ABM News International

ABM News International ABM news international providing update news from all over the world

ڈٹ کر کھڑا ہے کپتان عمران خان کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں انکو والد سے ملنے یا جائے۔ اسد قیصر عمران خان طبی بنیادوں پر باہر...
02/07/2024

ڈٹ کر کھڑا ہے کپتان
عمران خان کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں انکو والد سے ملنے یا جائے۔ اسد قیصر
عمران خان طبی بنیادوں پر باہر جانا چاہتے ہیں انکو باہر بھیج دیا جائے۔ اسد قیصر
عمران خان کی گارنٹی لینے کے لئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی تیار ہیں ۔ اسد قیصر
باہر ممالک سے جتنے بھی دوست ممبران اسمبلی ہیں سب کا یہی مشورہ ہے عمران خان کو طبی بنیادوں پر باہر بھیج دیں۔

30/06/2024
موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹال ٹیکس میں یکم جولائی سے 30%تک اضافہ..
30/06/2024

موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹال ٹیکس میں یکم جولائی سے 30%تک اضافہ..

اعلان نماز جنازہ چوہدری ذوالفقار پپن کے بڑے بھائی چوہدری سرفراز احمد صدر گیگا پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن قضائے الٰہی سے انت...
30/06/2024

اعلان نماز جنازہ
چوہدری ذوالفقار پپن کے بڑے بھائی چوہدری سرفراز احمد صدر گیگا پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ھیں نماز جنازہ بروز سوموار دن 2 بجے pips سکول شالیمار ٹاؤن علی پورہ روڈ گجرات ادا کیا جائے گا ۔

29/06/2024

عامر عباس شیرازی ڈی ایس پی سٹی گجرات تعینات جبکہ ملک عدنان انکی جگہ سابق ایس ایچ او شہباز احمد ہنجرا کو ڈی ایس پی صدر گجرات تعینات کر دیا گیا رائے منیر احمد ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈی ایس پی ساجد اقبال غوری ڈی ایس پی انوسٹی گیشن زبیر بھدر کو ڈی ایس پی ٹریفک منڈی بہاولدین لگا دیا گیا

مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ الاقدس کی سوشل میڈیا کے بارے میں اہم تحریر ۔*سوشل میڈیا، فتنہ الحاد، اور ہماری زمہ داریایک طو...
29/06/2024

مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ الاقدس کی سوشل میڈیا کے بارے میں اہم تحریر ۔*

سوشل میڈیا، فتنہ الحاد، اور ہماری زمہ داری

ایک طویل مگر نہایت اہم تحریر جسے خود بھی پڑھیں اور شئیر بھی کری

ایک مسلمان کیلئے اولاد صرف ایک دنیوی نعمت ہی نہیں بلکہ آخرت کا سرمایہ اور بہترین صدقہ جاریہ ہے۔

بشرطیکہ کہ وہ صاحبِ ایمان ہو۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں ایمان کے ڈاکو کس طرح خاموشی سے ہماری آئندہ نسلوں کو الحاد یا Athiesm (خدا کے وجود سے انکار) کی طرف دھکیل رہے ہیں، اس کی تفصیل اس تحریر میں پیش کی جائیگی۔

بظاہر پڑھائی اور اینٹرٹینمنٹ کیلئے اپنی ناسمجھ اولادوں کو اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ تک غیر محدود رسائی دینے والے والدین بالخصوص اس تحریر کو پڑھیں

ممکن ہے کہ خدا ناخواستہ آپکی اولاد اس فتنے کی زد میں آکر ایمان سے ہاتھ دھونے کے قریب ہو اور آپ بالکل لاعلم ہوں۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پاکستان کے دیگر شہروں میں اس وقت ملحدین (خدا کے وجود سے انکاری) کی تعداد سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے بڑھ رہی ہے

اور اسکا شکار عام مسلمان گھرانوں کے 15-20 سال کے بچے بچیاں ہو رہے ہیں.

اسکی ایک دو نہیں سینکڑوں مثالیں ہیں اور علماء کرام دن رات اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں

معاملہ یہ ہے کہ۔۔۔۔۔

سوشل میڈیا، بالخصوص فیس بک، انسٹاگرام، اور ٹویٹر پر ایسے سینکڑوں اکاؤنٹس ہیں جنکا کام دن رات سائنسی بنیادوں پر خدا کے وجود سے انکار، دین اسلام کے مختلف احکام کا مذاق اڑانا، حضور اقدسﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر اعتراض، اور علماء کی تضحیک ہے۔

ان میں سے اکثر کا تعلق یورپ اور امریکہ میں قائم مختلف این جی اوز سے ہے جنکا مقصد ہی یہ ہے۔

عام طور سے انکے نام اس انداز کے ہوتے ہیں

Ex-Muslims Together
Atheist Muslims
Muslims Liberated
Muslim Awakening
Islam Exposed

ان کے کارکنان اور انکی تعلیمات سے اتفاق رکھنے والے سینکڑوں لڑکے اور لڑکیاں (جو انہی ممالک میں مقیم اور جن میں سے اکثر دین سے مکمل ناآشنا اور مغربی تعلیمی نظام کی پیداوار ہیں) پاکستان، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر مسلمان ممالک کے نوجوانوں راغب کرنے میں مصروف رہتے ہیں

یہ بظاہر مسلمانوں کے نام سے اکاؤنٹس رکھتے ہیں مگر فکری طور پر ملحدین ہوتے ہیں

طریقہ واردات کچھ یوں ہوتا ہے کہ۔۔۔۔

- ابتداء اسلام پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا بلکہ مختلف اسلامی احکام کو سائنس اور لاجک کی کسوٹی پر پرکھا جاتا ہے۔ جان بوجھ کر ایسے دینی موضوعات پر بات کی جاتی ہے جو سائنس سے بھی ثابت شدہ ہیں.

اس طرح یہ ذہن سازی کی جاتی ہے کہ احکام دین سب کے سب سائنس سے مطابقت رکھتے ہیں اور جس چیز کی تصدیق سائنس کردے وہ یقیناً حق ہے

- اسکے بعد ایسے موضوعات کو کریدا جاتا ہے جو سائنس سے بالاتر ہیں، مثلآ وجود خدا، وحی کا علم، واقعہ معراج، وغیرہ جنکا تعلق خالصتاً ایمان بالغیب سے ہے، جو یقیناً حق ہیں مگر سائنس کی دسترس سے باہر ہیں

مگر چونکہ ذہن سازی یہ کی گئی ہے کہ معیار حق سائنس ہے، چنانچہ ان کلیدی عقائد کو مشکوک کیا جاتا ہے

- اسکے بعد معاملہ آگے بڑھتا ہے۔۔۔۔
-
اور بات حضور اقدسﷺ کی ذاتی زندگی پر آتی ہے

ان معاملات کو غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے جنکی وضاحت عام ذہنی سطح سے نسبتاً بلند ہو

مثلاً، غلامی کا فلسفہ، مرد عورت میں مساوات، حضور اقدسﷺ کی شادیاں اور باندیاں، تعدد ازدواج، سیدہ عائشہ صدیقہ رض کی بوقت نکاح عمر وغیرہ

ایک راسخ العقیدہ مسلمان کیلئے یہ معاملات واضح ہیں لیکن کچے ذہن کے مسلمان بچے بچیاں جو دین سے لاعلم اور مغربی طرز زندگی سے مرعوب ہیں انکے لئے یہ باتیں نہایت پریشان کن اور ناقابل فہم ہیں

اور چونکہ دین اور علمائے دین سے تعلق ہے نہیں اسلئے قابل تشفی جواب کا کوئی راستہ نہیں

نتیجتاً وہ گوگل اور انٹرنیٹ سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں جہاں انہی ملحدین کی مختلف ویب سائٹس انکے شکوک کو یقین میں بدل دیتی ہیں

اس کے بعد ایمان تیزی سے رخصت ہوتا ہے

حج اور قربانی سے لیکر نکاح اور وراثت کے احکام تک اسلام کے ہر ہر حکم کو مغرب کی کسوٹی پر پرکھا جاتا ہے اور بالآخر اسے ایک من گھڑت مذہب قرار دیکر خاموشی سے ترک کردیا جاتا ہے (العیاذ باللہ)

- کھلم کھلا اسلام کا مذاق اڑانا، حضورِ اقدسﷺ کی شان میں گستاخی اور خدا کے وجود سے انکار کا مرحلہ اسکے بعد آتا ہے

پھر یہ بچے بچیاں بھی خاموشی سے ایسی تنظیموں کے آلائے کار بن جاتے ہیں اور اپنے دوست احباب کو دین سے متنفر کرتے ہیں

یہ سب کچھ خاموشی سے ہمارے گرد بیٹھے 15-25 سال کے نوجوان Twitter، فیس بک وغیرہ پر کررہے ہیں

لیکن ہم بے خبر ہیں

سوال یہ ہے کہ اپنی اولاد کو اس سے کیسے بچایا جائے

اس سلسلے میں مندرجہ زیل امور کا خیال رکھیں

- اللہ تعالیٰ سے اپنے اور اپنی اولاد کیلئے سلامتی ایمان اور استقامت کی دعا کا اہتمام کریں

- خود بھی اور اولاد کو بھی وقتاً فوقتاً علماء کرام کی مجالس اور بزرگانِ دین کی صحبت میں لے جاتے رہیں تاکہ وہ ان سے مانوس ہوں اور اپنے معاملات میں ان سے رہنمائی حاصل کریں

- اولاد کو خود سے قریب کریں ،پیار دیں، انکے مسائل کو سنیں، سمجھیں اور حل کریں۔ ان سے اپنے معاملات میں مشورہ کریں، انکو اپنا رازدار بنائیں

اگر آپ انہیں دور رکھیں گے تو گمراہکن گروہ ان کو آسانی سے اپنے قریب کرلیں گے

- اپنے دین کو آہستہ آہستہ سیکھیں اور گھر میں اسکا تذکرہ رکھیں

- اگر بچے چھوٹے ہیں تو دنیوی تعلیم کے ساتھ انکی دینی تعلیم و تربیت کی بھی فکر کریں

- بغیر ضرورت شدیدہ بچوں کو اسمارٹ فون نہ دیں اور نہ خود رکھیں

- اگر دینا پڑے، تو شرائط کے ساتھ دیں، بے وقت استعمال پر پابندی رکھیں، رات کو تمام گھر کے فون اپنے کمرے میں جمع کوائیں، انکو اسکے صحیح استعمال کا طریقہ بتائیں

- بے وجہ سوشل میڈیا پر وقت گزارنے خود بھی بچیں اور اولاد کو بھی بچائیں

- بچوں کے سامنے ہر وقت فون استعمال کرنے سے گریز کریں

- کسی بھی شک یا وضاحت طلب معاملے میں انٹرنیٹ کی بجائے مستند علماء دین سے رہنمائی حاصل کریں
ایمان کو سلامتی کے ساتھ قبر میں لے جانا ایک مسلمان کی سب سے بڑی کامیابی ہے

اپنی اولاد کو ایمان کے ڈاکوؤں سے بچائیں تاکہ ہماری آئیندہ نسلوں میں بھی دین باقی رہے

اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے، آمین۔
منقول ۔

مورخہ 30 جون بروز اتوار پنجاب بھر کے تمام سب رجسٹرار دفاتر کھلے رہیں گے ۔نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بور...
28/06/2024

مورخہ 30 جون بروز اتوار پنجاب بھر کے تمام سب رجسٹرار دفاتر کھلے رہیں گے ۔

نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے 30 جون بروز اتوار کو تمام سب رجسٹرار دفاتر کھلے رکھنے کے حکم نامے کے مطابق
پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز / ضلعی رجسترار 30 جون 2024 (اتوار) کو پنجاب میں سب رجسترار دفاتر کا کھلنا

مجھے مندرجہ بالا مضمون کا حوالہ دینے اور یہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ سب رجسٹرار کے دفاتر کھلے رہیں گے اور رجسٹریشن کا کام اتوار 30 جون 2024 کو کیا جائے گا۔

يه نوٹيفيكيشن مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری ہوتا ہے۔

1 پنجاب کے تمام ڈویژنل کمشنرز
2 پی ایس سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کو۔
3 پى ايس تو ممبر (ٹیکس) بورڈ آف ریونیو پنجاب
4 پى اے سیکرتری (ٹیکس) بورڈ آف ريونيو، پنجاب.

سیکرتری (ٹیکسن) بورڈ آف ريونيو، پنجاب

28/06/2024

اہم اطلاع :
سیالکوٹ میں ریسکیو ایمرجنسی ہیلپ لائن عارضی طور ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر بند ہیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نیچے دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔ شکریہ
0529250260
0529250265
03416498900
03216181818
03456856596
ریسکیو کنٹرول روم سیالکوٹ

02/06/2024

نگ ڈاکٹرز کا کل سے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ

ینگ ڈاکٹرز پر تشدد جاری ہے حکومت ڈاکٹرز کی سکیورٹی کے لیے قانون سازی نہیں کر رہی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن.

23/05/2024

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی ٹیکس لاگو کرنے کا اعلان، نئے مالی سال سے وصولی شروع

5 مرلے کے گھر پر 300 روپے، دس مرلہ 500 روپے ماہانہ صفائی ٹیکس دینا ہوگا، 1مرلہ دکان پر سالانہ ایک ہزار روپے ٹیکس بھرنا ہو گا

شادی ہالز، شاپنگ مالز، پرائیویٹ کلینکس کے مالکان 72 سو روپے صفائی ٹیکس دینگے، ہوٹل،ریسٹورنٹس ،انڈسٹریل یونٹس سے 9 ہزار 6 سو روپے صفائی ٹیکس لیا جائے گا
لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی ٹیکس لاگو کر دیا گیا۔دستاویزات کے مطابق5 مرلے کے گھر پر 300 روپے، دس مرلہ 500 روپے ماہانہ صفائی ٹیکس دینا ہو گا، ایک مرلہ دکان پر سالانہ ایک ہزار روپے ٹیکس بھرنا ہو گا، 2سے 5 مرلہ دکان پر سالانہ 2 ہزار روپے صفائی ٹیکس دینا ہو گا، بینک، کمرشل مارکیٹس یونٹس سے 48 سو روپے سالانہ صفائی ٹیکس لیا جائے گا۔اس کے علاوہ شادی ہالز، شاپنگ مالز، پرائیویٹ کلینکس کے مالکان 72 سو روپے صفائی ٹیکس دیں گے، ہوٹل،ریسٹورنٹس ،انڈسٹریل یونٹس سے 9 ہزار 6 سو روپے صفائی ٹیکس لیا جائے گا۔سمری کے مطابق مال روڈ، ہال روڈ، شادمان، مون مارکیٹ، گلشن راوی جیسی بڑی مارکیٹس صفائی ٹیکس کی اے کیٹیگری میں شامل ہیں، گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ، گارڈن ٹاؤن، شاہ عالم مارکیٹ، ٹاؤن شپ، فیصل ٹاؤن بھی اے کیٹیگری میں شامل ہیں، ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں صفائی ٹیکس لگنے سے 160 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہو گا۔صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے بتایا کہ صفائی ٹیکس کی سمری کابینہ کمیٹی میں منظوری کے لئے بھجوا دی گئی ہے، ٹیکس وصولی نئے مالی سال سے شروع ہو گی۔

19/05/2024

واپڈا سب ڈویژن اکرم شہید کے۔ایس۔ڈی۔او صاحب کی پریس رلیز کے مطابق شاہدولا فیڈر مورخہ2024-05-20 بروز سوموار صبح 9 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی

11/05/2024

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
سابق جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب اعجاز احمد شاکر کے والد محترم قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ کل بروز اتوار 12مئی صبحِ دس بجے جامع سکول گجرات کی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی

ویلڈن کھاریاں بار  تھانہ صدر کھاریاں پولیس کے ظلم و جبر کا شکار ہونے والے خواجہ سراؤں کو قانونی معاونت دینے کا اعلان اور...
09/05/2024

ویلڈن کھاریاں بار

تھانہ صدر کھاریاں پولیس کے ظلم و جبر کا شکار ہونے والے خواجہ سراؤں کو قانونی معاونت دینے کا اعلان اور 26رکنی کمیٹی قائم
صدر کھاریاں بار چوہدری ساجد محمود ایڈووکیٹ سربراہ ہوں گے

26 رکنی کمیٹی میں وکلاء کے علاوہ سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت صحافی برادری کی کثیر تعداد بھی شامل

07/05/2024

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کل بروز بدھ 8 مئی کو گجرات کا دورہ کریں گے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین
1:30 پر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،
3:00 بجے سمال انڈسٹری چیمبر آف کامرس،
3:30 پر گورنمنٹ سویڈش کالج اور 4:00 بجے سرامکس کالج کا دورہ کریں گے۔

06/05/2024
30/04/2024

پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز کی اکھاڑ پچھاڑ

ڈپٹی کمشنر سرگودھا شعیب علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

شعیب علی کو مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں شامل ہونے کے اجازت دے دی گئی

ایڈیشنل سیکرٹری سی ایم آفس کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر بھکر نور محمد اعوان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت

ڈپٹی سیکرٹری سی ایم آفس علی اکبر کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کر دیا گیا

چیف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب صائمہ علی کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال اعتزاز اسلم مارتھ سے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کو بھی تبدیل کر دیا گیا، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت

ایڈیشنل سیک گورنر سیکریٹریٹ سیدہ رمل اللہ علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر لیہ جالد پرویز بھی تبدیل، خالد پرویز کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی

ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات امیرہ بیدار کو ڈی سی لیہ تعینات کر دیا گیا

22/04/2024

وزارت داخلہ نے سابق وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

عمران خان، بشری بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقرار رہیں گے

موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دو ہفتہ قبل دی

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

غلام سرورخان، مراد سعید، پرویز خٹک، شفقت محمود کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

ای سی ایل سے نکالےجانے والوں میں اعجاز شاہ، علی زیدی، خسرو بختیار اور اعظم سواتی کے نام شامل

اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان،
اور فواد چوھدری کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے

ای سی ایل سے نکالے جانے والے ناموں میں فروغ نسیم، شیریں مزاری اور دیگر نام شامل

Address

Shadiwal Road
Gujrat
50700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABM News International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ABM News International:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Gujrat

Show All