
20/11/2023
AP BOL NEWS HD
پریشان کیوں ہوتے ہو ڈارلنگ میں دوں گی نا تمہیں خوبصورت سا بیٹا۔۔۔
اب تم جلدی سے شادی کرلو مجھ سے تاکہ ہم سب کو بتا سکیں کہ تم میرے ہونے والے بچے کے باپ بننے والے ہو،
وانیا نے خوش ہوتے ہوۓ کہا،
مگر ہمیں تو یہ بچہ نہیں رکھنا تھا نا وانیا ؟؟؟
احمد شاہ نے کہا،
مگر اب احمد شاہ تمہیں بیٹا چاہٸیے جو صرف تمہیں میں دے سکتی ہوں اس لیے اب میں یہ بچہ پیدا کروں گی اور تم اب اپنے منھ سے یہ بچہ ختم کرنے والی بات نہیں نکالو گے،
وانیا نے سخت لہجے میں کہا،
اچھا میری جان جیسا تم کہو۔۔
احمد شاہ نے محبت بھرے لہجے میں کہا،
احمد شاہ اب تم یشال کو جلد از جلد طلاق دو اور اسے اپنی ذندگی سے ہمیشہ کے لیے نکال دو تاکہ ہم اپنی ذندگی اپنے بچے کے ساتھ سکون سے گزار سکیں۔۔۔
اچھا اتنی بھی کیا جلدی ہے سب کام ہوں گے فکر نہیں کرو بس کچھ وقت لگے گا،
نہیں احمد شاہ اب مزید وقت نہیں ہے میں شادی کرکے تمہارے گھر آنا چاہتی ہوں تمہارے ساتھ رہنا چاتی ہوں اس لیے جتنا جلدی ہوسکے اسےطلاق دو۔۔۔۔
مکار وانیا نے تلخ لہجے میں کہا،
اچھا ٹھیک ہے میں کرتا ہوں کچھ تم فکر نہیں کرو میری جان،
یہ کہہ کر احمد شاہ نے کال بند کردی اور سوچنے لگا کہ یشال سے جان کیسے چھڑواۓ۔۔۔
اتنے میں دعا اور شہریار گھر آگۓ۔۔
امی بھاٸی کہاں ہیں ؟؟؟؟
بھاٸی کو کوٸی شرم بھی ہے یا نہیں ؟؟؟؟
ارحا کو دیکھنے تک نہیں آۓ بھابھی کو دیکھنا تو بہت دور کی بات تھی مجھے تو لگتا ہے ان کے اندر سے سگے رشتوں کے لیے احساس مر گیا ہے،
دعا نے غصے سے چیختے ہوۓ کہا،
دعا بس کرو کیا ہوگیا ہے چیخ کیوں رہی ہو ؟؟؟
امی نے دعا کی طرف غصے سے دیکھتے ہوۓ کہا،
آپ بھی بھاٸی کے ساتھ ہی ہیں آپ کو بھی پوتا ہی چاہٸیے تھا نا امی ؟؟؟؟
اگر آپ کو بیٹے اتنے ہی پسند ہیں تو مجھے کیوں پیدا کیا تھا آپ نے ؟؟؟؟؟ میں بھی تو بیٹی ہوں نا امی۔۔۔
دعا نے امی کے قریب جا کر کہا،فل ایپیسوڈ لنک کمینٹس میں ہے