Chail Swat چیل سوات

Chail Swat چیل سوات chail 1 news . Com

21/06/2024

*آج 21 جون سال کا طویل ترین دن ہوگا، مختصر ترین رات ہوگی*🫶

*آج دن کا دورانیہ 13 گھنٹے 40 منٹ 58 سیکنڈ کا ہوگا، جبکہ رات تقریباً 11 گھنٹوں کی ہوگی*

21/06/2024

سوات محفوظ تھا ہے رہے گا، سوات آنے والے مہمان بغیر کسی خوف ، ڈر ، دباؤ کے سوات ائیں۔
سوات صدیوں سے مہمان نوازی کو فخر سمجھتا ہے
سوات خوش آمدید کہتا رہے گا

15/06/2024

میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

15/06/2024

*اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر و للہ الحمد*

تکبیرات تشریق یاد رہنے کے لئے گھر کی خواتین کو کہیں کہ اپنے جائے نماز پر اس طرح یاد دہانی کے لئے کوئی کاغذ لگا لیں، مرد حضرات کو باجماعت نماز میں دیگر لوگوں کی وجہ سے ویسے بھی یاد رہتا ہے

اگر کوئی ایامِ تشریق میں فرض نماز کے بعد تکبیر کہنا بھول گیا کہ نماز سے فارغ ہوکر دوسرے کاموں میں مشغول ہوگیا، یا مسجد سے نکل گیا تو ایسی صورت میں تکبیر کی قضا نہیں ہے، بلکہ توبہ واستغفار کرنا لازم ہوگا۔
(البحر الرائق، خطبة العيد، ٢ / ١٧٨)ْ

نو ذوالحجہ کی فجر سے 13 ذوالحجہ کی عصر تک تکبیراتِ تشریق کا *فرض نمازوں* کے بعد ایک دفعہ پڑھناواجب ہے، ایک سے زائدمرتبہ پڑھنانہ لازم ہے نہ ہی مسنون۔ اگرکوئی سنت سمجھے بغیرایک سے زائدمرتبہ بطورِ ذکرکے پڑھناہے تو اس کی اجازت ہوگی۔ لیکن تین مرتبہ پڑھنا سنت نہیں ہے؛ لہذا اگر کوئی اس ارادے سے پڑھے تو یہ درست نہیں ہے۔

فتاویٰ رحیمیہ میں ہے:

’’ تکبیرایک بارکہناواجب ہے،تین بارکہنامسنون نہیں،تین بارکہنے کاقول صحیح اورمفتیٰ بہ نہیں ہے‘

06/06/2024
06/06/2024

Chail Swat چیل سوات 4.6.2024
04/06/2024

Chail Swat چیل سوات
4.6.2024

03/06/2024
03/06/2024

Thanks To All chail Youth
&Team SRSP

30/05/2024

*ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔*

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ناکافی شواہد کی بنیاد پر تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا

اس سے قبل عدالت نے 16 مئی کو 9 مئی سے متعلق کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بانیٔ پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا، آمنہ علی اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

9 مئی مقدمات میں دیہاڑیاں لگ رہی ہیں ، پراسیکیوشن اور پولیس نے کروڑوں روپے کمائے ، فواد چوہدری

29/05/2024

سرکاری ملازمین کا حکومت کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم
نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی صورت میں دوبارہ سے تمام شاہراہیں بند کر کے پشاور جام کرنے کا اعلان
APCA Higher Education,KP.
Media Coordinator

29/05/2024

*عید الاضحیٰ کب ہوگی ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی*
کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند 7 جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عید الضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔

چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔

چاند دکھائی دینے کیلئےاسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے

29/05/2024

ایل پی جی کی قیمت 250 روپے سے کم ہو کر 180 روپے ہو گئی

اج چیل میں SRSP کی تعاون سے  #چیل کوہستان ویلفییر ٹرسٹ کے نام سے ایک تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا  جس میں جملہ قوم نے ...
28/05/2024

اج چیل میں SRSP کی تعاون سے #چیل کوہستان ویلفییر ٹرسٹ کے نام سے ایک تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں جملہ قوم نے محترم مولانا خدا بخش صاحب کو تنظیم کا صدر اور محسن خان کو جنرل سیکٹری منتخب کیا اور باقی تنظیم ممبرز بھی منتخب کیے .تنظیم کا پہلا کام چیل رابطہ پل جو کہ کچھ دن پہلے ٹوٹ چکا تھا اس کو دوبارہ تعمیر کیا جایے گا .اور علاقے کے دوسرے ترقیاتی کام اس تنظیم کی مدد سے پایہ تکمیل تک پہنچایے جاینگے.

وزیر اعظم شہباز شریف نے کل 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
27/05/2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے کل 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

24/05/2024

شکریہ چیرمین VC چیل
ڈاکٹر رضا خان اور
SRSP پروجیکٹ ممبرز

‏◼️ایران کے صدر ابراہیم ‎ #رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ◼️ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثے میں کوئی شخص زندہ نہیں ب...
20/05/2024

‏◼️ایران کے صدر ابراہیم ‎ #رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید
◼️ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچا
◼️ایرانی وزیرِ خارجہ ، مشرقی آذربائجان کے گورنر اور تبریز کے امام بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھے‏
انا للہ ونا الیہ راجعون 💔

اج چیل پل میں جو حادثہ پیش ایا ہے جس میں ایک شخص سے 50000 ہزار  روپے گم ہویے ہے اگر کسی کو ملے ہے تو برایے کرم اس نمبر پ...
19/05/2024

اج چیل پل میں جو حادثہ پیش ایا ہے جس میں ایک شخص سے 50000 ہزار روپے گم ہویے ہے اگر کسی کو ملے ہے تو برایے کرم اس نمبر پر رابطہ کرے
03410824809

19/05/2024

منتخب MPA pk2 اور چیرمین تحصیل بحرین اس واقعے کا خصوصی نوٹس لے اور پل کو دوبارہ امدورفت کےلے بحال کرے
19.5.2024

15/05/2024

تیسرا آخری ٹی ٹونٹی میچ. پاکستان نے ائیر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لیا. یاد رہے کہ ایئر لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے مقررہ آورز سے قبل پورا کیا. کپتان بابر اعظم نے سب زیادہ 75 رنز بنائے

15/05/2024

Sardar Hussain Babak
صیب ٹیک وییلی وو چی چاڑا گان دی د سوات کم یو MPA پہ اسمبلی کی اووے چی مونگ پہ سوات او ملاکنڈ ڈیویژن کے ٹیکس نہ منو.

Address

Chail
Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chail Swat چیل سوات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Khyber Pakhtunkhwa

Show All

You may also like