25/09/2021
مردان بورڈ سکینڈل کا ایک اہم کردار طلحہ سلیم کمرہ عدالت سے گرفتار
عدالت نے بی بی اے منسوخ کر دیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ مردان بورڈ کے نویں کلاس کے امتخان میں پکڑے گئے گڑھی کپورہ مردان کے بوگس (جعلی) امیدوار شفیع اللّه ولد سلیم اللّه کے کیس میں مطلوب ملزم طلحہ سلیم ولد سلیم اللہ کا بی بی اے ایڈیشنل سیشن جج مردان نے کینسل کردیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم طلحہ سلیم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی منسوخی کے اخکامات دیے - مقامی پولیس نے ملزم کو اخاطہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا - خکام کے مطابق ملزم طلحہ سلیم ولد سلیم اللّه سے مزید تفتیش جاری ہے - یاد رہے کہ طلحہ سلیم نے اپنے بڑے بھائی شفیع اللّه کو اپنی جگہ پیپر خل کرنے کے لیے بٹھایا تھا جوکہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا- عوامی حلقوں ، سٹوڈنٹس اور میڈیا نے عدلیہ ، مردان بورڈ خکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو جعل سازی ، دونمبری ، دھوکہ دہی ، ناجائز اور غیر قانونی کاموں سے بچایا جاسکے -