28/08/2024
انا للہ وانا الیہ راجعون. وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے راھنما حضرت مولانا قاضی عبدالرشید صاحب کی وفات پر دلی صدمہ پہنچا ہے ، قاضی عبدالرشید مرحوم کا شمار ملک کے نامور علماء و خطباء اور مذھبی اسکالرز میں ہوتا ہے آپ کی دینی خدمات اظہر من الشمس ہیں، آپ ہماری جماعت کے ذمہ داران سے نہایت شفقت فرماتے تھے، ہماری جماعت کے جنرل سیکرٹری علامہ عبدالخالق رحمانی صاحب ،قائد کشمیر علامہ تصدق حسین کشمیری صاحب اور میں صوبہ بلوچستان کے تنظیمی سفر پہ ھیں دوران سفر آج جب فجر کی نماز کے بعد نیٹ پہ آن لائن ہوا تو انکی وفات کی اطلاع نے ھمیں بہت مغموم کیا ہے، اللہ تعالیٰ قاضی صاحب مرحوم کو کروٹ کروٹ اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور جملہ رفقاء ،شاگردوں و متعلقین و لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین،