Daily Gujrat News

Daily Gujrat News Media News Network
(5)

26/03/2024

گجرات سے
وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں
گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن جاری
تھانہ ککرالی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتارکرکے ہزاروں پتنگیں برآمد کرلیں
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی خصوصی ہدائیت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی SIاسلم ہنجرا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش 1۔ شہزادہ محمد زین بلال ولد محمد بلال سکنہ محلہ گوندل پورہ گجرات،2۔ خالد عزیز ولد عزیز احمد سکنہ بزرگوال کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ترجمان گجرات پولیس

25/03/2024
16/03/2024

گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پتنگ فروش سمیت 4ملزمان گرفتار،1کلو سے زائد چرس، 2عدد پسٹل 30بور اور پتنگیں برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ شاہین انسپکٹر عدنان شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروشوں احتشام ولد امتیاز سکنہ نور پور بڈھے کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 30 عدد پتنگیں برآمد کر لیں۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر تنویر عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد یعقوب ولد محمد بشیر سکنہ چک کمالہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔
تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ بردار عدیل ولد مشتاق حسین سکنہ سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور برآمد کر لیا جبکہ تھانہ سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جہانزیب ولد الطاف حسین سکنہ سرائے عالمگیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا-ترجمان گجرات پولیس

Gujrat Police Punjab Police Pakistan DC Gujrat Everyone Gujrat News=گجرات نیوز

گجرات (رمیز راجہ سے) خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پولیس لائن میں تقریب کا انعقاد ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر سمیت لیڈی...
09/03/2023

گجرات (رمیز راجہ سے) خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پولیس لائن میں تقریب کا انعقاد
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر سمیت لیڈیز پولیس افسران اور شہداء کی فیملیز نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق پولیس لائن گجرات میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر،لیڈیز پولیس افسران اور گجرات پولیس کے شہداء کے خاندانوں سے خواتین نے شرکت کی۔
ڈی پی او گجرات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈیز پولیس افسران ہمارے محکمہ کانہائیت اہم جز ہیں۔جو مرد افسران کے شانہ بشانہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے لیڈیز پولیس افسران کے مسائل بھی سنے اور انکے فوری حل کے لئے احکامات بھی جاری کئے۔
شہدائے پولیس کی فیملی سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈی پی او گجرات نے کہا کہ آپ مائیں بہنیں،بیٹیاں جنہوں نے اپنے جان سے پیارے عزیر اس ملک کی حفاظت پر قربان کر دئیے۔میں گجرات پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔آپ کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔شہداء کی فیملیز کے مسائل بھی سنے گئے جن کے حل کے لئے موقع پر متعلقہ افسران کواحکامات جاری کئے گئے۔تقریب کے اختتام پر شہداء کی فمیلیز کے ہاتھوں دوران ڈیوٹی نمایاں کارکردگی دیکھانے والی لیڈیز پولیس اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفیکٹ بھی دئیے گے۔

گجرات (رمیز راجہ سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا پولیس اجلاس کا ان...
06/03/2023

گجرات (رمیز راجہ سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا پولیس اجلاس کا انعقاد۔
ڈی پی او گجرات نے اجلاس میں شریک افسران و جوانوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز گجرات میں پولیس اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع بھر سے افسران و جوانوں نے شرکت کی،پولیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اوگجرات سید اسدمظفر نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کا اختیار اللہ تعالی کی جانب سے محکمہ پولیس کو بطور امانت سونپا گیا ہے۔ تمام افسران و ملازمان کو چاہیے کے اپنے فرائض کی ادائیگی مکمل ایمانداری سے کریں تاکہ اللہ کی عدالت میں سر خرو ہو سکیں۔
ڈی پی او گجرات نے خطاب میں مزید کہا کہ میں گجرات پولیس سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ دلیری اور بہادری کے ساتھ ضلع سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کریں گے۔ گجرات پولیس کا شمار پنجاب کی بہترین پولیس فورس میں ہوتا ہے، میرے لئے گجرات پولیس کی کمان کرنا باعث فخر ہے۔ضلع سے جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ آ پ لوگوں کی ویلفیئر کا خیال رکھنا بھی میرا مشن ہے اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس نے پولیس دیلفئیر کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں ۔آپ کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں آپ لوگوں کو جو بھی مسئلہ درپیش ہو آپ مجھے بلا جھجک بتا سکتے ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے اجلاس میں شریک افسران و جوانوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے جس پر پولیس افسران اور جوانوں نے ڈی پی او سیداسد مظفر کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

28/10/2022

(محکمہ پولیس پریس ریلیز)
گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ نے شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرکے 2بچوں کو زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ رحمانیہ کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران کی گئی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 2بچے زخمی ہو گئے ہیں۔جس پر ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ فوری طور موقع پر پہنچے جبکہ وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کو دی جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ کوفائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ کا اندراج کر کے انہیں جلد گرفتار کرنے کی ہدائیت جاری کی۔جس پر ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ اور انکی ٹیم نے وقوعہ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 2عدد پسٹل برآمد کر لئے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں باسط علی سکنہ مراڑ پور اور غلام نبی سکنہ منڈی بہاوالدین شامل ہیں جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس

گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری! 4ملزمان کو گرفتارکر لیا،ساڑھے 3کلو گرام سے زائد چرس,شراب اور 42ہزار...
27/10/2022

گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری! 4ملزمان کو گرفتارکر لیا،ساڑھے 3کلو گرام سے زائد چرس,شراب اور 42ہزار روپے وٹک برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ SIعدیل بوسال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔ عابد حسین عرف کاکاڈار سکنہ عید گاہ2۔ عدیل سرور سکنہ عید گاہ 3۔وقار علی سکنہ درباری محلہ شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر ساڑھے تین کلو گرام سے زائد چرس اور 42ہزار روپے وٹک برآمد ہوئی۔جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائیر اشتیاق سکنہ برنالہ آزاد کشمیر کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے شراب برآمد کر لی۔

26/10/2022

گجرات سے:تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ڈکیت گینگزکے8ممبران کوگرفتار کرلیا۔مال مسروقہ برآمد
گینگز میں نو عمر لڑکے بھی شامل،والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ڈی پی او گجرات
تفصیلات کے مطابق سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ڈکیتی،رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگزکی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں خطرناک گینگز کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالاموسیٰ نے ڈکیتی و چوری کی واردتوں میں ملوث2 ڈکیت گینگز کے 8ممبران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔فتح محمد 2۔یوسف خان 3۔ سفیان علی،4۔فیضان علی5۔ یاسین 6سلیمان 7۔ عرفان خان 8۔ابراہیم شامل ہیں۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن مختلف علاقوں میں ڈکیتی، رابری اور چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ جن سے 4عدد موٹر سائیکل،سامان مالیتی 2لاکھ روپے،2لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی برآمدہوا۔ جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

26/10/2022

حافظ آباد کے علاقہ ڈھینگرانوالی میں نوجوان کے اغواء اور تشدد کا معاملہ۔

گجرات :آر پی او گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او حافظ آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔

گجرات :پولیس تھانہ صدر حافظ آباد نے واقعہ میں ملوث 9 ملزمان کے خلاف متاثرہ شہباز لطیف کی مدعیت میں زیر دفعہ 365/354/148/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

گجرات :ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ریڈ کئے ۔
مقدمہ میں نامزد ملزمان نے معزز عدالت سے 5نومبر تک عبوری ضمانت کروا رکھی ہے ۔

گجرات :قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہ ہے ۔آر پی او

گجرات : مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے قانون وانصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔
آر پی او گجرات

ترجمان: ریجنل پولیس آفیسر گجرات

گجرات سے: تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث  2ڈکیت گینگزکے8ممبران کوگرفتار کرلیا۔ مال مس...
26/10/2022

گجرات سے: تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ڈکیت گینگزکے8ممبران کوگرفتار کرلیا۔ مال مسروقہ برآمد
گینگز میں نو عمر لڑکے بھی شامل،والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ڈی پی او گجرات
تفصیلات کے مطابق سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ڈکیتی، رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگزکی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں خطرناک گینگز کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالاموسیٰ نے ڈکیتی و چوری کی واردتوں میں ملوث2 ڈکیت گینگز کے 8ممبران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔فتح محمد 2۔یوسف خان 3۔ سفیان علی،4۔فیضان علی5۔ یاسین 6سلیمان 7۔ عرفان خان 8۔ابراہیم شامل ہیں۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن مختلف علاقوں میں ڈکیتی، رابری اور چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ جن سے 4عدد موٹر سائیکل،سامان مالیتی 2لاکھ روپے،2لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی برآمدہوا۔جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف شہید کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا 😭😭😭😭😭
25/10/2022

پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف شہید کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا 😭😭😭😭😭

گجرات سےپریس ریلیز ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی تھانہ کنجاہ میں کھلی کچہری،  شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل...
25/10/2022

گجرات سے
پریس ریلیز
ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی تھانہ کنجاہ میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے گئے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے صدر سرکل کے تھانہ جات کنجاہ،انڈسٹر یل اسٹیٹ اور منگوال کے شہریوں کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او گجرات نے شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کوموقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر،ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرم، ایس ایچ او زتھانہ کنجاہ،تھانہ انڈسٹر یل اسٹیٹ، تھانہ منگوال اور دیگر پولیس افسران سمیت میڈیا نمائندگان اورشہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ڈی پی او گجرات نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ ہےشہری اپنے مسائل اور شکایات بلا جھجک مجھے بتا سکتے ہیں۔کھلی کچہری کے دوران جاری کئے گئے احکامات کا فیڈ بیک شکایات کے ازالہ تک میں متعلقہ پولیس افسران سے بذات خود لیتا رہوں گا۔اس کے علاوہ بھی میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔پولیس افسران اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں۔کرپشن اختیارات سے تجاوز اور فرائض سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اسی دوران انہوں نے شہری کی شکایت پر ایک تفتیشی افسر کو معطل اور دو تفتیشی افسران کو شوکاز جاری کر دیے ہیں ۔۔

*ملک پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک  میں تاریخی سورج گرہن اور چاند گرہن*   25 اکتوبر 2022 کو سورج گرہن ہوگا جوکہ پاکست...
24/10/2022

*ملک پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں تاریخی سورج گرہن اور چاند گرہن*

25 اکتوبر 2022 کو سورج گرہن ہوگا جوکہ پاکستان سمیت جنوب مغربی ایشیا، یورپ، شمالی آفریکا کے ممالک میں دیکھا جائے گا،

سورج گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 1 بجکر 58 منٹ 21 سیکنڈ پر شروع ہوگا جبکہ 4 بجکر 16 سیکنڈ پر عروج پر ہوگا، اور اختتام شام 6 بجکر 2 منٹ 12 سیکنڈ پر ہوگا ،

*جبکہ 7 اور 8 نومبر کی شب چاند کو بھی گرہن لگے گا جوکہ پاکستان سمیت ان ہی ممالک میں دیکھا جائے گا، ،،،

گجرات سے(پریس ریلیز)دوہرے قتل کی واردات میں مطلوب عرصہ  15سال سے بیرون ملک روپوش مجرم اشتہاری انٹر پول کی مدد سے گرفتار ...
24/10/2022

گجرات سے
(پریس ریلیز)
دوہرے قتل کی واردات میں مطلوب عرصہ 15سال سے بیرون ملک روپوش مجرم اشتہاری انٹر پول کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا چوروں ، ڈاکوؤں اور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ رحمانیہ پولیس نے دو افراد کو قتل کر کے بیرون ملک دبئی فرار ہونے والا مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا ہے ۔ مجرم اشتہاری اظہر محمود ساکن گوندل کوٹ کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر مجاہد عباس نے دبئی جاکر مجرم اشتہاری کو دبئی پولیس افسران کے ہمراہ گرفتار کیا ۔
ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے کہا ہے کہ مجرم اشتہاری کہیں بھی روپوش ہو جائے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔
ترجمان گجرات پولیس

سچ کا گلہ کاٹ دیا گیا۔۔پاکستان کے سیئنیر صحافی مرد مجاہد ارشد شریف کو شہید کر دیا۔۔۔۔۔😭😭😭😭😭
24/10/2022

سچ کا گلہ کاٹ دیا گیا۔۔
پاکستان کے سیئنیر صحافی مرد مجاہد ارشد شریف کو شہید کر دیا۔۔۔۔۔😭😭😭😭😭

04/09/2022

*السلام علیکم:-*

جب تک آپ کےہاتھ سے *خیر* تقسیم ہورہی ہے،آپ کےاوپر زوال نہیں آسکتا۔ *خیرکامطلب*،ایک پلیٹ کھانا،کچھ پیسے،اچھا مشورہ،دکھ میں دلاسہ، مسکرا کر سلام کاجواب دینا ،اور اس طرح کی چھوٹی چھوٹی باتیں جن کی وجہ مخلوقِ خدا میں خوشیاں بانٹی جاسکیں۔

Address

Gujrat

Telephone

03016263929

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Gujrat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Gujrat

Show All

You may also like