Digital point

Digital point Peace
(13)

مانسہرہ /  موٹروے پولیس کو ایک بچہ ملا ہے جو اپنا نام حمزہ بتا رہا ہے جس کسی کا بھی ہو تو انسپیکٹر طارق خان صاحب کے نمبر...
17/06/2024

مانسہرہ / موٹروے پولیس کو ایک بچہ ملا ہے جو اپنا نام حمزہ بتا رہا ہے جس کسی کا بھی ہو تو انسپیکٹر طارق خان صاحب کے نمبر پر رابطہ کریں۔فون نمبر۔03009119477

بالاکوٹ تھانہ یا ذبح خانہتصویر میں نظر آنے والا تیلی بدمعاش  پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ہے اور  تھانہ بالاکوٹ میں  تعینات ہے گزش...
16/06/2024

بالاکوٹ تھانہ یا ذبح خانہ

تصویر میں نظر آنے والا تیلی بدمعاش پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ہے اور تھانہ بالاکوٹ میں تعینات ہے گزشتہ رات اس تیلی بدمعاش نے سول کپڑوں میں ایک نوجوان کا پیچھا کیا بائک سے ٹکر ماری نوجوان گرا دو دانت ٹوٹ گئے بازو ٹوٹ گیا ایک ٹانگ ٹوٹ گئ ۔
عید کے موقع پر سرکار کی طرف سے ایک ماں کو کیا خوب تحفہ دیا۔ لڑکا معذور کر کے رکھ دیا ۔اس بچے کے منہ سے نکلنے والی آہوں نے اللہ کا عرش بھی ہلایا ہو گا
فرشتے بھی اس سفاکیت فرعونیت کو دیکھ کر سراپا احتجاج ہو نگے۔شہداء کی سرزمین کانپ گئی ہو گئی لیکن "کالے بھیڑیئے " کو ترس نہ آیا ۔اور وہ بھاگ کھڑا ہوا
اب یہ صرف ایک واقعہ نہیں بالاکوٹ پولیس کے ایسے درجنوں واقعات آپکو سنا سکتا ہوں پچھلی عید پہ ہی سن لیجئے بالاکوٹ کا ایک نوجوان جو بالاکوٹ میں دوکاندار ہے اپنی فیملی کیساتھ جا رہا تھا پاس سے ایک شوہدا" نو بھرتیا " بائک پہ کبھی سٹائل سے گاڑی کے ایک طرف سے نکلتا کبھی دوسرے طرف سے۔گاڑی میں موجود نوجوان نے پہلے تو ضبط کا مظاہرہ کیا لیکن جب "لوفر پُڑاں" برداشت سے باہر ہو گیا تو اس نے گاڑی سلو کر کے بڑے طریقے سے کہا بھائی مہربانی کر کے تنگ نہ کریں فیملی ڈسٹرب ہو رہی ہے جس پر اس پر بائک پہ موجود "کالی بھیڑ" سائلینسر سے زیادہ گرم ہو گیا اور مغلظات بکنا شروع کر دہا کہ تمھاری ہمت کیسے ہوئی میری ٹک ٹاک خراب کرنے کی اور اس نوجوان کو وہ تھانے لے گیا اور بند کروا دیا
خیر ہمیں جب اطلاع ملی تو اسکا سوفٹ وئیر اپڈیٹ کروا کر اس نوجوان کو رات کو چھڑایا گیا
ایسے درجنوں واقعات سنا سکتا ہوں ۔نئے نئے بھرتی ان "بچوں" کی "خرمستیاں" دیکھتا ہوں تو اس موقع پر میرے منہ سے ایک جملہ اکثر بے ساختہ نکلتا ہے کہ نودولتیاں اور نوبھرتیا جتنا معزز بن جائے ہزار پردوں میں چھپا لو پھر بھی دور سے پہچانا جاتا۔
ایسے تمام محکموں کے لفنگوں کو صرف اتنا پیغام ہے کہ اگر شوق زیادہ ہے اور جسم کے بیکٹیریا زیادہ تنگ کر رہے ہیں مظلوم معصوم بچوں کو چھوڑیں پنگے ہم سے لیں نہ پرچوں کی پرواہ ہے نہ خرچوں کی طبیعت صاف کر دیں گے خدا قسم۔
اب آگے بھی سنیں ہو گا کیا ایک عدد نام نہاد پرچہ دیا جائے گا تیلی کو وقتی ادھر ادھر کر دیا جائے گا پھر کچھ علاقے کے کسی معزز نوسرباز جرگوئی کو پکڑ کر اس کیساتھ لے دے ہو گا اور منت سماجت کر کے معافی تلافی کروا دی جائے گی پر سوال تو وہیں کھڑا ہے ڈنگا ہو کے اور پوچھ رہا ہے کہ اگر یہ ڈی پی او کا اپنا بچہ ہوتا اور کوئی اسکی ٹانگیں بغیر غلطی کے توڑ دے ڈی پی او کیا میٹھی باتیں ایسے ہی کرتا ؟ ایک اور پہلو یہ ہے کہ غلطی ہماری بھی ہے ہار ہم نے ڈال ڈال کر بغیر کسی وجہ کے ہر محکمے کے ہر اس شخص کو فرعون خود بنایا ہوا ہے جو نالائقی اور صلاحیتوں کے اعتبار سے "للو مین" ہوتا ہے ہم اسے آئرن مین ،سپر مین بنانے پر تُلے ہوئے ہیں
پبلک سرونٹ (سرکاریا )عوام کا نوکر ہے اسے نوکر کی حد تک رکھیں اسی میں ہماری آنے والی نسلوں کی بقا ہے۔
ڈی پی او لالا یہ فضائیں اللہ کی ہیں یہ ہوائیں اللہ کی ہیں اللہ ہی کُل بادشاہ ہے اللہ بےشرمی کو مہلت نہیں دیتا اللہ ظالم کو مہلت نہیں دیتا اللہ ظالم کی رسی کھنچے گا ۔یہ ظلمت کی سلطنت ملیا میٹ ہو کر رہے گی ابوجہل۔فرعون،شداد نمرود کا قصہ اپنے محکموں والوں کو ضرور پڑھایا کریں

(اہل علم سے دو چار الفاظ کی معافی کا طلبگار
نمناک آنکھوں کیساتھ رجب علی آزاد)
رجب علی ازاد کی وال سے

16/06/2024
تناول(بیورورپورٹ) ضلع تناول کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوا تو سپریم کورٹ بھی جائیں گے قومی تحریک ضلع تناول انشاءاللہ ضلع اگرو...
15/06/2024

تناول(بیورورپورٹ) ضلع تناول کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوا تو سپریم کورٹ بھی جائیں گے قومی تحریک ضلع تناول انشاءاللہ ضلع اگرور کے اعلان کیساتھ
ضلع تناول کا اعلان بھی کرنا ہو گا .ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا۔ سپریم کورٹ بھی جاناپڑا تو جائیں گے قومی تحریک ضلع تناول تفصیلات کے مطابق قومی تحریک ضلع تناول کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد خان تنولی ۔ سردار تنولی ۔ محمد جاوید تنولی ۔ پروفیسر عبدالرزاق عادل ۔ محمد بشیر خان ۔ خالد پرویز شاہین تنولی ۔ طاہر اعوان عبرالستار طارق پڑھنہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ فوری طور پر تحصیل تناول اور تحصیل دربند پر مشتمل ضلع تناول کا نوٹیفیکشن جاری کریں مشیر وزیر اعلیٰ زاہد چن زیب خان اپنا کردار ادا کریں ضلع تناول کے وعدے کو ایفا کریں تاریخ میں أپ کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور اہلیان تناول ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔یہاں پر ھم فرزند تناول اکرام اللہ خان غازی MPA سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی ضلع تناول کے نوٹیفیکیشن کیلیئے ھمارا ساتھ دیں تاکہ دو تحصیلوں پر ضلع تناول کا قیام ممکن ھوسکے۔

13/06/2024

تھانہ لاری اڈہ کی حدود چنار روڈ پر آلائیڈ بینک میں کسٹمر کی حیثیت سے داخل ہونے والے 2 افراد کیش لےکرفرار ، ملزمان کی تلاش جاری

*بینک کے سیکیورٹی گارڈز موجود ہونے کے باوجود انھوں نے چیکنگ کیئے بغیر دونوں افراد کو بینک میں جانے دیا (پولیس )*

*بینک کے سیکیورٹی گارڈز نے ملزمان کے خلاف کوئ مزاحمت نہیں کی ، جسکی وجہ سے ملزمان باآسانی کیش کاونٹر سے کیش لے کر فرار ہوۓ(پولیس)*

تفصیلات کے مطابق بینک بند ہونے کے وقت پر آلائیڈ بینک چنار روڈ برانچ میں دو افراد کسٹمر کی حیثیت سے کھلے چہروں کے ساتھ بینک میں داخل ہوۓ جنھیں بینک کے سیکیورٹی گارڈز نے بغیر چیکنگ کے بینک کے اندر داخل ہونے دیا۔جو دونوں ملزمان میں سے ایک نے داخل ہوتے ہی پستول نکال لیا جبکہ دوسرے نے کیش کاونٹر سے کیش نکالی اور سیکیورٹی گارڈز کی طرف سے مزاحمت نہ کرنے پر دونوں ملزمان رقم لے کر فرار ہوگئے۔رقم کا تعین ابھی تک نہیں ہوسکا۔بینک کیش کلوز کرنے کے بعد رقم کا تعین ہوسکے گا۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ کے ہمراہ بینک کا دورہ کیا
زراٸع

13/06/2024

افسوس ناک خبر
گلیات باڑہ گلی کے قریب بٹنگی کے مقام پر ہریپور عمر اسلامک پبلک سکول ریحانہ کی کوسٹر الٹنے سے بچیاں شدید زخمی تشویشناک حالت میں کمپیلکس منتقل

11/06/2024

تم جیتو یا ہارو ،،، ہمیں تمھارا سخت نقصان ہے

🔹 چیف سلیکٹر ۔ 32 لاکھ ماہانہ

🔹 ہیڈ کوچ ۔ 32 لاکھ ماہانہ

🔹 ڈائریکٹرز اور جنرل مینجرز 31 عدد ۔ 15 لاکھ فی چوّل

🔹 کوچ 5 عدد ۔ 20 لاکھ ماہانہ فی چوّل

🔹 اے کیٹیگری والے کھلاڑی ۔ 60 لاکھ ماہانہ

🔹 بی کیٹیگری والے کھلاڑی ۔ 45 لاکھ ماہانہ

🔹 سی کیٹیگری والے کھلاڑی ۔ 17 لاکھ ماہانہ

🔹کرکٹ بورڈ کے مزید عہدیداران اور ہزاروں ملازمین ۔ ہر ایک لاکھوں روپے ماہانہ فی بندہ

🔹میچ فیس ۔ چار سے پانچ لاکھ فی کھلاڑی ۔

🔹بیرونی دوروں پر خرچ ۔ اربوں روپے۔

🛑 کل ملا کر سالانہ سینکڑوں ارب بنتے ہیں ۔
اس میں جو مزید جُوا کھیل کر بنائے جاتے ہیں وہ شامل نہیں ۔

11/06/2024

عمران خان نے تمام جماعتوں سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی، کمیٹی کی قیادت محمود خان اچکزئی کریں گے کمیٹی کا وفد جلد نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کرے گا۔


مانسہرہ پولیس میں تبادلےمانسہرہ پولیس میں تبادلے ۔۔۔۔عاصم امام بخاری ایس ایچ او شنکیاری تعینات حمزہ خان ایس ایچ او بٹل۔۔...
11/06/2024

مانسہرہ پولیس میں تبادلے

مانسہرہ پولیس میں تبادلے ۔۔۔۔
عاصم امام بخاری ایس ایچ او شنکیاری تعینات
حمزہ خان ایس ایچ او بٹل۔۔۔۔۔۔
اورنگزیب خان ایس ایچ او بفہ۔۔۔۔
جبکہ ساجد فاروق سی ٹی ڈی ٹرانسفر۔۔۔
اشعر مشتاق نے انوسٹی گیشن کا چارج سنبھال لیا ۔۔۔۔۔

اتنا شٸیر کرو ہماری اواز حکمرانوں تک پہنچے
10/06/2024

اتنا شٸیر کرو ہماری اواز حکمرانوں تک پہنچے

یہ مانسہرہ  شہر میں  پولیس اسسٹنٹ لاٸن (PAL)آفس ہے ,اڑھاٸی بجے کا وقت  ہے,گرمی اور دھوپ کی شدت زوروں پر ہے ,دو خواتین کچ...
10/06/2024

یہ مانسہرہ شہر میں پولیس اسسٹنٹ لاٸن (PAL)آفس ہے ,اڑھاٸی بجے کا وقت ہے,گرمی اور دھوپ کی شدت زوروں پر ہے ,دو خواتین کچھ دستاویزات کی رجسٹریشن کے لٸیے آٸی ہوٸی ہیں اور شدید گرمی میں مین گیٹ کے باہر کھڑی دفتر کے کھلنے کا انتظار کر رہی ہیں,مین گیٹ کو اندر سے تالہ لگا ہوا ہے,گیٹ سے جھانکنے پر اندر اہلکار بیٹھے ہوٸے نظر آتے ہیں,ان سے آواز دے کر پتہ کیا کہ مین گیٹ کیوں بند ہے تو جواب ملا کہ کھانے کا وقفہ ہے۔۔قوم کے ٹیکسز کی رقم سے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے لاکھوں روہے خرچ کرکے یہ خوبصورت بلڈنگ تیار کی ہے ,اندر زبردست قسم کی انتظار گاہ موجود ہے ,اس آفس میں گمشدہ دستاویزات کی ابتداٸی اطلاعی رپورٹ کے علاوہ ,پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹس اور کرایہ داری سمیت مختلف دستاویزات کی رجسٹرین ہوتی ہے,پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اس انیشییٹو کو کافی سراہا گیا تھا مگر چونکہ یہ نظام لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کےبجاٸے استحصال کی بنیاد پر کھڑا ہے اس لٸیے ,یہ کھانے کے وقفہ کی آڑھ میں عوام کو زلیل کرنا سرکاری صوابدیدی اختیار سمجھتے ہیں,ظاہر ہے کھانے کا وقفہ کریں عملہ کی ضرورت ہے مگر اندر بیٹھنے کے لٸیے جگہ موجود ہونے کے باوجود مرکزی گیٹ کو تالہ لگانے کی کیا منطق ہے؟ پال آفس ایک کمیونٹی سروس سے منسلک دفتر ہے یہاں دیر سویر ,بچے بوڑھے ,خواتین اور بیمار ہر طرح کے شہری آتے ہیں ہر کسی کا کسی نہ کسی صورت میں واسطہ پڑتا ہے,کمیونٹی سروس سے جڑے کسی دفتر کا مرکزی دفتر بند نہیں ہونا چاہیے۔یہاں جب بھی کسی سرکاری محکمہ کی کرپشن اور کام چوری پر تنقید کی جاتی ہے تو یہ رونا روتے نظر آتے ہیں او جی تنخواہیں کم ہیں,وساٸل موجود نہیں ,معیاری سروس کے لٸیے زیادہ وساٸل درکار ہیں ,مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جن کے پاس اچھے وساٸل ہیں,خوبصورت دفاتر اور کولیفاٸیڈ سٹاف ہے ,گاڑیاں اور ایندھن کی کوٸی کمی نہیں ان کی سروس کا معیار کیوں بلند نہیں ہو رہا؟ کیا یہ مخصوص ماٸنڈ سیٹ کا مسلہ نہیں کہ عوام کو تنگ اور زلیل کرنا ہے؟ فیسلیٹیٹ نہیں کرنا؟ دنیا میں ادارے عوام کو فیسیلیٹیٹ کرنے اور معیاری سروس دینے کے لیے کام کرتے ہیں اور یہاں جتنے زیادہ ادارے قاٸم ہوں گے عوام اتنی ہی زیادہ زلیل ہو گی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ اور ڈی آٸی جی ہزارہ کو اس حوالے سے سروس کا معیار مانیٹر کرنے کا میکنزم ڈویلپ کرنا چاہیے اگر آپ کمیونٹی پولیسنگ کی بات کرتے ہیں تو پھر کمیونٹی کا استحصال کرنے کے بجاٸے فیسیلیٹیٹ کرنے کا آغاز کریں۔۔۔

پاکستان ٹینٹ سروس ارشاد مارکیٹ دھنکہ روڈ نزدیک زرعی ترقیاتی بینک لساں نواب شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے موقع پر ہماری خ...
10/06/2024

پاکستان ٹینٹ سروس ارشاد مارکیٹ دھنکہ روڈ نزدیک زرعی ترقیاتی بینک لساں نواب شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے موقع پر ہماری خدمات حاصل کریں
۔۔
رابط نمبر 03449231794

09/06/2024

شنکیاری میں نامعلوم آلٹو کار ڈرائیور نے ٹریفک اہلکار ارسلان پر گاڑی چڑھا دی زحمی حالت میں ہسپتال منتقل

تناول (بیورو رپورٹ سے)
07/06/2024

تناول (بیورو رپورٹ سے)

ہزارہ کے نامور پولیس آفیسر ڈی ایس پی ریٹائرڈ کیڈٹ فرید تنولی کے فرزند ماہر قانون دان کمال فرید تنولی ایڈووکیٹ کو ایڈیشنل...
06/06/2024

ہزارہ کے نامور پولیس آفیسر ڈی ایس پی ریٹائرڈ کیڈٹ فرید تنولی کے فرزند ماہر قانون دان کمال فرید تنولی ایڈووکیٹ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔
کمال فرید تنولی قبل ازیں 2016 سے 2021 تک سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ اپنے فرائض انجام دینے کے بعد اب مقابلے کے امتحان میں کامیابی پر گریڈ 20 میں جج مقرر ہوئے ہیں ...

افتخارِ خان ایس پی بالاکوٹ سرکل تعینات
06/06/2024

افتخارِ خان ایس پی بالاکوٹ سرکل تعینات

*مانسہرہ پولیس کی بروقت کاروائ کچہری روڈ پر لساں نواب کے رہائشی شخص کو قتل کرنے والا ملزم موقع سے گرفتار ، باقی ساتھی مل...
06/06/2024

*مانسہرہ پولیس کی بروقت کاروائ کچہری روڈ پر لساں نواب کے رہائشی شخص کو قتل کرنے والا ملزم موقع سے گرفتار ، باقی ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ناکہ بندیاں قائم کردی گئ*

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود کچہری روڈ پر لساں نواب کے رہائشی 22/23 سالہ عاقب ولد عبدالرشید کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان میں سے لساں نواب کے ہی رہائشی یاسر ولد صابر سلطان نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائ تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کے تایا کی بیٹی مسمات (س) کا رشتہ حویلیاں میں دیا ہوا تھا جبکہ مقتول محمد عاقب نے تایا کی بیٹی کو ورغلا پھسلا کر گھر سے بھگا لے گیاتھا جس پر مقتول کے خلاف تھانہ لساں نواب میں اغواء کی دفعات کے تحت مورخہ 16.05.2024 کو مقدمہ درج ہوا تھا۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر پولیس نے قتل میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے جگہ جگہ ناکہ بندیاں قائم کرکے چیکنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔جلد ہی ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جاۓ گا۔

مدرسہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم مینار والی مسجد لساں نواب میں ایک مہینے کی محنت کے بعد شعبہ ناظرہ و حفظ کے طلباء کرام کا س...
05/06/2024

مدرسہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم مینار والی مسجد لساں نواب میں ایک مہینے کی محنت کے بعد شعبہ ناظرہ و حفظ کے طلباء کرام کا سکول کے نصاب کا ٹیسٹ لیا گیا ہے ٹیسٹ مفتی اعظم تناول مفتی طالع محمد اعظمی ٶ ناظم جامعہ ہذا سید مصر حسین شاہ کی نگرانی میں لیا گیا جس میں معزز طلباء نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے

مانسہرہ = لساں نواب افتتاحی_تقریب ریسکیو 1122ڈائریکٹر جنرل ریسکو 1122 خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ایاز خان کی ہدایت پر ریجنل ڈا...
03/06/2024

مانسہرہ = لساں نواب افتتاحی_تقریب ریسکیو 1122
ڈائریکٹر جنرل ریسکو 1122 خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ایاز خان کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر (نارتھ)ارشد اقبال نے ایڈوائیزر ٹو چیف منسٹر ( زاہد چن زیب )کے ہمراہ لساں نواب میں ریسکیو 1122 کے سٹیشن کا افتتاح کیا جس کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر(نارتھ)ارشد اقبال، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود ،ڈی سی مانسہرہ اور مقامی افراد نے شرکت کی۔
اب مانسہرہ کی طرح اہلیان لساں نواب کسی بھی حادثات ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو کے لیے فری نمبر 1122 یا 0997920126 پر کال کر کے ریسکیو سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔۔
رپورٹ:

علی امین گنڈا پور صاحب  صرف  میڈیا پے  تکریر کرنے سے کچھ نی ہوتا اپکی توجہ کی ضرورت ہے  میٹر ریڈر نام محمد نواز ۔واپڈا و...
02/06/2024

علی امین گنڈا پور صاحب صرف میڈیا پے تکریر کرنے سے کچھ نی ہوتا اپکی توجہ کی ضرورت ہے
میٹر ریڈر نام محمد نواز ۔
واپڈا والوں کی نہ اہلی پچھلے 6 مہیننے سے گاؤں بانڈئ پنسیال کی میٹر ریڈنگ نھی ہوئی اور واپڈا والے اپنی مرضی کا بل بھیج رہے ہیں جیسا کے اپ لوگ فوٹو میں دیکھ سکتے ہیں پچلے مہینے 200 یونٹ کا بل بھیجا ہوا ہے اور ہمارے 46 یونٹ استعمال کیے ہویے ہیں جو کے ہم نے پے نھی کیا اور اب ہمارے میٹر میں 30 یونٹ استعمال کیے ہوے ہیں اور واپڈا والوں نے 68 یونٹ کا بل بھیجا ہوا ہمارے میٹر پے موجودہ ریڈنگ11868 ہے اور بل پے موجودہ ریڈنگ 12102 ہے 234 یونٹ ہم پے زیادہ ڈالا ہوا ہے جو کے سرا سر نہ انصافی ہے میری kpk حکومت سے درخواست ہے کے اس پر ایکشن لیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔زراٸع

01/06/2024

سوموار سے بڑا گوشت 700 جبکہ چھوٹا گوشت 1350 سرکاری ریٹ پر نہ فروخت کرنے والے قصابوں پر Fir درج ھو گی-ذرائع

28/05/2024

لساں نواب اور اس کے مضافات میں رہنے والے اب کسی بھی ایمرجنسی میں ریسکیو 1122 پر کال کرکے مریض کو ہسپتال لا سکتے ہیں

میں اپنے تمام احباب کا مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے نمازِ جنازہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور ہمارے دکھ میں برابر کے شریک...
28/05/2024

میں اپنے تمام احباب کا مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے نمازِ جنازہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور ہمارے دکھ میں برابر کے شریک رہے۔ تعزیت کیلیے آنے والے تمام احباب کا مشکور ہوں۔ اللہ پاک سبکو جزائے خیر عطا فرمائے اور مرحوم کی کامل بخشش فرما کر جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ آمین
تمام احباب محسن تناول کیپٹن (ر) اورنگزیب صاحب کیلیے دعائے مغفرت کریں۔ اللہ پاک ہمیں انکے نقشِ قدم پہ چلنے و علاقہ تناول میں بیروزگاری کے خاتمے کیلیے عملی اقدامات جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

دعائے مغفرت

اللهُـمِّ اغْفِـرْ لِحَيِّـنا وَمَيِّتِـنا، وَشـاهِدِنا وَغائِبِـنا ، وَصَغيـرِنا وَكَبيـرِنا ، وَذَكَـرِنا وَأُنْثـانا . اللهُـمِّ مَنْ أَحْيَيْـتَهُ مِنّا فَأَحْيِـهِ عَلى الإِسْلام ، وَمَنْ تَوَفَّـيْتَهُ مِنّا فَتَوَفَّـهُ عَلى الإِيـمان ، اللهُـمِّ لا تَحْـرِمْنـا أَجْـرَه ، وَلا تُضِـلَّنا بَعْـدَه

تلاش گمشدہ عبد الرزاق ولد عبد الخالق ساکنہ کھمیاں بالا، لساں نواب ، مانسہرہ  ( جو کہ فالج کا مریض ہے) گزشتہ چھ روز سے لا...
27/05/2024

تلاش گمشدہ

عبد الرزاق ولد عبد الخالق ساکنہ کھمیاں بالا، لساں نواب ، مانسہرہ ( جو کہ فالج کا مریض ہے) گزشتہ چھ روز سے لاپتہ ہے ۔۔۔۔جس کسی کو علم ہو یا نظر آئے براہ کرم درج ذیل نمبروں پہ اطلاع کردیں ۔۔۔۔
انیس الرحمن 03469658447
محمد طارق 03469652171
نور محمد 03018147609

أٸی ایچ سی تھانہ  پھلڑہ ناصر خان تنولی کو اعلٰی کارکردگی پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور سرٹیفیکیٹ دے ر...
23/05/2024

أٸی ایچ سی تھانہ پھلڑہ ناصر خان تنولی کو اعلٰی کارکردگی پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور سرٹیفیکیٹ دے رہے ہیں

Address

Hazara
Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Khyber Pakhtunkhwa

Show All

You may also like