Khanzada Media Group

Khanzada Media Group اساں گلاں کرساں آپنٹیاں تے آپنٹے لوکاں نیاں
(2)

DAILY KOTLI TIMER 31/8/2024
31/08/2024

DAILY KOTLI TIMER 31/8/2024

DAILY KOTLI TIMER 28/8/2024
28/08/2024

DAILY KOTLI TIMER 28/8/2024

28/08/2024
ملک بھر میں کامیاب ہڑتال ہوگی، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے، حافظ نعیم الرحمان
27/08/2024

ملک بھر میں کامیاب ہڑتال ہوگی، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور
27/08/2024

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور

جے شاہ منگل کو بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب
27/08/2024

جے شاہ منگل کو بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد:صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے سابق وزیر حکومت, ممبر قانون ساز...
27/08/2024

اسلام آباد:
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے سابق وزیر حکومت, ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی ، ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد ، سردار جاوید لوکل کونسلر چبروٹی ، حیدر طارق کی ملاقات

ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نے سرزمین پونچھ راولاکوٹ کے مقام پر 14 اگست ہم ہیں پاکستان جلسہ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور انکی کاوشوں کو سراہا ۔

27/08/2024

ایس ایس پی ضلع میرپور خاور علی شوکت ان ایکشن،بدوں تھیوری ٹیسٹ اور بدوں پریکٹیکل ٹیسٹ لائسنس کی اجرائیگی پر ٹریفک سب انسپکٹر ابرار چوہان اور لائسنس کلرک جہانگیر بشیر سلیکشن گریڈ 328کو معطل کر کے ایڈیشنل ایس پی راجہ عامر نوابی کو انکوائری افسرمقرر کر دیا،انکوائری آفیسر کو گذشتہ ایک سال میں جاری ہونیوالے تمام ڈرائیونگ لائسنسوں کی پڑتال کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ اندر معیاد پیش کرنے کا حکم

26/08/2024

راجدھانی
گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی عمارت بنانے والوں نے کمال کر دیا
چوہدری فاضل اور انکی ٹیم نے کمال علم دوستی نبھا دی دیکھنے والے سوچنے پر مجبور آزاد کشمیر سمیت پاکستان میں بھی ایسی کسی بھی تعلیمی ادارے کی بلڈنگ نہیں ہو گی

11/08/2024

میں نے باجے کی بجائے پودا خرید کر لگایا۔۔
اور وہ بکری کھا گئی۔☹
میں پاں سے بھی گیا اور چھاں سے بھی۔۔

14 August T-Shirt Printing WhatsApp 0345 5726261
04/08/2024

14 August T-Shirt Printing
WhatsApp 0345 5726261

26/07/2024

میڈم رانی مکر گئی۔ سوری مکھر جی

26/07/2024

میں رولاوں ھا ان کو یہ کس نے کہا تھا

زمین پے گھر بنایا ہے مگر جنت میں رہتے ہیں۔!!ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم کشمیر میں رہتے ہیں۔۔!!
24/07/2024

زمین پے گھر بنایا ہے مگر جنت میں رہتے ہیں۔!!
ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم کشمیر میں رہتے ہیں۔۔!!

All Types of Jewellery Printing WhatsApp >> 0345 5726261
24/07/2024

All Types of Jewellery Printing
WhatsApp >> 0345 5726261

Wallets Printing available atWhats app 0345 5726261
24/07/2024

Wallets Printing available at
Whats app 0345 5726261

10/07/2024

کیوں میں ہر چیز کا ردعمل نہیں دیتا

دوستو، میں آہستہ آہستہ یہ سیکھ رہا ہوں کہ ہر چیز پر ردعمل دینا ضروری نہیں ہے جو مجھے تکلیف دیتی ہے۔

جب ہمیں کوئی تکلیف پہنچاتا ہے، تو ہمیں انہیں نقصان پہنچانے کی ضرورت نہیں ہے۔ شاید سب سے بڑی پختگی کی نشانی یہ ہے کہ بدلہ لینے کی بجائے، معاملے کو جانے دینا۔

ہر بری چیز کا جواب دینا میری توانائی کو ختم کر دیتا ہے اور مجھے زندگی کی دیگر خوبصورتیوں سے محروم کر دیتا ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ہر کوئی ہمارا پسندیدہ نہیں ہو سکتا اور یہ ممکن نہیں ہے کہ سب ہمیں ویسا ہی برتاؤ کریں جیسا ہم چاہتے ہیں، اور یہ ٹھیک ہے۔

سب کو خوش کرنے کی کوشش کرنا محض وقت اور توانائی کا ضیاع ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں چیزوں سے مطمئن ہوں، بلکہ میں اپنے آپ کو بلند کر کے دیکھ رہا ہوں۔ میں وہ سبق لینا چاہتا ہوں جو مجھے سکھایا گیا ہے اور اس سے سیکھنا چاہتا ہوں۔

میرے لئے سب سے اہم چیز میرا ذہنی سکون ہے۔ مجھے مزید جھگڑے، جھوٹے روابط یا وہ لوگ نہیں چاہئیں جو مجھے یہ احساس دلائیں کہ میں کافی اچھا نہیں ہوں۔ کبھی کبھی کچھ نہ کہنا سب کچھ کہہ دیتا ہے۔

ان چیزوں پر ردعمل دینا جو ہمیں پریشان کرتی ہیں، کسی اور کو ہماری جذبات پر قابو دیتا ہے۔ ہم دوسروں کے کاموں کو قابو نہیں کر سکتے لیکن ہم یہ قابو رکھ سکتے ہیں کہ ہم کیسے ردعمل دیتے ہیں، کیسے اسے دیکھتے ہیں اور کتنا ذاتی طور پر لیتے ہیں۔ زیادہ تر وقت، یہ صورتحال ہمارے بارے میں کچھ نہیں کہتی بلکہ دوسرے شخص کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہے۔

حتی کہ اگر ہم ردعمل دیتے ہیں، تو کچھ بھی نہیں بدلے گا، یہ لوگوں کو اچانک ہم سے محبت اور عزت کرنے پر مجبور نہیں کرے گا۔

کبھی کبھی بہتر ہوتا ہے کہ چیزوں کو بس جانے دیں، لوگوں کو جانے دیں، بندش کے لئے نہ لڑیں، وضاحتیں نہ مانگیں، جوابات کا پیچھا نہ کریں اور لوگوں سے یہ توقع نہ کریں کہ وہ ہمیں سمجھیں۔

زندگی میں سکون اور سمجھداری کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔

کاپی

Daily Kotli TIMER 12/6/2024
12/06/2024

Daily Kotli TIMER 12/6/2024

08/06/2024

ہم علی خادم نورانی مرحوم اور چودہری ناصر نورانی کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے آمین

30/05/2024
Daily Kotli TIMER 30/5/2024
30/05/2024

Daily Kotli TIMER 30/5/2024

تربوز ایک تروتازہ اور پیاس بجھانے والا پھل ہے، خاص طور پر گرم موسم میں۔ یہ نہ صرف مزیدار ہے بلکہ کئی صحت کے فوائد بھی پی...
29/05/2024

تربوز ایک تروتازہ اور پیاس بجھانے والا پھل ہے، خاص طور پر گرم موسم میں۔ یہ نہ صرف مزیدار ہے بلکہ کئی صحت کے فوائد بھی پیش کرتا ہے۔ یہاں کچھ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے آپ کو پاکستان کی چلچلاتی آب و ہوا میں تربوز سے لطف اندوز ہونا چاہئے:

خون کے بہاؤ میں بہتری:
تربوز میں سائٹرولین ہوتا ہے جو کہ جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کی پیداوار کو فروغ دیتا ہے۔ یہ غذائیت خون کی نالیوں کو پھیلانے اور خون کے بہاؤ کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
خون کی مناسب گردش خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کر سکتی ہے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔
دائمی صحت کی حالتوں کا کم خطرہ:
تربوز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کو بے اثر کرتے ہیں، ممکنہ طور پر مختلف اعضاء میں کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روکتے ہیں۔
لائکوپین، تربوز میں پایا جاتا ہے، سوزش کو کم کرتا ہے اور ایڈیسن کی بیماری، قبروں کی بیماری، اور ایک سے زیادہ سکلیروسیس 1 جیسی آٹومیمون بیماریوں کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔
ہائیڈریشن اور حرارت سے تحفظ:
تربوز میں پانی کی زیادہ مقدار آپ کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے، گرم موسم کے دوران ہیٹ اسٹروک سے بچاتی ہے۔
یہ ایک کم کیلوریز والا پھل ہے، جو اپنی غذا میں اضافی کیلوریز شامل کیے بغیر ہائیڈریٹ رہنے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔
اپنی مجموعی صحت کی بنیاد پر تربوز کی مثالی مقدار کا تعین کرنے کے لیے ماہر غذائیت سے مشورہ کرنا یاد رکھیں۔ اس رسیلی پھل کا لطف اٹھائیں اور تروتازہ رہیں!
اسد محمود مغل

https://www.youtube.com/shorts/GWzbhly6QMs
29/05/2024

https://www.youtube.com/shorts/GWzbhly6QMs

shorts,shorts video,shorts video viral kaise hoga,shorts viral,shorts shorts,shorts break,shorts in telugu,shorts funny,shorts song,shorts dance,shorts in ta...

12/01/2022

بہادر شاہ ظفر کے سارے شہزادوں کے سر قلم کر کے اس کے سامنے کیوں پیش کئیے گئے

قبر کیلئے زمین کی جگہ کیوں نہ ملی

آج بھی اسکی نسل کے بچے کھچے لوگ بھیک مانگتے پھرتے ہیں

کیوں؟

پڑھیں اور اپنی نسل کو بھی بتائیں

تباہی 1 دن میں نہیں آ جاتی

صبح تاخیر سے بیدار ہو نے والے افراد درج ذیل تحریر کو غور سے پڑھیں:

زمانہ 1850ء کے لگ بھگ کا ہے مقام دلی ہے

وقت صبح کے ساڑھے تین بجے کا ہے سول لائن میں بگل بج اٹھا ہے

پچاس سالہ کپتان رابرٹ اور اٹھارہ سالہ لیفٹیننٹ ہینری دونوں ڈرل کیلئے جاگ گئے ہیں

دو گھنٹے بعد طلوع آفتاب کے وقت انگریز سویلین بھی بیدار ہو کر ورزش کر رہے ہیں

انگریز عورتیں گھوڑ سواری کو نکل گئی ہیں سات بجے انگریز مجسٹریٹ دفتروں میں اپنی اپنی کرسیوں پر بیٹھ چکے ہیں

ایسٹ انڈیا کمپنی کے سفیر سر تھامس مٹکاف دوپہر تک کام کا اکثر حصہ ختم کر چکا ہے

کوتوالی اور شاہی دربار کے خطوں کا جواب دیا جا چکا ہے

بہادر شاہ ظفر کے تازہ ترین حالات کا تجزیہ آگرہ اور کلکتہ بھیج دیا گیا ہے

دن کے ایک بجےسر مٹکاف بگھی پر سوار ہو کر وقفہ کرنے کیلئے گھر کی طرف چل پڑا ہے

یہ ہے وہ وقت جب لال قلعہ کے شاہی محل میں ''صبح'' کی چہل پہل شروع ہو رہی ہے۔

ظل الہی کے محل میں صبح صادق کے وقت مشاعرہ ختم ہوا تھا جس کے بعد ظلِ الٰہی اور عمائدین خواب گاہوں کو گئے تھے۔

اس حقیقت کا دستاویزی ثبوت موجود ہے کہ لال قلعہ میں ناشتے کا وقت اور دہلی کے برطانوی حصے میں دوپہر کے لنچ کا وقت ایک ہی تھا۔

دو ہزار سے زائد شہزادوں کا بٹیربازی، مرغ بازی، کبوتر بازی اور مینڈھوں کی لڑائی کا وقت بھی وہی تھا ،،

اب ایک سو سال یا ڈیڑھ سو سال پیچھے چلتے ہیں۔

برطانیہ سے نوجوان انگریز کلکتہ، ہگلی اور مدراس کی بندرگاہوں پر اترتے ہیں، برسات کا موسم ہے مچھر ہیں اور پانی ہے ملیریا سے اوسط دو انگریز روزانہ مرتے ہیں لیکن ایک شخص بھی اس ''مرگ آباد'' سے واپس نہیں جاتا۔

لارڈ کلائیو پہرول گھوڑے کی پیٹھ پر سوار رہتا ہے

اب 2020 میں آتے ہیں۔

پچانوے فیصد سے زیادہ امریکی رات کا کھانا سات بجے تک کھا لیتے ہیں

آٹھ بجے تک بستر میں ہوتے ہیں اور صبح پانچ بجے سے پہلے بیدار ہو جاتے ہیں

بڑے سے بڑا ڈاکٹر چھ بجے صبح ہسپتال میں موجود ہوتا ہے پورے یورپ امریکہ جاپان آسٹریلیا اور سنگاپور میں کوئی دفتر، کارخانہ، ادارہ، ہسپتال ایسا نہیں جہاں اگر ڈیوٹی کا وقت نو بجے ہے تو لوگ ساڑھے نو بجے آئیں !

آجکل چین دنیا کی دوسری بڑی طاقت بن چکی ہے پوری قوم صبح چھ سے سات بجے ناشتہ اور دوپہر ساڑھے گیارہ بجے لنچ اور شام سات بجے تک ڈنر کر چکی ہوتی ہے

اللہ کی سنت کسی کیلئے نہیں بدلتی اسکا کوئی رشتہ دار نہیں نہ اس نے کسی کو جنا، نہ کسی نے اس کو جنا جو محنت کریگا تو وہ کامیاب ہوگا عیسائی ورکر تھامسن میٹکاف سات بجے دفتر پہنچ جائیگا تو دن کے ایک بجے تولیہ بردار کنیزوں سے چہرہ صاف کروانے والا، بہادر شاہ ظفر مسلمان بادشاہ ہی کیوں نہ ہو' ناکام رہے گا۔

بدر میں فرشتے نصرت کیلئے اتارے گئے تھے لیکن اس سے پہلے مسلمان پانی کے چشموں پر قبضہ کر چکے تھے جو آسان کام نہیں تھا اور خدا کے محبوبؐ رات بھر یا تو پالیسی بناتے رہے یا سجدے میں پڑے رہے تھے !

حیرت ہے ان حاطب اللیل دانش وروں پر جو یہ کہہ کر قوم کو مزید افیون کھلا رہے ہیں کہ پاکستان ستائیسویں رمضان کو بنا تھا کوئی اسکا بال بیکا نہیں کرسکتا کیا سلطنتِ خدا داد پاکستان اللہ کی تھی اور کیا سلطنت خداداد میسور اللہ کی نہیں تھی۔۔(ٹیپو سلطان کی سلطنت )
جس ملک کے ووٹر ذہنی غلام ہوں، پیر غنڈے ہوں مولوی منافق ہوں، ڈاکٹر بے ایمان ہوں، سیاستدان ، اور پولیس ڈاکو ہوں، کچہری بیٹھک ہو ججز بے اعتبار ہوں، لکھاری خوشامدی ہوں، اداکار بھانڈ ہوں، ٹی وی چینل پر مسخرے ہوں، تاجر بے ایمان اور سود خور ہوں، دکاندار چور ہوں، عوام ہے کرام ہوں اور جہاں تین سال کی بچی سے پچاس سال تک کی عورتوں ریپ عام ہو اور مجرموں کو سیاسی دباؤ میں آکر چھوڑ دیا جاۓ۔
اسلام آباد مرکزی حکومت کے دفاتر ہیں یا صوبوں کے دفاتر یا نیم سرکاری ادارے،، ہر جگہ لال قلعہ کی طرز زندگی کا دور دورہ ہے،، کتنے وزیر کتنے سیکرٹری کتنے انجینئر کتنے ڈاکٹر کتنے پولیس افسر کتنے ڈی سی کتنے کلرک آٹھ بجے ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں؟

کیا اس قوم کو تباہ وبرباد ہونے سے دنیا کی کوئی قوم بچا سکتی ہے جس میں کسی کو تو اس لئے مسند پر نہیں بٹھایا جاسکتا کہ وہ دوپہر سے پہلے اٹھتا ہی نہیں، اور کوئی اس پر فخر کرتا ہے کہ وہ دوپہر کو اٹھتا ہے لیکن سہ پہر تک ریموٹ کنٹرول کھلونوں سے دل بہلاتا ہے، جبکہ کچھ کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ دوپہر کے تین بجے اٹھتے ہیں،،

کیا اس معاشرے کی اخلاقی پستی کی کوئی حد باقی ہے.

*جو بھی کام آپ دوپہر کو زوال کے وقت شروع کریں گے وہ زوال ہی کی طرف جائے گا. کبھی بھی اس میں برکت اور ترقی نہیں ہو گی*.

اور یہ مت سوچا کریں کے میں صبح صبح اٹھ کر کام پر جاؤں گا تو اس وقت لوگ سو رہے ہونگے میرے پاس گاہک کدھر سے آئے گا. گاہک اور رزق اللہ رب العزت بھیجتے ہے.

وطن عزیز کی بقاء اور اپنی ترقی کی خاطر اس پبلک ویلفئر میسج کو اپنے حلقہ احباب کے گروپس میں ضرور پھیلائیں اور اس میسج سے سبق ضرور اُٹھانا چاہیے ۔

12/01/2022

کیا آپ ان سات سوالوں کے جواب جانتے ہیں ؟ ۔۔۔

سوال نمبر ۔1:
جنت کہاں ہے؟
جواب:
جنت ساتوں آسمانوں کے اوپر ساتوں آسمانوں سے جدا ہے،
کیونکہ ساتوں آسمان قیامت کے وقت فنا اور ختم ہونے والے ہیں،
جبکہ جنت کو فنا نہیں ہے،
وہ ہمیشہ رہے گی،
جنت کی چھت عرشِ رحمٰن ہے.

سوال نمبر ۔2:
جہنم کہاں ہے؟
جواب:
جہنم ساتوں زمین کے نیچے ایسی جگہ ہے
جس کا نام "سجین" ہے.
جہنم جنت کے بازو میں نہیں ہے،جیسا کہ بعض لوگ سوچتے ہیں.
جس زمین پر ہم رہتے ہیں
یہ پہلی زمین ہے،
اس کے علاوہ چھ زمینیں اور ہیں
جو ہماری زمین کے نیچے ہماری زمین سے علیحدہ اور جدا ہیں.

سوال نمبر ۔3:
سدر ة المنتهٰی کیا ہے؟
جواب:
سدرة عربی میں بیری ۔ اور بیری کے درخت کو کہتے ہیں،
المنتہی یعنی آخری حد،
یہ بیری کا درخت وہ آخری مقام ہے
جو مخلوقات کی حد ہے.
اس سے آگے حضرت جبرئیل بھی نہیں جا پاتے ہیں.
سدرة المنتهی ایک عظیم الشان درخت ہے،
اس کی جڑیں چھٹے آسمان میں
اور اونچائیاں ساتویں آسمان سے بھی بلند ہیں،
اس کے پتے ہاتھی کے کان جتنے
اور پھل بڑے گھڑے جیسے ہیں،
اس پر سنہری تتلیاں منڈلاتی ہیں ،
یہ درخت جنت سے باہر ہے.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت جبریل علیہ السلام کو اسی درخت کے پاس ان کی اصل صورت میں دوسری مرتبہ دیکھا تھا،
جبکہ آپ صلى الله عليه وسلم نے انہیں پہلی مرتبہ اپنی اصل صورت میں مکہ مکرمہ میں مقام اجیاد پر دیکھا تھا.

سوال نمبر ۔4:
حورعین کون ہیں؟
جواب:
حور عین جنت میں مومنین کی بیویاں ہوں گی،
یہ نہ انسان ہیں نہ جن ہیں اور نہ ہی فرشتہ ہیں،
اللہ تعالیٰ نے انہیں مستقل پیدا کیا ہے،
یہ اتنی خوبصورت ہیں کہ اگر دنیا میں ان میں سے کسی ایک کی محض جھلک دکھائی دے جائے،
تو مشرق اور مغرب کے درمیان روشنی ہو جائے.
حور عربی زبان کا لفظ ہے ،
اور حوراء کی جمع ہے،
اس کے معنی ایسی آنکھ جس کی پتلیاں نہایت سیاه ہوں اور اس کے اطراف نہایت سفید ہوں.
اور عین عربی میں عیناء کی جمع ہے
اس کے معنی ہیں بڑی بڑی آنکھوں والی.

سوال ۔5:
ولدان مخلدون کون ہیں؟
جواب:
یہ اہل جنت کے خادم ہیں،
یہ بھی انسان یا جن یا فرشتے نہیں ہیں،
انہیں اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کی خدمت کے لئے مستقل پیدا کیا ہے،
یہ ہمیشہ ایک ہی عمر کے یعنی بچے ہی رہیں گے،
اس لیے انہیں "الولدان المخلدون" کہا جاتا ہے.
سب سے کم درجہ کے جنتی کو
دس ہزار ولدان مخلدون عطا ہوں گے.

سوال نمبر ۔6:
اعراف کیا ہے؟
جواب:
جنت کی چوڑی فصیل کو اعراف کہتے ہیں.
اس پر وہ لوگ ہوں گے
جن کے نیک اعمال اور برائیاں دونوں برابر ہوں گی،
ایک لمبے عرصہ تک وہ اس پر رہیں گے
اور اللہ سے امید رکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی جنت میں داخل کردے.
انہیں وہاں بھی کھانے پینے کے لیے دیا جائے گا،
پھر اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے جنت میں داخل کردےگا.

سوال نمبر ۔7:
قیامت کے دن کی مقدار اور لمبائی کتنی ہے؟
جواب:
پچاس ہزار سال كے برابر.

جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے:
*تعرج الملئكة و الروح اليه في يوم كان مقداره خمسين الف سنة.*

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
"قیامت کے پچاس موقف ہیں، اور ہر موقف ایک ہزار سال کا ہو گا."

جب آیت
*"یوم تبدل الأرض غیر الأرض و السماوات"*
نازل ہوئی
تو
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ
"یا رسول اللہ جب یہ زمین و آسمان بدل دئیے جائیں گے تب ہم کہاں ہوں گے"؟

آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:

"تب ہم پل صراط پر ہوں گے.
پل صراط پر سے جب گزر ہوگا
اس وقت صرف تین جگہیں ہوں گی
1.جہنم
2.جنت
3.پل صراط"

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
"سب سے پہلے میں اور میرے امتی پل صراط کو طے کریں گے."

*پل صراط کی تفصیل*

قیامت میں جب موجودہ آسمان اور زمین بدل دئے جائیں گے
اور پل صراط پر سے گزرنا ہوگا
وہاں صرف دو مقامات ہوں گے
جنت اور جہنم.

جنت تک پہنچنے کے لیے
لازماً جہنم کے اوپر سے گزرنا ہوگا.

جہنم کے اوپر ایک پل نصب کیا جائے گا،
اسی کا نام" الصراط "ہے،
اس سے گزر کر جب اس کے پار پہنچیں گے
وہاں جنت کا دروازہ ہوگا،
وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم موجود ہوں گے
اور اہل جنت کا استقبال کریں گے.

یہ پل صراط درج ذیل صفات کا حامل ہو گا:

1- بال سے زیادہ باریک ہوگا.

2- تلوار سے زیادہ تیز ہو گا.

3- سخت اندھیرے میں ہوگا،
اس کے نیچے گہرائیوں میں جہنم بهی نہایت تاریکی میں ہوگی.,
سخت بپھری ہوئی اور غضبناک ہوگی.

4- گناہ گار کے گناہ اس پر سے گزرتے وقت مجسم اس کی پیٹھ پر ہوں گے،
اگر اس کے گناہ زیادہ ہوں گے
تو اس کے بوجھ سے اس کی رفتار ہلکی ہو گی،
اللہ تعالیٰ ہمیں اس صورت سے اپنی پناہ میں رکھے.
اور جو شخص گناہوں سے ہلکا ہوگا
تو اس کی رفتار پل صراط پر تیز ہوگی.

5- اس پل کے اوپر آنکڑے لگے ہوئے ہوں گے
اور نیچے کانٹے لگے ہوں گے
جو قدموں کو زخمی کرکے اسے متاثر کریں گے.
لوگ اپنی بد اعمالیوں کے لحاظ سے اس سے متاثر ہوں گے.

6- جن لوگوں کی بے ایمانی اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ان کے پیر پھسل کر وہ جہنم کے گڑهے میں گر رہے ہوں گے
ان کی بلند چیخ پکار سے پل صراط پر دہشت طاری ہو گی.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پل صراط کی دوسری جانب جنت کے دروازے پر کھڑے ہوں گے،

جب تم پل صراط پر پہلا قدم رکھ رہے ہوگے
آپ صلی اللہ علیہ و سلم تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہیں گے"
یا رب سلم، یا رب سلم"

آپ بھی نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے درود پڑهئے:
اللهم صل وسلم على الحبيب محمد.
لوگ اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے بہت سوں کو پل صراط سے گرتا ہوا دیکھیں گے
اور بہت سوں کو دیکھیں گے
کہ وہ اس سے نجات پا گئے ہیں.
بندہ اپنے والدین کو پل صراط پر دیکھے گا
لیکن ان کی کوئی فکر نہیں کرےگا،
وہاں تو بس ایک ہی فکر ہو گی کہ کسی طرح خود پار ہو جائے.

روایت میں ہے کہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قیامت کو یاد کر کے رونے لگیں،

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا:
عائشہ کیا بات ہے؟

حضرت عائشہ نے فرمایا: مجهے قیامت یاد آگئی،
یا رسول اللہ کیا ہم وہاں اپنے والدین کو یاد رکھیں گے؟
کیا وہاں ہم اپنے محبوب لوگوں کو یاد رکھیں گے؟

آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
ہاں یاد رکھیں گے،
لیکن وہاں تین مقامات ایسے ہوں گے
جہاں کوئی یاد نہیں رہے گا(1) جب کسی کے اعمال تولے جائیں گے
(2) جب نامہ اعمال دیئے جائیں گے
(3) جب پل صراط پر ہوں گے.

دنیاوی فتنوں کے مقابلے میں حق پر جمے رہو.
دنیاوی فتنے تو سراب ہیں.
ان کے مقابلہ میں ہمیں مجاہدہ کرنا چاہیے،
اور ہر ایک کو دوسرے کی جنت حاصل کرنے پر مدد کرنا چاہئے
جس کی وسعت آسمانوں اور زمین سے بهی بڑهی ہوئی ہے.

اس پیغام کو آگے بڑهاتے ہوئے صدقہ جاریہ کی نیت کرنا نہ بھولیں.

یا اللہ ہمیں ان خوش نصیبوں میں کردیجئے
جو پل صراط کو آسانی سے پار کر لیں گے.

اے پروردگار ہمارے لئے اپنا فضل،کرم رحم والےحسن خاتمہ کا فیصلہ فرمائیے. آمین

اس تفصیل کے بعد بھی کیا گمان ہے کہ
وہاں کوئی رشتہ داریاں نبھائے گا،
جس کے لئے تم یہاں اپنے اعمال برباد کر رہے ہو؟

مخلوق کے بجائے خالق کی فکر کرو.
اپنے نفس کی فکر کرو
کتنی عمر گزر چکی ہے اور کتنی باقی ہے
کیا اب بهی لا پرواہی اور عیش کی گنجائش ہے؟

اس پیغام کو دوسروں تک بهی پہنچائیں.

یااللہ اس تحریر کو میری جانب سے بهی اور جو بھی اس کو عام کرنے میں مدد کرے سب کے لئے اس کو صدقہ جاریہ بنادیجئے آمیـــــــــــــــــن یا رب العالمین .
ابو محمد مجاھد

Address

Mirpur
11250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khanzada Media Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khanzada Media Group:

Videos

Share