Daily Sitara Sindh Jacobabad

Daily Sitara Sindh Jacobabad Daily Sitarasindh is trilingual news website english,urdu,sindhi To provide news,analysis from sindh
(15)

18/11/2024

پاکستان ریلوے مسافروں کو خوارکرنے لگا،کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس 7گھنٹے روز لیٹ ہونے لگی فکس ٹائم دن 12کے بجائے شام 7بجے پہنچی،جیکب آباد سے کراچی جانیوالے بھی رل گئے،لوئر اے سی کی بوگی میں کاکروچ کے ڈیرے،مسافر ہریشان

18/11/2024

جیکب آباد جمس ہسپتال کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملی سخت پریشان

18/11/2024

جیکب آباد کے شہری اور دوکاندار غیر محفوظ،دن دیہاڑے مسلح افراد دوکان میں گھس گئے،دوکاندار اور گاہکوں سے 11لاکھ چھین کر آسانی سے فرار،پولیس عوام کے بجائے غیر ضروری افراد کی حفاظت پر مامو ر

18/11/2024

جیکب آباد ایکسئین ہائی وے نصیر بھٹو نے ضلع میں سڑکوں کی تعمیر پر 11کروڑ 13لاکھ ٹھیکیداروں کو جاری کئے اور بلڈنگس کے منصوبوں پر 12کروڑ 50لاکھ 56ہزار سے زائد خرچ کئے:ذرائع

18/11/2024

جیکب آباد ضلع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے نومبر میں ترقیاتی منصوبوں ہرخرچ کی گئی رقم بڑھ کر 4کروڑ 59لاکھ تک جا پہنچی،مزید بلوں کی تیاری جاری،سفارشی ٹھیکیداروں کو نوازنے کی شکایات،

جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں مفت ٹیسٹ کے صرف دعوے،دور دراز سے آنے والے مریضوں پر مخصوص لیب سے ٹیسٹ کرانے کا دباؤ،ہسپتال م...
18/11/2024

جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں مفت ٹیسٹ کے صرف دعوے،دور دراز سے آنے والے مریضوں پر مخصوص لیب سے ٹیسٹ کرانے کا دباؤ،ہسپتال میں دن 11بجے کے بعد ایکسرے نہ ہونے کی شکایات،اکثر ٹیسٹ نہیں ہو رہے:مریض
جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں چند روز قبل لیب کے تمام ٹیسٹ مفت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جو صرف اعلان ہی ثابت ہوا ہے دور دراز سے آنے والے مریضوں پرباہر کی مخصوص لیب سے ٹیسٹ کرانے کادباؤ ڈالا جارہا ہے،جبکہ دن 11بجے ہسپتال میں ایکسرے نہ ہونے کی بھی شکایات ہیں مریضوں،سرور علی،شعیب،احسان اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جمس ہسپتال میں اکثر ٹیسٹ باہر کی لیب سے کرانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے چند ایک کے سواء باقی تمام ٹیسٹ جمس میں نہیں ہو رہی جو کہ زیادتی ہے اتنی بڑی ہسپتال میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات کے بجائے ادویات،بلڈ اور ٹیسٹ کرانے کے لئے بھی باہر بھیجا جارہا ہے وزیر صحت،ایم این اے اعجاز جکھرانی،ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری اور دیگر بالا حکام اسکا نوٹس لیں۔

سنڌ حڪومت

سندھو دریا پر کینال بنانے کے خلاف زبردست مظاہرہ،پیدل مارچ، نیشنل ہائی وے اور پریس کلب کے سامنے دہرناجیکب آباد (نامہ نگار...
18/11/2024

سندھو دریا پر کینال بنانے کے خلاف زبردست مظاہرہ،پیدل مارچ، نیشنل ہائی وے اور پریس کلب کے سامنے دہرنا
جیکب آباد (نامہ نگار) دریا بچاؤ تحریک کی جانب سندھ دریا پر 6 کینال بنانے کے خلاف ایک زبردست مظاہرہ جے یوآئی سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، ایس یو پی کے مقبول لاشاری،شہید بھٹو کے عبدالسمیع سومرو،جماعت اسلامی کے ابوبکر سومرو،جسقم کے محمد وارث جکھرانی،سندھ دوست کمیٹی کے نتظار چھلگری،محمد عالم کھوسو،مہران سوشل کے چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحی سومرو جے یو آئی کے مولانا سلیم اللہ بروہی،شہری اتحاد کے مولانا عبدالجبار رند، فنگشل لیگ کے فقیر عبدالرسول،اے پی سی کے محمد شعبان ابڑو، ہیومن رائٹس کے چاکر سمیت امیر علی سرکی،مولانا نصراللہ گہنیو،تاج امروٹی اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں شہید اللہ بخش پارک سے نکالا گیا،مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے۔انہوں مختلف راستوں پر پیدل مارچ کی اور نیشنل ہائی وے اور شہر کے اہم ڈی سی چوک نعرے لگانے کے بعد پریس کلب کے سامنے دہرنا دیا مظاہرین نے تقاریر میں کہا کہ کالاباغ ڈیم سے کینالوں کے نکالنے سازش زیادہ خطرناک ہے جس سے سندھ کی سماجی،سیاسی،ثقافتی بربادی ہوگی۔دریا پر گزارہ کرنے والے ماہی گیروں،ہاریوں اور شہریوں کے ساتھہ دیہااتی غربت اور بیروزگاری کا شکار ہونگے،پینے کے صاف پانی اور خوراک کی کمی،صحت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث سندھ کے باسیوں کی زندگی ابتر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کینال ملکی کی وحدت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارسا ایکٹ میں ترامیم اور کینال بنانے کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

17/11/2024

جيڪب آباد، دوداپور ٿاڻي جي حد خيرمحمد وانڍ لاڙي وٽان ھٿياربند علي نواز ۽ سهڻو ڪٽوهر کان سي ڊي موٽرسائيڪل ۽ 2 ٽچ موبائيل فونون ڦري ويا.

17/11/2024

جیکب آباد: سندھو دریا پر کینال بنانے کے خلاف زبردست مظاہرہ،پیدل مارچ، نیشنل ہائی وے اور پریس کلب کے سامنے دہرنا

17/11/2024

جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں مفت ٹیسٹ کے صرف دعوے،دور دراز سے آنے والے مریضوں پر مخصوص لیب سے ٹیسٹ کرانے کا دباؤ،ہسپتال میں دن 11بجے کے بعد ایکسرے نہ ہونے کی شکایات،اکثر ٹیسٹ نہیں ہو رہے:مریض

17/11/2024

پاکستان میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر رپورٹ جاری،
سب سے زیادہ کونسی زبانیں بولی جاتی ہیں؟

پاکستان میں
8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی اور
چار کروڑ 36لاکھ آبادی کی مادری زبان پشتو ہے جبکہ
3کروڑ 44 لاکھ آبادی کی مادری زبان سندھی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق
2کروڑ 88 لاکھ افراد کی مادری زبان سرائیکی اور
2کروڑ 22لاکھ سے زائد آبادی کی مادری زبان اردو ہے جبکہ ملک میں
81 لاکھ 17ہزار آبادی کی مادری زبان بلوچی ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ پاکستان میں
55 لاکھ 90 ہزار افرادکی مادری زبان ہندکو،
27 لاکھ 78 ہزار آبادی کی مادری زبان براہوی،
10 لاکھ 39ہزار کی مادری زبان کوہستانی اور
دو لاکھ 74ہزار آبادی کی مادری زبان کشمیری ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ
ایک لاکھ 16ہزار افراد کی مادری زبان شینا،
52 ہزار 134 افراد کی مادری زبان بلتی اور
7 ہزار 466 افرادکی مادری زبان کیلاش ہے
جبکہ ملک میں 33لاکھ 37ہزار کی دیگر مادری زبانیں ہیں۔

جیکب آباد میں ہلال احمر ایک سال سے غیر فعال،فلاحی کام بند،سیکریٹری کی کرپشن میں برطرفی کے بعد نئی تقرری نہ ہوئی عملہ تنخ...
17/11/2024

جیکب آباد میں ہلال احمر ایک سال سے غیر فعال،فلاحی کام بند،سیکریٹری کی کرپشن میں برطرفی کے بعد نئی تقرری نہ ہوئی عملہ تنخواہوں سے محروم،سخت پریشان
جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں ہلال احمر ایک سال سے غیر فعال ہے ہلال احمر کے سیکریٹر ی کو کرپشن کے الزام میں برطرف کرنے کے بعد نئی تقرری نہ ہونے کے باعث امور شدید متاثرہو رہے ہیں یہاں تک کی ہلال احمر دفتر میں کام کرنے والے عملے کو تنخواہیں جاری نہیں کی جاسکی ہیں 6ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں،اسی وجہ سے ہلال احمر کے ضلع فلاحی کام بھی عرصے سے بند ہیں چند بااثر افراد کو بارشوں میں امداد دی گئی جنہوں نے اپنے ملازمین میں بانٹ دی بارش متاثر ہلال احمر کی امداد سے محروم رہے اس سلسلے میں ہلال احمر کے چیئرمین میر حسن بگٹی سے رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔


سنڌ حڪومت Sindh Information Department Prime Minister's Office of Pakistan Press Secretary to Governor SINDH Pakistan Red Crescent Pakistan Red Crescent-Sindh Branch

جیکب آباد کی ہولڈنگ کیمپ پر غیر ملکی خاندان کو لایا گیا کراچی سے روانہ کئے گئے غیر ملکی خاندان کے 10افراد کو بلوچستان ان...
17/11/2024

جیکب آباد کی ہولڈنگ کیمپ پر غیر ملکی خاندان کو لایا گیا کراچی سے روانہ کئے گئے غیر ملکی خاندان کے 10افراد کو بلوچستان انتظامیہ نے وصول نہیں کیا جس کے بعد یوتھ ہاسٹل میں لایا گیا افغانی خاندان کے لئے کھانے اور طبی امداد کا کوئی انتظام نہ کیا گیا،ایک بچہ بیمار
جیکب آباد (نامہ نگار) کراچی سے وین کے ذریعے غیر ملکی خاندان کے دس افراد کو جیکب آباد لایا گیا،جن میں دو مرد ایک عورت اور ساتھ بچے شامل ہیں غیر ملکی خاندان کو بلوچستان انتظامیہ کی جانب وصول نہ کرنے پر جیکب آبا دکے ہوتھ ہاسٹل منتقل کیا گیا ہے جو رات یہاں رہیں گے جس کے بعد صبح بلوچستان کے راستے غیر ملکی افغان شہریوں کو چمن کے راستے افغانستان بھیجا جائے گا،33سالہ خوشحال راض،35سالہ صاحب جمالہ،سات سالہ شاکرہ،6سالہ ناظیفہ،5سالہ ریاض،9سالہ بی بی راحیلہ،8سالہ عمر فاروق،حیاض خان اور مجیب اللہ شامل ہیں،غیر ملکیوں کے لئے یوتھ ہاسٹل میں رہائش کا کوئی انتظام نہیں،نہ ہی کھانے کا بندوبست کیا گیا ہے غیر ملکی خاندان صبح سے بھوکا بتایا جاتا ہے جنکی وین کو سارا دن شمبے شاہ چیک پوسٹ پر کھڑا رکھا گیا اب شام کے سات بجے یوتھ ہاسٹل منتقل کیا گیا ہے غیر ملکیوں کا ایک بچہ بیمار بتایا جاتا ہے جسے طبی امداد تک نہیں دی گئی ہے۔

سنڌ حڪومت Sindh Information Department Pakistan Peoples Party - PPP Prime Minister's Office of Pakistan Press Secretary to Governor SINDH Sindh Police Sindh Secretariat Home Department Sindh Chief Minister House Chief Secretary Sindh Ministry of Interior, Government of Pakistan

سندہو دریاء سندھ کی جگلر وین ہے،کینال نکال کر سندھ پر ڈاکہ اور ارسا ایکٹ میں ترامیم کسی صورت میں منظور نہیں،کینال نامنظو...
17/11/2024

سندہو دریاء سندھ کی جگلر وین ہے،کینال نکال کر سندھ پر ڈاکہ اور ارسا ایکٹ میں ترامیم کسی صورت میں منظور نہیں،کینال نامنظور ڈاکٹر اے جی انصاری کی رہائش گاہ اے پی سی
جیکب آباد (نامہ نگار) ارسا ایکٹ میں ترامیم کرکے سندو پر 6 کینال نکالنے کی سازش کے خلاف کینال نامنظور آل پارٹیز کانفرنس جے یوآئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی،جس میں ایس ٹی پی،ایس یو پی،جسقم،جے یو آئی،پیپلزپارٹی شہید بھٹو،پی ٹی آئی،ہیومن رائیٹس، جیکب آباد عوامی اتحاد،جے ٹی آئی،جساف،آبادگاروں اور شہریوں نے شرکت کی، اے پی سی میں جے یو آئی سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری اور ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے تقریر میں کہا سندھ کے دریا،وسائل اور معدنیات پر ہمیشہ ڈاکہ ڈالا گیا،اب 91 اکارڈ میں ترامیم اور 6 کینال نکالنے کی سازش جس میں سی سی آئی سے سندھ کے لئے منظور 43ں فیصد پانی کم کرنے کی سازش سندھکو بنجر بنانے کے مترادف ہے جو کسی صورت میں برداشت نہیں ہوگا،ایس ٹی پی کے ضلعی صدر عبد الستار جاگیرانی نے کہا کہ سندھ سے شروع سے زیادتیاں جاری ہیں،سندھ کی معدنیات،تیل اور گیس پر ڈاکہ ڈالا گیا،سندہو دریا سندھ کے جینے اور موت کا مسئلہ ہے،انہوں نے کہا پنجاب نے اپنے دریا بیچے آج سندہو دریاء کے پانی پر مزید قبضے کی کوشش ناکام ہوگی،ایس یو پی کے ضلعی صدر مقبول احمد لاشاری نے کہا کہ زرداری کے صدارتی محل میں ارسا ایکٹ میں ترامیم اور کینال نکالنے کا سازشی منصوبہ تیار کیا گیا جو ہمارے لاشوں پر ہوگا،جسقم کے رہنما عبدالوحید بروہی نے کہا کے وسائل اور جزائر پر قبضہ کر کے سندھ کو دھوکا دیا اور سندھ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا۔جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا سلیم اللہ بروہی نے کہا کہ سندہ کی عوام کو میدان میں نکل کر سندھ اور سندہو کو بچانے کے لیے نیند سے بیدار ہونا پڑیگا،پی ٹی آئی کے سلیم احمد سومرو نے کہا کہ سندھ کو ہمیشہ پانی سے محروم کیا گیا ہے ہر دفعے 20مئی کو ملنے والا پانی ایک ماہ بعد فراہمی سے سندھ کے فصلوں دیر ہونے کے سبب انکا ریٹ کم ملتا ہے جس سے ابادگاروں کا معاشی قتل ہوتا ہے،پیپلز پارٹی شہید بہٹو کے عبدالسمیع سومرو نے کہا کہ چولستان کے ڈیزٹ کو آباد کرکے سندھ کو بنجر نہیں کرنے دینگے اور اس غیر قانونی منصوبہ کو کالاباغ کی طرح ناکام بنائیں گے،ہیومن رائٹس کے چاکر خان نے کہا سندہو،سندھ اور عوام کے مسائل پر ہر قربانی کیلئے تیار ہیں،اس موقعے ابادگاروں،کسانوں اور شہریوں مولانا عبدالجبار رند،فدا حسین لکہن،حاجی نذیر احمد مینگل۔امیر علی سرکی،ریاض احمد لاشاری،عزیزاللہ سیال،تاج امروٹی،شارق محمود اور دیگر نے کہا کہ سندہ کے دریا،وسائل اور جزائر کو بچانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع قراردادوں میں مطالبہ کیا کہ ارسا ایکٹ میں ترامیم اور سندہو پر 6 کینال نکالنے کے منصوبوں کو واپس لیا جائے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے ڈی اے کی اپیل پر 17 نومبر کو پوری سندہ کی طرح جیکب آباد میں بہی شہید اللہ بخش پارک سے صبح 10بجے بڑا مظاہرہ نکال کر نیشنل ہائی وے اور پریس کلب جیکب آباد کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

جیکب آباد میں ہر ے کرشنا ویلفیئر کی جانب سے 7جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی،3 لاکھ کا جہیز بھی دیا گیا دعوت کا بھی اہتم...
17/11/2024

جیکب آباد میں ہر ے کرشنا ویلفیئر کی جانب سے 7جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی،3 لاکھ کا جہیز بھی دیا گیا دعوت کا بھی اہتمام،64غریب بچیوں کی شادی کرواچکے ہیں،125بچوں کی تعلیم کے اخراجات بھی ویلفیئر ادا کررہی ہے آپس میں چندہ کرکے غریب بچیوں کی شادیاں کراتے ہیں امیت کمار
جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں ہرے کرشنا ویلفیئر کی جانب سے 7جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی اسلسلے میں جنتا ہال میں دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندو جنرل پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی سمیت ہندو برادری،شہرکی شخصیات اور دولہا دلہن کے عزیزو اقارب نے شرکت کی اس موقع پر ہرے کرشنا ویلفیئر کے امیت کمارچھابڑیا،پردیپ سیتلانی،ونوداروڑا،اکشے،جیٹھا نند،سمیش،شنکر اور دیگر نے دعوت میں آنے والے مہمانوں کا استقبال کیاکرشنا ویلفیئر کے امیت کمار نے بتایا کہ ابتک 64غریب بچیوں کی شادیاں کراچکے ہیں انہیں جہیز بھی دیتے ہیں جس میں فریج،سلائی مشین،ڈنر سیٹ،واشنگ مشین،ایل سی ڈی اور دیگر ضرورت کا سامان شامل ہے ہر سال اجتماعی شادیاں کراتے ہیں غربت اور مہنگائی کی وجہ سے بچیوں کی شادی نہیں ہوپاتی اور وہ گھر بیٹھے عمر گزار دیتی ہیں ہم نے انکے گھر بسانے کا عز م کیا ہے جس پر عمل پیر اہیں آپس میں سب چندہ کرتے ہیں،125غریب بچوں کے تعلیم کا بھی انتظام کیا ہے جس کے تمام اخراجات ویلفیئر برداشت کرتی ہے۔

16/11/2024

جے یوآئی ف کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے اتحاد کی فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی ، احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے۔ انہوں نے ج....

Address

OLD MUNCIPAL Road
Jacobabad
79000

Telephone

03337346416

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Sitara Sindh Jacobabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Sitara Sindh Jacobabad:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Jacobabad

Show All