Vice Of jhelum

Vice Of jhelum public issue and news

28/04/2024

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری

15/02/2024

پنجاب/اسلام آباد: 17 (رات)سے21 فروری کے دوران مری ،گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اورقصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔18 اور19 فروری کو ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا بھی امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

بلوچستان میں ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ میجر سمیت 6جوان شہید آئی ایس پی آر
26/09/2022

بلوچستان میں ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ میجر سمیت 6جوان شہید آئی ایس پی آر

پرویز الہیٰ کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد میں 5 ارکان کا منحرف ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اتحادی چھینہ گروپ کے اراکین...
22/09/2022

پرویز الہیٰ کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد میں 5 ارکان کا منحرف
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اتحادی چھینہ گروپ کے اراکین پارٹی قائدین سے ناراض ہیں، اور انہوں نے حکومت میں ایڈجسٹ نہ ہونے پر تعاون محدود کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

بابراعظم کی ٹی 20 رینکنگ میں مزید تنزلیآئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ...
22/09/2022

بابراعظم کی ٹی 20 رینکنگ میں مزید تنزلی
آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ چوتھےنمبرپرآگئے ہیں۔ بھارت کے سوریا کمار یادو تیسرے نمبرپرپہنچ چکے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کےمارکرم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

نادرا کے 500 سابق ملازمین کا پاکستانی شہریت ترک کرنے کا انکشاف:چیئرمین پی اے سی کی ڈی جی نادرا خیبرپختونخوا کو ہٹانے کی ...
22/09/2022

نادرا کے 500 سابق ملازمین کا پاکستانی شہریت ترک کرنے کا انکشاف:
چیئرمین پی اے سی کی ڈی جی نادرا خیبرپختونخوا کو ہٹانے کی ہدایت
چیئرمین نادرا کے انکشاف پر کميٹی نے شہریت چھوڑنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم نے کہا کہ جن افسران کی دہری شہریت ہے اُن کو سائڈ پرتو کرسکتے ہیں۔

چیئرمین پی اے سی نورعالم نے چیئرمین نادرا سے پوچھا کہ ڈی جی نادرا خیبرپختونخوا لگانے کا معیار کیا ہے؟، خیبرپختونخوا افغانستان کے قریب ہے، یہ حساس عہدہ ہے۔ چیئرمین پی اے سی نے ڈی جی نادرا خیبرپختونخوا کو ہٹانے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین نادرا نے بتایا کہ ادارے میں 43 لوگوں کو کرپشن پر نکالا گیا، 2600 ملازمین کے کیسز کو دیکھ رہا ہوں۔

چیئرمین پی اے سی نے حکم دیا کہ نکالے جانے کے بعد دوبارہ نادرا میں آنے والوں کی لسٹ بھی دیں۔

کميٹی نے دوبئی سے ڈی پورٹ 380 افغانیوں کی فہرست بھی مانگ لی جن سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔ کمیٹی نے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افغانیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے ديا۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ افغان مہاجرین شناختی کارڈ بنوا رہے ہیں ،اِس پر نظر رکھیں۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیاخیبرپختونخوا (کے پی) میں وزیراعلیٰ اور کابینہ ...
17/09/2022

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا
خیبرپختونخوا (کے پی) میں وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کے پی میں جلسوں کے دوران سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن کا اہم اجلاس 19 ستمبر 2 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بلا لیا گیا ہے، اجلاس میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ طلب کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کیلئے 40 نئی گا ڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی  پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ...
10/09/2022

وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کیلئے 40 نئی گا ڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی
پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ترقی نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی جس کے مطابق صوبائی حکومت وزیراعلیٰ ہاؤس اور صوبائی کابینہ کے ارکان کے لیے 30 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے 40 نئی گاڑیاں خریدے گی۔

تفصیلات کے مطابق سمری میں کہا گیا ہے کہ حکومت کابینہ کے ارکان کے لیے 4 ٹویوٹا فارچیونر کاریں، 3 ٹویوٹا ریوو ڈبل کیبن کاریں اور 33 ٹویوٹا کرولا آلٹیس (گرینڈ) کاریں خریدے گی۔نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 30 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار روپے کے فنڈز رواں مالی سال 23-2022کے دوران پیشگی واپسی کی اجازت کے ساتھ ضمنی گرانٹ کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے 11ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن معطلاسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی...
10/09/2022

پی ٹی آئی کے 11ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رکن شکور شاد کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے استعفے کی منظوری کے نوٹی فکیشن معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان کے استعفے منظور ہوئے تھے، اعجاز شاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدالشکور شادفرخ حبیب، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کیے گئے تھے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2022 کا فائنل اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتا...
10/09/2022

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2022 کا فائنل اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فائنل میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ہم ٹرافی جیتنے سے اس وقت ایک قدم دور ہیں، ہر کپتان اور ٹیم کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹرافی جیتے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بحثیت ٹیم اس وقت ہمارا ایک ہی ہدف ہے کہ ہم فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں، ایشیا کپ میں ہمارے میچز بڑے شاندار رہے ہیں، ایشیا کپ میں ہم نے بڑے ٹف میچز کھیلے ہیں، کھلاڑیوں نے بڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مختلف کھلاڑیوں نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاوزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دی...
01/09/2022

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا۔

لاہوربورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 23-2022 کے نتائج کا اعلان کردیالاہوربورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 23-2022 کے نت...
01/09/2022

لاہوربورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 23-2022 کے نتائج کا اعلان کردیا
لاہوربورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 23-2022 کے نتائج کا اعلان کردیا، امتحانات میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 67.37 فیصد رہا۔

بورڈ امتحانات میں پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر 2 طلبہ کے حصے میں آئی جنہوں نے 1100 میں سے 1095 نمبر حاصل کئے۔

لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 23-2022 کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 67.37 فیصد رہا۔

ریلیف کیمپ سےنکالا جارہاہے، بے گھر ہیں، کہاں جائیں: کے پی میں متاثرین کی دہائیعبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس میں قائم ریلی...
01/09/2022

ریلیف کیمپ سےنکالا جارہاہے، بے گھر ہیں، کہاں جائیں: کے پی میں متاثرین کی دہائی
عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس میں قائم ریلیف کیمپ میں خیبرپختوخوا کے سیلاب متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ریلیف کیمپ سے نکالا جا رہا ہے، بے گھر ہیں، کہاں جائیں گے؟

متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ان کا پانی بند کر دیا ہے اور فلاحی اداروں کی جانب سے دی جانے والی امداد بھی روک دی ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بحالی کا کام شروع کیا جا رہا ہے، متاثرین اگر کیمپوں میں رہیں گے تو سروے اور بحالی کا کام نہیں ہو پائے گا۔

29/08/2022

شوکت ترین اور محسن لغاری کی مبینہ آڈیو سامنے آ گی ھے

29/08/2022
01/01/2022

پاکستان کے رضوان اور شاہین آفریدی گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد
آئی سی سی نے گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی جانب سے انگلینڈ کے جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ 1915 انٹرنیشنل رنز بنائے جبکہ جو روٹ سال بھر میں 1855 انٹرنیشنل رنز بنا سکے۔ اس کے علاوہ رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ 1326 رنز ایک سال میں بنائے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اس سال سب سے زیادہ 78 انٹرنیشنل وکٹیں لیں، قومی فاسٹ بولر نے ٹیسٹ میچز میں 47، ٹی ٹوئنٹی میں 23 اور ون ڈے میچز میں 8 وکٹیں لیں۔

کیا اسموگ کا خاتمہ ہونے والا ہےمحکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ چھتیس گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاق...
04/12/2021

کیا اسموگ کا خاتمہ ہونے والا ہے

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ چھتیس گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، کم شدت کی مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بروز ہفتہ 4 دسمبر کی رات کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔
محکمے کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد ہفتہ سے اتوار کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان میں بارشمتوقع ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکانہے۔ ویک اینڈ کے دوران پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی بھی ہے۔

گندم پچاس روپے مہنگی ہونے کا خدشہگندمےسرکاری کوٹے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب ...
17/11/2021

گندم پچاس روپے مہنگی ہونے کا خدشہ
گندمےسرکاری کوٹے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی جبکہ گندم کا تھیلہ بھی پچاس روپےمہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

فلور ملزمالکان کہتے ہیں کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں اضافے کے علاوہ ہڑتال بھی کی جائے گی۔

پاکستان کوچیمپئینز ٹرافی کی میزبانی مل گئیانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو 2025 میں چیمپئینز ٹرافی کی ميزب...
17/11/2021

پاکستان کوچیمپئینز ٹرافی کی میزبانی مل گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو 2025 میں چیمپئینز ٹرافی کی ميزبانی دیدی۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کو 2025 میں چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی دی گئی ہے، پاکستان 25 سال کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے گا جبکہ 1996 میں آخری بار پاکستان نے عالمی کپ کی مشترکہ میزبانی کے فرائض نبھائے تھے۔

دبئی میں فائنل کی جنگ، پاکستان اور آسٹریلیا ٹاکرا آج ہوگاٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی آخری جنگ ميں کيويز سے کون ٹکرائے گا؟ فيص...
11/11/2021

دبئی میں فائنل کی جنگ، پاکستان اور آسٹریلیا ٹاکرا آج ہوگا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی آخری جنگ ميں کيويز سے کون ٹکرائے گا؟ فيصلہ آج ہو جائے گا۔ دبئی کے ميدانميں پاکستان اور آسٹريليا شام 7 بجے آمنے سامنے آئيں گے۔

پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 کے میچ میں  پاکستان نے افغانستان کو5 وکٹوں سے شکست ...
30/10/2021

پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے، پاکستان نے 148 رنز کا ٹارگٹ 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔

27/10/2021
ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان  کو مل گئیایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )کا اہم  اجلاس  ہوا ، اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھار...
16/10/2021

ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )کا اہم اجلاس ہوا ، اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی ہے۔ ایشیا کپ 2023 ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے49 پیسے فی لٹر اضافہ  کردیاوزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلام...
16/10/2021

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے49 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں10روپے49پیسے فی لٹر اضافہ کردیا جس کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 137 79 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے44 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 90پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لٹر اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی۔

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے
10/10/2021

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 6 پکڑے گئےپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ...
11/09/2021

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 6 پکڑے گئے
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرعلی کےعلاقےحسوخیل میں سکیورٹی فورسزنے آپریشن کیا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےتبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 پکڑے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو گھیرےمیں لےکر دہشتگردوں کےخلاف سرچ آپریشن جاری ہے ۔

لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئےلاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، نویں...
10/09/2021

لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، نویں بار اٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

بیس کلو آٹے کا تھیلا 10روپے مزید مہنگا ہوگیا، 20کلو اٹے کے تھیلے کی قیمت 12سو 40روپے تک پہنچ گئی، تھیلے کی سرکاری قیمت 860روپے ہے۔ 20کلو اٹے کے تھیلے کی قیمت میں 3سو 60 روپے اضافہ جبکہ فی کلو 23روپے اضافہ ہوا۔

سرکاری قیمت فی کلو اٹا 43روپے ہے، مصنوعئی اضافے سے اٹا فی کلو 66روپے ہو گیا 23روپے فی کلو اٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا یے۔ محکمہ خوراک نے بالاخر سرکاری گندم کی ریلیز کے لئے راضی ہو گیا۔

Address

Villg & Post Office Umiral
Jhelum
75500

Opening Hours

Monday 12:00 - 08:00
Tuesday 12:00 - 08:00
Wednesday 12:00 - 08:00
Thursday 12:00 - 08:00
Friday 12:00 - 08:00
Saturday 12:00 - 08:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vice Of jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vice Of jhelum:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Jhelum

Show All