Hazoor Bux Mangi Aaj News

Hazoor Bux Mangi Aaj News Kandhkot News ,Braking News And Crime ,Politecal, PPF Fellowship For Investigation Beach 10 I have Journalist
(6)

12/10/2024

کندھ کوٹ میں محکمہ زراعت کا ورکشاپ زبوں حالی کا شکار ہو چکا ہے، جہاں بلڈوزر ناکارہ ہو کر کچرے کی نذر ہو گئے ہیں۔ چار دیواری گر چکی ہے اور عملدار دفاتروں سے غائب ہیں، جبکہ سرکاری مشینری کا قیمتی سامان چوری ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے زرعی کام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

12/10/2024

کندھ کوٹ: محکمہ صحت کشمور کی 10 سے زائد ایمبولنسیں کچرے میں پھینک دی گئیں۔ خراب ایمبولنسوں کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام نے فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مریضوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

11/10/2024

کندھ کوٹ میں ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے دوسرے روز بھی شٹر ڈاون ہڑتال جاری، سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کی ریلی، جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ۔ عوام میں شدید غم و غصہ،

10/10/2024

کندھ کوٹ میں ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے دوسرے روز بھی شٹر ڈاون ہڑتال جاری، سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کی ریلی، جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ۔ عوام میں شدید غم و غصہ، امن و امان کی بحالی کا مطالبہ۔

10/10/2024

کندھ کوٹ میں ڈاکو راج کے خلاف آل پارٹیز موومینٹ کی کال پر مکمل ہڑتال جاری ہے۔ شہر کے کاروباری مراکز بند ہیں، اور شہری بھتہ وصولی، اغوا اور ڈکیتیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات سے سخت پریشان ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکو راج کا خاتمہ نہیں ہوتا، شہر بند رہے گا۔

09/10/2024

کندھ کوٹ پولیس کا مبینہ مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے

09/10/2024

کندھ کوٹ ہڑتال ۔۔۔۔۔آل پارٹیز موومینٹ کے رہنماوں کا آج نیوز پر بیپر



08/10/2024

کندھ کوٹ میں ڈاکو راج قائم، بدامنی اور اغوا، ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ کاروباری افراد، فلنگ اسٹیشن یونین کے ضلع رہنما اور چیمبر آف کامرس کے ممبر اعجاز احمد داھانی نے بدامنی کا ذمہ دار پولیس کو قرار دے دیا۔ اسی حوالے سے مزید تفصیلات جانتے ہیں نمائندہ آج نیوز حضور بخش منگی سے۔

06/10/2024

کندھ کوٹ میں مہنگائی کا طوفان، اشیاء خوردونوش اور سبزیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ۔ عوام شدید مشکلات کا شکار۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں نمائندہ آج نیوز حضور بخش منگی سے۔

03/10/2024

کندھ کوٹ کے غوثپور انڈس ہائی وے پر بگٹی قبیلے کا دھرنا جاری ہے۔ پولیس نے تین روز قبل مغوی منظور بگٹی اور اسد بگٹی کی بازیابی کے لیے دو دن کا وقت لیا تھا، مگر تاحال بازیابی نہ ہو سکی۔ دھرنے کے باعث سندھ پنجاب کی ٹریفک جام ہے۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں آج نیوز کے نمائندے حضور بخش منگی سے۔

01/10/2024

کندھ کوٹ کے قریب غوثپور انڈس ہائی وے پر بگٹی قبائل کا دھرنا جاری ہے، جس میں مغوی اسد اللہ بگٹی اور منظور احمد بگٹی کی بازیابی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر میاں خان بگٹی کی قیادت میں دھرنے میں شریک قافلے نے احتجاج میں شدت کا عندیہ دیا ہے۔

29/09/2024

کندھ کوٹ: مغویوں کی وڈیو وائرل، ڈاکوؤں نے 10 کروڑ تاوان کا مطالبہ

کندھ کوٹ: اسداللہ بگٹی اور منظور بگٹی نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہو کر وڈیو میں 10 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔ رقم نہ ملنے پر زندگی کے خطرات کا سامنا ہے۔ پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

29/09/2024

سندھ کے خوبصورت طوطے جو رنگ برنگے ہوتے ہیں اور اپنی آوازوں کی مہارت کے لئے مشہور ہیں، اب ناپید ہونے کے قریب ہیں۔ ان طوطوں کی نسل کو قدرتی وسائل کے نقصان اور جدید ترقی کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان کی موجودگی سے گھروں میں خوشبو اور سکون آتا ہے، مگر اب ان کا بچاؤ ضروری ہے۔
"سندھی طوطوں کا مستقبل اب خطرے میں ہے اور ان کی نسل کو بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ یہ خوبصورت پرندے سندھ کی ثقافت کا حصہ بنے رہیں۔"
حضور بخش منگی، آج نیوز، کندھ کوٹ

26/09/2024

کندھ کوٹ میں دوسرے روز بھی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاری رہا۔ شہریوں، سیاسی اور سماجی رہنماؤں کی قیادت میں پریس کلب سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی، جس میں امن کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی اور شہر میں امن بحالی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی خاموشی کے خلاف وہ مزید سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

25/09/2024

کندھ کوٹ: بھتہ مافیا کے خلاف شہری سڑکوں پر، ڈاکو راج کے خاتمے کا مطالبہ

کندھ کوٹ کے عوام بھتہ خوری اور ڈاکوؤں کے ظلم سے تنگ آکر احتجاج پر مجبور ہوگئے۔ شہریوں کا حکومت سے امن بحال کرنے اور ڈاکو راج کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ۔

** **

❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️Congratulations to my dear nephew Saqib Ali Mangi for securing the first position in the Na'at competi...
20/09/2024

❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️

Congratulations to my dear nephew Saqib Ali Mangi for securing the first position in the Na'at competition at Cadet College Karampur.
کندھ کوٹ کیڈٹ کالج کرمپور میں سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں نے حصہ لیا۔ نعت خوانی کے مقابلے میں حضور بخش منگی (آج نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر، سینئر صحافی) کے بھتیجے، ثاقب علی منگی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مہران کندھ کوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر امیر فضل اویسی اور ڈائریکٹر آئی بی اے نوید اختر قریشی نے انہیں انعامات سے نوازا۔ اسکول کی ٹیم اور فیکلٹی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔







17/09/2024

کندھ کوٹ: پولیس کی بروقت کارروائی، 37 افراد اغوا ہونے سے بچا لیے
پولیس کی مستعدی سے بڑی واردات ناکام، 37 افراد کو اغوا سے بچا کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

17/09/2024

کندھ کوٹ ملک بھر کی طرح کندھ کوٹ میں بھی جشن عید میلادالنبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ضلع بھر سے 30 سے زائد جلوس برآمد کیے گئے ہیں۔ شرکاء کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

"ولادت رسول اکرم ﷺ کی مبارکباد!  یہ دن ہمیں محبت، بھائی چارے اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے کی یاد دلاتا ہے۔  آئیں اس ...
17/09/2024

"ولادت رسول اکرم ﷺ کی مبارکباد!
یہ دن ہمیں محبت، بھائی چارے اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے کی یاد دلاتا ہے۔
آئیں اس عظیم موقع پر اپنے نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کو اپنائیں اور اپنے اعمال میں ان کی تعلیمات کو شامل کریں۔
درود و سلام ہو اس ہستی پر جس نے انسانیت کو ہدایت کی روشنی عطا کی اور دنیا کو امن و محبت کا درس دیا۔

"

16/09/2024

افسوس ناک خبر
چولیانی مسلح افراد کا منظور ملک گاوں پر حملہ دو افراد ہلاک 3 زخمی ہوگئے

16/09/2024
16/09/2024

کندھ کوٹ میں بارشوں کے بعد اناج منڈی روڈ کی سڑکیں تباہ، جگہ جگہ بڑے گھڑے ہونے کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔ شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

13/09/2024

کندھ کوٹ: کشمور کے عیدگاہ محلہ میں افسوسناک حادثہ، 4 سالہ بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زاہد حسین میتلو نے نوٹس لے لیا، ایس ایچ او اور ٹاؤن آفیسر کو 14 ستمبر کو رپورٹ سمیت طلب کر لیا گیا۔ تحقیقات کا آغاز، شہریوں میں غم و غصہ۔

12/09/2024

کندھ کوٹ میں ہندو مینگواڑ برادری کی جانب سے مذہبی عقیدت کے ساتھ راما پیر کا سالانہ عرس منایا گیا۔ اس تقریب میں ہندو اور مسلمان برادری کے معززین نے بھرپور شرکت کی، جہاں مختلف مذہبی رسومات اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

Address

Kandhkot

Website

https://www.aajenglish.tv/authors/30000279/hazoor-bux

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazoor Bux Mangi Aaj News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hazoor Bux Mangi Aaj News:

Share