Daily Muhim Peshawar

Daily Muhim Peshawar News Paper

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا اسٹرائیک کور کا دورہ، مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہراولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹر...
21/11/2023

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا اسٹرائیک کور کا دورہ، مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا اور مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اسٹرائیک کور آمد پر کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا، آرمی چیف نے جدید ترین VT-4ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے رات کی تاریکی کے دوران آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سربراہ پاک فوج نے درپیش چیلنجز کا جواب دینے کیلئے جنگی تیاری اور ذہنی صلاحیت کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے، امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔


21/11/2023

*آئی ایس پی آر*

*سیکورٹی فورسز کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن*

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں کی گئی ایک الگ کارروائی میں ایک اور دہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

ہلاک ہونے والے تینوں دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر

ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے، آئی ایس پی آر

ایک اور واقعہ میں جو کہ شمالی وزیرستان کے علاقے غوریوم میں پیش آیا، آئی ایس پی آر

ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 26 سالہ سپاہی شاہ زیب (راولپنڈی) نے شہادت کو گلے لگا لیا، آئی ایس پی آر

علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں، آئی ایس پی آر

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر

ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، آئی ایس پی آر

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی مرتضیٰ سولنگی سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور سابق سیکریٹری اطلاعا...
21/11/2023

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی مرتضیٰ سولنگی سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور سابق سیکریٹری اطلاعات ظہور احمد کی ملاقات

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے شاہیرہ شاہد کو سیکریٹری اطلاعات کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

مرتضیٰ سولنگی نے سیکریٹریٹ گروپ کے سینئر افسر سابق سیکریٹری ظہور احمد کی وزارت اطلاعات کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

ملاقات میں وزارت اطلاعات کی کارکردگی، میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور مواقع، بیرون ملک پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے میں وزارت کے کردار سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور مواقع سے نمٹنے کے لئے میڈیا انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار

وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور سابق سیکریٹری ظہور احمد قابل افسران ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے باعث فخر ہے، مرتضیٰ سولنگی

حکومت متحرک، متنوع اور ذمہ دار میڈیا منظر نامہ کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، مرتضیٰ سولنگی

آج ہمیں میڈیا کے شعبے میں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی نے میڈیا میں استعمال ہونے والے طریقوں کو تبدیل کر دیا ہے، مرتضیٰ سولنگی

اس چیلنجنگ ماحول میں ہماری بنیادی توجہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہونی چاہئے، مرتضیٰ سولنگی

ہمیں عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص، اپنے بھرپور ثقافتی ورثے اور سماجی و اقتصادی کامیابیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہئے، مرتضیٰ سولنگی

میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا پختہ عزم ہے، مرتضیٰ سولنگی

اطلاعات و نشریات کا شعبہ پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، مرتضیٰ سولنگی.

Daily Muhim Peshawar 21/11/2023
21/11/2023

Daily Muhim Peshawar
21/11/2023

Daily Muhim Peshawar 20/11/2023
20/11/2023

Daily Muhim Peshawar

20/11/2023



‏آسٹریلیا کو چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننا مبارک 👏‎  ‎ ‎ ‎ ‎           ‎  ‎  ‎  ‎  ‎  ‎  ‎  ‎  ‎
19/11/2023

‏آسٹریلیا کو چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننا مبارک 👏

‎ ‎ ‎

‎ ‎ ‎ ‎ ‎ ‎ ‎ ‎ ‎ ‎

سب کچھ اللہ تعالیٰ کے مرضی سے ہوتا ہےآہستہ آہستہ اس حقیقت کو قبول کریں کہ زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔ کیو...
18/11/2023

سب کچھ اللہ تعالیٰ کے مرضی سے ہوتا ہے

آہستہ آہستہ اس حقیقت کو قبول کریں کہ زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔ کیونکہ ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے۔ اس لیے اللہ کی رضا میں راضی رہنا سیکھیں۔ بے شک اللہ پاک کے ہر فیصلہ میں کوئ نہ کوئ مصلحت چھپی ہوتی ہے

Daily Muhim Peshawar16/11/2023
16/11/2023

Daily Muhim Peshawar
16/11/2023

Daily Muhim Peshawar 15/11/2023
15/11/2023

Daily Muhim Peshawar
15/11/2023

ترکی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کےخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ان پر غزہ میں"نسل ک...
14/11/2023

ترکی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کےخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ان پر غزہ میں"نسل کشی"کا الزام لگایا گیا ہے!
‎ ‎ ‎

پریس ریلیز14 نومبر 2023زیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر پناہ کی واکزیابیطس کے سیلاب کو روکنے کے لیے حکومت ہر ممکن پالیسی ا...
14/11/2023

پریس ریلیز
14 نومبر 2023
زیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر پناہ کی واک
زیابیطس کے سیلاب کو روکنے کے لیے حکومت ہر ممکن پالیسی اقدامات اٹھائے۔ ثناہ اللہ گھمن

اسلام آباد۔ پاکستان میں زیابیبطس کے مریضوں کی تعداد 2011میں 63لاکھ تھی جو 2021میں بڑھ کر 3کروڑ 30لاکھ ہو گئی ہے۔ جس رفتار سے زیابیطس میں اضافہ ہو رہا ہے ان میں پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ ہمارے ملک میں سالانہ 4لاکھ سے زیادہ اموات زیابیطس یا اس سے ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہو رہی ہیں یعنی پاکستان میں 1100سے زیادہ لوگ روزانہ زیابیطس کی وجہ سے اس دنیا سے جا رہے ہیں۔ اگر فوری طور پر پالیسی اقدامات نہیں کیے جاتے تو 2045تک زیابیطس کا شکار لوگوں کی تعداد 6کروڑ 20لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ یہ بات مائرین صحت نے زیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہیں جس کا اہتمام پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے کیا۔ واک کے شرکاء میں پناہ کے سینئیر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان، گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکوبیٹر کے کنسلٹنٹ منور حسین، سابق کمشنر ایف۔بی۔آر عبدلحفیظ, اسلام آباد پریس کلب کےصدر انور رضا، پناہ نے وائس پریڈیڈنٹ غلام عباس، سینئر صحافیوں، صحت کے مائرین، اساتذہ، طلباء اور معاشرے کے مختلف طبقات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناہ اللہ گھمن نے تقریب کی میزبانی کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان نے کہا کہ پناہ زیابیطس، دل اور دیگر غیر متعدی امراض سے اپنے ہم وطنوں بلخصوص اپنی نوجوان نسل کو بچانے کے پحچھلی 4دہائیوں سے کوشاں ہے۔ ہم واکس، سیمینارز، کانفرنسز سے لوگوں کو ان بیماریوں سے بچنے کی آگائی دے رہے ہوتے ہیں۔

ثناہ اللہ گھمن نے کہا کہ پناہ پالیسی سازوں کے ساتھ مل کر ایسی پالیسیز بنوانے کے لیے بھی کا م کر رہی ہے جن سے ان بیماریوں میں کمی آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج زیابیطس کے عالمی دن پر بھی ہم یہ پیغام لے کر آئے ہیں کہ خوراک کا زیابیطس کے پھیلاؤ میں ایک بہت اہم کردار ہے۔ الٹرا پراسیسڈ فوٖڈز اور میٹھے مشروبات زیابیطس کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں۔ میٹھے مشروبات کے ایک چھوٹے گلاس میں 7سے 9چمچ چینی موجو د ہوتی ہے۔ صرف ایک گلاس میٹھے مشروبات کے روزانہ استعمال سے زیابیطس کے مرض میں مبتلاء ہونے کا امکان 30فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
منور حسین نے کہا کہ دنیا نے اس خطرے کو کم کرنے کے لیے کچھ بہت موئثر پالیسی اقدامات کیے ہیں جن میں ان پر ٹیکسوں میں اضافہ وہ پہلا ہتھیار ہے جس سے ان کے استعمال میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اسی طرح الٹرا پراسیسڈ فوڈز پر فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز اینڈ وارننگ سائنز ایک ایسا موئژ پالیسی ایکشن ہے جس سے لوگوں کو صحت مند خوراک کے انتخاب میں مدد ملتی ہے۔

عبدالحفیظ نے کہا کہ آج یہاں صحت کے مائرین، سول سوسائٹی، صحافیوں، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد پناہ کے پلیٹ فارم سے حکومت سے یہ درخواست کرنے کے لیے جمع ہوئی ہے کہ لوگوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے الٹرا پرایسیڈ فوڈز اور میٹھے مشروبات کے استعمال میں کمی کے لیے موئثر پالیسی اقدامات کریں۔
واک میں بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیننرز اٹھا رکھے تھے جن میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ میٹھے مشروبات جیسی مضر صحت اشیاء کے استعمال میں کمی کے لیے ان پر ٹیکسز میں اضافے اور فرنٹ آف پیک لیبلنگ کو ٖضروری کرنے کے لیے پالیسی اقدامات کیے جائیں۔

دیگر مققررین نے بھی زیابیطس میں کمی کے لیے حکومت سے ان پر ٹیکسز میں اضافے کا مطالبہ کیا۔

Daily Muhim Peshawar 14-11-2023
14/11/2023

Daily Muhim Peshawar
14-11-2023

Daily Muhim Peshawar 13-11-2023
13/11/2023

Daily Muhim Peshawar
13-11-2023

‏یہ ہیں عمران چوہدری اور ان کی بیوی بیتھنی یہ دونوں ایپل کے سابقہ ملازم ہیں عمران چوہدری ایپل کا ڈیزائنر تھا اس نے 20 سا...
12/11/2023

‏یہ ہیں عمران چوہدری اور ان کی بیوی بیتھنی
یہ دونوں ایپل کے سابقہ ملازم ہیں عمران چوہدری ایپل کا ڈیزائنر تھا اس نے 20 سال ایپل میں کام کیا بہت سے آئی پیڈ، آئی فونز اور اسیسریز کو ڈیزائن کیا آئی فون کا انٹرفیس بھی عمران چوہدری نے ڈیزائن کیا اور بیتھنی ایپل کی سافٹ وئیر ڈائریکٹر تھی آئی او ایس کے تمام پراجیکٹس کی ذمہ داری بیتھنی کی تھی

ان دونوں نے پانچ سال پہلے اپنی کمپنی ہیومین بنائی

کل انہوں نے اپنی پہلی پراڈکٹ لانچ کی ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھماکہ کر دیا ہے ان کی پراڈکٹ کو موبائل فون کا متبادل کہا گیا ہے
ہیومین نے ایک وئیرایبل اے آئی اسسٹنٹ بنایا ہے یہ آپ کے اسمارٹ فونز والے سارے کام کرے گا اس کا نام "ہیومین اے آئی پن" ہے
اس میں کیمرہ اور مائیک ہے اور پروجیکٹر ہے
آپ اسے بول کر کمانڈ دیں گے آپ اس سے کال کر سکتے ہیں ، میسیج کر سکتے ہیں یہ آپ کی کال کو لائیو ٹرانسلیٹ بھی کر سکتا ہے اس کا لیزر پروجیکٹر آپ کے ہاتھ پہ آپ کو ڈسپلے دے گا
آپ اس سے ٹائم دیکھ سکتے ہیں اگر آپ مصروف ہیں تو یہ آپ کی کالز اور میلز کا رپلائی بھی دے گا

یہ آپ کی صحت اور کھانے پینے کا خیال بھی رکھے گا آپ نے جو چیز کھانی ہے آپ وہ اس کے سامنے کریں گے تو یہ آپ کو بتائے گا کہ آپ کہ صحت کے لیے یہ ٹھیک ہے یا نہیں

عمران چوہدری کی کمپنی ہیومین میں چند ملٹی نیشنل کمپنیز نے 200 ملین ڈالرز کی انویسمنٹ کی ہوئی ہے جن میں مائیکرو سافٹ اور ایل جی موبائلز بھی شامل ہیں
ہیومین کی اس ڈیوائس میں کوالکم کی چپ لگی ہوئی ہے اور ہیومین کے انویسٹرز میں کوالکم بھی شامل ہے
اس ڈیوائس کو لانچ کرنے کے بعد ہیومین کو ایپل اور آئی فون کا قاتل کہا جا رہا ہے

ہیومین نے اس کی قیمت 700 ڈالر رکھی ہے اور 16 نومبر سے آرڈر لینا شروع کریں گے

Copied

12/11/2023

*شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے کے متعلق اہم اعلان - اتمانزئی جرگہ نے پولیو جیسی مہلک بیماری کے تدارک کیلۓ پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ملکر مہم چلانے کا اعلان کر دیا*

۔ اتمانزئی جرگہ ، شمالی وزیرستان کے معتبر اور سینئر مشران پر مشتمل ایک علاقائی کمیٹی ہے۔

۔ اتمانزئی جرگہ نے شمالی وزیرستان میں پولیو جیسی مہلک بیماری کے تدارک کیلۓ حکومت کے ساتھ ملکر مہم کے آغاز کے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے .

۔ پاک فوج ، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر اپنے وسائل بروۓ کار لاتے ہوۓ شمالی وزیرستان سمیت دیگر ضم شدہ اضلاع میں پولیو وائرس مکمل خاتمے کیلۓ کام کررہی ہے ۔

۔ جرگے کے اعلان سے شمالی وزیرستان میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکے گا۔

۔ اتمانزئی جرگہ نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بھی علاقے کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خوشحالی اور ترقی میں حصہ لیں گے ۔

۔ اتمانزئی جرگہ نے سیکیورٹی فورسز اور حکومتی اداروں کا مقامی لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور پولیو آگاہی مہم میں مثبت کردار ادا کرنے پہ بھی شکریہ ادا کیا۔

۔ پولیو سے پاک وزیرستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے.

11/11/2023

امریکہ میں امریکہ کو گالیاں دے سکتے ہیں۔ فرانس میں فرانس کو بُرا کہہ سکتے ہیں۔ برطانیہ میں برطانیہ کے خلاف نعرے لگا سکتے ہیں۔ جرمنی میں جرمنی کی بے عزتی کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

مگر ان میں سے کسی مُلک میں اسرائیل اور صیہونیت کے خلاف بات کریں تو مُقدمہ بن جائیگا۔

‏🔴  او آئی سی کے اجلاس سے قبل، عرب لیگ کا اجلاس ہوا، جس میں درج ذیل تجاویز پیش کی گئیں:▪️   اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحالی...
11/11/2023

‏🔴 او آئی سی کے اجلاس سے قبل، عرب لیگ کا اجلاس ہوا، جس میں درج ذیل تجاویز پیش کی گئیں:

▪️ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحالی کے منصوبے ختم کرنا
▫️ 🇺🇸 عرب ممالک میں موجود امریکی اڈوں کی بندش۔
▪️ تیل کی بندش کی مشترکہ دھمکی دینا۔
▪️ اسرائیل کے ساتھ سویلین پروازوں کی معطلی اور اسرائیل کی ہر قسم کی پروازوں کیلئے فضائی بندش۔
▪️ تمام مطالبات کو فوری جنگ بندی سے مشروط کرنا

4 ممالک نے اس مجوزہ بل کو مسترد کر دیا:
سعودی عرب 🇸🇦
بحرین 🇧🇭
مراکش 🇲🇦
متحدہ عرب امارات 🇦🇪

Daily Muhim Peshawar 11-11-2023
11/11/2023

Daily Muhim Peshawar
11-11-2023

11/11/2023

نگراں وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال گرگئے

*پشاور صدر کے تاجران اور عوام کا بھر پور مطالبہ پورا*   *پاک فوج نے پشاور صدر بازار اور پشاور کینٹ کو کم از کم وقت میں ع...
10/11/2023

*پشاور صدر کے تاجران اور عوام کا بھر پور مطالبہ پورا*

*پاک فوج نے پشاور صدر بازار اور پشاور کینٹ کو کم از کم وقت میں عوام کی سہولت کی خاطر انتہائی کشادہ اور خوبصورت بنا دیا*

صدر، پشاور کی تزئین وآرائش کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ صدر کی تجدید نو عوام کے ٹیکس کے مثبت استعمال کی ایک واضح مثال ہے۔

کینٹ بورڈ اور اسٹیشن ہیڈ کوارٹر پشاور نے تاجران کی بھر پور فرمائش پر صدر بازار کی تعمیر نو کی جو عوام کے لیے سہولیات اور نقل و حرکت میں آسانی کا سبب ہوگا۔

وہ شہرِ جہاں آج سے کچھ سال پہلے بم دھماکے اور خوف کی فضا تھی ، وہاں اب ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے -

کور کمانڈر پشاور حسن اظہر حیات نے صدر کی تزئین و آرائش کا باقاعدہ جائزہ لیا اور افتتاح کیا ۔


Daily Muhim Peshawar 10-11-2023
10/11/2023

Daily Muhim Peshawar
10-11-2023

Daily Muhim Peshawar 09-11-2023
09/11/2023

Daily Muhim Peshawar
09-11-2023

بینک الفلاح نے فلسطین کیلئے عطیات جمع کرنے سے انکار کر دیا ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے..کیا ہم اس قدر گر چکے ہی...
09/11/2023

بینک الفلاح نے فلسطین کیلئے عطیات جمع کرنے سے انکار کر دیا ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے..

کیا ہم اس قدر گر چکے ہیں کہ اب فلسطین کی نام پہ بھی حرام کمائیں گے۔ لعنت ہے ۔

08/11/2023
Khattak Brother's
08/11/2023

Khattak Brother's

Daily Muhim Peshawar 08-11-2023
08/11/2023

Daily Muhim Peshawar
08-11-2023

Daily Muhim Peshawar 07-11-2023
07/11/2023

Daily Muhim Peshawar
07-11-2023

Daily Muhim Peshawar 06-11-2023
06/11/2023

Daily Muhim Peshawar
06-11-2023

امریکہ نے پچھلے 35 سال میں 38 ٹریلئین ڈالر خرچ کیے ہیں جنگوں میں یہ کہہ کر کہ ہم نے اس دُنیا کو محفوظ بنایا ہے۔۔۔۔۔۔جی ا...
06/11/2023

امریکہ نے پچھلے 35 سال میں 38 ٹریلئین ڈالر خرچ کیے ہیں جنگوں میں یہ کہہ کر کہ ہم نے اس دُنیا کو محفوظ بنایا ہے۔۔۔۔۔۔

جی اتنا محفوظ کہ ان کا اپنا ایک وزیرِ خارجہ عمارت کے اندر بُلیٹ پُروف جیکٹ پہنے کھڑا ہے

مُنافق لوگ

04/11/2023

‏سنیٹ میں قراداد پیش کرنے کا ایک انوکھا انداز ,,, آپ بھی سنئے.



04/11/2023

آئی ایس پی آر

04 نومبر 2023 کو پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر ایک ناکام دہشتگرد حملہ ہوا، آئی ایس پی آر

جسے الحمدللہ سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر جواب کی بدولت ناکام بنا دیا گیا، آئی ایس پی آر

غیر معمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو اڈے میں داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

باقی 3 دہشتگردوں کو فوجیوں کے بروقت اور موثر جواب کی وجہ سے کارنر/ الگ تھلگ کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

تاہم حملے کے دوران پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور 1 فیول باؤزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا، آئی ایس پی آر

علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے، آئی ایس پی آر

پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر

03/11/2023
*اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پرنسپل انفارمیشن آفیسر ڈاکٹر طارق محمود خان**اسلام آباد: 03نومبر 20...
03/11/2023

*اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پرنسپل انفارمیشن آفیسر ڈاکٹر طارق محمود خان*

*اسلام آباد: 03نومبر 2023ء*

پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) ڈاکٹر طارق محمود خان نے کہا ہے کہ اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کومزید بہتربنایاجارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے صدر ربجا مرتضٰی ملک کی قیادت میں ربجا کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے ڈاکٹر طارق محمود خان کو پی آئی او کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں اخبارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ریجنل اخبارات کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اوریہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وفد میں فیاض چوہدری ،آسیہ خٹک،،ملک آصف،وقار,شکیل پسوال,نیاز حیدری,،ارشدیوسفزئی، سردار شوکت محمود ,ودیگر شامل تھے۔
Mohsin Mubbashir
Malik Asif
Khattak Brother's

03/11/2023

*آئی ایس پی آر*
*راولپنڈی، 3 نومبر، 2023*

ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ اس افسوسناک واقعے میں 14 فوجیوں نے شہادت قبول کی۔

علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Daily Muhim Peshawar 03-11-2023
03/11/2023

Daily Muhim Peshawar
03-11-2023

Daily Muhim Peshawar02/11/2023
02/11/2023

Daily Muhim Peshawar
02/11/2023

*We are Fighting Ghost.*  ہم روحوں سے لڑ رہے ہیں؟  اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے سابقہ چیف دانی یاتوم نے اسرائیلی ...
02/11/2023

*We are Fighting Ghost.*

ہم روحوں سے لڑ رہے ہیں؟ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے سابقہ چیف دانی یاتوم نے اسرائیلی روزنامہ بدیعوت احرونوت میں لکھا ہے کہ
میری سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟
کیا موسی اور ھارون (علیہما السلام) کا رب ہم سے ناراض ہو گیا ہے؟
مرکاوا ٹینک جو اسرائیل میں بنائے جاتے ہیں اور جن کے اخراجات 170 ملین ڈالر ہیں ایک آر پی جی راکٹ سے تباہ ہو جائے؟ میں نہیں مانتا۔۔۔۔
فولادی چادر کا ٹینک آر پی جی سے تباہ ہو جائے؟
کیا کسی نے غور کیا ہے کہ جب یہی ٹینک اسی راکٹ سے اڑا دیے جاتے ہیں تو زمین لرزتی ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے کئی ٹن وزنی بم اس پر گرا ہے؟
میرے سمجھ میں نہیں آتا ، کون ان کے ساتھ مل کر لڑ رہا ہے؟
کچھ نظر نہ آنے والے جنات ہیں جو یہودیوں کے قتل پر ان کی مدد کر رہے ہیں ۔ کیا موسی اور ھارون کے رب نے ہمیں چھوڑ دیا؟ کوئی پوشیدہ طاقت ان کے ساتھ ہے اور لڑ رہی ہے۔
7 اکتوبر سے لے کر ابھی تک فلسطین میں ان کا کوئی نشانہ خطا نہیں ہوا۔ گویا ان کے پاس سیٹلائٹ ہے۔
بدقسمتی سے اسرائیل کا خاتمہ یقینی طور پر قریب آچکا ہے۔

01/11/2023

*طورخم اور چمن بارڈر پر اپنے شہریوں کے استقبال کے لیے افغان حکومت کے ناقص اور بدترین انتظامات - افغان حکومت کی بدنیتی اور بدحواسی واضع: پاکستان سے غیر قانونی افغانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری اور حکومت پاکستان کے اعلی انتظامات*

♦️حکومت پاکستان نے 3 اکتوبر 2023 کو اعلان کیا کہ پاکستان میں مقیم تمام غیر قانونی شہری 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑ کر اپنے وطن واپس چلے جائیں۔ اعداد و شمار کے مطابق تمام غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں میں سب سے زیادہ تعداد افغانیوں کی تھی۔

♦️اس اعلان کے بعد حکومت پاکستان کے تمام اداروں نے اس حکم پر عمل درآمد کرنے کے انتظامات شروع کر دیئے جبکہ افغانستان کی حکومت نے بیان بازی کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا

♦️اس دوران افغانستان کے عوام اور حکومت کے بیانات کا جائزہ لیا جائے تو ایک عجیب سی بدحواسی کا تاثر ملتا ہے - افغان حکومت کے کچھ لوگ اپنے شہریوں کی واپسی پے خوش تھے جبکہ کچھ لوگ ان کو پاکستان میں ہی رہنے دینا چاہتے تھے- صبح کو کئ عہدے دار ایک بیان دیتا تھا جبکہ شام کو ایک نیا بیان -

♦️پاکستان نے گزشتہ چار دہائیوں سے جس خوش اسلوبی سے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے اسکی نظیر پوری دنیا میں نہیں ملتی۔

♦️یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دنیا میں افغانستان کا اگر کوئی مخلص دوست ہے تو وہ پاکستان ہے-

♦️حکومت پاکستان نے ان تمام غیر قانونی مقیم شہریوں کو واپسی کے لیے تمام سہولیات فراہم کی ہیں۔ ان کو ٹرانسپورٹ، کھانا، ادویات یہاں تک ان کے جانے کے لیے کیمپس بھی بناے گئے ہیں ۔

♦️دوسری طرف افغان حکومت اپنے لوگوں کا خیال رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

♦️ایک طرف پاکستان حکومت تمام غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو عزت اور احترام کے ساتھ رخصت کر رہی ہے تو دوسری طرف افغان حکومت اتنی بدحواسی کا شکار ہے کے *اپنے لوگوں کے لیے 31 اکتوبر کی رات کو 9 بجے طورخم بارڈر بند کردیا، جس کی وجہ سے جانے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا*۔

♦️پاکستان کے مہاجرین کے ساتھ حسن سلوک کو دنیا کا کوئی بھی ملک چیلنج نہیں کر سکتا۔ کیونکہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے مہاجرین میں اپنے وسائل برابر بانٹے ہیں۔

♦️اس کے علاوہ اگر دیکھا جائے تو افغان مہاجریں جو کہنے کو مہاجرین تھے لیکن سوائے مہاجر کیمپوں کے پاکستان کے ہر چپے چپے تک انکی رسائی تھی۔ ان کو روزگار، رہائش، تعلیم اور ہرطرح کی سہولیات حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں دی گئی۔ ان تمام چیزوں کا اعتراف پاکستان سے جانے والے لوگ خود بھی کر رہے ہیں۔

♦️افغان حکومت کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ 40 سال ان کے لوگوں کی عزت و احترام کے ساتھ میزبانی کی ہے۔

Address

Sadiq Chamber G. 7 Markaz Islamabad
Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923315393504

Website

https://www.dailymuhim.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Muhim Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Muhim Peshawar:

Videos

Share

Category


Other Newspapers in Islamabad

Show All