ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں اس طریقے کو دیکھ کر آپکو ووٹ کاسٹ کرنے میں آسانی ہو گی، ووٹ کاسٹ کر کے اپنے قومی فریضہ کو سرانجام دیں.
آگاہی اس حد تک بڑھی. کہ ایک بھٹہ مزدور اپنے حقوق کے لیے نکل پڑا.
تحریر. شوکت علی وٹو
بھٹہ مزدور رہنما غلام عباس حیدری امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-38 حافظ آباد نے الیکشن کمپین شروع کر دی.آگاہی اس حد تک بڑھی ہے کہ اب مزدور بھی اب اپنے حقوق کو سمجھتا ہے انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب عام شہری، مزدور بھی آسانی سے الیکشن لڑ سکے گا.
ورنہ سرمایہ دارانہ نظام میں عام آدمی کا الیکشن لڑنے کا تصور نہیں، کروڑوں روپے کے خرچے کئی کروڑوں کی گاڑیوں میں لوگوں کے پاس جانا ساتھ لوگوں کا جم غفیر، اسلحہ سے لیس باڈی گارڈز، خود کو خادم کہنے والے پہلے دن سے خوف کی فضا پیدا کرنا شروع ہو جاتے ہیں.بھلا خادم بھی باڈی گارڈ رکھتا ہے خود کو خادم کہنے والا کروڑوں روپے کی گاڑی میں اور جن کا خادم ان کے پاس ٹوٹی چپل، خادم منرل واٹر پیتا ہے جن کا خادم وہ آلودہ پانی پیتے ہیں، خادم ڈاکٹرز ہسپتال میں علاج کرواتا ہے اور جن کا خادم ہے ان کے لیے ڈسپنسری بھی نہیں.
خود کو خادم کہنے والا 15 ہزار کا سوٹ دس پندرہ ہزار کا جوتا پہنتا ہے اور جن کا خادم ہے وہ سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں خادم نے ہزاروں کا گرم کوٹ پہنا ہے اور جن کی خدمت کرنی ہے ان کو لنڈے کا کوٹ بھی نصیب نہیں، خادم جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے اور جن کی خدمت کا دعویٰ ہے وہ شہری اپنی بات نہیں کر سکتا،
ٹریفک پولیس ملازم مین سرگودھا روڈ ایڈمور پمپ کے قریب روڈ ڈمپرز سے سرعام رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر آ گی.
ٹریفک پولیس ملازم مین سرگودھا روڈ ایڈمور پمپ کے قریب روڈ ڈمپرز سے سرعام رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر آ گی.
ٹریفک پولیس ملازم مین سرگودھا روڈ ایڈمور پمپ کے قریب روڈ ڈمپرز سے سرعام رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر آ گی.
ٹریفک پولیس ملازم مین سرگودھا روڈ ایڈمور پمپ کے قریب روڈ ڈمپرز سے سرعام رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر آ گی.
#حافظ_آباد #جلالپوربھٹیاں #ٹریفک_پولیس
جلالپوربھٹیاں میں ٹریفک پولیس ملازم مین سرگودھا روڈ ایڈمور پمپ کے قریب روڈ ڈمپرز سے سرعام رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر آ گی.
ویڈیو میں دیکھا سکتا ٹریفک پولیس اہلکار کس طرح چلتے ڈمپر سے پیسے لیتا ہے یاد رہے ڈمپرز غیر قانونی طور پر تیار کردہ ہیں.
جن کے کاغذات میں بہت بڑا لوچا ہے ڈمپر اوورلوڈنگ ہوتے ہیں جو اربوں روپے کی لاگت سے تیار روڈز تباہ ہو رہے ہیں جبکہ ان ڈرائیور منشیات کا استعمال کر کے چلاتے ہیں.
Igp Punjab Hafizabad Police Official-Page RPO Gujranwala Govt of Punjab Lady police of pakistan @pakistan__police Punjab Police Pakistan
حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)کروڑوں روپے خسارے کا سامنا کرنے والی میونسپل کمیٹی کے ماہانہ بجٹ کو خسارے میں ڈالنے والے وہ گھوسٹ ملازمین جو روزانہ اجرت پر بھرتی کیے ہیں اور اس کے علاوہ مستقل تعینات ملازمین ڈیوٹی کرنے کی بجائے سابق سی بی اے چئیرمین سینٹری ورکر اسحاق مسیح و چیف آفیسر اور ایڈمنسٹریٹر کو مبینہ حصہ دیکر تنخواہیں بٹورتے ہیں جس سے عرصہ سے میونسپل کمیٹی کا بجٹ خسارے میں جا رہا ہے میونسپل کمیٹی کے پاس تنخواہیں تک دینے کے پیسے نہیں اس کے باوجود گھوسٹ ملازمین کو نکالا نہیں گیا کرپٹ ترین لوگ راتوں رات امیر بن گے سائیکل سے کار اور جھونپڑی سے محل میں آگے شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا.*
*کئی سالوں سے سینٹری ورکرز کے کام نہ کرنے کی وجہ سے پورا شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے جس کا ذمہ دار بہت سارے افراد ہیں جن میں ایک سینٹری ورکر اسحاق مسیح بھی ہے جو سی بی اے کا سابق چیئرمین ہے اب جبکہ سی بی اے کا چیئرمین اسلم سندھو نامزد کر دیا ہے اور اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس پر گزشتہ روز سی بی اے کا شاھین گروپ اسحاق مسیح نے دفتر خالی نہ کیا اور میونسپل کمیٹی کو میدان جنگ بنا دینے کی کوشش کی اور اس پر پولیس کو بھی مداخلت کرنی پڑی موقع پرست نے اپنی تقاریر میں یہ کہتا رہا جو ڈی سی حافظ آباد فیصلہ دے گا میں
#حافظ_آباد #صحافی #قتل
ونیکے تارڑ میں مقامی صحافی کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا روزنامہ جہاں تاب. خبریں لاہور کے نمائندہ ونیکے ڈاکٹر کاشف حسین کا گھر میں سوتے تیر دھار آلے سے گلہ کاٹ دیا گیا
حافظ آباد(آئی این این اے)ونیکے تارڑ میں مقامی صحافی ڈاکٹر کاشف حسین کو تیز دھار آلے سے بے دردی سے قتل کر دیا پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ رات گھر سوتے ہوئے تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل گیا ہے مقتول والدین سے علیحدہ گھر میں اکیلا رہتا تھا
تھانہ ونیکے تارڑ پولیس قتل کی اطلاع ملتے ہی ضلع پولیس کے اعلی افسران کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا قتل کی اطلاع ملتے ہی ونیکےتارڑ بازار مکمل طور بند ہو گیا جبکہ ضلع بھر سے صحافیوں کی بڑی تعداد ونیکےتارڑ جائے وقوعہ پر پہنچ گے
#حافظ آباد #جوہڑ سے #سرکاری ادویات برآمد
حافظ آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی منتخب کردہ ٹیم کی جانب سے گندے پانی کے جوہڑ سے ملنے والی ادویات کے سیمپل لے لئے گئے جبکہ ڈی ایچ او حافظ آباد ڈاکٹر ریحان اظہر اس معاملہ پر اپنا موقف دینے سے صاف انکاری۔ چند روز قبل بھی حافظ آباد کے نواحی علاقہ شوری چھٹہ بڑی نہر سے صوبائی گورنمنٹ کی ادویات ملنے کا معاملہ پیش آیا جس کی آج تک تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں، دوسری جانب آج دوبارہ پھر شہر کے وسط میں واقع ایک جوہڑ سے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی واضح ٹیگ شدہ ادویات اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے بروشرز کا ملنا محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن کر رہ گیا۔ اس سارے معاملہ میں جب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حافظ آباد ڈاکٹر ریحان اظہر سے موقف مانگا گیا تو بجائے اس کی تحقیقات کرنے کے وہ اپنا موقف دینے سے صاف انکاری ہو گئے شہری و سماجی حلقوں کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد میں آئے روز وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی ادویات کو مبینہ طور پر نہروں اور گندے پانی کے جوہڑ میں پھینکنے اور اپنی چوری کو چھانے والے عناصر کے خلاف فوری نوٹس لیں اور کسی بھی وباء کے دوران عوام کو ادویات کی فراہمی کی بج
ونیکے تارڑ کے نواحی گاؤں کولوتارڑ میں 100 بیڈ پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا. یہ ضلع حافظ آباد کے غریبوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرے گا.
ونیکے تارڑ کے نواحی گاؤں کولوتارڑ میں 100 بیڈ پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا. یہ ضلع حافظ آباد کے غریبوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرے گا.
کولوتارڑ کی سماجی شخصیت طارق محمود جنجوعہ صاحب نے 24 کنال اراضی عطیہ کی
جس پر ایک NGO کے تحت ہسپتال تعمیر کیا جائے.
افتتاحی تقریب میں DCO حافظ آباد جناب نوید شہزاد مرزہ صاحب
رحمت اللہ ثاقب صاحب
بلال فروز جوئیہ صاحب
میجر جنرل ارشاد صاحب
چوہدری محمد رمضان صاحب کنٹری ہیڈ سینٹ ہیلپر فائونڈیشن اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی. .
*حافظ آباد* *شہر کے فٹ پاتھ کو شہریوں کے لیے چلنے کے لیے فٹ پاتھ واپس کون دلائے گا فٹ پاتھ پر قبضے کی وجہ سے شہر میں ایکسیڈنٹ ہونے کی ریشو بڑھ رہ
*حافظ آباد*
*شہر کے فٹ پاتھ کو شہریوں کے لیے چلنے کے لیے فٹ پاتھ واپس کون دلائے گا فٹ پاتھ پر قبضے کی وجہ سے شہر میں ایکسیڈنٹ ہونے کی ریشو بڑھ رہی ہے تمام روڈوں پر تاجروں دوکانداروں نے قبضہ کر کے روڈوں صرف اتنا چھوڑا ہے
کہ جنتا روڈ بنا ہے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کب اس جانب توجہ کرتی ہے اور ان سے فٹ پاتھ واگزار کروا کر شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرتی ہے*
#حافظ آباد فرضی مشق
*پنجاب ایمرجنسی سروس*
*ریسکیو 1122 حافظ آباد*
*تاریخ: 19 فروری 2021*
*حافظ آباد:* دہشت گردی کی کروائی اور ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس، سول ڈیفینس، ٹریفک پولیس اور سوئی گیس کے محکموں نے الحرام گرین سٹی میں مشترکہ فرضی مشق کا انعقاد کیا جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجنیئر کامران راشد نے کی۔ فرضی مشق میں اس عزم کا ارادہ کیا گیا کہ ضلع حافظ آباد کے تمام محکمے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔
ریسکیو ذرائع
تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کے علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جانےوالا بدنام زمانہ ڈاکو دتُو گڈگور نامعلوم شخص کی فائرنگ سے مارا گیا
پنڈی بھٹیاں:
تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کے علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جانےوالا بدنام زمانہ ڈاکو دتُو گڈگور نامعلوم شخص کی فائرنگ سے مارا گیا
نامعلوم شخص کی فائرنگ سے مارا جانے والا دتُو گڈگور قتل،ڈکیتیوں اور اغواء برائے تاوان کے کئی مقدمات میں ملوث تھا۔
ڈیرہ تاجہ بشمولہ بیرانوالہ میں گذشتہ رات نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دتو گڈگور موقع پر ہی مارا گیاپولیس تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا
دتو گڈگور تقریباً 19مقدمات اشتہاری 3 میں نامزد تھا ٹوٹل 23 مقدمات تھے جن میں ایک میں بے گناہ ثابت ہوا کچھ زرائع کا کہنا ہے اپنے ہی کسی ساتھی کی فائرنگ کا نشانہ بنا ہے کئی اضلاع میں چھلاوا بنا ہوا تھا جو گزشتہ رات مارا گیا
#حافظ آباد پولیس#کرپشن
حافظ آباد ٹریفک پولیس کے چرچے
لائٹ نیوز رکھے آپ کو بر وقت باخبر
#ونیکےتارڑ #روڈ #ایکسیڈنٹ
گاؤں بیری والا کے قریب دھند کے باعث روڈ ایکسیڈنٹ کار اور ویگن میں تصادم.
جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کی طبعی امداد کے بعد ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کر دیا گیا ہے
ریسکیو ذرائع
ونیکے تارڑ کاشف حسین سے ونیکے تارڑ کے نواحی گاؤں گاؤں بیری والا ونیکے روڈ کار اور کیری وین کے درمیان تصادم متعدد افراد زخمی ریسکیو ٹیمیں بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ایک زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 2 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تفتیش ناک حالت میں ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کردیا
#پنڈی_بھٹیاں #بچے_کھلے_آسمان_تلے
پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں چھنی نورمحمد بچے کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور گاؤں کے نام پر 7 کلومیٹر دور سکول بنایا گیا جہاں معصوم بچوں کا جانا ناممکن ہے آخر چھنی نورمحمد کے نام پر 7 کلومیٹر دور سکول کیوں بنایا گیا جہاں معصوم بچوں کا جانا ممکن نہیں چھنی نور محمد کے بچوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب ۔وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ سکول ان کے گاؤں میں بنایا جائے
چھنی نورمحمد میں بچے کھلے آسمان میں پڑھنے پر مجبور چھنی نور محمد کے بچے کھلے آسمان میں پڑھنے پر کیوں مجبور ہیں کھلے میدان میں شدید سردی اور دھند میں بچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کاغذات میں سکول سرکاری بلڈنگ فرنیچر وغیرہ ہے فنڈز بھی جاری ہوتے ہیں چھنی نور محمد گاؤں کا سکول گاؤں سے 7 کلومیٹر دور بنا دیا گیا جہاں پر چھنی نورمحمد کے بچوں کا جانا تقریباً ناممکن ہے چھنی نورمحمد میں رحم دل انسان اپنی مدد آپ کے تحت گاؤں کے بچوں کو پڑھا رہا ہے گاؤں کے معصوم بچوں نے محکمہ تعلیم۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں سکول کی بلڈنگ ان کے گاؤں میں بنا کے دی جائے تاکہ تعلیم حاصل کر سکیں دوسری جانب گاؤں سے دور سکول کیوں بنایا گیا کیا 7 کلومیٹر معصوم بچے پیدل جاسکتے تھے محکمہ ایجوکیشن حافظ آباد کی آنکھیں بند کیوں ہیں؟؟
#میونسپل_کارپوریشن_سرکاری_مشینری_کرپشن
میونسپل کارپوریشن حافظ آباد کے ملازمین کی کرپش کہانی سامنے آگی مبینہ طور پر 40 ہزار لیکر سرکاری مشینری کا استعمال کیا شہریوں نے کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا
مبینہ طور پر میونسپل کارپوریشن کے ملازم نے شہریوں سے پیسے لیکر سرکاری مشینری کا استعمال کیا خالی پلاٹس میں کچرا پھینکنے کے بھاری رشوت لیکر سرکاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے حسن ٹاؤن میں کچرا پھنکوایا جب خضر نامی ملازم سے موقف جاننے کی کوشش کی تو ملازم نے شہریوں کے الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچرا پھینکنے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں نے کچھ رقم لی ہوگی شہریوں کی جانب سے کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے