Voice Of Risalpur

Voice Of Risalpur ذمہ دارانہ صحافت ، نوشہرہ ، رسالپور ، کی آواز
ضلع نوشہرہ کے متعلق تمام خبروں کیلئے پیج کو ضرور لائک اینڈ فالو کریں

12/01/2025

نیو جنرل بس ٹر مینل پشاور

ڈی آئی خان۔ ٹانک روڈ کنوڑی پتن چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دہشتگردوں نے خودکش گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، ہلاکتوں کا خ...
29/12/2024

ڈی آئی خان۔ ٹانک روڈ کنوڑی پتن چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دہشتگردوں نے خودکش گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، ہلاکتوں کا خدشہ۔ پولیس ذرائع

تھانہ ہتھلہ، کلاچی اور ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے پولیس اور فورسز کی باری نفری روانہ
Voice Of Risalpur

25/12/2024

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:
(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہاوت)

(2) : "اگر کوئی شخص پیٹ بھر کر کھا لے تو اسے روٹی کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا" (اسکاٹ لینڈ کہاوت)

(3) : "اگر تم مسکرانا نہیں جانتے تو دکان نہ کھولو" (چینی کہاوت)

(4) : "اچھی شکل سب سے مضبوط سفارش ہے" (انگلش کہاوت)

(5) : "نیکی کرنا احسان فراموش کے ساتھ ایسا ہے جیسے سمندر میں عطر ڈالنا" (پولینڈ کہاوت)

(6) : "اگر تم کسی قوم کی ترقی دیکھنا چاہتے ہو تو اس کی عورتوں کو دیکھو" (فرانسیسی کہاوت)

(7) : "ہم اکثر چیزوں کو ان کی حقیقت سے مختلف دیکھتے ہیں کیونکہ ہم صرف عنوان پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں" (امریکی کہاوت)

(8) : "دوسروں کی غلطیاں ہمیشہ ہماری غلطیوں سے زیادہ واضح ہوتی ہیں" (روسی کہاوت)

(9) : "تمہاری قناعت تمہاری نصف خوشی ہے" (اطالوی کہاوت)

(10) : "ہر انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے" (انگلش کہاوت)

(11) : "اپنے دماغ کو علم سے لیس کرو، بہتر ہے کہ جسم کو زیورات سے سجاؤ" (چینی کہاوت)

(12) : "خود پسندی "ج ہ ل ت" کی پیداوار ہے" (اسپین کہاوت)

(13) : "وہ محبت جو تحفوں پر انحصار کرے، ہمیشہ بھوکی رہتی ہے" (انگلش کہاوت)

(14) : "اس عورت سے ہوشیار رہو جو اپنی فضیلت کے بارے میں بات کرتی ہے اور اس مرد سے جو اپنی دیانت داری کے بارے میں بات کرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(15) : "اپنی بیوی کو محبت دو اور اپنی ماں کو اپنا راز بتاؤ" (آئرلینڈ کہاوت)

(16) : "پانچ سال تک اپنے بچے کو شہزادہ بناؤ، دس سال تک غلام کی طرح اور اس کے بعد دوست بن جاؤ" (ہندی کہاوت)

(17) : "انسان ہونا آسان ہے، مگر مرد بننا مشکل ہے" (روسی کہاوت)

(18) : "میرے خاندان نے مجھے بولنا سکھایا، اور لوگوں نے مجھے خاموش رہنا سکھایا" (چیکوسلوواک کہاوت)

(19) : "جو لوگوں کو علم کی نظر سے دیکھتا ہے ان سے نفرت کرتا ہے؛ اور جو انہیں حقیقت کی نظر سے دیکھتا ہے انہیں معاف کرتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(20) : "غصہ ایک تیز ہوا ہے جو عقل کے چراغ کو بجھا دیتا ہے" (امریکی کہاوت)

(21) : "جو لوگ دیتے ہیں انہیں اپنے دینے کی بات نہیں کرنی چاہیے، جبکہ جو لوگ لیتے ہیں انہیں اس کا ذکر کرنا چاہیے" (پرتگالی کہاوت)

(22) : "بڑا درخت زیادہ سایہ دیتا ہے مگر کم پھل دیتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(23) : "اپنی فکر کو پھٹی ہوئی جیب میں ڈال دو" (چینی کہاوت)

(24) : "زیادہ کھا لینا بھوک سے زیادہ نقصان دہ ہے" (جرمن کہاوت)

(25) : "ہر دن بوئے، ہر دن کھاؤ" (مصری کہاوت)

(26) : "اے انسان، موت کو نہ بھولو کیونکہ یہ تمہیں نہیں بھولے گی" (ترکی کہاوت)

(27) : "انتقام کی لذت ایک لمحے کی ہے، مگر معافی کا سکون ہمیشہ کے لئے رہتا ہے" (اسپین کہاوت)

(28) : "محبت اور خوشبو کو چھپایا نہیں جا سکتا" (چینی کہاوت)

(29) : "جس کی جیب خالی ہو، اسے اپنی زبان کو میٹھا بنانا چاہیے" (ملائیشیائی کہاوت)

(30) : "پانی کے چھوٹے قطرے بھی ندی بنا سکتے ہیں" (جاپانی کہاوت)

(31) : "اللہ پرندوں کو رزق دیتا ہے مگر انہیں اسے پانے کے لیے پرواز کرنا پڑتا ہے" (ہالینڈ کہاوت)

(32) : "محبت تب تک باقی رہتی ہے جب تک پیسہ ہوتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(33) : "جو اپنے دوست کو قرض دیتا ہے، وہ دونوں کو کھو دیتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(34) : "جو کوئی خوبصورت عورت سے شادی کرتا ہے اسے دو آنکھوں سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے" (انگلش کہاوت)

(35) : "جس کی پشت پر تنکا ہوتا ہے، وہ ہمیشہ آگ سے ڈرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(36) : "جس نے منزل تک پہنچنے کا عزم کر لیا، اس نے ہر رکاوٹ کو معمولی سمجھا" (فرانسیسی کہاوت)

(37) : "جو خود کو بھیڑ سمجھتا ہے، بھیڑیا اسے کھا جائے گا" (فرانسیسی کہاوت)

نوشہرہ رسالپور ڈبل پھاٹک کے مقام پر ٹریفک کا المناک حادثہ قاضی میڈیکل کمپلکس نوشہرہ کے ڈاکٹر پروفیسر زاھدعرفان مروت اپنی...
20/12/2024

نوشہرہ رسالپور ڈبل پھاٹک کے مقام پر ٹریفک کا المناک حادثہ قاضی میڈیکل کمپلکس نوشہرہ کے ڈاکٹر پروفیسر زاھدعرفان مروت اپنی بیوی سمیت جان بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی

نوشہرہ کے علاقے  اکوڑہ خٹک میں درندگی کا افسوس ناک واقعہ  پیش ایا ابتدائی اطلاعات کے مطابق زبانی تکرار پر ایک شخص کو زند...
12/12/2024

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں درندگی کا افسوس ناک واقعہ پیش ایا ابتدائی اطلاعات کے مطابق زبانی تکرار پر ایک شخص کو زندہ جلایا گیا مقامی پولیس کے مطابق تاج کالونی میں 65 سالہ نیک محمد نامی شخص کو گھر کے اندر زندہ جلایا گیا نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھانہ اکوڑہ خٹک میں بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مقامی پولیس نے تفتیش شروع کردی

سابق آئی ایس آئی چیف جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائدآئی ایس پی آر کی جانب سے آج بروز منگل جاری کیے گئے بیان میں مزی...
10/12/2024

سابق آئی ایس آئی چیف جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائد

آئی ایس پی آر کی جانب سے آج بروز منگل جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے، ان پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں نو مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔

09/12/2024

چارسدہ -
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کامدارس کے حوالے سےصحافیوں سے گفتگو

09/12/2024

نو شہرہ !
اکوڑہ خٹک بازار میں ناجائز تجاوزات آپریشن ، تاجران سراپا احتجاج !
Voice Of Risalpur

07/12/2024

نوشہرہ
اپ میرے مدرسے کو انتہا پسندی کے طرف دھکیل رہے ہیں ، مولانا فضل الرحمن
Voice Of Risalpur

صوابیگدون میں فائرنگ خاتون سمیت 3افراد جاں بحق! صوابی:ڈھیرو لار گدون میں پرانی دشمنی کی بناء پر ملزمان کی موٹرکار پر فائ...
07/12/2024

صوابی
گدون میں فائرنگ خاتون سمیت 3افراد جاں بحق!
صوابی:ڈھیرو لار گدون میں پرانی دشمنی کی بناء پر ملزمان کی موٹرکار پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوئی ہے۔لاشوں کوتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کردیاگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانبحق اور زحمی ہونے والے افراد کا تعلق یارخسین اسماعیلہ بتایا جارہا ہے ۔

موٹرسائیکل سوار سردیوں میں چادر کی بجائے جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ یاد رکھیں، ٹائر یا چین گراری میں چادر پھنسنے سے...
06/12/2024

موٹرسائیکل سوار سردیوں میں چادر کی بجائے جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ یاد رکھیں، ٹائر یا چین گراری میں چادر پھنسنے سے کسی بھی وقت سنگین حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں، اور اس پیغام کو شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آگاہ ہوں

مردان چاٹو چوک
06/12/2024

مردان چاٹو چوک

06/12/2024

نوشہرہ !
نوشہرہ کے علاقے سپن خاک میں نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پرسپین خاک کے رہائشی عمران خان سے نئی ماڈل ہنڈا موٹرسائیکل،61 ہزار روپے سمیت دیگر ضروری کاغذات چھین لی۔ جڑوبہ سپین خاک میں آئے روز اسطرح کے واردات معمول بن گئے۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری، ضامن کو نوٹسVoice Of Risalpur
05/12/2024

توشہ خانہ ٹو کیس میں غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری، ضامن کو نوٹس
Voice Of Risalpur

05/12/2024

صوبائی وزیر سید فخر جہاں کا کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی پیغام:

کرپشن ہماری معاشرتی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ہم سب کو مل کر اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ عوام کے تعاون کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔ عوام کرپشن کی نشاندہی کرے، صوبائی حکومت بھرپور ایکشن لے گی۔

05/12/2024

حیات آباد گورنمنٹ کالج فیز 6 کے سامنے طلباء کا مطالبات کے حق میں احتجاج

05/12/2024

پختونخوا میں لائف انشورنس اسکیم شروع کرنیکا فیصلہ، خاندان کے سربراہ کی وفات پر رقم دی جائیگی !

05/12/2024

تحریک انصاف کا گورنر خیبرپختونخوا کی طلب کردہ اے پی سی میں شرکت سے انکار

Address

Nowshera Cantonment
Khyber Pakhtunkhwa

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Risalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share