JARAS News

JARAS News Welcome to Jaras News Gujrat on Facebook - for the stories that matter to you. Something to share? U

(جرس نیوز )چکوال میں 15 بچوں کے ساتھ دو اساتذہ کی زیادتی کا انکشاف، 8 بچوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔پولیس نے مقدمہ...
18/11/2023

(جرس نیوز )چکوال میں 15 بچوں کے ساتھ دو اساتذہ کی زیادتی کا انکشاف، 8 بچوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چکوال کے مدرسے میں زیر تعلیم کئی طلبا سے دو اساتذہ کی مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔چکوال کے علاقہ چواچوک کے مدرسے میں زیر تعلیم 15 طلباء کے ساتھ دو اساتذہ سے مبینہ زیادتی کی۔
پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق میرے بیٹے سمیت 14 طلباء کو ذیشان اور انیس نامی اساتذہ نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزمان زیادتی کے بعد بچوں کو دھمکیاں بھی دیتے تھے۔ملزمان چاقو سے ڈراتے اور جسم پر نشان بناتے تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم انیس کو گرفتار کر لیا اور بتایا کہ ذیشان اور انیس نامی مدرس نے مجموعی طور پر مدرسہ میں 17 طلباء کو باری باری بدفعلی کا نشانہ بنایا۔یہ ہولناک سلسلہ کئی روز سے جاری تھا۔صدر پولیس نے متاثرہ طلباء کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ کیا۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں 8 بچوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔دوسری جانب فاقی پولیس ایس ایس او آئی یونٹ اور تھانہ سنگجانی پولیس نے جدید سائنسی اور تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے موثر کارروائی کے دوران دو کمسن بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا سراغ لگا گرفتار کر لیا۔
ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ جسمانی حاصل کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 11نومبر 2023 کو مدعی مقدمہ نے تھانہ سنگجانی میں تحریری درخواست دی کہ میری بیٹی اور میرے دوست کی بیٹی جن کی عمریں تقریباً6 سال ہے کے ساتھ میرے ملزم شیح آصف خان نے نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔جس کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔ تھانہ سنگجانی پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ نمبر 796 مورخہ 13 نومبر 2023بجرم B-377ت پ درج رجسٹر کرلیا۔

(جرس نیوز ) گجرات تھانہ سول لائن گجرات تھانہ سول لائن میں کو ماڈل تھانہ کا درجہ دیا گیا تھا جس کو سہولیات زیادہ سے زیادہ...
17/11/2023

(جرس نیوز ) گجرات تھانہ سول لائن گجرات تھانہ سول لائن میں کو ماڈل تھانہ کا درجہ دیا گیا تھا جس کو سہولیات زیادہ سے زیادہ فراہم کی گی تھی تاکہ لوگوں کے کاموں کو آسان بنایا جاسکے۔ لوگ انصاف کے لئے تھانوں کے چکروں سے بچ سکیں ۔ 15 کا نظام اس لئے متعارف کروایا گیا تھا کہ پولیس موقع پر جلد سے جلد پہنچ جائے تاکہ نقصان کم سے کم ہو۔ کوئی جانی نقصان نا ہو. پولیس موقع پر پہنچ کر اُس وقت کی صورت حال کو محفوظ کرلےـ اگر کوئی شراب پی کر گالی گلوج اور ہاتھا پائی کر رہا ہے تو 15 وقت پر پہنچ کر اُس شرابی کا لیب رزلٹ لے سکے لیکن اس ملک میں رہنے والوں کی بدقسمتی ہے کہ اس ملک کی پولیس 15 پر بار بار کالیں کرنے اور دہائی دینے اور مدد کے لئے پکارنے کے باوجود موقع پر نا پہنچے۔ اور جب اس جائز شکایت ڈی ایس پی انوسٹی گیشن کے نوٹس میں لایا جائے تو وہ اُس کا جواب یہ ملے کہ یہ امریکہ نہیں ہے پاکستان ہے آپ اپنے آپ کو اس سسٹم کا عادی ہو جانا چاہیے نہیں تو آپ نفسیاتی ہو جانیں گے. میرا سوال ہے کہ جو روپیہ ہمارا اس 15 اور پولیس پر لگ رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ اس ادارہ کو بند کردئے اسکی ضرورت نہیں ہے جب پہلے ہی جنگل کا قانون ہے کسی بھی شریف آدمی کی عزت محفوظ نہیں ہے پولیس تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے پھر پولیس کی ضرورت کیا رہ جاتی ہے. تھانہ ماڈل سول لائن گجرات میں شریف لوگوں کی درخواستیں التوا کا شکار ہیں صحافی لکھ رہے ہیں لوگ کہہ رہے ہیں کہ تھانہ سول لائین میں کام بغیر رشوت کے نہیں ہوتا. ڈی پی او اور ایس ایچ او نئے آئے ہیں اُن سے درخواست کرتے ہیں کہ تھانہ جو کہ ماڈل تھانہ ہے اُس کی طرف توجہ دیں اور جو درخواستیں التوا کا شکار ہے اُن کے بارے میں متلقہ بندے کو چارج شیٹ کیا جائے کہ درخواست نمٹائیں کیوں نہیں گئیں۔ 15 سے بھی پوچھا جائے کہ آپ لوگ کال پر کیوں نہیں پہنچے. جاری ہے

(جرس نیوز ) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے عبدالرزاق کی ایشوریا سے متعلق بیان پر معافی کے بعد ایک خفیہ پوسٹ شیئ...
16/11/2023

(جرس نیوز ) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے عبدالرزاق کی ایشوریا سے متعلق بیان پر معافی کے بعد ایک خفیہ پوسٹ شیئر کردی۔پاکستان کے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے کراچی میں ایک تقریب میں گفتگو کے دوران معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق متنازع بیان دیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے اس پر ایشوریا رائے سے معافی مانگ لی تھی۔
ایشوریا رائے نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن انکے سسر امیتابھ بچن نے عبدالرزاق کی معافی کے کچھ گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔امیتابھ بچن نے ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ہاتھ باندھے ہوئے ایموجی کو نمایاں کرکے لکھا کہ ’’اٴْس کے لیے کسی بھی لکھے ہوئے الفاظ سے زیادہ معنی ہیں‘اگرچہ پوسٹ خفیہ ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ عبدالرزاق سے متعلق ہے یا اس کا مطلب کچھ اور ہے لیکن یہ اس واقعے کے کچھ گھنٹوں بعد بچن فیملی کی طرف سے آنے والا پہلا ردعمل ہے۔یاد رہے کہ عبدالرزاق نے گزشتہ دنوں ایک تقریب میں گفتگو کے دوران ایشوریا رائے سے تعلق نامناسب مثال پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہماری سوچ یہ ہو کہ ایشوریا رائے سے شادی کرکے نیک پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو ایسا کبھی نہیں ہوسکتا، اس لیے پہلے آپ کو اپنی نیت ٹھیک کرنی پڑے گی۔اس بیان کے بعد سے عبدالرزاق کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سابق کرکٹرز شعیب اختر اور محمد یوسف نے بھی عبدالرزاق کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔‘

(جرس نیوز ) چوری ڈکیتی ‘ قتل و غارت گری‘مسلم معاشرے کے منہ پر ایک تمانچہ ہے تو دوسری طرف قانون نافذ کرنیوالے تمام اداروں...
15/11/2023

(جرس نیوز ) چوری ڈکیتی ‘ قتل و غارت گری‘مسلم معاشرے کے منہ پر ایک تمانچہ ہے تو دوسری طرف قانون نافذ کرنیوالے تمام اداروں کے لیے لمحہ فکریہ بھی لوگ ساری زندگی محنت مزدوری کر کے اپنی سہولت کے لیے موٹر سائیکل ‘ خریدتے ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ نامعلوم چور موٹر سائیکل لیکر فرا ر ہو گئے ہیں قتل وغارت گری ایک ایسا ناقابل تلافی نقصان ہے جس کا خمیازہ نسل در نسل متاثرہ خاندان کو بھگتنا پڑتا ہے تو دوسری طرف ملزم فریق کا خاندان بھی اسی مکافات عمل کا شکار ہوتا ہے بعض اوقات بااثر ملزمان کے ورثا مقتول خاندان پر سیاسی ‘ سماجی اور مالی طور پر دباؤ ڈال کر صلح کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں روتے روتے متاثرہ خاندان کو بھی صبر آ جاتا ہے اور وہ باامر مجبوری صلح پر مجبور ہو جاتا ہے گجرات میں قتل وغارت گری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے. لوگ سرے عام اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں میں ۔ جبکہ ڈکیتی کی وارداتیں میں بھی اضافہ ہوا ہے چند یوم قبل دن دیہاڑے تھانہ سول لائن کے علاقے سروس موڑ کے قریب ڈاکٹر زیشان کو قتل کر . جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ڈاکٹر زبشان دم توڑ گیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے روایتی طور پر تفشیش کا آغاز کردیا گیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ سٹی سرکل سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی وچوری اور راہزنی کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے سٹی سرکل اور تھانہ سول لائن کے افسران کی ناقص کارکردگی پر تاجر برادری اور شہری عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیتے ہیں بیشتر وارداتیں تھانہ سول لائین کے علاقہ میں ہو رہی ہیں. ڈاکٹر زیشان کا قتل بھی تھانہ سول لائین کی حدود میں پیش آیا۔ اس قتل سے پہلے کچھ صحافی اور شہری تھانہ سول لائین کی کارکردگی پر بہت کچھ لکھ چکے ہیں. تھانہ سول لائن میں کوئی کام بغیر رشوت دئیے نہیں ہو رہا لوگ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں - چوری ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں زیادہ ہوتی جارہی ہیں. وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس نوٹس لے اور تھانہ سول لائین میں کوئی دیانت دار افیسر تعنیات کیا جائے

(جرس نیوز )ناراض لیگی رہنماؤں کے آپس میں رابطے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کے درمیان جلد ملاقات کا ا...
16/10/2023

(جرس نیوز )ناراض لیگی رہنماؤں کے آپس میں رابطے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔پبلک نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے سابق رہنما چوہدری نثار کا آپس میں رابطہ ہوا ہے۔دونوں کے مابین جلد ملاقات کا امکان ہے۔
ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ اس سے قبل مختلف رہنما چوہدری نثار کو سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا مشورہ دے چکے ہیں۔لیگی رہنماؤں نے چوہدری نثار کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ حالات میں آپ کو خاموشی توڑنا ہوگی۔چوہدری نثار کسی سیاسی جماعت کا حصہ بے شک نا بنیں, آزاد حیثیت ہی برقرار رکھیں۔ میدان چھوڑ کر سیاسی انخلاء پیدا کرنا کسی صورت دانشمندانہ فیصلہ نہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے کہا کہ سیاسی حالات سے لاعلم نہیں, گہری نظر ہے۔یہاں واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی ایک الگ سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حلقے کے عوام کہیں گے تو پارٹی چھوڑ دوں گا۔ہ نوازشریف میرا 35 سال سے لیڈر ہے، لیڈر شپ روز نہیں بدلتی۔اچھے برے وقت میں نوازشریف کے ساتھ رہا۔
شہباز شریف کی سولہ ماہ کی کارکرگی سے مطمئن نہیں، مریم نواز سے کوئی ناراضی نہیں لیکن ہر ایک کو لیڈر نہیں مان سکتا۔ پارٹی میں لیڈر ایک ہوتا ہے ، چھ یا تین لیڈر نہیں ہوتے۔نوازشریف کے فیصلے مانتا ہوں۔شہباز شریف کو پارٹی کا صدر اور مریم نواز کو سینئر نائب صدر مانتا ہوں لیکن لیڈر نہیں مانتا ہوں۔ نوازشریف کو بتا دیا تھا کہ پارٹی میں جنریشن تبدیلی ہوگی تو عہدہ نہیں رکھوں گا۔حالیہ الیکشن بھی بے مقصد ہوں گے اس لئے میری کوئی دلچسپی نہیں

(جرس نیوز ) ضلع کچہری کی عدالت نے گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پولیس کی درخواس...
13/10/2023

(جرس نیوز ) ضلع کچہری کی عدالت نے گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔تھانہ اسلام پورہ پولیس نے گرفتار اساتذہ کو عدالت پیش کیا ۔ عدالت نے گرفتار اساتذہ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا ۔ عدالت نے پولیس کی دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ۔
اساتذہ کو گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ لاہور میں احتجاج کرنے والے 100 سے زائد اساتذہ و سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے اساتذہ سمیت نان ٹیچنگ سٹاف کا اپنے مطالبات کی حمایت میں سول سیکرٹریٹ چوک میں احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ لیوانکیشمنٹ میں کی جانے والی کٹوتی کو ختم کیا جائے۔
عدالت نے گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے پولیس کی دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،گرفتار اساتذہ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا
عدالت نے گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دی دیا ۔ضلع کچہری کی عدالت نے گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔تھانہ اسلام پورہ پولیس نے گرفتار اساتذہ کو عدالت پیش کیا ۔ عدالت نے گرفتار اساتذہ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا ۔ عدالت نے پولیس کی دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ۔
اساتذہ کو گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ لاہور میں احتجاج کرنے والے 100 سے زائد اساتذہ و سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے اساتذہ سمیت نان ٹیچنگ سٹاف کا اپنے مطالبات کی حمایت میں سول سیکرٹریٹ چوک میں احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ لیوانکیشمنٹ میں کی جانے والی کٹوتی کو ختم کیا جائے۔
ملازمین کا ڈسپیرٹی الائونس بحال کیا جائے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ دھرنے کے شرکاء نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے لاہور کے سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کرنے والے اساتذہ و سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا۔اساتذہ پنشن قوانین اور سالانہ چھٹیوں کی نقد ادائیگی قوانین میں تبدیلی پر احتجاج کر رہے تھے۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت نے پرامن ملازمین کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نگرام حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔پنجاب بھر میں اساتذہ تعلیمی بائیکاٹ اور تالہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے۔انہوں نے گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔رانا لیاقت نے کہا کہ ملازمین مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ مختلف مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف محکمہ تعلیم پنجاب سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف بھی سراپا احتجاج بن گیا جس کے نتیجہ میں انہوں نے سول سیکرٹریٹچوک میں احتجاجی دھرنا دے کر ٹریفک بند کر دی اور اعلان کیا ہے کہ ان کا احتجاجی دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

(جرس نیوز )گجرات تھانہ ککرالی پولیس کا جسم  فروشی کے اڈے پر چھاپہ،  3خواتین سمیت ایک مرد گرفتار،جبکہ منشیات فروشوں اور ن...
10/10/2023

(جرس نیوز )گجرات تھانہ ککرالی پولیس کا جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ، 3خواتین سمیت ایک مرد گرفتار،
جبکہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3ملزما ن گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جسم فروشی کے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے 3خواتین اور ایک مرد کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ سونیا یونس 2۔ نفیسہ کوثر 3۔ روبینہ کوثر 4 ۔ پرویز اقبال شامل ہیں ۔
جبکہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں 1۔ نعیم عباس 2۔ محمد لطیف 3۔ عادل احسان شامل ہیں ۔ جن کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور 50لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

(جرس نیوز )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنی خفیہ بیٹی ہونے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے ...
09/10/2023

(جرس نیوز )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنی خفیہ بیٹی ہونے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ودیا بالن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی، یہ ویڈیو ائیرپورٹ پر بنائی گئی تھی۔وائرل ویڈیو میں اداکارہ ودیا بالن کے ہمراہ ایک بچی بھی موجود تھی جسے ودیا بالن گلے لگا رہی تھیں۔انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی میڈیا نے اس بچی کو ودیا بالن کی بیٹی قرار دیا تھا جس کے بعد صارفین حیرت زدہ ہوگئے تھے کہ اداکارہ نے اپنی بیٹی کو اب تک خفیہ کیوں رکھا۔تاہم بعد میں ودیا بالن کی جانب سے اس ویڈیو پر ردعمل سامنے آیا ہے، اداکارہ نے کہا کہ ‘ویڈیو میں نظر آنے والی بچی میری بیٹی نہیں بلکہ میری بھانجی ہے ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ودیا نے کہا اٴْن کی بہن کے ہاں جڑواں بچے ہوئے تھے، ایرا اور روحان، ویڈیو میں موجود بچی ایرا تھی جسے سب نے اٴْن کی بیٹی کہا۔

(جرس نیوز )گجرات: عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ ۔ واقعہ میں ملوث ملزم کو ت...
02/10/2023

(جرس نیوز )گجرات: عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ ۔
واقعہ میں ملوث ملزم کو تھانہ سول لائنز پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔
گرفتار ملزم عمران علی ہسپتال میں بطور ای سی جی ٹیکنیشن کام کررہا تھا ۔
ملزم زیر تربیت طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرتا رہا ہے
ملزم کے موبائل فون سے فحش مواد برآمد ۔
ملزم طالبات کو ڈیوٹی لگوانے کے لئے جنسی ہراساں کرتا تھا ۔
گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔
اصل حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی ۔ پولیس

)جرس نیوز ) بلو چستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 25افراد جاں بحق جبکہ 25سے زائد اف...
29/09/2023

)جرس نیوز ) بلو چستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 25افراد جاں بحق جبکہ 25سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ڈی ایچ او مستونگ عبدالرشید نے بتایا کہ جمعہ کو مستونگ کے علاقے الفلاح روڈ پر ایک مسجد کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت25افرادجاں بحق جبکہ 25سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکہ اس وقت ہوا جب 12ربیع الاول کے جلوس کیلئے لوگ مسجد کے باہر جمع ہورہے تھے۔انہوں نے بتایاکہ نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں ابتک 25نعشیں اور25زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ دھماکے سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعدادمیں اضافے کا خدشہ ہے ۔دھماکے کے بعد پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں اور رضاکاروں کی بڑی تعدادموقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے ۔دریں اثنا دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ میں بھی فوری طور پرایمرجنسی نافذکرتے ہوئے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل عملے کو ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا گیاہے

(جرس نیوز )  منفرد اور بولڈ فیشن متعارف کرانے والی بالی ووڈ اداکارہ عرفی جاوید کی حیران کن نیٹ ورتھ نے بالی ووڈ کی امیر ...
22/09/2023

(جرس نیوز ) منفرد اور بولڈ فیشن متعارف کرانے والی بالی ووڈ اداکارہ عرفی جاوید کی حیران کن نیٹ ورتھ نے بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیات کو مات دے دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی نیٹ ورتھ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں بتائی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق عرفی جاوید سوشل میڈیا پوسٹ سے کافی پیسہ کماتی ہیں اس حساب سے انکی کل مالیت 170 کروڑ روپے ہے،صرف یہی نہیں اس کے علاوہ وہ کئی رئیلٹی شوز میں بھی نظر آتی رہتی ہیں۔

عرفی جاوید کی آمدنی کا بڑا ذریعہ اشتہارات بھی ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔ اداکارہ کی ریلز اور تصویریں اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں پروڈکٹ اسپانسر کرنے کیلئے بھاری رقم ملتی ہے۔ عرفی کی ماہانہ آمدنی اٹھارہ سے بیس کروڑ روپے تک بتائی جارہی ہے۔

(جرس نیوز ) گجرات۔ تھانہ دولت نگر پولیس نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی فحش ویڈیو کا مرکزی ملزم گرفتارکر لیا تفصیلات کے ...
20/09/2023

(جرس نیوز ) گجرات۔ تھانہ دولت نگر پولیس نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی فحش ویڈیو کا مرکزی ملزم گرفتارکر لیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ دولت نگر کے علاقے میں دوکاندار کی خاتون کے ساتھ فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔جس پر ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ دولت نگرانسپکٹر صغیر حسین کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر ویڈیو میں نظر آنے والے دوکاندار اور خاتون کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔جس پر ایس ایچ اوتھانہ دولت نگر نے فوری طور پرملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں موشن پکچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فحش ویڈیو میں نظر آنے والے دوکاندار ضیغم عباس ولد بشیر احمد کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی مزید تفتیش جاری ہیں جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

(جرس نیوز ) آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہتر...
19/09/2023

(جرس نیوز ) آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، مشترکہ مشق مشق کا مقصد دوست ممالک میں فوجی تعلقات اور تعاون کو مزید بڑھانا ہے، ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوکر دہشتگردی سے نمٹنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی اسپیشل فورسز مشترکہ مشق ایٹرنل برادر ہڈدوم کی افتتاحی تقریب، دو ہفتوں پر مشتمل مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس حوالے سے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف نے جونیئر لیڈرشپ اکیڈمی شنکیاری کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ کی مشق سے متعلق بریفنگ ، مشق کا مقصد دوست ممالک میں تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے، مشق کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کو بڑھانا ہے، مشق کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوکر دہشتگردی سے نمٹنا ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، پاک فوج کے جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت اور آپریشنز میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جونیئر لیڈرز روایتی غیرروایتی جنگ میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

(جرس نیوز )فلپائنی لڑکی نے عمران نامی لڑکے کے ساتھ شادی کی ،مگر فلپائنی لڑکی نے اپنے شوہر سے جدائی کے خدشے کو ظاہر کرتے ...
18/09/2023

(جرس نیوز )فلپائنی لڑکی نے عمران نامی لڑکے کے ساتھ شادی کی ،مگر فلپائنی لڑکی نے اپنے شوہر سے جدائی کے خدشے کو ظاہر کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق فلپائنی خاتون 2016ء میں ورکنگ ویزے پر پاکستانی آئی، 2017ء میں اسلام قبول کر کے اپنا نام مریم رکھا ۔پاکستان کے رہائشی عمران کے ساتھ چند ملاقاتیں پیار میں بدل گئیں اور جون میں دونوں کی شادی ہو گئی ۔مگر شوہر کے پاس رہنے کے لئے پاکستانی شہریت بھی چاہے جو مریم کو نہیں ملی سکی۔مریم نے ہریت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور نادرا کو فریق بنایا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوال کیا کہ محبت پاکستان آنے سے پہلے ہوئی یا یہاں آکر، مریم نے جواب دیا یہاں عمران سے ملاقات کے بعد عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔پیار کرنیوالے یہ دو دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکیں گے یا جدائی میں جلیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی سماعت 12جنوری کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

(جرس نیوز )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو پنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتار...
17/09/2023

(جرس نیوز )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو پنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ شیخ رشیدکو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ آج عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ستمبر کے آخری ہفتے سے غریب پر گیس کی ستمگیری بھی شروع ہو جائے گی، الیکشن ہوتے ہیں کب ہوتے ہیں کیسے ہوتے ہیں یہ بعد کی بات ہے اب عام آدمی کی بقاء کا مسئلہ ہے، الیکشن سے پہلے آسمانی فیصلے بھی آ سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس اشرافیہ پر لگنا چاہیے تھا لیکن اس کے لیے غریبوں کا انتخاب کیا گیا ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ مڈل کلاس مر گئی ہے لوگ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں؟ پیٹرول کا خرچہ کیسے پورا کریں؟ بجلی کا بل کیسے دیں؟ اور دو وقت کی روٹی کیسے کھائیں؟ فاقہ اور مہنگائی جس گھر میں داخل ہوتی ہے یہ نہیں پوچھتی کہ آپ کی پارٹی کونسی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اب اس ملک میں اشرافیہ ہی اپنی مرضی کی زندگی گزار سکتی ہے، غریب کو اندھے کنویں میں دھکا دے دیا گیا ہے، عوام کمائے گی کیا اور کھائے گی کیا؟ بچوں کو پڑھاۓ گی کیا اور مکان کا کرایہ کیسے دے گی؟ جب بجلی اور پیٹرول مہنگا ہوگا تو زرعی اور صنعتی انقلاب کیسے آئے گا؟ ستمبر کے آخری ہفتے سے غریب پر گیس کی ستمگیری بھی شروع ہو جائے گی، کچھ فیصلے زمینی ہوتے ہیں اور کچھ فیصلے آسمانی ہوتے ہیں اور الیکشن سے پہلے آسمانی فیصلے بھی آ سکتے ہیں، الیکشن ہوتے ہیں کب ہوتے ہیں کیسے ہوتے ہیں یہ بعد کی بات ہے اب عام آدمی کی بقاء کا مسئلہ ہے، عام آدمی کی بس ہو گٸی ہے، گلی محلوں میں امن و امان کے مسائل پیدا ہو چکے ہیں کیوں کہ لوگ لوٹ مار کی طرف بڑھ رہے ہیں جو کہ انتہائی پریشان کن ہے

(جرس نیوز ) اینٹی کرپشن نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہیٰ کو حراست میں لے لیا۔پرویز الہیٰ کو آج شام اینٹی کرپشن ہیڈ کو...
16/09/2023

(جرس نیوز ) اینٹی کرپشن نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہیٰ کو حراست میں لے لیا۔پرویز الہیٰ کو آج شام اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا جائے گا۔پرویز الہیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن میں چار مقدمات ہیں۔پرویز الہیٰ کو راہداری ریمانڈ کے لیے مقامی عدالت لے جایا جائے گا۔پرویز الہیٰ کو گذشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا تھا۔
پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے اب تک جمع نہ ہو سکے تھے۔ یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الٰہی کی منظور کی تھی،جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہوئی تو پراسکیوشن نے کہا کہ کیس کا ریکارڈ آج پیش کر دیں گے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ یہ کوئی بات نہ ہوئی،بس آپ دلائل دیں۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پرویز الٰہی سے دورانِ ریمانڈ کچھ برآمد نہیں ہوا اور ملزم سے مزید تفتیش بھی نہیں ہوئی۔ چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دئیے کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب نامزد ملزم نہیں ہیں اور ان کا کوئی کردار نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی نامعلوم آدمی نہیں ہیں،پولیس نے اس کیس میں کوئی تفتیش نہیں کی۔
پولیس 17 دن میں عبوری چالان جمع کروا سکتی ہے۔جبکہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت میں ریکارڈ پیش نہ ہونے پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی تھی۔وکیل سردار عبدالرازق کی جانب سے پرویز الٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست دائر کی،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کیں۔

(جرس نیوز ) سمن پنڈی کے علاقہ میں کانسٹیبل کے قتل کا واقعہ۔ ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نفری...
13/09/2023

(جرس نیوز ) سمن پنڈی کے علاقہ میں کانسٹیبل کے قتل کا واقعہ۔
ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف۔
واقعہ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ سمن پنڈی میں پیش آیا ہے۔
مقتول بابر حسین جوڈیشل گارد پر تعینات تھا ۔ملزم امتیاز وغیرہ نے تنازعہ زمین پر فائرنگ کرکے قتل کیا ۔
قاتل اور مقتول قریبی رشتہ دار ہیں،دونوں کا آپس میں تنازعہ زمین چل رہا تھا
ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے ۔
واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ۔مقتول کانسٹیبل کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔
قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

(جرس نیوز )محبت کے ہاتھوں مجبور ویتنام کی لڑکی نے پاکستان آکر نارووال کے کالج ٹیچر سے شادی کرلی، ویتنامی لڑکی نے ایک ہفت...
10/09/2023

(جرس نیوز )محبت کے ہاتھوں مجبور ویتنام کی لڑکی نے پاکستان آکر نارووال کے کالج ٹیچر سے شادی کرلی، ویتنامی لڑکی نے ایک ہفتہ قبل نارووال پہنچ کر اسلام قبول کیا، اسلام قبول کرنے کے بعد نیا نام آمنہ رکھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آمنہ ویتنام میں سکول ٹیچر تھی، دو سال قبل آمنہ اور پاکستانی نوجوان محمد طاہر نے برج خلیفہ میں نوکری کیلئے درخواستیں دی تھیں، نوکری حاصل کرنے کے مراحل میں دونوں کی آپس میں دوستی ہوگئی، آمنہ اور طاہر دو سال تک انٹرنیٹ پر ایک دوسرے سے بات چیت کرتے رہے اور یوں آمنہ اور طاہر کی دوستی محبت میں بدل گئی اور ایک ہفتہ قبل ویتنامی لڑکی پاکستان چلی آئی۔
بتایا گیا ہے کہ نارووال سے تعلق رکھنے والا ماسٹر ڈگری ہولڈر نوجوان محمد طاہر پرائیوٹ کالج میں لیکچرار ہے، ویتنامی لڑکی نے پاکستان آتے ہی پہلے مذہب اسلام قبول کیا، جس کے بعد آمنہ اور محمد طاہر کا نکاح جامع مسجد حنفیہ قاسمیہ میں ہوا جب کہ شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی ہے۔دلہن آمنہ نے کہا کہ شادی کی خوبصورت رنگارنگ تقریب سے دل خوش ہوگیا، پاکستانی لوگوں سے مل کر اپنائیت کا احساس ہوا، زندگی کے حسین و جمیل لمحات اپنی آنکھوں میں محفوظ کر رہی ہوں، مذہب اسلام امن بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے

(جرس نیوز )بھارت کی بے باک اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کا کہنا ہے کہ کبھی کسی لڑکے نے مجھ سے تعلق بنانے کی کوشش بھی نہیں ک...
09/09/2023

(جرس نیوز )بھارت کی بے باک اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کا کہنا ہے کہ کبھی کسی لڑکے نے مجھ سے تعلق بنانے کی کوشش بھی نہیں کی کیوں کہ لڑکے مجھ سے ڈرتے ہیں اور میں کسی کے ساتھ کوئی رشتہ بنانا ہی نہیں چاہتی۔ اپنی ڈریسنگ سے متعلق عرفی کا کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے ہی ایسے کپڑے پہننے کا شوق تھا لیکن گھر پر مجھے ایسے کپڑے پہننے کی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی میرے پاس ایسے کپڑے تھے لیکن جب بھی گھر سے جیکٹ پہن کر نکلتی تھی اور پھر باہر جا کر کھول دیتی تھی۔عرفی نے گھر سے تینوں بہنوں کے ایک ساتھ بھاگنے سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم تینوں بہنوں سے پوچھا جائے تو تینوں ہی کہیں گی یہ ہمارا پلان تھا، میں بھی یہی کہوں گی کہ گھر سے بھاگنے کا پلان میرا تھا ، ہمارے والد اچھے نہیں تھے ،روز مارتے پیٹتے تھے،گالیاں دیتے تھے، دراصل میں اپنی جان بچانے کیلئے گھر سے بھاگی تھی، میرے دماغ میں ہرگز یہ نہیں تھا کہ میں وہاں سے بھاگ کر ہیروئن بننا چاہتی تھی، میں گھر سے زندہ رہنے کیلئے بھاگی تھی۔ عرفی جاوید نے بتایا کہ مجھے ایک ویب سیریز میں کام کے دوران غیر اخلاقی سین ریکارڈ کروانے کیلئے ہراسگی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

(جرس نیوز ) اداکارہ حرا مانی آئے روز اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں جس کے نتیجے اکثر انہیں ٹرولنگ کا سامنا ک...
08/09/2023

(جرس نیوز ) اداکارہ حرا مانی آئے روز اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں جس کے نتیجے اکثر انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہر مانی کا موازنہ بولی وڈ کے 6 نامور اداکاروں سے کیا ہے۔حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے ان کا موازنہ بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان سمیت 6 نامور اداکاروں کے ساتھ کیا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار مانی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہریتک روشن جیسی باڈی، شاہ رخ خان جیسی ادائیں، بوبی دیول جیسے مضبوط بال، سلمان خان جیسی کمٹمنٹ، اکشے کمار جیسا مضبوط اور بہادر، عامر خان جیسا معصوم، 6 مردوں کی خصوصیت والا مانی۔حرا مانی نے اسی انسٹاگرام اسٹوری پر میکا سنگھ کا مشہور گانا تو میرا ہیرو بیک گرانڈ میوزک کے طور پر رکھا۔

اداکارہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنے شوہر کی کئی بار تعریفیں کرچکی ہیں، انہوں نے مانی کا موازنہ ہولی ووڈ اداکار ٹام ہینکس سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کتنی آسانی سے اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں۔سلمان ثاقب شیخ جو مانی کے نام سے مشہور ہیں اور ان کی اہلیہ نامور اداکارہ حرا کی جوڑی کو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بہترین اور کامیاب جوڑی مانا جاتا ہے۔یہ دونوں ہی عموما ایک دوسرے کے ساتھ نہایت رومانوی انداز میں نظر آتے جبکہ سوشل میڈیا پر اکٹھے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اس وقت حرا صرف 19 سال کی تھیں، جوڑے کے دو بیٹے ہیں، مزمل (2009)میں پیدا ہوئے تھے اور ابراہیم میں پیدا ہوئے تھے۔

(جرس نیوز )کوئی نگران سیٹ 90روز سے زائد عرصے تک قائم نہیں رہ سکتا، سیاسی بنیادوں پر گرفتار سیاسی کارکنان کو فوری رہا جائ...
07/09/2023

(جرس نیوز )کوئی نگران سیٹ 90روز سے زائد عرصے تک قائم نہیں رہ سکتا، سیاسی بنیادوں پر گرفتار سیاسی کارکنان کو فوری رہا جائے، سپریم کورٹ بار کے زیراہتمام آل پاکستان وکلاء کنونشن کا اعلامیہ سپریم کورٹ بار کے زیراہتمام آل پاکستان وکلاء کنونشن میں کہا گیا کہ آئین کے تحت عام انتخابات کا انعقاد 90 روز میں کرایا جائے،کوئی نگران سیٹ 90روز سے زائد عرصے تک قائم نہیں رہ سکتا۔تفصیلات کے مطابق سیاسی بنیادوں پر گرفتار سیاسی کارکنان کو فوری رہا جائے ،بجلی تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، تمام اسٹیک ہولڈرز تعمیری مکالمے کا آغاز کریں۔
آئین کے تحت عام انتخابات کا انعقاد 90 روز میں کرایا جائے،کوئی نگران سیٹ 90روز سے زائد عرصے تک قائم نہیں رہ سکتا۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے اپنے افسران بطورِ آر اوز تعیناتی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے معاملے پر سیاسی جماعتوں نے بیوروکریسی اور عدلیہ کے ریٹرننگ افسران پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے اپنے افسران بطورِ ریٹرننگ افسران تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہمارے افسران کی تعداد اتنی نہیں کہ ملک بھر میں تعینات کر سکیں۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کیلئے الیکشن کمیشن کا عملہ زیادہ مؤثر ثابت ہو گا،جبکہ پی ٹی آئی کے مطابق بیورو کریسی سیاسی ہو چکی ہے ان کی نگرانی میں غیر جانبدار الیکشن ممکن نہیں۔
جبکہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں سے انتخابی امور پر مشاورت کی تھی۔پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی،جے یو آئی اور جماعت اسلامی سمیت متعدد جماعتوں کے وفود الیکشن کمیشن حکام سے ملے تھے۔ یاد رہے کہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن میں غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کو مدعو کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق بنایا جا چکا ہے،انتخابی شیڈول جاری ہونے کے ساتھ ہی غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامے بھجوائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کیلئے خصوصی سکیورٹی فیچرز والے کارڈز بھی تیار کئے جا چکے ہیں، مبصرین کو پولنگ اسٹیشن کے اندر تک رسائی دی جائے گی۔ غیر ملکی مبصرین ووٹوں کی گنتی کا شفاف عمل اور نتائج کی تیاری کا جائزہ بھی لے سکیں گے۔۔

(جرس نیوز ) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے ملکی معیشت میں بہتری لانے کے حوالے سے ملک کے دو بڑے شہروں میں کاروب...
04/09/2023

(جرس نیوز ) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے ملکی معیشت میں بہتری لانے کے حوالے سے ملک کے دو بڑے شہروں میں کاروباری طبقے کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے ان شخصیات کو یقین دلایا کہ ریاستی ادارے اب ملکی اقتصادی حالت بہتر کرنے پر بھرپور توجہ دینگے۔
جنرل عاصم منیر نے لاہور اور کراچی میں کاروباری طبقے کے چیدہ چیدہ رہنماؤں سے ہونے والی الگ الگ ملاقاتوں میں معیشت کی بہتری سے متعلق اپنے وژن کا نہایت تفصیل سے زکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے سہارے چلے، جس کے نتیجے میں سخت شرائط کی وجہ سے عام آدمی کو بجلی کے بلوں کے بحران کا سامنا ہے۔فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملکی معیشت غیر ملکی بیساکھیوں کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو اور عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔ فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملکی معیشت غیر ملکی بیساکھیوں کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو اور عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

( جرس نیوز )بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ سلمان خان ان کے لئے سب سے خاص اور دل کے سب سے قریب بھی ہیں۔فلم ’’ویر‘‘...
03/09/2023

( جرس نیوز )بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ سلمان خان ان کے لئے سب سے خاص اور دل کے سب سے قریب بھی ہیں۔فلم ’’ویر‘‘ سے ڈبیو کرنے والی اداکارہ زرین خان نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں آنے کا نہیں سوچا تھا اور نہ ہی میرا کوئی ارادہ تھا لیکن آج میں جو کچھ بھی ہوں ،سلمان کی وجہ سے ہی ہوں۔زرین خان نے کہا کہ ڈیبیو کرنا میرے لئے ایک خواب ہے۔بہت سے لوگ اداکار بننے کا خواب لے کراپنا گھر تک چھوڑ کر ممبئی آجاتے ہیں جوبعض اوقات پورا بھی نہیں ہوتا لیکن میں اس معاملے میں خوش قسمت ہوں۔ سلمان خان کی میں دل سے عزت کرتی ہوں، انہوں نے میرے لئے بہت کچھ کیا جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں

(جرس نیوز )بھارتی ریاست راجستھان میں بیوی کو مارپیٹ کے بعد برہنہ کرکے پریڈ کرانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔بھار...
02/09/2023

(جرس نیوز )بھارتی ریاست راجستھان میں بیوی کو مارپیٹ کے بعد برہنہ کرکے پریڈ کرانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرتاب گڑھ کے علاقے میں شوہر نے اپنی چار ماہ کی حاملہ بیوی کے ساتھ ظلم و زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ 31 اگست کی شام کو پیش آیا جس میں شوہر اور سسرال والوں نے بیوی کے پڑوسی سے ناجائز تعلقات ہونے کے شبے پر خاتون کو مارا پیٹا اور اسے برہنہ کیا جب کہ اسی حالت میں خاتون کی گاؤں میں پریڈ بھی کروائی، خاتون کے شوہر نے اس سارے منظر کو کیمرے سے عکس بند کیا۔پولیس کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور شوہر کانا مینا سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا جب کہ مزید 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش بھی کی جارہی ہے۔
پولیس نے عوام سے خاتون کی ویڈیو کو کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے

(جرس نیوز ) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پرویزالہیٰ کی دوبارہ گرفتاری آئین ، قانون اور انصاف کے چہرے پر طمانچ...
01/09/2023

(جرس نیوز ) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پرویزالہیٰ کی دوبارہ گرفتاری آئین ، قانون اور انصاف کے چہرے پر طمانچہ ہے، عدالتِ عظمیٰ بدترین پولیس گردی کا فوری نوٹس لے اور پرویزالہیٰ کی رہائی کے احکامات صادر کیے جائیں، جنگل کے قانون کو دستور کا درجہ دینے والوں کے کڑے محاسبے کا وقت آن پہنچا ہے۔
پی ٹی آئی کے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ترجمان نے بیان جاری کیا۔ جس میں چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔ عدالتِ عظمیٰ سے بدترین پولیس گردی کے فوری نوٹس کی استدعا، لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات پیروں تلے روندتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری آئین ، قانون اور انصاف کے چہرے پر طمانچہ ہے.ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو بدترین وحشت و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کسی قانونی جواز کے بغیر چوہدری پرویز الہیٰ کو قید کرنے اور انہیں بنیادی انسانی و آئینی حقوق سے محروم کرنے کا واحد مقصد انہیں عمران خان کی حمایت سے باز رکھنا ہے۔ جنگل کے قانون کو دستور کا درجہ دے کرسفاکیت اور ظلم کی تاریخ رقم کرنے والوں کے کڑے محاسبے کا وقت آن پہنچا ہے، عدالتِ عظمیٰ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے عدالتی احکامات کی سنگین پامالی اور ملک میں لاقانونیت کے فروغ کی ریاستی کوششوں کا فوری نوٹس لے، چوہدری پرویز الہیٰ کو ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف گرفتار کرنے والے ظاہری اور پوشیدہ عناصر کے محاسبے کا اہتمام کیا جائے اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی فوری رہائی کے احکامات صادر کیے جائیں

Address

Gujrat
50700

Telephone

+923018401590

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JARAS News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JARAS News:

Share


Other Gujrat media companies

Show All