Daily Awaz Times Kasur

Daily Awaz Times Kasur Daily Awaz Times Kasur

07/03/2024

قصور کھڈیاں :ملک محمد احمد خاں کو اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر اہل علاقہ کی جانب سے استقبال

04/03/2024
07/12/2023

یہ سب گاڑیاں حیدرآباد میں ملیں ہیں لسٹ ساتھ اپنے گروپ میں بھیجیں شاید کسی کی چوری ہوئی گاڑی مل جائے

07/12/2023
07/12/2023

https://shorturl.at/fgiX7

کیا آپ بالوں کی خشکی سے پریشان رہتے ہیں تو کچھ گھریلو ٹوٹکے جانیں

07/12/2023

بلوچستان پولیس کے ایلٹ فورس لائن آفیسر بہرام خان گورگیج، ایس پی ایگل اسکواڈ اختر اقبال خٹک کو نشان ایلٹ فورس کی پینٹنگ گفت کررہے ہیں۔
www.awaztimes.com.pk
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

07/12/2023

سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی ہدایت پر سول ہسپتال کوٸٹہ کے شعبہ امراض نسواں میں فیسٹولا کے علاج و معالجے کے لیے وارڈ قاٸم کردیا

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی ، پروفیسر ڈاکٹر بلیقس ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مریم شعیب ، پروفیسر ڈاکٹر حق نواز ، ڈاکٹر انور ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر زبیر جان بگٹی ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمر کی باہمی مشاورت سے شعبہ امراض نسواں میں فیسٹولا وارڈ فعال کر دیا گیا۔

بلوچستان بھر میں زچگی کی صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور فیسٹولا کی روک تھام کے لیے ہم سب کو اقدامات کرنا ہونگے۔ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی

شعبہ امراض نسواں میں فیسٹولا کی بیماری میی مبتلا خواتین کو آپریشن کی سہولیات میسر ہوگی۔ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی

*اچھی خبر یہ ہے کہ فیسٹولا اب نہ صرف قابل علاج ہے بلکہ روکا جا سکتا ہے ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی

07/12/2023

مستونگ، گھر پر چھاپہ، اور گرفتاری کے خلاف قومی شاہراہ بلاک

مستونگ گھر پر چھاپہ اور گرفتاری کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ قومی شاہراہ بلاک کر دی اور کہا کہ واقعے میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کوئٹہ قومی شاہراہ پر واقع ڈی سی چوک کے قریب فہیم ندیم منیر گھر پر چھاپہ مارا اور انھیں گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے جس پر ان کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر ڈی سی ہاؤس مستونگ پرکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کر دی۔
www.awaztimes.com.pk

07/12/2023
07/12/2023

بلوچستان موسم/صورتحال

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات

کوئٹہ،قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات

کوئٹہ،سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات

کوئٹہ،نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات

کوئٹہ،تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات

کوئٹہ،جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 15 اور گوادر میں 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات
https://shorturl.at/eNYZ5

07/12/2023

مورخہ:07 دسمبر 2023ء
کوئٹہ:کیسکوکی نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں،کیسکو
کوئٹہ:کوئٹہ شہر میں 88 شنٹ وٹیمپرڈ میٹروں کو اُتارکرتبدیل دیئے گئے، کیسکو
کوئٹہ:کیسکوکے زیر انتظام تمام علاقوں میں 394نادہندگان کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع، جن میں گھریلو اور کمرشل صارفین شامل ہیں، کیسکو
کوئٹہ: بجلی چوروں کے خلاف صوبہ بھرکے مختلف پولیس تھانوں میں اب تک 492 ایف آئی آرزبھی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، کیسکو
کوئٹہ:بجلی چوروں کو66لاکھ67ہزار169بجلی یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے ہیں، کیسکو
کوئٹہ:ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت33 کروڑ73 لاکھ70ہزار روپے بنتی ہے، کیسکو
کوئٹہ:ڈیٹیکشن وجرمانہ کی مد میں مجموعی طورپر29 کروڑ68لاکھ 29ہزارروپے وصول کیئے جاچکے ہیں،کیسکو
کوئٹہ: نادہندگان کیخلاف جاری مہم میں ایک لاکھ14 ہزار34 نادہندہ صارفین سے2 ارب4کروڑ74 لاکھ روپے بقایاجات وصول،کیسکو

07/12/2023

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی پریس بریفنگ

جان پاکستان دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل رہے ہیں
پاکستان کو سیاسی اور معاشی طور پر نقصان پہنچانے کے تمام حربے ناکام ہورہے ہیں
بھارت سمئت پاکستان دشمن قوتوں نے جو علیحدگی کا زہر نوجوانوں میں گھولا تھا ریاست نے پیار محبت اور بہتر اقدامات سے اس کا تریاق کرلیا ہے
گمراہ کئے جانے والے عناصر بھی اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ بندوق اٹھانا مسائل کا حل نہیں ہے
ریاست نے غیر قانونی رہائشی غیرملکی باشندوں کو نکالنے کا بروقت اور دانشمندانہ فیصلہ کیا جس کی ریاست کے تمام اداروں کی حمایت حاصل ہے
پاکستان کی معیشت پر لاکھوں غیر قانونی رہائشی غیرملکی باشندوں کا بوجھ ختم ہونے سے معیشت امن و امان اور ترقی کا عمل بہتر انداز میں آگے بڑھ سکے گا

پاکستان دشمنی چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے بی این این کے رہنما شمبے گلزار کا یہ بیان خوش آئند ہے کہ بندوق سے مسائل حل نہیں ہو سکتے یہ بات اب روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جو لوگ بلوچستان کی عوام کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں اور بلوچستان کی عوام کو ریاست پاکستان کے ساتھ لڑانا چاہتے ہیں ان کی سیاست کا اور سازشوں کا باب ہمیشہ کے لیے ختم ہو رہا ہے اور اب ان کا جو گھناؤنا کھیل ہندوستان کی را ایجنسی کی سربراہی میں جاری تھا ان کے اب اخری دن رہ گئے ہیں اور جو لوگ سمجھتے ہیں کہ بندوق کی نالی کے ذریعے وہ ریاست پاکستان کو مجبور کر سکتے ہیں یا انہیں پیچھے دھکیل سکتے ہیں تو ان کے لیے اب یہ بات عیاں ہو گئی کہ ان کے اپنے ہی ساتھی اب انہیں چھوڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان میں تشدد اور اور بندوق سے انہیں کوئی حقوق ملیں گے تو یہ غلط فہمی ان کی دور ہونی چاہیے کوئی بھی غربت جسٹیفیکیشن نہیں ہو سکتی، کوئی بھی بے روزگاری جسٹیفیکیشن نہیں ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف بندوق اٹھائی جائے۔

07/12/2023

*ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔*

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر24 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 14 پیسے ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 38 پیسے تھی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 25 پیسے کم ہوکر 285 روپے پر بند ہوا ہے۔

( روزنامہ آواز ٹائمز/ روحان شاہ )

07/12/2023

کوئٹہ:ٹین ٹاون میں آتشزدگی،فائربریگیڈ نے آگ بجھادیا

کوئٹہ:ٹین ٹاون کے ایک گھر میں ایک لگی تھی،چیف فائر آفیسر

کوئٹہ:فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھادیا،عبدالحق اچکزئی

کوئٹہ:ٹین ٹاون کے آس پاس کی آبادی محفوظ ہے،عبدالحق اچکزئی

07/12/2023

مزدوروں کے کیمپ پردھماکہ، ایک شخص جاں بحق، دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

صحبت پور میں کلی حسین آباد کے قریب روڈ کی تعمیراتی کام پر مزدوری کرنے والے مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے بارودی مواد کا دھماکہ۔دھماکے کے نتیجے میں ڈیوٹی پر تعینات دو پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں محمدعثمان گولہ،مہتاب علی اُنڑ اور دو مزدور صاحب خان جاگیرانی ،صدام حسین کھوسہ شامل ہیں۔ دھماکے میں شدیدزخمی ہونے والا صدام نامی شخص دم توڑ گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اورپورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے نامعلوم مسلح افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

07/12/2023
https://tinyurl.com/7a4dumnx
12/09/2023

https://tinyurl.com/7a4dumnx

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا صدرمملکت کی وزیرقانون سے ملاقات میں الیکش...

https://tinyurl.com/2cn9c5tu
12/09/2023

https://tinyurl.com/2cn9c5tu

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)پاکستان کسٹمز بلوچستان نے کریک ڈان کرتے ہوئے 1لاکھ 30 ہزار کلو گرام چینی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ترجمان پاکستان کسٹمز بلوچستان ڈاک...

08/07/2023
رپورٹ بیورو چیف ڈیلی آواز ٹائمز قصور (اظہر حسین) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کابارش کے بعد پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جا...
05/07/2023

رپورٹ بیورو چیف ڈیلی آواز ٹائمز قصور (اظہر حسین)
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کابارش کے بعد پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
خود فیلڈ میں بارش کے پانی کی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہوں‘ بارش کے پانی کی نکاسی کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں‘ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی
قصور(05جولائی 2023ء) ڈپٹی کمشنرقصور محمد ارشد بھٹی کابارش کے بعد پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ‘
مین دیپالپور روڈ‘بہادرپورہ روہی نالے اور نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کے نکاس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو بارش کے پانی کی نکاسی کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ میں خود فیلڈ میں بارش کے پانی کی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہوں۔ بارش کے پانی کی نکاسی کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور متعلقہ افسران کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں سے نکاسی کے لیے سکر مشینیں، ڈی واٹرنگ پمپس لگا دیے گئے ہیں۔ ضلعی ایمرجنسی کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر مامور عملے اورہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے فیلڈ اور کنٹرول روم میں موجود عملے کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیلوں میں مختلف علاقوں کا دورہ کر کے بارشی پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا

Address

Kasur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awaz Times Kasur:

Share

Nearby media companies


Other Kasur media companies

Show All