پاکستانی خبریں

پاکستانی خبریں پاکستانی خبریں Urdu newspaper of Pakistan

آئی ایس پی آر نے کہا کہ  یہ اہم موقع 1998 میں پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، جس نے کامیابی...
28/05/2024

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ اہم موقع 1998 میں پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، جس نے کامیابی سے قابل اعتبار کم از کم ڈیٹرنس قائم کیا اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اس شاندار کارنامے میں اپنا حصہ ڈالا، اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور حکام قوم اور اس کی مسلح افواج کے شکر گزار اور تعریف کے مستحق ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے اس اہم دن پر پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع، اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور ملکی سلامتی کو ہر حال میں اور کسی بھی قیمت پر یقینی بنانے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

20/05/2024
پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنےسمبڑیال سے 4 سال پہلے اغوا ہونے والا 13 سالہ بچہ دبئ...
29/04/2024

پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے

سمبڑیال سے 4 سال پہلے اغوا ہونے والا 13 سالہ بچہ دبئی سے ملا!!!

2023 میں ہر ہفتے تقریبا 17 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
لاہور: اسسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں صوبہ پنجاب میں بچوں پر تشدد کے واقعات کی تعداد خطرناک حد تک زیادہ رہی جو متعلقہ اداروں کی فوری توجہ کا تقاضہ کرتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں مجموعی طور پر بچوں کے اغوا کے 2534 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اس سے گزشتہ سال 2022 میں بچوں کے اغوا کے 2539 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

سال 2023 کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ روزانہ اوسطاً 7 بچوں کو اغوا کیا گیا، یہ ایک خطرناک اعشاریہ ہے اور اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ بچوں کے اغوا کی روک تھام کے حوالے سے حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
اس سلسلے میں سب سے حساس اضلاع کے لحاظ سے زیادہ تر کیسز لاہور (840)، سیالکوٹ (194) اور گوجرانوالہ (143) سے رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد بھی تشویش کا باعث تھی۔ سال 2023 میں مجموعی طور پر 891 کیسز سامنے آئے جبکہ 2022 میں یہ تعداد 621 تھی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں ہر ہفتے تقریبا 17 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک بار پھر لاہور (346) رپورٹ کیسز کے لحاظ سے نمایاں اور حساس ترین رہا۔ اس کے بعد شیخوپورہ میں 76 اور بہاولنگر میں 61 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ، چائلڈ پورنوگرافی کے 12 کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال بچوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات بھی انتہائی تشویشناک ہیں، 2023 میں 493 واقعات رپورٹ ہوئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر ہفتے ملک بھر میں اوسطا 9 بچے قتل کیے گئے۔ بچوں کے قتل کے مختلف رپورٹ کردہ واقعات کے لحاظ سے لاہور (61)، فیصل آباد (32) اور گوجرانوالہ (26) نمبر پر تھے جبکہ یہ شہر درج کردہ کیسز کے لحاظ سے بڑے ہاٹ اسپاٹ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

سال 2022 سے 2023 تک بچوں کی اسمگلنگ اور جسمانی استحصال کے واقعات میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں 157 بچوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 2022 میں یہ تعداد 83 تھی۔ اسی طرح 2023 میں بچوں کی اسمگلنگ کے 108 واقعات کی رپورٹ درج کی گئیں جبکہ 2022 میں یہ تعداد 49 تھی۔

جسمانی تشدد کے رپورٹ کردہ واقعات میں سیالکوٹ (37)، فیصل آباد (16) اور شیخوپورہ (11) کے ساتھ ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں جبکہ بچوں کی اسمگلنگ کی درج کردہ رپورٹس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ (51) اور چنیوٹ (35) کیسز کے طور پر نمایاں ہیں۔ ان اضلاع کو بھی بچوں کی اسمگلنگ کے ہاٹ اسپاٹس میں شامل کیا گیا ہے۔

ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا کہ بچوں کے ساتھ تشدد اور جنسی زیادتی ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ پنجاب میں پولیس ان کیسز کو رجسٹر کرنا شروع ہوگئی ہے، اب عدالتوں کو بھی چاہیے کہ وہ بچوں پر تشدد کے کیسز پر سخت اور جلد فیصلہ دیں تاکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے اور اس جرم کو روکا جا سکے۔

کوثر عباس نے کہا کہ ’’ہر نمبر ایک ایسے بچے کی نمائندگی کرتا ہے جس کی حفاظت پر سمجھوتہ کیا گیا ہے، یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تشدد اور استحصال سے بچانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔ صرف ہماری مشترکہ کوششیں ہی ہر بچے کے محفوظ اور روشن مستقبل کو یقینی بنانے میں کارآمد ہو سکتی ہیں۔

واضع رہے کہ یہ اعداد و شمار آئین کے آرٹیکل 19 اے اور پنجاب ٹرانسپیرنسی اور معلومات تک رسائی کے قانون 2013 کے تحت پنجاب پولیس میں ’’رائٹ ٹو انفارمیشن‘‘ درخواست دائر کرکے جمع کیے گئے تھے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی ط...
21/06/2023

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی، جس کا اطلاق 17 ستمبر 2023 ء سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔

موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ، آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر حاصل کرلیں گے۔

صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی۔ صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔

حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں کے نامجن 12 پاکستانیوں کو بچالیا گیا ان میں ضلع کوٹلی کے محمد عدنان بشیر ولد محمد بشیر...
17/06/2023

حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں کے نام

جن 12 پاکستانیوں کو بچالیا گیا ان میں ضلع کوٹلی کے محمد عدنان بشیر ولد محمد بشیر، حسیب الرحمان ولد حبیب الرحمان، محمد حمزہ ولد عبدالغفور، گوجرانوالہ کے عظمت خان ولد محمد صالح، عرفان احمد ولد شفیع (ہسپتال میں داخل)عمران آرائیں ولد مقبول (ہسپتال میں داخل) گجرات کے محمد سنی ولد فاروق احمد اور ذیشان سرور ولد غلام سرور، شیخوپورہ کے زاہد اکبر ولد اکبر علی اور مہتاب علی ولد محمد اشرف ، منڈی بہاؤالدین کے رانا حسنین ولد رانا نصیر احمد، سیالکوٹ کے عثمان صدیق ولد محمد صدیق شامل ہیں۔

آزاد کشمیر کوٹلی میں کشتی ڈوبنے اور ہلاکت کی خبروں کی اطلاع ملنے پر فضا سوگوار ہے اور لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی اسمگلروں کے لیے سخت اقدامات کرے۔

ایف آئی اے کی تحقیقیاتی کمیٹی قائم

اُدھر ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے کر فسران کو نامزد کر دیا، نامزد کئے گئے افسران میں انسپیکٹر ہادی پرستان، انسپیکٹر عبداللہ، انسپیکٹر وقار اعوان اور سب انسپیکٹر ارتضیٰ انصر شامل ہیں، افسران ایف آئی اے کے مختلف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں تعینات ہیں۔

افسران کے موبائل نمبرز اور ای میل ایڈرس بھی شئیر کر دئیے گئے ۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ کشتی حادثہ میں ملوث عناصر کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات شئیر کرنے کے لئے افسران سے رابطہ کریں، معلومات شئیر کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

یونان کشتی حادثہ، وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونان میں ڈوبنے والی کشتی کے سوار پاکستانیوں کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمے داران کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کردیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ مولانا عبدا الکبر چترالی نے نقطہ اعتراض پر کہا لیبیا سے یونان جاتے ہوئے 310 پاکستانی کشتی سمیت سمندر میں ڈوب گئی ہے، واقع کی تحقیقات کروائی جائیں۔

سینئر صحافی ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر...
08/06/2023

سینئر صحافی ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کردی۔

ایڈووکیٹ شوکت عزیز صدیقی کے ذریعے دائر کی گئی متفرق درخواست میں ارشد شریف کی والدہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، فیصل واوڈا، سلمان اقبال، مراد سعید اور عمران ریاض کو شامل تفتیش کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کیے جائیں ۔ ارشد شریف کی والدہ نے متفرق درخواست میں مزید کہا کہ مقدمے کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ کے اقدام کو سراہتی ہوں ۔

ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ قتل کی تحقیقات پاکستان میں ہونے والی سازش سے شروع کی جائیں ۔ کئی افراد نے ارشد شریف کے قتل کی سازش کے بارے میں جاننے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ اور نہ ہی جے آئی ٹی کی رپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ جے آئی ٹی سربراہ کو 5 افراد کو تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم دے۔ ساتھ ہی عدالت جے آئی ٹی کی رپورٹس فراہم کرنے کا حکم بھی دے۔

اسلام آباد: جناح ہاؤس لاہور حملے کا ایک اور مرکزی شر پسند بے نقاب   ہوگیا، جس نے  حیران کن انکشافات اور اعترافات کیے ہیں...
08/06/2023

اسلام آباد: جناح ہاؤس لاہور حملے کا ایک اور مرکزی شر پسند بے نقاب ہوگیا، جس نے حیران کن انکشافات اور اعترافات کیے ہیں۔

حاشر خان درانی نامی شرپسند پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکرٹری نکلا، جو جناح ہاؤس حملے کے دوران چیخ چیخ کر انقلاب کے نعرہ لگاتا رہا۔ دوران تفتیش حاشر خان درانی نےانکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد جو کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ ہوا، اس کی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی تھی۔

حاشر خان درانی کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے یہ منصوبہ بنایا ۔اس کی لیڈر شب جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید اور شیخ امتیاز شامل تھے، نے پہلے سے پلاننگ کی ہوئی تھی، جس کے تحت ہم نے حملہ کیا۔ یہ حملہ اس بیانیے کی عکاسی تھا جو چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف ہمارے ذہنوں میں بھرا تھا، وہ اثر انداز ہوا ۔
شرپسند نے اعتراف کیا کہ میں بھی حملے کے وقت وہاں موجود تھا ، میں نے بھی وڈیو بنائی، لوگوں کو اُکسایا کہ لوگو انقلاب آگیا اور جھنڈا لہرا کر کہا کہ یہ کور کمانڈر ہاؤس نہیں بلکہ خان ہاؤس ہے۔ اس سب عمل کے دوران فوج کا رویہ بہت positive تھا۔ ہماری فوج نے کسی عام شہری کو تنکے کا بھی نقصان نہیں پہنچایا۔

افسوسناک واقعہ سے پہلے ملزمان لیبیا کشتی حادثے کا شکار افراد کے لواحقین سے پیسے وصول کرتے تھے اور گینگ کے سرغنہ کو ٹرانس...
02/03/2023

افسوسناک واقعہ سے پہلے ملزمان لیبیا کشتی حادثے کا شکار افراد کے لواحقین سے پیسے وصول کرتے تھے اور گینگ کے سرغنہ کو ٹرانسفر کرتے تھے جس کے بعد اگلی منزل کا تعین کرتے تھے۔

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے بھی گزشتہ روز نوٹس لیتے ہوئے انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

13/12/2022

سرکاری ادویات کی سرعام فروخت!!!

11/12/2022

😢

Address

G7
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پاکستانی خبریں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پاکستانی خبریں:

Share

Category


Other TV Channels in Islamabad

Show All