Kohat News

Kohat News kohat

آج مورخہ 27 جون 2024 کو ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی زیر نگرانی محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پو...
27/06/2024

آج مورخہ 27 جون 2024 کو ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی زیر نگرانی محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقت میموریل ہسپتال، پاک آرمی، ٹی ایم ایز، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ بلدیات، واپڈا، ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ، ریسکیو 1122, سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوھاٹ نے محکمہ صحت، ٹی ایم ایز، واپڈا اور ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکموں کی جانب سے محرم الحرام 2024 کے انتظامات کے حوالے سے احکامات جاری کئے اور متعلقہ محکموں کو قبل از محرم الحرام تمام تر انتظامات مکمل کرنے اور تمام تر وسائل بروائے کار لاتے ہوئے امام بارگاہ سمیت جلوس کی گزر گاہوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضروری ہدایات جاری کیں۔

ہنگو محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے ڈی سی ہاوس  میں گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں  کمانڈنٹ  ٹل سکاوٹس سخا...
27/06/2024

ہنگو محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے ڈی سی ہاوس میں گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس سخاوت ظہیر، ڈپٹی کمشنر ہنگو خیدر حسین ، ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان (PSP)،ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی سمیت شیعہ سنی کے مشران اور دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس سخاوت ظہیر نے کہا دونوں فریقین کا رویہ انتہائی مثبت ہے اور شیعہ سنی مشران کی خواہش ہے کہ ہنگو میں امن و امن برقرار رہے۔ کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس نے مشران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن و امان کے لئے مشران کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
کمانڈنٹ ٹل نے اس موقع پر مزید فرمایا کہ محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کی تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پچھلے سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام بہتر اور پر امن طریقے سے گزرے گا۔ انہوں نے مشران کو بیرونی ممالک کی سازشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی دشمن ممالک سے پاکستان میں امن کی فضائے برداشت نہیں ہوتی اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی طریقے سے پاکستان کو دوبارہ فرقہ ورانہ فسادات کی طرف دکھیلا جائے لیکن ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے کہ ایسے سازشوں کو ہر صورت ناکام بنائیں۔ کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کے قیام کے لئے شرپسندوں کے خلاف جنگ میں عوام کے ساتھ ملکر کامیابی حاصل کی ہے اور عوام کے تعاون کے بغیر یہ کامیابی شاید ممکن نہ تھی۔ڈپٹی کمشنر خیدر حسین نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو میں مکمل طور پر امن و امان ہے کسی کو بھی امن خراب نہیں ہونے دینگے۔ ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان (PSP) نے عوام سے تعاون کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہنگو میں کالی شیشوں گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں اور ساتھ ہی سیکورٹی کے تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل اور ساتھ ہی عوام تعاون کی اپیل۔ اس موقع پر شیعہ سنی مشران مولانا عبدالستار حسن خان ایڈوکیٹ،مولانا یوسف ٹکا خان، عزت گل، امین خان تاجر برادری صدر ظفر خان، رحمت حسین ، ظہیر حسین،حسین علی شاہ،ملک عرفان ودیگر نے کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس، ڈپٹی کمشنر ہنگو اور ڈی پی او ہنگو کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پچھلے بار کی طرح اس بار بھی ہمارا مکمل تعاون انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہوگا اور ہنگو کے پر امن حالات کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے۔ تقریب کے اختتام میں ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گی۔
(ترجمان ہنگو پولیس)

Elan wafatPlease support my page
26/06/2024

Elan wafat
Please support my page

Please support my page
26/06/2024

Please support my page

یہ ھنگو روڈ کوہاٹ کے تصویر ہے شب و روز اس پر ٹریفک رواں دواں ہوتی ہے اور محترم ایم این اے صاحب تو پہلی دفہ منتخب ہوئے ہی...
24/06/2024

یہ ھنگو روڈ کوہاٹ کے تصویر ہے شب و روز اس پر ٹریفک رواں دواں ہوتی ہے اور محترم ایم این اے صاحب تو پہلی دفہ منتخب ہوئے ہیں
اسلئے کوہاٹ اور دیگر علاقہ جات کے لوگ اس سے کوئی مطالبہ نہیں کر سکتے ۔ اور یاد ہو کچھ عرصہ پہلے شہر یار آفریدی صاحب اس روڈ پر کھڑے ہو کر ایک ویڈیو بنا کر وزیر اعلیٰ اور دیگر ممبران کو اس طرح بتا رہا تھا جسے کے اس روڈ پر کام شروع ہونے والا ہے پر افسوس یہ ھنگو ، کوہاٹ ،اورکزیی اور کرم ایجنسی کے عوام کے ساتھ مزاق کیا گیا

ٹھیک 266 سال پہلے  22 جون کی شام بنگال کے محل میں ایک میٹنگ ہوئی تھی ۔‏یہ میٹنگ محل مالک کے پرسنل بیڈ روم میں ہوئی تھی ا...
23/06/2024

ٹھیک 266 سال پہلے 22 جون کی شام بنگال کے محل میں ایک میٹنگ ہوئی تھی ۔

‏یہ میٹنگ محل مالک کے پرسنل بیڈ روم میں ہوئی تھی اور اس میٹنگ میں تین لوگ موجود تھے ۔

‏ایک انگریز ، محل کا مالک اور اس کا بیٹا ۔

‏انگریز فراوانی سے ہندی ، فارسی اور بنگالی بول سکتا تھا لہٰذا اس نے

محل مالک کے سر پر قرآن اور اس کے بیٹے کے سر پر اس کا ایک ہاتھ رکھا اور قسم اٹھوائی کہ وہ وہی کرے گا جو انگریز اسے کہیں گے اور اگر وہ ویسا ہی کرے گا تو انعام میں اسے طاقت اور حکومت دی جائے گی ۔

‏لیکن میٹنگ کے آخر میں انگریز کے سامنے ایک شرط بھی رکھ دی گئی جو انگریز نے مان لی ...

چونکہ میٹنگ کامیاب ہو گئی تھی اس لیے اگلے دن انگریزوں نے ایک لڑائی کا فیصلہ کیا حالانکہ جیتنے کا کوئی چانس ہی نہیں تھا کیوں کہ انگریز بمشکل 3,100 تھے جبکہ ان کا مقابلہ پچاس ہزار کے ساتھ تھا ۔

‏اور پچاس ہزار بھی ایسے کہ جن کے پاس اتنی بڑی بڑی توپیں تھیں کہ انہیں سفید رنگ کے ...

بڑے بڑے پچاس بیل کھینچ رہے تھے ۔

‏ان بیلوں کو بہار میں breed ہی اس مقصد کے لیے کیا گیا تھا کہ وہ لوہے کی توپیں کھینچ سکیں اور ہر توپ کے پیچھے ایک بڑا ہاتھی اسے دھکا دے رہا تھا ۔

‏اگر آپ نے دیکھا ہو تو لارڈ آف دی رنگز فلم کا ایک سین بھی اس منظر سے انسپائرڈ ہو کر فلمایا گیا ہے

لیکن انگریزوں کو ان بیلوں یا توپوں یا ہاتھیوں کی فکر نہیں تھی کیوں کہ وہ ایک کامیاب میٹنگ کر چکے تھے اور ہوا بھی وہی جس کی انہیں امید تھی ۔

‏جب لڑائی شروع ہوئی تو پچاس میں سے پینتالیس ہزار فوج خاموشی سے پیچھے ہٹ گئی اور محض گیارہ گھنٹے کے اندر بنگال کا پورا صوبہ انگریزوں کی ..

جھولی میں جا چکا تھا اور ایسا گیا کہ صرف اگلے سو سال میں انگریزوں نے برصغیر سے لے کر برما تک کے علاقے پر اپنا راج قائم کر لیا تھا ۔

‏لیکن آپ کو یاد ہے کہ میٹنگ میں انگریز کے سامنے ایک شرط بھی رکھی گئی تھی ۔

‏وہ شرط تھی کہ جیتنے کے بعد انگریز ایک مخصوص شخص کی بے حرمتی کریں گے ...

اور وعدے کے مطابق انہوں نے ایسا کیا بھی ۔

‏ایک خاص لاش کو ساری رات جعفر گنج دریا پر پڑا رہنے دیا گیا اور اگلی صبح اسے ہاتھی پر ڈال کر پورے شہر میں گھمایا گیا یہاں تک کہ جان بوجھ کر اس کی ماں آمنہ بیگم کے گھر کے سامنے سے بھی کر گزارا گیا ۔

‏پلاسی کی اس لڑائی میں مرنے والا وہ شخص تھا ...

‏بنگال کا نواب سراج الدّولہ

‏اور انگریز william watts کے سامنے یہ شرط رکھنے والا تھا بنگال کی فوج کا سربراہ ... غدار میر جعفر ۔

‏انگریز جیت تو گئے ، انہوں نے میر جعفر کو بہت کچھ دیا بھی یہاں تک کہ پورے کا پورا بنگال دے دیا ۔

‏وہ میٹنگ ایک کامیاب میٹنگ تھی ۔

‏لیکن ...

یاد رکھیں کہ ہمیشہ کے لیے کچھ بھی نہیں ہوتا !

‏ایک دن ایسا آیا کہ میر جعفر بھی ذلیل ہو کر مر گیا ۔

‏ایک دن ایسا آیا کہ انگریز بھی ہندوستان سے واپس چلے گئے ۔

‏لیکن جس محل میں 22 جون کی شام وہ میٹنگ ہوئی تھی ...

‏آج 266 سال گزرنے کے بعد بھی اس محل کے کھنڈرات اپنی جگہ کھڑے ہیں ۔

اور وہاں سے گزرنے والا ہر شخص نفرت سے ان کھنڈرات کو دیکھ کر انہیں

‏’’نمک حرام ڈیوڑھی‘‘

‏کہہ کر بلاتا ہے ۔

‏اور کھنڈر ہو چکے اس محل کا نام ابد تک ...

‏’’نمک حرام ڈیوڑھی‘‘

‏ہی رہے گا۔

23/06/2024

MNA kohat ......

23/06/2024
Elan wafat.....
23/06/2024

Elan wafat.....

Address

Kohat

Telephone

+923119175678

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kohat News:

Videos

Share