Awaz e Gilgit baltistan

Awaz e Gilgit baltistan تمام دوستوں سے گزارش ہے ہمارے پیج کو لائک کریں
https://www.facebook.com/AwazeGilgitbaltistan?mibext
(1)

گلگت۔ جوٹیال پولیس کی بہترین کارکردگی ۔ایس ایچ او جوٹیال کی سربراہی میں عملہ پولیس نے مقدمہ نمبر 147/2014 بجرم ۔365,34 ت...
08/12/2024

گلگت۔ جوٹیال پولیس کی بہترین کارکردگی ۔
ایس ایچ او جوٹیال کی سربراہی میں عملہ پولیس نے مقدمہ نمبر 147/2014 بجرم ۔365,34 ت پ میں مطلوب اشتہاری ملزم نجات ولد کتورو سکنہ تھک چلاس کو دیامر سے گرفتار کرکے تھانہ جوٹیال منتقل کیا گیا ہے ۔

After five days, the Karakoram Highway in Pattan, Kohistan, has finally been reopened for all types of traffic. The prot...
08/12/2024

After five days, the Karakoram Highway in Pattan, Kohistan, has finally been reopened for all types of traffic. The protesters have dispersed after Maulana Karim Dad was released and addressed them.

08/12/2024

First pakistani women chief minister visit to china

08/12/2024

غواڑی 16 ارب کا منصوبہ سفارش کی بھینٹ چڑھ کر 56 ارب میں پہنچ گیا

یہ تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ایک پرانے نااہل یوتھئے کو بورڈ آف انوسمنٹ کا چیرمین لگا کر گاڑی و دیگر مراعات اور ماہانہ 7 لاکھ تنخواہ دے رہے ہو جن کی کارکردگی ٹھیکوں تک محدود ہے
سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان (پریس کانفرنس)

گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری
08/12/2024

گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری

گلگت 7 دسمبر 2024 محکمہ براۓ تحفظ ماحولیات  نےضلعی انتظامیہ گلگت کے تعاون سے گلگت شہر کے مختلف علاقوں (مجینی محلہ، کشروٹ...
08/12/2024

گلگت 7 دسمبر 2024
محکمہ براۓ تحفظ ماحولیات نےضلعی انتظامیہ گلگت کے تعاون سے گلگت شہر کے مختلف علاقوں (مجینی محلہ، کشروٹ، خومر، نگرل اور جوٹیال)کے کباڈخانوں،حجامت کی دکانوں اور ورکشاپس پر چھاپوں کے دوران ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو نوٹس جاری کیے ہیں اور ان سب کو تنبیہ کی ہے کہ دوبارہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیۓ جاٸیں گے اور ان کی دکانوں کو سیل کیا جاۓ گا۔ گلگت کے مختلف کباڈ خانے،حجامت کی دکانیں اور ورکشاپس گلگت شہر میں استعمال شدہ
موبل آئل فلٹرز ،استعمال شدہ ٹائرز کے ٹکڑے ، اور پلاسٹک کت جوتے وغیرہ جلا کر فضائی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔
عوام الناس سے گزارش کی جاتی ھے کہ ایسی کسی بھی سرگرمی کے بارے میں ادارہ براۓ تحفظ ماحولیات کو مطلع کرکے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔اور خود بھی ان چیزوں کے جلانے سے اجتناب کریں۔

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Information Department Gilgit-Baltistan
Forest's, Parks, Wildlife and Environment Department Gilgit Baltistan
Commissioner Gilgit Division
PAMIR TIMES
Daily Mountain Pass
GMN Urdu
Ministry of Climate Change, Govt of Pakistan
Gilgit Media Network
Gilgit-Baltistan Disaster Management Authority
District Health Office Gilgit
Plastic Free Gilgit Baltistan
Department of Forestry, Range & Wildlife Management, KIU.

برونشال، کریم آباد، ہنزہ کی فائحہ عطا دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل جوبلی گیمز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی!فائحہ...
08/12/2024

برونشال، کریم آباد، ہنزہ کی فائحہ عطا دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل جوبلی گیمز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی!

فائحہ کا عزم اور کمال کا شاندار سفر ہم سب کے لیے ایک حقیقی تحریک ہے۔ جیسا کہ وہ ہنزہ اور قوم کا فخر ہے، آئیے مل کر اس کی حمایت اور حوصلہ افزائی کریں!

ہنزہ فائحہ جیسی شخصیات کی وجہ سے بلند ہے جو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ہمارے وطن کی عزت کا باعث بنتے ہیں۔ اسے آنے والے کھیلوں کے لیے نیک تمنائیں!

07/12/2024

میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں

نیوزی لینڈ میں کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا الگ ہی مزہ ہے پہاڑوں کے دامن میں گراؤنڈ ساتھ ایئرپورٹ سے جب جہاز اڑان بھرتا ہے ...
03/12/2024

نیوزی لینڈ میں کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا الگ ہی مزہ ہے
پہاڑوں کے دامن میں گراؤنڈ ساتھ ایئرپورٹ سے جب جہاز اڑان بھرتا ہے تو یہ منظر اور بھی دلکش ہوجاتا ہے مجھے کرکٹ ممالک میں نیوزی لینڈ سب سے زیادہ پسند ہے کیونکہ وہاں کی خوبصورتی کرکٹ کو مزید حسین کرتی ہے ۔

آپ کو کس ملک کے کرکٹ اسٹیڈیم زیادہ پسند ہیں ؟

 #اسلام اباد- وزیراعظم پاکستان کے دورہ گلگت بلتستان کے دوران دیامر بھاشہ ڈیم کے CBMsکے حوالے سے دیئے گئے احکامات پرعملد ...
03/12/2024

#اسلام اباد- وزیراعظم پاکستان کے دورہ گلگت بلتستان کے دوران دیامر بھاشہ ڈیم کے CBMsکے حوالے سے دیئے گئے احکامات پرعملد درآمد کے لئے منعقدہ اعلی۱ سطحی اجلاس میں وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام صوبائی وزراء ، چیئرمین واپڈا اور دیگر اعلی۱ افسران شریک ہیں۔

اجلاس میں اہم امور پر فیصلے کیے گئے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی طے کی گئی۔

اجلاس میں واٹر اسکیم کا ٹینڈر دو ماہ کے اندر جاری کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ صفائی اور سیوریج اسکیم کا ٹینڈر چار ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں چولہا اسکیم کے باقی متاثرین کو جلد از جلد مالی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

اجلاس میں طے پایا کہ کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد ہوگا تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

 #غذرکرم ایجنسی میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک نعمت  ولی کو پورے فوجی اعزاز کے س...
03/12/2024

#غذر
کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک نعمت ولی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان ہمرداس گوپس میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

چترال لوئر ؛ مدک لشٹ ویلی میں آج رات کی برفباری کے بعد کا منظر
02/12/2024

چترال لوئر ؛ مدک لشٹ ویلی میں آج رات کی برفباری کے بعد کا منظر

بلغار گانچھے سے تعلق رکھنے والے 9 ناردرن لائٹ انفنٹری کے نوجوان کرامت علی فرائض منصبی کے دوران وطن پر قربان ہوگئے۔  کرام...
02/12/2024

بلغار گانچھے سے تعلق رکھنے والے 9 ناردرن لائٹ انفنٹری کے نوجوان کرامت علی فرائض منصبی کے دوران وطن پر قربان ہوگئے۔ کرامت علی دوران ڈیوٹی حادثے میں زخمی ہوگئے تھے جو تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ شام شہید ہوگئے تھے۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی گاؤں یونپوا بلغار میں سپردِ خاک کردیا۔
شہید 19 سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کرکے دو سال مکمل ہوئے تھے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیاملک میں آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا گیا۔...
01/12/2024

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
ملک میں آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 48 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 98 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 151 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

پریس ریلیزگلگت (پ. ر) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے ...
29/11/2024

پریس ریلیز

گلگت (پ. ر) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے ورکرز، رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ڈپٹی سپیکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس مملکت پاکستان کی جمہوریت، سماجی انصاف اور مساوات کے لیے بے لوث خدمات کا جشن ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک ہماری پارٹی نے مثبت سیاست کو تشکیل دینے اور عوامی بہبود کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔پارٹی کا یوم تاسیس ہمیں اپنے ملک کی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے مزید بہتر کام کرنے کا سبق دیتا ہے ۔ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام ورکرز اور حامیوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اس دن کو جوش و خروش اور لگن کے ساتھ منائیں اور پارٹی کے اصولوں اور نظریات کے لیے اپنی وابستگی کو دوبارہ تازہ کریں۔

26/11/2024

‏الجزیرہ ٹی وی کی اسلام آباد لانگ مارچ کی مکمل کوریج۔

مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی پرامن رہیں، متحد رہیں اور ڈٹے رہیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔ سوشل میڈیا وارئیرز ...
26/11/2024

مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی پرامن رہیں، متحد رہیں اور ڈٹے رہیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔ سوشل میڈیا وارئیرز دنیا بھر میں ہمارے مطالبات اور پاکستان میں جاری ظلم و ستم کی بھرپور کوریج جاری رکھیں۔ جو اب تک نہیں پہنچ پائے وہ بھی ڈی چوک پہنچیں۔ مجھے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں کے لیے پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کر لو، میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ میرا اپنی ٹیم کو پیغام ہے کہ آخری بال تک لڑیں، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان کا جیل سے پیغام!!

پی ٹی آئی احتجاجمظاہرین کے تشدد سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، 70 اہلکار زخمی، 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس اہلکاروں کو گرد...
26/11/2024

پی ٹی آئی احتجاج

مظاہرین کے تشدد سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، 70 اہلکار زخمی، 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس اہلکاروں کو گردن اور ٹانگوں پر گولیاں ماری گئیں، گولیاں مارنے والے یوتھ فورس کے لوگ ہیں جنہیں باہرسے لایا گیا۔ پی ٹی آئی 9 مئی پارٹ 2 چاہتی ہے: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری صاحبہ

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz e Gilgit baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awaz e Gilgit baltistan:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Islamabad

Show All