Times News Urdu

Times News Urdu "Times News Urdu (Private) Limited" is the newly growing news company in Pakistan.

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحما نے اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک کو راست اقدام اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے...
06/10/2024

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحما نے اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک کو راست اقدام اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج مسلم امہ کے حکمران اکٹھا نہیں ہوں گے تو کل اسرائیل تمہیں بھی نہیں چھوڑے گا عرب کے حکمران سے کہنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل حجاز مقدس پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے عرب کے حکمران کا بنیاد پر اسرائیل سے دوستی کی پینگیں بڑھاتے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے ایک سال مکمل ہونے،لبنان پر حملے کے خلاف، اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی اتوار کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان و تاریخی ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مارچ میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف بھرپور قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا اور عالم اسلام کے حکمرانوں اور افواج پر زور دیا گیا کہ نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی اور امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت و دہشت گردی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

پی ٹی آئی کا احتجاج ، باہتر موڑ میں شیلنگ، کنٹینر ہی کنٹینر۔
05/10/2024

پی ٹی آئی کا احتجاج ، باہتر موڑ میں شیلنگ، کنٹینر ہی کنٹینر۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا
04/10/2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا

جولوگ آرہے ہیں انکے پاس اسلحہ ہے، بالکل کلیئر ہوں یہ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے ہیں: وزیر داخلہ
04/10/2024

جولوگ آرہے ہیں انکے پاس اسلحہ ہے، بالکل کلیئر ہوں یہ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے ہیں: وزیر داخلہ

معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے جو 28 اکتوبر تک ملک میں قیام کریں گے!
30/09/2024

معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے جو 28 اکتوبر تک ملک میں قیام کریں گے!

04/09/2024

واہ کینٹ: فیڈرل بورڈ میں پوزیشن لینے والے عبداللہ سے جانیے کامیابی کے اہم ٹپس

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ...
22/08/2024

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کروائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کاغذ کی کرنسی کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کروایا جائے گا، نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کروانے کے لیے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔

کمیٹی رکن محسن عزیز نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 5 ہزار کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسی تجاویز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کرنسی کی لائف کاغذ کی کرنسی سے بہتر ہوئی تو مستقل میں یہی استعمال ہوگی، نئے کرنسی نوٹوں میں تمام نئے فیچرز متعارف کروائے جائیں گے، پلاسٹک کرنسی کے لیے پولی مر کا پلاسٹک استعمال کیا جائے گا۔

01/07/2024

لیہ: آسمانی بجلی گرنے سے 36 بکریاں ہلاک
مویشی پال محمد شریف نقصان پر غم سے نڈھال

29/06/2024

خون سفید ہو گیا۔
سیالکوٹ پانچ بہنوں کو زرعی زمین میں حصے کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا۔
حقیقی بھائی نے پندرہ افراد کے ساتھ مل کر بہنوں پر حملہ کردیا سروں سے چادریں تک اتار پھینکیں اور تشدد کرتے رہے۔ وڈیو ٹائمز نیوز اردو کو موصول

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا
22/06/2024

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

▶️ خیبرپختونخوا میں بجلی کا بحران: علی امین گنڈا پور کی وزیر داخلہ محسن نقوی کو گرڈ سٹیشنز کی حفاظت کی یقین دہانی▶️ حالی...
20/06/2024

▶️ خیبرپختونخوا میں بجلی کا بحران: علی امین گنڈا پور کی وزیر داخلہ محسن نقوی کو گرڈ سٹیشنز کی حفاظت کی یقین دہانی
▶️ حالیہ دورہ چین سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے: احسن اقبال
▶️ قومی اسمبلی اور سینٹ میں آج سے بجٹ پر بحث کا آغاز ہو گا

20/06/2024

ساہیوال: اچانک کار جل کر خاکستر ہو گئی۔
کار میں میاں بیوی اور 2 بچے سوار تھے۔
آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ کار مالک
گلشن علی کا رہائشی فیملی کے ساتھ نجی فوڈ پوائنٹ سے کھانا کھانے آئے تھے
ریسکیو 1122 کے پہنچنے تک کار جل کر خاکستر ہو گئی ۔
خوش قسمتی سے کار میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ۔

سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا نجی شعبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، کراچی ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ جولائی م...
18/06/2024

سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا نجی شعبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، کراچی ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ جولائی میں ہو جائے گی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ لاہور کے ائیرپورٹ بھی پرائیویٹ سیکٹر کو دے دیں، اگر ملک نے آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑیگا، اگر ریلیف چاہیے تو حکومت کا بوجھ کم کرنا ہو گا اور ہم بوجھ کم کرنے جا رہے ہیں، پی آئی اے 10 سال پہلے پرائیویٹائز ہو جاتا تو اتنا نقصان نہ ہوتا، اب 622 ملین روپے کے خسارے کا ذمہ دار کون ہے؟

15/06/2024

کھیت میں جانے کے جرم میں مقامی وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی۔ روتے ہوئے اونٹ کی وڈیو منظر عام پر آگئ۔

21/05/2024

واہ کینٹ میں سپیریئر گروپ آف کالجز بن گیا ٹاپرز طلباء کا انتخاب

حسن ابدال: ڈائریکٹر پنجاب کالج آف ایکسیلنس عثمان گل کا آئی آئی یو سکول اینڈ کالج حسن ابدال کا دورہمعروف تعلیمی سکالر ڈائ...
06/05/2024

حسن ابدال: ڈائریکٹر پنجاب کالج آف ایکسیلنس عثمان گل کا آئی آئی یو سکول اینڈ کالج حسن ابدال کا دورہ
معروف تعلیمی سکالر ڈائریکٹر آئی آئی یو سکول اینڈ کالج ساقب شاہ کو ایک اچھا ادارہ چلانے پر مبارک باد پیش کی اور سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

25/02/2024

تھانہ وارث خان میں پولیس نے ظلم کی انتہا کر دی۔
شہزاد Asi نے پتنگ باز کی بازو توڑ دی اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

17/02/2024

اسلام آباد پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج

اپنے ماتحت ریٹرننگ آفیسرز سے معذرت چاہتا ہوں، جب میں نے انہیں کہا آپ نے غلط کام کرنا ہے تو وہ بیچارے رُو رہے تھے، کمشنر ...
17/02/2024

اپنے ماتحت ریٹرننگ آفیسرز سے معذرت چاہتا ہوں، جب میں نے انہیں کہا آپ نے غلط کام کرنا ہے تو وہ بیچارے رُو رہے تھے، کمشنر راولپنڈی۔۔۔!!!

نواز شریف سے درخواست کروں گا کہ وزیر اعظم کا عہدہ قبول کر لیں:شہباز شریف
15/02/2024

نواز شریف سے درخواست کروں گا کہ وزیر اعظم کا عہدہ قبول کر لیں:شہباز شریف

’پیپلز پارٹی، نون لیگ اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا‘ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو
14/02/2024

’پیپلز پارٹی، نون لیگ اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا‘ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو

13/02/2024

گوجرانوالہ:گذشتہ روز واسا ہیڈ آفس پر حملے اور ملازمین پر تشدد کا واقعہ

گوجرانوالہ:واسا ملازمین اور لیبر یونین کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج

گوجرانوالہ:واسا ملازمین نے نعرے بازی کرتے ہوئے سیالکوٹ روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا

گوجرانوالہ:واسا ملازمین کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام،لمبی لمبی لائنیں لگ گئی

گوجرانوالہ:واسا ملازمین نے شہر بھر کے ڈسپوزل اسٹیشن اور واٹر سپلائی بھی احتجاجا معطل کر دی

گوجرانوالہ:واسا ہیڈ آفس پر حملے کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے،مظاہرین

گوجرانوالہ:ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہیں، اکادکا واقعات سے انکار نہیں۔تفصیل...
13/02/2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہیں، اکادکا واقعات سے انکار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات میں دھاندلی کی گونچ پر الیکشن کمیشن کا موقف بھی سامنے آگیا ہے جس میں ادارے نے دھاندلی کے الزامات کو مسترکردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے چند ایک واقعات سے انکار نہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ان کے تدارک کیلئے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔ شکایات پرفوری فیصلے کیے جارہے ہیں.
لاہورہائیکورٹ نے 18 حلقوں کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلے سنائے اور قرار دیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔

لاہورہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا

پاکستان میں انتخابات کے نتائج: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی قومی اسمبلی میں برتری
10/02/2024

پاکستان میں انتخابات کے نتائج: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی قومی اسمبلی میں برتری

09/02/2024

اگر یہی تماشا لگانا تھا تو قوم کا اتنا پیسہ اور وقت کیوں برباد کیا گیا.؟
یہ لاڈلے کیلئے سلیکشن ہے الیکشن نہیں!!!

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times News Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Times News Urdu:

Videos

Share


Other Broadcasting & media production in Islamabad

Show All