Hyderabad Waly

Hyderabad Waly We are providing information & news update regarding the Hyderabad and surrounding areas. We are providing information & news regarding Hyderabad
(1)

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید بامشقت سنادی۔
30/01/2024

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید بامشقت سنادی۔

18/12/2023

ٹنڈومحمد خان میں 14 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا.

16/12/2023
30/05/2023

کوٹری ساٸٹ ایریا میں شدید ژالہ باری کے دوران گھر کی دیوار گرنے سےملبے تلے دب کر تین کمسن بچوں کے جاں بحق پانچ افراد زخمی

30/05/2023

کوٹری کے علاقوں شدید بارش اور ژالہ باری شہری گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے

حیدرآباد دامن کوہسار اور ایئرپورٹ کے علاقوں شدید بارش اور ژالہ باری شہری گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے
30/05/2023

حیدرآباد دامن کوہسار اور ایئرپورٹ کے علاقوں شدید بارش اور ژالہ باری شہری گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے

25/05/2023

سندھ میں اغوا کی وارداتیں بڑ گئیں ۔ سیکڑوں ڈاکوؤں کے قید میں ۔ معصوم بچے اور عورتیں بھی غیر محفوظ
سندھ حکومت افسران تبدیل کرنے میں مصروف ۔ گھوٹکی ۔ شکارپور ۔ کشمور اور جیکب آباد ڈسٹرکٹ اغوا انڈسٹری بن گئے
ان اضلاع میں لوگوں نے رات کے ٹائیم سفر کرنا چھوڑ دیا ۔ شام پانچ بجے تک لوگ واپس گھر آ جاتے ہیں
پولیس میڈیا کو مینیج کرنے میں مصروف ۔
کشمور کندھکوٹ سے معصوم بچے کے اغوا نے انسانیت کا سر جھکا دیا ۔😪

03/11/2022

دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث حیدرآباد میں ریلوے ٹریک کی حالت انتہائی ابتر، رہی سہی کثر حالیہ بارشوں نے پوری کردی، کئی مقامات پر پٹریاں بوسیدہ حالت میں ہیں جو کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔۔

02/11/2022

حیدرآباد کمسن بچی زالا کے قتل میں ملوث ملزم اسامہ قریشی کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا معاملہ مشکوک ہوگیا نوجوان کے ورثا نے پولیس مقابلے کوجعلی قرار دے دیا

نوجوان اسامہ قریشی کے گھر والے پولیس کے خلاف احتجاج کرنے پریس کلب پہنچ گئے بچی کی ماں اور فیصل قریشی کی بیوی عائشہ یوسفزٸی کے میرے بھائی کے ساتھ ناجاٸز تعلقات تھے میرے بھائی کو گرفتار کیا اور پولیس نے ملوانے کا کہا لیکن لاش بھیج دی عائشہ کیساتھ ہونیوالی گفتگوکی رکارڈنگ میرے بھائی کے موبائل میں موجود ہے میرے بھائی سے دشمنی نکالی گئی پولیس نے اصل ملزم کو بچاکر میرے بھاٸی کو مروادیا ہے ہمارا بھاٸی اگر ملوث تھا تو شواہد سامنے لاٸیں جاٸیں واقعے کی جوڈیشل انکواٸری کے لٸے ہاٸی کورٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
Copy

02/11/2022

Hyderabad:
مارکیٹ پولیس کی کارروائی، گزشتہ روز بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد خان برہمانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی
دوران پیٹرولنگ میراں اسکول کے پاس معصوم بچی کے قتل میں ملوث ملزم اسامہ کو گرفتار کرنے کے ارادے سے چھاپہ مارا گیا جس کے دوران پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور پولیس مقابلے کے نتیجے میں ملزم اسامہ ہلاک ہوگیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ مارکیٹ کی حدود میں قائم مقامی پلازہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں رہائشی فیصل قریشی کی 7 سالہ معصوم بیٹی زالا کو بے دردی سے قتل کرکے پلازہ کی چھت پر پھینک دیا گیا
واقعہ کی اطلاع ملتی ہی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا
ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب نے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے اس کیس کی تمام تر پہلوؤں کو بروکار لاتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا جس کے دوران 4 مشکوک افراد کو شامل تفتیش رکھا گیا جن سے باریک بینی کیساتھ انویسٹیگیشن کی گئی اور انکے میڈیکل بھی کرایے گئے جبکہ تمام کو دوسرے روز واپس آنے کا احکامات کیساتھ فارغ کردیا جس کے بعد تمام مشکوک افراد کو واپس تفتیش کیلئے بلایا گیا تو ملزم اسامہ غیر حاضر ہوا اور اپنا موبائل فون بند کرکے غائب ہوگیا جس کے بعد پولیس کا اسامہ پر شک بڑھ گیا مزید ایف آئی آر کے اندراج جس میں اسامہ کو نامزد کیا گیا جس سے ملزم اسامہ کے اس درد ناک اور سفاکانہ قتل میں ملوث ہونے کا شک یقین میں بدل گیا جبکہ پولیس کو حاصل کردہ CCTV فوٹیجز میں ملزم اسامہ کی بچی کے قتل کے وقت مشکوک آمدروفت دیکھی گئی
ملزم اسامہ کو ان تمام حالات کا جیسے معلوم ہوا وہ حیدرآباد سے فرار ہونے کی تیاری میں گھر سے نکل رہا تھا ایسی مخفی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تو ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس میراں اسکول پہنچی جہاں ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی میں 7 سالہ معصوم بچی زالہ کے درد ناک قتل میں ملزم اسامہ ہلاک ہوگیا
جائے وقوعہ سے ملزم اسامہ کا 30 بور پسٹل اور موٹر سائیکل پولیس تحویل میں لے لی گئی
مزید تفتیش جاری

Hyderabad  تھانہ مارکیٹ کی حدود میرا اسکول کے پاس مبینہ پولیس مقابلہ کمسن بچی کے قتل میں ملوث ملزم اسامہ مارا گیا
02/11/2022

Hyderabad
تھانہ مارکیٹ کی حدود میرا اسکول کے پاس مبینہ پولیس مقابلہ کمسن بچی کے قتل میں ملوث ملزم اسامہ مارا گیا

02/11/2022

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے کچرا اٹھانے کا کام شروع ، کیا شہر اب صاف ہوسکے گا ؟

02/11/2022

حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ

01/11/2022

گرینڈ ھیلتھ الائینس کا کل سے دوبارا او پی ڈی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان ۔
سندھ بھر مین کل سے مکمل اوپیڈیز بند رہین گی سندھ حکومت اور سیکریٹری صحت نے ہمارے رسک الائونس کو واپس فنانس کی طرف بھیج کر ہمارے ساتھ بہت بڑی وعدہ خلافی کی ہے۔
ہم اس اینٹ کا جواب پتھر سے دین گے اور 5 تاریخ تک او پی ڈیز مکمل بند رہین گی اس کے بعد اوٹیز کا بائیکاٹ بھی کیا جا سکتا ہے اور وزیر اعلا ھائوس کی طرف مارچ بھی کیا جا سکتا ہے

01/11/2022

ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب 7 سالہ معصوم بچی زالا کے قتل کے افسوسناک واقع کے بعد بچی کے ورثاء سے تعزیت کرنے انکے گھر پہنچ گئے
ایس ایس پی حیدرآباد نے بچی کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی
ایس ایس پی حیدرآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا
ایس ایس پی حیدرآباد نے بچی کے والد فیصل سے ملاقات کی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پولیس کی انتہائی قابل ٹیم اس کیس کی انکوائری میں شامل ہے، ہم نے کافی اہم شواہد اکھٹے کرلیے ہیں انشاء اللہ بہت جلد اس سفاک قاتل کو اپنی گرفت میں لے لیں گے

25/10/2022

سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر
منشیات کے خلاف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم شروع کریں گے، پولیس

25/10/2022

پاکستان میں سورج گرہن شروع ہوچکا ہے عوام سے درخوست ہے آسمان کی طرف دیکھنے سے گریز کریں نقصان دہ ہے۔
شعائوں سے آنکھوں کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔

25/10/2022

واٹس ایپ سروس بحال ہوگئی

25/10/2022

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر

صارفین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 22اکتوبر بروز ہفتہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایس ڈی او, ایکسن اور ایس ای صاحب...
20/10/2022

صارفین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 22اکتوبر بروز ہفتہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایس ڈی او, ایکسن اور ایس ای صاحب بجلی سے متعلق لوگوں کی شکایت سنیں گے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کریں گے

20/10/2022

25 اکتوبر بروز منگل کو سندھ، پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں سورج گرہن دوپہر 3 بجکر 56 منٹ پر شروع ہوگا۔
اور جب سورج گرہن شام 5 بجکر 47 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا.
دریں اثنا، سورج گرہن شمالی سندھ میں 46 فیصد ہوگا۔

گورنر سندھ کامران ٹسوری نے قادیانیوں کو دھوکے بازی سے مسلمان لڑکیوں سے شادی کرنے سے روکنے کیلئے سندھ حکومت کو نکاح نامے ...
20/10/2022

گورنر سندھ کامران ٹسوری نے قادیانیوں کو دھوکے بازی سے مسلمان لڑکیوں سے شادی کرنے سے روکنے کیلئے سندھ حکومت کو نکاح نامے میں نبی کریم کے خاتم النبیین ﷺ ہونے کے اقرار کو شامل کرنے کا قانون بنانے کی تجویز دے دی۔

حیدرآباد:ایس ایس پی حیدرآباد کی زخمی پولیس اہکار سے عیادتایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب نے نجی اسپتال میں زیر عل...
20/10/2022

حیدرآباد:

ایس ایس پی حیدرآباد کی زخمی پولیس اہکار سے عیادت

ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب نے نجی اسپتال میں زیر علاج پولیس اہلکار اسد چنا سے عیادت کی انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی خیریت دریافت کی اور پھل فروٹ و پھولوں کا گلدستہ دیا نیز پولیس اہلکار کو اسکی بہادری اور شجاعت پر شاباشی دی اور حوصلہ افزائی بھی کی

ایس ایس پی حیدرآباد نے اس موقع پر پولیس اہلکار اسد چنا کے علاج کیلئے ہر ممکن امداد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ ہٹڑی کی حدود صادق لیونا کے قریب انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کو گرفتاری کے دوران مزاحمت پر ہونے والے پولیس مقابلے میں زخمی پولیس اہلکار اسد چنا جوکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا جسے فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اہلکار کو مزید بہتر علاج کیلئے حیدرآباد کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا بہتر علاج جاری ہے

اس موقع پر ڈی ایس پی مارکیٹ رسول بخش سیال اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپیکٹر عمران رشید شیخ بھی موجود تھے

20/10/2022

صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار شاہ کا ٹیچرز لائسنسگ حوالے سے کی گئی تقریر کا حصہ
سندھ میں ٹیچرز لائسنسگ پر کام کر رہے ہیں۔ سردار شاہ
ٹیچرز لائسنسگ کے سلسلے میں جب پہلی بار بات کی تھی تو اس پر بھی تنقید کی گئی۔ وزیر تعلیم
دنیا بھر میں ڈاکٹرز، انجیئرز، وکلاء اور دیگر شعبوں میں کام کرنے کے لیے سرٹیفکیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ سردار شاہ
ٹیچرز کی پروفیشنل اہمیت اور ٹیچنگ ڈولپمینٹ کے لیے ضروری ہے پڑھانے والے سرٹیفائیڈ ہوں۔ وزیر تعلیم

20/10/2022

بارشوں میں جو ریلوے ٹریکس کی حالت بگڑی وہ ابھی تک ٹھیک نہ ہوئی

20/10/2022

Hyderabad.
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا او پی ڈی کا بائیکاٹ ، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
Hyderabad Waly

حیدرآباد: 19 اکتوبر 2022سائیٹ کی حدود سے گمشدہ لڑکی چندا کی گمشدگی کا معمہ حلتھانہ سائیٹ پولیس کو مسمات شریمتی آمری نے ش...
19/10/2022

حیدرآباد: 19 اکتوبر 2022

سائیٹ کی حدود سے گمشدہ لڑکی چندا کی گمشدگی کا معمہ حل

تھانہ سائیٹ پولیس کو مسمات شریمتی آمری نے شکایات درج کرائی کہ اسکی بیٹی چندا جو اپنی بہن سونا کے ہمراہ مل میں کام سے واپسی آرہی تھی تو اس دوران راستے میں میرپور پھاٹک سے فتح چوک روڈ کے قریب سفید رنگ کی کار میں سوار شمن علی مگسی اپنے دوستوں کے ہمراہ میری بیٹی چندا کو زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا ہے لہذا میری ایف آئی آر درج کی جائے اور میری بیٹی چندا کو بازیاب کرایا جائے

*ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب* نے اس واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دی جسے گمشدہ چندا کی بازیابی کیلئے کاروائی کا حکم جاری کردیا گیا

پولیس نے مسمات شریمتی آمری کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ کرائم نمبر 47/2022 زیر دفعہ 365/B کے تحت درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا

آج پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چندا کو بازیاب کروالیا

تفصیلات کے مطابق اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی چندا نے اپنی رضا مندی سے اسلام قبول کرلیا اور اپنا نیا اسلامی نام اقرا رکھ لیا مزید اقرا (چندا) جوکہ شمن علی مگسی کو پہلے سے پسند کرتی تھی اپنی مکمل رضا مندی اور خوشی سے شمن علی مگسی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی

19/10/2022

حیدرآباد میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر، شہری پریشان

Address

Hyderabad
71500

Telephone

+923339922014

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hyderabad Waly posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hyderabad Waly:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Hyderabad

Show All