ShahFaisal News - Weekly

  • Home
  • ShahFaisal News - Weekly

ShahFaisal News - Weekly ShahFaisal Urdu News Paper (Weekly) Karachi

پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کراچی ریجن ضلع شرقی اپ ڈیٹتاریخ 13 جنوری 2021تقریب حلف برداری ضلع شرقی کی صدر شازیہ سہیل جع...
14/01/2021

پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کراچی ریجن ضلع شرقی اپ ڈیٹ

تاریخ 13 جنوری 2021

تقریب حلف برداری

ضلع شرقی کی صدر شازیہ سہیل جعفرانی، جنرل سیکرٹری عائشہ کامران، سینئر نائب صدر نسیم سلطانہ،نائب صدر ریحانہ حسن ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کرن اظہر ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جوجی اور سیکرٹری اطلاعات آمنہ رحیم نے ضلع شرقی کے گلشن ٹاون، جمشید ٹاون، اور ورکنگ کمیٹی تنظیم کی حلف برداری کی تقریب انصاف ہاؤس میں منعقد کی۔
معزز مہمانوں میں رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی اور ارسلان تاج، پی ایس 88 کے نامزد امیدوار جانشیر جونیجو، پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کی صدر فضا زیشان، جنرل سیکرٹری ارم بٹ اور سربراہ ایجوکیشن و ٹریننگ پی ٹی آئ ممبر کراچی کیبنٹ سیرینا عدنان خان نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام میں شریک معزز مہمانوں کی جانب سے ضلع شرقی کی صدر شازیہ سہیل جعفرانی،جنرل سیکرٹری عائشہ کامران اور کابینہ ممبران کو گلشن ٹاؤن/ورکنگ کمیٹی اور جمشید ٹاؤن/ورکنگ کمیٹی کی تکمیل تنظیم سازی اور بہترین پروگرام کے انعقاد پرتہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور کابینہ کی کاوشوں کو بہترین انداز میں سراہا، ساتھ ہی نو منتخب ٹاؤن کابینہ ممبران کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کے لئے ہائی ٹی کا انتظام کیا گیا۔

*پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کراچی* *مورخہ 11 جنوری 2021 بروز  پیر* *الیکشن پی ایس 88*پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ ...
11/01/2021

*پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کراچی*

*مورخہ 11 جنوری 2021 بروز پیر*

*الیکشن پی ایس 88*

پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کراچی ریجن کے جنرل سیکرٹری *سلیمان لطیف* کا امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 88 *جانشیر جنیجو* کے ساتھ پی ایس 88 کے الیکشن کے حوالے سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری *انیل یعقوب* جوائنٹ سیکرٹری *ذیشان عظیم گل* جوائنٹ سیکرٹری *آنند لال* اور سینئر کارکن *عمانوئیل شاد* کے ہمراہ پی ایس حلقہ 88 کے علاقہ *بلال جوکھیو گوٹھ* میں ڈور ٹو ڈور وزٹ،
اس موقع پر جنرل سیکرٹری *سلیمان لطیف* نے *بلال جوکھیو گوٹھ* میں اقلیتی کارکنان سے ملاقات کی اور الیکشن کمپین میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی ہدایت کی.

انیل یعقوب ایڈیشنل جنرل سکریٹری انصاف اقلیتی ونگ نے آج مہران ٹاؤن کا دورہ کیا۔  جہاں ایم این اے فہیم خان صاب کے فنڈ سے ک...
10/01/2021

انیل یعقوب ایڈیشنل جنرل سکریٹری انصاف اقلیتی ونگ نے آج مہران ٹاؤن کا دورہ کیا۔ جہاں ایم این اے فہیم خان صاب کے فنڈ سے کام کا آغاز ہوا۔ انیل یعقوب کے ساتھ شمشاد خان صحاب ، عبد الرحمن اور مہران ٹاؤن کے مقامی لوگ وہاں موجود تھے۔
ہم ایم این اے فہیم خان صحاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ مسیحی برادری کے لیے کھڑے رہے اور خاص طور پر مہران ٹاؤن میں عیسائی برادری کے لئے کام کیا.

Aneel yaqoob Additional General Secretary Insaf Minority Wing visited Mehran town today. Where the work started with the Fund of MNA Faheem Khan Saab. Aneel Yaqoob along with Shamsad Khan Sahab , Abdul Rehman and the locals of Mehran town were there.
We thanks MNA Faheem Khan Sahab for always being there standing for the Christian community and specially for working for the Christian community in Mehran town.

10/01/2021

نائب صدر کراچی ریجن کیپٹن (ر) رضوان احمد خان کی جانب سے پی ایس 88 الیکشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں ایم این اے صائمہ ندیم و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹر آف بین الصوبائی رابطہ اور کنوینیئر ایس ڈی جی 7 متبادل توانائی نے شرکت کی اور عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میں کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان،جنرل سیکرٹری سعید آفریدی،ایم این اے اکرم چیمہ،ایم پی اے کریم بخش گبول وومن ونگ کراچی ریجن کی صدر فیضہ زیشان سمیت دیگر رہنما بھی موجود۔

‏وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ک...
09/01/2021

‏وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی کوئٹہ میں ملاقات۔ سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی موجود
‎ 🇵🇰

*پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کراچی* *مورخہ 09 جنوری 2021 بروز  ہفتہ*پی ایس 88 میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے پاکستا...
09/01/2021

*پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کراچی*

*مورخہ 09 جنوری 2021 بروز ہفتہ*

پی ایس 88 میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کراچی ریجن کے جنرل سیکرٹری *سلیمان لطیف* نے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری *انیل یعقوب* جوائنٹ سیکرٹری *ذیشان عظیم گل* اور سینئر اقلیتی کی کارکن *جارج مٹو* *عمانویل شاد* کے ہمراہ حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور امیدوار *جانشیر جنیجو*( ایم پی اے انشاءاللہ) سے خصوصی ملاقات کی.
ملاقات کے دوران الیکشن کمپین کے حوالے سے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور وزٹ اور کارنر میٹنگز پر بھی خصوصی مشاورت کی گئی.

پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کراچی ریجن ضلع شرقی اپ ڈیٹتاریخ 4 جنوری 2021ضلع شرقی کی صدر شازیہ سہیل جعفرانی اور سیکرٹری ...
05/01/2021

پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کراچی ریجن ضلع شرقی اپ ڈیٹ

تاریخ 4 جنوری 2021

ضلع شرقی کی صدر شازیہ سہیل جعفرانی اور سیکرٹری فنانس ثمرین نےگلزار ہجری ٹاؤن کی خواتین کارکنان سے انصاف ہاؤس میں ملاقات کی. میٹنگ میں شعبہ خواتین گلزار ہجری ٹاؤن کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال اور دیگر تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے میٹنگ میں شرکت کی اور حلقے میں ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔

بعد ازاں کشمیر کمیٹی (ضلع شرقی) کی الیکشن کے حوالے سے میٹنگ میں شرکت کی جس میں جواںٔنٹ سیکرٹری (ضلع شرقی) اسماء ندیم کے علاوہ ضلع شرقی کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

خاک کا وصف یہ ہے کہ جُھک جانا اپنی خطاؤں پر شرمسار ہونا جس کی سب سے بڑی مثال حضرتِ آدم علیہ السلام کی ہے جنہوں نے اپنی خ...
03/01/2021

خاک کا وصف یہ ہے کہ جُھک جانا اپنی خطاؤں پر شرمسار ہونا جس کی سب سے بڑی مثال حضرتِ آدم علیہ السلام کی ہے جنہوں نے اپنی خطا پر اللّٰہ کے حضور نہ صرف شرمساری کا اظہار کیا بلکہ اپنی کم مائیگی کا اظہار کرتے ہوۓ فرمایا کہ میرے مالک اگر تو نے معاف نہ کیا تو میرا کوئی ٹھکانہ اور پرسانِ حال نہ ہوگا اس عجز و انکساری کے باعث نہ صرف اللّٰہ نے آپ کو معاف فرمایا بلکہ پیغمبری سے بھی سرفراز فرمایا جبکہ اس کے برعکس شیطان نے تکبر کیا اور اپنے علم و بناوٹ کے غرور میں مبتلا ہو کر معلون قرار پایا۔یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ آدم اور شیطان کا جرم ایک ہی تھا " اللّٰہ کے حکم کی نا فرمانی "(ایک کو درخت کے پاس نہ جانے کا حکم تھا تو دوسرے کو حکمِ سجدہ) مگر جزا اور سزا مختلف ،
جس کی وجہ واضح طور پر " طرزِ فکر " ہے جب آدم کی طرز فکر غلطی کر کے معافی مانگنے کی ہو تو وہ فطرتِ خاکی پر ہوتا ہے اور جب آدم کی طرزِ فکر سرکشی , غرور وتکبر پر ہو تو وہ فطرتِ آتشی پر اور یہی طرزِ فکر جب اطاعت و فرمانبرداری پر مائل ہو تو وہ فطرتِ نوری پر قائم ہو جاتا ہے ۔
اسی لیے آدم نہ تو مکمل مٹی کا ڈھیر ہے نہ نار کا گولا اور نہ ہی نور کا ہالا بلکہ یہ نار اور نور کے درمیان کا اعتدال ہے اور اعتدال ہی تخلیقِ فطرت کا خاص جُز ہے
ہم نے ہر چیز ایک تقدیر کے ساتھ پیدا کی ہے۔(القمر54:49)
تم رحمٰن کی تخلیق میں کسی قسم کی بے ربطی نہ پاؤ گے۔(الملک67:3)
شیباحیدری

27/12/2020

عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے والوں کی اصلیت آج پورے پاکستان کی عوام کے سامنے ہے اور جو پیپلز پارٹی آج تک محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو آج تک پکڑ نہیں سکی وہ کیا سندھ کے لوگوں کو انصاف دے۔
کنول حیات کشمیر کی بیٹی و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد

*پی ٹی آئی۔ PS103 NA244 گلستان جوہر، وارڈ-07 فیصل کینٹ، *             (مہاجر ڈے)وارڈ-07 کے صدر طلحہ جاوید کی خصوصی ھدایت...
27/12/2020

*پی ٹی آئی۔ PS103 NA244 گلستان جوہر، وارڈ-07 فیصل کینٹ، *

(مہاجر ڈے)

وارڈ-07 کے صدر طلحہ جاوید کی خصوصی ھدایت پر 24 دسمبر کو اقراء کمپلیکس فیز1 میں مہاجر کلچر ڈے کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا،

وارڈ-07 کے صدر طلحہ جاوید نے کیک کاٹ کے تقریب کا آغاز کیا اس پروگرام میں سی بی ایف کے صدر اور ممبران اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی پاکستان زندہ باد اور مہاجر زندہ باد کے نعرے لگاے ،

اس تقریب میں وارڈ-07 کے جنرل سیکر یٹری محمد عظیم، سینہر ناہب صدر محمد اقبال، ناہب صدر منور قاہمخانی، ڈپٹی جنرل سیکر یٹری دانیال جبار، انفارمیشن سیکر یٹری زوھیب احسن، عارف قاہمخانی، محمد یوسف اور جاوید اصغر موجود تھے.

26/12/2020
دنیاِ انسانیت ایک باشعور وبا کے زیرِ اثر ہے جو روپ بدل بدل کر روز بروز  شدید ہوتی جارہی ہے ہم پہ یہ فرض ہے کہ ہر ممکن طو...
24/12/2020

دنیاِ انسانیت ایک باشعور وبا کے زیرِ اثر ہے جو روپ بدل بدل کر روز بروز شدید ہوتی جارہی ہے ہم پہ یہ فرض ہے کہ ہر ممکن طور پر خود کو اور دوسروں کواس سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں۔
میں اسے قدرت کی جانب سے وارنگ سمجھتی ہوں جو ہمیں ہماری بے ثباتی
کی طرف توجہ مبذول کروا رہی ہے اور بتا رہی ہے کہ قدرت کے قوانین کی خلاف ورزی باعثِ تکلیف اور تقلید باعثِ راحت ہے
ہم نے پہلے بھی یہ عرض کیا ہے ہر شے کے دو رُخ ہوتے ہیں تو ہماری طرز فکر کے بھی دو رُخ ہوۓ۔ ایک فکر ہمیں "انانیت" کی طرف لے جاتی ہے جو خود پسندی ظاہر کرتی ہے اور میں میں کی تکرار کرتی ہے یہ ہی خود فریبی ہے اور با مائلِ پستی ہے
جبکہ دوسری طرف "انا" ہے جو خود کو انکسار کے لبادے میں لیپٹ کر تعلقِ اَمر سے جُڑ جاتی ہے اور یہ ہی باعثِ بلندی ہے
اس کو ہم لفظِ "خودی" کے نام سے بھی جانتے ہیں
شیباحیدری

جنابِ حفظ جالندھری کا نام سُنتے  ہی زہن فوراً پاکستان کے قومی ترانے کی طرف چلا جاتا ہے۔"پاک سر زمین شاد باد کشورِ حسین  ...
22/12/2020

جنابِ حفظ جالندھری کا نام سُنتے ہی زہن فوراً پاکستان کے قومی ترانے کی طرف چلا جاتا ہے۔
"پاک سر زمین شاد باد
کشورِ حسین شاد باد"
بچپن میں اسمبلی کے لیے جب ہم جمع ہوتے اور سب مل کہ ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھتے، تو معنی سے نا واقف ہونے کی باوجود جسم پر ایک لرزہ سا طاری ہو جاتا تھا (دوسرے بچوں کا نہیں معلوم مگر میری یہ ہی کیفیت ہوتی تھی)۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کو سمجھنے اس میں چھپی کیفیات کو جذب کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی گئی ان محسوسات کا ادراک ہونے پر اس پہ غور واجب ہوا تو شوچنا سمجھنا شروع کیا اور احساس ہوا ترانے کے خالق نے ترانہ کیا لکھا ہے بلکہ حسین روح کی حسین دعا کا کامل مظاہرہ کیا ہے۔ لگتا ہے کہ کسی آفاقی سوچ اور زہن نے گویا ایک منظوم دعا تحریر کر دی ہے مزید غور کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ ایک حرف بھی خاص اردو کا نہیں ہے اس کے الفاظ اسقدر پُر کیف ہیں کہ سننے اور پڑھنے والے کو احساس ہی نہیں ہوتا کہ قومی ترانہ "فارسی" زبان میں اک حسین دعا ہے۔
اس لیے میں یہ کہنے میں فخر محسوس کرتی ہوں کہ ہمارا قومی ترانہ نہ صرف نہایت پُر شکوہ ہے بلکہ ہر محبِ وطن پاکستانی کی روح کی آواز ہے۔ اور بجا طور پہ بغیر قلبی تعلق کے کوئی "شاعرِاسلام" اور "شاعرِ پاکستان" کا لقب نہیں پالیتا۔
قومی ترانہ اور شاہنامہ اسلام کے خالق حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982ء کو لاہور پاکستان میں 82 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ وہ مینار پاکستان کے سایہ تلے آسودہ خاک ہیں
"سایۂ خُداۓ ذُولجلال"
|🇵🇰
آمین

21/12/2020

[Excellent initiative by Karachi Port Trust Next step is to upgrade the school infrastructure and more importantly the level of education]

We want our children from Monora & Kemari to get the same level of education that the children of DHA get! This is 👍🏻

کوہاٹ: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی لاچی سابق ناظم اور صدر پی ٹی آئی تحصیل لاچی محمد احسان کے حجرے میں آمد۔ PTI ...
20/12/2020

کوہاٹ: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی لاچی سابق ناظم اور صدر پی ٹی آئی تحصیل لاچی محمد احسان کے حجرے میں آمد۔ PTI تحصیل اور ضلعی کابینہ سمیت پی ٹی آئی ورکرز و معززین موجودہیں۔

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کا ردعملسعید غنی وفاقی حکومت پر تنقید ک...
20/12/2020

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کا ردعمل

سعید غنی وفاقی حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی بیان کریں۔ حلیم عادل شیخ

نالائق وزیر تعلیم کی وجہ سے سندھ میں تعلیم کا نظام برباد ہوگیا ہے۔ حلیم عادل شیخ

صوبے ملکر ملک و قوم کو بناتے ہیں قوموں کو تقسیم نہیں کیا جاتا۔ حلیم عادل شیخ

پیپلزپارٹی و ن لیگ کے ادوار میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا۔ حلیم عادل شیخ

عمران خان کو پاکستان کی عوام نے سیلیکٹ کیا ہے اس وقت ہر محکمہ ترقی پر ہے۔ حلیم عادل شیخ

سعید غنی کی پارٹی نے عوام کے پئسوں کو لوٹا ہے۔ حلیم عادل شیخ

جس کی وجہ سے چار صوبوں کی پارٹی چار ڈویزن تک محدود ہوگئی ہے۔ حلیم عادل شیخ

موجود حکومت نے ملک کو بڑے بحرانوں سے نکالا ہے۔ حلیم عادل شیخ

سعید غنی جیسے لوگوں کو چوروں کی ترجمانی پر لگایا ہوا۔ حلیم عادل شیخ

عوام کے چورہ شدہ پئسوں سے بلاول کے کتوں کا ناشتہ خرید جاتا تھا۔ حلیم عادل شیخ

جعلی اکائونٹس میں غریب عوام کے حقوق کا پئسا چھپایا گیا۔ حلیم عادل شیخ

صوبے وفاق کے ماتحت ہوتے ہیں سندھ حکومت کو مکمل فنڈ دیئے گئے ہیں۔حلیم عادل شیخ

این ایف سی کو رونا رونے والی پیپلزپارٹی نے سندھ کی عوام سے بنیادی سہولیات چھین لی ہیں حلیم عادل شیخ

سندھ کی غریب عوام کے پئسے چوری کرنے والوں کی زبان سے غربت کے الفاظ اچھے نہیں لگتے۔ حلیم عادل شیخ

سعید غنی کی پارٹی نے تو زکوات کے پئسوں کو نہیں چھوڑا کھاگئے۔ حلیم عادل شیخ

الحمد پاکستان اس وقت ہر محاذ پر ترقی کر رہا ہے جو ان سے برداشت نہیں ہورہا ہے۔ حلیم عادل شیخ

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 47 واں اجلاس  فیصل آباد کے لئے ترقیاتی پی...
20/12/2020

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 47 واں اجلاس
فیصل آباد کے لئے ترقیاتی پیکیج کے تحت 4 اہم سڑکوں کی بحالی و تعمیر کی منظوری:
▪︎ سمندری روڈ ▪︎تاندلیا والا روڈ ▪︎ جڑانوالہ روڈ ▪︎جھنگ روڈ کی بحالی و تعمیر کی جائے گی

*پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کراچی ریجن ضلع شرقی اپ ڈیٹ**تاریخ 19 دسمبر 2020* ضلع شرقی کی صدر شازیہ سہیل جعفرانی, جنرل ...
20/12/2020

*پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کراچی ریجن ضلع شرقی اپ ڈیٹ*

*تاریخ 19 دسمبر 2020*

ضلع شرقی کی صدر شازیہ سہیل جعفرانی, جنرل سیکریٹری عائشہ کامران اور فنانس سیکرٹری ثمرین نے ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری آف بین الصوبائی رابطہ آفتاب جہانگیر کی جانب سے مرکزی آفس انصاف ہاؤس میں شمولیتی پروگرام میں شرکت کی۔
جس میں صدر کراچی و ایم پی اے خرم شیر زمان،جنرل سیکریٹری کراچی و ایم پی اے سعید آفریدی، وومن ونگ صدر فضا ذیشان ، جنرل سیکرٹری ارم بٹ ،اقلیت ونگ کے صدر و ایم پی اے سنجے گنگوانی سمیت دیگر رہنماوں و کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر نئے آنے والے تمام ممبران کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا گیا۔

*نیوز این نیوز : *اپڈیٹ*   *کراچی:**"وزیر اعظم عمران خان خطے کے لئے 400 ارب روپے سے زائد کے معاشی پیکیج کا اعلان کریں گے...
19/12/2020

*نیوز این نیوز :
*اپڈیٹ*
*کراچی:*

*"وزیر اعظم عمران خان خطے کے لئے 400 ارب روپے سے زائد کے معاشی پیکیج کا اعلان کریں گے."*

وزیر اعظم سندھ کے لئے میگا ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔
وزیر اعظم پی ٹی آئی کے لیاقت جتوئی کی دعوت پر تشریف لائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان سندھ سے سینیٹ کی زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے پی ٹی آئی کے اتحادی شراکت داروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

جب اپوزیشن نے وفاقی حکومت کے خلاف زور پکڑ لیا ، تحریک انصاف نے اگلے ماہ میں سینیٹ انتخابات سے قبل اتحادیوں کے ساتھ اتحاد کو مضبوط بنانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سندھ کا منصوبہ بنایا ہے۔

صوبے کے دیہی علاقوں کے دورے کے دوران میگا ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کا اعلان کریں گے اور پی ٹی آئی کے اتحادیوں ، ایم کیو ایم پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے تاکہ ان کی حکمت عملی بنائی جاسکے۔ سندھ سے سینیٹ کی زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتیں۔

دورے کے دوران ، وزیر اعظم عمران سے میگا ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کا اعلان کرنے اور پی پی پی حکومت پر صوبے میں اس کی کارکردگی پر تنقید کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

یہ دورہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ لیاقت جتوئی کی دعوت پر ہوا۔

17/12/2020

آج مسلمان فرقہ واریت کی طرف کافی بڑھ رہے ہیں اور دشمن ہمیں کمزور کر رہا ہے دین اسلام ایک طاقت کا نام ہے متحد ہونے میں ہی بقا ہے ،
کنول حیات کشمیر کی بیٹی و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد

انساں کی عظمتِ بشر کا ایک تقاضا یہ ہے کہ وہ خیر کا باعث بنے اور خیر کا باعث بنے کے لیے ضروری ہے کے اس کے دل میں مخلوق خد...
16/12/2020

انساں کی عظمتِ بشر کا ایک تقاضا یہ ہے کہ وہ خیر کا باعث بنے اور خیر کا باعث بنے کے لیے ضروری ہے کے اس کے دل میں مخلوق خداِ کی محبت ہو اور محبت کے لیے ضروری ہے کہ اس کے دل کا تعلق دل میں رہنے والے سے ہو۔ اور یہ تعلق ہی احساسِ محبت کو جنم دیتا ہے جس قدر تعلق مضبوط ہو گا اسی قدر محبت کا سمندر آپ کے دل میں موجزن ہو گا اور آپ اُس سے تعلق کے باعث اُس کی تخلیق سے محبت کریں گے۔
وہ کہتے ہیں نہ کہ "مجھے بھی چاہو میرے چاہنے والوں کو بھی چاہو"۔
تو میری پیاری مخلوقِ خدا یہ جان لینا قطعی مشکل نہیں کہ ہمارا تعلق اُس سے کتنا مضبوط ہے کیونکہ مخلوقِ خدا سے محبت ہی اُس سے تعلق کی کسوٹی ہے۔
وہ کہتا ہے" میں نے پیدا کیا محبت کے ساتھ"

"شیباحیدری"

سانحہ آرمی پبلک اسکول نہ صرف ان پھولوں کے والدین کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے بڑا دلخراش سانحہ تھا خود میرے لیے ناقابلِ ب...
16/12/2020

سانحہ آرمی پبلک اسکول نہ صرف ان پھولوں کے والدین کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے بڑا دلخراش سانحہ تھا خود میرے لیے ناقابلِ برداشت تھا اور آج بھی زیادہ متوجہ ہونے پر دل بے چین ہو جاتا ہے جہاں اس سانحہ نے ہمارے دلوں کو چھنی کیا وہیں علم کی شمع پر قربان ہو جانے والے ان معصوم پروانوں نے امن کی ضرورت کا ایک درسِ عظیم دیا۔
پرنسپل طاہرہ اور شہید ہوجانے والے بچوں اور ان کے والدین کی تصویریں ہمیشہ میری نگاہوں اور دعاؤں میں رہتی ہیں اللہ تعالیٰ انکی قربانی کے صدقے اس ملک اور اس ملک کےسارے بچوں کو اپنی امان میں رکھے آمین یا رب

شیباحیدری😢

آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے حملے کی چھٹی برسی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی جناب بلال احم...
16/12/2020

آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے حملے کی چھٹی برسی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی جناب بلال احمد غفار نے کہا کہ اس قتل عام کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

بے گناہوں کے خون نے قوم کو ہر طرح کی انتہا پسندی ، دہشت گردی ، تشدد اور نفرت کے خلاف متحد کیا۔ " رکن سندھ اسمبلی

اس دن اپنے جوان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لاتعداد قربانیاں پیش کیں۔ رکن سندھ اسمبلی

اپنے پیغام میں رکن سندھ اسمبلی نے کہا: "اے پی ایس حملے میں شہید ہونے والے طلباء اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔" بلال احمد غفار

پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے خوفناک واقعے کے داغ چھ سال بعد بھی قوم کی یاد میں تازہ ہیں .

16 دسمبر کا یوم سیاہ ہر سال اتحاد و استحکام کی ضرورت کے سبق کو تازہ کرتا ہے . بلال احمد غفار

انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لئے تعلیم ایک بہترین ذریعہ ہے۔

*"شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام۔ "*

شعور کی ساخت بہ مائل سہل بسندی ہے کیونکہ شعور ہمارے ظاہر کا باطن ہے ایسی لیے اس باطن کے مطابق ہی ہماری ظاہری طاقت ہے لیک...
15/12/2020

شعور کی ساخت بہ مائل سہل بسندی ہے کیونکہ شعور ہمارے ظاہر کا باطن ہے ایسی لیے اس باطن کے مطابق ہی ہماری ظاہری طاقت ہے لیکن یہ محدود ہے اسی لیے ہم کہتے ہیں ہم تھک گۓ ہمارا شعور یا ذہن تھک گیا کبھی نہیں کہتے کہ ہمارا لاشعور تھک گیا ہے یا ہماری روح تھک گئی ہے۔
چونکہ شر کا خاصہ ہوتا ہے کہ وہ کمزور یا کمزوری پر حملہ آور ہوتا ہے اس لیے شطان ایک ماہرhypnotist کی طرح ہمارے شعور پر حملہ آور ہوتا ہے اور آپ کے کان میں سرگوشیاں کرتے ہوے آپ کو suggestions دیتا ہے آپ طاقت ور ہو آپ ناقابل ِ تسخیر ہو آپ سا کو ئی خوبصورت نہیں ، ذہین نہیں ،علمی نہیں دولتِ مند نہیں حتیٰ کہ خدا بنا دینے کی suggestions تک دے دیتا ہے (نعوذباللہ) اور ہمارا کمزور شعور اسکی suggestions قبول کرتا جاتا ہے اور اسکا معمول بن جاتا ہے۔
جبکہ یہ ہی شعور جب اپنے لاشعور کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو اُسے ایک طاقتور روشنی کا ادراک ہوتا ہے اور وہ جان جاتا ہے کہ وہ صرف ایک مخلوق ہے اور اس کو بنانے والا خالق نہ صرف طاقتور ہے بلکہ بااختیار بھی ہے اور ہر شے(مخلوق) پر قدرت رکھتا ہے۔

"شیباحیدری"

*‏زندگی اگر آسان ہوتی تو ہمیں کبھی بھی پتا نہ چلتا کہ صبر کیا ہے ، دعا کیا ہے ، امید کیا ہے ، حوصلہ کیا ہے ، لگن کیا ہے ...
14/12/2020

*‏زندگی اگر آسان ہوتی تو ہمیں کبھی بھی پتا نہ چلتا کہ صبر کیا ہے ، دعا کیا ہے ، امید کیا ہے ، حوصلہ کیا ہے ، لگن کیا ہے ، مدد کیا ہے ، بھروسہ کیا ہے ، رکاوٹ کیا ہے ، دوستی ، محبت اور رشتے کیا ہیں....!!!!!*
خاکسار؛محمدعامل عثمانی ❣

1. Shiekh Rashid Ahmed    Minister for Interior2. Azam Khan Swati   Minister for Railways3. Brgd. (R) Ijaz Ahmed Shah   ...
11/12/2020

1. Shiekh Rashid Ahmed
Minister for Interior

2. Azam Khan Swati
Minister for Railways

3. Brgd. (R) Ijaz Ahmed Shah
Minister for Narcotics Control

4. Dr. Abdul Hafeez Shiekh
Minister for Finance

تحریک انصاف آزادکشمیر کراچی کی *کشمیر الیکشن کمیٹی* کے وفد کی ریجنل الیکشن کمشنر سید ندیم حیدر سے ملاقات،ملاقات میں سربر...
10/12/2020

تحریک انصاف آزادکشمیر کراچی کی *کشمیر الیکشن کمیٹی* کے وفد کی ریجنل الیکشن کمشنر سید ندیم حیدر سے ملاقات،
ملاقات میں سربراہ *کشمیر الیکشن کمیٹی* و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر کراچی سردار مقصودالزمان خان، محمد سلیم بٹ (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل) سید طاہر شاہ (جنرل سیکرٹری کراچی ریجن) رستم شیخ (جنرل سیکرٹری ویلی) چوہدری اورنگزیب (فنانس سیکرٹری جموں) اور مرکزی سینئر رہنما قادری بھائی بھی شامل تھے،

کراچی میں مقیم کشمیریوں کے ووٹ اندراج کے حوالے سے ریجنل الیکشن کمشنر سید ندیم حیدر اور کراچی کے تمام اضلاع کے الیکشن کمشنرز جن میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے امان بشیر قریشی، ڈسٹرکٹ سنٹرل محمد یوسف، ڈسٹرکٹ ویسٹ عبدالصمد خان، ڈسٹرکٹ کورنگی سے ساجد خٹک، ڈسٹرکٹ ساوتھ سے سمیع اللہ، ڈسٹرکٹ ملیر سے نوید عزیز، سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،

کشمیری کمیونٹی کے تعاون سے ووٹر اندراج کو شفاف آسان اور یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات پر مشاورت ہوئی،
الیکشن کمیشن کے زمہ داران نے صاف اور شفاف اندراج کے لیے دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی،

جاری کردہ:
مشکور احمد مغل
انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر کراچی

علمائے دین فرماتے ہیں کہ 👇🏻معافی مانگنے اور مُعاف کرنے میں دیر ناہو ، جب تک دومسلمان آپس میں صلح نا کرلیں انکا کوئی بھی ...
09/12/2020

علمائے دین فرماتے ہیں کہ 👇🏻معافی مانگنے اور مُعاف کرنے میں دیر ناہو ، جب تک دومسلمان آپس میں صلح نا کرلیں انکا کوئی بھی صالح عمل مقبول نہیں ہوگا 👃۔ ( معافی انکساری سے مانگے کہ جسمیں ، شرمندگی کا احساس ہو نا کہ دھونس )
محمد عامل عثمانی

سعودی 🇸🇦وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت کی سطح پر کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقرر کردہ ضوابط کی خلاف ورزی پر 13 ہزار 549...
09/12/2020

سعودی 🇸🇦وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت کی سطح پر کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقرر کردہ ضوابط کی خلاف ورزی پر 13 ہزار 549 چالان کیے گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں کہاگیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مکہ مکرمہ ریجن میں نوٹ کی گئیں جن کی تعداد 3 ہزار 192 تھی۔
محمد عامل عثمانی

انصاف ہاوس کراچی میں کشمیری ووٹرز کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک انتہای اہم اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مقیم کشمیری وو...
08/12/2020

انصاف ہاوس کراچی میں کشمیری ووٹرز کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک انتہای اہم اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مقیم کشمیری ووٹرز کی رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے پی ٹی آئی آزادکشمیر کراچی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی آزادکشمیر کراچی کے صدر و *کشمیر الیکشن کمیٹی* کے سربراہ سردار مقصودالزمان اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر امجد جاہ نے اپنی کابینہ سمیت شرکت کی جس میں باہمی مشاورت سے رجسٹریشن کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا اور اس یقین کا اظہار کیا گیا کہ کہ بھرپور محنت اور حکمت عملی سے کشمیریوں کی یہ دونوں نشستیں جیت کر عمران خان کے نظریہ کو مظبوط بنا کر انشااللہ گلگت بلتستان کی طرح آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم کرکے تحریک آزادی کشمیر اور تعمیر وترقی کے لیے اقدامات کیئے جاسکیں،
پی ٹی آئی آزادکشمیر کی طرف سے شرکت کرنے والے رہنماؤں میں جنرل سیکرٹری کراچی ریجن سید طاہر شاہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد سلیم بٹ، مرکزی جنرل سیکرٹری ویلی رستم شیخ، سینئر نائب صدر کراچی ریجن سردار محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عامر قریشی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنارس چوہدری، انفارمیشن سیکرٹری مشکور مغل، سیکرٹری ممبر شپ بابر قاضی، جوائنٹ سیکرٹری فدا مغل، جوائنٹ سیکرٹری اسد قاضی، مرکزی فنانس سیکرٹری جموں چوہدری اورنگزیب،
اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کی طرف سے عمیر احمد خان، انور قریشی، عبدالرزاق باجوہ، عمران مغل، سردار محبوب زمان، حامد نواز، زین پرویز، یاسر خالد، شامل تھے،
پروگرام میں ایم پی اے راجہ اظہر اور سینئر رہنما حافظ فضل کریم نے بھی خصوصی شرکت کی،

مرکزی سیکریٹری جنرل تحریک انصاف آزاد کشمیر جنرل عبدالماجد خان کی ہدایت پر کراچی میں کشمیری ووٹران کی رجٹریشن کا عمل جاری...
07/12/2020

مرکزی سیکریٹری جنرل تحریک انصاف آزاد کشمیر جنرل عبدالماجد خان کی ہدایت پر کراچی میں کشمیری ووٹران کی رجٹریشن کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں ایک مرکزی کمیٹی پی ٹی آی آزادکشمیر کراچی کی قایم کی گئی ہے جس کے ارکان میں
(1) سردار مقصودالزمان
(2) محمد سلیم بٹ
(3) رستم شیخ
(4)سید طاہر شاہ
(5) نثار احمد خان
شامل ہیں ۔
یہ کمیٹی کراچی کے تمام ڈسٹرکٹس اور ٹاونز میں مقامی تنظیم کی مدد سے کشمیری ووٹران کی رجسٹریشن یقینی بناے گی ۔

سردار مقصودالزمان صدر پی ٹی آی آزادکشمیر کراچی

*پی ایس 103 این اے 244 آفیشل نیوز اپڈیٹ**مورخہ*  2020-12-06*پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی جناب بلال احم...
07/12/2020

*پی ایس 103 این اے 244 آفیشل نیوز اپڈیٹ*

*مورخہ* 2020-12-06

*پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی جناب بلال احمد غفار* کی لیاقت اشراف کالونی پی ایس 103 یو سی 6 وارڈ 1 کے رہائشیوں سے ملاقات۔

ملاقات میں علاقہ مکینوں نے اپنے علاقہ میں درپیش مسائلِ جیسے پانی ، سیوریج ، سڑکوں اور بلدیاتی نظام کے معملات سے *رکن سندھ اسمبلی* کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے درخواست کی ، *رکن سندھ اسمبلی جناب بلال احمد غفار* نے علاقہ مکینوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی اور تبادلہ خیال بھی کیا گیا.
*رکن سندھ اسمبلی* نے تمام مسائلِ کو توجہ سے سنا اور اُن کا سدباب کرنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی بعدازان *رکن سندھ اسمبلی جناب بلال احمد غفار* نے پی *ایس 103-این اے 244* میں آئندہ ترقیاتی سکیموں اور کراچی پیکیج کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

*جاری کردہ*:
نجیب کے خان
میڈیا سیل پی ایس 103 این اے 244

Attended Fund Raising lunch for children with a visual impairment with Hum Mashal e Rah Foundation on World Disability D...
07/12/2020

Attended Fund Raising lunch for children with a visual impairment with Hum Mashal e Rah Foundation on World Disability Day.

Sindh Culture Day to be celebrated today. Pakistan is the biggest blessing we have. May Allah (SWT) bless and protect Pa...
07/12/2020

Sindh Culture Day to be celebrated today.
Pakistan is the biggest blessing we have. May Allah (SWT) bless and protect Pakistan, our beloved country, our motherland and our homeland. Ameen

پی ٹی آئی ضلع ملیر رورل کراچی کے زیر اہتمام سندھ کلچر ڈے کے پروگرام میں نائب صدر یوسی 22 گلشن حدید عدنان خان کی شرکت۔پرو...
07/12/2020

پی ٹی آئی ضلع ملیر رورل کراچی کے زیر اہتمام سندھ کلچر ڈے کے پروگرام میں نائب صدر یوسی 22 گلشن حدید عدنان خان کی شرکت۔

پروگرام میں ضلعی، بن قاسم ٹاون، ابراہیم حیدری ٹاون اور یوسیز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

06/12/2020

شاہ فیصل نیوز :
2020۔12۔06

گورنر ہاؤس کراچی میں سندھ ثقافت کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آنے والے مہمانوں سے خطاب کیا ۔
تحریک انصاف کی ایم این اے صائمہ ندیم ، ایم پی اے بلال اے غفار ، فردوس شمیم نقوی ، خرم شیر زمان ، شہزاد قریشی اور دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی اور سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار بھی کیا ۔

کورونا وائرس کووڈ-١٩ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا گیا۔

Sindh Culture Day was celebrated with great enthusiasm at Governor House Karachi. Sindh Governor Imran Ismail addressed the guests.

PTI MNA Saima Nadeem, MPA Bilal A Ghaffar, Firdous Shamim Naqvi, Khurram Sher Zaman, Shehzad Qureshi & other members of the Assembly attended and expressed their views on Sindh Cultural Day.

Special precautions were taken in view of Corona virus COVID-19



پی ٹی آئی ضلع ملیر رورل کراچی کے سنیئر نائب صدر سیٹھی صاحب اور فنانس سیکرٹری عمران بلوچ سے نائب صدر یوسی 22 گلشن حدید عد...
05/12/2020

پی ٹی آئی ضلع ملیر رورل کراچی کے سنیئر نائب صدر سیٹھی صاحب اور فنانس سیکرٹری عمران بلوچ سے نائب صدر یوسی 22 گلشن حدید عدنان خان اور زیبر بلوچ سے ملاقات۔

ملاقات میں 06 دسمبر سندھی ثقافت ڈے کے پروگرام کرنے کے اور بن قاسم ٹاون اور یوسیز کے حوالے سے بات چیت

02/12/2020

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں مبینہ پولیس مقابلے کا معاملہ ؛

‍‍کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے سے متعلق نئی پیش رفت یہ ہے کہ مالک مکان کی اہلیہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے. خاتون لیلی پروین کا کہنا ہے کہ رات ساڑھے چار بجے ان کے گھر پولیس اہلکار آئے اور ان کے ڈرائیور کو ساتھ لے گئے. پولیس اہلکار ان کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے. ڈرائیور کو زندہ گرفتار کر لیا تھا تو مارا کیوں؟

"ڈیفنس فیز4 میں پولیس مقابلے سے متعلق ضلع جنوبی پولیس نے پریس ریلیز جاری کردی۔"

ڈیفنس پولیس کا کہنا ہے کہ گشت کے دوران ڈیفنس فیز فور میں ویگو گاڑی کو مشتبہ جان کر روکنے کی کوشش کی، گاڑی میں سوار افراد نے متاثرہ بنگلے کی جانب بھاگنے کی کوشش کی، ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس بھی بنگلے میں داخل ہوئی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 5 ملزمان زخمی ہوئے جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان میں غلام مصطفی سرائیگی کینگ کا سرغنہ تھا، دیگر ملزمان میں عباس،عابد،ریاض اور عمران شامل جبکہ ایک کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرائیکی کینگ کے 6 ملزمان جیل میں ہیں، ملزمان گھر کی ماسیوں اور ملازمین کے ذریعے معاملات حاصل کرتے تھے، دوران واردات ملزمان پلاس اور دیگر اوزار کا استعمال کرکے گھر میں داخل ہوتے تھے، ملزمان واردات کے وقت موبائل فون آف رکھتے تھے، ملزمان کے خلاف پنجاب میں کئی مقدمات درج ہیں، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ShahFaisal News - Weekly posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share