16/06/2024
ڈپٹی کمشنربہاولپور ظہیر انور جپہ کی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر رانا احمد خاں و سی او بلدیہ محمد ندیم کا حاصلپور شہر کے مختلف پوائنٹس پر سرپرائز وزٹ سی او بلدیہ نے اسسٹنٹ کمشنرکو بتایا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں*اسسٹنٹ کمشنر احمد خان نے چیف آفیسر بلدیہ کے ہمراہ بس اڈوں پر وزٹ کیا اور مسافروں سے اسے استفسار کیا انہوں بس اڈوں کے ویٹنگ ہال واش رومز کو چیک کیا صفائی کے مزید انتظامات اڈا مالکان کو کرنے کی ہدائت دی اور ساتھ ہی اس شدید گرمی کے موسم میں اڈوں پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگانے کے احکامات بھی دیے انہوں نے کہا کہ مجودہ حکومت عوام کے مسائل کم کرنے میں پوری جانفشانی سے کام سرانجام دے رہی ہے