TEZ News KARAK

TEZ News KARAK Know Here About
News /Events /Advertisements /Education in District Karak Kpk Pakistan.
���
DO

کرک(شعبہ تعلقات عامہ) مجرم اگر نہ بولے تو جرم بولتا ہے۔ سٹی پولیس نے دونوں پاؤں سے معذور درزی کی دکان کا صفایا کرنے والے...
28/03/2022

کرک(شعبہ تعلقات عامہ) مجرم اگر نہ بولے تو جرم بولتا ہے۔ سٹی پولیس نے دونوں پاؤں سے معذور درزی کی دکان کا صفایا کرنے والے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ چوروں سے پولیس نے چوری کا سارا سامان برآمد کر لیا۔ تھانہ کرک سٹی کے علاقے تبلیغی مرکز کرک کے رہائشی محمد فیاض جو کہ دونوں پاؤں سے معذور ہے جس کی دوکان کو نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر صفایا کر دیا تھا اور اس کے ساتھ قریبی دوسرے درزی طفیل کی دکان سے بھی سامان لے کر چوری کیا تھا۔ معذور درزی کی فریاد سن کر تھانہ سٹی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرلیا۔ جس پر ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے ایس ایچ او سٹی کو نامعلوم چور کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تھانہ کرک سٹی کے عوام دوست ایس ایچ او قسمت خان نے خفیہ خبر رساں اہلکاروں کی معاونت سے جدید تکنیکی بنیادوں اور سائنسی خطوط کی مدد سے رات کی تاریکی میں درزیوں کے دوکانوں کا صفایا کرنے والے نا معلوم چوروں کو ٹریس کرکے دو چوروں سعید اللہ عرف تور ولد گلاپ خان خان سکنہ کندہ کرک اور رضاء اللہ ولد مخی الدین سکنہ مرکز کورونہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے چوروں سے چوری ہونے والے دو سلائی مشین، ایک بیٹری، ایک چارجر ایک انورٹر اور تقریبا 110000 روپے مالیت کے کپڑے جبکہ درزی طفیل دوکان سے بھی تقریبا 140000 مالیت کے چوری ہونے والے کپڑے بھی برآمد کر لئے۔ چوروں کی گرفتاری پر معذور درزی فیاض نے سٹی پولیس اور بالخصوص ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور اور ایس ایچ او قسمت خان کا شکریہ ادا کرکے کہا کہ میں اور میرا پورا خاندان پولیس کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے مجرموں کو پکڑا اور ہمارے روزگار کے ذریعے کو بچا لیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او قسمت خان کا کہنا تھا کہ معذور افراد کیساتھ میرا دلی لگاؤ ہے اور سرکاری فرائض سے ہٹ کر میری ہمدردیاں اور تعاون بھی ان حصوصی افراد کیساتھ ہیں۔

24/03/2022
یہ تمام موبائیل فونز علاقہ لنڈی کوتل طورخم بارڈر پر دوران تلاشی برآ مد ہوئے ہیں_جو کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے چھینے ی...
13/03/2022

یہ تمام موبائیل فونز علاقہ لنڈی کوتل طورخم بارڈر پر دوران تلاشی برآ مد ہوئے ہیں_
جو کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے چھینے یا چوری کیے گئے تھے، جس جس کا موبائیل فون ہے_
تھانہ لنڈی کوتل کے محرر ایاز صاحب کے نمبر03007077377📞
پر رابطہ کر کہ اپنا موبائیل فون حاصل کر سکتے ہیں۔

04/03/2022

پشاور دھماکہ سی سی ٹی وی فوٹیج۔۔۔۔ Peshwar blast cctv photage

TEZ NEWS KARAK
04/03/2022

TEZ NEWS KARAK

 #تحصیل کونسل تخت نصرتی کے مکمل کامیاب امیدواروں کی لسٹ جاری! تحصیل کونسل کے لیے نامزد خواتین / یوتھ اور کسان کونسلر شام...
21/02/2022

#تحصیل کونسل تخت نصرتی کے مکمل کامیاب امیدواروں کی لسٹ جاری!
تحصیل کونسل کے لیے نامزد خواتین / یوتھ اور کسان کونسلر شامل.

‏ضلع کرک کے نوجوان کرکٹرز کے لیے خوشحبری، چئیرمین کشمیر پریمئر لیگ ارشد خٹک نے “ کرک مارخوروز “ ⁦‬⁩ ٹیم لانچ کر دی۔ تفصی...
21/02/2022

‏ضلع کرک کے نوجوان کرکٹرز کے لیے خوشحبری، چئیرمین کشمیر پریمئر لیگ ارشد خٹک نے “ کرک مارخوروز “ ⁦‬⁩ ٹیم لانچ کر دی۔ تفصیلات بہت جلد عوام کی ساتھ شئیر کی جائیگی۔ یہ ٹیم انڈر 24 پلئیر پر مشتمل ہوگی، اور پلئیرز صرف ضلع کرک سے ہونگے اور قومی اور بین الاقوامی لیگز میں شرکت بھی کریگی۔

‏ضلع کرک کی تمام تینوں تحصیلوں میں اوپن ٹرائلزہونگے۔
‏بہت جلد پریس کانفرنس میں قوم کیساتھ تفصیلات شئیر کی جائی گی۔

پشاور واپڈا میں 2103  نوکریاں آئی ہیں ۔۔۔۔Pesco jobs 2022 ...شئیر کریں ۔👍👍👍ہمارا پیج ضرور لائیک کریں👍👍شکریہ۔۔۔
17/02/2022

پشاور واپڈا میں 2103 نوکریاں آئی ہیں ۔۔۔۔Pesco jobs 2022 ...
شئیر کریں ۔👍👍👍ہمارا پیج ضرور لائیک کریں👍👍شکریہ۔۔۔

15/02/2022

کرک میں انڈس ہائی وے امبیری کلہ کے مقام پر احتجاج کے باعث ٹریفک کے لیے بند

       #حیاء #حجاب
15/02/2022








#حیاء
#حجاب

چلو چلو 18فروری جمعہ کے دن 2بجے خوشیاں چلو
15/02/2022

چلو چلو 18فروری جمعہ کے دن 2بجے خوشیاں چلو

شئیر کریں
15/02/2022

شئیر کریں

15/02/2022

کامران قاسم ۔۔۔۔کا عوام کو پیغام۔۔۔۔۔

15/02/2022

بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے۔۔۔۔۔

امبیری کلہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کی وجہ سے انڈس ہائی وے مکمل بند۔۔۔۔۔۔۔گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔...
15/02/2022

امبیری کلہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کی وجہ سے انڈس ہائی وے مکمل بند۔۔۔۔۔۔۔گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔۔۔عوام کو تکلیف کا سامنا۔۔۔۔

اس شناحتی کے ساتھ ایک بٹوہ جس میں کچھ رقم ہے ملا ہے جس کا بھی ہو ہمارے پیج پر ہم سے رابطہ کریں۔۔۔۔پوسٹ کو شئیر کریں تاکہ...
15/02/2022

اس شناحتی کے ساتھ ایک بٹوہ جس میں کچھ رقم ہے ملا ہے جس کا بھی ہو ہمارے پیج پر ہم سے رابطہ کریں۔۔۔۔پوسٹ کو شئیر کریں تاکہ مالک تک پہنچ جائے۔۔۔۔۔۔شکریہ۔۔۔۔

کرک سے افسوسناک خبر۔۔۔۔
15/02/2022

کرک سے افسوسناک خبر۔۔۔۔

13/02/2022

تحت نصرتی کامران قاسم کے حق میں ریفرنڈم۔۔۔۔

12/02/2022

فانی اور جلال کا میچ۔۔۔۔ دلچسپ مقابلے کے بعد فانی نے میچ جیت لیا۔۔۔۔فانی 26 پوائنٹس ، جلال 18

کل بڑا مقابلہ ہوگا ۔۔۔۔۔سب دوست پیج لائک کریں۔۔۔۔شکریہ
11/02/2022

کل بڑا مقابلہ ہوگا ۔۔۔۔۔سب دوست پیج لائک کریں۔۔۔۔شکریہ

اشتہار برائے بھرتی۔ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور ساؤتھ خیبر پختونخوا( ڈیرہ اسماعیل خان) Fc kpk jobs 2022
10/02/2022

اشتہار برائے بھرتی۔
ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور ساؤتھ خیبر پختونخوا( ڈیرہ اسماعیل خان)
Fc kpk jobs 2022

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے باقاعدہ طور پر نہم اور دہم سالانہ امتحان 2022 کا اعلان کر دیا۔
10/02/2022

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے باقاعدہ طور پر نہم اور دہم سالانہ امتحان 2022 کا اعلان کر دیا۔

کریڈھنڈ والی بال گراؤنڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔آج دن 10:30 پر سحت مقابلہ ہوگا ۔
10/02/2022

کریڈھنڈ والی بال گراؤنڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔آج دن 10:30 پر سحت مقابلہ ہوگا ۔

لتمبر(ساجدجمیل) فخرِ خٹک زینہ، فخرِ لتمبر کرک ارسلان خٹک کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ہونے والے فٹبال ٹرائلز میں کامیاب،...
09/02/2022

لتمبر(ساجدجمیل) فخرِ خٹک زینہ، فخرِ لتمبر کرک ارسلان خٹک کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ہونے والے فٹبال ٹرائلز میں کامیاب، آئرلینڈ کیلئے منتخب کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ پشاور میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت فٹبال ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر کی طرح ضلع کرک کے علاقے لتمبر سے نوجوان فٹبال پلیئر ارسلان خٹک نے بھی حصہ لیا۔ پہلے اور دوسرے مرحلے میں شاندار کارکردگی کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور تیسرے اور فائنل مرحلے کیلئے کراچی بھیجا گیا۔ جہاں حسبِ روایت ارسلان خٹک نے انٹرنیشنل کوچز کی نگرانی میں ہونے والے مسلسل چار روزہ ٹرائلز میں کامیابی حاصل کی۔ فائنل راؤنڈ میں پاکستان بھر سے 100 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا تھا اور فائنل مقابلے کے بعد 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا۔ جس میں فخرِ لتمبر کرک ارسلان خٹک نے شاندار کارکردگی کےساتھ کامیابی حاصل کی۔ مذکورہ 20 منتخب کھلاڑی آگے جاکر آئرلینڈ میں مختلف کلبوں کے ساتھ کھیلیں گے جہاں ارسلان خٹک ضلع کرک کی نمائندگی کریں گے۔ یاد رہے کہ ارسلان خٹک اِس سے پہلے بھی بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک و قوم کی رہنمائی کرچکے ہیں۔ ارسلان خٹک آئیڈیل فٹبال اکیڈمی لتمبر کرک میں اکیڈمی کے سرپرست اعلی ملک احمد نواز، ہیڈکوچ یثرب نواز، معاون کوچ حیدرمحب المعروف شرافت اور آئی ایس ڈبلیو اے فٹبال کوچنگ اکیڈمی اسلام آباد کے ہیڈکوچ صادق بنگش کے زیرِنگرانی بھی کھیلتے رہے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت ضلعی، صوبائی اور قومی سطح پر کھیلے جانے والے فٹبال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ ارسلان خٹک بہت جلد بین الاقوامی سطح پر آئرلینڈ میں اپنے ملک و قوم کی نمائندگی کرکے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ اپنی شاندار کامیابی کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ارسلان خٹک کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے کوچز کی انتھک محنت، نگرانی اور میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ بہترین کارکردگی پیش کرکے اپنے ملک و قوم اور علاقے کا نام روشن کروں۔
Copied

السلام عليكم ورحمة الله آجکل ایک ایپ ہے    کے نام سے جو لوگوں کو لون مہیا کرتی ہے اور کافی لوگوں نے ان سے لون لیا بھی ہے...
09/02/2022

السلام عليكم ورحمة الله
آجکل ایک ایپ ہے کے نام سے جو لوگوں کو لون مہیا کرتی ہے اور کافی لوگوں نے ان سے لون لیا بھی ہے مگر وہ اب پچھتا رہے ہیں ان سے لون لے کر تو انکا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ یہ لوگوں کو جھوٹ بول کر کہتے ہیں کہ ہم کم انٹریسٹ پہ لون مہیا کرتے ہیں اول نمبر پہ تو یہ لون بھی تین سے چار ہزار سے زیادہ نہیں دیتے اگر پہلی بار اپلائ کریں پچیس ہزار کیلۓ تو یہ آپکو تین یا چار ہزار دینگے پھر دو تین بار لیں تو تب جا کر دس ہزار کا لون دینگے اور ہر لون کے اوپر مہینے میں پندرہ سو روپے انٹریسٹ بڑھا دینگے بیشک آپ نے تین ہزار ہی کیوں نہ لیا ہو اور لون دینے کے بعد آپکو یہ ہفتے بعد ہی کال کرنا شروع ہو جایئنگے کہ آپ رقم واپس کریں اور نہ دینے کی صورت میں ہمارا ڈیٹا انکے پاس ہوتا ہے جو سکیننگ کے ذریعہ یہ لیتے ہیں اس پہ قانونی کاروائی کرتے ہیں اور پولیس کے ساتھ مل کر اس پہ لاکھوں روپہ کی جعلسازی کا مقدمہ کروا دیتے ہیں جس صورت میں بندہ تین ہزار کے بدلے لاکھوں روپہ لٹوا بیٹھتا ہے تو سب ممبران سے اپیل ہے کہ ایسی ایپز سے بچیں جو آپکو لالچ دیں اول تو سود خوری کی اجازت ہمارا اسلام بھی نہیں دیتا ہمیں پھر بھی کچھ لوگ اپنی مجبوریوں کے تحت ان جیسی جعلسازی ایپ سے بچیں اور انکو رپورٹ کریں!

BREAKING NEWS
09/02/2022

BREAKING NEWS

'اللہ اکبر، بھارت میں نہتی مسلمان لڑکی ہندو  انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ گئی، ویڈیو وائرلجمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا م...
09/02/2022

'اللہ اکبر، بھارت میں نہتی مسلمان لڑکی ہندو
انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ گئی، ویڈیو وائرل
جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے طالبہ مسکان خان کیلئے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا۔
جمعیت علماء ہند نے بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ مسکان خان کیلئے انعام کا اعلان کردیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے باحجاب طالبات پر زندگی تنگ کردی۔

کرناٹک میں کالج جانے والی طالبہ کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا لیکن طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا۔
واقعے کی وائرل ویڈیو میں کالج میں ایک لڑکی کو جے شری رام کا نعرہ لگانے والے ہجوم کی طرف سے ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہجوم میں شامل لوگ آگے بڑھے اور لڑکی کے سامنے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے، لڑکی نے اس دوران مشتل ہجوم سے ڈرنے کے بجائے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔

اب جمعیت علماء ہند نے کالج میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔
انتہاپسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانے والی طالبہ کا نام مسکان خان ہے اور وہ مہاتما گاندھی میموریل کالج اودوپی کی طالبہ ہیں۔

مسکان آج بھی کالج اسائمنٹ جمع کرانے گئیں تھیں جہاں انتہاپسند جتھے نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ طالبہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ جتھے میں موجود لڑکے میری طرف گندے اشارے بھی کرتے رہے۔

16/09/2021

کلاس 10th اور 12th کا ریزلٹ 20 ستمبر جبکہ 9th اور 1st yearکا ریزلٹ 5 اکتوبر کو ڈکلیئر کرینگے۔چیئرمین کوہاٹ بورڈ

رنگہ:عباسی خٹک کے قریب  وانڈہ اورنگزیب کے دو گروپوں میں فائرنگ فائرنگ میں گرنیٹ اور بم بھی پھینکے ھے علاقے میں گرنیٹ اور...
10/08/2021

رنگہ:
عباسی خٹک کے قریب وانڈہ اورنگزیب کے دو گروپوں میں فائرنگ
فائرنگ میں گرنیٹ اور بم بھی پھینکے ھے علاقے میں گرنیٹ اور بموں کی آواز سے علاقے میں خوف
سینہ جاہ بخق پینہ رنگے وال زخمی ایک اور آدمی قتل ھمایونی اور سناوؤل زخمی...

02/08/2021

بنوں..
اغوا کار عورتوں سے چھوٹا بچہ بازیاب.. بچے کو نشہ دار ٹھیکہ لگایا گیا ہے.. مقامی لوگوں نے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی...

پاکستان رینجرز بھرتی 23 اگست 2021. اسطرح کے مزید پوسٹ کیلئے پیج کو لائیک کریںPakistan Ranger Jobs
01/08/2021

پاکستان رینجرز بھرتی 23 اگست 2021. اسطرح کے مزید پوسٹ کیلئے پیج کو لائیک کریں
Pakistan Ranger Jobs

Address

Karak
27500

Telephone

+923356190334

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TEZ News KARAK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share