Hyd24/7news

Hyd24/7news hyderabad

*بریکنگ نیوز* *حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار انتخابات میں تاخیر وکلاء میں بے چینی پھیلنے لگی*  *پاکستان و سندھ بار کے قوانین کے مط...
27/12/2024

*بریکنگ نیوز*

*حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار انتخابات میں تاخیر وکلاء میں بے چینی پھیلنے لگی*

*پاکستان و سندھ بار کے قوانین کے مطابق سالانہ انتخابات دسمبر میں کرانے لازمی ہیں*

*ڈسٹرکٹ بار باڈی اور سندھ بار دونوں تاحال انتخابی شیڈول دینے میں ناکام ہیں*

*وکلاء کی بڑی تعداد نے انتخابات کے عدم انعقاد پر پاکستان بار کونسل کو درخواست دے دی*

حیدرآباد ( رپورٹ: سلیمان دیسوالی ) ماہ دسمبر کا اختتام ہے مگر تاحال حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی موجودہ باڈی یا سندھ بار کونسل کی جانب سے بار کے سالانہ انتخابات براۓ سال 2025 کا شیڈول جاری نہ کیٸے جانے کے باعث حیدرآباد کی وکلاء برادری میں شدید بے چینی اور اضطراب پایاجاتا ہے پاکستان لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل رول 175-G کے مطابق سندھ میں تمام ڈسٹرکٹ و تعلقہ بارز ایسوسی ایشن ماہ دسمبر کے وسط تک میں انتخابات کروانے کی پابند ہیں جبکہ اسی اصول کے تحت کراچی سمیت سندھ کی تقریباً تمام بار ایسوسی ایشنز سال 2025 کا انتخابی شیڈول جاری کر چکی ہیں مگر حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تاحال انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا جاسکا ہے اس سلسلے میں حیدرآباف کے وکلاء کی بڑی تعداد پہلے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے تنقد اور انتخابی شیڈول کے اجراء کا مطالبہ کرتی نظر آرہی ہے جبکہ دو روز قبل 80 کے قریب وکلاء نے اپنے دستخطوں سےحیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ بار کونسل کی جانب سے انتخابی شڈول کے عدم اجراء پر پاکستان بار کونسل کو تحریری درخواست ارسال کر دی ہے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر وکلاء برادری کے پُرزور احتجاج پر موجودہ صدر حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضیاءالدین شیخ ایڈوکیٹ نے اپنے ایک وضاحتی واٸس نوٹ میں کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابی شیڈول کا اجراء کرنا سندھ بار کا کام ہے تاہم ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد کی جانب سے اس سلسلے میں پروپوزل پہلے ہیں سندھ بار کونسل جو بھیجا جا چکا ہے حیدرآباد کی وکلاء براری اسوقت بڑی شدت کے ساتھ سالانہ انتخابات کے وقت پر کروانے کا مطالبہ کرتی نظر آرہی ہے تو دوسری جانب حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ بار انتخابات کے شیڈول کے اجراء کی ذمہدار ایک دوسرےکو ٹھراتی ہوٸی نظر آرہی ہیں۔ دوسری جانب انتخابات کے لیٸے بے قرار بعض وکلاء امیدواران کی جانب سے انتخابی شیڈول کے اجراء سے پہلے ہیں اپنی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور عدالتی احاطوں میں امیدواران کے رنگ بکھیرتے بڑے بڑے پینافلیکس دن بدن انتخابی ماحول کو خوش آمدید کہنے کے منتظر نظر آرہے ہیں

27/12/2024

حیدرآباد(بیورورپورٹ) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور ایچ وائی کے اے زیڈ امانت ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے درمیاں کراپ پراڈکشن فیکلٹی کے طلبہ کیلئے اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے پر معاہدہ طے پایا گیا،سندھ زرعی یونیورسٹی کے المانئیز کی جانب سے اپنے مادرعلمی سے منسلک ضرورت مند طلبہ کی معاونت کیلئے اسکالرشپ دی جائے گی، اس ضمن میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور اور ایچ وائی کے اے زیڈ امانت ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے درمیان یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں ایک مختصر تقریب کے دوران یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے گئے۔ جس پرسندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری اور ایچ وائی کے اے زیڈ امانت ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کی جانب سے یونیورسٹی میں سابق ڈین اوریونیورسٹی کیلئے تعلیمی خدمات انجام دینے والے پروفیسرڈاکٹر قاضی سلیمان میمن نے دستخط کیے، اس معاہدے کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کے کراپ پراڈکشن فیکلٹی کے طلباء کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس اشتراک کا مقصد باصلاحیت طلباء کو ان کی تعلیمی راہ میں حائل مالی رکاوٹوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہاکہ مستحق طلباء کو مالی معاونت فراہم کرنے میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ اور سابق طلباء کی خدمات قابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قاضی سلیمان میمن کی یونیورسٹی کیلئے خدمات اہم ہیں، لیکن خاص طور پر انہوں نے دوران سروس اور بعد سروس اسکالرشپس اور انڈومنٹ فنڈ کی بہتری کیلئے بنیادی اور اہم کام سرانجام دیا اور آج تک اس کی توسیع میں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں، ڈاکٹر فتح مری نے دیگر اسپانسرز سے بھی مالی معاونت اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کو وسیع کرنے کے لیے آگے آنے کی دعوت دی۔تقریب کے دوران ڈاکٹر قاضی سلیمان میمن نے اپنے مادر علمی کے طلباء کی مدد کے عزم کا اظہار کیا، خاص طور پر میرٹ پر مبنی اسکالرشپس کے ذریعے تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، "یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس یونیورسٹی کو کچھ واپس دے سکوں جس نے میری تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر اس اسکالرشپ پروگرام کیلئےسید نعمان علی شاہ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ جنہوں نے یوایس ایڈ-ہائر ایجوکیشن سسٹم اسٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (ھیسا) سے حاصل کردہ تربیت کے اثرات پر روشنی ڈالی، تقریب میں ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر ، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر الطاف علی سیال، ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر، پروفیسر ڈاکٹر شاہ نواز مری، اور رجسٹرار غلام محی الدین قریشی سمیت تدریسی و انتظامی شعباجات کے سربراہان نے شرکت کی.

*حیدرآباد: 27 دسمبر 2024**حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیاب گروپ کو SSP حیدرآباد کی جانب سے مبارکباد*ایس ا...
27/12/2024

*حیدرآباد: 27 دسمبر 2024*

*حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیاب گروپ کو SSP حیدرآباد کی جانب سے مبارکباد*

ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے حیدراباد پریس کلب کے سالانہ الیکشن براۓ سال 2025 میں کامیابی حاصل کرنے پر خالد کھوکھر صدر حمید الرحمان سیکریٹری، نائب صدر علی نعیم، جوائنٹ سیکریٹری مجاہد عزیز شیخ، خازن جے پرکاش مورانی، نو منتخب اراکین گورننگ باڈی سئنیر صحافیوں علی حسن، لالا رحمن سموں، جنید خانزادہ، حامد شیخ، محمد حسین، احمد شیخ، محمد اقبال ملاح، منصور مری، محمد عثمان، ظفر ہکڑو اور نوید قائم خانی کو دلی مبارکباد پیش کی

ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نئی منتخب کمیٹی صحافیوں کے حقوق اور انکی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی اور حیدرآباد پولیس اور صحافیوں کے تعلقات کو مزید موثر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد*

24/12/2024

*لیاقت کالونی قائد آباد بازار میں قائم جنت مارکیٹ میں انکروچمنٹ کا معاملہ*

*جنت بازار کے نام پر گلیوں پر قبضہ کرکے وہاں چاردیواری بنوائی گئی ہیں جسے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر گلیوں کو کھولا جائیگا ٹائون چیئرمین پریٹ آباد*

*چند شرپسند بھتہ خور افراد یہاں مشتعل ہورہے ہیں جس کو قانونی طور پر دیکھا جارہا ہے ٹائون چیئرمین پریٹ آباد*

*انکروچمنٹ ختم کرنے کیلئے ہیوی کرین پہنچ چکی ہیں*

*جنت بازار کے گیٹ پر دکاندار دھرنے دیکر بیٹھ گئے*

*دکانداروں نے جنت بازار کی چھتوں پر پہنچ کر بلدیہ کیخلاف نعرے بازی*

*قائدآباد بازاد میں کشیدگی تصادم کا خطرہ*

*حیدرآباد: 23 دسمبر 2024**بی سیکشن پولیس کی کامیاب کارروائی، غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار, مقدم...
23/12/2024

*حیدرآباد: 23 دسمبر 2024*

*بی سیکشن پولیس کی کامیاب کارروائی، غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار, مقدمہ درج*

*ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی* کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری

*تھانہ B-سیکشن*

ایس ایچ او انسپیکٹر طاہر حسین مغل کی SIP انجم ابرار و دیگر اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

بی سیکشن پولیس کی خفیہ انفارمیشن پر کرسچن کالونی یونٹ نمبر 10 لطیف آباد کے قریب کارروائی

پولیس کارروائی کے نتیجے میں غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی اور خرید و فروخت میں سرگرم ملزم سعید الرحمان خٹک پٹھان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی پولیس کو آتا دیکھ کر موقع سے فرار ہوگیا

بی سیکشن پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2 عدد غیر قانونی پسٹل پولیس تحویل میں لے لیے

بی سیکشن پولیس کو خفیہ انفارمیشن موصول ہوئی کہ حیدرآباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں غیر قانونی کی اسلحہ کی سپلائی اور خرید و فروخت میں سرگرم ملزمان تھانہ حدود میں غیر قانونی اسلحہ کی کسی بڑی سپلائی کیلئے موجود ہیں جس پر پولیس کی جانب سے بروقت متحرک کارروائی عمل میں لائی گئی

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی دینے کے انکشافات کیے اور تحقیقات کے مطابق ملزمان عادی مجرم ظاہر ہوئے

گرفتار و مفرور ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیے جارہے ہیں

بی سیکشن پولیس نے ملزمان کے قبضے سے برآمد غیر قانونی پسٹل پولیس تحویل میں لیکر سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے

*348/2024 u/s 23-A S.A.A*

*349/2024 u/s 23-A S.A.A*

مزید انویسٹیگیشن جاری

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد*

23/12/2024

حیدرآباد:23 دسمبر (بیورو رپورٹ) حکومت سندھ کے سندھ پولیس سمیت مختلف شعبہ جات اور بین الاقوامی سماجی تنظیموں کے تعاون سے حیدرآباد میں صنفی تشدد کی روک تھام اور متاثرہ خواتین کو تحفظ فراہم کر کے تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کے لیئے حیدرآباد میں ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیاہے۔ آٹوبھان روڈ پر واقع خواتین پولیس اسٹیشن میں ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹر کا افتتاح ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ محمد اقبال میمن نے ربن کاٹ کرکیا اور سینٹر کی کامیابی کے لیئے دعا کی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی،ڈی آئی جی پی کرائم اینڈانویسٹیگیشن عامر فاروق,ڈپٹی سیکریٹری محکمہ داخلہ صائمہ فاطمہ بلوچ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن, یونائٹیڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے سندھ ریجنل ہیڈ مقدر شاہ, بین الاقوامی سماجی تنظیم پاتھ فائینڈر انٹرنیشنل کی ریزیڈنٹ ڈائریکٹر مدیحہ لطیف, پالیسی مینیجر پاتھ فائینڈر انٹرنیشنل روبینہ بروہی و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ محمد اقبال میمن نے کہاکے سندھ کے اندر صنفی تشدد کے بڑھتے ہوئے کیسز کو حل کرنے کے لیئے حکومت سندھ اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹرایک اچھا اقدام ہے،اس ون ونڈو سینٹرکے ذریعے صنفی تشدداور حراسمنٹ سمیت متاثرہ خواتین کو انصاف فراہم کیاجائیگا اورشکایت کنندہ خواتین کو اس سینٹرمیںطبی،نفسیاتی، سماجی ودیگر سہولیات فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکے ظلم سے متاثرہ خواتین پہلے پولیس اسٹیشنز کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوتی رہتی تھی اور انصاف کی تلاش میں تھی ،اس سینٹر میں بغیر کسی علاقائی روکاوٹوں کے شکایات سن کر قانونی حل نکالاجائے گا۔ انہوں کہاکے ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹر پر شکایت لے کر آنے والی خواتین کو قانون کی پناہ حاصل ہوگی جب تک متاثرہ خاتون کو انصاف نہیں مل جاتا تب تک اس سینٹر کی امداد اس کو حاصل ہوگی۔ انہوں کہاکے انکی یہی دعاہے کہ جس طرح اس سینٹر کے عمل کا قیام کیا گیا ہے اسی طرح اس کو فعال بھی رکھاجائے گا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہاکے سندھ میں خواتین پر صنفی تشدد کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خلاف ون ونڈو سینٹر کی حمایت کرتی ہوں اور اس سینٹر سے متاثرہ خواتین کے تمام تر مسائل حل ہوںگے اور یہاں خواتین کو طبی،نفسیاتی اور سماجی کی تمام سہولیات بھی دستیاب ہوںگی۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں نے مزید کہاکے متاثرہ خواتین ہمیشہ یہی چاہتی ہیں کے انکے مسائل جلداز جلد رازداری سے حل ہوجائیں تاکہ معاشری میں انکی بدنامی ناہوں۔ انہوں کہاکے جو خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ انکو تشدد کا نشانا بنایا گیاہے یا حراس کیا گیا ہے وہ بغیر کسی دباو¿ کے یہاں پر آکر اپنی شکایات درج کرواسکتی ہیں ۔ انہوں کہاکے حکومت سندھ کایہ عزم ہے کے سندھ میں رہنے والی تمام خواتین بغیر کسی خوف معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں،یہ منصوبہ حکومت سندھ کے مختلف شعبہ جات اور سماجی تنظیموں کی مشترکہ جدوجہد کا ایک نتیجہ ہے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی پی کرائم انویسٹیگیشن عامر فاروق نے کہاکے سندھ پولیس ہمیشہ سے صنفی تشدد کے خلاف صف اول میں رہی ہے, ہم نے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے وومین پولیس اسٹیشن کو ون اسٹاپ پروٹیکسن سینٹر میں تبدیل کردیاہے اس طرح کے سینٹرز کے قیام پر پہلے مرحلے میں سندھ 12 اضلاع میں کام جاری ہے جو 2025 تک مکمل ہوگا اور2026 میںدوسرے مرحلے میں سندھ کے باقی اضلاع میں کام شروع ہوگا- ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کہاکے ان کو فخر ہے کہ اس طرح کی ون ونڈو سہولت صنفی تشدد سے متاثرہ خواتین کو حیدرآباد میں میسر ہوگی، حیدرآباد میں خواتین پر تشدد کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہواہے جس کو نمٹنے کے لیئے یے سندھ حکومت کا اچھا اقدام ہے حیدرآباد کی انتظامیہ اور پولیس اس مد میں جو بھی ضروری سپورٹ ہوگی وہ فراہم کرے گی۔ اس موقع پر یونائیٹیڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے نمائندے مقدر شاھ نے کہاکے یے ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹر سندھ حکومت, سندھ پولیس, بیرونی دولت مشترکہ, یواین پاپولیشن فنڈ, پاتھ فائینڈر انٹرنیشنل سمیت 13 اداروں کی مشترکہ کوشش کا نتیجہ ہے، اس سینٹرمیں صنفی تشدد اور حراسمنٹ سے متاثرہ خواتین کے تحفظ کے لیئے ایک ون ونڈو سینٹر کا قیام عمل لایاگیاہے۔ اس سینٹر کے ذریعے کسی بھی متاثرہ خاتون کو ایک چھتری کے نیچے انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی متاثرہ خواتین اس سینٹر کے ذریعے اپنے نئے سفر کا آغاز کرسکے گی۔

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، الیکشن کمیٹی کے رکن عبداﷲ شیخ نے اعلان کیاصحافی حامد شی...
22/12/2024

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، الیکشن کمیٹی کے رکن عبداﷲ شیخ نے اعلان کیا

صحافی حامد شیخ صدر، علی حمزہ زیدی بلامقابلہ سیکرٹری منتخب، گرین پینل کے تمام نامزد امیدواران، بلامقابلہ منتخب ہو گیے۔

حیدرآباد(بیورورپورٹ)سینئر صحافی حامد شیخ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر، نوجوان صحافی علی حمزہ زیدی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گیے۔ ایچ یو جے کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حسن عباس کی ہدایت پر رکن عبداﷲ شیخ نے حیدرآباد پریس کلب میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں ایچ یو جے کے الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق گرین پینل کے تمام امیدوار، بلامقابلہ منتخب ہو گیے۔ نتائج کے مطابق سینئر نائب صدر کے لیے معروف سینئر صحافی فیض کھوسو اور نائب صدر کے لےے سینئر صحافی الطاف کوٹی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کے لیے فیروز ببر اور جوائنٹ سیکرٹری کے لیے مظفر رند جبکہ فنانس سیکرٹری کے لیے دانش نفیس منتخب ہوئے۔ ایگزیکیٹو کمیٹی کی دس نشستوں پر مقامی روزنامہ کے ایڈیٹر اخلاق احمد، کیمرہ مین عباس علی، عامر زیدی، ہارون آرائیں، فوٹو گرافر حسنین علی واحد، امتیاز آرائیں، عرفان بگھیو، محمد وقاص، ناصر حسن خان اور تصور شاد راجپوت منتخب ہوئے جبکہ ڈیلیگیٹس کی دو نشستوں پر حمید الرحمان اور جنید خانزادہ بھی بلامقابلہ منتخب ہو گیے۔ اس موقع پر سرپرست اعلی، علی حسن نے خطاب کرتے ہوئے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید فعال کردار ادا کریں۔ پی ایف یو جے کے نائب صدر جنید خانزادہ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور شرکاءتقریب سے کہا کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے تحریری مشورے، ایچ یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو دیں تاکہ ان پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کیا جا سکے۔ انھوں نے بتایا کہ صرف الیکشن کے نتائج کے اعلان کے لیے اراکین کو دعوت دی تو یہ اقدام بھرپور جنرل کونسل میٹنگ میں تبدیل ہو گیا ہے جلد ہی نئے عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا جائے گا۔ انھوں نے سبکدوش ہونے والے صدر آفتاب میمن اور سیکرٹری علی نعیم کو زبردست خراج تحیسن پیش کیا۔ صدر آفتاب میمن اور سیکرٹری علی نعیم نے اراکین کے سامنے ایچ یو جے کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جس پر اراکین نے تالیاں بجا کر ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ نومنتخب صدر حامد شیخ نے کہا کہ ایچ یو جے کی عامل صحافیوں کے لیے فلاحی سرگرمیوں کو تمام اراکین کی مشاورت سے بڑھایا جائے گا۔ بعدازاں اراکین نے نومنتخب عہدیداران اور اراکین کو ہار پہنائے قبل ازیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا نومنتخب رکن محمد وقاص نے تلاوت قرآن پاک جبکہ نو منتخب رکن گورننگ باڈی ناصر حسن خان نے شان رسالت ماب ﷺ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ تقریب میں ایچ یو جے کے اراکین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

20/12/2024

*نیا پل کے قریب گھر میں گیس وال کھلا رہنے سے دھماکہ میاں بیوی جھلس گئے تشویشنال حالت میں کراچی شفٹ کردیا گیا*

حیدرآباد(بیورورپورٹ)جمعہ کی صبح سویرے الشفاء کالونی نیا پل پرانی سبزی منڈی کے قریب رہائشی گھر میں گیس وال کھلا رہنے سے زور دار دھماکہ سے آگ لگ گئی گھر میں موجود 27سالہ وقاص اور اس کی26سالہ بیوی انیقہ جھلس کر زخمی ہوگئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دور تک دھماکہ کی آواز سنی گئی دھماکہ سے گھر کی ایک دیوار بھی گرگئی ریسکیو کے مطابق گیس کا وال کھلا رہنے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آگ لگی اور مکان کی دیوار بھی گر گئی گھر کے اندر موجود میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ریسکیو ذرائع نےمیڈیا کو بتایا کہ رات کو گیس چیک کرنے کی وجہ سے وال بند کرنا بھول گئے تھے صبح 6 بجے گیس آئی تھی جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا
ریسکیو ٹیم کی جگہ کو کلیئر قرار دے دیاہے سول ہسپتال حیدرآباد کے برنس وارڈ کے رجسٹرار روشن چانڈیو کے مطابق وقاص اور انیقہ 40فیصد جھلس گئی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں سول ہسپتال کراچی شفٹ کردیا گیا ہیں۔

20/12/2024

*رات گئے سخی پیر روڈ پر قائم شادی ہالوں پر اسئٹنٹ کمشنر حیدرآباد بابر صالح کا چھاپہ*

*ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہال مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی اطلاعات*

*ہال مالکان کی شادی ہال کی پارکنگ نہ ہونے سے آنے والے مہمانوں نے مین روڈ پر گاڑیاں پارک کی ہوئی ہیں جس کے سبب سخی پیر روڈ بلاک رہتا ہے اسئٹنٹ کمشنر سٹی*

16/12/2024

حیدرآباد 17 ڈسمبر

*ڈپٹی کمشنر حیدر آباد زین العابدین میمن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حتف سیال کی قیادت میں اینٹی انکروچمینٹ فورس کی مدد سے کاروائی کی گئی ہے*
سڑک پر قائم کئی دکان تجاوزات کی پاداش میں تاحکم ثانی سیل اور مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حتف سیال نے وادھو واہ روڈ پر قائم کوہستان موٹرز کار شوروم کو سیل کر کے جرمانہ عائد کیا ہے، الفجر فوڈز، مرچی 360 قاسم آباد کو سیل کر کے جرمانہ عائدکیا جبکہ اے آر ریسٹورنٹ اور کیفے ارسلان کو بھی سیل کر کے ان پر جرمانہ عائد کیا ہے اور دو افراد کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لئے متعلقہ تھانے کے حوالے کیا گیا ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ ریسٹورنٹ اور شورروم کو سڑک پر تجاوزات کرنے سے خبردار کیا گیا تھا کہ ان کی غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور عوام الناس کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

تاہم روش نہ بدلنے پر اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حتف سیال نے یہ کارروائی کی ہے اور کہا ہے کہ کاروائیوں کا یہ سلسلہ تجاوزات کے مستقل خاتمے تک جاری رہے گا اس موقع پر مختیار کار قاسم آباد فرحان جتوئی، ٹی ایم سی قاسم آباد، ایچ ایم سی، ڈی ایس پی بلدیہ، ڈی ایس پی قاسم آباد اور ایس او ٹریفک قاسم آباد بھی ان کے ہمراھ تھے.

16/12/2024

*سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں اسکول میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں ٹائون چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید نے شرکت کی*

حیدرآباد(بیورورپورٹ)سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول واقعہ کو 10سال بیت گئے لیکن قوم کے دل پر کیے گئے زخم آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہیں ان خیالات کا اظہار ٹائون چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید نے التقیو پرائمری اسکول میں منعقد سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں منعقد تقریب میں کیا اسکول انتظامیہ نے بچوں سے تقریب میں معصوم شہداء کو شمع جلاکرخراج عقید ت پیش کیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرگرم عمل پاک فوج اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹائون چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید نے کہا کہ دہشت گردوں نے مستقبل کے معماروں کونشانہ بنا کرملک اور سیکیورٹی اداروں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی لیکن ملک بھرمیں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کےعزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

16/12/2024

حیدرآباد16دسمبر (بیورورپورٹ)انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن اور ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حتف سیال اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ تعلقہ ہسپتال قاسم آباد حیدرآباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کہا کہ پولیو مہم کا انعقاد ہر ماہ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ویکسینیشن کی افادیت کو قائم رکھا جا سکے اس میں اگر ایک ماہ بھی وقفہ دیا جائے گا تو وائرس کے پہیلنے کا خطرہ ہوتا ہے انہوں نے والدین کو اپیل کی کہ وہ اس پولیو مہم کے دوران انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اس قومی فریضے کی ادائیگی میں کوئی رخنہ نہ ڈالیں کیوں کہ پولیو کی ویکسین بلکل محفوظ ہے اور یہ ہی ویکسین استعمال کر کے دنیا بہر سے پولیو کا خاتمہ کیا جا چکا ہے اور اس وقت صرف دو ممالک میں ہی پولیو وائرس موجود ہے جس کا خاتمہ صرف پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے ہیں. زین العابدین میمن نے کہا کہ دیگر مسائل اپنی جگہ پر لیکن پولیو سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کے خاتمے کیلئے انتظامیہ دن رات جدو جہد کر رہی ہے لہٰذا والدین کو چاہیے کو وہ اس مہم کے دوران انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں بصورت دیگر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی. اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے کہا کہ سب سے پہلے والدین کو سمجھایا جائے گا کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سب کو معلوم ہے کہ اس ضمن میں قانون بن چکا ہے اور تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی.

*ایس ایچ او سخی پیر واشدیو کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون**2ملزمان گرفتار چرس اور مین پڑی برآمد مقدمہ درج*حیدرآباد(ب...
16/12/2024

*ایس ایچ او سخی پیر واشدیو کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون*

*2ملزمان گرفتار چرس اور مین پڑی برآمد مقدمہ درج*

حیدرآباد(بیورورپورٹ)ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ کی ہداہت پر ایس ایچ او سخی پیر واشدیو ولاسائی کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری اتوار اور پیر کی درمیان شپ حسینی چوک ٹنڈوولی محمد کے قریب کاروائی کرتے ہوئے علی رضا ولد شوکت علی کو گرفتار کرتے ہوئے511گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ نمبر131/2024درج کرلیا جبکہ دوسری کاروائی فرید پلازہ کے قریب کی گئی جہاں دوران چیکنگ دانش ولد غلام حسین صدیقی کو ایک کٹہ میں328 مین پڑی برآمد ہونے پر مقدمہ 132/2024درج کرلیا۔

03/10/2024

*سادہ لباس پولیس اہلکاروں کو ڈاکوں سمجھ کر شہریوں نے دھر لیا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل*

تھانہ ٹندو یوسف کی حدود میں سادہ لباس مسلح پولیس اہلکاروں کو ڈاکو سمجھ کر شہریوں نے پکڑلیاشہریوں اور سادہ لباس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی شہریوں کی سادہ لباس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کے دوران گولی چل گئی شہریوں اور اہلکاروں کے درمیان شدید دھکم پیل، تشدد کی بھی کوشش ایک اہلکار ہاتھ میں پولیس واکی ٹاکی تھامے شہریوں کو وضاحتیں دیتا رہا ہم پولیس ہیں ملزمان کے تعاقب میں یہاں پہنچے ہیں،اہلکار

پولیس ذرائع کے مطابق سادہ لباس دونوں تھانہ سٹی پر تعینات ہیں جن کے نام ناظم اور زاہد ہیں

01/10/2024

*گورنمنٹ مدرستہ البنات گرلز ہائی اسکول حیدرآباد میں طالبات چٹائیوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔پرنس فاروق چیئرمین یو سی 49*

یوسی 49 حیدرآباد سٹی کے چیئرمین پرنس فاروق نے مشہورو معروف سماجی رہنما سفیان علی صدیقی کے ساتھ گورنمنٹ مدرستہ البنات گرلز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر دیکھنے میں آیا کہ اسکول میں بنیادی ضروریات کا بے حد فقدان ہے اور شہر کے اتنے بڑے اور معروف اسکول کی زبوں حالی عروج پر ہے اسکول ہذا میں 2000 کے قریب طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں تمام طالبات کے لئے ڈیسکوں کا انتظام نہیں ہے وہ چٹائیوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں اتنی بڑی تعداد کے لئے تین واش رومز ہیں جن میں ٹوائلٹ کی مکمل سہولیات دستیاب نہیں ہیں اور تعفن زدہ ہیں صفائی کا انتظام برائے نام ہے اسکول میں جو فرنیچر موجود ہے وہ ٹوٹا پھوٹا ہے ۔ٹیچرز کے بیٹھنے کے لئے بھی فرنیچر شکستہ حالت میں ہے۔ کمرے سیم زدہ ہیں اور بدبو پھیلی ہوئی ہے۔بجلی کا کوئی متبادل موجود نہیں، پونے نو سے پونے گیارہ بجے کی لوڈشیڈنگ کے دوران گرمی اور حبس زدہ ماحول میں طالبات اور ٹیچرز اکثر بے ہوش ہو کر گر جاتی ہیں اس سلسلے میں حیسکو اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کرتا محکمہ تعلیم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اوقات کار معلوم ہونے کے باوجود وہ محکمانہ خط و کتابت نہیں کرتا پی ٹی ایم (والدین اور ٹیچرز کی ایسوسی ایشن) قطعی غیر فعال ہے بیشتر کلاسیز میں پنکھے خراب ہیں اور جو چلتے ہیں وہ رینگتے ہیں مفت کورس کے دعوے جھوٹے ہیں ایک دو کتابیں دے کر ٹرخا دیا گیا ہے 15 اگست کو تعلیم سیشن شروع ہوا اور اب تک کتابیں نہ ہونے کی وجہ سے پڑھائی کا باقاعدہ سلسلہ شروع نہیں ہوا ہے۔ پرنس فاروق نے کہا کہ انسانیت کی تذلیل کا سلسلہ جاری ہے اسکول میں داخل ہو کر آسیب زدہ عمارتوں کا تصور ذہن میں آتا ہے سفیان علی صدیقی نے کہا کے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آگے آئیں اور اس اسکول کی دوبتی نیا کو پار لگائیں حیسکو چیف سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ٹائم پر نظرثانی کرے اور اپنا قبلہ درست کرے صبح اسکول کے وقت میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائے وزیر تعلیم سیکرٹری ڈائرکٹر ڈی ای او حیدرآباد توجہ فرمائیں اور اس اسکول کی سابقہ حیثیت بحال کریں ورنہ قوم کی بیٹیاں سڑکوں پر ہوں گی پرنس فاروق نے ہیڈ مسٹریس سے کہا کہ اسکول کی ضروریات کی تفصیلی فہرست ہمیں فراہم کی جائے تاکہ ہم کونسل کے اجلاس میں پیش کریں اور اعلیٰ حکام کو صورت حال سے آگاہی دی جا سکے بعدازاں انہوں نے ہیڈ مسٹریس اسٹاف اور طالبات کو اپنے تعاون کا بھر پور یقین دلایا

01/10/2024

*حیسکو الرٹ*

جو کام کرے گا وہ ہماری ٹیم میں رہے گا۔اور جو کام نہیں کریگا اسکو فارغ کردیا جائے گا۔
بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں اور واجبات کی وصولی سو فیصد کریں۔ایک ٹیم ہوکر صرف کام ۔کام اور کام کرنا ہے۔میں اور میری ٹیم فیلڈ میں اچانک دورے کرینگے ۔اور جہاں پر بھی بجلی کی چوری پکڑینگے تو پہر اس علاقے کے انچارج افسر اور لائین اسٹاف کے خلاف موقعے پر ایکشن کرینگے۔جس کے وہ خود ذمےدار ہونگے۔
حیدراباد حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکیٹو افیسر حیسکو محمد روشن اوٹھو نے اج حیسکو کانفرنس ہال میں تمام اپریشن سرکل کے افسران سپرٹینڈنگ انجینیئر ۔ایکسئین۔ ڈی سی ایم۔ ڈی ڈی ٹی۔ اور ایس ڈی اوز کے ساتھ کارکردگی معلوم کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی اور ان کو واضح ہدایت دی کہ تمام اپریشن سب ڈویزن۔ ڈویژن اور سرکل ۔
بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں واجبات کی 100 فیصد وصولی کریں اور صارفین کے جملہ بجلی کے جائز مسائل کھلی کچہری روزانہ صبح 11 سے ایک بجے تک پابندی سے لازمی کریں۔اور ان کے مسائل حل کریں
جس افسر کی کارکردگی اچھی نہیں ہوگی اس کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا واضح رہے کہ صارف دوست سروس کے تحت اس وقت پوری حیسکو ریجن میں ہم بجلی کی فراہمی دے رہے ہیں۔
لہذا ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم اپنے معزز صارفین اور عوام کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہیں اور ان کو بجلی کی بہتر سہولت دیتے ہوئے ان سے بجلی کے بلوں کی 100 فیصد وصولی بھی یقینی بنائیں۔میٹنگ میں چیف اپریٹنگ افیسر ذوالفقار علی میمن۔ چیف انجنیئر پلاننگ عبد الغفور شیخ ۔چیف کمرشل افیسر زکی مختار کے علاوہ مینجر کمپیوٹر نادر علی خشک ڈائریکٹر سرویلینس اینڈ انویسٹیگیشن سہیل احمد شیخ ریجنل مینجر ایم اینڈ ٹی جاوید احمد صدیقی کے علاوہ پی ایس او فہیم اللہ میمن اور لائیزن افیسر عامر نوید میمن بھی موجود تھے

*پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائیاں، اسلحہ ، شراب اور ہیروئن برآمد* پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنے انٹیلیجنس ذرائع سے ملنے والی...
01/10/2024

*پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائیاں، اسلحہ ، شراب اور ہیروئن برآمد*

پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنے انٹیلیجنس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر گوادر ( بلوچستان) کے علاقے جنرل ایریا موسی گوٹھ میں کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات جوانوں کی انتھک کوششوں سے دوران سرچ اپریشن *226 عدد گلاک پستول بمعہ میگزین ، 34 عدد بئر یٹا پستول بمعہ میگزین، 145 عدد 30 ہور پستول، 140 سیپئر میگزین 30 بور پستول اور 324 سیپئر میگزین گلاگ پستول* برآمد کر لی گئیں ۔ مذکورہ اسلحے کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ اسلحہ دہشت گردی کی وارداتوں کے لئے استعمال ہونا تھا۔
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ دنوں کے دوران بھی منشیات جس میں شراب، چرس اور ہیروئن شامل ہیں ضبط کی تھیں ۔تفصیلات کے مطابق گڈانی کے علاقے سے اعلی کوالٹی غیر ملکی *شراب کی 959 بوتلیں اور 2203 کین بیئر برآمد کر لئے گئے ۔اسی طرح کی مختلف کاروائیوں میں گزشتہ دنوں میں گوادر سے ایک اور کاروائی کے دوران 332* کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔ اس کے علاوہ وندر اور اوتھل ( بلوچستان ) سے ایک مشتبہ گھر او جھاڑیوں میں چھپائی گئی *44.5 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن* برآمد کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پکڑی جانے والی شراب اور ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت *60 ملین روپے* کے لگ بھگ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ ز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

*ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز*

30/09/2024

*حیسکو انتظامیہ اور چیف ایگزیکٹو افیسر محمد روشن اوٹھو کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔کہ مجھے اتنی عزت دی گئی اور میرے اعزاز میں عشائیہ تقریب منعقد کی گئی ۔نثار احمد میمن چیف کمرشل حیسکو۔(ریٹائرڈ)*

*نثار احمد میمن چیف کمرشل آفیسر ہمارے بہترین دوست، کلاس فیلو ہیں،جو کہ آج اپنی مدت ملازمت.عمر 60 سال مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہورہے ہیں،انہوں نے اس ادارے میں اپنی خدمات بہتر طریقے سے سرانجام دی ہیں اور اس ادارے نے بھی وقتاً فوقتاً انکی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازات سے بھی نوازا اور انعامات بھی دیئے، ہمارے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں، اور جب چاہیں جس وقت چاہیں ہمارے پاس آئیں اور ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں اور اپنی خدمات بھی ہمیں دے سکتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد روشن اوٹھو کا تقریب سے خطاب۔*

حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیسکو ترجمان کے مطابق آج چیف کمرشل آفیسر حیسکو نثار احمد میمن اپنی مدت ملازمت 60سال عمر مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوئے ۔جن کے اعزاز میں حیسکو کانفرنس ہال میں ایک عشائیہ دیا گیا اس تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو محمد روشن اوٹھو نے کہا کہ نثار احمد میمن نے اپنی تمام خدمات محکمے میں محنت ایمانداری اور لگن سے ادا کی جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کو مبارکباد دیتے ہیں کہ وہ آج اپنے 60 سال مکمل ہونے پر اس ادارے سے باعزت اور پروقار طریقے سے ریٹائرمنٹ پر جا رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نثار میمن صاحب ہمارے کلاس فیلو بھی ہیں اور بہترین دوست بھی ہیں اور انہوں نے ادارے میں اپنی خدمات بہتر طریقے سے سرانجام دی اور ان کو وقتا فوقتا ادارے نے اعزازات سے بھی نوازا اور ان کو انعامات بھی دیئے گئے لہٰذا میں اس موقع پر یہ کہوں گا کہ نثار میمن صاحب کے لیئے ادارے کے دروازے کھلے ہیں وہ جب چاہیں جس وقت چاہیں ہمارے پاس آئیں ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنی خدمات بھی ہمیں دے سکتے ہیں ہم ان کے تجربے سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر سینیئر افسران نے بھی نثار میمن صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہترین خدمات سرانجام دی ہیں۔ ادارے میں جس کے لیئے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تقریب میں تمام سینیئر افسران نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ اور پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کیئے اور اس موقع پر ان کو ریٹائرمنٹ کے جتنے بھی واجبات ہیں وہ ادارے نے موقع پر ہی ادا کر دیئے ۔ان کو بہترین خدمات پر شیلڈ کا تحفہ بھی دیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آخر میں نثار احمد میمن نے کہا کہ اپ لوگوں نے میری عزت افزائی کی ہے یہ میں کبھی نہیں بھولوں گا اور میں امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالی باقی دوستوں کو بھی اپنے فرائض منصبی سے جب 60 سال کی عمر پر پہنچے تو عزت و احترام سے سپراینوایشن یعنی ریٹائرمنٹ پر جائیں اور میں بے حد مشکور ہوں اپنے دوست محترم چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو محمد روشن اوٹھو صاحب کا جنہوں نے آج میرے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی اور تمام دوستوں نے یہاں پہ مجھے خراج تحسین پیش کیا ان کے لیے بے حد مشکور ہوں تقریب میں چیف انجنیئر (ٹیکنیکل) ریاض احمد پٹھان، چیف آپریٹنگ آفیسر ذوالفقار علی میمن، چیف انجینئر(پلاننگ اینڈ انجینیئرنگ) عبدالغفور شیخ، چیف فنانشل آفیسر فیض اللہ ڈاہری، ڈی جی ایچ ار اینڈ ایڈمن شفیق احمد میمن۔مانجھی خان ھنگورجو۔جاوید اخوند۔مقصود کوریجو۔عبدالحق شیخ۔جاوید صدیقی۔فرح دیبا۔نادر علی خشک۔سید جاوید شاہ۔سیف الدین میمن۔فہیم اللہ میمن۔عامر نوید میمن۔محمد صادق کبر۔ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے

Address

Hyderabad
71000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923123374332

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hyd24/7news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hyd24/7news:

Videos

Share