A7 News HD Tv

A7 News HD Tv آپ کی آواز

http://www.A7NewsHDTv.com/ Islamabad
(1)

برنالہ  عبوہ میڈیکل کالج فیصل آباد کے ینگ ڈاکٹرز  کے وفد کی ڈاکٹر عبدااللہ زوالفقار مغل۔ینگ ڈاکٹر ارحم حسین ڈاکٹر ۔محمد ...
09/12/2023

برنالہ
عبوہ میڈیکل کالج فیصل آباد کے ینگ ڈاکٹرز کے وفد کی ڈاکٹر عبدااللہ زوالفقار مغل۔ینگ ڈاکٹر ارحم حسین ڈاکٹر ۔محمد عبداللہ ڈاکٹر صبیحہ قاسم۔۔اور ڈاکٹر اقراء جہانگیر
کا چنارفری ڈائیلائسز سنٹر برنالہ برانچ کا دورہ ۔
اس موقع پر راجہ مزمل حسین اور ذوالفقار علی مغل نے ان کو ویلکم کہا اور تمام مریضوں سے ملاقات کرائی گئی
ادارے کے تمام شعبوں کے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی. انہوں نے کہا کہ چنارفری ڈائیلائسز سنٹر جس طرح سے دکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ہم پوری چنارفری ڈائیلائسز سنٹر انتظامیہ کاشکریہ ادا کرتے ہیں جو دن رات اس مشن کے لئے کام کر رہے ہیں.. انہوں تمام ڈونرز کے فراخدالنہ تعاون پر شکریہ ادا کیا .
تمام معزز میڈیکل کے طلبہ نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا...
چنار ٹیم برنالہ ان کی آمد شکر گزار ہیں.
جزاک اللہ خیر

برنالہ.. نصیب کی بات اور کرم کے فیصلے.. ایک بڑے گھرانے کے چشم و چراغ راجہ عبدالحق مرحوم آف جھکڑ منڈی کے صاحبزادے راجہ اک...
09/12/2023

برنالہ.. نصیب کی بات اور کرم کے فیصلے..
ایک بڑے گھرانے کے چشم و چراغ راجہ عبدالحق مرحوم آف جھکڑ منڈی کے صاحبزادے راجہ اکرام الحق آف جھکڑ منڈی حال برطانیہ نے وفد کے ہمراہ چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ کا وزٹ کیا..
چنار ٹیم برنالہ اور معززین علاقہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا.
عمارت کے وزٹ کے بعد ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا. تلاوت عزیر قادری نے کی. چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے ادارے کی خدمات عمارت کی تعمیر .عوامی تعاون پر تفصیلی بریفنگ دی.
عبدالجمیل جنجوعہ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے راجہ اکرام الحق. راجہ شفیق کیانی حال برطانیہ. اور پوری فیملی کی جانب سے خطیر رقم کے عطیات. اخلاقی تعاون اور حمایت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی.
اور سارے خاندان کا شکریہ ادا کیا. راجہ شفیق کیانی صاحب نے چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ کے لئے اپنی جانب سے. گھکڑ ویلفیئر ٹرسٹ. اور پورے خاندان کی جانب سے مکمل تعاون اور سرپرستی جاری و ساری رکھنے کا اعلان کیا.
تقریب کی صدارت معروف علمی و ادبی سماجی شخصیت ریٹائرڈ پروفیسر ثنااالہ ڈار نے شرکا کا شکریہ ادا کیا.
راجہ مزمل حسین نے بھی شکریہ ادا کیا. راجہ اکرام الحق نے 20 لاکھ روپے کا چیک ادارے کی انتظامیہ کے حوالے کیا. اور معزز مہمان کو ادارے کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی..
تقریب میں چنار ٹیم برنالہ اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
جزاک اللہ خیر...

08/12/2023

بھمبر میں بسم اللہ آئیر ٹریول کا شاندار افتتاح الکویت پلازہ میں.. کر دیا گیا ہے
جو بیرون ممالک کے سستے ٹکٹ کے ساتھ سفری مکمل معلومات فراہم کرتا ہے
ایم ڈی راجہ جبران شیری

06/12/2023
میرپور  کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی اور ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ملکی سلامتی اور ...
06/12/2023

میرپور
کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی اور ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ملکی سلامتی اور تحفظ کا ضامن ہے جس پر عملدرآمد انتظامیہ،پولیس اور سیکورٹی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس سلسلہ میں کسی سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
ان خیالات کاا ظہار انھوں نے نیشنل ایکشن پلان کی ریجنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض،ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال،ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز،ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم خان،ایس ایس پی کوٹلی میر محمد عابد،ایس پی بھمبر راجہ اظہر اقبال خان،انچارج سپیشل برانچ راجہ جاوید الرحمان،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، سیکورٹی ایجنسیوں کے ذ مہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے قوانین ریاست کی سلامتی اور تحفظ کے قوانین ہیں ان پرسوفیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع میں ریاستی مفاد کے خلاف، دہشت گردی،مذہبی منافرت پھیلانے والوں اور قانون و آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔اجلاس میں متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں گئی کہ قومی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ریاست کے مفادات کے خلاف، معاشرے میں بدامنی اور مذہبی منافرت سمیت دیگر جرائم کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں حکومتی ہدایات کے مطابق غیر قانونی، بغیر ویزہ اور زائد المعیاد پاسپورٹ ویزہ کے غیر ملکیوں کی ڈویژن سے انخلاء کے حوالے سے کی گئی کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج،مدارس کی رجسٹریشن، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر غیر قانونی اقدام جن میں منشیات اور انسانی سمگلنگ شامل ہیں کا مکمل قلع قمع کرنے کی بھی ہدایت دی گئیں۔ سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف کے پھیلائے جانے والے مواد پر سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت بنائے گے قوانین اور ترامیم شدہ پالیسی پر عملدرآمد کے لئے انتظامیہ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک اور مشاورت سے جرائم پیشہ افراد اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اجلاس میں موبائل فون کے استعمال اور غیر تصدیق شدہ سموں کی روک تھام کے لیے بھی ہدایات دی گئیں کہ لوگوں میں اپنی اپنی ٹیلی فون سم کارڈ کی تصدیق /بائیو میٹرک کرکے استعمال کرنے کے حوالے سے اگاہی مہم شروع کی جائے۔ڈویژن بھر کے عوام سے کہا گیا کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر حاصل کردہ ٹیلی فون سم کارڈ ز کے بارے میں پوری طرح معلومات رکھیں ایسا نہ ہو کے ان کے نام پر کوئی اور شخص سم کارڈ استعمال کرکے کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہو۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تینوں اضلاع میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں اور پروپیگنڈہ پر نظر رکھیں۔ریاست اور عوامی مفاد کے خلاف غیر مصدقہ مواد پھیلانے والوں کا محاسبہ کریں۔

ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سماہنی راجہ ظفر اقبال کاروباری شخصیت چوہدری آفتا...
06/12/2023

ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سماہنی راجہ ظفر اقبال کاروباری شخصیت چوہدری آفتاب احمد پرنسپل ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر راجہ عبدالرحمن کے جواں سالہ پوتے کی وفات پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں ۔

بھمبر(A7News)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کےاحکامات پر ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ نے پولیس نفری کے ہمراہ بازار کی پٹرتال کی،متعدددکانداروں...
05/12/2023

بھمبر(A7News)
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کےاحکامات پر ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ نے پولیس نفری کے ہمراہ بازار کی پٹرتال کی،متعدددکانداروں کو جرمانے،وزیراعظم کے احکامات پر ہفتہ صفائی مہم کو جاری رکھنے کی ہدایت کی،غیر ریاستی افراد کی رجسٹریشن کو بھی چیک کیا،ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ نےایس ایچ او طارق سلہریا و ٹریفک اے ایس آئی محمدمحفوظ کے ہمراہ ٹریفک کی بھی پٹرتال کی،تجاوزات،رانگ پارکنگ،گوشت کی دکانوں ،سٹالز،فاسٹ فوڈ،گیس سلنڈرزکی دکانوں ،بس و ٹرانسپورٹ اڈوں،پٹرول پمپس سمیت دیگر دکانوں،کریانہ سٹورزکی چیکنگ کی،جرمانے ،وارننگ دی،خلاف ورزی پر آئندہ دکانیں سیل کرنے کا عندیہ دیا، شہر میں صفائی ستھرائی کاجائزہ لیا،دوران چیکنگ ڈی آئی اوعدنان مختارو دیگربھی ہمراہ تھے۔

مظفرآباد  سپیکرآزادجموں وکشمیر  چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی و اپو...
05/12/2023

مظفرآباد
سپیکرآزادجموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین کی جانب سے پیش کی گئی قراردادیں ایوان نے منظورکر لیں۔ وزیر زراعت،لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سردار میر اکبر خان،وزیرایلیمنٹری وسکینڈری ایجوکیشن دیوان علی خان، وزیرقانون وپارلیمانی امورعبدالوحید،وزیرپاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید،وزیرخوراک محمد اکبر چوہدری، وزیر بہبود آبادی،آبپاشی وسمال ڈیمز سردار محمد حسین خان،وزیر سیاحت،آثار قدیمہ ومعدنی وسائل فہیم اختر، وزیر منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجیداورایم ایل اے/ چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن پیر سید مظہر سعید شاہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا یہ اجلاس مقبوضہ فلسطین کی صورت حال،اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور سفاکیت سے جنم لینے والے انسانی المیہ،عام شہریوں اور معصوم بچوں کی شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔یہ اجلاس مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضہ،جارحیت اور فلسطینی عوام کو اپنی ہی زمین سے بے دخل کرنے کی مذمت کرتا ہے۔اسرائیل کی قا بض افواج کی طرف سے فلسطین کے عام شہریوں،بچوں،ہسپتالوں،تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے،غزہ کے لوگوں کو محصور رکھنے اور ان کو بنیادی شہری سہولیات سے بھی محروم رکھنے کو، انسانیت کے خلاف جرائم سمجھتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطین میں انسانیت کے قتل عام کو فوری طور پر نہ صرف روکا جائے بلکہ اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر اور Rome Statue Of International Criminal Court کے تحت کار روائی کی جائے۔یہ ایوان مقبوضہ فلسطین کی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔جموں کشمیر کے عوام کی قبلہ اول سے مذہبی بنیادوں پر عقیدت اور والہانہ وابستگی ہے۔دونوں خطوں مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے قابض طاقتوں اسرائیل اور ہندوستان کے خلاف جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ عالمی امن اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ان دونوں خطوں کے مستقبل کا فیصلہ ان خطوں کی عوام کی مرضی و منشاء سے کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
سابق وزیراعظم و ایم ایل اے راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے پیش کر دہ قرار داد میں کہا گیا کہ قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا آج کا یہ اجلاس اسرائیل اور فلسطینی حماس مجاہدین کے مابین جاری جنگ اور اس کے نتیجہ میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مرد، خواتین اور بچوں کی شہادتوں پر انتہائی رنج اور صدمہ کا اظہار کرتا ہے۔یہ اجلاس 25لاکھ فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم،ٹنوں کے حساب سے برسائے جانے والے بارود اور اس سفاکیت کے سبب ہسپتالوں میں زیرِ علاج معصوم بچوں،مرد و خواتین کے قتل کی پُر زور مذمت کرتا ہے۔یہ اجلاس بین الاقوامی سطح پر صیہونی قوتوں کی طرف سے اہل اسلام کو انتقام کا نشانہ بنانے اور اس رویہ پر اسلامی ممالک کی اکثریت کی خاموشی اور بے َحسی پر اظہار افسوس کرتا ہے۔ اجلاس اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی طرف سے،فلسطینی مزاحمت کاروں کے خاتمہ تک جنگ جاری رکھنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔یہ اجلاس اقوام متحدہ اور دیگر عالمی مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ مسلم اور غیر مسلم کے لیے اپنائے جانے والے دوہرے معیار کو ترک کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے کر جنگ بندی کو یقینی بنائیں نیز مسلمانوں کی عبادت گاہ اور قبلہ اول کی آزادی اور بازیابی عمل میں لانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ اس معزز ایوان کی رائے میں سلامتی کونسل کی 1961ء کی منظور شدہ قرارداد کے مطابق دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔اقوام متحدہ اورعالمی برادری آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔یہ ایوان اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینی شہریوں کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے یہ قرار دیتا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی وا ر کیبنٹ کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس(ICJ)اور انٹرنیشنل کریمینل کورٹ (ICC) میں مقدمات دائر کیے جائیں اور معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام اور جنگی جرائم کے ارتکاب پر ان کو قرار واقعی سز ادی جائے۔یہ ایوان عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین کے تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے دل کھول کر امداد کی جائے تا کہ بے گھر اور مظلوم فلسطینی اپنے علاقوں میں دوبارہ آباد ہو سکیں۔راجہ محمد فاروق حیدرخان کی جانب سے پیش کی گئی قراداد احمد رضاقادری نے ایوان میں پڑھی۔
ممبراسمبلی و چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید شاہ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ ایک ہے۔یہ ایوان انبیاء کی سر زمین، قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ ایوان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی طرف سے بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کی مذمت کرتا ہے۔مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضہ اور اسرائیل کے فلسطین پر قبضہ کی مذمت کرتا ہے۔بقول قائد اعظم محمد علی جناح اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اس نے اپنی موجودہ دہشت گردی سے ناجائز ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے۔یہ ایوان تمام مسلم حکمرانوں اور غیر مسلم منصفوں سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کھڑا ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔یہ ایوان اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کی عوام کو عالمی بنیادی انسانی حقوق کے تحت اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے۔یہ ایوان عالمی امدادی اداروں سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنگ زدہ علاقے میں سکول،ہسپتال اور تباہ شدہ انفرا سٹرکچر کو فوری بحال کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ نیز ٖغزہ میں حالیہ اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے بچوں،عورتوں اورمعصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور عالم اسلام سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تمام تر تعلقات کو ختم کر کے اسرائیل اور بھارت کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے۔ یہ ایوان فلسطین اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔قبلہ اول کے ساتھ پوری امت مسلمہ کی طرح اہل کشمیر کا مذہبی عقیدت و احترام کا لازوال رشتہ ہے۔
قائدحزب اختلاف خواجہ فاروق احمد، سابق وزیراعظم سردارعبدالقیوم نیازی اور ممبراسمبلی حسن ابراہیم خان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اسرائیل کی حکومت کی جانب سے غزہ میں مسلمان آبادی پر گزشتہ ایک ماہ سے جاری ظلم و ستم،قتلعام و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔اس جنگ میں غزہ کے لاکھوں لوگوں کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھا نا پڑا۔ معصوم بچے شہادت پا گئے۔نوجوان اور خواتین کی کثیر تعداد بھی معذور ہو رہی ہے۔حتیٰ کے ہسپتالوں /سکولوں پر بھی وحشیانہ بمباری کی گئی ہے۔ مسجد ِ اقصیٰ کو تالے لگا دیئے گئے ہیں۔امریکہ سمیت دیگر بڑی طا قتیں اس ظلم و ستم کو روکنے کے بجائے کھلم کھلا اسرائیلی حکومت کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔یہ ایوان متفقہ طور پر اسرائیل کی حکومت کی جاری بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیل کی جاریہ نسل کشی کو فی الفور بند کروایا جائے اور اسرائیل کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کی جائے۔
قبل ازیں وقفہ سولات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون وپارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے ٹرانسفرپالیسی کے حوالے سے ممبراسمبلی سردارحسن ابراہیم کے پوائنٹ آف آرڈر پرکہاکہ فی الوقت کوئی ٹرانسفر پالیسی موجودنہیں تاہم ٹرانسفرپالیسی بنائی جائیگی جس پر سپیکر اسمبلی نے رولنگ دی کہ ٹرانسفر کے حوالے سے جوبھی پالیسی ہے اسکو اسمبلی میں لایاجائے۔وزیرامور منگلا چوہدری قاسم مجید نے کہاکہ حکومت کوئی فضول خرچیاں نہیں کررہی، چوہدری انوارالحق کے دور میں غیر ضروری اخراجات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سابق وزرائے اعظم کی مراعات میں اضافہ نہیں کیاگیا بلکہ جو مراعات وہ لے رہے تھے اسکو قانونی شکل دی گئی ہے۔مشیر حکومت محترمہ نبیلہ ایوب نے کہاکہ تھرڈ پارٹی ایکٹ کے ذریعے قطعا محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کو ختم نہیں کیا گیابلکہ این ٹی ایس کے ذریعے ہی اساتذہ کی بھرتیاں ہوں گی اور جو پانچ نمبر انٹرویو لینے والے ممبرز کے تھے وہ بھی ختم کریں گے تاکہ سوفیصد میرٹ اور اہلیت صلاحیت پر لوگ تعینات ہوں۔وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ جوعارضی ملازمین تحت ضابطہ تعینات ہوئے انکو ہرصورتنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائیگی۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد کی آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے حوالہ سے توجہ دلاو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک نے کہاکہ آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے ملازمین حکومت آزادکشمیر کے ملازمین کی طرز پر ایڈھاک ریلیف الاونس کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جامعات کے حوالہ سے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم ہے جس میں تمام جامعات کی آمدن اور اخراجات کے حوالہ سے رپورٹ مرتب کروائی گئی ہے۔ اس موقع پر سپیکر اسمبلی نے آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے مسائل کے حوالہ سے وزیرہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک کی سربراہی میں ممبران اسمبلی خواجہ فاروق احمد، میاں عبدالوحید اورمحترمہ تقدیس گیلانی پر مشتمل کمیٹی بنا دی جو پندرہ ایام میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کریگی۔سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے اجلاس 12دسمبرتک ملتوی کر دیا۔

05/12/2023

سخن سازی ہے ، گہرائی نہیں ہے
ابھی تک بات بن پائی نہیں ہے

میں ایسا کون سا یوسف ہوں ، پیارے
تو میرا دوست ہے ، بھائی نہیں ہے

کسی سیارچے پر جا کے بیٹھیں ؟
زمیں پر اتنی تنہائی نہیں ہے

چراغ اور پھول بہہ سکتے ہیں اس میں
ابھی اس جھیل پر کائی نہیں ہے

محبت ، سیکھ کر کی ہے تو ، آئی
یہ یوں ہی مفت ہاتھ آئی نہیں ہے

تھمائی تھی جو مس کرکے لبوں سے
وہ سگریٹ میں نے سلگائی نہیں ہے

نہیں سنتا ہماری ؟ آسماں بھی
خدا کے ہاں بھی شنوائی نہیں ہے

محبوب کاشمیری

برنالہ.. معروف اوورسیز کشمیری راہنما سپوت برنالہ راجہ اکرام الحق آف جھکڑ منڈی برنالہ حال برطانیہ نے راجہ محمد شفیق کیانی...
05/12/2023

برنالہ..
معروف اوورسیز کشمیری راہنما سپوت برنالہ راجہ اکرام الحق آف جھکڑ منڈی برنالہ حال برطانیہ نے راجہ محمد شفیق کیانی صاحب برطانیہ. کے ہمراہ چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ برانچ کا وزٹ کیا..
عبدالجمیل جنجوعہ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے معزز مہمانوں کو ادارے کی عمارت .مختلف شعبوں. فری سہولیات. جدید مشینری. اور عوامی تعاون کے متعلق مکمل بریفنگ دی.
معزز مہمانوں نے تمام اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے چنار ٹیم برنالہ کو شاندار عمارت کی قلیل مدت میں تکمیل پر دلی مبارکباد پیش کی. اور تمام ڈونرز کے تعاون پر شکریہ ادا کیا..
انہوں نے اس مشن کے لئے جلد بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان کیا..
اس موقع پر راجہ مزمل حسین اور چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے چنار ٹیم برنالہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا..
جزاک اللہ خیر

بھمبر: سابق صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم کی سالگرہ کا کیک  کشمیر پریس کلب بھمبر میں کاٹا گیا۔۔  صدر کشمیر پریس کلب بھمبر...
05/12/2023

بھمبر: سابق صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم کی سالگرہ کا کیک کشمیر پریس کلب بھمبر میں کاٹا گیا۔۔ صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری جمیل شفیع۔ سابق صدر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ۔ سنئیر نائب صدر چوہدری عاطف اکرم۔ چیئرمین یونین کونسل دھنڈر چوہدری ریحان اسلم سنئیر صحافیوں محمد یاسین تبسم ۔ چودھری قیصر تاٸب چوہدری سجاد پوٹھی۔ اعجاز افضل مرزا حسن رسول اور دیگر نے شرکت کی۔۔ تمام ساتھیوں نے راجہ نعیم گل کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناٶں کا اظہار کیا۔۔

بھمبر(بیورو رپورٹ )یونین کونسل بھمبر جانی کے ممبران کا باضابطہ پہلا اجلاس چیئرمین یونین کونسل بھمبر رجانی چوہدری محمد شف...
05/12/2023

بھمبر(بیورو رپورٹ )یونین کونسل بھمبر جانی کے ممبران کا باضابطہ پہلا اجلاس چیئرمین یونین کونسل بھمبر رجانی چوہدری محمد شفیق کے زیر قیادت منعقد ہوا
اجلاس میں موجودہ عوامی مسائل ، آٹے کی عدم دستیابی ، جانوروں کی ویکسینیشن، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،اہل علاقہ کے بنیادی مسائل بارے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے ملاقات کر کے آگاہ کیا جائے گا ، یونین کونسل بھمبر رجانی میں 6 کلو میٹر روڈ کی منظوری پر وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کا شکریہ ادا کیا چیرمین چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ معذور ، طلاق یافتہ ، بیوہ ، اور بے آسرا بزرگوں کے کوائف یونین کونسل بھمبر رجانی کے اپنے اپنے وراڈ ممبران کو جمع کروائیں اجلاس کے آخر میں چیرمین بھمبر رجانی چوہدری محمد شفیق نے تمام ممبران کی شرکت پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اجلاس میں
وائس چیئرمین غلام حسین ، کونسلر محمد افضل ، کونسلر احسن ارشاد ، کونسلر راجہ طاہر محمود ، کونسلر بابو رمضان ،کونسلر محمد عاطف اور سیکرٹری یونین کونسل بھمبر رجانی محمد یوسف شریک ہوئے۔

بھمبر(بیورورپورٹ )اللہ کی ہرنعمت پر انسان کو شکراداکرنا چاہیے،ایسی نعمتیں رب تعالی نے ہمیں دیں جنکاہرسانس کے ساتھ حق ادا...
04/12/2023

بھمبر(بیورورپورٹ )
اللہ کی ہرنعمت پر انسان کو شکراداکرنا چاہیے،ایسی نعمتیں رب تعالی نے ہمیں دیں جنکاہرسانس کے ساتھ حق ادا کرنا مشکل ہے۔اللہ نے انسان کو پورے اعضا دیئے آنکھ کان ناک سمیت جسم کے تمام عضو کو مکمل دیا ،ایسے احباب سپیشل افراد جو مختلف معذریوں میں مبتلاہیں ان سے ان مکمل اعضاء کی قدر پوچھیں لہذا اللہ کی ہرانمول نعمت کی قدر کریں۔انسانیت کا خیال رکھیں۔معذروں کا خیال رکھیں۔ان خیالات کااظہار صباء انسٹی ٹیوٹ برائے سپیشل افراد میں مختلف مقررین نے یوم معذوراں کی نسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا معذور بچوں و طلباءکے مسائل سنے گئے،شرکاء نے اس عزم کا اظہارکیاکہ معذروں کی ہرفورم پرمددیقینی بنائیں گے،انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل کی خدمات لائق تحسین ہیں۔پروقارتقریب میں ڈی ای اوز مردانہ و نسواں،سیاسی سماجی شخصیات ،ضلعی افسران سمیت دیگرمکاتب فکر سےافراد شریک ہوئے،معذور افراد کی ہمت و حوصلے کوسلام پیش کیاگیا

بھمبر بابا شادی شہید دربار پر بیریر کا تنازعہ حل پرانے ٹھیکیدار نے ٹھیکہ چوہدری سبحانی (سکاتلاب) کے سپرد کر دیا باقی قسط...
03/12/2023

بھمبر بابا شادی شہید دربار پر بیریر کا تنازعہ حل پرانے ٹھیکیدار نے ٹھیکہ چوہدری سبحانی (سکاتلاب) کے سپرد کر دیا باقی قسطیں ٹھیکیدار چوہدری سبحانی ادا کریں گے
ٹھیکیدار چوہدری سبحانی نے اعلان کیا کسی باعزت شہری اور اہل محلہ کو تنگ نہیں کیا جائے گا جو گاڑی پارکنگ ایریا میں کھڑی ہو گی اس سے پارکنگ فیس لی جائے گی بیریر کو صبح ہٹا دیا جائے گا ملازمین پارکنگ ایریا میں کھڑے ہوں گے جب گاڑی پارکنگ ایریا میں پارک ہو گی اس گاڑی سے محکمانہ ریٹ کے مطابق پرچی فیس وصول کی جائے گی کسی بھی راہ گزر گاڑی موٹر سائیکل والوں کو تنگ نہیں کیا جائے گا تمام لوگوں کی عزت نفس کا ترجیحی بنیادوں پر خیال رکھا جائے گا زائرین اور سیاح ہمارے مہمان ہے ان کی عزت اور حفاظت اولین ترجیح ہے

03/12/2023

بھمبر: سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی جموں کشمیر میڈیا آفس آمد صحافیوں سے گفتگو

 #بھمبر ( بیورو رپورٹ) موجودہ حکومت کسی منشور پروگرام یا ایجنڈے کے تحت برسرِ اقتدار نہیں آئی بلکہ ایک عدالتی فیصلے کے نت...
03/12/2023

#بھمبر ( بیورو رپورٹ) موجودہ حکومت کسی منشور پروگرام یا ایجنڈے کے تحت برسرِ اقتدار نہیں آئی بلکہ ایک عدالتی فیصلے کے نتیجے میں حادثاتی طور پر معرض وجود میں آئی نہیں بلکہ لائی گئی ہے اسے کسی سیاسی جماعت کی اونرشپ حاصل نہیں جس کا واضح اور بارہا مرتبہ اقرار وزیراعظم خود کر چکے ہیں بقول وزیراعظم کے یہ ممبران اسمبلی کی حکومت ہے یہی وجہ ہے کہ جب سے یہ حکومت برسرِ اقتدار ائی ہے ریاست میں ایک افراتفری اور انارکی کی صورت حال ہے چھ ماہ سے ریاست بھر بالخصوص دو ڈویژن ہا میں عوام بجلی کے بےجا اور ہوشربا ٹیکسز کے خلاف آٹے پر سبسڈی دیئے جانے اور آٹے کی منصفانہ تقسیم کے لئے سراپا احتجاج ہے حکومت اس سے عہدہ برا ہونے میں بری طرح ناکام ہے وزیراعظم نے ایوان میں اپنے پہلے خطاب میں تحریک آزادی کو تیز تر کرنے قانون کی حکمرانی قائم کرنے کا ببانگ دہل اعلان کیا تھا مگر اب تک ماسوائے زبانی جمع خرچ کے کسی قسم کا کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ ایکٹ کا خاتمہ کر کے عملاً ریکروٹمنٹ ممبران اسمبلی کے رحم و کرم پر چھوڑ دی گئی ہے محکمہ تعمیرات عامہ کو لوکل گورنمنٹ بنا دیا گیا ہے اور ٹھیکیداروں کو ادائیگی محکمانہ رولز کی بجائے ممبران اسمبلی کی صوابدید پر کر دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق نے جموں و کشمیر میڈیا آفس بھمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ ریاست کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ہے تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ کے ذریعے جو اساتذہ بھرتی ہوئے ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے کہ سرکاری اداروں کے نتائج بہتر ہوئے عوام کا سرکاری تعلیمی اداروں پر اعتماد بحال ہونا شروع ہوا نوجوانوں کو ممبران اسمبلی کے پیچھے پھرنے کی بجائے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملازمتیں حاصل کرنے کے مواقع ملے ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بحثیت جماعت حکومت میں شامل نہیں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی حکومت کا حصہ ہے بحیثیت جماعت ابھی تک پارٹی سربراہ نے جماعت کا اجلاس طلب نہیں کیا انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف ہمارے قائد اور ہم سب ان کے کارکن اور ان کی ٹیم ہیں قائد پاکستان پاکستان واپس تشریف لا چکے ہیں ابھی وہ پاکستان کے آمدہ انتخابات کے لئے پاکستان میں جماعت کو منظم کرنے پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ کرنے اور خود پر بنائے گئے بےبنیاد کیسز کی پیروی میں مصروف ہیں جلد مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی ان سے ملاقات ہو گئی اور قائد پاکستان کا فیصلہ حتمی ہوگا بحیثیت جماعت ریاست کے تیس حلقوں میں مسلم لیگ ن اس حکومت میں شامل نہیں اور پوری طرح اپوزیشن کر رہی ہے بلکہ اب تیسویں حلقے سے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر بھی بھرپور اپوزیشن کر رہے ہیں کیونکہ حکومتی کارکردگی سے وہ بھی بری طرح مایوس ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں بحثیت پارٹی سیکرٹری جنرل ریاست بھر کے کارکنوں کا اعتماد حاصل ہے اور ابھی چند روز قبل پارٹی کی جنرل کونسل نے میرے سمیت میاں محمد نواز شریف کے نامزد کردہ تمام عہدیداران کو بلا مقابلہ منتخب کر کے بھرپور و مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ایک سوال کے جواب میں چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ بدقسمتی سے قیام آزاد کشمیر کے بعد جو لوگ مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے آئے ان کو اقوام متحدہ کے ادارے UNHCR میں رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا اور وہ پاکستان میں آباد ہیں اگر اقوام متحدہ کے تحت استصواب رائے ہوتا ہے تو وہ اب غیر رجسٹرڈ ہونے کے باعث استصواب رائے میں ووٹ ڈالنے سے محروم رہیں گے جو کہ انتہائی بدقسمتی ہے انہوں نے کہا گو وہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں ووٹ ڈالتے ہیں مگر چونکہ آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار صرف آزاد کشمیر کی حدود تک محدود ہے اور ریاست سے باہر اس کی کہیں عمل داری نہیں ہے لہذا مہاجرین مقیم پاکستان نشستوں کے انتخابی نتائج پاکستان کی مقامی انتظامیہ کے مرہون منت ہوتے ہیں اور وہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے کنٹرول سے باہر ہیں لہذا میں نے پہلے بھی ذاتی طور پر یہ تجویز دی تھی کہ ان نشستوں پر انتخابات متناسب نمائندگی کے تحت آزاد کشمیر میں ڈالے گئے پارٹی ووٹوں کے تحت و مطابق کیا جائے اس سے وفاقی حکومت کی مداخلت کا ایک بڑا دروازہ بند ہو گا چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ ریاست میں ہونے والے ہر الیکشن میں وفاقی حکومت اثر انداز ہوتی آئی ہے اور یہاں اپنی مرضی کی حکومت قائم کرتی ہے لہذا اس مداخلت سے بچنے کا واحد طریقہ بیک وقت انتخابات ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے حکومت کو چھ ماہ کا وقت دیا کہ وہ عوام کی خدمت کرے مگر حکومت اس میں بری طرح ناکام رہی میرٹ کے تمام دروازے بند کئے جا رہے ہیں بدترین انتقامی کارروائیاں جاری ہیں اداروں کو مفلوج کر دیا گیا ہے ایک سال قبل سپریم کورٹ کے حکم پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد بلدیاتی اداروں کو فعال نہیں کیا جا رہا عوامی اور مستقبل کی ضروریات سے مغائر محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور ایک دو اشخاص کو نوازنے کے لئے بھمبر یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے حقیقی ضرورت کے مطابق پہلے سے قائم اداروں کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے پہلے ہی گرلز ڈگری کالج ہاسٹل پر قبضہ کر کے مسٹ یونیورسٹی کیمپس قائم کیا گیا حالانکہ اس کے لیے باقاعدہ کیمپس تعمیر کرنا چاہیے تھا اب میرپور ڈویژن کی ضرورت کے بنائے جانے والے ٹیکنیکل کالج پر قبضہ کر کے کنونشنل ایجوکیشن پر مشتمل یونیورسٹی کی جا رہی ہے حالانکہ دنیا بھر میں ضرورت ہنرمند افراد کی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت تمام بنیادی انفراسٹرکچر تباہ کرنے کے درپے ہے اب کھل کر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے.
#سماہنی

03/12/2023

بھمبر: سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی جموں کشمیر میڈیا آفس آمد صحافیوں سے گفتگو

02/12/2023

اب آپ کو واہگہ بارڈر جانے کی ضرورت نہی، اپنی شادی بیاہ کی تقریبات پر بھی پرچم کشای کا لطف اٹھا سکتے ہیں!

برنالہ.. پیشہ پیغمبری سے وابستہ عظیم لوگ معزز اساتذہ اکرام کا سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے سابق راہنما چوہدری عب...
02/12/2023

برنالہ.. پیشہ پیغمبری سے وابستہ عظیم لوگ معزز اساتذہ اکرام کا سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے سابق راہنما چوہدری عبدالناصر بوکن کی قیادت میں وفد نے چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ کا وزٹ کیا.. چنار ٹیم برنالہ نے ان کا استقبال کیا.
مدرس عبدالناصر بوکن نے تمام معزز مہمانوں کو عمارت کے تمام شعبوں کا تفصیلی وزٹ کروایا. اس مشن کی تکمیل. مقامی افراد کے تعاون. اور اوورسیز لے تعاون کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی.
معزز مہمانوں نے چنار ٹیم برنالہ کو شاندار عمارت کی تعمیر. خوبصورت ترین عمارت. اور قلیل مدت میں عمارت کی تعمیر پر مبارکباد پیش کی. اور جس جس نے بھی اس مشن کے لئے حصہ لیا ان سب کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا.
تمام مہمانوں نے نقد عطیات دیئے اور ماہانہ ممبر شپ لی..
اور اس عظیم مشن کے لئے بھرپور مہم چلانے کا عزم کیا..
وفد میں مدرس محمد اعجاز جرال ..مدرس محمد حنیف بیگ.. مدرس اورنگزیب جرال..مدرس مرزا محمد اشرف جرال..مدرس چوہدری عبدالقیوم.. اور مدرس شفقت پرویز چوہدری شامل تھے..
اس موقع راجہ مزمل حسین. ملک محمد اقبال اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے چنار ٹیم برنالہ کی جانب سے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا..

02/12/2023

 #بھمبر  کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کہ کون سے محکمہ کا آسیب زدہ دفتر ہے۔ملازمین موبائل فون پر زبردست محنت کرتے ہوئے پائے گئے...
02/12/2023

#بھمبر کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کہ کون سے محکمہ کا آسیب زدہ دفتر ہے۔
ملازمین موبائل فون پر زبردست محنت کرتے ہوئے پائے گئے ۔

پرنسپل ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر راجہ عبدالرحمان راجہ  کے بڑے بھائی راجہ محمد اسحاق کا پوتا ،مدثر اسحاق کا جواں سالہ بیٹا،شع...
02/12/2023

پرنسپل ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر راجہ عبدالرحمان راجہ کے بڑے بھائی راجہ محمد اسحاق کا پوتا ،مدثر اسحاق کا جواں سالہ بیٹا،شعیب اعظم کمپیوٹر انسٹرکٹر کا بھانجا ایف اے کا طالب علم وسیم مدثر جو گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گیا تھا مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی گاؤں پوٹھی راجگان میں آہوں اور سسکیوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ڈاکٹرز وکلاء صحافیوں اہل دانش سول سوسائٹی عوام علاقہ اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

بھمبر سبزی چوک میں قدیم دکان کی کھدائی کے دوران قدیم ہندو دور کا پتھر برآمد جو پوجا کے لیے استعمال کیا جاتا تھا
02/12/2023

بھمبر سبزی چوک میں قدیم دکان کی کھدائی کے دوران قدیم ہندو دور کا پتھر برآمد جو پوجا کے لیے استعمال کیا جاتا تھا

خبر وفاتپروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان کے بڑے بھائی راجہ محمد اسحاق کا پوتا، مدثر اسحاق ساکن پوٹھی بھمبر کا نوجوان بیٹا وسیم م...
01/12/2023

خبر وفات
پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان کے بڑے بھائی راجہ محمد اسحاق کا پوتا، مدثر اسحاق ساکن پوٹھی بھمبر کا نوجوان بیٹا وسیم مدثر قضائے الٰہی سے وفات پا گیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بروز ہفتہ (02/12/2023) دن دو بجے پوٹھی راجگان میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

فخر درائیاں ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری  خق نواز کے برادر اصغر چوہدری   گل شیر صاحب  /سینئر مدرس کو گریڈ18 میں ترقیاب ہونے پ...
01/12/2023

فخر درائیاں ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری خق نواز کے برادر اصغر چوہدری گل شیر صاحب /سینئر مدرس کو گریڈ18 میں ترقیاب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں

صباء انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کی طرف سے تمام ممبرنان کو  دعوت دی جاتی ہیں سپیشل بچوں کا ڈے منانے کے لیے ہم سب کو مل ک...
01/12/2023

صباء انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کی طرف سے تمام ممبرنان کو دعوت دی جاتی ہیں سپیشل بچوں کا ڈے منانے کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے یہ سپیشل بچے پوری قوم کا اساسا ہیں تمام اپنے دوست عزیز کو بھی دعوت دیں یہ بچے بھی ہم سب کی توجہ کے حقدار ہیں شکریہ

Happy birthday 🎂❤❤🎂
01/12/2023

Happy birthday 🎂❤❤🎂

Address

Islamabad
Islamabad
ISLAMABAD

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A7 News HD Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to A7 News HD Tv:

Videos

Share

Category

Nearby media companies


Other TV Channels in Islamabad

Show All