12/12/2023
#پیپل
کچھ عرصہ پہلے پیپل کے پودے کو چھتوں اور دیواروں میں اگے ہوئے دیکھ کر بہت ترغیب و تحریک (inspiration) ملتی تھی کہ دیکھو یار اس کے پاس نا اگنے کا کوئی بہانہ نہیں کہیں سے بھی پھوٹ نکلتا (sprout) ہے ۔ ماحول اور جگہ کی پرواہ نہیں کرتا، کم کھا کے بھی گزارا کرتا ہے۔ ہمیں بھی اسی طرح ہر حال میں ماحول کی پرواہ کئے بنا آگے بڑھنا چاہئے، اپنا سکہ منوانا چاہئے
لیکن پھر اک دن اسی پیپل کو دیکھ کر اک اور حقیقت آشکار ہوئی کہ کسی بھی ماحول میں پیپل پھوٹ کر جنم تو لے لیتا ہے اور عرصہ دراز تک اپنی بقا کے لئے لڑتا بھی رہتا ہے
لیکن اس ماحول میں وہ "پودا" ہی رہتا ہے کبھی #درخت نہیں بن پاتا۔ درخت بننے اور پروان چڑھنے(growth) کے لئے اسے خاص ماحول (environment) چاہئے ، کھلی زمین چاہئے، کھلا آسمان چاہئے۔
ہمیں بھی پروان چڑھنے (growth) کے لئے درست ماحول اور درست لوگوں کی سنگت اور ساتھ (company) کی ضرورت ہوتی ہے۔
جب ہم اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد گھروں کو لوٹنے لگے تو ہمارے استاد محترم فرمانے لگے
"شاہین بننے کی کوشش کرنا۔ اگر شاہین نہ بن پاؤ تو شاہین کے پاؤں سے بندھا ہوا اک دھاگہ ہی بن جانا۔ جو شاہین کی پرواز ہو گی وہی تمہاری بلندی ہو گی"
لہذا
دو کام کیجئے۔
1. پیپل کی طرح کہیں سے بھی پھوٹئیے مگر
2. پروان چڑھنے (growth) کے لئے درست ماحول (environment) اور درست سنگت اور صحبت کا انتخاب کیجئے تا کہ آپ "پودے" ہی نہ رہ جائیں اور اپنی ہی بقا (survival) کی جنگ لڑتے لڑتے نہ مر جائیں بلکہ اک تن آور #درخت بنئے اور دوسروں کو بھی نفع پہنچائیے ۔
#تماشائی