور آگے لے جائے گا ..
اور اپنے دور میں ہم سب سے بہت آگے نکل جائے گا ..

اب آپ ہی بتائیے کہ کیسے میراوقت اور ٹیلنٹ برباد ہو رہا ھے؟ "

منیجر صاحب نے سموسےوالے کو 2 سموسے کے 100 روپے دیئے اور بغیر کچھ بولے وہاں سے کھسک لیے ...
تمام کاروبار کرنے والے برادران کیلئے تحفہ۔

ایک انجینئر گھومنے گئے ۔۔۔ شام کو وہ ایک ریسٹورنٹ میں پیزا کھانے چلے گئے۔۔ اُنہوں نے مینو دیکھ کر 9 انچ کا ایک پیزا آرڈر...
26/11/2024

ایک انجینئر گھومنے گئے ۔۔۔
شام کو وہ ایک ریسٹورنٹ میں پیزا کھانے چلے گئے۔۔ اُنہوں نے مینو دیکھ کر 9 انچ کا ایک پیزا آرڈر کر دیا۔

کچھ دیر بعد ویٹر 5-5 انچ کے دو گول پیزا لے کر انجینئر کے سامنے پیش ہوا اور کہا۔۔
سر۔۔۔9 انچ کا پیزا دستیاب نہیں ہے،
اس لیے ہم آپ کو 5- 5 انچ کے دو پیزا دے رہے ہیں، جس سے آپ کو 1 انچ کا پیزا اضافی مفت مل رہا ہے۔

انجینئر نے بڑے پیار سے ویٹر سے کہا کہ ریسٹورنٹ کے مالک کو بلائے۔
جب ریسٹورنٹ کا مالک آیا تو انجینئر نے اس سے بڑے پیار سے پوچھا کہ
"آپ کتنے پڑھے لکھے ہیں؟"
مالک نے کہا،
"سر میں پوسٹ گریجوئیٹ ہوں۔" انجینئر نے پھر پوچھا کہ
"ریاضی کہاں تک پڑھی ہے؟"
مالک نے کہا، "سر گریجویشن تک "

تب انجینئر نے کہا کہ
"کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ ریاضی میں ایک دائرے کا رقبہ نکالنے کا کیا فارمولا ہے؟"

مالک نے کہا، "سر 'πr²'"
انجینئر نے کہا،
"ٹھیک ہے"

پھر انہوں نے کہا، " π = 3.142857 ہے اور r دائرے کا ریڈیئس ہے۔"

"میں نے آپ کو 9 انچ ڈائمیٹر کا پیزا آرڈر دیا تھا، جس کا رقبہ فارمولا کے مطابق 63.64 مربع انچ ہوتا ہے۔
کیا میں صحیح ہوں؟"

مالک نے کہا،
"جی! بالکل صحیح ہیں!"

اب انجینئر نے کہا۔۔۔
"آپ نے مجھے 5-5 انچ کے دو پیزا یہ کہہ کر دیے ہیں کہ
آپ کو 1 انچ پیزا مفت دیا جا رہا ہے،
اب آپ 5 انچ کے ایک پیزا کا رقبہ نکالئیے"

رقبہ نکالا گیا -
جو آیا
"19.64 مربع انچ"
یعنی 2 پیزا کا رقبہ 39.28 مربع انچ!!

پھر انجنئیر نے کہا کہ
"اگر آپ مجھے 5 انچ کا ایک تیسرا پیزا بھی دیتے ہیں، تب بھی میں گھاٹے میں ہی رہوں گا اور آپ کہہ رہے ہیں کہ مجھے 1 انچ کا پیزا مفت دیا جا رہا ہے"۔

ریسٹورنٹ کے مالک بے بیچارے سے کوئی جواب نہ بن سکا۔۔
آخر میں اس نے انجنئیر کو 5-5 انچ کے 4 پیزا دے کر اپنی جان چھڑائی۔۔۔

انجینئیر کی عظمت کو سمجھیں ۔۔۔۔ 😀

درخت دیوار سے کم از کم 6 فٹ دوری پر لگائیں اور اس میں  یہ دیکھنا لازمی ہے کہ درخت کتنا زیادہ بڑا ہوتا ہے۔کچھ درخت جو عام...
01/08/2024

درخت دیوار سے کم از کم 6 فٹ دوری پر لگائیں اور اس میں یہ دیکھنا لازمی ہے کہ درخت کتنا زیادہ بڑا ہوتا ہے۔

کچھ درخت جو عام طور پر 10,15 فٹ اونچے اور چوڑے ہوجاتے ہیں ان کے لیئے اتنا فاصلہ کافی ہے لیکن زیادہ بڑے ہونے والے درختوں کو اس سے بھی زیادہ دوری پر لگانا چاہیئے اور دیوار کی جانب جانے والی جڑوں کو روکنے کے لیئے کوئی ربڑ کا ٹائر کاٹ کر بنیادوں کی گہرائی تک ڈال دیں یا کوئی بھی پرانی پلاسٹک، لوہے کی چادر ڈال دیں تاکہ جڑ اس سے ٹکرا کر نیچے کی جانب چلی جائے۔

لازمی نہیں ہوتا کہ تمام جڑ بنیاد میں گھس کر اسے توڑ دے لیکن ایک جڑ بھی بنیادوں کو توڑنے کی طاقت رکھتی ہے۔

ایک صاحب‏گھریلو فنکشن کے لیے چند دیگیں پکوانے پکوان کے پاس گیا اور اس ﭘﺮ ﺭﻋﺐ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﻄﻮﺭ ﺻﺤﺎﻓﯽ ﺍﭘﻨﺎ ﺗﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﯾﺎ ﺍ...
28/07/2024

ایک صاحب‏گھریلو فنکشن کے لیے چند دیگیں پکوانے
پکوان کے پاس گیا اور اس ﭘﺮ ﺭﻋﺐ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﻄﻮﺭ ﺻﺤﺎﻓﯽ ﺍﭘﻨﺎ ﺗﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ اجزائے ترکیبی کی فہرست سائیڈ ﭘﺮ رکھی ﺍﭘﻨﺎ ﺩﺭﺍﺯ ﮐﮭﻮﻻ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﺭﮈ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ پیش کر دیا‏ ﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﺭﻭﺯ ﻧﺎﻣﮧ ﮐﮭﮍﺍﮎ ﮐﺎ ﺑﯿﻮﺭﻭ ﭼﯿﻒ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﮨﻮ ﮐﺮ ﭼﭗ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ پھر دہی اور دودھ والے کے پاس پہنچا بطورجرنلسٹ تعارف کرایا تو پتا چلا کہ وہ روزنامہ ﺩﻧﮕﻞ ﮐﺎ ﺧﺼﻮﺻﯽ ﺭﭘﻮﭨﺮ ﺗﮭﺎ ﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﻗﺼﺎﺋﯽ ﺳﮯ ﮔﻮﺷﺖ‏ ﻟﯿﻨﮯ ﭘﮩﻨﭽﺎ باتوں باتوں میں ذکر چھیڑا کہ میں اک صحافی ہوں ﺍﺱ ﻧﮯ ﭨﻮﮐﺎ ﺭﮐﮫ ﮐﮯ ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﮨﺎﺗﮫ ﮈﺍﻻ اور روزنامہ قصاب کا بیورو چیف کا کارڈ دکھایا تو صاحب اپنا سا منہ لے کر رہ گیا وہاں سے آگے لکڑی والے کی ٹال پر پہنچا چپ چاپ لکڑیاں خریدیں اور‏موٹر سائیکل رکشے پر لوڈ کرائیں رکشے والے سے کرائے میں کمی کرانے کے لئے جب بطور صحافی تعارف کا ارادہ باندھ کر سامنے پہنچا مگر جب اس کی بائیک پر لکھے الفاظ پر نظر پڑی تو بے ہوش ہو کر گر پڑا۔۔۔
#منقول #کاپی #صحافت #صحافی #پریس

تصویر میں یہ بچہ ایک فیملی عدالت کے باہر بنچ پر پڑا ہے اور اس کے ساتھ فیڈر اور بوتل میں دودھ پڑا ہے یہ وہی بچے ہیں جو گھ...
25/07/2024

تصویر میں یہ بچہ ایک فیملی عدالت کے باہر بنچ پر پڑا ہے اور اس کے ساتھ فیڈر اور بوتل میں دودھ پڑا ہے
یہ وہی بچے ہیں جو گھرو میں بیڈ پر بڑے ناز سے اور بڑے لاڈ سے رهتے ہیں

خود دیکھ لو وہ فیملی جو چوٹی چوٹی باتوں پر عدالت میں آجاتی ہیں اور طلاق لے لیتی ہیں اس ماں اور باپ کا تو کچھ نہیں جاتا وہ تو دوسری شادی کر لیتے ہیں لیکن ذلیل بچے ہوتے ہیں
بچے پھر ایسے عدالتوں کے رحم و کرم پر پڑے رهتے ہیں
تھوڑا سا اپنے اندر صبر پیدا کریں
اپنے لیے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے
#منقول

زو پشاور کے نۓ کرایوں کا اطلاق  آج مورخہ 22 جولائی 2024 سے ہو گا-زو سروس استعمال کرنے کیلئے زو کارڈ میں کم از کم بیلنس 6...
22/07/2024

زو پشاور کے نۓ کرایوں کا اطلاق آج مورخہ 22 جولائی 2024 سے ہو گا-
زو سروس استعمال کرنے کیلئے زو کارڈ میں کم از کم بیلنس 60 روپے درکار ہو گا-

ایک عورت آپریشن کے کمرے میں داخل ہوئی تاکہ اس کا بچہ پیدا ہو۔اور اسی دوران اُس کی روح قبض کر لی گئی۔اور اُس نے ایک خوبصو...
17/07/2024

ایک عورت آپریشن کے کمرے میں داخل ہوئی تاکہ اس کا بچہ پیدا ہو۔
اور اسی دوران اُس کی روح قبض کر لی گئی۔
اور اُس نے ایک خوبصورت بیٹے کو جنم دینے کے بعد وفات پائی۔
شوہر اپنی بیوی کے بچھڑنے سے بہت غمگین ہوا۔
اور اُس نے بیٹے کو اپنی سالی کے حوالے کر دیا کیونکہ وہ خود مصروف تھا۔
ساتھ ماہ بعد اُس آدمی نے دوسری شادی کر لی۔
اور اس نئی بیوی سے اُس کے ایک بیٹا اور ایک بیٹی پیدا ہوئے۔
تین سال گزرنے کے بعد اُس آدمی نے اپنے بیٹے کو خالہ کے گھر سے واپس لے آیا تاکہ وہ اس کے ساتھ رہے۔
بیوی نے اپنے بچوں کا خیال رکھا لیکن اس بچے کا خیال نہ رکھا۔
اُس نے اس کے ساتھ سختی برتی اور اُس کو معاف نہ کیا۔
اکثر اوقات اُس کو اکیلا کھانا دیا جاتا۔
ایک دن، اُس عورت نے اپنے خاندان کو رات کے کھانے پر مدعو کیا۔
بچہ کھانے کی میز کے پاس آیا اور وہاں موجود کھانے اور مٹھائیوں کو دیکھ کر اُس نے کچھ لینے کے لیے ہاتھ بڑھایا۔
عورت نے اُس کو دیکھ لیا اور سختی سے ڈانٹا۔
پھر اُس نے اُسے چاولوں کی پلیٹ دی اور بالکونی میں بٹھا دیا اور کہا یہاں بیٹھو جب تک مہمان چلے نہ جائیں اور اپنی جگہ سے مت نکلنا۔
بچہ جو ابھی چار سال کا بھی نہیں ہوا تھا، سردی کے موسم میں بالکونی میں اکیلا بیٹھا کھانا کھا رہا تھا۔
اُسے سوتیلی ماں سے ڈر لگا کہ کہیں وہ باہر نکلے اور اُس کو مارے۔
تو وہ وہیں سو گیا۔
عورت کے رشتہ دار چلے گئے اور عورت نے اپنے بچوں کو لے کر سونے چلی گئی۔
شوہر دیر سے کام سے آیا، بیوی نے کہا کہ میں تمہارے لیے کھانا لاتی ہوں، اُس نے کہا میں باہر کھا چکا ہوں۔
اُس نے اپنے یتیم ماں بیٹے کے بارے میں پوچھا تو بیوی نے کہا وہ اپنے بستر پر سو رہا ہے اور بھول گئی کہ اُس کو بالکونی میں بٹھایا تھا۔
شوہر سو گیا۔
سوتے میں اُس نے اپنی مرحوم بیوی کو خواب میں دیکھا جو کہہ رہی تھی اپنے بیٹے کا خیال رکھو۔
وہ آدمی گھبرا کر اُٹھا اور بچے کے بارے میں پوچھا۔
بیوی نے کہا وہ اپنے بستر پر ہے۔
وہ آدمی سو گیا۔
پھر سے اُس نے اپنی مرحوم بیوی کو خواب میں دیکھا، جو کہہ رہی تھی اپنے بیٹے کا خیال رکھو۔
آدمی نے دوبارہ پوچھا، بیوی نے کہا آپ بات کا بتنگڑ بنا رہے ہیں، بچہ اپنے بستر پر سو رہا ہے، فکر نہ کریں۔
آدمی تیسری بار سویا۔
پھر اُس نے اپنی مرحوم بیوی کو دیکھا، جو کہہ رہی تھی:
اب تمہارا بیٹا میرے پاس آ گیا ہے۔
آدمی گھبرا کر اُٹھا اور بستر میں بچے کو دیکھا، وہاں نہیں ملا۔
پھر اُس نے گھر کے ہر کونے میں اُس کو تلاش کیا، نہیں ملا۔
اُس نے بالکونی کا دروازہ کھولا تو دیکھا بچہ سردی سے کانپ رہا تھا، اُس نے اپنے جسم کو لپیٹ رکھا تھا اور سر کو گھٹنوں میں چھپا رکھا تھا۔
بچہ زرد چہرے کے ساتھ بے حرکت تھا، باپ نے اُس کو ہلایا تو معلوم ہوا کہ وہ انتقال کر چکا ہے۔
اُس کے ہاتھ میں چاولوں کی پلیٹ تھی، کچھ کھا چکا تھا اور کچھ چھوڑ دیا تھا۔
کیونکہ وہ اُس سے ملنے والا تھا جو اُس پر رحم کرے گی۔
وہ اپنی ماں سے ملنے والا تھا۔
خدا کے واسطے اپنے بچوں اور دوسروں کے بچوں کے ساتھ رحم دلی سے پیش آئیں۔
#کاپی #منقول

‏عمران خان کے ویژن کیمطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے غریب خاندانوں کیلئے اہم اقد...
16/07/2024

‏عمران خان کے ویژن کیمطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے غریب خاندانوں کیلئے اہم اقدام!

خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ خاندانوں کو مفت 2 کے وی تک مکمل سولر سسٹم دیئے جائینگے. جسمیں
⭕ سولر پینلز
⭕ انورٹر
⭕ وائرنگ کا سامان
⭕ بلبس
⭕ پنکھے
شامل ہونگے.

جنوبی کوریا سے امریکہ کے لیے 10 گھنٹے کی پرواز پر ایک ماں نے طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافروں کو ایک ایک بیگ دیا جس می...
03/07/2024

جنوبی کوریا سے امریکہ کے لیے 10 گھنٹے کی پرواز پر ایک ماں نے طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافروں کو ایک ایک بیگ دیا جس میں کینڈی، ببل گم اور ایئر پلگ تھے، پیشگی معذرت کے طور پر، اگر اس کا 4 ماہ کا بچہ دوران پرواز چیخے تو بیگ میں ایک پیغام بھی ہے جس میں لکھا ہے: "ہیلو، میں جون وو ہوں، میں 4 ماہ کا ہوں اور آج میں اپنی ماں اور دادی کے ساتھ امریکہ کا سفر کر رہا ہوں۔
میں گھبرا گیا ہوں اور تھوڑا سا خوفزدہ ہوں، یہ میرا پہلا سفر ہے، میرے لیے رونا یا شور مچانا معمول کی بات ہے۔ میں پرسکون رہنے کی کوشش کروں گا۔" لیکن میں وعدہ نہیں کر سکتا اگر میری آواز بہت تیز ہے تو براہ کرم ایئر پلگ استعمال کریں اور اپنے سفر کا لطف اٹھائیں، شکریہ۔"

احسان اور دوسروں سے برتاؤ کا انداز اور فن آپ کو دوسروں کے لیے قابل احترام بناتا ہے۔

اپنے شناختی کارڈ کو صرف شناخت کے لئے استعمال کریں ، اس کے غلط استعمال کی روک تھام کریںشناختی کارڈ بطور ضمانت لینا یا دین...
02/07/2024

اپنے شناختی کارڈ کو صرف شناخت کے لئے استعمال کریں ، اس کے غلط استعمال کی روک تھام کریں

شناختی کارڈ بطور ضمانت لینا یا دینا، بلا ضرورت اس کی فوٹو کاپی کرانا یا شناختی معلومات فراہم کرنا ان کے غلط استعمال اور آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے

محتاط رہیں، محفوظ رہیں

مزید رہنمائی کے لئے:
ہیلپ لائن: 051111786100
موبائل صارفین:1777
ویب سائٹ: www.nadra.gov.pk

‏ایک شخص نے اپنی پراڈو قصائی کی دکان کے سامنے کھڑی کی اور ایک کلو گوشت مانگااتنے میں ایک 1980 ماڈل کا ڈالا آ کر رکا اور ...
28/06/2024

‏ایک شخص نے اپنی پراڈو قصائی کی دکان کے سامنے کھڑی کی اور ایک کلو گوشت مانگا
اتنے میں ایک 1980 ماڈل کا ڈالا آ کر رکا اور اس میں سے اترنے والے نے پانچ کلو گوشت تین کلو کلیجی اور دو دیسی مرغیوں کا آرڈر دیا
پراڈو والا کھڑا رہا اور ڈالے والے کے جانے کا انتظار کرتا رہا
👇👇
‏پھر قصائی سے پوچھا: یہ بندہ کون ہے اور کیا کرتا ہے
قصائی نے کہا: یہ کوئی کام نہیں کرتا لیکن اس نے تین مال دار بیواؤں سے شادی کر رکھی ہے جن کے شوہر بہت امیر تھے اور بہت مال چھوڑ کر فوت ہوئے
👇👇
‏یہ سن کر پراڈو والے نے اپنا آرڈر بڑھا دیا اور دس کلو گوشت پانچ کلو کلیجی سات کلو قیمہ لے کر جیسے ہی گھر پہنچا تو بیوی نے پوچھا: اتنا کچھ اٹھا لائے ہو کس کی دعوت کر رہے ہو؟
کہنے لگا: کوئی دعوت نہیں بس میں اپنے مال کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں اس سے پہلے کہ کوئ ڈالے والا آ جائے
🤣
کچھ لوگوں کے نصیب میں اپنے بُخل کی وجہ سے جمع کرنے کی مُشقت تو ہوتی ہے پر اپنے اوپر خرچ کرنا نصیب نہیں ہوتا۔
اپنا پیسہ خود خرچ کرو اس سے پہلے کہ کوئی اور آپ کا پیسہ خرچ کرے۔
#منقول

09/06/2024

د رباب او آذان پہ بارہ کی د مولانا محمدادریس صاحب یو دردناک کلپ
#آذان #مسلمان #رباب

‏گدھا درخت سے بندھا ہوا تھا شیطان آیا اور اسے کھول دیا گدھا کھیتوں کی طرف بھاگا اور کھڑی فصل کو تباہ کرنے لگا جب کسان کی...
07/06/2024

‏گدھا درخت سے بندھا ہوا تھا شیطان آیا اور اسے کھول دیا
گدھا کھیتوں کی طرف بھاگا اور کھڑی فصل کو تباہ کرنے لگا
جب کسان کی بیوی نے یہ دیکھا تو اس نے غصے میں گدھے کو مار ڈالا
گدھے کی لاش دیکھ کر گدھے کا مالک بہت غصے میں آگیا اور کسان کی بیوی کو گولی مار دی
کسان اپنی بیوی کی موت سے اتنا مشتعل ہوا کہ اس نے گدھے کے مالک کو گولی مار دی
جب گدھے کے مالک کی بیوی نے اپنے شوہر کی موت کی خبر سنی تو غصے میں اس نے اپنے بیٹوں کو حکم دیا کہ وہ کسان کا گھر جلا دے.
بیٹے شام کو گئے اور ماں کے حکم کو پورا کرتے ہوئے کسان کے گھر کو آگ لگا دی یہ سوچ کر کہ کسان بھی گھر میں جل کر مر جائے گا.
لیکن ایسا نہیں ہوا
کسان واپس آیا اور گدھے کے مالک کے تینوں بیٹوں اور بیوی کو قتل کر دیا اس کے بعد کسان نے توبہ کرلی اور شیطان کو کوسنے لگا
شیطان نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا صرف گدھے کی رسی کھولی تھی لیکن سب نے رد عمل ظاہر کیا ، رد عمل کے جواب میں اور زیادہ اور شدید رد عمل ظاہر کیا اور اپنے اندر کی خباثت کو باہر آنے دیا
*لہذا اگلی بار جواب دینے ، رد عمل ظاہر کرنے اور کسی سے بدلہ لینے سے پہلے رک جائیں اور ایک لمحے کے لیے سوچیں*
*کبھی کبھی شیطان ہمارے درمیان صرف گدھا چھوڑ دیتا ہے اور باقی کام ہم خود کرتے ہیں !!*

*یاد رکھیں..*
*ٹوٹنا آسان ہے ، جڑے رہنا بہت مشکل ہے ...*
*لڑنا آسان ہے ، درگزر کرنا بہت مشکل ہے*

Shoaib Ahmed Chouhan


#ﻧﺘﯿجہ

ایک آدمی دو بہت اونچی عمارتوں کے درمیان تنی ہوئی رسی پر چل رہا تھا۔وہ بہت آرام سے اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ڈنڈا پکڑے ہو...
26/05/2024

ایک آدمی دو بہت اونچی عمارتوں کے درمیان تنی ہوئی رسی پر چل رہا تھا۔
وہ بہت آرام سے اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ڈنڈا پکڑے ہوۓ سنبھل رہا تھا۔
اس کے کاندھے پر اس کا بیٹا بیٹھا تھا, زمین پر کھڑے تمام لوگ دم سادھے کھڑے یک ٹک اسے دیکھ رہے تھے۔
جب وہ آرام سے دوسری عمارت تک پہنچ گیا تو لوگوں نے تالیوں کی بھرمار کر دی اور اسکی خوب تعریف کی۔
اس نے لوگوں کو مسکرا کر دیکھا اور بولا،
*کیا آپ لوگوں کو یقین ہے میں واپس اسی رسٌی پر چلتا ہوا دوسری طرف پہنچ جاؤں گا؟* لوگ چلٌا کر بولے، ہاں ہاں تم کر سکتے ہو۔
اس نے پھر پوچھا، "کیا آپ سب کو بھروسہ ہے؟" لوگوں نے کہا ہاں ہم تم پر شرط لگا سکتے ہیں۔
اسنے کہا، "ٹھیک ہے، کیا آپ میں سے کوئی میرے بیٹے کی جگہ میرے کاندھے پر بیٹھے گا؟ میں اسے بحفاظت دوسری طرف لے جاؤں گا"
اسکی بات سن کر سب کو سکتہ سا ہو گیا۔ سب خاموش ہو گئے.
یقین الگ چیز ہے،اور بھروسہ الگ چیز۔۔
بھروسہ کرنے کے لیے آپ کو مکمل فنا ہونا پڑتا ہے۔
اور آج ہم سب میں اسی بھروسے کی کمی ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ پر یقین تو رکھتے ہیں لیکن بھروسہ نہیں کرپاتے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے:
فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ
یعنی جب کسی بات کا پختہ ارادہ کر لو تو اللہ پر بھروسہ کرو ، یقینا اللہ بھروسہ کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔.

Address

Prang Ghar
Mohmand

Opening Hours

Monday 06:00 - 21:00
Tuesday 06:00 - 21:00
Wednesday 06:00 - 21:00
Thursday 06:00 - 21:00
Friday 06:00 - 21:00
Saturday 06:00 - 21:00
Sunday 06:00 - 21:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Latif Siddique Utk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share