Enn.news.gujrat

Enn.news.gujrat Zeeshan Ali Sandhu taranee reporter Gujrat
(1)

06/05/2023
 #پاکــــــــــــــــــستانافسوس ناک واقعہ  ملک ‏پاکستان میں اب عورتوں کی قبروں کیلئے بھی سیکورٹی گارڈ رکھنےپڑیں گےگجرات...
10/02/2023

#پاکــــــــــــــــــستان
افسوس ناک واقعہ
ملک ‏پاکستان میں اب عورتوں کی قبروں کیلئے بھی سیکورٹی گارڈ رکھنےپڑیں گے

گجرات میں 20 سالہ معذور لڑکی کی لاش کو قبر سے نکال کر مبینہ طور پر زیادتی کی گئی، اور لاش کو قبر سے باہر ہی برہنہ چھوڑ دیا گیا
اشرفالمخلوقات

مُجھے دَفنانا نہیں جَلّا دینا
میں تو قَبر میں بھی محفوظ نہیں😢😭
عورت
پھر کہتے ہیں عذاب اور زلزلے کیوں آتے ہیں ۔

02/02/2023

Follow for follow

01/02/2023

Assalamualaikum...
Ma aj saarey Pakistani Behan bhaiyoun sy Kuch pochna Chahta Hun!
Jawab zaror dejiye ga please,🙏
Ataa 130/kg
Petrol 250 /litter
Ghee 500/kg
Wagera wagera ...…
AJ hm sab chup Kyun Hy ???
Apny Haq k Liye kab bolengy???
India Waly mazaq urha rahy Hain k AJ hamary pas khany ko Kuch nahi Hy aur bhooky mar rahy Hain pher bhi chup Hain !Kyun???
Hm Kisi jail k qaidi Hain ?
Akhir Kyun ye sab hm chup chaap seh rahy Hain ???
Zameer zinda Hy TU jago

23/11/2022

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں دو مرحلوں میں ہوں گی
پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری اور 12 اضلاع میں 3 سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی
# .enn.news #.gujrat

12/11/2022

وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کیلئے ایئرپورٹ روانگی سے قبل طبیعت ناساز

. #.enn.news.

دنیا کی طویل القامت خاتون کا پہلا فضائی سفر:06 نومبر ، 2022لندن(زاہد انور مرزا)دنیا کی سب سے طویل القامت خاتون رومیسہ گی...
07/11/2022

دنیا کی طویل القامت خاتون کا پہلا فضائی سفر:
06 نومبر ، 2022
لندن(زاہد انور مرزا)دنیا کی سب سے طویل القامت خاتون رومیسہ گیلگی نے زندگی میں پہلی بار فضائی سفر کرلیا۔ترکش ایئرلائن نے ان کے لیے خاص طور پر چھ سیٹوں کو ہٹا کر جگہ بنائی تھی۔رومیسہ کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق انہوں نے استنبول سے سان فرانسسکو کی 13گھنٹے طویل پرواز میں سفر کیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق رومیسہ کا قد 7فٹ ہے، ان کا غیرمعمولی قد ایک بیماری کی وجہ سے ہے۔ اس بیماری میں ہڈیاں غیرمعمولی طور پر بڑھتی رہتی ہیں، چلنے پھرنے، سانس لینے، کھانا کھانے میں مشکل پیش آتی ہے۔رومیسہ کا تعلق ترکیہ سے ہے، وہ ٹیکنالوجی سیکٹر سے وابستہ ہیں اور امریکا میں چھ مہینے گزاریں گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ اور فیصل جمیل (CEO Hands NGO)  نے بائیکیا رائیڈر اشتیاق کونئی موٹر سائیکل حوا...
06/11/2022

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ اور فیصل جمیل (CEO Hands NGO) نے بائیکیا رائیڈر اشتیاق کونئی موٹر سائیکل حوالے کر دی۔فیض آباد میں پی ٹی آئی مظاہرین نے اشتیاق کی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی تھی۔

03/11/2022
03/11/2022
31/10/2022

تھانہ اے ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا 4 عدد موٹر سائیکل،60ہزار روپے نقدی برآمد
تفصیلات کے مطابق سٹی ایریا میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا گینگ متحرک تھا جس کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے ڈی ایس پی سٹی سرکل پرویز اقبال گوندل کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن انجم شہزاد،ASI راجہ شہروز اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی رکھی تھی جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں ارسلان سکنہ طارق آباد اورعمران سکنہ اسلام نگر شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 4عدد موٹر سائیکل اور 60ہزار روپے نقدی برآمد ہو ئی ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں شامل خاتون صحافی کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لا...
31/10/2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں شامل خاتون صحافی کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ میں شامل کنٹینر کے نیچے آکر خاتون جان کی بازی ہار گئی، خاتون کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر ہے۔

عمران خان نے حادثے کے بعد کنٹینر رکوا دیا اور وہ کنٹینر سے نیچے اتر کر جائے حادثہ پر پہنچے، صدف نعیم نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر تھیں۔

اس حوالے سے عمران خان کا کہنتا تھا کہ خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد آج کا لانگ مارچ یہیں ختم کرتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ خاتون کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا حادثے پر کہنا تھا کہ صحافی کی زندگی پر کوئی سیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے،خاتون صحافیوں کے لئے خصوصی انتظامات کرنے چاہیئں تھے

30/10/2022
28/10/2022
‏لاہور سے گرفتار PDM کے نوجوان عورت بن کر گھرگھر لانگ مارچ میں نہ جانے کی دعوت دیتے پکڑے گیے.
28/10/2022

‏لاہور سے گرفتار PDM کے نوجوان عورت بن کر گھرگھر لانگ مارچ میں نہ جانے کی دعوت دیتے پکڑے گیے.

Ch.zeshan.sandhu.fromEmmNews.gujrat
26/10/2022

Ch.zeshan.sandhu.from
Emm
News.gujrat

Follow this page
26/10/2022

Follow this page

26/10/2022

گجرات: تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ڈکیت گینگزکے8ممبران کوگرفتار کرلیا۔ مال مسروقہ برآمد
گینگز میں نو عمر لڑکے بھی شامل،والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ڈی پی او گجرات
تفصیلات کے مطابق سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ڈکیتی، رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگزکی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں خطرناک گینگز کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالاموسیٰ نے ڈکیتی و چوری کی واردتوں میں ملوث2 ڈکیت گینگز کے 8ممبران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔فتح محمد 2۔یوسف خان 3۔ سفیان علی،4۔فیضان علی5۔ یاسین 6سلیمان 7۔ عرفان خان 8۔ابراہیم شامل ہیں۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن مختلف علاقوں میں ڈکیتی، رابری اور چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ جن سے 4عدد موٹر سائیکل،سامان مالیتی 2لاکھ روپے،2لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی برآمدہوا۔ جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس تھانہ کنجاہ نے راہزنی و ڈکیتی کی درجنوں  وارداتوں میں مطلوب بی...
23/10/2022

ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس تھانہ کنجاہ نے راہزنی و ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی "مظہرا" ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا
24لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات و نقدی ۔4موٹر سائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں و ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔راہزنی و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگزکی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں خطرناک گینگز کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ کنجاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے تھانہ کنجاہ اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ میں متحرک دو رکنی مظہر ا ڈکیت گینگ کو ٹریس کرکے گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان نے ضلع گجرات اور منڈی بہاؤاالدین کے مختلف علاقوں میں راہزنی و ڈکیتی کی 33وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ویران جگہوں پر موٹر سائیکل سواروں جن کے ہمراہ خواتین بھی ہوتیں کو اسلحہ کے زور پر روک کر طلائی زیورات و نقدی و غیرہ چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔پولیس نے دن رات محنت اور جانفشانی سے اس خطرناک گینگ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔مظہراقبال ولد فیروز دین عرف مظہراسکنہ ڈومنیانوالی2۔علی اصغرولد محمد صدیق سکنہ گندرہ خورد شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مال مسروقہ 4عدد موٹر سائیکل، 2عدد پسٹل 30بور،طلائی زیورات و نقدی مالیتی 24لاکھ روپے برآمد ہوا۔ جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس تھانہ منگووال نے راہزنی و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب6رکنی "جی...
23/10/2022

ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس تھانہ منگووال نے راہزنی و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب6رکنی "جیلا"ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا
1کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں و ڈاکوئوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔راہزنی و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگزکی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں خطرناک گینگز کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ منگووال محمد اسلم کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے گجرات اور گوجرانوالہ کے علاقہ میں متحرک 6رکنی جیلا ڈکیت گینگ کو ٹریس کرکے گینگ کے 6 کارندوں کو خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان نے ضلع گجرات اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں راہزنی و ڈکیتی کی 11وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان دو کاریں کرائے پر حاصل کرکے جی ٹی روڈ پر گھومتے پھرتے رہتے تھے جب بھی انہیں کوئی قیمتی سامان سے لدی ہوئی گاڑی نظر آتی تواس کا پیچھا کرکے ڈرائیور کو اسلحہ کے زور پر روک لیتے اور ڈرائیور کے ہاتھ پائوں باندھ کر گاڑی خود ڈرائیوکرکے کسی ویران جگہ لے جا تے اور بعد ازاں قیمتی سامان کسی دوسری گاڑی میں شفٹ کرکے فرار ہوجاتے تھے ۔ملزمان انتہائی چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور سے نقدی وغیرہ نہ چھینتے تھے تاکہ سامان کے مالکان کو ڈرائیور پر شک گزرے ۔پولیس نے دن رات محنت اور جانفشانی سے اس خطرناک گینگ کوٹریس کرکے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔جمیل عر ف جیلا (سرغنہ ) 2۔ شہباز احمد ۔3۔ زبیر عرف شہزاد 4۔ سرور 5۔ علی احمد ۔6سلیمان علی سکنائے گجرات شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مختلف نوعیت کا ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4پسٹل30بور برآمد ہوا ۔ جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Address

Dharowal
Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Enn.news.gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Enn.news.gujrat:

Share


Other News & Media Websites in Gujrat

Show All