Ghafoori Media

Ghafoori Media Darbar_e_Alia Murshid Abad Shafeef Professional page

سالانہ عرس مبارک دربار مرشد آباد شریف 25،26 اکتوبر 2023
14/10/2023

سالانہ عرس مبارک دربار مرشد آباد شریف 25،26 اکتوبر 2023

💠💠💠💠💠 “ مرشد “ 💠💠💠💠💠مرشد کا مطلب ہےروحانی استاد 'رہنما' یا 'روحانی پیشوا'يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ...
23/11/2022

💠💠💠💠💠 “ مرشد “ 💠💠💠💠💠

مرشد کا مطلب ہے
روحانی استاد 'رہنما' یا 'روحانی پیشوا'
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ
اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور اس تک پہنچنے کیلیے وسیلہ تلاش کرو
آیت ۳۵ سورۃ المایدہ

اللہ تک پہنچنے کا وسیلہ کون ؟
۱- قرآن
۲-رسول

قرآن و رسول تک پہنچنے کا وسیلہ

عالم علماء اکرام ، استاد ، مرشد
زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کی ضرورت رہتی ہے۔اور رہنمائی کے لئے استاد کی جس کو اس پر عبور ہو آپ کو جو بھی راہِ راست دکھا دے، کامیاب زندگی کا گُر بتا دے وہی رہنما ہے استاد ہے اور پیر و مرشد بھی۔

مَن يَهْدِ اللَّـهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ ۖ وَمَن يُضْلِلْ فَلَن تَجِدَ لَهُ وَلِيًّا مُّرْشِدًا
سورة الکہف آیت نمبر 17
ترجمہ : کہ جس کو میں گمراہ کرنا چاہوں پھر وہ ہرگز نہ پائے گا ولی اور مرشد۔

وَمَن يُؤْمِن بِاللَّـهِ يَهْدِ قَلْبَهُ
سورة التغابن آیت نمبر 11
ترجمہ : اللہ جس کو مومن بنانا چاہتا ہے تو اُس کے قلب کو ہدایت دیتا ہے ،

اللَّـهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ
سورة البقرة آیت نمبر 257
ترجمہ : اللہ مومنوں میں سے ولی بناتا ہے اورظلمات سے نکال کر نور کی طرف گامزن کرے گا۔

أَفَمَن شَرَحَ اللَّـهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ فَهُوَ عَلَىٰ نُورٍ مِّن رَّبِّهِ
سورة الزمر آیت نمبر 22
ترجمہ : جس نےاسلام کے لئے اپنی شرح صدر کر لی تو اُسے اپنے رب کی طرف سے نور میسر ہو گا۔

‎تلاشِ حق کی پہلی سیڑھی ہے
‎کامل مرشد کا ملنا ہی کافی نہ ہوگا بلکہ اس کے ساتھ نسبت و محبت بھی کامل ہی درکار ہوتی ہے۔ کیونکہ مرشد کی شفقت اور توجہ مرید کے زنگ آلود دل کو نورحق سے منور کر دیتی ہے۔

حضور الصلوٰۃ والسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
اَلرَّفِیْقُ ثُمَّ الطَّرِیْقُ
ترجمہ: پہلے رفیق تلاش کرو پھر راستہ چلو۔

حضور الصلوٰۃ والسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
مَنْ لَّاشَیْخَ یَتَّخِذُہُ الشَّیْطَان
ترجمہ: جس کا شیخ (مرشد) نہیں اس کا شیخ (مرشد) شیطان ہے۔

سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

انسان کے وجود میں اللہ تعالیٰ اس طرح پوشیدہ ہے جس طرح پستہ کے اندر مغز چھپا ہوا ہے۔ مرشد کامل ایک ہی دم میں طالب اللہ کو حضورِ حق میں پہنچا کر مشرفِ دیدار کر دیتا ہے’ کیا عالمِ حیات اور کیا عالمِ ممات کسی بھی وقت (طالب) اللہ تعالیٰ سے جدا نہیں ہوتا۔ (نور الہدیٰ کلاں)
بقول شاعر:

اللہ اللہ کرنے سے اللہ نہیں ملتا
یہ اللہ والے ہیں جو اللہ سے ملا دیتے ہیں

اللہ تعالیٰ خود بھی ایسے مرشد کی طرف رجوع کرنے کا حکم دیتا ہے جو ذکر میں کامل ہو۔

فَسۡـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکۡرِ اِنۡ کُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ۔ (الانبیاء۔7)

ترجمہ: پس اہلِ ذکر سے(اللہ کی راہ ) پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے۔

مرشد درخت کی مثل ہوتا ہے جو موسم کی سردی گرمی خود برداشت کرتا ہے لیکن اپنے زیرِ سایہ بیٹھنے والوں کو آرام وآرائش مہیا کرتا ہے مرشد کو دشمنِ دنیا اور دوستِ دین ہونا چاہیے اور طالب کو صاحبِ یقین، جو مرشد پر اپنی جان ومال قربان کرنے سے دریغ نہ کرے۔مرشد کو نبی اللہ کی مثل ہونا چاہیے اور طالب کو ولی اللہ کی مثل۔

مرشد کا ادب و تعظیم مرید کو عاشق سے محبوب بنا دیتا ہے اور عاشق تو رہتا ہی ہے
امتحان میں جب کے محبوب کی تو فقط دل میں ہی خواہش پیدا ہو تو پوری ہو جاتی ہے۔
حضرت پیر میاں محمد عبداللہ شاہؒ اکثر فرماتے کہ ’’ مرشد کے محبوب بن جاؤ، عاشق نہ بننا ۔‘‘
اللہ والوں کے ساتھ رہنا ان جیسا بنا دیتا ہے اور ان جیسا بننا اللہ سے ملا دیتا ہے۔

مرشد سے تعلق ایسا ہونا چاہیے۔ جیسا بچے کا ماں سے۔

محبت تب تک کامل نہیں ہوتی جب تک مرشد کا نام سن کر مزہ نہ آنے لگے ، دل پر کیفیت نہ طاری ہونے لگے۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے حضور اکرمؐ سے کہا مجھے تین چیزیں محبوب ہیں۔
(۱) آپ کو دیکھنا
(۲) آپ کے پاس بیٹھ جانا
(۳) اپنا مال آپ پر فدا کرنا۔

کسی بزرگ نے انداز محبتِ خدا کی میزان محبتِ شیخ کو قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے کہ
’’ مرید محبتِ حق جل و علیٰ براندازہ ءِ پیر خود حاصل می شود‘‘
یعنی مرید کو حق تعالیٰ کی محبت اپنے پیر کی محبت کی مقدار سے ہی حاصل ہوتی ہے۔ سالک کو جتنی اپنے شیخ سے محبت ہے اسی قدر خدا سے محبت ہے۔

مولانا روم نے فرمایا
’’بے ادب محروم گشت از فضل رب‘‘
کوئی کتنا ہی علامہ کیون نہ ہو لیکن اگر اس کو اہل اللہ کی صحبت میں رہنا نصیب نہ ہو تو وہ اللہ والا نہیں بن سکتا
رومی ؒ نے کہا ہے کہ
خاصانِ خدا خدا نہ باشند
لیکن از خدا جدا نہ باشند
یعنی خاصانِ خدا خدا نہیں ہوتے لیکن اس سے جدا بھی نہیں ہوتے مرید جس قدر آداب کرنے والا ہوگا اسی قدر مرشد سے فیضیاب ہوگا۔ ادب کے بغیر کامل مرشد کی صحبت و مجلس سے نہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور نہ ہی گوہر مقصود حاصل ہو تا ہے۔

“راہ سلوک میں سب سے زیادہ خطرناک اورسب سے زیادہ حساس جو چیز ہے وہ ہے مرشد کی ذات پر انسان کا گمان کیسا ہے”

‎اللہ سبحان و تعالی ہمیں دین کی سمجھ اور عمل کرنے کی . توفیق عطا فرمائے

میرے مرشد جی خوبصورت انداز میں حضرت قبلہ قاسم ووارث فیضان گل حسن وارث مسند حضورمحدث مرشد آبادی پیر طریقت رہبر شریعت محمد...
22/11/2022

میرے مرشد جی خوبصورت انداز میں

حضرت قبلہ قاسم ووارث فیضان گل حسن وارث مسند حضورمحدث مرشد آبادی پیر طریقت رہبر شریعت محمد عبدالحلیم صاحب مدظلہ العالی آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ مرشد آباد شریف ضلع بھکر

❤اولیاء کرام کی شان اور پہچان❤

أَلا إِنَّ أَوْلِيَاء اللّهِ لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ

ترجمہ:سنو...!!بے شک اللہ کے ولیوں کو کوئی خوف نہیں اور نا ہی وہ غم کرتے ہیں..(سورہ یونس آیت62)
القرآن:
إِنْ أَوْلِيَآؤُهُ إِلاَّ الْمُتَّقُونَ

ترجمہ:
اللہ کے اولیاء وہی ہیں جو تقوی و پرہیزگاری والے ہیں
(سورہ انفال آیت34)
اولیاء کرام بڑے نیک باعمل متقی پرہیزگار ہوتے ہیں، چرسی موالی بے نمازی، بے عمل، منافق ڈرامے باز مکار جھوٹے گستاخ جعلی پیر شعبدہ باز اور ان جیسے دیگر لوگ ولی اللہ نہیں...!!
*مجذوب، درویش، فقراء، عارفین*
الحدیث:
رب أشعث مدفوع بالأبواب لو أقسم على الله لأبره
ترجمہ:
کچھ ایسے بکھرے بالوں والے گرد و غبار لگے ہوئے بھی ہوتے ہیں جنہیں دروازوں سے دھتکارا جاتا ہے مگر اللہ کی قسم اٹھا کر اگر وہ کچھ کہہ دیں تو اللہ انکی وہ بات ضرور پوری فرماتا ہے
(مسلم حديث2622)
الحدیث:
إن الله يحب الأبرار الأتقياء الأخفياء، الذين إذا غابوا لم يفتقدوا، وإن حضروا لم يدعوا، ولم يعرفوا قلوبهم مصابيح الهدى
ترجمہ:
بے شک اللہ محبوب رکھتا ہے انکو جو بڑے نیک فرمانبردار ہوتے ہیں، متقی پرہیزگار ہوتے ہیں، پوشیدہ ہوتے ہیں کہ جب کہیں نا پائے جاءیں تو ڈھونڈے نہیں جاتے اور اگر کہیں موجود ہوں تو بلائے نہین جاتے اور وہ معروف و مشھور نہیں ہوتے لیکن ان کے دل ہدایت کی کنجیاں ہوتے ہیں
(ابن ماجہ حدیث3989)
الحدیث:
لكل شيء معدن، ومعدن التقوى قلوب العارفين
ترجمہ:
ہرچیز کے خزانے ہوتے ہیں اور عارفین(باعمل، علم و معرفت
والوں)کے دل تقوی کے خزانے ہوتے ہیں
(طبرانی کبیر حدیث13185)

*اولیاء کی شان و پہچان میں ایک جامع ترین حدیث*
حدیثِ قدسی ہے میں ہے کہ
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن الله قال: من عادى لي وليا فقد آذنته بالحرب، وما تقرب إلي عبدي بشيء أحب إلي مما افترضت عليه، وما يزال عبدي يتقرب إلي بالنوافل حتى أحبه، فإذا أحببته: كنت سمعه الذي يسمع به، وبصره الذي يبصر به، ويده التي يبطش بها، ورجله التي يمشي بها، وإن سألني لأعطينه، ولئن استعاذني لأعيذنه
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ جو میرے کسی ولی سے دشمنی کرے گا تو اس کے ساتھ میرا اعلانِ جنگ ہے،
اور بندہ جن چیزوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے ان میں سے سب سے زیادہ محبوب ترین چیز(جس سے اللہ کا قرب
ملتا ہے وہ چیز) وہ ہے جو میں نے اس پر لازم کی ہیں(یعنی فرائض و واجبات سے اللہ کا قرب ملتا ہے)
اور میرا بندہ نوافل کے ذریعے میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ میرا محبوب بن جاتا ہے اور جب میں اس سے محبت کرتا ہوں تو اس کے کان ہوجاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے(یعنی اللہ کا ولی وہی سنتا ہے جو اللہ کو پسند ہو)
اور
میں اسکی آنکھ ہو جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے(یعنی اللہ کا ولی وہی کچھ دیکھتا ہے جو اللہ کو پسند ہو اس لیے آنکھوں کے گناہ سے دور رہتا ہے)
اور
میں اسکا ہاتھ ہو جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے(یعنی اللہ کے ولی کے ہاتھ اللہ کی نافرمانی ظلم و گناہ میں مبتلا نہیں ہوتے)
اور
میں اسکے قدم ہو جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے(یعنی اللہ کے ولی کے قدم کبھی برائی کی طرف نہیں اٹھتے)
اگر وہ(باعمل نیک عبادت گذار پرہیزگار ولی اللہ) مجھ سے کچھ سوال کرتا ہے تو میں ضرور اسے دیتا ہوں اور اگر وہ مجھ سے پناہ طلب کرے تو ضرور پناہ دیتا ہوں
(بخاری حدیث6502)*اولیاء کرام کا ظاہر باطن ایک ہوتا ہے وہ منافق مکار دھوکے باز چالباز نہیں ہوتے...*
الحدیث:إن من موجبات ولاية الله ثلاثا: إذا رأى حقا من حقوق الله لم يؤخره إلى أيام

16/11/2022

حافظ محمد شاہد محبوب کی دستاربندی پر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد موسی طاہر صاحب اور صاحبزادہ پیر طریقت رہبر شریعت محمد مسرور الحسن صاحب نے کی دستاربندی فرمائی .

In sha Allah
15/11/2022

In sha Allah

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁          🍁خدا  آباد  رکھے  یہ سلسلہ تیری نسبت کا   🍁🍁وگرنہ ہ بھری دنیا میں پہچانے کہاں جاتے  🍁🍁اور نصیر ا...
13/11/2022

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁 🍁خدا آباد رکھے یہ سلسلہ تیری نسبت کا 🍁
🍁وگرنہ ہ بھری دنیا میں پہچانے کہاں جاتے 🍁
🍁اور نصیر اچھا ہوا در مل گیا ان کا ہمیں 🍁
🍁ورنہ کہاں رکتے کہاں تھمتے خدا جانے 🍁 🍁کہاں جاتے🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁

محدث مرشدأبادی حضرت خواجہ محمد عبدالغفور
رحمۀ اللہ علیہ تاجدار دربار مرشدأباد شریف(بھکر)

اولیاء ﷲ کو جب خدا کے رستہ چلایا جاتا ہے تو جن وانس اور فرشتے انکے خادم ہو جاتے ہیں جہاں گرتے اٹھا لیے جاتے ہیں یہاں تک ...
09/11/2022

اولیاء ﷲ کو جب خدا کے رستہ چلایا جاتا ہے تو جن وانس اور فرشتے انکے خادم ہو جاتے ہیں جہاں گرتے اٹھا لیے جاتے ہیں یہاں تک کہ واصل ہوجاتے ہیں لطف وکرم ان کی خدمت کرتا ہے۔
۔ فرمان شیخ اعظم غوث الوریٰ شیخ عبدالقادر جیلانی ؓ رحمۃ اللہ علہ

Insha allah
03/11/2022

Insha allah

پیر طریقت رہبر شریعت خواجہ  خواجگان  حضرت قبلہ خواجہ پیر محمد عبدالحمید ارشد نوراللہ مرقدہٗ ان کے ہمراہ استاذالحفاظ استا...
02/11/2022

پیر طریقت رہبر شریعت خواجہ خواجگان حضرت قبلہ خواجہ پیر محمد عبدالحمید ارشد نوراللہ مرقدہٗ
ان کے ہمراہ استاذالحفاظ استاذ الاساتذہ حضرت قبلہ حاجی حافظ رضا محمد نوراللہ مرقدہٗ
اور ان کے ہمراہ حاجی حافظ عبد المجید رحمتہ اللہ علیہ

صوفی با صفا عاشق رسول ولی کامل حضرت قبلہ صوفی اللہ یار نقشبندی  نور اللہ مرقدہٗ اور استاذ الفاظ استاذالاساتذہ حاجی الحرم...
17/10/2022

صوفی با صفا عاشق رسول ولی کامل حضرت قبلہ صوفی اللہ یار نقشبندی نور اللہ مرقدہٗ
اور استاذ الفاظ استاذالاساتذہ حاجی الحرمین حضرت قبلہ حاجی حافظ رضا محمد غفوری نور اللہ مرقدہ کا سالانہ عرس مبارک جس میں حضرت قبلہ پیر طریقت رہبر شریعت خواجہ پیر محمد عبدالحلیم صاحب نے خصوصی دعا فرمائی

اور لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا

17/10/2022
Insha Allah
08/10/2022

Insha Allah

Address

Darbar Alia Murshd Abad Shreef
Mankera
30100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghafoori Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share