عوامی میڈیاگروپ حافظ آباد

  • Home
  • عوامی میڈیاگروپ حافظ آباد

عوامی میڈیاگروپ حافظ آباد News Network Media Group

حافظ آباد میں قومی و صوبائی محکموں میں مبینہ کرپشن کا دور دورہ ہے کرپشن مانئٹیرنگ کرنے کی متعدد ادارے موجود ہیں ایف آئی ...
12/01/2025

حافظ آباد میں قومی و صوبائی محکموں میں مبینہ کرپشن کا دور دورہ ہے کرپشن مانئٹیرنگ کرنے کی متعدد ادارے موجود ہیں ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب، متعلقہ محکموں کی اندر ایک سسٹم ہوتا ہے جو کرپشن کی صورت میں فعال ہو جاتا ہے جو بدقسمتی سے حافظ آباد میں مکمل طور پر غیر فعال ہے، سول ڈیفنس حافظ آباد میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہے جس کی مکمل انکوائری بہت ضروری ہے ڈیلی ویجز بھرتی کہاں تعینات ہے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے جس کا جواب کسی پاس نہیں، جبکہ مستقل تعینات ملازمین الگ ہیں ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں بڑا دفتر ہے گاڑیاں ہیں جنکے بارے انفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات لینے کے لیے جب تحریری درخواست دی تو دفتر میں موجود عملہ نے درخواست لینے سے انکاری اور ڈائری نمبر نہ دیا جبکہ سی ڈی او سول ڈیفنس ہفتہ میں تین دن حافظ آباد آتے ہیں عملہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی او صاحب کی اجازت کے بغیر ڈائری نمبر نہیں لگا سکتے اور تا حال معلومات فراہم نہیں کی جا رہی.

معلومات کا لینے حق حکومت خود فراہم کرتی ہے جو یہ اپنی کرپشن چھپانے کی غرض سے نہیں دیتے.مختلف محکمے جن میں سول ڈیفنس کا محکمہ بھی ایسا ہے جس میں 99 کے قریب ڈیلی ویجز بھرتی کیے گئے ہیں جو مختلف افسران کے پاس بطور کلاس فور، کچھ سرکاری ملازمین جو ریٹائرڈ ہو گے ہیں وہ بھی بھرتی ہو کر پرانی سیٹس پر بیٹھ کر پینشن کے ساتھ سول ڈیفنس سے تنخواہ کے مزے لے رہے ہیں اور مبینہ کرپشن کے منبع بنے ہوئے ہیں اکثریت ملازمین کے بارے معلوم نہیں نہ ہی وہ کہاں ڈیوٹی کرتے ہیں متعلقہ اتھارٹیز اس کی معلومات فراہم کرتی ہے جس کی باقاعدہ قانون کے تحت درخواست دے رکھی ہے اب معلوم نہیں وہ کرپشن چھپانے کے لیے معلومات نہیں دیتے یا کوئی اور وجہ ہے.سول ڈیفنس حافظ آباد کے افسران و ملازمین کی بات کی جائے تو کارکردگی کہیں نظر نہیں آتی شہر بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں، گیس ری فیلنگ کی جا رہی ہے.

پٹرول ایجنسیوں پر متعدد غیر قانونی افعال وقوع پذیر ہو رہے ہیں جن میں کم پیمانہ، ایرانی، ناقص ملاوٹ شدہ پٹرول، زائد ریٹس جو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے علاوہ دوسرے محکمے بھی کارروائی کر سکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں،گیس ری فیلنگ سے مبینہ اتنی کرپشن کی جاتی ہے کہ ان کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی،سول ڈیفنس تقریباً 99 ڈیلی ویجز ملازمین پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق ایک مزدور جتنی 37000 ہزار ہو تو 99 ڈیلی ویجز کہ ماہانہ تنخواہ 3,663,000 لاکھ روپیہ بنتی ہے اور سالانہ 43,956,000 کروڑ بنتی ہے جو سرکاری افسران کے گھروں و دفاتر میں ملازم ہیں جبکہ اکثریت غائب ہے حکومتی خزانے پر اتنا بڑا بوجھ صرف ایک چھوٹے ضلع حافظ آباد کا ہے باقی اضلاع کی کیا نوعیت ہو گی اسی طرح ان کے افسران کے پاس ڈبل ڈبل چارج ہیں جو پٹرول رہائش گاہیں مراعات لیتے ہیں.محکمہ سول ڈیفنس حافظ آباد غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں، گیس ری فیلنگ والوں سے کتنی کرپشن کرتا ہے.

اس سے اندازہ کیجئے کہ گرجا موڑ پر قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں چند دنوں میں پرچہ سمیت متعدد بار بند ہوئیں اور چند گھنٹوں کے بعد دوبارہ کھل گئیں اب محکمہ افسران خود ہی کھولتے بند کرتے ہیں اور کہتے یہ ہیں یہ لوگ باز نہیں آتے، جبکہ پولیس خود ان پر ایف آئی آرز دے سکتی ہے کیونکہ یہ آتش گیر مادہ ہے اور کسی وقت بھی نقصان کر سکتا ہے مالک دوکان اور غیر قانونی پٹرول ایجنسی بنانے والے دونوں کیخلاف، پرائس مجسٹریٹس ان پر زائد ریٹس پر فروخت پر کارروائی کر سکتے ہیں، انڈسٹریز والے ان پر کم پیمانہ پر کارروائی کر سکے ہیں، اسطرح دیگر کئی محکمے ادارے غیر قانونی پٹرول و گیس ری فیلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کر سکتے ہیں لیکن سب ہی خاموش ہر طرف کرپشن کا دور دورہ ہے پنجاب حکومت اس پر نوٹس لیتی ہے یا یہ کرپشن کا دور اسی طرح چلتا رہے گا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ہمارے متعدد جاننے والے ان غیر قانونی افعال کرنے والوں کے سفارشی ہوتے ہیں.

افسوس کہ وہ غیرقانونی کام کرنے والوں کو منع نہیں کرتے کہ غیر قانونی کام چھوڑ دیں معاشرے میں کرپشن جو دور دورہ اس میں کمی لائیں افسران صحافیوں کو ہی غلط کہنے کی بجائے اپنے افعال پر غور کریں.

Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Hafizabad Chief Secretary Punjab DG ACE Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Civil Defence Pakistan Civil Defence Pakistan Gujranwala

غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں سے ماہانہ لاکھوں کی رشوت کی وصولی جا رہی ہے, مبینہ بھاری رشوت کے عوض ضلع حافظ آباد میں سینکڑوں...
10/01/2025

غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں سے ماہانہ لاکھوں کی رشوت کی وصولی جا رہی ہے, مبینہ بھاری رشوت کے عوض ضلع حافظ آباد میں سینکڑوں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں چل رہی ہیں کارروائی کی ضرورت ہے

حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)محکمہ سول ڈیفنس حافظ آباد مبینہ ماہانہ لاکھوں روپے کی بھاری رشوت کے عوض ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں کم پیمانہ، غیر میعاری، زائد ریٹس پر پٹرول فروخت کر رہی ہیں سول ڈیفنس حافظ آباد کی کرپشن اس حد تک بڑھ چکی ہے جو اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کرپشن جاری رکھے ہوئے ہیں.

افسران سے لیکر ملازمین کی کرپشن کے ثبوت پورے شہر میں دیکھے جا سکتے ہیں حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں گرجا موڑ پر قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں خبر لگنے کے بعد بند ہوتیں ہیں چند گھنٹوں بعد دوبارہ کھل جاتیں ہیں جو کرپشن کو ظاہر کرتی ہیں اسی طرح ضلع بھر میں یہی سلسلہ جاری رہتا ہے چند ایک کیخلاف کارروائی کر کے باقیوں کو کھلی چھوٹ دے دی گی ہے جن کیخلاف کارروائی کی جاتی اگلے چند گھنٹوں میں دوبارہ کھول دی جاتیں ہیں.

جو اعلی افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے پٹرول ایجنسیاں والی جگہوں، دوکان مالکان کیخلاف استغاثہ جات اور سیل کرنے کی ضرورت تاکہ غیر قانونی دھندہ بند ہو سکے،سول ڈیفنس کے کرپٹ عملے کی جگہ ایماندار عملہ تعنیات کیا جائے،
Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Hafizabad Deputy Commissioner Hafizabad Chief Secretary Punjab DG ACE Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Civil Defence Pakistan Civil Defence Pakistan Gujranwala Civil Defence Organisation Pakistan Civil Defence Punjab Civil Defence Organisation Pakistan

  میری جیت میرے وکلا بھائیوں کی جیت ہو گی رانا عدیل مقبولحافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)امیدوار برائے نائب صدر ڈس...
08/01/2025



میری جیت میرے وکلا بھائیوں کی جیت ہو گی رانا عدیل مقبول

حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)امیدوار برائے نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد الیکشن برائے 2025 میں امیدوار نائب صدر رانا عدیل مقبول نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت کر بار اور بینچ کے تعلق کو بہتر بنائیں گے بار اور بینچ کے تعلقات کی مضبوطی،اورنوجوان وکلاء کی فلاح و بہبود ان کی ترجیحات ہوں گی انہوں نے کہا ہے کہ جسٹس اقبالین جی ڈی اے الائنسز کے وکلاء نے مجھے اپنا امیدوار نائب صدر نامزد کرکے جو عزت دی ہے میں ان کا احسان مند ہوں، منتخب ہو کر سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور بار کے اجتماعی مفاد کے لیے کام کروں گا.

کالے کوٹ کے احترام اور اپنے حقوق کے لیے مل کر کوشش کریں گے۔ وکلا بھائیوں کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں گے.پروفیشنل وکیل ہوں اس لیے وکلا بھائیوں کے مسائل بہتر جانتا ہوں.اس لیے میری جیت میرے وکلا بھائیوں کی جیت ہو گی. میرے والد بھی ایک زمہ دار وکیل تھے. رانا مقبول احمد ایڈووکیٹ مرحوم انکے نقش قدم پر چلنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں.

  محکمہ سول ڈیفنس کی مبینہ آشیر باد سے ضلع بھر میں پٹرول ایجنسیاں چل رہی ہیں سول ڈیفنس میں سو کے قریب ڈیلی ویجز اور مستق...
31/12/2024



محکمہ سول ڈیفنس کی مبینہ آشیر باد سے ضلع بھر میں پٹرول ایجنسیاں چل رہی ہیں سول ڈیفنس میں سو کے قریب ڈیلی ویجز اور مستقل ملازمین کے باوجود کارکردگی زیرو،غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار

حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)ضلع حافظ آباد میں محکمہ سول ڈیفنس میں مبینہ رشوت کا کمال یا سیاسی پست پناہی کا کمال گرجا موڑ پر قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں پر استغاثہ کے بعد چند دن بند رہنے کے بعد پھر سے کھل گئیں ہیں اور دھڑلے سے دھندہ ناقص پٹرول، کم پیمانہ، زائد ریٹ پر دے رہے ہیں.جبکہ ضلع بھر میں یہی صورتحال ہے.جو ضلعی انتظامیہ سول ڈیفنس و دیگر تمام متعلقہ اتھارٹیز کے ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے.

تمام ضلعی انتظامیہ مل بھی اس کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتی،سول ڈیفنس میں سو کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی ہیں جبکہ مستقل ملازمین الگ سے ہیں.محکمہ سول ڈیفنس کارکردگی کے حوالے سے زیرو، سرکاری خزانے پر بوجھ ڈالنے والوں کا احتساب کس نے کرنا ہے محکمہ سول ڈیفنس کے ملازمین کہاں ہیں یا گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں ایک بڑا سوالیہ نشان ہے. سرکاری محکموں پر ملازمین کا بوجھ جن کا کوئی کام نہیں ہے.غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں ختم کرنے کے لیے مالک دوکان کیخلاف بھی استغاثہ اور بھاری جرمانہ کرنے کی ضرورت ہے.

غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر ناقص پٹرول، کم پیمانہ زائد ریٹس لیا جاتا ہے جو موٹرسائیکلز کے انجن کو تباہ کر دیتا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہونے کے باوجود شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں چل رہی ہیں جو سب کی ملی بھگت کا ثبوت ہے اگر یہ بند نہیں کرنی تو کوئی ایسا میکنزم بنایا جائے جس یہ قانون کے مطابق پورا پیمانہ، کنٹرول ریٹس اور ٹیکس نیٹ میں آ جائیں جو اس وقت ٹیکس کی مد میں بھی لاکھوں روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں..
Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Hafizabad Chief Secretary Punjab DG ACE Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Civil Defence Pakistan Civil Defence Pakistan Gujranwala Civil Defence Organization Gujranwala

تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کیا جا رہا ہے،اکرام اللہ سندھو چیف آفیسر گزشتہ روز تجاوزات کیخلاف آپریشن میں فیصل بازار میں ت...
30/12/2024

تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کیا جا رہا ہے،اکرام اللہ سندھو چیف آفیسر
گزشتہ روز تجاوزات کیخلاف آپریشن میں فیصل بازار میں تجاوزات ہٹانے پر دوکانداروں نے مزاحمت کی روڈ کلیر کیے جائیں گے.

حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)شہر میں تجاوزات کے حوالے سے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شہروں سے تجاوزات کو ختم کرنے کے احکامات دیے ہیں جس کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر حافظ آباد، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کے زیر نگرانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، ایم او آر میونسپل کمیٹی نے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے.ریڑھی بازار قائم ہونے سے شہریوں ایک جگہ پر تمام اقسام کی سبزیاں، فروٹ و دیگر اشیاء میسر ہونے کے ساتھ ریڑھی بانوں کو ایک اچھا کاروباری مرکز مل جائے گا.تجاوزات ہٹانے کے لیےآپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے مختلف بازاروں میں آپریشن کیا گیا، فیصل بازار میں تجاوزات ہٹانے پر دوکانداروں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گی.

جس پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حافظ آباد اکرام اللہ سندھو موقع پر پہنچے، خاتون آفیسر ایم او آر فروا یوسف جو موقع پر موجود تھیں تجاوزات ہٹوا رہی تھیں کو تجاوزات قائم کرنے والے دوکانداروں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا تھا اور شٹر ڈاؤن کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں قائم تجاوزات کو موقع سے ہٹا دیا گیا یاد رہے دوکاندار اپنی دوکانات کے باہر کرایہ پر چڑھا کر تجاوزات قائم کرواتے ہیں جس سے شہریوں کو پیدل چلنے میں دشواری کے ساتھ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے.ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر سے ریڑھیوں کو مخصوص جگہ گوجرانوالہ روڈ پر الاٹ کی جا رہی ہے جہاں پر شہر بھر کے ریڑھی بانوں کو میونسپل کمیٹی خوبصوت کیبن بنا کر دے رہی ہے.

اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی گی ہے ریڑھی بانوں کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حافظ آباد اکرام اللہ سندھو نے بلا کر ان کو آگاہ کیا کہ اگر آپ وہاں چلے جاتے ہیں تو آپ کو ہر طرح تحفظ دیا جائے گا، تمام ریڑھی بان ایک جگہ پر منتقل ہو جائیں گوجرانوالہ روڑ پر ریڑھی بازار بننے سے شہری خود بخود وہاں کا رخ کریں گے جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آنے کے ساتھ ریڑھی بانوں کو ایک اچھا کاروباری مرکز جگہ مل جائے گا، جہان ان کو کسی کو روزانہ یا منتھلی دینے کی ضرورت نہیں ہے.

شہر میں تجاوزات اس حد تک قائم ہیں پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گے فٹ پاتھ تک دوکانداروں نے قبضے کر رکھے ہیں فٹ پاتھ کرایہ پر دے دیے گئے ہیں جن کو واگزار کروانے پر شہریوں کی جانب سے اکرام اللہ سندھو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حافظ آباد، ایم او آر میونسپل کمیٹی فروا یوسف کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے تجاوزات بنانے والوں اور فٹ پاتھ کو کرایہ پر دینے والوں کو اب شدید تکلیف محسوس ہو گی لیکن ان کو شہر کے بازاروں کو تنگ کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہوتی،تجاوزات ہٹانے پر اگر سیاسی و ضلعی افسران کی جانب سفارش نہ کی گی تو جلد شہر صاف ستھرا نظر آئے گا.

تجاوزات ہٹانے کے آپریشن کو ناکام بنانے کی خاطر دوکاندار پہلے دوکانات کے باہر موٹرسائیکل سیدھی کر کھڑی کرتے ہیں اور چند دنوں پھر تجاوزات قائم کروا دیتے ہیں شہر جس میں ریڈ زون جو جنرل بس اسٹینڈ سے لیکر فوارہ چوک، فیصل بازار، ونیکے روڑ، ڈاکخانہ روڈ، مدنی بازار، کچری بازار کو ڈکلیر کر کے ان کے اطراف میں پارکنگ ایریاز ڈکلیر کیے جائیں کسی بھی دوکان کے باہر موٹر سائیکل و گاڑی کھڑی کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل و کار پارکنگ کی اجازت دے جائے چند ہفتوں میں شہر مکمل طور پر صاف ستھر اور ٹریفک مسائل سے پاک ہو جائے گا بشرطیکہ کہ اس پر عملدرآمد کروایا جائے.

  رات 12 بجے شہر کی دوکانات بند کروانے سے کاروباری طبقہ نا خوش،حافظ آباد شہر میں رات 12 بجے دوکانات و کاروباری مراکز بند...
23/12/2024



رات 12 بجے شہر کی دوکانات بند کروانے سے کاروباری طبقہ نا خوش،حافظ آباد شہر میں رات 12 بجے دوکانات و کاروباری مراکز بند کر کے احکامات سے دوکاندار رات کاروبار کرنے والے پریشان

حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)شہر کو رات 12 بجے مکمل طور پر بند کروانے کے لیے پولیس ملازمین کی سختی، پسند ناپسند کے پیش نظر کچھ دوکانات کو زبردستی بند کروایا جاتا ہے اور کئی لوگوں کو مکمل فری ہینڈ، جس سے رات گیے کاروبار کرنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے.

گزشتہ 2 روز سے تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے رات 12 بجے تمام کاروباری مراکز جو رات گے کاروبار کرتے ہیں کو بند کروایا جا رہا ہے جس میں ہوٹلز، بیکری، کریانہ، کھانے پینے کے دوکانات سمیت ریڑھیوں پر محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں کو شدید پریشانی لاحق ہو گی ہے.

جنرل بس اسٹینڈ، فوارہ چوک، گوجرانوالہ روڈ، گرجا موڑ، کلمہ چوک، ونیکے روڈ، راجہ چوک، چوک فاروق اعظم، کچہری روڈ سمیت دیگر وہ تمام دوکانات جن میں بار بی کیو، فروٹ، کولڈ کانرز، چائے سمیت دیگر چھوٹا موٹا کاموں کے زریعے رزق کماتے ہیں.

کو رات گے کام کرتے ہیں جس سے شہر لائٹس سمیت فری کی چوکیداری بھی رہتی ہے دوکانات جو رات تین بجے تک اور کچھ مراکز تقریباً 18 گھنٹے سے لیکر 24 گھنٹے کوم کرتے ہیں بند کرنے سے شہر مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے جس چوری چکارے و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گا.

رات کاروبار کرنے والے طبقہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو کاروبار کرنے دیا جائے تاکہ اس شدید مہنگائی میں جہاں گزارہ کرنا مشکل ہو چکا ہے ان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں نہ کہ مشکلات، جبکہ پولیس کا کہنا ہے رات کو جرائم پیشہ افراد نکلتے ہیں اس لیے کاروباری وقت رات 12 بجے تک ہے ........

Govt of Punjab Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Punjab Police Pakistan Hafizabad Police Official-Page RPO Gujranwala

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد میں ادویات فراہمی میں بہتری آنا شروع ہو گئی.صحت سہولت پروگرام میں نرسنگ سٹاف کی تربیت...
21/12/2024

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد میں ادویات فراہمی میں بہتری آنا شروع ہو گئی.صحت سہولت پروگرام میں نرسنگ سٹاف کی تربیت ضروری ہے صحت سہولت پروگرام سے عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے

حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد میں پنجاب حکومت کی جانب مسلسل مانئٹیرنگ سے بہتری آنا شروع ہو گی ہے صوبائی وزیر، سائرہ افضل تارڑ و ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کے مسلسل دوروں سے بہتری آ رہی ہے ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام کو پوری طرح آپریشنل کرنے کی ضرورت ہے.

نرسنگ سٹاف کی صحت سہولت پروگرام کی ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو وہ فوائد نہیں مل رہے جو ملنے چاہیے نرسنگ سٹاف کے عدم تعاون کی وجہ سے متعدد مریضوں کے کلیم نہیں ہو پاتے،مریض جب ہسپتال آئے تو صحت سہولت پروگرام سے اس کا مکمل فری علاج ممکن ہے جس سے حکومت پنجاب کی نیک نامی میں اضافہ ہو سکتا ہے.

جبکہ صحت سہولت پروگرام میں بڑا مسئلہ ادویات کی فراہمی کا ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے صحت سہولت پروگرام اب تک ادویات و دیگر سامان فراہم کرنے والی کمپنیوں کے کروڑوں روپے واجب الادا ہیں جس کی بدولت ادویات کی فراہمی میں تسلسل قائم نہیں رہتا، صحت سہولت پروگرام کو کامیابی سے چلانے کے لیے بروقت فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ادائیگی ہے.

جس میں رکاوٹوں کو دور کر کے عوام کو صحت کی سہولیات فری مہیا کی جا سکتی ہیں شدید سردی میں ہسپتال کے مسافر خانہ میں مریضوں کے لواحقین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہیٹر کو مرمت نہیں کروایا گیا جبکہ گیٹ بھی نہیں لگایا اور نہ ہی گیٹ والی جگہ پر کوئی شیٹ لگائی ہے تاکہ ٹھنڈی ہوا مسافر خانہ کے اندر داخل نہ ہو,
Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Hafizabad Chief Secretary Punjab Health Department Punjab Punjab Health Reforms Primary & Secondary Healthcare Department Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad

5 ماہ میں ایس ایچ او سہیل اشرف تھانہ سٹی حافظ آباد کی بہترین کارکردگی, 5ماہ کی تعیناتی کے دوران شہر سے منشیات کے خاتمے ک...
20/12/2024

5 ماہ میں ایس ایچ او سہیل اشرف تھانہ سٹی حافظ آباد کی بہترین کارکردگی, 5ماہ کی تعیناتی کے دوران شہر سے منشیات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے 67 سے زائد منشیات فروشوں کو جیل روانہ کیا.

حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل رانا جمیل قیصر کی زیر قیادت سہیل اشرف ایس ایچ او تھانہ سٹی حافظ آباد نے کم وقت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے 5 ماہ کی تعیناتی میں حافظ آباد شہر سے منشیات کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کیخلاف عملی اقدامات کرتے ہوئے ٹیم ورک کے ساتھ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے 67 سے زائد مقدمات درج کئے،

اس معاشرے کے ناسوروں منشیات فروشوں کو جیل روانہ کیا، جبکہ شراب فروشی کے دھندے میں مبتلا 39 شراب فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمات درج کیے. سہیل اشرف کا کہنا ہے شہر سے منشیات کے خاتمے کے لیے ہم کوشاں ہیں نوجوانوں کو چاہیے وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں جس میں کبڈی، کرکٹ، ہاکی، بیڈ مٹن وغیرہ کھیلوں میں ضرور حصہ لیں،

جبکہ منشیات کی لت میں مبتلا افراد سے دور رہیں.والدین، شہریوں سے اپیل ہے پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں نشاندہی کرنے والے افراد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا سماجی حلقوں کی جانب سے سہیل اشرف ایس ایچ او تھانہ سٹی حافظ آباد کی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کرنے پر خوب سراہا جا رہا ہے...

کائنات میں قرآن پاک کی تعلیم سے بڑھ کر کوئی علم نہیں۔ شوکت علی وٹوحافظ آباد( بیورو چیف) معروف سنیئر صحافی شوکت علی وٹو ک...
19/12/2024

کائنات میں قرآن پاک کی تعلیم سے بڑھ کر کوئی علم نہیں۔ شوکت علی وٹو

حافظ آباد( بیورو چیف) معروف سنیئر صحافی شوکت علی وٹو کے بیٹے محمد انس بلال وٹو نے حافظ قرآن کی تعلیم مکمل کر لی اس موقع پر شوکت علی وٹو کا کہنا تھا کہ اولاد کی اچھی تعلیم و تربیت ہی انسان کا اصل سرمایہ ہوتا ہے اور کائنات میں قرآن پاک کی تعلیم سے بڑھ کر کوئی علم نہیں بحثیت مسلمان ہمیں دنیاوی تعلیم سے پہلے بچوں کی دینی تعلیم پر توجہ دین چاہیے.

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایک والد کے لیے اس سے بڑھ کر خوشی کا اور کوئی موقع ہو ہی نہیں سکتا جو مجھے اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے آج میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ میں نے اپنے بچے کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اس کی دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کر لی ہے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں خوشی کے اس موقع پر شہریوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنائیں تاکہ معاشرے میں اسلامی تعلیمات کو حقیقی معنوں میں پھیلایا جا سکے.

اس لیے معاشرے میں اسلامی تعلیمات کو حقیقی معنوں میں قرآن و حدیث کی روشنی میں پھیلانا ہی اصل عبادت اور دینی فریضہ ہے دوسری جانب مختلف شبعہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شوکت علی وٹو کو بیٹے کے قرآن پاک حفظ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

  (آئی این این اے/شوکت علی وٹو)جوڈیشیل کمپلیکس حافظ آباد /ڈسٹرکٹ بار میں سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا ...
18/12/2024

(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)جوڈیشیل کمپلیکس حافظ آباد /ڈسٹرکٹ بار میں سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا، بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے درجنوں بیگز خون کے عطیات و نقد رقم اکھٹی کی گی.

وکلاء کی جانب تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے بھرپور کاؤش.جوڈیشیل کمپلیکس حافظ آباد /سٹرکٹ بار میں گزشتہ دنوں تھیلیسیما، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مریض بچوں کے لئے خون کے عطیات سمیت نقد رقوم کے لیے کیمپ لگایا گیا.

جس میں درجنوں ممبران نے خون کے عطیات دیے، اس موقع 1 لاکھ 45 ہزار 250 روپے نقد رقم بھی عطیہ کی گی ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد سماجی کاموں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرتا رہا ہے حافظ آباد میں سندس فاؤنڈیشن کے روح رواں ریٹائرڈ کرنل علی احمد اعوان، فخر عباس ایڈووکیٹ و ان کی پوری ٹیم کے لیے.

پاکستان میڈیا کونسل رجسڑڈ حافظ آباد کے صدر شوکت علی وٹو کی جانب خراج تحسین اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے.تھیلیسیمیا کی بیماری کی آگاہی بہت ضروری ہے اس حوالے سے پاکستان میں قوانین بنانے کی ضرورت ہے شادی سے قبل چند بنیادی ٹیسٹ ضروری قرار دیے جانے چاہیے تاکہ آنے والے وقت میں مہلک بیماریوں سے بچا جا سکے،

جن کا بچے شکار ہو سکتے ہیں لاعلمی سے بہتر آگاہی دینا ضروری ہے ٹیسٹ کو کروانے کے بعد شادی کی اجازت ہونی چاہیے شادی سے قبل ٹیسٹ رپورٹس سے آنے وقت میں والدین ایک بڑی پریشانی سے بچ سکتے ہیں تھیلیسیمیا کے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے اور صحت مند پاکستان کا آغاز کیا جا سکتا ہے.

  حافظ آباد سےآٹھ سو سے زائد بلڈ بیگز عطیات دیے گے ہیں،عمران عباس چدھڑسندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈی ایس پی عمران عباس چ...
09/12/2024



حافظ آباد سےآٹھ سو سے زائد بلڈ بیگز عطیات دیے گے ہیں،عمران عباس چدھڑ

سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی جانب سے حافظ آباد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا

سندس فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ضلع حافظ آباد میں پہلے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شہروں قصبوں اور دیہاتوں کے شہریوں کی بڑی تعداد تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون کے عطیات جمع کروانے پہنچ گئی۔ضلع بھر کے شہریوں نے خون کے 800 سے زائد بیگ عطیات کیے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں ہر شبعہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی اس موقع پر ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا حافظ آباد سے خون کے 800 سے زائد بیگ جمع ہو جانا دوسرے اور بڑے اضلاع کے لیے ایک خوبصورت پیغام ہے.

عمران عباس چدھڑ نے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شرکت کرنے والے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ عہد کیا کہ تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا دوسری جانب تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں اور ان کے والدین نے ضلع میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد پر اظہار اطمینان سندس فاؤنڈیشن اور عمران عباس چدھڑ کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان میڈیا کونسل رجسڑڈ حافظ آباد کے صدر شوکت علی وٹو نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کی بڑی کامیابی پر سندس فاؤنڈیشن،ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ،محمد افضل جگ و دیگر ٹیم کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا امید واثق ہے شہری آئندہ بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے .

حافظ آباد(آئی این اے/شوکت علی وٹو )چیئرپرسن ریسپیکٹ فارسپیشل پرسن رخسانہ بھٹی نے کہنا تھا کہ جو بظاہر معذور نظر آتے ہیں ...
06/12/2024

حافظ آباد(آئی این اے/شوکت علی وٹو )چیئرپرسن ریسپیکٹ فارسپیشل پرسن رخسانہ بھٹی نے کہنا تھا کہ جو بظاہر معذور نظر آتے ہیں وہ معذور نہیں ہیں معذور وہ ہیں جو ان کی صلاحیتوں کو سمجھ نہیں سکتا۔اگرانسان میں ایک چیز کی کمی ہے تو اللہ تعالیٰ نے اس کی دوسری صلاحیت میں اضافہ کردیا ہے تووہ کسی طرح سے بھی معذور نہیں ہیں.

بلکہ مختلف صلاحیتوں سے بہتر ہیں۔ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اورنارمل افراد میں ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کریں جس سے ان میں حوصلہ پیداہوگا۔معذور افراد کی مدداس طرح سے بھی کرنی ہے کہ وہ بھکاری نہیں بلکہ معاشرہ کا ایک مفید شہری ثابت ہوں۔ معذور افراد کا دن منانے کا مقصد ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ان خیالات کااظہار نے معذورں کی بحالی کے عالمی دن حوالہ سے جناح ہال کے لان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ،ایم پی اے صائمہ زید ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خواتین ونگ گوجرانوالہ ڈویژن،

ڈی ایس پی صدر سرکل رانا جمیل قیصر، ڈی ایس پی ٹریفک ناصر چیمہ، ڈی ایس پی سی آئی اے رائے غفار، معروف سوشل ایکٹوسٹ سمیر چوہدری، معروف سوشل ایکٹوسٹ محترمہ نائلہ،پاکستان کے معروف ٹرانسجینڈر راہنما صبا گل،معروف بزنس مین وسپیشل پرسن رانا بشیر احمد کے علاوہ معذور افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں معذور افراد کو تحائف پیش کئے گئے۔

  سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کی نااہلی کوتاہی کے سبب حافظ آباد کے روڈز تباہ ہونے لگے.انتہائی اوورلوڈنگ ڈمپرز جن کا وزن 26 ٹن ہو...
03/12/2024



سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کی نااہلی کوتاہی کے سبب حافظ آباد کے روڈز تباہ ہونے لگے.انتہائی اوورلوڈنگ ڈمپرز جن کا وزن 26 ٹن ہونا چاہیے جبکہ ڈمپرز پر 60 ٹن تک وزن ہوتا ہے جو ہتھوڑے کی طرح لگتا ہے

حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)اندرون شہر روڈز تباہ کرنے والے اوور لوڈنگ ڈمپرز کو کون روکے گا اربوں روپے کی لاگت سے تیار روڈز کو تباہ کرنے والے ڈمپرز کو کھلی چھوٹ کیوں ہے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے اندرون شہر کے روڈز کم وزن کے لیے بنائے جاتے ہیں جن پر 60 ٹن وزنی ڈمپرز ہتھوڑے کی طرح برستے ہیں.

اور جگہ جگہ سے پہلے کریک کرتے ہیں پھر روڈز پر گڑھے بنا دیتے ہیں ان ڈمپرز پر 26 ٹن سے زائد وزن نہیں ہونا چاہیے لیکن یہ 60 ٹن وزن لیکر چلتے ہیں جس سے کم وزن سہنے والے روڈز تباہ ہو جاتے ہیں.سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عملے سمیت صرف مبینہ رشوت لینے کے علاوہ اگر کام کرتے تو یہ زائد وزن لیکر شہر کے روڈز کیا مرکزی شاہراہوں پر نظر نہ آتے،

رہی سہی کسر 50 روپے سے 500 روپے تک ٹریفک پولیس لے کر ان کو فری ہینڈ دے دیتی ہے.ڈمپرز کے کاغذات نہیں ہوتے کم عمر ڈرائیور، نشہ کرنے والے ڈرائیورز روڈز پر موت بانٹ رہے ہیں جو صرف معمولی رشوت کے بدلے تمام متعلقہ اتھارٹیز اپنی آنکھیں بند لیتی ہے اور قوم کے ٹیکس سے اربوں روپے سے تیار روڈز تباہ کیے جا رہے ہیں..

Govt of Punjab Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif Punjab Police Pakistan Hafizabad Police Official-Page RPO Gujranwala Deputy Commissioner Hafizabad Chief Secretary Punjab DG ACE Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala

آؤ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی مدد کریں. ان بچوں میں امید کی کرن جگائیں،ان بچوں کو ہر ماہ خون کی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ خون...
02/12/2024

آؤ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی مدد کریں. ان بچوں میں امید کی کرن جگائیں،ان بچوں کو ہر ماہ خون کی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ خون کا عطیہ دیں تو آپ کی صحت پر اچھا اثر پڑے گا.

جن لوگوں میں یہ خیال ہے کہ خون دینے سے کمزوری ہوتی ہے یہ تاثر مکمل طور پر غلط ہے بلکہ ہر تین ماہ بعد نیا خون بنتا ہے لہزا تھیلیسیمیا کے مرض کے مبتلا میں بچوں کو کم از کم تین ماہ میں ایک بوتل خون کی عطیہ کر کے بچوں کو زندگی میں آسانی کریں.

درد سمیٹنے والے بھائیوں سے اپیل ہے کہ تھلیسمیا کے لاحق مرض میں مبتلا بچوں کی زندگی کے چراغ کو روشن کرنے کیلیے 7 دسمبر کو بمقام چک چٹھہ بلڈ کیمپ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ آکر بلڈ کا عطیہ کریں آپکا انتظار رہے گا..

  حافظ آباد میں پیپلز پارٹی کا 57 واں یوم تاسیس منایا گیا ورکرز کی بھرپور شرکت, ندیم اصغر کائرہ اور سید نذر حسین شاہ صدر...
02/12/2024



حافظ آباد میں پیپلز پارٹی کا 57 واں یوم تاسیس منایا گیا ورکرز کی بھرپور شرکت, ندیم اصغر کائرہ اور سید نذر حسین شاہ صدر پیپلز لیبر ونگ پنجاب نے یوم تاسیس میں شرکت کی اور ورکرز سے خطاب کیا.

حافظ آباد (آئی این اے/شوکت علی وٹو)پاکستان پیپلز پارٹی کا 57۔واں یوم تاسیس انتہائی جوش جذبہ کے ساتھ ڈیرہ ملک محمد وزیر اعوان پیپلز سیکرٹریٹ کسوکے روڈ حافظ اباد میں منایا گیا ۔جس کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حافظ آباد کے صدر سابق ایم پی اے ملک محمد وزیر اعوان نے کی.

اور مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے راہنما اووسیز ندیم اصغر کائرہ اور سید نذر حسین شاہ صدر پیپلز لیبر ونگ پنجاب تھے چوہدری امان اللہ سندھو ایڈووکیٹ سابق صدر تحریک انصاف سابق صدر بار نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کی عزت کرنے والی اگر کوئی جماعت ہے تو پیپلز پارٹی ہے.

میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی اور جلد پورے ضلع میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جاٸے گا ۔تقریب سے سید نذر حسین شاہ صدر پیپلز لیبر ونگ چوہدری یسین سندھو۔شفیق راہی ۔سید مصدق شاہ۔ملک علی مروان اعوان ضلعی صدر پیپلز یوتھ ۔رانا آفتاب ۔چوہدری امداد مبارک لودھراں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ معراج ۔شیخ الیاس اور دیگر نے خطاب کیا ۔

سکرین کے ذریعے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب سنا گیا اور اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پیپلز پارٹی کے شہداء کے لیے خصوصی دعا شفیق راہی نے کروائی۔ورکرز، مہمانوں کے لئے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا.

حافظ آباد(آئی این اے/شوکت علی وٹو)بانی و چیئرمین متحدہ انصارموومنٹ پاکستان میاں نور حیدر انصاری نے محبوب عالم انصاری کو ...
29/11/2024

حافظ آباد(آئی این اے/شوکت علی وٹو)بانی و چیئرمین متحدہ انصارموومنٹ پاکستان میاں نور حیدر انصاری نے محبوب عالم انصاری کو متحدہ انصارموومنٹ پاکستان پنجاب کا صدر اور جوادمقبول ڈھولا انصاری ایڈووکٹ کو انفارمیشن سیکریٹری پنجاب نامزد کر دیا۔ متحدہ انصار موومنٹ کے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن/میڈیا ایڈوائزر احسان اللہ قادری انصاری سمیت ضلع بھر کی عوامی، سماجی، فلاحی، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے محبوب عالم انصاری اور جواد مقبول ڈھولا ایڈووکیٹ انصاری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

  کے 8 صحافیوں کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر بے بنیاد جھوٹ پر مبنی ہے، مہر حمید انور اگر ایف آئی آر سے صحافیوں کو نہ نکالا گیا...
25/11/2024

کے 8 صحافیوں کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر بے بنیاد جھوٹ پر مبنی ہے، مہر حمید انور
اگر ایف آئی آر سے صحافیوں کو نہ نکالا گیا تو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے جس کا دائرہ پورے پاکستان میں پھیل جائے گا

حافظ آباد(بیورو چیف) پاکستان میڈیا کونسل رجسڑڈ کے مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کی حافظ آباد کے 8 صحافیوں کیخلاف من گھڑت بے بنیاد ایف آئی پر حافظ آباد آمد اور صحافیوں سے اظہار یکجہتی، فوارہ چوک میں پاکستان میڈیا کونسل حافظ آباد کے صدر شوکت علی وٹو، جنرل سیکرٹری حاجی شاہد عباس ناہرا و سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد و صدر انجمن تاجر اتحاد ملک ہمایوں شہزاد و دیگر نے پر تپاک استقبال کیا،

بعدازاں اتحاد میڈیا گروپ کے دفتر میں صحافیوں نے استقبال کیا گیا جھوٹی ایف آئی آر کے شکار صحافیوں جن میں جاوید اسد، شفاقت علی وٹو، سید اسرار شاہ، شہباز گل و دیگر موجود صحافی ابوبکر مغل، مظہر وڑائچ، لیاقت علی وٹو و دیگر صحافیوں سے مہر حمید انور دلو نے اظہار یکجہتی کیا، صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر صحافیوں کیخلاف ایف آئی آر خارج نہ کی گی تو پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے اور جس کا دائرہ پورے پاکستان تک جائے پاکستان میڈیا کونسل رجسڑڈ ہر سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی.صحافی کا کام کوریج کرنا تھا جو اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں برجدارہ میں پریس کانفرنس کی کوریج کرنے کے سلسلے میں گے تھے نہ ہی صحافیوں کسی غیر قانونی سرگرمی ملوث ہیں کسوکی پولیس کی جانب سے صحافیوں پر جھوٹا بے بنیاد مقدمہ درج کر دیا گیا جو صحافیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے.

سیاستدانوں کی آپس کی جھگڑوں میں صحافیوں کو کیوں گھسیٹا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ، ڈی پی او حافظ آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں پر دی گی ایف آئی آر سے صحافیوں کو نکالا جائے. پاکستان میڈیا کونسل رجسڑڈ کے مرکزی صدر مہر حمید انور دلو نے کہا ہم صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اگر پنجاب حکومت اور پولیس ایف آئی آر سے صحافیوں کو نہیں نکالتی تو ہم احتجاجی کال دیں گے اور پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے..
Govt of Punjab Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif Hafizabad Police Official-Page Punjab Police Pakistan RPO Gujranwala

Address


Telephone

+923456522331

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوامی میڈیاگروپ حافظ آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to عوامی میڈیاگروپ حافظ آباد:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share