ویدر والے

ویدر والے پاکستان کی پہلی پرائیویٹ ویدر کمپنی۔ ہمارا مقصد عوام تک مستند موسم کی خبروں کی رسائی کو آسان بنانا ہے
(8)

 #موسم : تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت بالائی پنجاب خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں اور گلگت بلتستان میں ہلکے با...
19/11/2023

#موسم : تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت بالائی پنجاب خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں اور گلگت بلتستان میں ہلکے بادل موجود مطلع ابر آلود، لاہور سمیت پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں اور کراچی میں فضائی آلودگی برقرار صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد، ملک کے تمام جنوبی اور میدانی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک ملک میں کہیں بھی بارش کا کوئی سلسلہ موجود نہیں۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان پنجاب کے بیشتر علاقوں اور کراچی میں سموگ کی شدت برقرار رہے گی شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بوندا باندی متوقع پاکستان کے بیشتر جنوبی اور میدانی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک رہنے کا امکان گزشتہ روز ملک بھر میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات درج ذیل ہیں!

🌡گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 05 ،اسکردومنفی02 ، گوپس اورہنزہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

کراچی نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے اوپر دھند کے بادل تشکیل پانے کے تازہ ترین مناظر۔
18/11/2023

کراچی نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے اوپر دھند کے بادل تشکیل پانے کے تازہ ترین مناظر۔

 #موسم : تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں، خیبرپختونخوا، بالائی مغربی پنجاب اور گلگ...
18/11/2023

#موسم : تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں، خیبرپختونخوا، بالائی مغربی پنجاب اور گلگت بلتستان میں ہلکے بادل موجود مطلع ابر آلود، لاہور سمیت پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی برقرار صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد ملک کے تمام جنوبی اور میدانی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم بدستور خشک۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں سموگ کی شدت برقرار رہے گی شمال مغربی بلوچستان، خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں، بالائی مغربی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان تاہم بلوچستان کے بعض مغربی علاقوں اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش بوندا باندی متوقع پاکستان کے بیشتر جنوبی اور میدانی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک رہنے کا امکان۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

خوشخبری! ویدر والے اور باخبر کسان کے تعاون سے ایک معلوماتی دستاویزی فلم/ڈاکیومنٹری ڈسکور پاکستان چینل پر بروز ہفتہ شام 0...
17/11/2023

خوشخبری! ویدر والے اور باخبر کسان کے تعاون سے ایک معلوماتی دستاویزی فلم/ڈاکیومنٹری ڈسکور پاکستان چینل پر بروز ہفتہ شام 05 بجے نشر کی جائے گی۔ آپ سب دیکھنا مت بھولیئے گا۔

 #موسم :  تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں مطلع ابر آلود بلوچستان کے شمالی بعض ...
17/11/2023

#موسم : تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں مطلع ابر آلود بلوچستان کے شمالی بعض جنوبی ساحلی علاقوں اور خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں میں ہلکے بادل موجود لاہور سمیت پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی برقرار صبح اور رات کے اوقات ملک کے مشرقی وسطی علاقوں میں سموگ کی شدت برقرار ملک کے تمام جنوبی اور میدانی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم بدستور خشک اس وقت ملک میں بارشوں کا کوئی سلسلہ موجود نہیں۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں سموگ کی شدت برقرار رہے گی بلوچستان، جنوبی سندھ، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان خاطر خواہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

 #موسم : صبح بخیر! تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف صبح اور رات کے اوقات میں سرد...
16/11/2023

#موسم : صبح بخیر! تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف صبح اور رات کے اوقات میں سرد اس وقت پنجاب کے مشرقی علاقوں اور کشمیر میں ہلکے بادل موجود لاہور سمیت پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی برقرار پاکستان کے تمام جنوبی اور میدانی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم بدستور خشک اس وقت ملک میں بارشوں کا کوئی سلسلہ موجود نہیں۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں سموگ کی شدت میں اضافہ بدستور اضافہ متوقع پاکستان کے بیشتر جنوبی اور میدانی علاقوں میں مطلع صاف دن کے وقت دھوپ کی شدت تیز رہے گی گزشتہ روز ملک بھر میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات درج ذیل ہیں!

🌡ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 06 ، اسکردومنفی04،کالام ،گلگت،گوپس اورہنزہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

15/11/2023

جنگ متاثرہ غزہ میں رحمت والی بارشوں کے تازہ ترین مناظر، وہاں کے لوگ جنگ سے تباہی اور اپنے پیاروں کو کھو جانے کے باوجود بارش سے لطف اندوز ہورہے ہیں کیونکہ اللہ پاک نے مسلمان کو ہر حال میں شکر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ❤️ سبحان اللہ!

 #موسم : تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد اس وقت...
15/11/2023

#موسم : تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد اس وقت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ہلکے بادل موجود لاہور سمیت پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی برقرار پاکستان کے تمام جنوبی اور میدانی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم بدستور خشک۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان لاہور سمیت پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں سموگ کی شدت میں اضافہ کا امکان پاکستان کے بیشتر جنوبی اور میدانی علاقوں میں مطلع صاف دن کے وقت دھوپ کی شدت تیز رہے گی گزشتہ روز ملک بھر میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات درج ذیل ہیں!

🌡ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 06 ، اسکردومنفی04،کالام منفی 02 اور گوپس میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

 #موسم : تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد تاہم ا...
14/11/2023

#موسم : تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد تاہم اس وقت سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں ہلکے بادل موجود بارشوں کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں ایک بار پھر فضائی آلودگی بڑھنے لگی، پاکستان کے تمام جنوبی اور میدانی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم بدستور خشک۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان لاہور سمیت پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں سموگ کی شدت بڑھنے کا امکان پاکستان کے بیشتر جنوبی اور میدانی علاقوں میں مطلع صاف دن کے وقت دھوپ کی شدت تیز رہنے کا امکان گزشتہ روز ملک بھر میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات درج ذیل ہیں!

🌡ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 04 ، اسکردومنفی03اورکالام میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

 #موسم : تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد کراچی ...
13/11/2023

#موسم : تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر موسم بدستور خشک اس وقت پاکستان کے ساحلی علاقوں بشمول سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی سمیت جنوبی علاقوں میں ہلکے بادل پہنچ رہے ہیں مطلع ابر آلود ملک میں کہیں بھی بارش کا کوئی بڑا سلسلہ موجود نہیں۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان ملک کے بیشتر جنوبی اور میدانی علاقوں میں مطلع صاف دن کے وقت دھوپ کی شدت تیز رہنے کا امکان گزشتہ روز ملک بھر میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات درج ذیل ہیں!

🌡ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت :لہہ منفی 04 ، اسکردومنفی03، کالام منفی 02،قلات اور گوپس میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

کراچی میں آج ایک خوبصورت شام کے مناظر۔ ❤️
12/11/2023

کراچی میں آج ایک خوبصورت شام کے مناظر۔ ❤️

 #موسم : تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد پنجاب ...
12/11/2023

#موسم : تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد پنجاب کے بعض وسطی مشرقی اور میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات دھند، کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر موسم بدستور خشک ملک کے محدود علاقوں میں جاری بارشوں کا سلسلہ ختم ہو چکا لاہور سمیت پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں جاری فضائی آلودگی قدرے بہتر۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان پنجاب کے میدانی وسطی اور مشرقی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات دھند چھائی رہے گی، ملک کے بیشتر جنوبی اور میدانی علاقوں میں مطلع صاف دن کے وقت دھوپ کی شدت تیز رہنے کا امکان گزشتہ روز ملک بھر میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات درج ذیل ہیں!

🌡ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 05 ، اسکردومنفی03، قلات اورکالام میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

11/11/2023

مکہ مکرمہ کے ریگستان اور بنجر پہاڑ گزشتہ تیز بارشوں کے اسپیل کے بعد ایک بار پھر ہرے بھرے ہوگئے۔ ❤️

 #موسم : طاقتور مغربی سلسلہ ملک سے رخصت ہو چکا وقفے وقفے سے بارش پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم سرد تازہ ترین صورتحال کے...
11/11/2023

#موسم : طاقتور مغربی سلسلہ ملک سے رخصت ہو چکا وقفے وقفے سے بارش پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم سرد تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک تاہم پنجاب کے بعض وسطی مشرقی اور میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات دھند، کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر موسم بدستور خشک صبح اور رات کے اوقات موسم سرد۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان پنجاب کے میدانی بعض وسطی اور مشرقی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات دھند چھائی رہے گی، بارشوں کے حالیہ سپیل کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں جاری سموگ اور فضائی آلودگی میں کمی، گزشتہ روز ملک بھر میں ریکارڈ کی گئی بارش اور کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات درج ذیل ہیں!

💧: پنجاب: قصور 19، نارووال 09، لاہور (جیل روڈ 07، ائیر پورٹ 05، لکشمی چوک، گلشن راوی 04، چوک ناخدا 03، مغل پورہ، نشتر ٹاؤن، پانی والا تالاب، فرخ آباد، قرطبہ چوک، گلبرگ 02، اپر مال، تاج پورہ، جوہر ٹاؤن 01)، چکوال 06، ملی میٹر ۔

💧کشمیر: گڑھی دوپٹہ 02، مظفر آباد 01، ملی میٹر۔

💧گلگت بلتستان : بونجی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

🌡ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی03 اورکالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

 #موسم : طاقتور مغربی سلسلے کے زیر اثر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور بال...
10/11/2023

#موسم : طاقتور مغربی سلسلے کے زیر اثر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور بالائی/وسطی پنجاب میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی گزشتہ روز ریکارڈ کی گئی بارش اور درجہ حرارت کی تفصیلات درج ذیل ہیں!

💧: پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ ایئرپورٹ 83، کچہری 82، شمس آباد 71)، اٹک 69، مری 56، اسلام آباد (بوکرا 54، گولڑہ 46، زیروپوائنٹ، ایئرپورٹ 44، سید پور 13)، منگلا 45، منڈی بہاؤالدین، 33 جوہرآباد 32، جہلم 29، چکوال 26، سیالکوٹ (سٹی 25، ایئرپورٹ 09)، گوجرانوالہ 19، نور پور تھل 16، حافظ آباد 13، سرگودھا 12، گجرات 09، رحیم یار خان 07، لاہور (سٹی 04،لکشمی چوک03،فرخ آباد 02، قرطبہ چوک، شاہی قلعہ، گلبرگ، ایئرپورٹ 01)،جھنگ، ساہیوال 03، نارووال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد 01، ملی میٹر۔

💧خیبرپختونخوا: کاکول 59، بالاکوٹ 52، مالم جبہ 39، سیدو شریف 22، میرکھانی 18،ڈی آئی خان( سٹی 18، ایئرپورٹ 07) ،کالام 17، پٹن 14، چراٹ 12، بنوں 09، دروش 08، باچا خان ایئرپورٹ، پشاور 06، چترال 05، دیر (زیریں 03، بالائی 02)، مردان 03، ملی میٹر۔

💧کشمیر: گڑھی دوپٹہ 41، مظفر آباد (سٹی 38 ، ایئرپورٹ 27)، کوٹلی 29، راولاکوٹ 17، ملی میٹر۔

💧گلگت بلتستان: استور 05، چلاس، گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

🌡ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی02 اورکالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

🛑 موسم کے متعلق مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ۔

 #موسم : طاقتور مغربی سلسلے کے زیر اثر بالائی پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ ...
10/11/2023

#موسم : طاقتور مغربی سلسلے کے زیر اثر بالائی پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری نشیبی علاقے زیر آب آگئے، تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ کشمیر، بالائی مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے، بالائی مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود بعض مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری پہاڑوں پر برفباری موسم سرد ملک کے دیگر تمام علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر مطلع صاف موسم خشک۔

🔴 مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے بالائی مشرقی علاقوں سے دور ہو رہا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اس دوران آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

کراچی میں خوبصورت صبح کے مناظر۔ اگلے ہفتے کی شروعات سے صبح کے درجہ حرارت نمایا کم ہونے شروع ہو جائیں گے۔ نومبر کے آخری ہ...
10/11/2023

کراچی میں خوبصورت صبح کے مناظر۔ اگلے ہفتے کی شروعات سے صبح کے درجہ حرارت نمایا کم ہونے شروع ہو جائیں گے۔ نومبر کے آخری ہفتے سے شہر کے کھلے وسیع علاقوں میں موسم سرما کی ابتداء متوقع۔ ❄️☀️

09/11/2023

سرگودھا سمیت شمالی اور وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری۔

09/11/2023

مری میں اتنی شدید بارش کے آسمان پر سے بادل نیچے اتر آئے اور شدید بارش میں دھند چھا گئی۔ ❤️

09/11/2023

اسلام آباد غوری ٹاون میں آسمانی بجلی گرنے کے مناظر۔

09/11/2023

نومبر جیسے مہینے میں جڑواں شہر اسلام آباد و راولپندی میں تاریخی شدید ترین بارش اور ژالہ باری۔ شدید سردی سے لوگوں سے منہ سے دھویں نکلنے لگے۔

09/11/2023

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مغربی سسٹم کے زیر اثر شدید بارش اور ژالہ باری۔ مختلف علاقوں میں 60 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ۔

09/11/2023

جامشورو، جنوبی سندھ میں آج شام غیر متوقع طور پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

09/11/2023

اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج شام ہونے والی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے مناظر۔ ❤️

09/11/2023

مری میں موسم سرد، بادل نیچے اتر آنے کے ساتھ ساتھ بارش کا سلسلہ جاری۔ ❤️

09/11/2023

تلہ گنگ میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے مناظر۔

 #موسم: مغربی سلسلے کا آغاز خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود گرج ...
09/11/2023

#موسم: مغربی سلسلے کا آغاز خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود گرج چمک کے شدید طوفان موجود وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری موسم خوشگوار ہوگیا۔

🔴 آج رات کل صبح مزید بالائی وسطی اور مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان اس دوران شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مغربی پنجاب، کیرتھر کے پہاڑوں پر کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ملک کے دیگر تمام علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک رہنے کا امکان۔

🔴 موسم سے متعلق مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ۔

09/11/2023

ملک کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کی آمد۔ برف باری اور موسم کی تفصیلی پیشگوئی۔

 #موسم : تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت جنوبی صوبہ سندھ، جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور ملح...
09/11/2023

#موسم : تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت جنوبی صوبہ سندھ، جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود آج صبح رات بالائی سندھ، اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے بیشتر میدانی اور جنوبی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر مطلع صاف موسم خشک آج مغربی سلسلے میں شدت متوقع ملک کے محدود علاقوں میں زبردست بارش کا امکان فضائی آلودگی میں کمی متوقع۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، مغربی سندھ کیرتھر کے پہاڑی سلسلے، جنوبی سندھ، جنوب مغربی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، آج بعد دوپہر سے کل تک خیبرپختونخوا، پنجاب کے بالائی مشرقی، وسطی علاقوں، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں اکثر مقامات پر گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش بعض مقامات پر ژالہ باری اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان، لاہور سمیت مشرقی اور وسطی پنجاب میں زبردست بارش کے باعث فضائی آلودگی میں نمایاں کمی متوقع، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان، گزشتہ روز ملک بھر میں ریکارڈ کی گئی بارش اور درجہ حرارت کی تفصیلات درج ذیل ہیں!

💧بلو چستان: قلات09،بارکھان 05، کوئٹہ(شیخ ماندا02،سمنگلی 01) ملی میٹر۔

💧 سندھ: روہڑی 07، لاڑکانہ 03، موہنجودہڑو 02، ملی میٹر۔

💧خیبر پختونخوا: چترال 02 اور میرکھانی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

🌡ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی03،اسکردو اور بابوسر میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

08/11/2023

کیٹی بندر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کے مناظر۔

08/11/2023

اگلے دو روز پنجاب، کے پی کے بالائی علاقوں میں بارش
کشمیر، ہزارہ، گلگت ہنزہ کے بلند پہاڑوں پت برفباری
ویک اینڈ پرموسم خشک اور سرد
-

 #موسم : صبح بخیر! تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں، جنوبی صوبہ سندھ، مشرقی پنجاب، ...
08/11/2023

#موسم : صبح بخیر! تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں، جنوبی صوبہ سندھ، مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور ملحقہ علاقوں میں کہیں ہلکے تو کہیں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں ملک کے دیگر تمام علاقوں میں مطلع صاف پنجاب کے وسطی مشرقی بعض جنوبی علاقوں میں فضائی آلودگی برقرار، بیشتر ساحلی علاقوں میں موسم بدستور خشک۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ،بلوچستان، بالائی مغربی سندھ، کیرتھر کے پہاڑی سلسلے، خطہ پوٹھوہار، مغربی پنجاب،گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان اس دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ تاہم مغربی بلوچستان، پنجاب اور جیکب آباد میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک بھر میں ریکارڈ کی گئی بارش اور کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات درج ذیل ہیں!

💧بلو چستان: ژوب06، بارکھان 05، دالبندین ،کوئٹہ(سمنگلی) 01، ملی میٹر۔

💧سندھ: جیکب آباد 06، ملی میٹر۔

💧پنجاب : فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان میں 01 ملی میٹر ۔

🌡 ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی04،اسکردومنفی03اوربابوسر میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

موسم سرما 2024 کی پہلی ہلکی سردی کی لہر ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں کو اس ہفتے کے آخر سے متاثر کرے گی۔ مزید تفصیلات جلد...
08/11/2023

موسم سرما 2024 کی پہلی ہلکی سردی کی لہر ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں کو اس ہفتے کے آخر سے متاثر کرے گی۔ مزید تفصیلات جلد شائع کریں گے۔

 #موسم : تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت بالائی وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں، شمال مشرقی بلوچستان او...
07/11/2023

#موسم : تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت بالائی وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں، شمال مشرقی بلوچستان اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود گزشتہ روز مغربی سلسلے کے زیر اثر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد رہا۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے، خطہ پوٹھوہار گلگت بلتستان، بالائی وسطی پنجاب، اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان اس دوران خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں کہیں کہیں ژالہ باری متوقع گزشتہ روز ملک بھر میں ریکارڈ کی گئی بارش اور درجہ حرارت کی تفصیلات درج ذیل ہیں!

💧بلوچستان: بارکھان 31، کوئٹہ( شیخ ماندہ 15، سمنگلی 04) ، قلات 08،خضدار اور دالبندین میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

🌡ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 04 ،اسکردو منفی03 ، ہنزہ، بابوسر اور کالام میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

 #موسم : مغربی سلسلہ شروع ہو چکا اس وقت خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور مغربی پنجاب میں مطلع ابر آلود اس وقت قلات، سبی، لورا...
06/11/2023

#موسم : مغربی سلسلہ شروع ہو چکا اس وقت خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور مغربی پنجاب میں مطلع ابر آلود اس وقت قلات، سبی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، خاران، ژوب، لیہ، تونسہ شریف، وانا، جندولہ، ٹانک، مولازئی، لکی مروت، بنوں، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، اٹک، پنڈی گھیپ اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود بعض مقامات پر خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری!

🔴 آج رات مزید خیبرپختونخوا شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے، خطہ پوٹھوہار گلگت بلتستان، بالائی مغربی پنجاب، اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع جبکہ اس دوران خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں ژالہ باری متوقع، پنجاب کے بیشتر مشرقی اور وسطی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات سموگ/ دھند کی شدت برقرار رہے گی۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

06/11/2023

پاکستان کی پہلی ویدر کمپنی ویدر والے کی ملک میں ویدر اسٹیشن انسٹال کرنے کی مہم جاری ہے۔ اب تک ہماری ٹیمز نے ملک بھر میں 200 سے زائد جدید ترین ویدر اسٹیشن انسٹال کرلیے ہیں۔

 #موسم : تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد تاہم...
06/11/2023

#موسم : تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد تاہم اس وقت شمال مغربی بلوچستان، مشرقی پنجاب اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں سموگ فضائی آلودگی برقرار۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان تاہم خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں، شمال مشرقی بلوچستان، کیرتھر کے پہاڑی سلسلے، بالائی مغربی سندھ، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے، خطہ پوٹھوہار اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع پنجاب کے بیشتر مشرقی اور وسطی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات سموگ/ دھند کی شدت برقرار رہے گی شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا بلوچستان کے بعض علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت اور بارش کی تفصیلات درج ذیل ہیں!

💧قلات،خضدار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

🌡 ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 05،اسکردومنفی03اور کالام میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

 #موسم : تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد تاہم...
05/11/2023

#موسم : تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد تاہم اس وقت شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود بادل بننے کا عمل جاری، لاہور سمیت پنجاب کے مشرقی وسطی علاقوں میں سموگ فضائی آلودگی برقرار۔

🔴 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان تاہم شمال مشرقی بلوچستان، کیرتھر کے پہاڑی سلسلے اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع پنجاب کے بیشتر مشرقی اور وسطی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات سموگ/ دھند کی شدت برقرار رہے گی شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا بلوچستان کے بعض علاقوں کراچی، اور کیرتھر سے ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات درج ذیل ہیں!

🌡ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 05،اسکردو منفی03اور کالام میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

🛑 موسم کے مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے ساتھ.

04/11/2023

یہ سعودی عرب نہیں بلکہ آج شام بحریہ ٹاؤن کراچی کے مناظر ہیں جب تیز برسات ہورہی تھی۔ ویدر والے نے بحریہ ٹاؤن میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔

کراچی آج شام۔ ♥️
04/11/2023

کراچی آج شام۔ ♥️

Address

Weatherwalay, Plot: 250, Street 6, I-9/2
Islamabad
44000

Telephone

+923131520433

Website

https://weatherwalay.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ویدر والے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ویدر والے:

Videos

Share