92 News Khanewal

92 News Khanewal خانیوال ضلع بھر کے مسائل حکام بالا تک پہنچانے اور فوری ? always open

سچے دل سے سوچنا تو تحفظ کا احساس ہوگا
05/01/2024

سچے دل سے سوچنا تو تحفظ کا احساس ہوگا

04/01/2024

خانیوال اب دیکھیں گے ہر خبر اجتماعی مسائل و حقائق کے ساتھ اور ساتھ ہی دیکھیں گے خانیوال کے مسائل جن کو حل نہیں کیا جارہا اور کرینگے مؤدبانہ گزارش وزیراعلی پنجاب سے ہر بڑے اجتماعی عوامی مسائل کی ساتھ
ساتھ ہی دینگے سیاسی تجزیے بھی اور امیدواروں کے ساتھ کھٹی میٹھی باتیں بھی اور امیدواروں کے منشور بھی

28/12/2023

92 News HD Plus
خانیوال دھند کے باعث شدید حادثات قومی شاہراہ پر جیمس آباد کے نزدیک اور کچاکھوہ میں 2 مختلف حادتات ہوئے پہلے حادثہ جو کہ جیمس آباد کے نزدیک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ہوا جس میں 12 مرد و خواتین زخمی جبکہ دوسرا حادثہ کچاکھوہ کے نزدیک 2 کاروں میں ہوا جس میں ایک شخص جانبحق جبکہ 2 زخمی ہوگئی ریسکیو ٹیموں نے فوری آپریشن شروع کرکے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جہاں ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال ٹراما سنٹر میں پہلے ہی حادثہ کی وجہ سے الرٹ جاری کر چکی تھی
فرحان قیوم چوہدری 92نیوز خانیوال

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پاکستان39ویں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے لئے گریڈ 18 کے افسران کو 8 جنوری 2024 کو طلب کرلیا گیا، نوٹیفیکی...
15/12/2023

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پاکستان

39ویں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے لئے گریڈ 18 کے افسران کو 8 جنوری 2024 کو طلب کرلیا گیا، نوٹیفیکیشن

کورس 8 جنوری سے 15 مارچ 2024 تک جاری رہے گا، نوٹیفکیشن

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس PAS گروپ سے افسران:

1۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نئیر شیخ
2۔ ڈپٹی کمشنر چکوال قرت العین ملک
3۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر
4۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق
5۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد خان
6۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو
7۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف
8۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی
9۔ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ نور العین قریشی
10۔ ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی آفس نوید احمد

*پولیس سروس گروپ PSP سے افسران:*

1۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ملک جمیل ظفر
2۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان عبدالروف بابر
3۔ ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال
4۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب سید عزیز
5۔ ایس پی انویسٹیگیشن رحیم یار خان کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد
6۔ ڈی پی او ہری پور عمر خان
7۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن اٹک جویریہ محمد جمیل
8۔ ایس پی انویسٹیگیشن سرگودھا محمد عمران
9۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلیجنس بیورو اسلام آباد ہیڈکوارٹر محمد ایاز
10۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن گوجرانوالہ عثمان طارق بٹ
11۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈکوارٹر امبرین علی
12۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان

14/08/2022

خانیوال میں رانگو پل کے نزدیک المناک ٹریفک حادثہ تین نوجوان جانبحق تینوں نوجوان دوست کی دعوت پر ملتان جارہے تھے گھروں میں کہرام برپا
فرحان قیوم چوہدری 92نیوز خانیوال

13/08/2022

اوسی
خانیوال کی تاجر برادری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی اعلی افسران کے نام پر چھوٹے تاجروں کو جنریٹر ختم کرنے کے نام پر ٹارگٹ کررہی ہے انتظامیہ نے اگر جنریٹر اٹھانے ہے تو تاجروں کو یہ حل تو بتادیں کہ طویل لوڈ شیڈنگ میں کاروبار کیسے کریں اگر انتظامیہ بےروزگار ہی کرنا چاہتی ہے تو ہم اپنی شاپس اور ہوٹل بند کرکے چابیاں انکے حوالے کر دیتے ہیں تاجر برادری نے اس بات پر زور دیا کہ بعض سرکاری اداروں اور تمام نجی بینکوں کے بڑے ہیوی ڈیوٹی جنریٹر بھی باہر ہی رکھے ہوئے ہیں جن کا شور بھی بہت زیادہ ہے مگر انتظامیہ انہیں کچھ نہیں کہہ رہی بلکہ یہ دھونس دی جارہی ہے کہ ہیوی ڈیوٹی جنریٹر نہیں اٹھائیں گے مزید کہا کہ کورونا کے بعد ویسے ہی تاجر طبقہ شدیدمعاشی بدحالی کا شکار ہے اسے مزید برباد نہ کیا جائے امید ہے کہ عوام دوست ڈپٹی کمشنر تاجروں کی بھلائی کے بارے فوری اقدام اٹھائیں گے

ان بزرگ کی جیبیں خالی ہیں ان کے اہل خانہ کا پتہ نہیں چل رہا کہ کہا کا ہے اب یہ DHQ خانیوال  ہے ہوشی کی حالت میں ہے اگر ک...
11/08/2022

ان بزرگ کی جیبیں خالی ہیں ان کے اہل خانہ کا پتہ نہیں چل رہا کہ کہا کا ہے اب یہ DHQ خانیوال ہے ہوشی کی حالت میں ہے اگر کسی کو ان کے بارے علم ہو تو اہل خانہ کو اطلاع کردیں تاکہ وہ ڈسٹرکٹ اسپتال خانیوال خانیوال پہنچ جائیں
بابا جی کو جب ہسپتال لایا گیا تو بے ہوش تھے ابھی تک ہوش نہیں آیا

آگے شیئر کریں

06/08/2022

ایسے مناظر شاید پہلے کسی نے نہ دیکھے ہوں،،سبحان اللہ

پنجاب بھر میں موبائل فون نیٹ ورک بند کرنے کا شیڈول
06/08/2022

پنجاب بھر میں موبائل فون نیٹ ورک بند کرنے کا شیڈول

03/08/2022

*باخبرباوثوق92نیوز*
خانیوال کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس بڑے حادثہ سے معجزانہ طور پر بچ گئی چلتی ٹرین کی بوگیاں علیحدہ ہوگئی مزید تفصیل 92نیوز پر اس بریکنگ نیوز میں
فرحان قیوم چوہدری 92نیوز خانیوال

31/07/2022

جہانیاں میں موسلادھار شدید بارش نے تباہی مچادی مارکیٹوں دکانوں اور تہہ خانوں میں پانی بھرنے سے بھاری مالی نقصان

29/07/2022

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے عوام کو مشکلات کا سامنا..
علاقہ مکینوں کا وزیر اعظم پاکستان وزیراعلٰی بلوچستان سے سے مدد کی درخواست

21/07/2022

خانیوال سوشل میڈیا کے لئے ایڈونچرز ویڈیوز کے جنون نے ایک اور نوجوان کی زندگی نگل لی جہانیاں ریسکیو آفس کے نزدیک جیپ پر ایڈونچر ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے جیپ بے قابو ہوکر قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی جس میں سوار 22 سالہ اسامہ جانبحق دو افراد زخمی ہوگئے نوجوان کی موت نے اہل خانہ پر کہرام برپا کردیا اہل خانہ کی حالت دیکھنے والی ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔
فرحان قیوم چوہدری خانیوال

20/07/2022

خانیوال لمپی اسکن وائرس کے کاری وار بڑھ گئے روزانہ درجنوں مویشی ہلاک
خانیوال وائرس سے گردونواح کے بھانوں اور کسانوں کی گائے روزانہ درجنوں کی تعداد میں ہلاک ہورہی ہیں

خانیوال شہر کی مضافاتی سڑکوں پر ہر روز مردہ گائے کی درجنوں لاشیں پھینک دی جاتی ہیں

خانیوال وائرس سے ہلاک ہونے والے مویشیوں کے مالکان لاشوں کو دفنانے کی بجائے سڑکوں کے کنارے پھینک رہے ہیں

خانیوال گائے پالنے والوں کو لمپی اسکن وائرس کے متعلق آگاہی مہم دی جائے،،ڈیری فارم ایسوسی ایشن

خانیوال محکمہ لائیو اسٹاک کی عدم توجہ سے بھاری مالی نقصان ہورہا ہے،،ڈیری فارم ایسوسی ایشن

خانیوال لمپی اسکن وائرس سے بچاؤ کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک ویکسینیشن کررہا ہے ،،ترجمان ضلعی انتظامیہ

فرحان قیوم چوہدری خانیوال

18/07/2022

#باخبرباوثوق92نیوز
خانیوال عبدالحکیم اوڈ کالونی میں شادی کی تقریب میں مبینہ فحش گانوں پر ڈانس کی اطلاع پر ریڈ کے لئے جانے والی پولیس و ایلیٹ فورس پر حملہ
فرحان قیوم چوہدری خانیوال

17/07/2022

ضمنی الیکشن فیصلہ تخت پنجاب کا
لودھراں کے علاقہ دنیا پور کے حلقہ پی پی 224 میں الیکشن کوریج پر راقم الحروف کا ویڈیو بپر
فرحان قیوم چوہدری 92نیوز خانیوال

15/07/2022

خانیوال لمپی اسکن وائرس سے مبینہ ہلاک جانوروں کے گوشت ہڈیوں اور آلائشوں کو استعمال کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
مردہ جانوروں کی آلائشوں سے کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،،اسٹنٹ کمشنر سیف اللہ جاوید
اسسٹنٹ کمشنر خانیوال سیف اللہ جاوید نے خانیوال کے نواحی گاؤں 24 دس آر میں پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا
گاؤں سے دور ویران علاقہ کے گودام سے موقع آلائشوں اور مردہ جانوروں کے گوشت کی بڑی مقدار برآمد کرلی گئی،،
فرار کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان کو طویل تعاقب کے بعد گرفتار کیا گیا،،
گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر کچا کھو ریلوے پھاٹک کے نزدیک ان کے بڑے اڈے پر دوسرا چھاپہ مارا،
ملزمان کے اڈہ سے سینکڑوں کی تعداد میں ہڈیاں، آلائشیں اور ان سے تیار کوکنگ آئل برآمد،،اسٹنٹ کمشنر
مردہ جانوروں کی آلائشوں اور ہڈیوں سے تیار کردہ کوکنگ آئل مختلف شہروں میں مخصوص ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کیا جاتا ،،گرفتار ملزمان کا انکشاف
گرفتار گینگ انتہائی مکروہ دھندہ سے عوام کو جان لیوا بیماریوں میں مبتلا کررہا تھا،،

فرحان قیوم چوہدری خانیوال

حکومت پنجاب نے قربانی کے جانوروں کی اوجھڑی و دیگر باقیات سڑکوں کی سائیڈز اور سیوریج لائنوں،نالیوں میں پھینکنے پر دفعہ 14...
09/07/2022

حکومت پنجاب نے قربانی کے جانوروں کی اوجھڑی و دیگر باقیات سڑکوں کی سائیڈز اور سیوریج لائنوں،نالیوں میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کردی-مذکورہ باقیات صرف مقررہ پوائنٹس پر پھینکنے کی اجازت ہوگی-حکمامہ کا اطلاق 10 جولائی سے 12 جولائی تک ہوگا-_
اب اوجھڑی یا آلائشیں گلیوں سڑکوں یا گٹروں میں پھینکنے پر ہوگا مقدمہ درج

04/07/2022

خانیوال ایک طرف تو انتظامیہ کی طرف سے سرکاری خزانے سے خرچ کرکے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کیے جارہے ہیں دوسری طرف جنوبی پنجاب کا بڑا پیروول وائلڈ لائف پارک کھنڈرات میں بدل گیا وائلڈ لائف پارک میں موجود نایاب نسل کے ہرن ،نیل گائے،مور،بارا سنگھے ،،بندر اور دیگر جانور افزائش نسل کی بجائے غائب ہی کردیے گئے مزید تفصیل صرف #92نیوز پر سے
فرحان قیوم چوہدری #92نیوز خانیوال
عدنان رسول لائیو سیٹلائٹ سورس کوآرڈینیٹر

02/07/2022

اس ویڈیو کو دیکھ کر کچھ عنوان تحریر کرنے کی ہمت نہیں ہورہی کیونکہ دل ہی ڈوب گیا قبرستان میں اس ہوس بھری وحشت کو دیکھ کر
خدارا اپنے بچوں کو اکیلا گھر سے باہر نہ جانے دیں کیونکہ قدم قدم ایسے بھیڑئیے اپنی درندگی بھری ہوس پوری کرنے کے لئے موجود ملیں گے

22/06/2022

#باخبرباوثوق92نیوز
خانیوال #92نیوز ہمیشہ کی طرح عوامی مسائل حکام تک پہنچانے میں سب آگے خانیوال ضلع بھر میں ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے والے کاشتکار زمیندار بوائی سے چنائی تک نہری وارہ بندی سے پانی کی قلت کے باعث مہنگے داموں ٹیوب ویلوں سے پانی خرید کر فصل تیار کرنے سے شدید معاشی بحران کا شکار ہیں کاشتکاروں کو سستے داموں آسان شرائط پر قرضے دیکر سولر انرجی ٹیوب ویل لگانے کی سہولیات دی جانی چاہیے مزید کاشتکاروں کے سنگین بحران اور نہری پانی کی کمی بڑی وجہ کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں سے
فرحان قیوم چوہدری #92نیوز خانیوال
عدنان رسول لائیو سیٹلائٹ کوآرڈینیٹر

18/06/2022

#باخبرباوثوق92نیوز
خانیوال کروڑوں روپے کی سرکاری رقم سے تیار ہونے والا جدید میں بدل گیا 3 سال تیار اسٹیڈیم میں ایک دن بھی کھلاڑی کرکٹ نہ کھیل سکے مزید تفصیل #92نیوز پر سے دئیے گئے ویڈیو بپر میں 8:00 بجے کے نیوز بلیٹن میں
فرحان قیوم چوہدری #92نیوز خانیوال
عدنان رسول سیٹلائٹ کوآرڈینیٹر

17/06/2022

خانیوال سوشل میڈیا کے لئے منفرد ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی زندگی نگل گیا نوجوان پل اصطبل پر ویڈیو بناتے ہوۓ نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ،،بھتیجی ڈوبنے کی ویڈیو بناتی رہی نہر کے تیز پانی نے نوجوان کو سنبھلنے کی مہلت ہی نہ دی نوجوان کے ڈوبنے کے دردناک واقعہ کی ویڈیو 92نیوز نے حاصل کرلی
مکمل ویڈیو ملاحظہ کریں اور خدا را سوشل میڈیا کے لئے ویڈیو بناتے ہوئے کسی سنسی یا خطرہ نہ اٹھائیں آپکی زندگی بہت قیمتی ہے
فرحان قیوم چوہدری 92نیوز خانیوال

11/06/2022

#باخبرباوثوق92نیوز
خانیوال پہلی مرتبہ غریب طبقہ کی آوز ایشا کے سب سے بڑے ورچوئل سٹوڈیو کے حامل #92نیوز چینل پر اٹھائی گئی
پٹرول کی قیمتوں میں بھاری اضافے نے معمولات زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے وہاں سینکڑوں رکشہ ڈرائیورز بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں ایک ہفتہ میں 2 بار پٹرول کا ریٹ بڑھنے کے باوجود کرایوں میں
معمولی اضافے سے بھی شہری نالاں ہیں اور مطلوبہ کرایہ دینے کی بجائے روز لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں خانیوال سے موٹرسائیکل رکشہ سےجڑے سینکڑوں ڈرائیوروں کی معاشی پریشانی کا حال دیکھئے #92نیوز پر سے
فرحان قیوم چوہدری #92نیوز خانیوال
عدنان رسول لائیو سیٹلائٹ کوارڈینیشن

10/06/2022

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے میچ کے دوران ملتان اسٹیڈیم میں فلمی مناظر ایک شخص میچ کھیلتے ہوئے کھلاڑی کے پاس کیسے پہنچا دیکھئے اس ویڈیو میں شاداب کا ایک فین تمام رکاوٹیں توڑ کر گراؤنڈ میں جا پہنچا اور شاداب نے بھی اپنے فین کی محبت کا جواب محبت سے دیا

09/06/2022

تلاش ورثاء
یہ لاوارث بزرگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں ایڈمٹ ہیں آج ریسکیو نے ان بزرگ کو ہسپتال منتقل کیا ہے ان کے ورثاء کی تلاش ہے

07/06/2022

#باخبرباوثوق92نیوز
خانیوال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے نے شہریوں کا معمولات زندگی درہم برہم کردیا پٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافہ کی آڑ لیکر ناجائز منافع خوروں نے پھلوں سبزیوں اور گوشت کے ریٹوں میں کئی فیصد اضافہ کردئیے شہری بڑھتی ہوئی شدید مہنگائی کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی ناقص کردگی کا زمہ دار ٹھہرا رہے ہیں
فرحان قیوم چوہدری #92نیوز خانیوال

05/06/2022

#باخبرباوثوق92نیوز
خانیوال کھاد بحران سے نمٹنے کے لیئے اور کے ہنگامی دورے مزید تفصیل #92نیوز دن 12:00 بجے کے نیوز بلیٹن میں اس رپورٹ میں
فرحان قیوم چوہدری #92نیوز خانیوال

Address

Khanewal
58150

Telephone

+923006890009

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 92 News Khanewal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 92 News Khanewal:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Khanewal

Show All