Public Point

Public Point Journalist
(3)

29/04/2024

*راولپنڈی اسلام آباد میں ایک اور بے گناہ کشمیری کا قتل*
اسلا م آباد میں آزادکشمیر کے ایک اور بے گناہ شہری کو قتل کر دیا گیا۔ ضیاء حسین نقوی اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ اُن کے دونوں ہاتھوں کی نسیں کاٹی ہوئی تھیں۔ پولیس کی جانب سے خود کشی قرار دیا جارہا ہے۔ والدین نے واقعہ کو قتل قرار دے کر تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں سال 2023 ء میں 96 اور سال 2024 ء کے ابتدائی چار ماہ میں 17 لوگوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ آزادی پسند رہنما عارف شاہد کے قتل کے بعد راولپنڈی اسلام آباد میں کشمیری افراد کے قتل کا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ تاجر،ملازم، مزدور حتیٰ کہ ایک خاتون کو بھی موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ چند ماہ قبل نیلم سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور پھر حویلی درہ حاجی پیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو بھی راولپنڈی میں قتل کیا گیا، حیران کن بات یہ ہے کہ سردار عارف شاہد سے لے کر آج تک جتنے بھی قتل ہوئے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی آزادجموں وکشمیر کے حکومتوں نے راولپنڈی میں اپنے شہریوں کے قتل کے واقعات کو سنجیدہ لیا ہے۔ راولپنڈی میں کشمیری بے گناہ قتل ہو رہے ہیں اور آزادکشمیر حکومت کو کوئی احساس نہیں۔قتل ہونے والے کشمیریوں کی مجموعی تعداد2درجن سے زائد ہے۔ حکومت پاکستان، حکومت پنجاب اور آزاد حکومت کی جانب سے دلچسپی نہ لینے کے باعث جرائم پیشہ لوگوں کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں اور وہ کشمیریوں کو قتل کرنا شغل مشاغت سمجھتے ہیں۔ اب روالپنڈی میں کشمیری خواتین بھی محفوظ نہیں۔ یہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی میں کشمیری نوجوان کا قتل لمحہ فکریہ ہے، ورثاء کی جانب سے حکومت پنجاب سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ راولپنڈی میں کشمیریوں کے قتل کے پس پردہ لازمی کوئی مکروہ عزائم کار فرما ہیں۔ضیاء نقوی کے قاتلوں سمیت آزادکشمیر کے جتنے بھی افراد قتل کیے گئے ہیں ان کا ڈیٹا اکٹھا کر کے قاتلوں کی گرفتاری یقینی بنائی جانی چاہیے۔ حکومت آزادکشمیر کو یہ معاملہ حکومت پاکستان کے سامنے رکھ کر راولپنڈی میں مقیم کشمیریوں کے تحفظ یقینی بنانا چاہیے۔مستقبل میں کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔آزاد کشمیر کے وکلاء،تاجروں اور سول سوسائٹی کو بھی چاہیے کہ وہ اس حوالہ سے جاندار موقف اپنائیں تاکہ آزاد حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے بیدار ہو سکے۔مجموعی طور پر 113افراد کے قتل آزاد حکومت،52ممبران اسمبلی کی جانب سے خاموشی بھی معنی خیز ہے آخر ایسی کون سی وجہ ہے کہ حکومت آزاد کشمیر 113قیمتی جانیں ضائع ہونے کے باوجود خاموش اور عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

27/04/2024

روڈ اپڈیٹ

مظفرآباد ۔ضلع مظفرآباد کی تمام رابطہ سڑکیں ماسواۓ لوہار گلی ٹریفک کے لئے بحال ہیں۔لوہار گلی روڈ رات کے لئے بند کی گئی ہے۔ متبادل شہید گلی روڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مظفرآباد میں شدید بارش جاری ہے۔

نیلم ۔نیلم ویلی روڈ دواریاں سے آگے جگہ جگہ سے بند ہے۔ شدید بارش جاری ہے۔

جہلم ویلی ۔ضلع جہلم ویلی کی تمام رابطہ سڑکیں بشمول لیپہ روڈ بحال ہیں ۔بارش کا سلسلہ شروع ہے۔

باغ ۔ ضلع باغ کو جانے ولی روڈز براستہ گجر کوہالہ دھیرکوٹ اور سدھن گلی کلئیر ہیں ۔بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

راولاکوٹ: راولاکوٹ کی تمام روڈز بشمول گوئی نالہ روڈ ، کھائیگلہ روڈ ، ہجیرہ روڈ ٹریفک کے لیے کلئیر ہیں ۔ بارش جاری ہے۔

حویلی ۔ضلع حویلی کو ملانے والی روڈز براستہ لسڈنہ اور عباسپور سردست کلئیر ہیں۔ بارش شروع ہے۔

نوٹ ۔ کوہالہ سے مری کی طرف جانے والی دونوں روڈز براستہ لوئر دیول اپر دیول کلئیر ہیں ۔
شدید موسمی حالات کے باعث غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔

پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے نئی قیمتوں کا اطل...
15/10/2023

پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

24/09/2023

🏜️❤️
.
🏜️❤️





*حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26روپے فی لیٹر اضافہ کردیا*حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔حکومت نے پیٹ...
15/09/2023

*حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26روپے فی لیٹر اضافہ کردیا*

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

*ایشیا کپ، پاک بھارت میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا*
02/09/2023

*ایشیا کپ، پاک بھارت میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا*

31/08/2023

یہ ہوتی ہے نا بات

عورتوں اور بچوں کے نام پر این جی اوز بنا کر پروجیکٹ لینے والو!چائلڈ لیبر قانون بنانے والو!دشمن کے بچوں کو پڑھانے والو! 1...
17/08/2023

عورتوں اور بچوں کے نام پر این جی اوز بنا کر پروجیکٹ لینے والو!چائلڈ لیبر قانون بنانے والو!دشمن کے بچوں کو پڑھانے والو! 10 سالہ فاطمہ مر گئی ہے اب تو جاگ جاؤ۔۔۔
تین روز قبل خیر پور کے علاقے رانی پور میں پیر کی حویلی میں کام کرنے والے 10 سالہ فاطمہ جو گاؤ علی محمد فروڑو کی رہائشی ہے کی لاش ابائی علاقے پہنچی تو کہرام مچ گیا بچی کی والدہ اور عزیز و اقارب نے بچی کے جسم پر مختلف تشدد کے نشانات تو دیکھے جس کا ذکر فاطمہ کے والد سے کیا گیا تاہم با اثر پیر فیاض شاہ،اسد شاہ کے سامنے غریب والدین بےبس تھے اور کچھ کرتے بھی کیسے دو وقت کی روٹی کے لئے انکے دوسرے بچے بھی پیر صاحب کی حویلی میں خادم بنے ہوئے تھے لیکن شاید فاطمہ کو نا حق خون چھپ نا سکا بات چہ میگوئی سے نکل کر شوشل میڈیا کی زینت بن گئی اور یو پھیلتی گئی پہلے تو پیر صاحب معاملے کو دبانے کے لئے سب پر اثر انداز ہوتے رہے ایس ایچ او متعلقہ ڈاکٹر معاملے کو دبانے کی بھرپور کوشش کرتے رہے والدین بھی پیر صاحب کے خوف اور اپنی غربت کے باعث صبر کر گئے تاہم شوشل میڈیا پر وائرل ہونے بعد مجبوراً پولیس نے مداخلت کی اور سی سی ٹی وی فوٹج حاصل کی تو معاملہ سارا الٹا پڑ گیا پیر صاحب کے عالی شان کمرے میں اے سی،شاندار بیڈ سوفے سمیت زبردست ساؤنڈ سسٹم اور ایل سی ڈی نصب تھے کمرے میں بچی فرش پر ںرہنہ پڑی تھی جبکے برابر والے صوفے پر پیر صاحب شدید گرمی میں رضائی اوڑھ کر ایسی۔گہری نیند میں سورہے تھے کے بچی فاطمہ کے تڑپنے کی آواز تک سنائی نہیں دی اور بچی تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی جس کے بعد پیر صاحب کے گھر کی ایک خاتون کمرے میں داخل ہوتی ہیں جس کے ساتھ بھی ایک کم سن خادمہ ہوتی ہے بچی کی لاش دیکھ کر وہ شاید پیر صاحب کو جگاتی ہے جس کے بعد پیر صاحب بچی کو بازو سے پکڑ کر ہلاتے ہیں اور مردہ پا کر نیچے ہی پھینک دیتے ہیں۔اس سی سی ٹی وی فوٹج کے بعد معاملہ نیا رخ اختیار کرتا ہے شوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے شدید رد عمل والدین جا حوصلہ بھی بڑھاتا ہے تو دوسری جانب متعلقہ سیکورٹی ادارے بلخصوص پولیس پر دباؤ بڑھ جاتا ہے پولیس ایس ایس پی خیر پور میر روحل خان کھوسو اور ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے ایک۔ملزم اسد شاہ جیلانی کو۔حراست میں لیا اور بچی کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا اس۔دوران حراست ملزم اسد شاہ جیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ بچی کو یرقان تھا جبکے اس سے قبل ڈاکٹر عبدالفتاح میمن بچی کو گیسٹرو بتا چکا تھا،ملزم اسد شاہ جیلانی نے بتایا کہ ہم ان بچوں کو اپنے بچوں کی طرح رکھتے ہیں جو ہم۔کھاتے ہیں وہی کھلاتے ہیں بچی کا علاج کروایا اور زم زم لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا تاہم بچی کی طبعیت بگڑ گئی اور وہ انتقال کر گئی،ملزم کا کہنا تھا ہماری۔درگاہ پر مردہ زندہ ہوتے ہیں بڑی تعداد میں عقیدت مند مردی آتے ہیں ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،دوسری جانب پویس نے عدالت کو درخواست دی ہے جس میں فاطمہ کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کی استدعا کی گئی ہے ممکنہ طور پر کل اسکی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ذرائع کے مطابق بچی کے والدین پر علاقائی با اثر افراد سمیت عزیز و اقارب کے ذریعے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے جبکے سیاسی لحاظ سے پولیس پر بھی کافی دباؤ ہے لیکن ڈی آئی جی جاوید جسکانی سے سول سوسائٹی منصفانہ تفتیش اور تحقیقات کی امید لگائے ہوئے ہے۔ اس سارے معاملے کو اجاگر کرنے میں شوشل میڈیا صارفین کا کلیدی کردار رہا ہے تاہم کچھ سوالات یہاں ضرور پیدا ہوتے ہیں۔۔
چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت کیا 10 سالہ فاطمہ کو اور اسکی بہنوں کو نوکرانی بنانا جرم نہیں ہے؟؟؟

بچی اگر بیمار تھی اسکو علاج کے ساتھ اسکے والدین کے حوالے کیوں نہیں کیا گیا اسکو اس کمرے میں نیچے فرش پر سلانا کسی مریضہ کی تیمارداری تھی؟؟؟

کیا کمرے میں سویا شخص جو خود نیم برہنہ تھا فاطمہ کی چیخ و پکار پر کیوں نہیں جاگا؟؟؟

بچی کے جسم پر موجود واضع تشدد کے نشانات کیا مصنوعی تھے جو ان میں خون تک جم چکا تھا؟؟؟

اسی طرح اگر بچی بیماری کے باعث انتقال بھی کر گئی تو پیر صاحب نے جنازے میں شرکت نہیں کی الٹا خاموشی سے تدفین کیوں کروائی؟؟؟

اس جیسے سوال اگر ایک عام فہم کے فرد کو بھی سمجھ آجاتے ہیں تو تحقیات کرنے والے اس سے کہیں آگے سوچ سکتے ہیں تاہم چائلڈ لیبر کے خلاف اور بچوں ،خواتین کے حقوق کے ادارے این جی اوز والے ابھی تک خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں سیاسی نمائندے اور پارٹیاں بھی خاموش ہیں انسانی حقوق کی تنظیم بھی منظر عام۔سے غائب ہیں۔ماضی کے مقدمات میں ملزمان کو سزا نا ہونا اس کیس کو بھی انصاف کی طرف جاتا دکھائی نہیں دیتا تاہم امید ضرور کی جاسکتی ہے کہ شوشل میڈیا صارفین کے دباؤ پر شاید اس کیس میں انصاف ہوجائے۔۔۔۔۔
از قلم حیدر خانزادہ


*گورنر سندھ محمد  کامران خان ٹسوری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سفارش پر صوبائی اسیمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر د...
11/08/2023

*گورنر سندھ محمد کامران خان ٹسوری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سفارش پر صوبائی اسیمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔*

17/07/2023

راولپنڈی سواں پل پر خوفناک حادثہ ایک شخص جان بحق 10 افراد شدید زخمی ۔تفصیلات دنیا سے سیمنٹ سے بھرے ہوئے ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پانچ گاڑیوں کو ٹکر ایک کرولہ کار پل سے نچے جا گری۔ سوزوکی لوڈر کے علاوہ چار کاروں کو روند ڈالہ۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پہنچ گئی امدادی کارروائیاں جاری ۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں ۔ٹریفک جام راولپنڈی آنے والے افراد متبادل راستہ اختیار کریں

*دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی، 12 افراد جاں بحق*گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس  گہری کھائی می...
16/07/2023

*دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی، 12 افراد جاں بحق*

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی۔

یہ افسوس ناک واقع شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر پیش آیا جس میں ابتدائی طور پر 12 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

*محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی* 3 جولائی سے 8 جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گا، محک...
03/07/2023

*محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی*

3 جولائی سے 8 جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گا، محکمہ موسمیات
بحیرہ عرب میں مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،محکمہ موسمیات
3 سے 8 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی مری، گلیات، چکوال، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے،محکمہ موسمیات
5 سے 8 جولائی تک بارکھان، لسبیلہ،ڈی آئی خان، ملتان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
7 اور 8 جولائی کو سکھر، جیک آباد،ٹھٹھہ، عمر کوٹ حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
*4 سے 7 جولائی تک راولپنڈی، اسلام آباد میں ںارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ یے،* محکمہ موسمیات
کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات
*6 سے 8 جولائی کو موسلادھار بارش سے ڈی آئی خان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے* ،محکمہ موسمیات
سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے،محکمہ موسمیات
تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،محکمہ موسمیات
اندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش سے کمزور

30/06/2023

پیٹرول کی قیمت برقرار
جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے اضافہ
اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گا

نماز عید کا طریقہ ثواب کی نیت سے شیئر کریں تاکہ جن احباب کو نہیں آتا یا بھول گئے ہیں تو وہ بھی سمجھ سکیں نماز عید کا طری...
28/06/2023

نماز عید کا طریقہ ثواب کی نیت سے شیئر کریں تاکہ جن احباب کو نہیں آتا یا بھول گئے ہیں تو وہ بھی سمجھ سکیں نماز عید کا طریقہ کار
Everyone

وادی لیپہ موجی شیر گلی روڈ پر ٹریفک حادثہ پولیس لیپا وادی لیپہ(پبلک پوائنٹ)وادی لیپہ حادثہ میں 9افراد زخمی ہیں  پولیس لی...
28/06/2023

وادی لیپہ موجی شیر گلی روڈ پر ٹریفک حادثہ پولیس لیپا

وادی لیپہ(پبلک پوائنٹ)وادی لیپہ حادثہ میں 9افراد زخمی ہیں پولیس لیپا ۔وادی لیپہ زخمیوں میں 4 مرد ایک عورت اور ایک بچہ اور تین بچیاں شامل ہیں پولیس لیپا ۔وادی لیپہ حادثے کے خبر ملتے ہی عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جن کو فوری طور پر ریسکیو کر کے ایف ٹی سی منتقل کر دیا گیا ہے ٹریٹمنٹ جاری ہے۔وادی لیپہ گاڑی اسلام اباد سے وادی لیپہ آ رہی تھی راستے میں حادثہ کا شکار ہے پولیس لیپا ۔وادی لیپہ ایک زخمی کو ابتدائی ٹریٹمنٹ کے بعد مظفراباد ریفر کر دیا گیا ہے پولیس لیپا ۔وادی لیپہ ابتدائی رپورٹ پولیس لیپہ کے مطابق گاڑی کو بارش اور سلپ اور پھسلن کی وجہ سے حادثہ پیش ایا

23/06/2023



ٹائٹینک جہاز کیسے ڈوبا تھا

گرمی کی شدت میں جہاں انسان تنگ ہوتے ہیں وہاں بے زُبان جانور اور پرندے بھی پریشان ہوتے ہیںلہذا آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے ...
22/06/2023

گرمی کی شدت میں جہاں انسان تنگ ہوتے ہیں وہاں بے زُبان جانور اور پرندے بھی پریشان ہوتے ہیں
لہذا آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں کی چھتوں پر یا پانی کی بوتلیں ترتیب سے کاٹ کر ان میں پانی بھر کر درختوں میں لٹکائیں
یا کسی بھی سایہ دار جگہ پر کھلے برتن میں پرندوں کے لئے پانی ضرور رکھیں__!

17/06/2023

مظفرآباد (پبلک پوائنٹ)علی رشید قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے طالب علم علی رشید کے قاتلوں کا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سراغ لگا لیا۔چیف ملزم مہران ریاض ولد محمد ریاض سکنہ سانواں کو سانواں کے مقام اور ایک ملزم منصف خان ولد فراصت سکنہ کومی کوٹ کو مظفرآباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے دیگر 2 ساتھی ملزمان کی شناخت بھی کر لی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس متحرک ہے۔

یونان میں ڈوبنے والی تارکین  وطن کی کشتیکتنے بچے شہید ہوئے ہیں تفصیل جانئیےگزشتہ روز یونان میں جو شپ کے ڈوب جانے کا حادث...
16/06/2023

یونان میں ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی
کتنے بچے شہید ہوئے ہیں تفصیل جانئیے

گزشتہ روز یونان میں جو شپ کے ڈوب جانے کا حادثہ ہوا ہے اطلاع ملتے ہی میں ذاتی طور پر برطانیہ کے شہر شفیلڈاور ولورہیپمٹن سے راجہ آفتاب، راجہ آصف خان اور یونان ایتھنز سے راجہ الطاف خان اُسی روز سہ پہر یونان کے شہر کالاماتا پہنچ گئے اطلاعات کے مطابق لیبیا سے ایک مِنی شپ جس پر ساڑھے سات سو (750) مختلف النسل کے لوگ سوار تھے جن میں ساڑھے تین سو (350) صرف پاکستانی نوجوان تھے جب یہ شپ یونان کی حدود میں داخل ہُوا تو یونان کے شہر کالاماتا کی کوسٹ گارڈ پولیس نے جہاز کو گھیرے میں لے لیا لیکن چونکہ لیبیا سے آنے والے شپ کی منزل اٹلی تھی کوسٹ گارڈ کے گھیرے کی وجہ سے شپ میں سوار نوجوانوں میں کھلبلی مُچ گئی یوں نوجوانوں کے ایک ہی جانب زور کی وجہ سے شپ ون سائیڈڈ ہوتے ہوئے اُلٹ گیا کوسٹ گارڈ نے ریسکیو کی کوشش کی جس سے ایک سو چار نوجوانوں کی جان بچ گئی اور اس طرح بقیہ نوجوان شپ کے ساتھ ہی سمندر میں ڈوب گئے تاہم کوسٹ گارڈ پولیس سمندر سے اسی (80) کے لگ بھگ نعشیں نکالنے میں کامیاب ہو گئی یہ اسی (80) نعشیں گزشتہ روز ہی یونان کے شہر ایتھنز میں شفٹ کر دی گئی ہیں نعشوں کی یہ تعداد مکس ہے اس میں کتنے پاکستانی یا دیگر مُلکوں کے بچے ہیں آج درخواست دے رہے ہیں کہ ہمیں شناخت کرنے کی اجازت دی جائے اب نامعلوم کہ کس خوش قسمت کو مُلک کی مٹی نصیب ہو گی قبل از وقت کہنا مشکل ہے ریسکیو ہونے والے ایک سو چار (104) افراد میں مختلف ممالک کے لوگوں کے ساتھ صرف بارہ (12) پاکستانی ہیں دس (10) پاکستانیوں کا تعلق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ اور گجرات سے ہے جبکہ صرف دو (2) کشمیری جو ضلع کوٹلی سے تعلق رکھتے ہیں ایک لڑکا گاؤں بنڈلی سے ہے جس کا نام راجہ عدنان بشیر ولد حوالدار راجہ بشیر خان ہے اور دوسرا حسیب الرحمان ولد حبیب الرحمان گُڑھا بلیال کھوئیرٹہ ہے ہماری ملاقات عدنان اور حسیب الرحمان سے ہوئی ہے جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُن کے ساتھ بنڈلی کے علاوہ قرب و جوارکے کافی نوجوان موجود تھے لیکن حادثے کے بعد ہمیں کسی کے بارے کوئی علم نہیں ہے
تاہم ان کے علاوہ جتنے بھی ہمارے پاکستانی اور کشمیری نوجوان تھے سارے کے سارے شہید ہو گئے ہیں اُن میں سے ریسکیو ہونے والے یعنی بچ جانے والے صرف دس (10) پاکستانی اور دو (2) کشمیری ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے اس کے علاوہ تمام پاکستانی اور کشمیری بچے سمندر کی نذر ہوتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں بچنے والے کل پاکستانی صرف درج ذیل بارہ عدد ہیں
1) Muhammad Adnan Bashir S/o Muhammad Bashir. Distt: Kotli (Id no 5)
2) Haseeb Ur Rehman S/o Habib ur Rehman. Distt: Kotli (Id no 4)
3) Muhammad Hamza S/o Abdul Ghafoor. Distt: Gujranwala (Id no 3)
4) Azmat Khan S/o Muhammad Saleeho. Distt: Gujrat (Id no 54)
5) Muhammad Sunny S/o Farooq Ahmed. Distt: Sheikhupura (Id no 2)
6) Zahid Akbar S/o Akbar Ali. Distt: Sheikhupura (Id no 53)
7) Mehtab Ali S/o Muhammad Ashraf. Distt: Mandi Bahauddin (Id no 7)
😎 Rana Husnain S/o Rana Naseer Ahmad. Distt: Sialkot (Id no 1)
9) Usman Siddique S/o Muhammad Siddique . Distt: Gujrat (Id no 52)
10) Zeeshan Sarwar S/o Ghulam Sarwar. Distt: Gujranwala (Id no 😎
11) Irfan Ahmed S/o Shafi (Hospitlized)
12) Imran Arain S/o Maqbool (Hospitalized)

بشکریہ۔۔۔راجہ فریاد خان۔
جرنلسٹ دی یو کے حال مقیم یونان۔

*سی ایس ایس کا امتحان، 2فیصد امیدوار بھی کامیاب نہ ہو سکے*فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی ن...
10/06/2023

*سی ایس ایس کا امتحان، 2فیصد امیدوار بھی کامیاب نہ ہو سکے*

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

ایف پی ایس سی اعلامیے کے مطابق سی ایس ایس 2022کے تحریری امتحان میں 20262امیدواروں نے حصہ لیا، تحریری امتحان میں 393امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ کامیابی حاصل کرنے والوں میں 223مرد اور151خواتین شامل ہیں، سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کی شرح1.85فیصد رہی۔

09/06/2023

کم سے کم تنخواہ 30 ہزار مقرر، گریڈ ایک سے 16 کی تنخواہ میں 35 فیصد، گریڈ17 سے 22 کے لیئے 30 فیصد اور پنشن میں 17.5 فیصد اضافہ کی منظوری

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال  2023-24 کا بجٹ پیش کیا۔
09/06/2023

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کیا۔

*‏وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق اسلام آباد پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹ...
15/04/2023

*‏وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے تو ہائی لکس ریوو جس میں 5 افراد سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔پولیس نے بتایا کہ مولانا عبدالشکور کو زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے -
آخری دیدار

پاکستان ایئر فورس میں بحیثیت ایجوکیشن انسٹرکٹرز ،ایروٹریڈزاور سپورٹس مین شمولیت اختیار کریں ۔آن لائن رجسٹریشن 27 مارچ تا...
25/03/2023

پاکستان ایئر فورس میں بحیثیت ایجوکیشن انسٹرکٹرز ،ایروٹریڈزاور سپورٹس مین شمولیت اختیار کریں ۔

آن لائن رجسٹریشن 27 مارچ تا 2 اپریل 2023

*سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ*سوات ( Swat , Pakistan, Asia ) اور گرد و نواح میں آج بروز جمعہ 10 فروری کو زلزلے ( Earth...
10/02/2023

*سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ*

سوات ( Swat , Pakistan, Asia ) اور گرد و نواح میں آج بروز جمعہ 10 فروری کو زلزلے ( Earthquake ) کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 203 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے انتہائی سادگی سے نکاح کر لیا ہے ۔نکاح ثقلین مشتاق کی بیٹی ثنا ...
23/01/2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے انتہائی سادگی سے نکاح کر لیا ہے ۔نکاح ثقلین مشتاق کی بیٹی ثنا ثقلین سے کیا ہے اور شاداب خان نے اس کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہے ۔

06/01/2023

دھیرکوٹ
راولپنڈی سے رات 12 بجے مشٹمبہ آزاد کشمیر جانے والی گاڑی کوسٹر6641 رحیم کورٹ کے مقام پر حادثہ کا شکار ھوگئی ھے
کوسٹر میں 12 افراد سوار تھے جن میں سے 6 افراد موقع پر جانبحق ھوگئے ہیں اللہ پاک مرحومین کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے امین

02/01/2023

یہ سن ١٩٣٣ کا ایک دعوت ولیمہ ہے اُردو اتنی خالص ہے کہ بندہ چیز کو بھی چند مشکل الفاظ سمجھ نہیں آۓ جبکہ سادگی اس قدر کہ مہمانِ گرامی سے جو وقت کی پابندی کا کہا گیا ہے وہ بھی گولڈن الفاظ ہیں
حقائق پر مبنی خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہمارا فیس بک پیج (پبلک پوائنٹ) لائیک اور فالو کریں۔شکریہ
آزاد کشمیر کے تمام سیاحتی مقامات دیکھیں (کشمیر ازم) کے ساتھ ہمارا فیسبک پیج (کشمیر ازم) ارو یوٹیوب چینل فالو ،سبسکرائب کریں ۔شکریہ
حقائق پر مبنی خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہمارا فیس بک پیج (پبلک پوائنٹ) لائیک اور فالو کریں۔شکریہ
https://www.facebook.com/Publicpoint12
آزاد کشمیر کے تمام سیاحتی مقامات دیکھیں (کشمیر ازم) کے ساتھ ہمارا فیسبک پیج (کشمیر ازم) ارو یوٹیوب چینل فالو ،سبسکرائب کریں ۔شکریہ
(Facebook)
https://www.facebook.com/Kashmirisam12
(YouTube)
https://youtu.be/mE__uKDD-qY


 

شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کا نکاح کل 30 دسمبر کراچی میں ہو گا
29/12/2022

شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کا نکاح کل 30 دسمبر کراچی میں ہو گا

27/12/2022

مظفرآباد(پبلک پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر ایزی پیسہ کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں کمشن کے نام پر صارف سے رقوم بھیجنے کے نام پر بھی وصولی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مظفرآباد و گردونواح کے علاقوں میں ایزی پیسہ کے نام پر شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے کمشن کے نام پر شہریوں سے رقوم بھیجنے کے نام پر0 100پر 20روپے کمشن وصول کیا جا رہا ہے جب کہ یہی 1000روپے وصول کرنے والے سے بھی 20روپے کمپنی کے کمشن کے نام پر کاٹے جاتے ہیں ٹیلی نار فرنچائز کے ذمہ داران کے مطابق رقوم بھیجنے والے سے کسی بھی قسم کا اضافی کمشن وصول کرنا خلاف قواعد ہے اور فرنچائز نے اس طرح کا کوئی بھی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا شہر میں ایزی پیسہ کا کاروبار کرنے والے افراد غیر قانونی طور پر اضافی رقم وصول کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں فرنچائز ذمہ داران نے شہریوں سے زائد رقوم وصول کرنے والے ایزی پیسہ شاپ کے خلاف ڈپٹی کمشنر اور مقامی تھانے میں شکایت درج کرنے اور ایسے افراد کا لائیسنس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔مظفرآباد شہر میں شہریوں سے ایزی پیسہ کے نام پر ڈبل کمشن وصول کرنے کا سلسلہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے جس پر عوام نے ڈپٹی کمشنر سے فوری طور پر نوٹس لینے کا امطالبہ کیا ہے۔

Address

Islamabad

Telephone

+923557174033

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Public Point:

Videos

Share


Other Broadcasting & media production in Islamabad

Show All