Urdu News

Urdu News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Urdu News, Media/News Company, Mirpur Mathelo.

Facebook addiction” is a term coined by researchers that is applied to individuals who engage in excessive, compulsive Facebook use for the purposes of mood alteration, with negative personal outcomes

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما زلفی بخاری نے امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کو ا...
06/11/2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما زلفی بخاری نے امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کو ان کے دوبارہ انتخاب اور شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ یہ فتح ایک بڑی کامیابی ہے جو ٹرمپ اور وینس کی جرات اور عزم کا مظہر ہے، جنہوں نے کئی چیلنجز اور مشکلات کا مقابلہ کیا۔یہ کامیابی ان لوگوں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے جو محسوس کرتے تھے کہ ان کی آواز نظرانداز کی جا رہی تھی۔ اس جیت نے ایک ایسے دور کی امید پیدا کی ہے جس میں معاشی استحکام اور تبدیلی کی ضرورت کو تسلیم کیا جائے گا۔یہ وقت ایک بڑی تبدیلی کا ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس نئے باب میں عالمی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، خاص طور پر غزہ میں جاری تنازعہ کا خاتمہ ہو گا،زلفی بخاری نے اس موقع پر عالمی برادری کو ایک پیغام دیا کہ یہ وقت ایک نئی یکجہتی کا ہے، جس میں لوگ اکٹھا ہو کر ایک پرامن اور خوشحال دنیا کی تعمیر کریں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جمہوریت کی فتح سے دنیا بھر کے لوگوں کو امید ملے گی۔

: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایرپورٹ پر امریکا جانےسےروک دیا گیاویب ڈیسک: انسانی حقوق کی ممتاز رہنما ماہ رنگ بلوچ نے پی...
09/10/2024

: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایرپورٹ پر امریکا جانےسےروک دیا گیا
ویب ڈیسک: انسانی حقوق کی ممتاز رہنما ماہ رنگ بلوچ نے پیر کی رات ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ایف آئی اے نے انہیں بغیر کسی جائز اور قانونی جواز کے فلائٹ سے اتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ماہ رنگ بلوچ نے بتایا کہ پیر کی رات جب فلائٹ ٹیک آف ہوئی تو ان کا پاسپورٹ ایف آئی اے کی ایک اہلکار نے لے لیا، جنہوں نے بقول ان کے شروع میں بہت اچھا، دوستانہ اور نرم رویہ اپنایا اورماہ رنگ کے مطابق افسر نے یہ بتانے کا وعدہ کیا کہ انہیں کیوں اتارا گیا تھا۔

ماہ رنگ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسر نے بعد میں ان کا پاسپورٹ انہیں واپس دینے سے سے انکار کر دیا۔ ماہ رنگ نے اپنے ساتھ ایسا ہونے سلوک کرنے پر سندھ حکومت اور بلال بھٹو پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا،"مجھے جمہوریت کے چیمپئن ہونے کے دعویدار بلاول بھٹو زرداری کے آبائی صوبے سندھ میں نیویارک جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔‘‘

انہیں حکام نے روکنے کی وجوہات نہیں بتائیں نہ ہی ان کا نام ای سی ایل میں موجود ہے۔ ماہ رنگ ٹائم میگزین کی جانب سے دی جانے والی دعوت پر ایک تقریب میں جا رہی تھیں۔ رواں ہفتے ٹائم میگزین میں ماہ رنگ بلوچ کا نام دنیا بھر کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا

’’ بلی ‘‘ والے الجزائری شیخ کی نماز ہوئی یا نہیں؟ لوگ پریشان، فتویٰ آگیاalarabiya.net24 منٹ قبلبلی تمام نمازیوں کو نظران...
08/04/2023

’’ بلی ‘‘ والے الجزائری شیخ کی نماز ہوئی یا نہیں؟ لوگ پریشان، فتویٰ آگیا
alarabiya.net24 منٹ قبل
بلی تمام نمازیوں کو نظرانداز کر کے امام کے کندھے پر چڑھ گئی، امام نے اسے پیار کیا اور اپنی نماز جاری رکھی۔
91

الجزائر کے شیخ ولید مھساس کے کندھے پر بلی کے آجانے اور نماز تراویح کے دوران انہیں چومنے کے منظر نے دنیا بھر میں ایک ہنگامہ برپا کردیا۔ عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو لطف لے کر بیان کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ایک بڑے طبقے نے واقعہ ویڈیو میں دلچسپی لی۔ ایک روز گزرنے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر اس واقعہ پر تبصرے جاری رہے۔ خاص طور پر شیخ ولید مھساس کے رویے کی تعریف بھی کی گئی۔ امام کی ثابت قدمی، سکون اور ہلے جلے بغیر تلاوت جاری رکھنے کو سراہا جارہا ہے۔

اس واقعہ کا جہاں دنیا بھر میں خوب چرچا ہوا ہے وہیں اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں کے ذہن میں سوالات بھی پیدا ہو رہے ہیں کہ بلی کے امام صاحب پر چڑھ دوڑنے اور انہیں چاٹنے اور امام صاحب کے بلی کو پیار کرنے کے باوجود کیا نماز درست ہو جائے گی۔ یہ سوال بھی شدومد کے ساتھ اٹھایا جارہا اور لوگوں کے ذہنوں میں گردش کر رہا ہے کہ بلی کے جسم کو چھونے کے بعد شیخ ولید مھساس کا وضو ٹوٹ تو نہیں گیا تھا۔

اس حوالے سے اب مصری دارالافتا نے قاھرہ کی ویب سائٹ ’’ 24 ‘‘ کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہور فقہا کے نزدیک گھریلو بلیاں خالص ایسے جانور ہیں جن کو پالنا اور انہیں اپنی ملکیت میں رکھنا جائز ہوتا ہے۔

مصری دار الافتاء نے بلیوں کی پاکیزگی کا اندازہ احادیث مبارکہ کی معروف سنن اربعہ یعنی ترمذی ، ابو داؤد ، ابن ماجہ اور نسائی چار کتابوں میں ذکر اس حدیث شریف سے بھی لگایا جس میں کبشہ بنت کعب بن مالک سے روایت ہے کہ وہ ابن ابی قتادہ کے ساتھ تھیں۔
اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہے کہ ابو قتادہ ان کے پاس آئے، کبشہ نے کہا: تو میں نے ان کے لیے وضو کا پانی تیار کیا۔ انہوں نے کہا: پھر ایک بلی پینے آئی تو انہوں نے پیالے اس کی طرف کردیا یہاں تک کہ بلی نے پیالے سے پانی پیا۔۔ انہوں نے مجھے دیکھا کہ میں ان کی طرف متوجہ ہوں تو انہوں نے کہا اے بھتیجی آپ کو تعجب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ (بلی ) نجس نہیں ہے۔ یہ تو ان جانوروں میں سے ہے جو تمھارے گھروں میں بکثرت آتے جاتے ہیں۔

اسی حدیث مبارکہ کی بنیاد پر فقہ کی کتابوں میں درج ہے کہ بلی کا جھوٹا ناپاک نہیں ہوتا کیونکہ یہ بکثرت گھروں میں آنے جانے والا جانور ہے اور اس سے بچنا مشکل ہوتا ہے۔

اس حوالے سے ویڈیو دیکھنے والوں نے یہ سوالات بھی اٹھائے ہیں کہ دوران نماز بلی کو پیار کرنے سے نماز ٹوٹ تو نہیں گئی۔ اس حوالے سے علما کرام کا کہنا ہے کہ نماز کے دوران نماز کے منافی کوئی کام اس حد تک کیا جائے کہ اس پر ’’ عمل کثیر‘‘ کا اطلاق ہوجائے تو نماز ٹوٹ جائے گی۔ فقہ کی کتابوں میں عمل کثیر کے تعین کی مختلف صورتیں درج ہیں۔ اس حوالے سے مختلف اقوال بیان کیے جاتے ہیں۔ ایک قول کے مطابق نماز کے کسی ایک رکن میں نماز کے منافی کام مسلسل تین مرتبہ کرلیا تو یہ عمل کثیر ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ جو کام دو ہاتھوں سے کیے جاتے ہیں ایسا کام کرنا عمل کثیر ہے چاہے ایسے کام کو کوئی ایک ہاتھ سے بھی کرے۔ تاہم ایک تیسرا قول ہے جو راجح اور مفتی بہ ہے کہ عمل کثیر ایسا کام ہے کہ دور سے دیکھنے والا اسے دیکھے تو سمجھے کہ یہ نماز میں نہیں ہے۔

اب واضح ہے کہ بلی والے شیخ ولید مھساس کا عمل ایسا نہیں تھا جسے ’’ عمل کثیر‘‘ قرار دیا جائے۔ لہذا یہ نماز اس حوالے سے بھی درست قرار پاتی ہے۔

یاد رہے ایک روز قبل الجزائر کے قاری ولید مھساس کا یہ ویڈیو کلپ بڑے پیمانے پر پھیل گیا تھا جس میں ایک بلی محراب میں داخل ہوگئی اور چھلانگ لگا کر تلاوت کرنے والے قاری ولید مھساس کے ہاتھوں پر اور پر کندھے پر چڑھ گئی۔ تلاوت کے دوران بلی نے قاری ولید کو چوما بھی۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد لوگوں نے قاری ولید مھساس کے بلی کے آنے کے باوجود نماز میں مشغول رہنے کی تعریف کی ہے۔

کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ہم نیوز کے مطابق  قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹ...
07/04/2023

کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ، سروسز چیفس نے شرکت کی۔

اجلاس میں قومی سلامتی پر زور دیا گیا،عوامی ریلیف کو مرکزی حیثیت قراردیدیا گیا ،اجلاس میں سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

اجلاس مین پائیدار امن کی فراہمی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کاوشوں کا اعتراف کیا گیا، پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دہشتگردی کی حالیہ لہر، ٹی ٹی پی کیساتھ نرم گوشہ اور عدم سوچ بچار پر مبنی پالیسی کا نتیجہ قراردیدیا گیا،یہ طرزعمل عوامی توقعات اور خواہشات کے بالکل منافی تھا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق دہشتگردوں کو بلارکاوٹ واپس آنے کی اجازت دی گئی ، خطرناک دہشتگردوں کو اعتمادسازی کے نام پر جیلوں سے رہا کردیاگیا ۔

پوری قوم اور حکومت کیساتھ ملکرہمہ جہت جامع آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی، نئے جذبے اور نئی عزم و ہمت کیساتھ دہشتگردی کی لعنت سے ملک کو پاک کیا جائےگا۔

واپس آنے والے دہشتگردوں سے ملکی امن متاثر ہوا،ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام کوششیں کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں اعلی سطح کی ایک کمیٹی تشکیل بھی دی گئی ،کمیٹی 2ہفتوں میں عملدرآمد اور سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں انٹیلی جنس ایجنسی کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا ، انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے کی گرفتاری کوسراہا گیا۔

ریاستی اداروں اور ان کی قیادت کیخلاف پراپیگنڈے کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی ،کمیٹی میں ملک دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

اعلامیہ کے مطابق شہداکی قربانیوں سے حاصل امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائےگی۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیئر صحافی اور تجریہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے عمران خان، جنر...
07/04/2023

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیئر صحافی اور تجریہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے عمران خان، جنرل (ر) باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید کی پالیسیوں کو مستر د کردیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان سے متعلق عمران خان یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ اس وقت کے آرمی چیف کی پالیسی تھی کیونکہ سابق وزیر اعظم کہتے رہے ہیں کہ وہ ٹی ٹی پی کو پشاور میں دفتر کھولنے کی اجازت دیں گے ، اسی طرح سابق آرمی چیف بھی ان پالیسیوں کا الزام کسی دوسرے پر نہیں ڈال سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں اداروں کے خلاف جس فارن فنڈڈ مہم کا ذکر کیا گیا ہے اس کا اشارہ واضح طور پر تحریک انصاف کی طرف ہے۔

حامد میر کاکہنا تھا کہ اس اعلامیہ کو بہت سوچ سمجھ کر جاری کیا گیا ہے کہ اگر کوئی اس اعلامیہ کے ایک ایک لفظ کو غور سے پڑھے تو اسے سمجھ آ جائے گا کہ اگلے چھ ماہ کے دوران پاکستان میں کیا ہونے جا رہا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے انتخابات کے لئے امیداروں کی لسٹ تیار کر لی ، پی 125سے حماد اظہر،پی پی 144شاہدرہ سے یاسر ...
04/03/2023

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے انتخابات کے لئے امیداروں کی لسٹ تیار کر لی ، پی 125سے حماد اظہر،پی پی 144شاہدرہ سے یاسر گیلانی،، پی پی 159اعظم خان نیازی ، پی پی 162سے ظہیر عباس صوبائی الیکشن لڑیں گے۔گزشتہ روزپی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا ، اجلاس میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے شرکت کی ۔ عمران خان نے ابتدائی طور پرلاہور سے پنجاب اسمبلی کی 30 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت حماد اظہر قومی اسمبلی کے بجائے اب پنجاب اسمبلی میں نمائندگی کریں گے۔ پی ٹی آئی جن امیدواروں کو لاہور سے الیکشن لڑائے گی ان میں پی پی 125 سے حماد اظہر، پی پی 144 شاہدرہ سے یاسر گیلانی، پی پی 145 سے فاروق خاں، 146 سے ملک وقار، پی پی 147 سے میاں عباد فاروق، پی پی 148 سے عبدالکریم خاں، پی پی 149 مہر وسیم اور پی پی 150 سے منصب اعوان شامل ہیں۔ پی پی 156 علی وڑائچ ، پی پی 157 حافظ فرحت عباس، پی پی 158 سے مہر شرافت، پی پی 159 اعظم خاں نیازی، پی پی 160 مراد راس، پی پی 161 عاطف چوہدری، پی پی 162 ظہیرعباس کھوکھر، پی پی 163 چوہدری یوسف میو، پی پی 164 سے احمر رشید بھٹی، پی پی 165 خالد گجر، پی پی 166 سے سرفراز کھوکھر اور پی پی 167 ندیم بارا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 سے میاں محمودالرشید ،پی پی 170 سے میاں اسلم اقبال ، پی پی 171 سے مہر واجد ، پی پی 172 سے زبیر نیازی اور 173 اصغر گجر کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا جائے گا۔

لاہور (ویب ڈیسک)پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والا میچ درحقیقت شائقین کیلئے اس لیے بھی زیادہ دلچسپ تھا کہ عام...
18/02/2023

لاہور (ویب ڈیسک)پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والا میچ درحقیقت شائقین کیلئے اس لیے بھی زیادہ دلچسپ تھا کہ عامر نے بابراعظم سے متعلق جو بیان دیا اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پچ پر ایک سخت مقابلے کے منظر کی توقع تھی جو کہ ہوا بھی لیکن اس موقع پر محمد عامر ڈگمگا گئے اور غصہ قابلیت پر حاوی ہو گیا، عامر بابرکی طرف گیند پھینک کر توجہ تنقید بنے تاہم اب وہ وضاحتیں پیش کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی سے میچ کے چھٹے اوور میں بابر اعظم نے باؤنڈریز جڑنے کے بعد ایک دفاعی شاٹ کھیلا تو محمد عامر نے گیند واپس ان کی طرف پھینکی، اس سے قبل وہ پشاور زلمی کے کپتان کو ٹیل اینڈرز جیسی اہمیت دینے کا بیان دے چکے تھے، گیند پھینکنے پر ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ اس میں کوئی ذاتی معاملہ نہیں تھا،میچ کی گرما گرمی میں ایسا ہوگیا،بہترین کارکردگی کیلیے بولرز میں جارحیت نظر آنا چاہیے،میں اس وقت دباؤ میں تھا،بہرحال یہی لیگ کی خوبصورتی ہے جو آپ کو بہتر ہونے میں مدد دیتی ہے۔

لاہور توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے فیصلے کیخلاف دائر اپنی پٹیشن واپس لینے کیلئے ...
18/01/2023

لاہور توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے فیصلے کیخلاف دائر اپنی پٹیشن واپس لینے کیلئے عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن واپسی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کیخلاف پٹیشن میں فل بہنچ بنا دیا ہے ، لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا، لاہور ہائی کورٹ میں پارٹی صدارت سے ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی کارروائی بھی چیلنج ہے، لاہور ہائی کورٹ کا فل بینچ دونوں درخواستوں سے متعلق تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عدالت میں صرف 21 اکتوبر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، لاہور ہائی کورٹ میں فُل بینچ بننے کے بعد اس عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا ہے۔

پاکستان اور روس کے درمیان سستے تیل کی خریداری اور دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق بین الحکومتی مذاکرات کا پہلا دور کامیاب ...
18/01/2023

پاکستان اور روس کے درمیان سستے تیل کی خریداری اور دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق بین الحکومتی مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں وزارت توانائی کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 20 جنوری تک اس سلسلے میں معاہدہ بھی طے پا سکتا ہے۔ اجلاس میں روس سے تیل اور گیس کی درآمدی قیمت سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔
اجلاس میں دونوں ممالک نے تکنیکی سیشن میں مختلف شعبوں سے متعلق اعداد و شمار کا تبادلہ کیا۔ تیل اور گیس کے قلیل المدتی، درمیانی مدت اور طویل المدتی روڈ میپ تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی وفد نے روسی حکام کو ملک میں تیل اور گیس کی رسد اور طلب کا ڈیٹا فراہم کیا۔
ذرائع کے مطابق تیل و گیس کی فراہمی کی شرائط، قیمت اور مقدار پر حتمی ورکنگ پیپر تیار کرنے پر اتفاق ہوا۔ بین الحکومتی مذاکرات میں دونوں ممالک نے ادائیگی اور شپنگ کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی۔دونوں ملکوں کے درمیان تیل کی لین دین کے حوالے سے 20 جنوری کو معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کرلیا گیا ہے جس کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ...
18/01/2023

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کرلیا گیا ہے جس کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کل پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ حتمی مشاورت کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب اب تک شیڈول کے مطابق ملتان میں ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے مقابلے 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 کے میچز لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔

لوگ سردی میں بچوں کو لے کر کھلے میدان میں بیٹھے ہیںکندھ کوٹ میں سردی کی شدت کے ساتھ سرد ہوا کی آمد اور دھند نے انڈس ہائی...
07/11/2022

لوگ سردی میں بچوں کو لے کر کھلے میدان میں بیٹھے ہیں

کندھ کوٹ میں سردی کی شدت کے ساتھ سرد ہوا کی آمد اور دھند نے انڈس ہائی کے قریب خیمہ بستی میں رہنے والے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے انہیں صرف مختصر راشن فراہم کیا گیا ہے، خیموں کی عدم موجودگی کے باعث سردی میں متاثرین مسائل کا شکار ہیں۔

سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ لوگ سردی میں بچوں کو لے کر میدان میں بیٹھے ہیں۔

متاثرین نے سردی سے بچنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت خیمے بنائے ہوئے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے نہ انہیں گرم کپڑے فراہم کئے گئے ہیں اور نہ ہی کمبل، جبکہ سرد ہوا کے باعث متاثرین مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔

کراچی کی دعا زہرا سے شادی کرنے والے ظہیر احمد کی والدہ نے دعا کے والدین سے معافی مانگ لی ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق...
28/07/2022

کراچی کی دعا زہرا سے شادی کرنے والے ظہیر احمد کی والدہ نے دعا کے والدین سے معافی مانگ لی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ظہیر کی والدہ نے اپنے اہل خانہ، ماڈل زنیرہ احمد اور وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے دونوں بیٹوں کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا انہیں جلد از جلد لاہور منتقل کیا جائے، نور بی بی نےکہا کہ میں زیادہ پڑھی لکھی نہیں ہوں بس یہی گزارش ہے کہ میرے بچوں کو لاہور منتقل کیا جائے اور فیصلہ بھی یہیں ہو ۔

انھوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے دعا کے جانے کے بعد ان کے والدین بھی تکلیف میں تھے، میں ان سے یہی کہوں گی کہ وہ میرے بہن بھائی کی طرح ہیں مجھے معاف کر دیں ،ظہیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ "شادی سے قبل مجھ سے ظہیر نے کہا تھا کہ میں کسی کو پسند کرتا ہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر میں نے بیٹے سے کہا تھا کہ ابھی تمہیں پڑھنا ہے لیکن اس کے باوجود اس شادی میں کسی ایک کا قصور نہیں دونوں کا قصور ہے اور جب دعا کراچی سے آئی تو ظہیر اسے واپس بھیجنا چاہتا تھا لیکن وہ نہ مانی اور اس نے کہا کہ میں مر جاؤں گی لیکن واپس نہیں جاؤں گی"۔

موسم کی خرابی کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لاہور کا دورہ مؤخر ہو گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل ن...
28/07/2022

موسم کی خرابی کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لاہور کا دورہ مؤخر ہو گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے۔
تاہم اب اطلاعات ہیں کہ عمران خان کا دورہ لاہور موسم کی خرابی کے باعث مؤخر ہو گیا ہے۔
#یہ بھی پڑھیں
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے بھی عمران خان کا دورہ مؤخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان ائیر پورٹ پہنچ گئے تھےلیکن موسم خراب تھا جس کے باعث انہیں واپس جانا پڑا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی آج طے شدہ میٹنگز اب ویڈیو لنک پر ہوں گی۔
یاد رہے کہ عمران خان نے آج اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنی تھیں اور انہیں پنجاب حکومت کی پرفارمنس کے حوالے سے روڈ میپ دینا تھا۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا، حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے ...
28/07/2022

اینٹی کرپشن ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا، حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو جامشوروکی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کرلیا۔
حلیم عادل شیخ بدھ کو اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے، پی ٹی آئی رہنما کے ساتھی نے بیان میں کہا کہ ہم ذیشان میمن کو بیان دینے آئے تھے۔اپوزیشن لیڈر سندھ کے ساتھی نے بتایا کہ تفتیش جوائن کرنے گئے، کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی، لاہور میں جس کیس میں گرفتار کیا تھا آج اس سلسلے میں گئے تھے۔رہنما کے ساتھی نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کو اس وقت تھانے میں بٹھا رکھا ہے۔جامشورو اورحیدرآبادپولیس کی نفری اینٹی کرپشن آفس پہنچ گئی، حلیم عادل شیخ کو نامعلوم جگہ پر منتقل کیا جارہا ہے۔حلیم عادل زمینوں کی خوردبردکیس میں بیان دینے اینٹی کرپشن کورٹ آئے تھے تاہم مذکورہ کیس میں حلیم عادل شیخ عبوری کوضمانت پر رہائی حاصل ہے۔یاد رہے رواں ماہ تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل سے رات گئے گرفتارکیا گیا تھا۔بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا

چوہدری پرویز الٰہی نااہل ہو سکتے ہیں،مشاورت جاری، بڑا دعویٰ سامنے آ گیااسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائ...
28/07/2022

چوہدری پرویز الٰہی نااہل ہو سکتے ہیں،مشاورت جاری، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اہم نکات پر مشاورت جاری ہے،چودھری شجاعت الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل کریں تو پرویز الٰہی نااہل ہو سکتے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
بطور پارٹی ہیڈ چودھری شجاعت حسین اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ
ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل کریں تو چودھری پرویز الٰہی نااہل ہو سکتے ہیں،
بطور پارٹی ہیڈ چودھری شجاعت حسین کے پاس ریفرنس فائل کرنے کا اختیار موجود ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ
پرویز الہٰی اور پارلیمانی لیڈر سمیت تمام اراکین نے پارٹی ہیڈ سے بغاوت کی ہے۔ پی پی سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومتی اتحاد مختلف ا?پشنز پر غور کر رہا ہے۔

تربیلا ڈیم کی انتظامیہ نے ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی بھرجانے کی وجہ سے آج رات سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔واپڈا ک...
27/07/2022

تربیلا ڈیم کی انتظامیہ نے ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی بھرجانے کی وجہ سے آج رات سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واپڈا کی طرف سے جاری کیئے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق پانی کا بہائو دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کرسکتا ہے۔
متعلقہ حکام کو کسی بھی قسم کے جانی اورمالی نقصان سے بچائو کیلئے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کہ انہوں نے صوبہ پنجاب میں گورنر راج لگانے کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے و...
27/07/2022

کہ انہوں نے صوبہ پنجاب میں گورنر راج لگانے کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کا یہ فیصلہ تھا کہ ہم انتخابات میں جائیں اور حکومت نہ بنائیں۔

’ لیکن اتحادی جماعتوں اور بعض محب وطن افراد کے مشورے کے بعد کہ اگر آپ اس حالت میں جس میں عمران خان نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے، اس حالت میں اگر آپ ملک کیئر ٹیکرز کے سپرد کر کے جائیں گے تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’یہ بات درست تھی اس لیے شہباز شریف نے یہ ذمہ داری قبول کی اور آج ہم سرخرو ہیں۔ آج ملک ڈیفالٹ کی سٹیج سے آگے بڑھ چکا ہے۔ باقی مشکلات ہیں ان پر بھی قابو پایا جائے گا اور اس کے بعد صاف اور شفاف انتخابات ہو گے۔‘

پنجاب میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’جس طرح کی گفتگو کل شام سے کی جا رہی اور بعض لوگ جو آوارہ قسم کی گفتگو کرنے کے عادی ہیں۔ وہ جس قسم کی گفتگو کر رہے ہیں کہ ہم فلاں پر پابندی لگا دیں گے، فلاں پر یہ کر دیں گے تو اگر انہوں نے کوئی ایسی حرکت کی تو ان کو میرا یہ پیغام ہے کہ گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ نے پیش کرنی ہے اور اس پر میں نے کام شروع کر دیا ہے۔‘

انہوں نے کہا ’اگر پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی لگی تو یہ گورنر راج کے نفاذ کا جواز ہو گا۔‘

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا گزشتہ روز کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’عدالتی فیصلے کے بعد جس طرح کا ماحول بنا ہے اور میڈیا اور سوشل میڈیا پر جس طرح کی گفتگو سننے کو مل رہی ہے، میں ایک وکیل کے طور پر اس پر افسردہ ہوں۔‘

’لیکن کچھ فیصلے ایسے ہیں جو ایسی گفتگو میں وزن پیدا کرتے ہیں۔‘

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’جب عدالتی فیصلے معاملات کو حل کرنے کی بجائے انہیں متنازع کریں گے تو جو سیاسی عدم تعاون کی فضا پیدا ہو گی تو اس میں ڈالر چھلانگیں لگائے گا، آپ کی سٹاک ایکسچینج نیچے گرے گی، حالات خراب ہو گے، مہنگائی بھی ہو گی۔‘

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کے لیے کابل جانے والے پاکستانی علما کے وفد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا ’جو علمائے کرام گئے ہیں وہ سرکاری سطح پر نہیں گئے، لیکن حکومت کے علم میں یہ بات ضرور ہے۔‘

’کوئی بھی اگر گفتگو کرتا ہے اور گفتگو سے امن آتا ہے تو ایسی کوشش کو نہ روکنا چاہیے اور نہ اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔‘

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 27 جولائی سے 31 جولائی تک ایک اور بارش کاسلسلہ شروع ہونے کے امکانات ہیں ۔ جس سے ملک کے...
27/07/2022

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 27 جولائی سے 31 جولائی تک ایک اور بارش کاسلسلہ شروع ہونے کے امکانات ہیں ۔ جس سے ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کے امکانات ہیں ۔ اس سلسلے کی زیادہ شدت شمالی اور وسطی علاقوں پر ہے ۔ 27جولائی سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد ،مری ،روالپنڈی، اٹک ،جہلم ،فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب میانوالی، حافظ آباد ،چکوال، جھنگ ،لاہور ،سیالکوٹ ،نارووال ،منڈی، بہاوالدین ،ساہیوال اوکاڑہ، رحیم یارخان ڈیرہ غازی خان،بہاولپور، بہاولنگر،ملتان ،گجرانوالہ ،گجرات ،مظفرگڑھ ،لیہ بکھر ،خوشاب،راجنپور،گلگت بلتستان کشمیر ، خانپور ،سوات،پشاور،مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ ہری پور ،کوہستان ،صوابی،کوہاٹ ،ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں لکی مروت ،وزیرستان ،کرم، نوشہرااور ان کے گرد نواح کے علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں ۔ کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ۔27سے 31 جولائی چمن ،کوئٹہ، بارکھان، زیارت، کوہلو ژوب ،لورالائی، قلات ،بولان،نصیر آباد، جعفرآباد، سبی ہرنائی، خضدار، لسبیلہ ،دادو ،سکھر، جیکب آباد اور ارد گرد کے علاقے میں بارش کے امکانات ہیں کچھ مقامات پر موسلا دھار متوقع ہے ۔بارشوں کے باعث دریائے چناب جہلم راوی کے مقامی ندی نالوں میں پانی کا اضافہ متوقع ۔

Address

Mirpur Mathelo
65052

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu News:

Share