DayNews.pk

DayNews.pk A online urdu News unit affiliated with "Dunyapk". A Rising Star in news world. dunyapk.com and https://DayNewspk.com

10/08/2021
وزارت صعنت و پیداوار  نے  چینی کی خوردہ (ری ٹیل) قیمت 88.24 روپے فی کلو جبکہ  چینی کی ایکس مِل قیمت 70 روپے فی کلو مقرر ...
17/07/2021

وزارت صعنت و پیداوار نے چینی کی خوردہ (ری ٹیل) قیمت 88.24 روپے فی کلو جبکہ چینی کی ایکس مِل قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔

امریکی ریاست جارجیا کے شہر  اگسٹا کے رہائشی میکس ولچر اور ان کی اہلیہ ٹرش نے سونے سے قبل اپنے بسترکے نیچے سے 18 سانپ بر ...
17/07/2021

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اگسٹا کے رہائشی میکس ولچر اور ان کی اہلیہ ٹرش نے سونے سے قبل اپنے بسترکے نیچے سے 18 سانپ بر آمد ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرش کا کہنا تھا کہ انہیں بستر کے نیچے فرش پر چلتی ہوئی چیز محسوس ہوئی جس کو دیکھنے کے لیے قریب گئیں تو اس نے حرکت شروع کردی تھی تاہم اس کے کچھ لمحوں میں ان کے خاوند کو بھی ایک سانپ دکھائی دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانپوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 18 ہوگئی لیکن وہ انہیں مارنا نہیں چاہتے تھے اس لیے سانپوں کو اوزار سے پکڑ کر بیگ میں جمع کرتے گئے اور انہیں بغیر کسی مشکل کے قریبی کریک میں چھوڑ دیا گیا۔

لندن ہائی کورٹ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے برطانوی حکومت کے فیصلےکو درست قرار دے دیا۔لندن ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے...
17/07/2021

لندن ہائی کورٹ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے برطانوی حکومت کے فیصلےکو درست قرار دے دیا۔

لندن ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ برطانوی حکومت ہی کرسکتی ہے، وبا سے نمٹنے کےلیے حکومت کے فیصلے درست ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے دورہ ازبکستان کے دوران سمرقند میں عظیم اسلامی اسکالر اور محدث امام بخاری کے مزار  پر حاضری دی اور ...
17/07/2021

وزیراعظم عمران خان نے دورہ ازبکستان کے دوران سمرقند میں عظیم اسلامی اسکالر اور محدث امام بخاری کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم اور پاکستانی وفد کے لیے خاص طور پر مزار کا دروازہ کھولا گیا، وزیراعظم کے ساتھ ازبکستان کے وزیراعظم بھی موجود تھے

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانےکا حکم دے دیا۔ا...
17/07/2021

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانےکا حکم دے دیا۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کی جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں گرفتارسابق کمشنر محمد محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد محمود کو او ا...
17/07/2021

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں گرفتارسابق کمشنر محمد محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد محمود کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کےسابق کمشنر محمد محمود کو 12 اپریل سے او ایس ڈی قرار دیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) محمد محمود پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔

خیال رہےکہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو گذشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی آڑ میں 131 ارب روپے کی زمین کی خریدو فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کی نئی الائنمنٹ سے 50 سے زائد طاقتور لوگوں اور رئیل اسٹیٹ ڈیلرز نے ممکنہ فائدہ اٹھایا اور رنگ روڈ سے جڑے کئی کاروباری افراد نے تقریباً 64000 کنال سے زائد زمین حاصل کی۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کمشنر نے بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اختیارات استعمال کرتے ہوئے رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کی، اس عمل سے منصوبے کی لاگت 6ارب 24کروڑ 70لاکھ روپے سے بڑھ کر 16ارب 30کروڑ روپے ہو گئی، شریک ملزم وسیم علی تابش پر الزام ہےکہ انہوں نے بغیر الائنمنٹ کی منظوری کے اٹک کی زمین کے لیے2 ارب 6کروڑ روپے تقسیم کیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف لِپ سِنکنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلیا۔صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مط...
17/07/2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف لِپ سِنکنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلیا۔
صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان ٹک ٹک پر بھی موجود ہیں۔

صدر مملکت کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہےکہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مثبت اور محرک جذبات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ٹک ٹاک صارفین کے لیے متاثر کن ویڈیوز شیئر کرتے رہیں گے

یوروپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے مطابق کمپنیاں  خواتین ملازمین کے کچھ صورتوں  میں  اسکارف پہننے پر  پابندی عائد کرسکت...
16/07/2021

یوروپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے مطابق کمپنیاں خواتین ملازمین کے کچھ صورتوں میں اسکارف پہننے پر پابندی عائد کرسکتی ہیں۔

افغان طالبان نے برطانیہ کی جانب سے ممکنہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنےکی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے۔برطانوی وزیر دفاع کے انٹر...
16/07/2021

افغان طالبان نے برطانیہ کی جانب سے ممکنہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنےکی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع کے انٹرویو پر ردعمل میں ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان دنیا کےتمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتےہیں، ہم بین الاقوامی اصولوں کے پابند ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان نے یقین دلایا ہےکہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، دیگر ممالک کو بھی افغان داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت کو بحال کر دیا ہے۔قطری حکومت کی ط...
16/07/2021

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت کو بحال کر دیا ہے۔

قطری حکومت کی طرف سے اس حوالے سے تحریری احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اور نئی پالیسی بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کو فی الحال کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔مت...
16/07/2021

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کو فی الحال کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے لازمی تصدیق شدہ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی شرط واپس لے لی ہے، پاکستانی شہریوں کے لیے فلائیٹ آپریشن بحال ہونےکے بعد اب صرف نادرا ویکسیشن سرٹیفیکیٹ ہی درکار ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ کسی نے نہیں کہا کہ ملالہ کی تص...
16/07/2021

وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ کسی نے نہیں کہا کہ ملالہ کی تصویر ہٹائی جائے یا نیوٹن کی تصویر پر دوپٹہ ڈالا جائے۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے گذشتہ دنوں نجی پبلشر کی مطالعہ پاکستان کی کتاب کیخلاف کریک ڈاؤن کیا تھا جس میں پاکستان کی اہم شخصیات کے مضمون میں ملامہ یوسف زئی کا تذکرہ بھی تھا۔

اس معاملے پر اب طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم سے کسی ادارے نے این اوسی نہیں لیا، ہم نے اور ٹیکسٹ بورڈ نے کتاب نہیں دیکھی، جب آئے گی تو دیکھیں گے، کتاب کے خلاف کریک ڈاؤن ملالہ کی وجہ سے نہیں این او سی نہ لینے کی وجہ سے کیا گیا۔

لاہور میں علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا علما بورڈ کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، جب قرآن پاک کی اشاعت کے لیے این اوسی لیا جاتا ہے تو ایک کتاب کیلئے کیوں نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک قوم ایک نصاب کی جانب بڑھ رہے ہیں، ہیرو ساری قوم کے ہوتے ہیں، عزیز بھٹی، اعتزاز اور پشاور میں جان بچانے والی ٹیچر قوم کی ہیرو ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ایوان صدر  کےاعلامیے کے مطابق ...
16/07/2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

ایوان صدر کےاعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا جبکہ صدر عارف علوی کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ انشاء اللہ جب بھارت سے پاکستان کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے تو ازبکستان کو بھارت تک بھی رسائی...
16/07/2021

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ انشاء اللہ جب بھارت سے پاکستان کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے تو ازبکستان کو بھارت تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔

تاشقند میں ازبک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں کے راستے مشرق وسطٰی اور افریقا تک رسائی مل سکتی ہے

حجرہ شاہ مقیم کے نواحی قصبے میں زنجیروں میں جکڑ کر کمرے میں بند کی گئی خاتون کو بازیاب  کرالیا گیا اور  دارالامان منتقل ...
16/07/2021

حجرہ شاہ مقیم کے نواحی قصبے میں زنجیروں میں جکڑ کر کمرے میں بند کی گئی خاتون کو بازیاب کرالیا گیا اور دارالامان منتقل کردیا گیا۔

حجرہ شاہ مقیم کےنواحی قصبے حویلی لکھامیں پولیس نے زنجیروں میں جکڑ کر کمرے میں بند کی گئی خاتون کو بازیاب کرکے دارالامان منتقل کر دیا، ملزم شوہر موقع سےفرار ہو گیا ہے، پولیس نےمقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آزادکشمیر جہلم ویلی میں  وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھراؤکیا اور انڈے پھینکے، جس پر وفاقی...
16/07/2021

آزادکشمیر جہلم ویلی میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھراؤکیا اور انڈے پھینکے، جس پر وفاقی وزیر کے سیکیورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

جہلم ویلی میں کھن بندوے کے مقام پر وفاقی وزیر علی امین گنڈاپورکے قافلے پر نامعلوم مشتعل نوجوانوں نے پتھراؤ کیا اور انڈے پھینکے ،جواب میں علی امین گنڈاپور کے سیکورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی، مشتعل افراد نے بعد ازاں شاہراہ سری نگر بھی بندکردی ۔

تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہےکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ان پر حملہ کیا جب کہ ن لیگ نے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

لاہور کے علاقے وسن پورہ شاد باغ میں دو منزلہ بوسیدہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے...
16/07/2021

لاہور کے علاقے وسن پورہ شاد باغ میں دو منزلہ بوسیدہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق وسن پورہ میں خستہ حال دو منزلہ عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی زندگیوں کا چرغ گل ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک سالہ ابراہیم، 7 سالہ مناہل اور ان کے والد رضوان، ماں مہوش، پھوپھو رابعہ اور دادی سمیرا شامل ہیں۔

ریسکیو نے لاشوں کو ملبے سے نکال کر کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کردیا۔

اہل علاقہ کے مطابق گرنے والے تین مرلے کے دو منزلہ گھر پر تیسر ی منزل بھی تعمیر کی جا رہی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی۔دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزر...
15/07/2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی۔

دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر ہوئی.
وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے آج اپر کوہستان کے علاقے داسو میں ڈیم منصوبے کے قریب پیش آنے والے بس حادثے اور چینی شہریوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔

سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے اور دو ہفتوں سے کرا...
15/07/2021

سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے اور دو ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چند دن قبل ان کی طبعیت بگڑی اور وہ بدھ کی رات خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کا کہنا تھاکہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج کراچی میں خالق حقیقی سے جاملے۔

ممنون حسین کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ 1999 میں سندھ کے گورنر رہے جبکہ 2013 سے 2018 تک صدر مملکت رہے۔

اسلام آباد کے مقامی ہاسٹل میں لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو تحریری بیان میں بتایا کہ سہ...
15/07/2021

اسلام آباد کے مقامی ہاسٹل میں لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو تحریری بیان میں بتایا کہ سہیل نامی شخص نے نوکری کا جھانسا دے کر پشاور سے بلایا اور رات 11:30 بجے ہاسٹل چھوڑگیا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہاسٹل میں واپس آکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور رات 2 بجے راول ڈیم چوک پرچھوڑکرچلا گیا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی میڈیکل کرالیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سہیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح اور اموات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور آج بھی عالمی وبا سے 47 افراد انتقال کر ...
15/07/2021

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح اور اموات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور آج بھی عالمی وبا سے 47 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2545 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 910 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2545 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 47 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.2 فیصد رہی۔

امریکی فوج نے افغانستان سے 95 فیصد انخلا مکمل کرلیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 جولائی 2021 تک ...
15/07/2021

امریکی فوج نے افغانستان سے 95 فیصد انخلا مکمل کرلیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 جولائی 2021 تک 984 سی سیوینٹین طیاروں کے ذریعے سامان افغانستان سے نکالا جا چکا ہے، امریکا اب تک 7 تنصیبات افغان وزارت دفاع کے حوالے کر چکا ہے۔

متحدہ عرب امارت نے اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کردیا۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان سفارتی ت...
15/07/2021

متحدہ عرب امارت نے اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کردیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات گزشتہ سال 13 اگست کو بحال ہوئے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد اب اس معاہدے کو ایک سال مکمل ہونے سے پہلے ہی متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کیا ہے۔

برطانیہ نے  افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔برطانوی وزیردفاع بین ویلس نے مقامی اخبار کو...
15/07/2021

برطانیہ نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

برطانوی وزیردفاع بین ویلس نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیا اور کہا کہ طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

افغان طالبان نےکابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کیلیے ترک افواج کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ترکی کے حکمرانوں نے یہ ...
15/07/2021

افغان طالبان نےکابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کیلیے ترک افواج کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ترکی کے حکمرانوں نے یہ اعلان امریکی مطالبے پر کیا ہے اس سے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچےگا۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہےکہ ترکی کے حکمرانوں نے اپنی افواج کی تعیناتی کے تسلسل کا اعلان کیا، ترک حکام کا یہ فیصلہ ایک غیرسنجیدہ اقدام ہے، یہ فیصلہ ہماری قوم ، ملکی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کےمنافی ہے

محبت کے بعد محبوب کی شادی کسی اور سے ہوجانا یا  دھوکا مل جانا ایسے واقعات تو دنیا بھر میں دیکھے جاچکے ہیں لیکن محبوب کی ...
14/07/2021

محبت کے بعد محبوب کی شادی کسی اور سے ہوجانا یا دھوکا مل جانا ایسے واقعات تو دنیا بھر میں دیکھے جاچکے ہیں لیکن محبوب کی کسی اور سے شادی کا سن کر لڑکی کا بے قابو ہوکر آنسو بہاتے شادی ہال پہنچ جانا شاید ہی کسی نے دیکھا ہوگا۔

بھارتی میڈیا پر بے قابو انداز میں روتی بلکتی بابو بابو کہتی لڑکی کی شادی ہال کے گیٹ پر پہنچنےکی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک دوشیزہ روتی بلکتی بابو بابو کہتی شادی ہال پہنچ گئی، شادی ہال کا گیٹ بند ہونے کی وجہ سے لڑکی وہاں موجود گارڈز اور دیگر افراد سے ایک بار لڑکے سے بات کرنے کے لیے درخواست کرتی رہی

عراق کے شہر ناصریہ میں اسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ میں آگ لگنے سے 92 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے
14/07/2021

عراق کے شہر ناصریہ میں اسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ میں آگ لگنے سے 92 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے

جنوبی افریقا میں سابق صدر کو جیل بھیجنے پر فسادات، 45 افراد ہلاک
14/07/2021

جنوبی افریقا میں سابق صدر کو جیل بھیجنے پر فسادات، 45 افراد ہلاک

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما سیف اللہ پراچہ کراچی میں انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے مطابق سیف اللہ پراچہ پیپلزپارٹی کی ...
14/07/2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما سیف اللہ پراچہ کراچی میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق سیف اللہ پراچہ پیپلزپارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن رہے تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ سیف اللہ پراچہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل میں خاتون ممبر کی عدم شمولیت کے خلاف درخواست پر سیکرٹری قانون اور چیئرمین ا...
14/07/2021

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل میں خاتون ممبر کی عدم شمولیت کے خلاف درخواست پر سیکرٹری قانون اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے اسلامی نظریاتی کونسل میں خاتون ممبر کی عدم شمولیت کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

میگا واٹر سپلائی اسکیم کی تعمیر سے سندھ کے ساحلی و تاریخی شہرکیٹی بندرکو  30 سال بعد  پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع ہو...
14/07/2021

میگا واٹر سپلائی اسکیم کی تعمیر سے سندھ کے ساحلی و تاریخی شہرکیٹی بندرکو 30 سال بعد پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ۔

تین اطراف سے سمندر میں گھرا ساحلی شہر کیٹی بندر اور گردو نواح کے 30 سے زائد دیہاتوں کے مکین گزشتہ 30 سالوں سے زائد عرصے سے پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیے پریشان تھے۔

یہاں 20 کروڑ روپےکی لاگت سے ایک سال سے کم عرصہ میں مکمل ہونے والی میگا واٹر سپلائی اسکیم سےکیٹی بندر سمیت 30 سے زائد دیہاتوں کو پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے

پاکستان میں کورونا سے مزید 24 افراد انتقال کر گئے اور 1980 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شما...
14/07/2021

پاکستان میں کورونا سے مزید 24 افراد انتقال کر گئے اور 1980 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1980 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 24 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.17 فیصد رہی

اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پرتشدد کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا کے خلاف ایک اور خاتون  نے جیو نیوز سے رابطہ کرلیا۔راولپ...
14/07/2021

اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پرتشدد کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا کے خلاف ایک اور خاتون نے جیو نیوز سے رابطہ کرلیا۔

راولپنڈی کی متاثرہ خاتون کا مؤقف ہے کہ عثمان مرزا کافی عرصہ مجھے ہراساں کرتا رہا اور سوشل میڈیا پر مجھے میرے گھر کا ایڈرس اور موبائل نمبر بھیجا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو کشمیرکا مجرم قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کو مودی کی ...
14/07/2021

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو کشمیرکا مجرم قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک کر آگئے، اب کہہ رہے ہیں کہ کیا کروں؟

کوٹلی، آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاع کے مطابق مقبوضہ کشمیر،عمران خان کی اجازت سے بھارت کے پاس گیا ہے، عمران خان نے کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ دیا تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک کر آگئے، اب کہہ رہے ہیں کہ کیا کروں؟

آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں نوجوان نے  وفاقی وزیر  امورکشمیر علی امین گنڈاپور کی جانب جوت...
14/07/2021

آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں نوجوان نے وفاقی وزیر امورکشمیر علی امین گنڈاپور کی جانب جوتا اچھال دیا ۔

آزاد کشمیرکے علاقے باغ میں انتخابی جلسےکے دوران نوجوان نے علی امین گنڈاپورکی جانب جوتا اچھال دیا تاہم علی امین گنڈا پور محفوظ رہے اور جوتا ڈائس کو لگا، پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا

افغانستان میں سینئر ترین امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر اپنی کمان سےدستبردار ہو گئے۔جنرل آسٹن نے کمان جنرل کینتھ م...
13/07/2021

افغانستان میں سینئر ترین امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر اپنی کمان سےدستبردار ہو گئے۔

جنرل آسٹن نے کمان جنرل کینتھ مک کنزی کےسپردکردی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر کو حتمی انخلاء کی ذمہ داری سونپی تھی۔

افغانستان سے امریکی انخلاء اگست کے اواخر تک مکمل ہوگا اور انخلاء کے بعد امریکی سفارت خانے کی حفاظت پر تقریباً 650 امریکی فوجی مامور رہیں گے۔

طالبان نے کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے امریکا اور ترکی کے درمیان معاہدےکی مخالفت کردی۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک...
13/07/2021

طالبان نے کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے امریکا اور ترکی کے درمیان معاہدےکی مخالفت کردی۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی اور امریکا کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کے دائرہ کار پر متفق ہوگئےہیں۔

افغان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کابل کےحامد کرزئی ائیرپورٹ پرنیاڈیفنس سسٹم فعال کردیاگیا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے امریکا اور ترکی معاہدے کی مخالفت کی ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق طالبان ڈیڈلائن کے بعد کسی بھی غیرملکی فوج کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف ہیں۔

60 برس قبل انتقال کرجانے والے کشمیری شخص کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگادی گئیںسری نگر: مقبوضہ کشمیر کے 33 سالہ  رہائش...
13/07/2021

60 برس قبل انتقال کرجانے والے کشمیری شخص کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگادی گئیں
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے 33 سالہ رہائشی مدثر صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ’کو وِن‘ نامی حکومتی ویکسینیشن پلیٹ فارم پر اپنے 60 برس قبل انتقال کر جانے والے دادا کی پروفائل دریافت کی ہے جس کے مطابق ان کے دادا نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے 33 سالہ رہائشی مدثر صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حکومتی ویکسینیشن پلیٹ فارم پر اپنے دادا کی پروفائل دریافت کی ہے

لاہور: شادباغ میں نوجوان نے 50 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق 50 سالہ نسیم بی بی شادباغ میں اپنی بی...
13/07/2021

لاہور: شادباغ میں نوجوان نے 50 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 50 سالہ نسیم بی بی شادباغ میں اپنی بیٹی ثناء سے ملنے آئی تو وہاں اس کے دوست حیدر کو دیکھ کر مشتعل ہوگئی، ماں بیٹی میں تلخ کلامی ہوئی تو ملزم حیدر نے نسیم بی بی پر فائرنگ کردی، زخمی نسیم بی بی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ثناء اور ملزم حیدر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DayNews.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DayNews.pk:

Share