منکیرہ: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو ٹی بی جیسی مہلک امراض کی ادویات دینے سے بھی انکاری ،
غریب مریض ٹی بی کی ادویات کیلئے منت سماجت کرتا رہا لیکن بے عزت کر کے ہسپتال سے نکال دیا گیا
غریب شہری انصاف کی دہائی دیتا پریس کلب منکیرہ پہنچ گیا
ہسپتال انتظامیہ ٹی بی کنٹرول پروگرام فلاپ کرنے پر تل گئی
ہسپتال میں ادویات کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ کرپشن کا سلسلہ جاری
میڈیا کا مؤقف طلب کرنے پر ایم ایس نے ٹی ایچ کیو میں ٹی بی کی ادویات موجود ہونے کی تصدیق کر دی
ڈپٹی کمشنر بھکر، کمشنر سرگودھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس کا مطالبہ
طارق باجوہ سماء ٹی وی منکیرہ
03335739878
Deputy Commissioner, Bhakkar Secretary, Home Department, Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Sargodha Division Prime Minister's Office of Pakistan Tb Control Program Office - PTP Additional Chief
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
" منکیرہ پولیس کے دبنگ تھانیداروں کی تابڑ توڑ کاروائیاں مگر کس کیخلاف ؟؟؟؟ "
لگتا ہے کہ پولیس تھانہ منکیرہ نے موٹر سائیکل چوروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں کیونکہ پولیس کی بے بسی دیکھ کر شہری خود اپنی وارداتیں ٹریس کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور مکمل شواہد کے باوجود بھی ملزمان کو گرفتار کرنے اور موٹر سائیکل برآمد کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے پولیس کی بے بسی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز مین جھنگ بھکر روڈ پر واقع یو بی ایل بنک سے ملحقہ مسجد میں نماز ادا کرنے جانے والے منکیرہ کے شہری محمد طلحہ بھٹی کا 125 موٹر سائیکل مسجد میں داخل ہونے کے 5 منٹ بعد چوری ہو گیا 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی بلاآخر پولیس کی کارکردگی سے مایوس شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت نہ صرف قریبی 4 کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائی بلکہ فوٹیج میں نظر آنے والے ایک ملزم کو بھی خود بازار سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تاہم اس کے باوجود تاحال نہ پولیس مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو سکی اور نہ ہی موٹر سائیکل برآمد کر سکی ، گزشتہ 6 ماہ کے دوران صرف تھانہ منکیرہ کی حدود میں ہی سینکڑوں موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں جن میں سے درجنوں کی FIRبھی درج ہوئی لیکن تاحال ای
منکیرہ: قلعہ منکیرہ کی بوسیدہ اور خستہ حال قاتل دیواریں اندرون قلعہ منکیرہ کے سینکڑوں مکینوں کے سر پر لٹکتی ننگی تلوار بن گئیں، گزشتہ روز اقبال حسین عرف ایم کیو ایم کے گھر پرقلعہ کا 40 فٹ لمبا تودہ گرنے سے گھر کی مرمت کا کام کرنیوالا 4 بچوں کا باپ غریب مزدور محمد اکبر بھی جان کی بازی ہار گیا، دربار بابا نور قلندر کے قلعہ سے ملحقہ درجنوں گھروں کے مکینوں پر خوف کے بادل منڈلانے لگے ، حالیہ بارشوں کے سبب 30 فٹ اونچے قلعہ کا پانی ملحقہ گھروں کی چھتوں پر جمع ہو جاتا ہے جبکہ قلعہ کی مٹی اور پانی کو روکنے والی حفاظتی دیوار قلعہ کی مٹی سمیت کسی بھی وقت ملحقہ مکانات پر گر کر مزیدجانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہے اہلیان اندرون قلعہ نے بھرپور احتجاجی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ اور ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان سمیت پنجاب حکومت سے اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قلعہ اور گھروں کے درمیان مضبوط حفاظتی دیوار تعمیر کروانے اور قلعہ سے نیچے آنیوالے بارشی پانی کا رخ موڑنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، مذکورہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کرواتے ہیں تو دربار کے مکین اور انتظامیہ کی جانب سے ہمارے خلاف کاروائی شروع کر دی جاتی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے ۔۔۔ !!
Deputy Commissioner, Bhakkar Chief Secre
منکیرہ کے نواحی علاقہ میں مقامی زمیندار نے مزارعہ کی 8 سالہ بچی سے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، معصوم بچی بسم اللہ کو بے ہوشی کی حالت میں گھر پھینک کر فرار ہو گیا پولیس تھانہ منکیرہ نے ملزمان سے ساز باز کر کے زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کر دیا ، 4 روز گزر جانے کے باوجود پولیس تھانہ منکیرہ نے بچی کا میڈیکل نہ ہونے دیا ، بچی کے والدین سراپہ احتجاج ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی ، آر پی او سرگودھا سے پولیس کی ملی بھگت اور بچی سے زیادتی کے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، انصاف نہ ملنے کی صورت میں ڈی پی او بھکر آفس کے سامنے خود سوزی کرنے کی دھمکی ، تاہم ایس ایچ او تھانہ منکیرہ سے متعدد مرتبہ رابطہ کی کوشش کے باوجود پولیس کا موقف سامنے نہ آسکا ، آئی جی پنجاب کی میرٹ پالیسی کیلئے پولیس تھانہ منکیرہ کی انوکھی پالیسی چیلنج بن گئی
Punjab Police Pakistan Regional Police Office, Sargodha Cheif Minister Punjab Chief Secretary Punjab Prime Minister's Office of Pakistan Human Rights and Minorities Affairs Department, Government of the Punjab Deputy Commissioner, Bhakkar Bhakkar Media Cell Mankera Press Club
منکیرہ شہر میں موٹر سائیکل چوروں نے ات مچا دی ، دن دیہاڑے ایک اور مزدور کی موٹر سائیکل چوری ، 15 پر کال کرنے کے باوجود ایک گھنٹہ گزر جانے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی ، غریب دیہاڑی دار محمد ندیم نے ڈی پی او بھکر اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔ روزانہ منکیرہ سے موٹر سائیکل چوری ہو رہے ہیں لیکن پولیس تھانہ منکیرہ ایک بھی چور کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے
Bhakkar Police Regional Police Office, Sargodha Punjab Police Pakistan Cheif Minister Punjab Chief Secretary Punjab Mankera Press Club
منکیرہ: انجمن تاجران کے الیکشن کی آڑ میں قومیت پرستی کی ہوا چل پڑی ، منکیرہ کے مہاجرین اور تیلی برادری نے تاجران الیکشن میں صرف اپنی برادری کا اجلاس بلوا کر صرف مہاجروں کے حقوق کی بات کر کے ثابت کر دیا کہ ایجنڈ انجمن تاجران کا الیکشن کروانا نہیں بلکہ منکیرہ میں کراچی کی طرح ایم کیو ایم کی بنیاد رکھنا ہے منکیرہ کے سنجیدہ حلقوں مہاجرین کی میٹنگ دیکھ کر یہ سوچنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ اگر انجمن تاجران کا پر امن الیکشن کروانا مقصود ہوتا تو بلا امتیاز جملہ برادریوں اور تاجران کو اجلاس میں مدعو کیا جاتا لیکن صرف ایک قوم کے چند افراد کا صدر انجمن تاجران کیخلاف اکٹھ یہ ثابت کرتا ہے کہ یہاں تاجران کے مفاد کیلئے کوئی تحریک سٹارٹ نہیں کی گئی بلکہ صرف ذاتی عناد کی بنیاد پر صدر انجمن تاجران کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور شہر کا امن اور بھائی چارہ تباہ کرنے کی ایک مذموم سازش ہے ،
جسکا عملی مظاہرہ آج کے اجلاس میں کیا گیا جیسے ہی تیلی برادری کی میٹنگ میں دیگر اقوام کے تاجران نے داخل ہو کر بات کرنے کی کوشش کی تو جملہ مہاجرین ان تاجران کو مارنے کے درپے ہو گئے اور زبردستی صدر انجمن تاجران چوہدری محمد یامین کے حق میں بولنے والے افراد کو اپنی میٹنگ سے نکال دیا تاکہ اجلاس ون وے نظر آئے ۔۔۔ منکیرہ میں تقریبا 1500 تاجران کے ووٹوں
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلیم احمد کی سرپرستی میں مستحق خواتین کی رقوم سے 500 سے 1000 تک فی کس کٹوتی جاری ، کٹوتی کی رقم ریٹیلرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر میں برابر تقسیم ہونے کا انکشاف ، غریب خواتین کا چیئرمین BISP شازیہ مری ،ڈی جی BISP اور ڈائریکٹر BISP ڈی سی بھکر اور اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ سے فوری طور پر کرپٹ افسران اور ریٹیلرز کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔ درجنوں مثاترہ خواتین کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ریٹیلرز کیخلاف کاروائی کیلئے درخواستیں ارسال کر دی گئیں!
Chief Secretary Punjab Commissioner Sargodha Division Prime Minister's Office of Pakistan Fedral Investigation Agency
یہ ہے منکیرہ کی غریب عوام جسے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں دھکے کھانے اور تذلیل کروانے کیلئے بے یارو مددگارچھوڑ دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام منکیرہ نے غریب خواتین کی تذلیل معمول کو ہی اپنی ڈیوٹی سمجھ لیا ہے،نئے سروے کیلئے جانے والی خواتین کو انسان کی بجائے بھیڑ بکریاں سمجھ کر ڈیل کیا جاتا ہے جبکہ ایجنٹوں کی جانب سے قسط وصولی پر فی کس 800 سے ہزار روپے رقم کی کٹوتی کی شکایت لیکر دفتر جانیوالے افراد کو غلیظ گالیاں دے کر سر عام دھکے دیتے ہوئے دفتر سے نکال دیا جبکہ موقع پرموجود عوام نے بمشکل منت سماجت کرکے صاحب بہادر کے غصے کو قابو کیا اگر عوام ایسا نہ کرتی شاید اپنی بیوی کے ہمراہ امداد لینے جانے والا غریب شہری زخمی ہو کر گھر واپس جاتا ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں بیٹھا اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدسلیم کا رویہ ایسا ہے جیسے وہ سرکار کی بجائے اپنی جیب سے عوام کو امداد فراہم کر رہا ہو ۔۔ میرا ڈائریکٹر BISP ، ڈائریکٹر جنرل BISP اور چیئرمین BISP سے سوال ہے کہ کیا منکیرہ کی عوام پاکستانی شہری نہیں ؟؟ یا انکے آئی ڈی کارڈ پاکستان کی بجائے انڈیا کے ہیں ؟؟ کیا انہیں پاکستانی شہری ہونے کے ناطے انہیں کوئی انسانی حقوق حاصل نہیں ؟؟ کیا انہیں پسماندہ علاقے کے شہری ہونے کے ناطے انسانوں ک
ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی بجائے سینٹری ورکر کے غلط انجکشن لگانے سے غریب مزدور اپنی ٹانگ گنوا بیٹھا، ٹی ایچ کیو میں سینٹری ورکرز کا مریضوں کو انجکشن لگانا معمول بن گیا ،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف خوش گپیوں اور موبائل فون پر مصروف رہنے لگے! متاثرہ شخص اپنی فریاد لیکر پریس کلب منکیرہ پہنچ گیا
Deputy Commissioner, Bhakkar Commissioner Sargodha Division Chief Secretary Punjab Health Department Punjab Mankera Press Club
ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا منکیرہ کا سرپرائز وزٹ ،اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر ریاض غیر حاضر پائے جانے پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی او میونسپل کمیٹی عمر ریاض کھرل کو ایک گھنٹہ میں ڈیوٹی پر پہنچ کر اقبال گیٹ سمیت شہر کے تمام پوائنٹس سے فوری صفائی کروانے کی وارننگ جاری کردی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے صدر پریس کلب منکیرہ طارق اقبال باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی محکمہ کے سرکاری ملازمین کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا جو کام نہیں کر سکتے وہ نوکری چھوڑ کر گھر چکے جائیں ،ہن عوام کی خدمت کیلئے سرکاری دفاتر میں بیٹھے ہیں اگر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے میڈیا بھی جملہ دفاتر اور اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ کے اور کوتاہی کی صورت میں فوری طور پر مجھے آگاہ کریں !!
Deputy Commissioner, Bhakkar Punjab Police Pakistan Commissioner Sargodha Division Mankera Press Club