KOHAT News Alert

KOHAT News Alert Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KOHAT News Alert, Media/News Company, KOHAT, Kohat.

کوہاٹ نیوز الرٹ کوہاٹ ٹیکس ہاؤس میں کمشنر ایف بی آر آئی آر نواز خان کی سربراہی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس ...
29/01/2025

کوہاٹ نیوز الرٹ
کوہاٹ ٹیکس ہاؤس میں کمشنر ایف بی آر آئی آر نواز خان کی سربراہی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا اور ان کی شکایات کو دور کرنا تھا۔ اس تقریب میں وکلاء، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران، اور تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عبدالروف ایڈوکیٹ۔ سید فائق شاہ۔ ناشط خان۔ آصف حیات و دیگر شرکاء نے اپنے مسائل پیش کیے اور ٹیکس کے نظام میں بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔

کوہاٹ چیمبر آف کامرس کے صدر رشید پراچہ نے زور دیا کہ حکومتی پالیسیاں ہر علاقے کی زمینی حقائق کے مطابق ہونی چاہئیں، جس سے نہ صرف مسائل میں کمی آئے گی بلکہ ٹیکس وصولی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ڈبل ٹیکسیشن کے مسئلے پر بھی روشنی ڈالی، جو تاجروں کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ تمام ٹیکسز کو یکجا کرکے وصول کیا جائے تاکہ تاجروں کی پریشانیوں کو کم کیا جا سکے۔

کمشنر ایف بی آر نواز خان نے کھلی کچہری کے دوران تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر تاجروں اور ٹیکس دہندگان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ اجلاس میں صادق بنگش۔ ایڈیشنل کمشنر رومان علی شاہ ۔ اسد جاوید۔ سفیان رحمان۔ فرید خان۔ عباد روف۔ تاجمین علی ودیگر افراد شامل تھے
Online NTN Registration Services - FBR
FBR Income Tax Services

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے 64ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا،پی...
29/01/2025

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے 64ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا،پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں وہ اپنے دور میں شروع کیے گئے منصوبے عوام کو بتائیں،پاکستان کیخلاف پی ٹی آئی نے امریکا اور برطانیہ میں مظاہرے کیے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا،نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،چین کی مدد سے 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے سی پیک شروع کیا۔
نوازشریف کے اقدام سے بیرون ملک سے سرمایہ کار آئے،2017میں سازش کے تحت نوازشریف کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

کوہاٹ نیوز الرٹ کوہاٹ پریس کلب کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، جس میں نور محمد اور فرحان احمد بنگش  کی پوری کابینہ نے ایک ب...
29/01/2025

کوہاٹ نیوز الرٹ
کوہاٹ پریس کلب کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، جس میں نور محمد اور فرحان احمد بنگش کی پوری کابینہ نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کی اس موقع پر کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے نومنتخب کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی۔ عوام کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، اور ہر طبقۂ فکر نے نومنتخب کابینہ سے بڑی امیدیں وابستہ کی ہیں
عوام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اور اپوزیشن مل کر علاقے کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ میڈیا کی رپورٹنگ کو علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے کلیدی اہمیت دی گئی ہے
اس موقع پر کوہاٹ چیمبر آف کامرس کے صدر، رشید پراچہ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میں کرپشن، جرائم، تجارت اور دیگر اہم موضوعات کو ترجیحی بنیادوں پر ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کرپشن جیسی لعنت کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اور عوامی آگاہی کے ذریعے معاشرتی اصلاح ممکن ہے

ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کی زیر صدارت نرسنگ کالج کوہاٹ کی تعمیر کے لیے جگہ کی تبدیلی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ـ پی...
29/01/2025

ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کی زیر صدارت نرسنگ کالج کوہاٹ کی تعمیر کے لیے جگہ کی تبدیلی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ـ پی ـ اے شفیع اللّٰہ جان، ایم ـ پی ـ اے داؤد آفریدی، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ ایس اے خیبر پختونخوا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقت میموریل ہسپتال اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نرسنگ کالج کی تعمیر کے لیے جگہ کی تبدیلی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی تاکہ نرسنگ سٹاف کے مسائل حل کرکے عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Deputy Commissioner Kohat Commissioner Kohat Division, Kohat Additional Deputy Commissioner House Kohat Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa

کوہاٹ نیوز الرٹ سروس ذیلیوری سنٹر میں 41افراد کے داخلوں پر پابندی لگا دی گئی لسٹ درج ذیل ہے
29/01/2025

کوہاٹ نیوز الرٹ
سروس ذیلیوری سنٹر میں 41افراد کے داخلوں پر پابندی لگا دی گئی لسٹ درج ذیل ہے

نیوز الرٹ کوہاٹ  گزشتہ رات ڈویژن ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ میں انتقال کر جانے والی ایک نامعلوم خاتون کے بارے میں فوری معلو...
22/01/2025

نیوز الرٹ کوہاٹ
گزشتہ رات ڈویژن ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ میں انتقال کر جانے والی ایک نامعلوم خاتون کے بارے میں فوری معلومات شیئر کر رہا ہوں۔ بائیو میٹرک شناخت سمیت کوششوں کے باوجود اس کی شناخت نامعلوم ہے
ٹی ایم او کوہاٹ جناب شعیب صاحب کو مطلع کر دیا ہے تاکہ اس کی تدفین میں آسانی ہو۔ اس کے خاندان کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے، میں تمام ساتھیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کی اس پوسٹ کو بڑے پیمانے پر شیئر کریں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹیوں کے ساتھ اپنی محبت اور  ان کے ساتھ رواں رکھے گئے رویے پر بات کی ہے۔ شاہد آ...
22/01/2025

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹیوں کے ساتھ اپنی محبت اور ان کے ساتھ رواں رکھے گئے رویے پر بات کی ہے۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ’جب پہلی بیٹی پیدا ہوئی تو سیلون میں بال بنوا رہا تھا، میرے پاس کال آئی کہ بیٹی پیداہوئی ہے، مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب چھوٹے بھائی نے مجھے اقصیٰ گود میں دی تو میرے ہاتھ کانپ رہے تھے، اس کے بعد انشا آئی تب بھی ایسا ہی احساس تھا‘۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اور پھر بیٹیوں کی پیدائش کے بعد میں نے اپنی زندگی کو بدلتے اور بہت بدلتے دیکھا لیکن ماں کی طرح اولاد کیلئے وقت نکالنا باپ کی بھی ذمہ داری ہے،
دوران گفتگو شاہد آفریدی نے بیٹیوں سے متعلق ایک دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ ’ اگر بیگم سے کبھی تُو تُو میں میں ہو جائے تو بیٹیاں ماں کے ساتھ بلیوں کی طرح کھڑی ہو جاتی ہیں، پھر میں اہلیہ کو بھی کچھ بھی نہیں کہہ پاتا،کوئی ایک بیٹی میری خاص طور پر پسندیدہ نہیں، سب بیٹیاں پسندیدہ ہیں‘۔

01/01/2025

رجب المرجب کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا پاکستان کے اکثر اور بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ علاقوں میں مطلع صاف رہا۔رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے، 2 جنوری کو یکم رجب المرجب 1446 ہجری ہوگی۔

کوہاٹ نیوز الرٹ کرم پاڑہ چنار کا امن معاہدہ دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے دستخط ہو گیا ہےامید ہے یہ معاہدہ کرم کے مسئ...
01/01/2025

کوہاٹ نیوز الرٹ
کرم پاڑہ چنار کا امن معاہدہ دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے دستخط ہو گیا ہے

امید ہے یہ معاہدہ کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کےلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

“آج فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں- فریقین سے اپیل ہے کہ وہ منافرت پھیلانے والے عناصر کومسترد کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں-
‏ہمار ی کوشش اور خواہش ہے کہ کرم کے عوام کو درپیش مسائل جلد حل ہوں اور وہاں معمولات زندگی بحال ہوں-
لڑائی اور تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، مسائل اور تنازعات ہمیشہ مذاکرات ہی سے حل ہوتے ہیں-

تشدد ہمیشہ تشدد کو جنم دیتا ہے جو نہ فریقین، نہ علاقے اور نہ حکومت کے مفاد میں ہے-
علاقے میں امن ہوگا، تو ترقی بھی ہوگی اور عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی” -

کوہاٹ نیوز الرٹ کوہاٹ کے سابق DPO عباس مجید مروت  ترقی پا کر  DIG  کوہاٹ ڈویژن تعینات
17/12/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
کوہاٹ کے سابق DPO عباس مجید مروت ترقی پا کر DIG کوہاٹ ڈویژن تعینات

سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ...
16/12/2024

سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی کو تین مختلف اوقات میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو ان کے روزمرہ کے کاموں، خاص طور پر کھانا پکانے میں سہولت دی جا سکے۔

شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو:
- صبح 6 بجے سے 9 بجے تک،
- دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک،
- شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

ایس این جی پی ایل کے مطابق، یہ اقدام موسم سرما کے دوران گیس کی ضرورت اور دستیابی کو متوازن رکھنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین فائدہ اٹھا سکیں۔
Commissioner Kohat Division, Kohat Sui Southern Gas Company Ltd. - SSGC Deputy Commissioner Kohat Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

16/12/2024

نیوز الرٹ کوہاٹ
کوہاٹ کے پٹواریوں میں اکھاڑ بیچھاڑ
ہاشم بشیر(حلقہ مرائی سے حلقہ سیاب)

نادر خان(حلقہ سیاب سے حلقہ مرائی)

مہتاب علی(حلقہ علی زئی سے حلقہ لنڈی کچئی)

لائق حسین (لنڈی کچئی سے حلقہ علی زئی)

سادات خان (حلقہ سورگل سے حلقہ خرماتو)

محمد شاہد (حلقہ خرماتو سے حلقہ کوٹ)

سید منیب شاہ (حلقہ کوٹ سے حلقہ سور گل تعینات)
نوٹیفیکیشن جاری

13/12/2024
پاکستان اور چین کی تاریخی سرحد خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما کے دوران سیاحتی مقاصد کے لیے کھول دیا گیا، جسے دونوں مما...
13/12/2024

پاکستان اور چین کی تاریخی سرحد خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما کے دوران سیاحتی مقاصد کے لیے کھول دیا گیا، جسے دونوں ممالک کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

چین کے شہر تاشکرگن میں اس موقع پر ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں دونوں ممالک کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے موسیقی کی دھن پر روایتی رقص پیش کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر 21 مندوبین کو لے کر ایک سیاحتی بس چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔ اس تاریخی موقع پر پاکستانی وفد کی قیادت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر کے معاون راجا عظیم الامین نے کی۔

پاکستان اور چین کے وفود نے خنجراب پاس کو سال بھر سیاحوں کے لیے کھولنے کے فیصلے کو ایک سنگ میل قرار دیا، جس سے خاص طور پر گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے علاقوں میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

13/12/2024

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ورلڈ بینک نے 500 ملین ڈالر سے زائد کا بجٹ سپورٹ قرض اس بنا پر منسوخ کیا کہ اسلام آباد کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)

Address

KOHAT
Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KOHAT News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share