KN News Hafizabad

KN News Hafizabad Imperial News Network Agency(Hafizabad)
(7)

   #فضائی  #آلودگی  #خطرناک  #حد  #کراس  #ائرکوالٹی  #ائرانڈیکس270  #خطرے  #گھنٹیماہرین کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق د...
23/11/2023

#فضائی #آلودگی #خطرناک #حد #کراس #ائرکوالٹی #ائرانڈیکس270 #خطرے #گھنٹی

ماہرین کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں ہر سال فضائی آلودگی سے سالانہ 90 لاکھ افراد اور پاکستان میں سوا لاکھ سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جو حیران کن ہیں جو ہر سال بڑھتے ہیں فضائی آلودگی میں پاکستان پنجاب کے خاص چند اضلاع جن کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہے ان اضلاع میں حافظ آباد بھی شامل ہے فضائی آلودگی عام شہری سنجیدہ نہیں لے رہے اور ہر روز ہم فضائی آلودگی بڑھا رہے ہیں جس کے ذمہ دار ہم شہریوں سمیت حکومتی ادارے محکمے بھی ہیں فضائی آلودگی خطرناک حد سے بڑھ چکی ہے.

اس فضائی آلودگی کو بڑھانے حکومتی اداروں، محکموں کے افسران و ملازمین کا بھی بڑا ہاتھ ہے جو جھوٹ پر منبی اعدادوشمار اور جعلی کارروائیاں کرتے ہوئے فوٹوسیشن اور جرمانے کر کے کھلی چھوٹ دے رہے ہیں جس کی مثال ضلع بھر میں چلنے والے بھٹہ خشت ہیں جو فضائی آلودگی میں بڑا حصہ ڈال رہے ہیں جو شام ہوتے چالو کر دیے جاتے ہیں جس کا دھواں رات کو نظر نہیں آتا، دن کو بھٹے بند یا کم چلایے جا رہے ہیں جو محکمہ کے لوگوں نے راہ بتائی ہے چاول چھڑنے والے کارخانے، اسی طرح چھوٹی بڑی فیکٹریاں جو فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہیں، فضائی آلودگی سے ہر شخص متاثر ہو گا

حافظ آباد شہر میں اس فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے جو ہم سب کے لیے انتہائی خطرناک صورتحال ہے اور جس کا اندازہ ہسپتالوں میں جا کر ہوتا ہے جہاں بچے بوڑھے خاص طور پر سانس گلہ اور سینے کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، اور ائر کوالٹی ائرانڈیکس 270 ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے ضلعی انتظامیہ اور محکہ تحفظ ماحول حافظ آباد کے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے غیر تسلی بخش ہیں، زرعی آلات بنانے والے کارخانے، بھٹہ خشت جو کہ سوا سو کے قریب ہیں پورے ضلع میں صرف ایک بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی کا تیار باقی نے بلور لگائے ہوئے ہیں زرائع کے مطابق مختلف بھٹوں پر ٹائر جلائے جاتے ہیں.

اسی طرح ٹائر جلانے والے عیرقانونی فیکٹریاں، فصلوں کی باقیات جلانے والے کسان, جو اپنے لاعلمی سے فضا کو آلودہ کر رہے جن کو محکمہ زراعت سے شکایت ہے وہ ایسی مشینری دے نہیں سکتے جس سے سڈے تلف ہو سکیں، اسی طرح لبریکنٹس فیکٹری، ضلع میں ڈی آر ٹی اے سیکرٹری ،ٹریفک پولیس ضلع میں دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ کو روک نہیں پا رہے ڈمپر، ٹرک، بڑی بسیں، و لوکل ٹرانسپورٹ جو زہریلہ دھواں چھوڑتی ہیں ان کیخلاف کارروائیاں نہیں کی جا رہی،روڈ پر کھڑے ہو جائیں تو تھوڑی دیر میں ہی اندازہ ہو جائے گا.

فوٹوسیشن کا سلسلہ جاری ہے شہر میں متعدد نجی بینکوں، پلازوں و بڑی فرمز کے باہر جہازی سائز کے جنریٹرز لگے ہیں جو فضائی آلودگی سبب بن رہے متعلقہ اتھارٹیز بے بس نہیں،بلکہ نااہلی اور سستی ہے اور کرپشن ہے جس سہارا لے کر فضا کو آلودہ کروانے میں حکومتی ملازمین و افسران شامل ہیں ان کو اپنے لوگوں کے بارے سوچتے ہوئے ایمانداری دیکھاتے ہوئے، بلاامتیاز کارروائی کرنی چاہیے تاکہ ہم سب بیماریوں سے بچ سکیں ہم شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے ہم بھی ہر اس معاملے کو ہائی لائٹ کریں جس سے ماحول آلودہ ہو خدار ہوش میں آؤ اور اپنے شہر کو فضائی آلودہ شہروں کی لسٹ سے نکالنے کے لیے عملی طور پر سب دیکھائیں .
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Chief Minister Punjab's Updates Government of Pakistan DG ACE Punjab Environment Protection Department Punjab Environment Protection Department, Punjab, Pakistan Environment Protection Authority Victoria National commission for environment and climate protection-Constantine

 نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس، پنجاب کے 10 اضلاع میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار  تمام تعلیمی ادارے بند رہی...
23/11/2023



نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس، پنجاب کے 10 اضلاع میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نگران وزیراعلی پنجاب

جمعے اور ہفتے کے روز مارکیٹیں 3 بجے کھلیں گی،اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رہے گا،"10 اضلاع میں شامل"لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین

حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق کل بروز جمعہ اور ہفتہ تمام سرکاری و نجی سکولز,کالجز ,یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہینگے
جمعہ اور ہفتہ کے روز تمام مارکیٹیں,دوکانیں اور ریسٹورنٹ تین بجے کے بعد کھل سکیں گے.

تمام نجی سکولوں,کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کے مالکان حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ اپنے ادارے بند رکھیں
تمام تاجر اور دوکاندار بھی حکومتی فیصلہ کے مطابق اپنی دوکانیں تین بجے کے بعد ہی کھولیں

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی،سندس ارشاد ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

     #مشینری  #فیول  #ذاتی  #استعمال  #خسارہ  #کارروائی خسارے میں جانے والی میونسپل کمیٹی کی سرکاری مشینری کا بے دریغ اس...
23/11/2023

#مشینری #فیول #ذاتی #استعمال #خسارہ #کارروائی

خسارے میں جانے والی میونسپل کمیٹی کی سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جانے لگا غیرقانونی طریقے سے میونسپل کمیٹی کی مشینری ،فیول استعمال کر کے لوگوں کے پلاٹ میں مٹی ڈالی جا رہی ہے.

ہر ماہ بھاری خسارے میں جانے والی میونسپل کمیٹی کے افسران ملازمین کی عیاشیانہ رویے مذید خسارے کا باعث بننے لگے کبھی پٹرول میں گھپلے کرنے کے لیے تجاوزات ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کرایہ پر حاصل کر کے میونسپل کمیٹی کو نقصان پہنچایا جاتا ہے اور اسی ملبے کو بیچ کر انکروچمنٹ انسپکٹرز رقوم جیب میں ڈال لیتے ہیں.جس کا پورا حصہ مبینہ ایم او آر تک جاتا ہے افسران سب معلوم ہونے کے باوجود خاموش ہیں میونسپل کمیٹی میں کرپشن میں اول پوزیشن لینے کی دوڑ لگی ہے ایک دوسرے کو راتوں رات امیر بنانے کے لیے تھوڑا تھوڑا وقت دیا جاتا تاکہ لوٹ مار میں سب اپنے جسے کے مطابق لوٹ مار کر سکیں راجہ چوک اور کلمہ چوک اس کی مثال ہیں جہاں نالے سے پٹریاں اٹھا بڑا معرکہ سر کیا گیا ہے.

جسے ماضی میں میونسپل کمیٹی نے لاکھوں روپے لگا کر نالے پر پٹریاں بنائیں بعدازاں اے توڑ دیا.انکروچمنٹ انسپکٹرز مشینری انچارج ،ایم او آر،ہتکہ سینٹری ورکرز تک روزانہ ہزاروں کی دھاڑی لگا رہے ہیں سب کرپشن کے بے تاج بادشاہ بنے ہیں سرکاری مشینری کے بے دریغ استعمال کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے اب لوگوں کے گھروں میں سرکاری مشینری، فیول ،ڈرائیور کا استعمال کرتے ہوئے مٹی کی ٹرالیاں دینے کی بھی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے جھوٹے ایمانداروں نے میونسپل کمیٹی حافظ آباد کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے..
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Chief Minister Punjab's Updates DG ACE Punjab Local Government & Community Development Department, Punjab

     #کرپشن  #راج   میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے کے لیے دوڑ لگی ہے زرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی نقش...
23/11/2023

#کرپشن #راج

میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے کے لیے دوڑ لگی ہے زرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی نقشہ برانچ حافظ آباد میں کرپشن کا بے تاج بادشاہ تعنیات کر دیا گیا نقشہ برانچ میں پچھلے 5 ماہ تگڑی کرپشن کے بعد اب ایک اور مبینہ کرپشن میں مبتلا شخص کو تعینات کیا گیا ہے.

ایمانداری کا راگ الاپنے والے تقریباً 36 لاکھ نقشہ فیس جمع کی جاتی تھی جو پچھلے 5 ماہ سے صرف تقریباً 3 لاکھ تک آ گئی جبکہ شہر میں متعدد بلڈنگز کے نقشے یا تو ہی نہیں اگر ہیں تو ان میں گھپلے بہت زیادہ ہیں نقشہ برانچ والے اتنے بادشاہ ہیں کسوکی روڑ دال بازار میں کئی منزلہ بلڈنگ کی فیس 24 لاکھ بنائی گی جو بعدازاں صرف 14 ہزار روپے جمع کروائی گی جس کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے اگر یہ جھوٹے ایماندار اسی ڈگر پر رہے تو میونسپل کمیٹی کا خسارہ مذید بڑھے گا اور یہ افسران و ملازمین دن بدن امیر سے امیر تر ہوتے رہیں گے زرائع کے مطابق اب اس شخص کو نقشہ برانچ میں لگایا گیا جو بطور مشینری انچارج کرپشن کرنے میں پہلے نمبر پررہا.

اور تیل چوری کی انکوائری میں جرم ثابت ہونے کے باوجود دھڑلے نوکری کر رہا ہے،اسی شخص کو جب انکروچمنٹ انسپکٹر لگایا گیا ہے تو کرپشن کے ریکارڈ بنائے گے لاکھوں روپے کا فیول کا چونا لگا کر تجاوزات والی مٹی تک بیچ دی گی، اب نقشہ برانچ میں تعیناتی دیکھتے ہیں کیسے پرخچے اڑائے جائیں گے..
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Chief Minister Punjab's Updates DG ACE Punjab Local Government & Community Development Department, Punjab

       #بلڈنگ  #پتوں  #کاغذ  #آگ  #سموگ  #کارروائیڈسٹرکٹ کمپلیکس ضلع کونسل کی بلڈنگ کے سامنے پتوں کاغذوں کو آگ لگائی گی,...
23/11/2023

#بلڈنگ #پتوں #کاغذ #آگ #سموگ #کارروائی

ڈسٹرکٹ کمپلیکس ضلع کونسل کی بلڈنگ کے سامنے پتوں کاغذوں کو آگ لگائی گی, ڈپٹی کمشنر ،و دیگر متعلقہ افسران کی ناک تلے آگ دھواں، کسانوں کو جرمانے مقدمات کرنے والے افسران اب جرمانہ مقدمہ کریں گے، شہری

حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں واقع ضلع کونسل کی بلڈنگ عین سامنے سوکھے پتوں، چھوٹی لکڑیوں، پلاسٹک کے شاپنگ بیگ کو ملازمین نے آگ لگا کر ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ اتھارٹیز کی کارکردگی کا پول کھول کے رکھ دیا جو افسران کمپلیکس میں کام کرنے والے ملازمین تک حکومتی پیغام نہیں پہنچا سکے وہ کسانوں، فیکٹری مالکان، کارخانہ مالک و دیگر عام شہریوں تک کس طرح حکومتی پیغام پہنچا سکے ہوں گے ضلع کونسل کے سامنے لگی آگ سے دھوئیں کے پہاڑ اٹھتے رہے لیکن کسی نے اس آگ کو نہیں بجھایا. شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ،

جس پر شہریوں کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کیا قانون سب کے لیے برابر نہیں، طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون نے عام شہریوں کو مایوس کیا ہے جب ایک کسان سڈوں کو آگ لگاتا ہے تو ضلعی انتظامیہ متحرک ہو کر اس کیخلاف استغاثہ سمیت بھاری جرمانہ فی ایکٹر کے حساب سے کرتے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل میں ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے آگ لگی ہے جو ڈپٹی کمشنر و دیگر افسران کی حکومتی پیغام احسن طریقے سے نہیں پہنچا سکی.

Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Government of Pakistan Chief Minister Punjab's Updates DG ACE Punjab Local Government & Community Development Department, Punjab Environment Protection Department Punjab Environment Protection Department, Punjab, Pakistan National commission for environment and climate protection-Constantine Environment Protection Authority Victoria

22/11/2023


ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں دفاتر میں افسران و ملازمین کا غیر حاضر رہنا معمول بن چکا ہے، افسران و ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں بٹورنے لگے،شہری رلنے لگے.

حکومت پنجاب ،حکومت پاکستان اربوں روپے کی تنخواہیں افسران و ملازمین کو دیتی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے،افسران و ملازمین عوام کو ریلیف دینے میں کوتاہی سستی برت رہے ہیں،ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال ضلع حافظ آباد کا دفتر نہ آنا معمول بن چکا ہے گھر بیٹھے تنخواہیں لی جانے لگیں،دفتر آنے والے سائلین رل جاتے ہیں.

سائلین کے مطابق وہ چھوٹے چھوٹے کام کراونے کے لیے آتے ہیں تو ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال ضلع حافظ آباد دفتر نہیں ملتیں،ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں دیگر دفاتر کی بھی یہی صورتحال ہے جبکہ دفتری ٹائمنگ پر دفتر نہ آنا بھی معمول ہے.
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Government of Pakistan Chief Minister Punjab's Updates DG ACE Punjab Local Government & Community Development Department, Punjab Punjab Education Department News

22/11/2023

#عیرقانونی #مشینری #فیول #استعمال #ویڈیو #منظرعام

خسارے میں جانے والی میونسپل کمیٹی حافظ آباد کی سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جانے لگا, عیرقانونی طریقے سے میونسپل کمیٹی کی مشینری ،فیول استعمال کر کے لوگوں کے پلاٹ میں مٹی ڈالی جا رہی ہے مٹی لے جاتے میونسپل کمیٹی کی ٹریکٹر ٹرالی کی ویڈیو منظرعام پر آ گی یہ مٹی کی ٹرالی ڈھیگرانولی میں ڈالی ہے.

ہر ماہ بھاری خسارے میں جانے والی میونسپل کمیٹی کے افسران ملازمین کی عیاشیانہ رویے مذید خسارے کا باعث بننے لگے کبھی پٹرول میں گھپلے کرنے کے لیے تجاوزات ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کرایہ پر حاصل کر کے میونسپل کمیٹی کو نقصان پہنچایا جاتا ہے اور اسی ملبے کو بیچ کر انکروچمنٹ انسپکٹرز رقوم جیب میں ڈال لیتے ہیں.جس کا پورا حصہ مبینہ ایم او آر تک جاتا ہے افسران سب معلوم ہونے کے باوجود خاموش ہیں میونسپل کمیٹی میں کرپشن میں اول پوزیشن لینے کی دوڑ لگی ہے ایک دوسرے کو راتوں رات امیر بنانے کے لیے تھوڑا تھوڑا وقت دیا جاتا تاکہ لوٹ مار میں سب اپنے جسے کے مطابق لوٹ مار کر سکیں راجہ چوک اور کلمہ چوک اس کی مثال ہیں.

جہاں نالے سے پٹریاں اٹھا بڑا معرکہ سر کیا گیا ہے جسے ماضی میں میونسپل کمیٹی نے لاکھوں روپے لگا کر نالے پر پٹریاں بنائیں بعدازاں اے توڑ دیا.انکروچمنٹ انسپکٹرز مشینری انچارج ،ایم او آر،ہتکہ سینٹری ورکرز تک روزانہ ہزاروں کی دھاڑی لگا رہے ہیں سب کرپشن کے بے تاج بادشاہ بنے ہیں سرکاری مشینری کے بے دریغ استعمال کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے اب لوگوں کے گھروں میں سرکاری مشینری، فیول ،ڈرائیور کا استعمال کرتے ہوئے مٹی کی ٹرالیاں دینے کی بھی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے جھوٹے ایمانداروں نے میونسپل کمیٹی حافظ آباد کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے...

Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Government of Pakistan Chief Minister Punjab's Updates DG ACE Punjab

 #جلالپوربھٹیاں  #جلالپورکہنہ  #سکول  #داخلی  #دروازہ  #گندگی  #ڈھیر جلال پور بھٹیاں کے وارڈ نمبر 1 جلال پور کہنہ کے بوا...
22/11/2023

#جلالپوربھٹیاں #جلالپورکہنہ #سکول #داخلی #دروازہ #گندگی #ڈھیر

جلال پور بھٹیاں کے وارڈ نمبر 1 جلال پور کہنہ کے بوائز پرائمری سکول کے داخلی دروازے پر کچرا کنڈی بنا دیا گیا سکول انتظامیہ کچرا کنڈی بنانے والوں کے بے حسی دیکھی جا سکتی ہے .

زرائع کا کہنا ہے بچے سکول کی دیوار پھلانگ کر سکول جانے پر مجبور ، تعفن سے بچوں کا سکول میں بیٹھنا، جب یہ تصاویر ہم تک پہنچی تو ہم سکتے میں آ گے لاکھوں روپے سے تیار کردہ سکول کو اس طرح کچرا کنڈی میں تبدیل کرنا سمجھ سے باہر ہے سکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کے نوٹس میں کیوں نہیں لایا گیا کیا گاؤں کے لوگ بے حس ہیں یا سوچی سمجھی سازش ہے کہ اس طریقے سے گاؤں کے بچے سکول نہ آئیں اور نہ شعور آ سکے.

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد ،سمیت محکمہ تعلیم و دیگر متعلقہ اتھارٹیز حرکت میں آئے اور بچوں کے اس سکول کو گندگی سےنجات دلوائے، کیا وجہ ہے کہ سرکاری سکولز کے باہر گندگی کے ڈھیر نہ تو سکول انتظامیہ کو نظر آتے ہیں اور نہ اہل علاقہ کو.یہ شعور ہے؟؟
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Government of Pakistan Chief Minister Punjab's Updates DG ACE Punjab Punjab Education Department News Punjab Education Foundation (PEF) Information Alerts

21/11/2023

#اول #پوزیشن

آل پنجاب نیزہ بازی میلہ جشن ضلع حافظ اباد کوٹ نواں.

ال پنجاب نیزہ بازی میلہ جشن ضلع حافظ اباد کوٹ نواں میں ہوا، جس میں تقریبا 150 سواروں نے حصہ لیا.

ملک علی بہادر خان انٹرنیشنل ینگ رائڈر نے بھی اس میلے میں حصہ لیا اور آل پنجاب نیزہ بازی جشن حافظ آباد میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی .

فرزند حافظ اباد شہزادہ گڑھی اعوان ملک علی بہادر خان انٹرنیشنل ینگ رائڈر نے فرسٹ پوزیشن لے کر حافظ اباد کا نام روشن کر دیا.

  کالیکی منڈی قانون کے محافظ ہی چور نکلے  گیپکو ٹیم کا پولیس چوکی کالیکی منڈی پر چھاپہ پولیس کوبجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ...
21/11/2023


کالیکی منڈی قانون کے محافظ ہی چور نکلے گیپکو ٹیم کا پولیس چوکی کالیکی منڈی پر چھاپہ پولیس کوبجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیپکو واپڈا ٹیم نے مقدمہ کے اندراج کے لئے ڈی پی او حافظ آباد کو تحریری درخواست دے دی.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی گیپکو کی سربراہی میں واپڈا ٹیم نے بجلی چوری کی اطلاع ملنے پر تھانہ پولیس کالیکی منڈی کی چوکی نانوآنہ پنج پلہ پر اچانک چھاپہ مارا اورگیپکو واپڈا ٹیم نے موقع پرغیر قانونی طریقے سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر پولیس چوکی کالیکی منڈی کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا

جس پر ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی گیپکو نے بجلی چوری کے جرم میں مقدمہ کے انداراج کے لئے ڈی پی او حافظ آبا فیصل گلزار کو تحریری درخواست دے دی یاد رہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس چوکی کالیکی منڈی میں ایک عرصہ سے بجلی چوری کر کے استعمال میں لائی جا رہی ہے..

حافظ آباد(پریس ریلیز)محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام انٹر اسپورٹس مقابلے حنیف محمد اسٹیڈیم حافظ آباد میں منعقد ...
21/11/2023

حافظ آباد(پریس ریلیز)محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام انٹر اسپورٹس مقابلے حنیف محمد اسٹیڈیم حافظ آباد میں منعقد ہوئے،اسپورٹس مقابلوں میں ضلع بھر کے بوائز،گرلز کالجز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ،ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ زاہد فاروق،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اظہر جنجوعہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم نبیلہ چیمہ،ڈائریکٹر اسپورٹس ڈی پی آئی کالجز پنجاب ناصر محمود کھوکھر اسپورٹس مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر ضلع بھر کے کالجز کے سربراہان،پرنسپل،پروفیسرز،طلبائاو طالبات اور کھالڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔

اسپورٹس مقابلوں میں مختلف کالجز کی کرکٹ،بیڈ منٹن،کبڈی،رسہ کشی اور دیگر مقابلے منعقد ہوئے۔تمام کالجز کے کھلاڑیوں نے خوبصورت پارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمانان خصوصی کو سلامی بھی پیش کی،مقابلوں کے اختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

حافظ آباد(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سندس ارشاد نے زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف  حافظ آباد کے ...
21/11/2023

حافظ آباد(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سندس ارشاد نے زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے میگا پراجیکٹس کا دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور،ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ زاہد فاروق،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اظہر جنجوعہ،ایکسئین بلڈنگز اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے نئے زئر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقعہ پر وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس اور ایکسئین بلڈنگز نے انہیں پراجیکٹ کے حوالہ سے جاری تعمیراتی کام بارے بریفنگ دی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبے کا بھی دورہ کیا اور اسکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دونوں بڑے منصوبوں کے تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور جو فنڈز حکومت کی طرف سے جاری ہو چکے ہیں انہیں مقررہ مدت میں استعمال میں لاتے ہوئے بتنا ممکن ہو سکے تعمیراتی کام مکمل کیا جائے۔

حافظ آباد(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سندس ارشاد نے کہا ہے کہ زمینداروں،کسانوں اور کاشتکاروں کو حکومتی نرخوں پر...
21/11/2023

حافظ آباد(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سندس ارشاد نے کہا ہے کہ زمینداروں،کسانوں اور کاشتکاروں کو حکومتی نرخوں پر کھادوں کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کسی کھاد ڈیلر کو ذخیرہ اندوزی یا مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل ٹیمیں کھاد ڈیلرز اور دیگر دوکانداروں کے گوداموں کے دورہ کر کے انکے سٹاک اور خریدو فروخت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر چار دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا جا چکے ہیں جبکہ دیگر کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9لاکھ 62ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور اوور چارجنگ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں ضلع بھر کے دورے کرتے ہوئے کھاد ڈیلرز کے گودام اور انکا سٹاک چیک کر رہی ہیں.

تاکہ کسانوں،زمینداروں کو حکومتی نرخوں پر ڈی اے پی،یوریا اور دیگر کھادوں کی فروخت کو یقینی بنایا جا سکے انکا کہنا تھا کہ کھادوں کی خریدو فروخت کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور اگرکوئی دو کاندار یا ڈیلر مہنگے داموں کھاد فروخت کرے تو اسکے خلاف ڈی سی آفس یا محکمہ زراعت کے کنٹرول روم نمبر پر شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سندس ارشاد کی ہدایت پر کھانوں،زمینداروں اور کاشتکاروں کو کھادوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کا س...
21/11/2023


ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سندس ارشاد کی ہدایت پر کھانوں،زمینداروں اور کاشتکاروں کو کھادوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری
کھاد ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ شروع،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی ٹیمیں کھادڈیلرز کے گودام اور انکا سٹاک چیک کر رہی ہیں
مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے بارے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ زراعت کے کنٹرول روم نبمر پر شکایت درج کروایں

21/11/2023

#آگ #دھواں #سموگ

ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ضلع کونسل کی بلڈنگ کے سامنے پتوں لکڑیوں اور مومی کاغذوں کو آگ لگائی گی ہے دیکھا جا سکتا دھویں کے پہاڑ اٹھ رہے ہیں کسانوں پر مقدمات اور بھاری جرمانہ کرنے والے اب کوئی کاروائی کریں گے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر و دیگر افسران کو اپنے دفاتر کے سامنے لگی آگ اور دھواں نظر نہیں آیا اب سموگ نہیں بنے گی.
اس کا مقدمہ درج ہو گا کس کو جرمانہ ہونا چاہیے.
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Government of Pakistan DG ACE Punjab Punjab Police Pakistan Official

علی پور روڈ کے رہائشیوں کا فیصلہ..
21/11/2023

علی پور روڈ کے رہائشیوں کا فیصلہ..

20/11/2023



ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکھیکی سے حافظ آباد کا کرایہ 130 روپے مقرر کیا گیا ہے،جبکہ مسافروں سے زبردستی زائد کرایہ170 روپے وصول کیا جاتا ہے، ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے سب بے بس ہیں یا جان بوجھ کر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اسی طرح دیگر روٹس سے بھی زائد کرایہ لیا جا رہا ہے....
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Hafizabad Police Official-Page

  پی ایم اے پنڈی بھٹیاں کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو غیر معینہ مدت کیلئے تمام سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتا...
20/11/2023



پی ایم اے پنڈی بھٹیاں کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو غیر معینہ مدت کیلئے تمام سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال کلینک مکمل طور پر بند کر دیئے جائیں گے ۔

پی ایم اے (حافظ آباد)پنڈی بھٹیاں چیپٹر ڈاکٹر شوکت علی واہلہ کیخلاف نام نہاد اور کردار کشی پر مبنی ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کرتی ہے اور بغیر انویسٹیگیشن بزرگ ڈاکٹر کو بدنام کرنے کی اس مہم میں پولیس کے جانبدارانہ کردار کو وضاحت طلب سمجھتے ہیں،

پی ایم اے کا چیلنج ہے کہ جگر ٹرانسپلانٹ اور اس کی پیچیدگیوں کے باعث ڈاکٹر شوکت واہلہ کی صحت اس قسم کی قبیح حرکت کرنے کے قابل ہی نہیں اور ھمارا مطالبہ ہے کہ کہیں بھی کسی بھی آزاد میڈیکل بورڈ سے ڈاکٹر شوکت واہلہ کا طبی معائنہ کروایا جائے، اس خوفناک کردار کشی کی مہم چلانے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارؤائی کی جائے.

ڈاکٹر شوکت واہلہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ہسپتال میں مریضہ کے ساتھ آئی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی جس کی ایف آئی آر 688/23 زیر دفعہ 375 اے تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں میں اندراج ہوا ہے جس پر ڈاکٹرز تنظیم پی ایم اے کا موقف سامنے آیا ہے جس کے مطابق مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اور ڈاکٹر شوکت واہلہ، واہلہ ہسپتال پنڈی بھٹیاں کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے.
Govt of Punjab Hafizabad Police Official-Page Punjab Police Pakistan Official RPO Gujranwala RPO Office Gujranwala Chief Minister Punjab's Updates Respect to Police punjab police SHO lovers

20/11/2023



پنڈی بھٹیاں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، نتیجے میں دو افراد قتل، دو گروپوں میں عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا.

مخالفین کی فائرنگ سے یوسف ولد نور محمد قیصر ولد بشیر احمد موقع پر جان بحق، پنڈی بھٹیاں تھانہ صدر پولیس نے لا ش و ں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں ریفر کر دیا.

تھانہ صدر پولیس پنڈی بھٹیاں نے کاروائی کا آغاز کر دیا پنڈی بھٹیاں میں قتل کی لرزہ خیز واردات سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا...
Hafizabad Police Official-Page Punjab Police Pakistan Official RPO Gujranwala RPO Office Gujranwala

   #زنابالرضا  #زنابالجبر  #مقدمہ  #تحقیقات  #حقائق  #پردہ  #فاش واہلہ ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں ہسپتال میں آئی خاتون کو نش...
19/11/2023

#زنابالرضا #زنابالجبر #مقدمہ #تحقیقات #حقائق #پردہ #فاش

واہلہ ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں ہسپتال میں آئی خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر متعدد افراد کی زیادتی، پولیس تفتیش سے معاملہ کھلے گا آیا یہ روایتی بلیک میلنگ ہے یا حقیقت میں یہ واقعہ پیش آیا ہے. ضلع میں بلیک میلنگ کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں.

تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں میں ایف آئی آر نمبر 688/23 دفعہ 375 اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق مرزا بھٹیاں کی خاتون طاہرہ بی بی اپنی والدہ کو لیکر واہلہ ہسپتال پنڈی بھٹیاں علاج کے لیے لائی جہاں ہسپتال کے ملازم وحید رضا و خاتون نے مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور بلیک میل کرنے کی خاطر ویڈیو بھی بنالی،بعدازاں بلیک میل کرتے ہوئے ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شوکت واہلہ نے زیادتی کی.

تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں میں مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے بظاہر یہ ایک خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن ضلع میں پچھلے کئی سالوں سے بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پیشہ ور عورتیں خود ہی زنابالرضا کر کے زبردستی زنا کا مقدمہ کا اندراج کروا کر بھاری رقوم لوٹتی رہی ہیں، زنا کے مقدمہ کے بعد میڈیکل رپورٹ ڈی این اے رپورٹ عموماً تین ماہ سے 4 ماہ لگ چکے ہوتے ہیں.اس ایف آئی آر میں تو ڈاکٹر شوکت واہلہ جو کہ واہلہ ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا مالک ہے بھی ملوث ہے جس کی شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے ایف آئی آر بنیادی طور پر درخواست پر پہلی رپوٹ ہوتی ہے نہ کہ فیصلہ جس سے کسی کا جرم ثابت ہوتا ہے یہ تو تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ مقدمہ سچا ہے یا جھوٹا.

زنا کا دھندہ کرنی والی خواتین عام شہریوں کو اب تک کروڑوں روپے کا چونا لگا چکی ہیں جو بڑے ہی ٹیکنیکل طریقے شہری کو پھنسا کر زنابالرضا کرواتی ہیں بعدازاں زنا بالجبر کا مقدمہ درج کروا دیا جاتا ہے زنا بالرضا میں سفید کالر مختلف شعبوں کے افراد ملوث ہیں جو سوچا سمجھا جال بچھا کر شہریوں کو گھیر لیتے ہیں اس گندے دھندے میں پولیس ملازمین بھی ملوث ہوتے ہیں جو ایف آئی آر کے فورا بعد متحرک ہو جاتے ہیں اور بڑے ٹیکنیکل طریقے سے بھاری رقوم شہریوں سے نکلواتے ہیں شہری بدنامی کے ڈر سے بولتے تک نہیں کوشش کر کے مقدمے کو خارج کروانے کی کوششیں کی جاتی ہیں.

موجود ایف آئی آر تو تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں میں ہو چکی ہے یہ تو تفتیشی افسر پر ہے وہ کتنی ایمانداری دیکھاتی ہے اور ایک ڈاکٹر جو ہسپتال کو چلاتا وہ اس کیس میں ملوث ہے یا اسے پھنسایا جا رہا ہے جو بھی جو تحقیقات پر سامنے آنا ہے ڈی پی او حافظ آباد اس کیس کی تفتیش کسی ایماندار انسپکٹر سے کروائیں جو معاملے کی تہہ تک پہنچنے اور اگر یہ گندہ فعل سرزد ہوا ہے تو پوری سزا ملنی چاہیے لیکن اگر بلیک میلنگ ہے تو جھوٹا مقدمہ اور بدنام کرنے والوں کو بھی کڑی سزا ملنی چاہئے...
Govt of Punjab Hafizabad Police Official-Page Punjab Police Pakistan Official RPO Gujranwala Respect to Police

18/11/2023

#اسموگ #تحفظ #ماحول #کارکردگی #بھٹہ #خشت

جلالپوربھٹیاں میں مین روڈ کے ساتھ نکلتا سیاہ کالا دھواں کرپٹ ملازمین محکمہ تحفظ ماحول حافظ آباد و متعلقہ اتھارٹیز کی منہ بولتا ثبوت ہے زگ زیگ ٹیکنالوجی کی بجائے پرانے بھٹے کام کر رہے ہیں. جو زہریلہ دھواں چھوڑ رہے ہیں حکومت سے ہر ماہ بھاری تنخواہیں لینے والے حرام خوری کرتے ہیں جس کا خمیازہ عام آدمی کو بھگتنا پڑ رہا ہے.

محکمہ تحفظ ماحول حافظ آباد و دیگر متعلقہ اتھارٹیز مال پانی لیکر چپ سادھ لیتی ہے کرپٹ افسران نے پورے سسٹم کا بیڑہ غرق کیا ہوا ہے افسران بھی پتہ چلنے کے باوجود کرپٹ عناصر کا ساتھ دیتے ہیں جھوٹے بے ایمان لوگ ہیں.مین حافظ آباد روڈ محلہ عالم پورہ محمدی رائس مل کے ساتھ لگا بھٹہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کھلے عام پنجاب حکومت کا منہ چڑھا رہا ہے.

ضلع بھر سمیت پورے ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے اگر غریب پکڑا جائے تو تمام قوانین لاگو ہیں اگر طاقتور جرم کرے تو یہی قانون کبوتر بن کر آنکھیں بند کر لیتا ہے قصور وار یہ کرپٹ عناصر ہیں جو بھاری تنخواہیں لیکر حرام خوری سے پاکستان کو ہر حوالے سے تباہ کر رہے ہیں...
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Chief Minister Punjab's Updates DG ACE Punjab Local Government & Community Development Department, Punjab Environment Protection Department Punjab Environment Protection Department, Punjab, Pakistan Environment Protection Authority Victoria National commission for environment and climate protection-Constantine

  اسموگ کے تدارک کے حوالہ سے حکومت پنجاب کی احکامات پر حافظ آباد ضلع بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سن...
18/11/2023



اسموگ کے تدارک کے حوالہ سے حکومت پنجاب کی احکامات پر حافظ آباد ضلع بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سندس ارشاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں راشد اقبال نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرواتے ہوئے کھلی ہوئی دوکانوں کو بند کروا دیا.

18/11/2023

#سموگ #بھٹہ #مالکان #کسان #کارخانہ #مالک #آگاہی #ناکام

ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کام چور، نااہل، کرپٹ ہیں جو اب تک کسانوں، بھٹہ مالکان ،کارخانہ مالک و دیگر ایسے لوگوں کو آگاہی دے ہی نہیں سکےجو سموگ کا سبب بنتا ہے ضلعی انتظامیہ سموگ کے حوالے سے اقدامات انتہائی کم ہیں فوٹوسیشن زیادہ ہے کسان دھڑا دھڑ فصلوں کی باقیات کو جلا رہے اور زراعت، ماحولیات والے ان کو یہ آگاہی نہیں دے سکے، فصل کی باقیات سے سموگ بنتی ہے اور اس کے نتائج کتنے خطرناک ہیں.

ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنرز کے غیر تسلی بخش اقدامات کا خمیازہ پورا ضلع بھگت رہا ہے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے محکمہ زراعت ،محکمہ تحفظ ماحول حافظ آباد کسانوں اور بھٹہ مالکان، فیکٹری مالکان کو یہ آگاہی دینے میں ناکام ہیں محکمہ زراعت کسانوں کو یہ آگاہی نہیں دے سکے کہ دھان کی باقیات کو جلانے کے نقصانات کیا ہیں اور ان کو تلف کیسے کرنا ہے.

جب کسان کو یہ معلوم ہی نہیں اور وہ مطمئن ہی نہیں تو پھر قانون کی خلاف ورزی بھی ہو گی کسان جرمانے دے رہا ہے لیکن فصل کی باقیات سڈے جلا رہا ہے آج بھی حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں سمیت پورے ضلع میں فصل کی باقیات کو جلانے فوٹیجز موصول ہوئے ہیں ضلع انتظامیہ، محکمہ زراعت ،محکمہ ماحولیات فوٹوسیشن سے ہٹ کر فرض شناسی سے آگاہی دے تو کسان ان کی بات سمجھ پائے، صرف جرمانہ یا استغاثہ جات اس کا حل نہیں کسان کہتے ہیں ہمارے پاس سڈے تلف کرنے کے آلات نہیں.

یہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے وہ کسان کو سستے زرعی آلات دے جس سے فصل کی باقیات کو تلف کیا جا سکے،بھٹہ مالکان نے ماحولیات والوں کو جوتے کی نوک پر رکھا ہوا ہے ضلع بھر زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا پیسے کی ہوس نے ماحول تباہ کر دیا ہے محکمہ تحفظ ماحول حافظ آباد مبینہ مال پانی لے کر ماحول کو خود ہی تباہ کرنے کے درپے ہے اسی طرح تیل کی فیکٹریاں، ٹائر جلانے والی فیکٹری، زرعی آلات بنانے والے چھوٹے بڑے کارخانے جن میں ماحول کو صاف رکھنے کے آلات لگنے ضروری ہیں.

اس کے علاوہ چھوٹی موٹے کارخانے جو ماحول کو خراب کر رہے ہیں، کھٹارہ بیکار دھواں چھوڑتی ٹرانسپورٹ ہے جو آر ٹی ڈی سیکرٹری و دیگر متعلقہ اتھارٹیز کی مبینہ کرپشن کے وجہ سے دھڑلے سے چل رہی ہے ڈمپر ٹرک جو روڈز پر زہریلا دھواں چھوڑ رہے ہیں ان کو کھلی چھوٹ ہے جن لوگوں نے قانون کی بالادستی قائم کروانی ہے وہ دھڑلے سے خود غیرقانونی کاموں کی پست پناہی کرتے ہیں بھاری تنخواہیں لیکر حکومت کو ہی برابھلا اور پاکستان کو کوس رہے ہوتے ہیں ایسے کرپٹ عناصر کا جب تک پیچھا نہیں کیا جائے گا اور ان کو دفتروں سے نکال کر فیلڈ میں نہیں اتارا جائے تب تک ہم اس سموگ کے شکار رہیں بچیں گے وہ بھی نہیں.

کرپشن کا دور دورہ ہے جہاں طاقت وہاں سب محکمے والے بھیگی بلی ہیں اور جہاں غریب کسان ہو چڑھ دوڑتے ہیں قانون سب کے لیے یکساں ہو تو قانون پر عملدرآمد ہوتا ہے پٹواری و دیگر رشوتیں لے رہے ہیں جو کسان 20 ایکٹر کی باقیات جلاتا ہے وہ 2 ایکٹر کا جرمانہ دے کر آگ لگا رہا ہے جس کی دیکھا دیکھی دوسرے بھی آگ لگاتے ہیں اس کے ذمہ دار کمزور ایڈمنسٹریشن ہے..
Chief Secretary Punjab Govt of Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Government of Pakistan Chief Minister Punjab's Updates DG ACE Punjab Local Government & Community Development Department, Punjab Environment Protection Department Punjab Environment Protection Department, Punjab, Pakistan Environment Protection Authority Victoria

Address

Hafizabad
Hafizabad
52110

Telephone

+923456522331

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KN News Hafizabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KN News Hafizabad:

Videos

Share